خلافت حقہ کا حق ادا کرنے والے انسان کامل محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱۵
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ساٹھ یا ستر یہ ہمارے محاورہ میں ہوتا ہے کہ کہیں پہلے تھی )۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی متعدد آیات کی جو تفسیر کی ہے وہ ان الفاظ
میں ہے کہ اگر میرا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود نہ ہوتا تو کائنات کی پیدائش اور خلق :
ہوتی اور اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود نہ ہوتا تو بنی نوع انسان کی پیدائش نہ ہوتی اور اگر
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود نہ ہوتا تو کسی نبی کی پیدائش بھی نہ ہوتی۔اب یہ حدیث اور اس حدیث کے متعلق تو میں نے مختصراً بعض باتیں بتائی ہیں کہ معنے کے
لحاظ سے کوئی اعتراض اس پر نہیں مانا گیا۔اس حدیث کے متعلق میں ذرا تفصیل سے روشنی ڈالنا
چاہتا ہوں کیونکہ میرے نزدیک یہ حدیث قرآن کریم کی ان متعدد آیات کی تفسیر ہے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ پتہ نہیں کیا مطلب تھا اور اس کے راوی کیسے تھے۔تو
ہمارے پاس اس بات کی پختہ شہادت ہونی چاہئے کہ ان الفاظ میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے وہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی بیان کیا ہے اور وہی حقیقت ہے۔شواہد ایسے ہونے چاہئیں
جن کا انکار نہ کیا جا سکے۔چنانچہ پہلی شہادت روایت کی ہے تو میں نے اس کے متعلق جو مختلف حوالے نکلوائے۔ہاں
ایک تو یہ کہ یہ حدیث صرف مسند احمد بن جنبل میں نہیں بلکہ اس حدیث کو بعض خفیف لفظی تبدیلیوں
کے ساتھ طبقات ابن سعد۔کنز العمال - الخصائص الکبریٰ اور مشکوۃ میں بھی بیان کیا گیا ہے یعنی
صرف مسند احمد بن حنبل کی نہیں بلکہ اور حدیث کی کتب میں بھی یہ حدیث پائی جاتی ہے اور اس کے
جو راوی ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے یعنی روایت کا سلسلہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کے پہنچا ہے تو جو شخص صحابہ میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے اس کی روایت کرنے والے ہیں وہ عرباض بن ساریہ ہیں۔ان کے متعلق زرقانی شرح
مواہب اللہ نیہ میں لکھا ہے کہ پرانے صحابہ میں سے تھے۔اصابہ فی معرفت الصحابہ میں لکھا ہے کہ
مشہور صحابی اور اصحاب الصفہ میں سے تھے۔انہی کے حق یہ آیت نازل ہوئی وَلَا عَلَى الَّذِينَ إِذَا
مَا آتَوُكَ لِتَحْمِلَهُمُ (التوبة : ۹۲) (آگے چلتی ہے یہ آیت) اور لکھا ہے یہ صحابہ میں۔ایک عظیم بزرگ تھے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱۶
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
اور ہمارے علماء میں سے بعض نے لکھا ہے کہ یہ بیان میں عمدہ اور مضبوط یعنی ان کے بیان
اور حدیث کے روایت کرنے میں کسی قسم کا ضعف نہیں ہوتا تھا اور ان سے آگے جو سلسلہ روایت
ہے ہر شخص کے متعلق جب میں نے تحقیق کی تو ہر شخص کو ثقہ پایا۔یہاں تک کہ یہ روایت احمد بن
جنبل یا دوسری کتب احادیث کے لکھنے والوں کے پاس پہنچی۔تو ایک سلسلہ راویوں کا چلانا کہ
انہوں نے کہا کہ مجھ سے فلاں نے بیان کیا اور اس نے کہا کہ مجھ سے فلاں نے بیان کیا اور انہوں
نے کہا کہ مجھ سے فلاں نے بیان کیا اور انہوں نے کہا کہ مجھ سے فلاں نے یہ بیان کیا اور سب سے
آخر میں کہا کہ مجھ سے عرباض بن ساریہ نے بیان کیا اور انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے۔تو عرباض بن ساریہ کے متعلق میں نے تفصیل سے بتا دیا ہے۔باقیوں کے متعلق جو
بڑی بحث کی ہے وہ تو ایک مستقل علم بن گیا ہے کہ احادیث کی روایت کرنے والوں کی حالت کیا
تھی۔اس قسم کے لوگ بعد میں پیدا ہوئے اچھے بھی تھے برے بھی تھے۔منافق بھی تھے مومن بھی تھے
بڑے غور اور فکر کرنے والے بھی تھے اور بڑے محتاط بھی تھے اور اس کے مقابلہ میں غیر محتاط لوگ بھی تھے
لیکن تنقید کرنے والوں نے ایک ایک آدمی کو لے کے ذرا ذراسی بات سامنے رکھ کے تنقید کی ہے اور ان
کتب میں اس سلسلہ میں روایت میں ہر راوی کو مستند اور ثقہ بیان کیا ہے۔تو جہاں تک روایت کا سوال
ہے یہ ایک معتبر حدیث ہے۔اب ہم روایت کو لیتے ہیں کہ مضمون کے لحاظ سے آیا اس کو علمائے اسلام نے قبول کیا ہے یا
نہیں کیا۔ہوسکتا ہے کہ ایک حدیث کے راویوں پر کوئی شک نہ ہو سارے نیک ہوں مخلص ہوں۔محتاط ہوں لیکن انسان انسان ہے غلطی کر سکتا ہے اسی واسطے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ جب کوئی حدیث قرآن کریم سے ٹکرائے تو را وی خواہ کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو تم۔رد کر دو۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات بھی کی ہے قرآن کریم کی تفسیر ہی کی ہے۔اس
کے خلاف تو بات نہیں کی تو اس کا مضمون بتا رہا ہوگا کہ یہ درست نہیں۔پھر معنوی لحاظ سے اسے
قرآن کریم کے مطابق بنانے کی کوئی تدبیر نہ سوجھے تو اسے رد کر دو۔جس طرح آپ نے فرمایا
ہے کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی بات منسوب نہ ہو لیکن راوی بعض لوگوں کے
نزدیک مشتبہ ہوں لیکن جب ہم قرآن کریم کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں تو قرآن کریم کی بعض
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱۷
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
گہری ہدایتوں پر وہ مشتمل ہو تو اگر چہ اس کا راوی جو ہے وہ کمزور ہے اسے قبول کر لو کیونکہ کمزورمنہ
سے جب وہ کمزوری دکھا رہا ہو ( اور انسان بہر حال کمزور ہے ) تو اس سے قرآن کی شان کی بلندی
کے لئے بات نہیں نکلے گی۔تو جب ہم درایت کو دیکھتے ہیں تو ہمیں بڑے بڑے اکابر علماء اس حدیث کی تائید میں نظر آتے
ہیں۔چند حوالے میں نے لئے ہیں وہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ایک حوالہ حضرت شیخ تقی الدین سبکی جو
قریباً ڈیڑھ سو کتب کے مصنف تھے ان کی وفات غالباً ۱۳۴۹ ء میں ہوئی وہ لکھتے ہیں:
آپ کی نبوت اور رسالت آدم کے زمانہ سے قیامت تک کے لئے تمام مخلوق کے
لئے عام ہے اور تمام انبیاء اور ان کی امتیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہوں گی اور
حضور کا یہ قول کہ بُعثتُ إِلى النَّاسِ كَافَّةً میں صرف آپ کے زمانہ سے لے کر قیامت
تک کے لوگ مراد نہیں بلکہ آپ سے پہلے زمانے کے لوگ بھی مراد ہیں اور اس مفہوم کی
تشریح اس حدیث سے ہوتی ہے جس میں آیا ہے كُنتُ نَبِيَّا وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوْحِ وَالْجَسدِ
وہی حدیث انہوں نے روایت کے لحاظ سے لی ہے اور اُن کے معنے بیان کئے ہیں پھر
آگے انہوں نے ایک اور لطیف مضمون بیان کیا ہے ) اور جس نے اس کی تفسیر یہ کی کہ
اللہ کے علم میں تھا کہ آپ نبی ہوں گے ( یعنی یہ جو حدیث ہے کہ میں نبی تھا اور آدم کی
پیدائش ابھی نہیں ہوئی تھی جو شخص اس کی یہ تفسیر کرتا ہے کہ اللہ کے علم میں تھا کہ آپ نبی
ہوں گے ) اس نے اس کے مفہوم کو سمجھا نہیں۔اللہ کا علم تو تمام اشیاء پر حاوی اور محیط ہے
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا اس وقت بیان تقاضا کرتا ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ
امر نبوت اس وقت آپ کے لئے قائم و ثابت تھا اس لئے تو آدم علیہ السلام نے اسم
محمد صلی اللہ علیہ وسلم عرش پر لکھا دیکھا تھا۔پس ضروری ہے کہ یہ مفہوم اس وقت بھی قائم اور
ثابت ہو پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت آدم کی تخلیق سے قبل تھی۔اللہ تعالیٰ نے
حضور کو اس وقت سے یہ وصف عطا فر مایا تھا مراد یہ کہ اس حقیقت محمدی کی تخلیق تیار تھی
اور نبوت کی نعمت اس وقت سے آپ کو عطا کی گئی تھی۔“
( ترجمہ الخصائص الکبری جلد ا صفحه ۴ - ۱۵ از علامہ جلال الدین سیوطی )
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱۸
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
اسی طرح حضرت عبدالکریم جیلانی جو بغداد کے نامور صوفی تھے جن کی وفات ۱۱۶۵ء میں
ہوئی۔وہ اپنی کتاب ”انسان کامل“ میں لکھتے ہیں۔انسان کامل وہ ہے ( یہ اس حدیث کی تفسیر میں سارے حوالے ہیں ) جو مخلوقات کا
مرکزی نقطہ اور محور ہے اور وہ شروع سے ایک ہی تھا ہاں وہ مختلف حلوں میں ظاہر ہوتا رہا
ہے اس کا اصلی وجود ایک ہی ہے اس وجود باجود کا اسم مبارک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور
کنیت ابوالقاسم اور وصف عبداللہ اور لقب شمس الدین تھا پھر آپ کے مختلف اعتبارات
سے مختلف پیرہن ہیں۔( ترجمه از انسان کامل جلد دوم صفحه ۶۱ ۶۲)
اسی طرح حضرت
شیخ بالی آفندی جو اپنے زمانہ میں عالم محق ، قابل مدقق ، شیخ عصر اور خلیفہ الصوفیاء
66
کے نام سے یاد کئے جاتے تھے۔۱۵۵۲ء میں یہ فوت ہوئے اپنی کتاب میں لکھتے ہیں۔پس آدم علیہ السلام سے لے کر ہر نبی نبوت خاتم النبیین کے مشکوۃ سے حاصل کرتا
ہے اگر چہ آپ کے وجود کی مٹی کا خمیر ان سے متاخر تھا لیکن حقیقت کے لحاظ سے ہر زمانہ میں
پہلے سے موجود تھا۔یہی مفہوم ہے اس حدیث کا کہ كُنت نبيا و آدم بـيـن الـمـاء
والطین اور اسی طرح باقی انبیاء کی تخلیق سے قبل کہ وہ نبی صرف اپنی بعثت کے وقت
( سے نبی ) تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نبی آدم کی تخلیق سے بھی قبل ( نبی ) تھے۔“
( ترجمه از شرح فصوص الحکم صفحه ۵۷،۵۶)
اسی طرح حضرت شیخ محمد اکرم صابری جو سلسلہ صابر یہ قدوسیہ نظاریہ کے مشہور مشائخ کے
پیشوا بھی ہیں تحریر فرماتے ہیں کہ :
محققوں کے نزدیک یہ امر ثابت شدہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود مبارک
اس وقت بھی موجود تھا جب کہ ابتداء میں دنیا انسان کی شکل میں ظاہر ہوئی اور حضور ہی
تھے جو بالآ خر خاتم النبین بن کر ظاہر ہوئے۔“ ( ترجمه اقتباس الانوار صفحه ۵۲٬۵۱)
اور بتایا ہے کہ دراصل پیدائش خلق سے بھی پہلے آپ کی حقیقت موجود تھی لیکن اس کی تفصیل
میں بعد میں بتاؤں گا۔حضرت امام عبد الوہاب شعرانی ” جو سولہویں صدی کے مشہور بزرگ اور قطب الواصلین اور امام
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۱۹
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
العارفین کے لقب سے یاد کئے جاتے ہیں اپنی کتاب "الیواقیت والجواہر ( جلد ۳ صفحہ (۴۵) میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھتے ہیں کہ :
آپ حضرت آدم سے لے کر قیامت تک آنے والی مخلوق کی طرف مبعوث کئے
گئے۔“ (ترجمہ)
( ترجمه عوارف المعارف صفحه ۴۰ تا ۴۲)
اور ہمارے مشہور صوفی حضرت شہاب الدین سہروردی جو سہروردیہ سلسلہ کے امام ہیں وہ لکھتے ہیں:۔سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود کائنات کا سر چشمہ تھے (لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ إِلَّا فَلَاكَ
یعنی تمام کائنات کا چشمہ آپ ہی کی ذات مبارک سے پھوٹا۔چنانچہ اس طرف آپ نے اس حدیث
شریف میں اشارہ فرمایا ہے "كنت نبياً و آدم بين السماء و الطین “ میں اس وقت سے نبی تھا جب
حضرت آدم پانی اور مٹی کے درمیان تھے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آپ
کو علم و ہدایت کے ساتھ بھیجا
اور یہ دونوں چیزیں آپ کے قلب سے قلوب تک منتقل ہوئیں اور آپ کے نفس مبارک سے دوسروں
کے نفوس تک سرایت کر گئیں۔“
اب ایک شہادت شیخ اکبر حضرت محی الدین ابن عربی کی ہے وہ لکھتے ہیں:
اگر تم کہو کہ خاتم کی کیا وجہ ہے اور اس کا مفہوم کیا ہے؟ ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
خاتم الانبیاء کہا گیا ہے ) تو ہم جواب میں یہ کہیں گے کہ آپ کے مقام کا کمال اس کا سبب
ہے۔( یعنی جو خاتم آپ کو کہا گیا یعنی خاتم النبین اور آپ کے مقام کا کمال اس کا سبب
ہے چونکہ ان کی زبان عالمانہ اور دقیق ہوتی ہے۔میں کھول دوں گا ) اور منع اور روک اس کا
مفہوم ہے ( یعنی چونکہ کمالات نبوت کمالات انسانیت ، کمالات خلق آپ پر ختم تھے اس کی
انتہا تک آپ پہنچے ہوئے تھے اس لئے آپ کو خاتم النبین قرار دیا گیا اور چونکہ آپ اس منع
اور روک کے مقام تک پہنچے ہوئے تھے۔کوئی شخص بطور خود نہ اتنی استعداد رکھتا ہے اور اگر
رکھتا ہے تو اس نے اتنی ہمت نہیں دکھائی کہ وہ اس ارفع مقام تک پہنچ سکے جس مقام تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پہنچے اور دوسرے منع اور روک کے یہ معنی کہ ہر شخص نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی لیا جو کچھ لیا۔وہ آدم ہوں یا حضرت ابراہیم علیہ السلام
ہوں۔وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہوں یا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہوں پہلے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۲۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ہوں یا پچھلے ہوں۔جس نے روحانی میدان میں جو برکت بھی حاصل کی وہ محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کے طفیل ہی حاصل کی اور جو آپ سے دور ہوا۔اس نے ہر قسم کے قُرب کے دروازے
اپنے اوپر بند کر لئے۔پس یہ منع اور روک کا مفہوم ہے ) اور یہ اس وجہ سے کہ جب دنیا کی
ابتداء بھی ہے اور خاتمہ بھی تو اللہ سبحانہ نے فیصلہ کیا کہ جو کچھ اس میں ہے اس کا آغاز بھی ہو
اور انجام بھی (جب مقصد کے لئے ایک انجام اور ایک مقصد کا حصول شروع کر دیا۔آغاز
ہو گیا۔بنی نوع انسان کی پیدائش ہو گئی اور پھر اس کا انجام یعنی انسان اپنے کمال کو پہنچ گیا اور
اس پر آگے اس پر روشنی اگلا فقرہ ڈال رہا ہے) اور اس دنیا میں شریعتیں بھی نازل کی گئیں
آغاز اور انجام کے لئے ) پس ان شرائع کا انتہائی نقطہ شرع محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور آ
خاتم النبین تھے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جانے والا ہے اور اس دنیا میں ( جو دراصل کہنا چاہئے خدا
کے ظل ہونے کی حیثیت سے جیسا کہ میں آگے تفصیل سے بیان کروں گا کہ اس دنیا میں جو
ایک نقطہ علی کی وجہ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا ہے۔اس دنیا میں آپ کا ایک فیضان عام
ہے اور ایک فیضان خاص ہے۔یہ محی الدین ابن عربی کہتے ہیں کہ اس دنیا میں ) ولایت عامہ
بھی ہے ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ایک ولایت عامہ ہے
اور ایک ولایت خاصہ ہے اور انہوں نے یہاں بیان یہ کیا ہے کہ ولایت عامہ کا تعلق آپ کی
بعثت اور جسم کا جو وجود ہے اس کے پہلے زمانہ کے ساتھ ہے یعنی حضرت آدم سے لے کر آپ
کے زمانہ تک جن لوگوں نے آپ کے فیوض حاصل کئے وہ ولایت عامہ کے نتیجہ میں حاصل
کئے۔ان
کا بڑا عجیب بیان ہے۔یہ بہت گہرے گئے ہیں اور جو آپ کے بعد آپ کے فیوض
حاصل کرنے والے تھے انہوں نے نے ولایت خاصہ کی وجہ سے وہ فیوض حاصل کئے اور
میرے نزدیک اس کا فرق یہ ہے کہ ولایت عامہ میں چھوٹے بڑے ہر قسم کے فیوض شامل
ہیں وہ عام فیوض ہیں اور چونکہ قرآن کریم ابھی پورا اور کامل نازل نہیں ہوا تھا اس لئے جن
انبیاء علیہم السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے قبل آپ سے برکتیں حاصل کیں
اور آپ
کی لائی ہوئی کامل اور مکمل کتاب ہی سے ہدایت لی وہ اس ہدایت کا ایک حصہ تھا۔کسی
کو ایک حصہ ملا اور کسی کو دوسر املا کسی کو تھوڑ املا کسی کو بہت ملا مگر ملا قرآن کریم کا ہی حصہ جیسا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۲۱
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کہ قرآن کریم میں آتا ہے اُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الكِتب “ (ال عمران : ۲۴) آگے جا کر
اگر مجھے وقت ملا تو تفصیل سے روشنی ڈالوں گا۔بہر حال وہ ولایت عامہ ہے لیکن جس وقت
آپ تشریف لے آئے اور الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي
( المايدة بم) کا ایک شیریں کلام اللہ تعالیٰ کی زبان سے بنی نوع انسان نے سنا تو یہ ممکن ہو گیا
کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض سے آپ کے بعد پیدا ہونے والے اور آپ میں فنا ہو
کر وہ ان برکات کو حاصل کر سکتے ہیں۔جو پہلوں کے لیے ممکن نہیں تھا کیونکہ پورا قرآن ان
کے سامنے نہیں تھا اور جو پہلوں نے آپ کے کمالات سے حصہ لیا اور ظلی طور پر اللہ تعالیٰ کی
برکتیں حاصل کیں وہ ولایت عامہ کے نیچے تھے کیونکہ میں نے بتایا ہے کہ ابھی قرآن پورا
نازل نہیں ہوا تھا اور ان میں سب سے اوپر حضرت ابراہیم علیہ السلام ہیں جیسا کہ معراج میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا اور قرآن کریم کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام میرے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔معراج میں بھی آپ نے یہی دیکھا۔وہ ولایت عامہ کی دنیا ہے۔اب تو دنیا بھی دو ہوگئیں
ایک حصہ کا تعلق ولایت عامہ کے ساتھ ہے جو قبل از بعثت نبوی کی دنیا ہے اور ایک حصہ کا
تعلق ولایت خاصہ سے ہے جو بعد کی دنیا ہے۔ولایت عامہ کی دنیا میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے قریب تر جو فرد ہوا وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ذات ہے اور اسی کے نتیجہ میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ ساتویں آسمان پر دکھائی دیئے دوسرے وجود جو انبیاء کے
تھے وہ ساتویں آسمان پر نہیں پہنچ سکے اور ولایت خاصہ میں یعنی اس دنیا میں ہی جس کا تعلق
آپ کی بعثت کے بعد کے ساتھ ہے اس کے متعلق حضرت ابن عربی ” ہی فرماتے ہیں
کہ آپ کے بعد ( ولایت خاصہ کا زمانہ شروع ہو گیا نا! ان کے محاورے کے مطابق۔۔۔آپ کے مخصوص مقام کا نزول ہوا ( سارا قرآن آ گیا۔پوری شان سے آپ ظاہر
ہو گئے ) اور مستحق قرار دیا گیا کہ آپ کی ولایت خاصہ کی بھی انتہا ہو کہ یعنی کوئی ایسا شخص پیدا
ہو جو ولایت خاصہ میں روحانی طور پر آپ کے قریب تر پہنچے اور آپ کے قرب میں بعد میں
پیدا ہونے والوں میں سے اسے ارفع تر مقام حاصل ہو۔یہ ابن عربی ” کہہ رہے ہیں یعنی یہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۲۲
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
میرا بیان نہیں۔گو میں اس کی تائید میں ہی ہوں لیکن بیان محی الدین ابن عربی کا ہے اور پھر
خیال ہوتا تھا یعنی انسان جب بات کرتا ہے تو خود ہی اس کے دماغ میں آتا ہے کہ پھر وہ کون
ہے؟ کہ وہ ولایت خاصہ کی انتہاء تک پہنچنے والا کون انسان ہے؟ آپ فرماتے ہیں ولایت
خاصہ کی بھی انتہا اس سے ہو کہ ہاں ) اُس سے ہو کہ جس کا نام آپ کے نام کی طرح ہو اور وہ
مہدی ہے کہ جو آپ کی عترت سے ہے یعنی ( وہ مہدی جس کو مسیح) مهدی المنتظر (جس کا
انتظار کیا جارہا ہے) اور یہ مہر یعنی انجام ( یعنی خاتم النبین میں بھی مہر ہے نا! تو یہ کہتے
ہیں کہ یہ انجام ) آپ کی جنسی نسل سے ( تعلق نہیں رکھتا کہ فاطمہ میں سے وہ ہوگا ) بلکہ
آپ کے صفات اور اخلاق کی نسل سے ہے۔( ترجمہ فتوحات مکیہ جلد ۲ صفحہ۵۵،۵۶)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی جیسا کہ میں نے انصار اللہ کے اجتماع پر ایک
مضمون کے ضمن میں بتایا تھا۔فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ مقدر کیا تھا کہ موسوی خلفاء کی طرح
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کے درمیان بارہ خلفاء ہوں جن کا تعلق حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی قوم سے ہو اور تیرھواں وہ ہو جو بن باپ ہونے کی وجہ سے آپ کی قوم کی طرف
منسوب نہ ہو سکتا ہو۔اسی طرح امت محمدیہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مقدر تھا کہ اس
سلسلہ کے بارہ خلفاء، بارہ مجددین قریش میں سے ہوں اور تیرھواں یعنی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام وہ ہو جو خون کے رشتہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق نہ رکھتا ہو۔یہ بھی
تعلق ہے کیونکہ آپ نے فرمایا ہے میں اور وہ دونوں ایک ہیں۔محی الدین ابن عربی کہتے ہیں کہ وہ
ایک خونی رشتہ کی وجہ سے نہیں بلکہ صفاتی اور اخلاقی رشتہ کی وجہ سے وہ دونوں ایک ہو گئے ہیں جو
صفات
تمہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نظر آتی ہیں اور جو خلق عظیم تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں
مشاہدہ کرتے ہوا بن عربی کہتے ہیں کہ وہی صفات اور وہی خلق تم مهدی المنتظر میں مشاہدہ کہ
گے جو ہمارے لیے ظاہر ہو گیا اور ان صفات کا ہم نے مشاہدہ کیا۔اسی طرح امیر خسرو کہتے ہیں کہ:
حضرت نبی کہ بنائے ہر دو عالم۔از نور نبوت اوست - و نبوت آدم از نبوت او
( مثنوی مطلع الانوار صفحه ۱۷)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۲۳
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کہ ہر دو جہانوں کی بناء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نور نبوت سے ہے (لَوْلَاكَ لَمَا
خَلَقْتُ الَّا فَلاک) اور حضرت آدم کی نبوت بھی اور بعد میں آنے والے انبیاء کی نبوت بھی آپ
ہی کی نبوت کے طفیل ہے۔پھر حضرت مجددالف ثانی تحریر فرماتے ہیں کہ :
کائنات عالم کی تخلیق کا مقصد خاتم الرسل علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔دوسرے انبیاء"
اپنے وجود اور کمالات کے حصول میں آپ کے طفیلی ہیں اور آپ ہی کی پیروی سے بلند مرتبوں
تک ان کی رسائی ہوئی ہے اس لئے قیامت کے دن حضرت آدم اور دیگر تمام انبیاء، حضور صلی
اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ہوں گے۔“ ( ترجمہ مکتوبات امام ربانی جلد اصفحہ ۴۲۵)
اسی طرح حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی جو دارالعلوم دیو بند کے بانی اور مشہور
مناظر ہیں۔جن کی وفات ۱۸۸۰ء میں ہوئی وہ لکھتے ہیں :۔جملہ کمالات میں خاتم الانبیاء کو اصل اور مصدر ماننا لا زم ہے جس سے یہ بات عیاں
ہو جاتی ہے کہ عالم امکان کمالات علمی ہوں یا کمالات عملی دونوں میں خاتم الانبیاء اصل اور
مصدر ہیں اور سوا اس کے جو کوئی کچھ کمالات رکھتا ہے وہ دریوزہ گر خاتم الانبیاء ہے“
(رساله قبله نما صفحه ۲۴ بحوالہ افادات قاسمیه )
ارشادات فریدی میں ہے یعنی حضرت خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں شریف والے
فرماتے ہیں کہ:۔( وہی ولایت عامہ اور خاصہ کا ایک ٹکڑا میں نے ان کا لیا ہے۔اسی کی طرف مفہوم کا
66
بیان ہے کہ ) حضرت آدم صفی اللہ سے خاتم الولا یہ امام مہدی تک ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ
وسلم ہی ظہور فرما ہیں۔“
( ترجمہ ارشادات فریدی حصہ دوم صفحه ۱۱۲۱۱۱)
میں اس وقت یہ بیان کر رہا ہوں کہ یہ جو حدیث ہے نا! کہ جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ میں اپنی پوری حقیقت کے ساتھ اس وقت بھی موجود تھا کہ ابھی پیدائش عالم بھی
نہیں ہوئی تھی۔مختلف الفاظ میں یہ مفہوم ادا ہوا ہے۔ایک تو روایت کے لحاظ سے یہ اتنی پختہ ہے کہ
اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا دوسری درایت کے لحاظ سے بڑی پختہ ہے بزرگ علماء نے اسے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۲۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
بیان کیا ہے انہوں نے اس حدیث کو اپنا لیا ہے۔میں صرف یہاں تک ہی آیا ہوں کہ علمائے اسلام
کے نزدیک اس حدیث میں کوئی کلام نہیں کہ واقعہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
آدم کی پیدائش سے پہلے بلکہ کائنات کی پیدائش سے بھی پہلے میں خاتم النبین تھا انسان کامل تھا،
حقیقی معنوں میں اشرف المخلوقات میں ہی تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ہمیں یہی بتایا ہے۔آپ فرماتے ہیں :۔( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے اس مضمون کے اب میں پڑھوں گا ایک
اور شہادت کہ یہ حدیث پڑے پایہ کی ہے )
بلا شبہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم روحانیت قائم کرنے کے لحاظ سے آدم ثانی تھے (غلط نہی
پیدا ہوسکتی تھی آدم ثانی میں تو آپ نے وضاحت فرما دی ) بلکہ حقیقی آدم وہی تھے جن کے ذریعہ اور
طفیل سے تمام انسان فضائل کمال کو پہنچے اور تمام نیک قو تیں اپنے اپنے کام میں لگ گئیں اور کوئی
شاخ فطرت انسانی کی بے بارو بر نہ رہی اور ختم نبوت آپ پر نہ صرف زمانہ کے تأخر کی وجہ سے ہوا؟
بلکہ اس وجہ سے بھی کہ تمام کمالات نبوت آپ پر ختم ہو گئے اور چونکہ آپ صفات الہیہ کے مظہر اتم
تھے اس لئے آپ کی شریعت صفات جلالیہ و جمالیہ دونوں کی حامل تھی اور آپ کے دو نام محمد اور
احمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی غرض سے ہیں اور آپ کی نبوت عامہ میں کوئی بخل کا نہیں بلکہ وہ ابتداء سے
(یعنی آدم سے لے کر ) تمام دنیا کے لئے ہے۔لیکچر سیالکوٹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۰۷)
اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آپ فرماتے ہیں کہ :۔" قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
امت میں داخل ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لتُؤْمِنُ بِهِ وَ لَتَنْصُرُنَّهُ پس اس
طرح انبیاء علیہم السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہوئے۔“
( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۰۰)
که قرآن کریم کے متعلق یعنی آپ کی قوت قدسیہ یہ تھوڑی سی میں وضاحت کر دوں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں وہ کامل قو تیں اور طاقتیں اور استعداد میں موجود تھیں جو انسان کو اس
ارفع مقام تک جس ارفع مقام تک کسی اور انسان کا پہنچنا ممکن نہیں پہنچا سکتی تھیں۔ان قوتوں اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۲۵
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
طاقتوں اور استعدادوں کی تربیت کے لئے جیسا کہ خدا تعالیٰ کا قانون ہمیں حضرت آدم کے آغاز
سے ہی نظر آتا ہے ایک ایسی شریعت کی ضرورت تھی جو اپنے کمال کو پہنچی ہوئی ہو اور انسانی فطرت
کی ہر شاخ کو سر سبز رکھنے کے قابل اور اہل ہو۔پس قرآن کریم وہ کامل شریعت ہے کہ معنوی لحاظ سے قرآن کریم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم میں ہم فرق نہیں کر سکتے جیسا کہ حضرت عائشہؓ سے جب پوچھا گیا کہ آپ کے اخلاق کیسے
ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ قرآن پڑھ لو یعنی ایک تو علم ہدایت اور شریعت ہے اور ایک عمل ہے
اور سنت ہے اور اسوہ ہے ایک ہی چیز کے دراصل دو نام ہیں۔پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل قوت و استعداد کو اپنے کمال تک پہنچانے کے۔قرآن کریم کی کامل شریعت نازل ہوئی اور قرآن کریم نازل نہ ہو سکتا اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جیسا کامل وجود دنیا میں نہ ہوتا کیونکہ اللہ تعالیٰ کوئی کام بے فائدہ اور بے مقصد تو نہیں کیا کرتا۔اگر کسی
شخص نے اپنے مقصد کے حصول کے لئے دومنزلہ مکان کی چھت پر ہی چڑھنا ہے اور اس نے خود وہ
مکان بنایا ہے تو وہ اپنے مکان کی تیسری منزل نہیں بنائے گا کیونکہ اس کی اسے ضرورت نہیں تو جب
انسان اس قسم کی لغو اور بے مقصد بات نہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ کس طرح کر سکتا ہے جو حکیم ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہ مقصد جو حاصل کرنا تھا تو اس کے لئے اس نے قرآن کریم کو بنایا اور
چونکہ ایک نوع ایسی پیدا کی تھی جو ان صفات کی مظہر ہوا اور انہوں نے (اس نوع انسانی نے ) درجہ
بدرجہ ترقی کر کے ایک ایسے زمانہ میں داخل ہونا تھا جس میں ایک انسان ایسی استعداد اور قابلیت
پیدا کر سکتا ہے جو کمال کو حاصل کرلے اور اس زمانہ میں اسے وہ کتاب بھی دے دی جائے جو اسے
کمال تک پہنچا دے تو کتاب دے دی گئی۔ضمنا یہ میں ایک بات کی تشریح کر دیتا ہوں اور وہ یہ۔کہ جہاں تک فلسفہ اور علم کا تعلق ہے ایک ایسے زمانہ میں انسان داخل ہوا جس میں اس کے لئے
کمال استعداد کا حصول ممکن ہو گیا اور ان استعدادوں کی کمال تربیت کا موقع میسر آ گیا لیکن ایک
ہی شخص نکلا جس میں اتنی ہمت اور طاقت تھی کہ وہ اپنی استعدادوں کو اُجاگر کرتا اور منور اور روشن
کرتا اور قرآن کریم کی ہدایتوں پر عمل کر کے خود قرآن مجسم بن جاتا۔اگر باقیوں سے وہ آگے نکلا
تو یہ اس کی اپنی ہمت اور شان ہے اللہ تعالیٰ نے زبردستی نہیں بٹھایا بلکہ ایک زمانہ انسان کے لئے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۲۶
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ایسا آگیا کہ جس میں اس کی استعداد میں کمال تک پہنچ گئیں۔اس زمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ہی ایک ایسا وجود پیدا ہوا کہ جنہوں نے اپنی کمال استعدادوں اور انسان کو سچی اور پورے
طور پر جو طاقتیں مل سکتی تھیں جو آپ کو ملیں ان کی صحیح تربیت کی اور آپ ارفع تر مقام کو پہنچ گئے۔چونکہ پہلے زمانوں میں اپنی استعداد کے دائرہ کے اندر جس حد تک وہ زمانہ اور قوم ترقی کر سکتی تھی
اتنا قرآن خدا تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض ماضی میں جیسا کہ ایسا ہی ہمیں مستقبل میں نظر آتا ہے
قرآن کریم کی Chanals میں سے قرآن کریم کی نہروں میں سے پیچھے جا کے ان لوگوں تک
پہنچے ہیں۔اس کی وضاحت جو ہماری عقل میں پوری بات سمجھ میں آجاتی ہے۔وہ میں انشاء اللہ
آگے بیان کروں گا۔اس وقت صرف اتنا بیان کر دیتا ہوں کہ قرآن کریم جو انسان کو نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ملا اور قرآن کریم کے طفیل پہلوں نے اپنی اپنی ہدا یتیں حاصل کیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔در حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے ظل تھے۔“
اسی طرح آپ فرماتے ہیں:۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۶)
اور قرآن جو تمام آسمانی کتابوں کا آدم اور جمیع معارف صحف سابقہ کا جامع تھا اور
مظہر جمیع صفات الہیہ تھا۔“ ( تحفہ گولڑ و سید روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ ۲۵۸)
لیکن جو قرآن ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک وہ یہ ہے کہ قرآن جو
تمام آسمانی کتابوں کا آدم تمام آسمانی کتابوں کی پیدائش قرآن کریم سے ہوئی کیونکہ وہ اس کا
ہ ہے اور صحف سابقہ جتنے بھی ہیں ان میں جس قدر معارف پائے جاتے ہیں ان کا جامع ہے وہ
اس کے اندر موجود ہیں وہ سارے معارف اس کے اندر جمع ہو گئے اور یہ اس لئے کہ قرآن کریم
تمام صفات الہیہ کو بیان کرنے والا ہے۔جمیع صفات الہیہ کا اپنے بیان میں مظہر ہے۔قرآن کریم
نے جس قدر روشنی صفات باری تعالیٰ پر ڈالی ہے کسی اور آسمانی کتاب نے تو نہیں ڈالی۔قرآن کریم نے جس رنگ میں اللہ کو پیش کیا ہے اس رنگ میں اللہ کو بھی پہلوں نے پیش نہیں