خلافت حقہ کا حق ادا کرنے والے انسان کامل محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳۹
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کہانی تھی اب نیم کہانی کچھ حقیقت بن گئی ہے اس دنیا میں وہ اپنی ساری Energy اور
طاقت سورج کی روشنی سے حاصل کرتی ہے ایسے انجن اس میں لگے ہوئے ہیں۔تو ایک شخص نے ایک ایجاد کی کہ ایک ایسا چراغ میں بناؤں گا کہ جس کی روشنی کا مقابلہ کوئی
اور روشنی نہیں کرے گی اور وہ خود بخو دروشن ہو جائے گا صرف اس تدبیر کی ضرورت ہے جس سے
میں عام ذرائع روشنی پیدا کرنے یا اس کا استعمال کر سکوں اور اب اس کا مقصد ایک لیمپ ہے جس
سے میں ایک دنیا کو روشن کر کے اپنی شان بڑھانا چاہتا ہوں اور اس نے کہا میں سات منزلہ ایک
مینار بناؤں گا اور ساتویں منزل کے اوپر ایک عرشہ بناؤں گا اور اس عرشہ میں اپنا یہ چراغ رکھوں گا
اور ایسا انتظام کروں گا کہ جب میری ایجاد کے نتیجہ میں یہ روشن ہوگا تو اس کی روشنی بنیادوں میں جو
مسالہ میں لگاؤں گا اس کو بھی روشن کرے گی۔چنانچہ اس نے ایسا شیشہ بھی ایجاد کیا کیونکہ یہ ایک
مقصد تھا اور وہ کر بھی سکتا تھا؟ کی دنیا ہے کہ جو چیز مضبوط بھی ہوا اتنا کہ سات منزلہ مینارہ کا بوجھ اٹھا
سکے اور صاف اور شفاف بھی ہو اتنا کہ سات منزلہ اوپر جو چراغ روشن ہے اس کی خواہ ظلی روشنی
کیوں نہ سہی بنیادی پتھروں میں وہ دکھا سکے۔چنانچہ اس نے اپنے اس منصو بہ میں اس مقصد کے حصول کے لئے جو اس نے ایک چھوٹی سی
دنیا بنائی اور مینار جو اس کی ایجاد کو دنیا میں ظاہر کرے گا اور اس کی ایجاد کی شان ظاہر کرے گا۔اس
نے ایسے مضبوط شیشے کی سلوں سے ساتھ منزلہ مینار کی بنیادیں اُٹھا ئیں پھر منزل بمنزل اس کو اوپر
اٹھاتا گیا پھر ساتویں منزل ختم ہوئی تو اس کی چھت پر اس نے ایک عرشہ بنایا اور اس پر اپنا ایجاد
کردہ چراغ رکھا اور اپنی ایک خاص ترکیب سے جو لاسلکی سے تعلق رکھتی تھی اور موٹی مادی چیز سے
اس کا تعلق نہیں تھا۔اس چراغ کو اس نے روشن کر دیا جب وہ چراغ روشن ہوا تو وہ بنیاد کا پتھر جو
زمانے کے لحاظ سے کئی سال پہلے بنیاد میں رکھا گیا تھا۔( جس طرح حضرت آدم علیہ السلام کا
بنیادی پتھر نبوت کی بنیاد میں رکھا کیا تھا) اور جو اس سے مکان کے لحاظ سے دور بھی تھا زمانہ کا بعد
بھی تھا چراغ روشن ہوتے ہیں کیونکہ یہ دنیا ہی ایسے تھی کہ اس مینار میں ایسے پتھر لگائے جائیں گے
کہ جب چراغ روشن ہوگا اس کی روشنی نیچے تک آ جائے گی جو اوپر کے پتھر تھے جو اس چراغ سے
زیادہ قریب تھے دیکھنے والوں نے انہیں زیادہ روشن پایا جو زیادہ دور تھے دیکھنے والوں نے کئی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
وجوہات کی بناء پر انہیں کم روشن پایا لیکن ہر آنکھ نے ہر پتھر میں اسی چراغ کی روشنی کو دیکھا۔تو میں بتا رہا ہوں کہ عالم قضاء وقدر کے مطابق عالم موجودات کے جوموجودات ہیں وہ
معرض وجود میں آتے ہیں۔یہ ایک مثال ہے۔تو قران کریم نے سورہ نجم کی آیات میں ہمیں یہ
بتایا ہے کہ عالم قضاء وقدر میں یہ تو ایک انسان، محدود دنیا، ناقص دنیا، سارے منصوبے کامیاب بھی
نہیں ہوتے اس دنیا کی مثالیں ہم دے سکتے ہیں میں نے دی ہیں اپنی طرف سے کوشش کی ہے کہ
کچھ بات واضح ہو جائے لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات تو قدرتوں والی ذات ہے۔اس نے عالم قضاء وقدر
میں ہماری اس عالم موجودات کے متعلق یہ فیصلہ کیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی استعداد کاملہ
کا ایک وجود پیدا ہوگا جو الوہیت کا مظہر اتم بنے گا یعنی اللہ نے عالم قضاء وقد ر میں فیصلہ کیا کہ میں
اپنی صفات کا مظہر اتم ایک وجود پیدا کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے یہ انتظام کیا کہ ایک دنیا کو
جس کا تصور بھی ہمارے دماغ میں نہیں آسکتا پیدا کیا اور جس جس چیز کو بھی پیدا کیا ایک نوع
ایسی پیدا کی کہ ان کی خدمت میں اس کو لگا دیا۔بنی نوع انسان کے لئے عالم کو مسخر کر دیا اور اس
نے بنی نوع انسان کا انتظام کیا۔مادی دنیا میں بھی ایسا انتظام کیا کہ جیسا کہ میں نے بتایا تھا کہ
پکنے کے لئے بعض ستاروں کی روشنی حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ میں بھی اس زمین
پر پہنچ کر ان کی تربیت میں حصہ نہ لے لیکن محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پہنچ کر
اور آپ کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے وہ روشنی مادی دنیا میں بھی اس سے زیادہ اور بہتر تغیر پیدا
کرے۔ستاروں کی جو روشنیاں اس سے پہلے اس دنیا میں تغیر پیدا کرتی تھیں سارے تغیر ہی
انسان کی خدمت میں لگے ہوئے تھے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے تغیرات
بہتر شکل میں تھے۔تو اللہ تعالیٰ نے ساری مادی دنیا کو اس لئے پیدا کیا کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی
غذا مقدار کے لحاظ سے نہیں کیونکہ خدا کے بندے زیادہ نہیں کھایا کرتے لیکن اپنی چھپی ہوئی صفات
کے لحاظ سے چھپی ہوئی میں اس لئے کہتا ہوں کہ ابھی انسان با وجود بہت کچھ حاصل کرنے کے ان
باریکیوں پر جو خدا کی کتاب ہمیں بتاتی ہے یا جن کی طرف وہ اشارہ کر رہی ہے اُن کا علم حاصل نہیں
کیا تو غذا کی چھپی ہوئی صفات اس قدر بہتر ہو جائیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اب بریکٹ
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۱
میں سمجھ لیں ہے یہ فقرہ ! کہ (کھانے کا اثر ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انسان بہترین اخلاق کا
نمونہ بن جائیں اور بن سکیں اور پھر اخلاق سکھانے کا بہترین انتظام کیا۔اور بنی نوع انسان کو درجہ
بدرجہ ارتقاء کے مدارج طے کروانے کے لئے حضرت آدم علیہ السلام سے دنیا کہتی ہے ایک لاکھ
چوبیس ہزار پیغمبروں کا ایک سلسلہ جاری کیا اور اس زمانہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہے
شریعت کو قرآن کریم کا ایک حصہ دیا اور پورا قرآن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا۔یہ
اس لئے تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم بہترین اخلاق کا مظاہرہ کرنے کے قابل
ہو جائے۔جو شریعت دی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کامل اخلاق کا نمونہ اس شریعت کے مطابق
بن سکیں۔استعداد دی کہ دل میں خواہش ہے لیکن حضرت مسیح کی طرح یہ نہ کہا جائے کہ میرا جسم
روح کا ساتھ نہیں دیتا تو جسم بھی روح کا ساتھ دینے والا دیا۔روح بھی جسم کا ساتھ دینے والا بنایا
اور ان کامل استعدادوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کمال کے آخری نقطہ تک پہنچایا اور
موجودات کا مرکزی نقطہ بن گئے۔اور یہ حقیقت محمد یہ ہے جس کو سمجھ کر ہم علی وجہ البصیرت ایسے مقام پر کھڑے ہوں کہ دنیا
میں یہ اعلان کر سکتے ہیں کہ پہلوں نے بھی اور بعد میں آنے والوں نے بھی جو مرتبہ حاصل کیا وہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل کیا۔یہ جو دوسرا حصہ تھا اس کی ابتداء میں نے آپ دوستوں کے سامنے بیان کر دی ہے تا کہ قلق
باقی نہ رہے لیکن یہ ابتداء ہے اس کی جو تفصیل ہے اگر میں اس میں گیا تو ممکن ہے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ
اور لگ جائے کیونکہ جتنے نوٹ میں نے پہلے استعمال کئے ہیں اس سے زیادہ نوٹ ابھی موجود ہیں
بڑا لمبا عرصہ لگ جائے گا لیکن کیوں ہم یہ کہتے ہیں کہ محد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل حضرت آدم علیہ
السلام نے برکت حاصل کی اور آپ کے طفیل حضرت نوح علیہ السلام نے اور حضرت موسیٰ علیہ
السلام نے تمام انبیاء نے برکت حاصل کی اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے عالم قضاء وقدر میں جو مقد رتھا
وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی اور جو اس عالم موجودات میں ہوا وہ اس عالم قضاء وقدر کے عکس
کے طور پر ہے۔وہ اس لئے ہوا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت اور آپ کی شان دنیا پر ظاہر ہو۔پس حقیقت محمد یہ ہی کے طفیل حضرت آدم علیہ السلام نے اللہ کا قرب اور رب العالمین کی
-
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۲
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
برکات حاصل کیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ
کا قرب اور اللہ کی برکات حاصل کیں اور جس طرح معراجی سیر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم۔اپنے پہلوں میں سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے سب سے زیادہ قریب پایا یعنی ساتویں
آسمان پر اور خود عرش پر آپ کا مقام تھا۔اسی طرح آپ کے قول کے مطابق حضرت مسیح موعود
و مہدی معہود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تر ہیں بعد کے زمانہ میں اور ان کا مقام بھی
ساتویں آسمان پر ہے اس کی تفصیل اللہ تعالیٰ نے توفیق اور زندگی دی تو میں انشاء اللہ تعالیٰ اگلے
سال بیان کروں گا۔جو ایک نقطہ حقیقت محمدیہ کا تھا اس حد تک ہی سمجھتا ہوں کہ میں نے بیان کر دیا ہے کہ آر
کی پیاس ایک حد تک سیراب ہو جائے اور تشنگی پوری کی پوری باقی نہ رہے۔یعنی وجہ ہمیں معلوم
ہونی چاہئے نا اور نہ تو عیسائی ہمیں یہ کہے گا کہ خواہ مخواہ کے تم دعوے کر رہے ہو لیکن اگر ہم عالم
قضاء وقدر کی حقیقت کو سمجھنے لگیں تو اس کے لئے دماغ پر بڑا زور ڈالیں۔سارا سال ہی سوچیں۔عالم قضاء وقدر کی حقیقت سمجھنے لگیں اور عالم موجودات کا عالم قضاء وقدر کے ساتھ جو رشتہ ہے وہ
ہماری سمجھ میں آ جائے تو تب حقیقت محمدیہ ہم پوری طرح سمجھ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور
معرفت اور عرفان عطا کرے اور خدا کرے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جو شان اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں
ہے ہم جو اس کے عاجز بندے ہیں ہمارے دلوں میں بھی شان قائم ہو اور اس کے نتیجہ میں ہمارے
دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں مگن رہیں اور اپنی دنیا کی کوئی ہوش ہمیں باقی نہ رہے اور اس طرح
ہم دنیا کی فکروں سے بھی آزاد ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے بھی وارث بن جائیں۔اب میں دعا کراؤں گا اور اس کے بعد اس سال کے جلسہ کی کارروائی ختم ہو جائے گی اپنی
دعاؤں میں جو عظیم مہم غلبہ اسلام اور قیام تو حید کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے چلائی گئی ہے اس کے
جلد تر کامیاب ہونے کی دعا بھی کریں اور ان لوگوں کو بھی اپنی دعا میں یاد رکھیں جو اپنی ہر عاجزی اور
بے مائیگی کے باوجود ہر قسم کی مشکلات کے ہوتے ہوئے بھی اکناف عالم میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں
اور ہماری طرف سے فرض کفایہ کے طور پر تبلیغ اور اشاعت اسلام میں لگے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا بھی
حافظ و ناصر ہو ان کی زبان میں اور ان کے کام میں برکت ڈالے اور انہیں دنیا کے لئے ایک نیک نمونہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۳
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
بننے کی توفیق عطا کرے اور دنیا کو ان کے اس خوبصورت نمونہ میں حسن دیکھنے کی بھی توفیق عطا کرے۔اللہ تعالیٰ سے آپ یہ بھی دعا کریں کہ ہمارا یہ ملک پاکستان پورے استحکام کے ساتھ ترقی کی
راہ میں آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے ایک تو اس لئے کہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے
اور دوسرے اس لئے بھی کہ پاکستان کا استحکام اسلامی دنیا میں بڑا اثر پیدا کر رہا ہے اور پیدا کر سکتا
ہے۔اگر پاکستان کو نقصان پہنچا تو اسلامی دنیا میں بھی ایک ضعف واقع ہو جائے گا۔خدا کرے کہ
اختلاف رائے کے باوجود اور اپنے اپنے اصول رکھنے کے باوجود پوری دیانت داری کے ساتھ
اس ملک کے رہنے والے ہم سب ہی ملک کی بہبود کے لئے اور ملک کی ترقی کے لئے اور ملک کی
حفاظت کے لئے اور ملک کی مضبوطی کے لئے سکیمیں سوچیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں
اور خدا کرے کہ ہم میں سے ہر شخص اور ہر جماعت فتنہ وفساد سے بچے اور اگر کوئی نادان اس طرف
متوجہ ہو تو ہر جماعت ہی اس فتنہ اور توڑ پھوڑ سے روکنے کی کوشش کرے تا کہ کوئی کمزوری ہمارے
اس ملک ! ہمارے پیارے ملک پاکستان میں واقع نہ ہو۔ہمارے بھائی کشمیر میں بسنے والے صدیوں سے مظلوم ہیں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مظلومیت کا
یہ زمانہ جلد ان سے دور کرے اور وہ دلی خوشی اور بشاشت کے ساتھ آزادانہ طور پر ترقی کی راہوں
پر اسی طرح بھائیوں کے کندھا بکندھا ہو کر چلنے لگیں جس کا ان کو حق ہے پیدائشی حق اور مذہبی حق
اور اخلاقی حق اور انسانی حق۔اور آپ ہمیشہ یہ دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں نازل کرتا رہے اور ہم پر
بھی۔ہم میں سے ہر ایک کو اپنے لئے بھی دعا کرنی چاہئے اور اس کا مطلب ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ
ہم سے نیکیوں کے کام کرواتا رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہم پر قرب کی راہیں کھولتا رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ
ہمارے لئے رضا کے محلات کو روشن اور منور کرتا رہے۔اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں ہم سب محبت اور پیار کی
جھلک دیکھیں قہر اور غصہ کی بجلی نہ وہاں پائیں۔اپنے لئے اور نہ کسی کے لئے خدا کرے۔میری آپ کے لئے یہ دعا ہے آج بھی اور ہمیشہ ہی دعا ہے کہ جہاں بھی ہوں جس حالت
میں بھی ہوں سفر میں یا حضر میں۔خدا کی اجازت کے ماتحت دنیوی کاموں میں تاکہ اس کے نتیجہ
میں آپ خدا کی راہوں کی تلاش میں لگیں یا خدا کے حکم کے مطابق اس کی عبادت اور اس کی تلاش
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
میں لگیں یا خدا کے حکم کے مطابق اس کی عبادت اور اس کی حمد کے بیان میں ہوں جہاں بھی ہوں
جس حالت میں بھی ہوں جس کام میں بھی ہوں جس رنگ میں بھی آپ کی زندگی کے لمحات گذر
رہے ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے لئے اپنی رضا کے سامان پیدا کر رہا ہے اور اگر ہم میں سے کسی سے
کوئی غفلت یا کوتا ہی سرزد ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کی مغفرت جوش میں آئے اور وہ کچھ اس رنگ میں
اس کو چھپالے کہ خود ہمارے ذہن سے بھی وہ نکل جائے اور ہمیں بھی وہ یاد نہ رہے تا کہ ہم عاجز
بندے اپنے دل کے سامنے بھی شرمندگی کا احساس نہ پائیں۔ہر قسم کی نیک دعائیں اپنے لئے کریں اور میں جو عاجز بندہ ہوں اور اپنے اندر کوئی خوبی نہیں
پا تا لیکن اس کرسی کی عظمت پہچانتا ہوں جس پر اس ذرہ حقیر کو خدا نے اپنی حکمت کا ملہ سے بٹھایا ہے
اس عظیم ذمہ داری کو نبھانا آسان کام نہیں نہ کسی انسان کے بس میں ہے۔ہرلحہ اور ہر آن
اللہ تعالیٰ
کی مدد اور اس کی نصرت ساتھ نہ دے تو خلافت کی ذمہ داری نہیں نبھائی جاسکتی۔آپ دعائیں
کرتے رہا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل سے اس ذمہ داری کو نبھانے کی توفیق عطا کرے تا کہ
دنیا میں جو اسلام کے غلبہ کی ایک مہم جاری ہوئی ہے وہ بھی تکمیل کی منازل طے کرتی ہوئی جلد تر اپنی
منزل مقصود کو پہنچ جائے اور آپ کا اپنا بھی یہ فائدہ ہے کیونکہ اس خلافت حقہ راشدہ کو آپ کے
خوف اور خطر کو اور پریشانیوں کو دور کرنے کا ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ نے قرار دیا ہے۔اگر میں اپنے
رب سے اپنی ذمہ داری کو نبھانے کی توفیق پاؤں گا تو اس وقت میں آپ کی پریشانیوں کے دور
کرنے کی بھی توفیق پا رہا ہوں گا۔پس ہر لحاظ سے آپ کا اس میں فائدہ ہے اور میرا بھی یہ فائدہ
ہے کہ میں خدا کی عظمت اور اس کے جلال سے ہر وقت کا نپتا رہتا ہوں۔تو میری مدد کریں اور
دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ خوش رہے اور جب اس دنیا سے گذرنے کا وقت آئے تو اس وقت بھی
اس سے راضی ہوئے خدا کی گود میں بٹھایا جائے۔پرے نہ دھتکار دیا جائے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )