خلافت حقہ کا حق ادا کرنے والے انسان کامل محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ہیں

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۲۷
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کیا۔پھر اسم ذات اللہ وہ وجود جو تجمع جمیع صفات کا ملہ حسنہ، یہ ایک لفظ میں پہلی کتابوں نے ہمیں
نہیں بتایا کہ ہمارا پیدا کرنے والا کس شان کا ہے ہمیں قرآن کریم نے ہی بتایا۔قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کی ہر اس صفت کا بیان کیا ہے جس کا تعلق ہماری ذات
ہماری ترقی سے، ہمارے روحانی ارتقاء سے، ہمارے قرب کے حصول سے تعلق ہے ، صراط مستقیم
پورے کا پورا ہمارے سامنے اپنی پوری چمک اور پوری روشنی کے ساتھ لا کر رکھ دیا اور کہا یہ راستہ
ہے۔تمہیں طاقت دی گئی ہے لیکن تمہیں اختیار بھی دیا گیا ہے چاہو تو اس راہ کو اختیار کر کے اللہ تعالیٰ
کی بے شمار رحمتوں کو حاصل کر لو اور اگر چاہو تو خدا سے منہ موڑو اور اندھیروں کی طرف چلے جاؤ۔رحمت سے بھی محروم ہو جاؤ اور اپنا وجود بھی کھو بیٹھو۔اندھیرے میں تو انسان کو اپنا ہاتھ بھی نظر
نہیں آتا۔بہر حال قرآن کریم آدم ہے تمام آسمانی کتابوں کا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل
جس قدر شرائع ( شریعتیں) نازل ہوئیں ان سب کا آدم قرآن ہے کیونکہ وہ قرآن کریم کا ہی ایک حصہ
ہیں اور قرآن کریم ہی ایک ایسی کتاب ہے جس میں اللہ اور اس کی تمام صفات کا ملہ حسنہ کا ذکر ہے مثلاً
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم پر خدائے رحمن کا جلوہ نازل ہوا اور اسی وجہ سے وہ اسلام پر بہت سے
اعتراض کر دیتے ہیں لیکن صفت رحمانیت کا جو اصل مفہوم اور معنے ہیں اور قرآن کریم نے بیان کیا ہے
بنی اسرائیل اس سے نا آشنا ہیں اور اسے
سمجھتے ہی نہیں لیکن قرآن تمام کی تمام صفات الہیہ کا مظہر ہے اور
اسی وجہ سے یہ پہلے صحف آسمانی کا آدم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔” ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء کے نام اپنے اندر جمع رکھتے ہیں کیونکہ وہ وجود پاک
جامع کمالات متفرقہ ہے۔پس وہ موسی" بھی ہے عیسی بھی اور آدم بھی اور ابراہیم بھی اور
یوسٹ بھی اور یعقوب بھی۔اسی کی طرف اللہ جل شانه اشارہ فرماتا ہے۔فَبِهُدُهُمُ اقْتَدِهُ
یعنی اے رسول اللہ تو ان تمام ہدایات متفرقہ کو اپنے وجود میں جمع کر لے جو ہر ایک نبی خاص
طور پر اپنے ساتھ رکھتا تھا۔پس اس سے ثابت ہے کہ تمام انبیاء کی شانیں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی ذات میں شامل تھیں اور در حقیقت محمد کا نام صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف اشارہ
کرتا ہے کیونکہ محمد کے یہ معنے ہیں کہ بغایت تعریف کیا گیا اور غایت درجہ کی تعریف تبھی متصور

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۲۸
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ہو سکتی ہے کہ جب انبیاء کے تمام کمالات متفرقہ اور صفات خاصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
میں جمع ہوں ( یعنی ہر نبی میں جو اپنی اپنی خاص صفات اور شان تھی ان سب کو اپنے وجود
میں اکٹھا کر لیا کیونکہ وہ شانیں دراصل ایک عکس ایک ریفلیکشن (Reflection)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا ہی تھا۔چنانچہ قرآن کریم کی بہت سی آیتیں جن کا
اس وقت لکھنا موجب طوالت ہے اسی پر دلالت کرتی بلکہ بصراحت بتلاتی ہیں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک باعتبار اپنی صفات اور کمالات کے مجموعہ انبیاء تھی ( یہ ایک
ایسا منبع ہے جس میں سے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی نکل آیا۔) اور ہر یک نبی نے اپنے وجود
کے ساتھ مناسبت پا کر یہی خیال کیا کہ میرے نام پر وہ آنے والا ہے اور قرآن کریم ایک
جگہ فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ ابراہیم سے مناسبت رکھنے والا یہ نبی ہے اور بخاری میں
ایک حدیث ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری مسیح سے بہ شدت
مناسبت ہے ( جیسا کہ اب میں اپنی طرف سے کہہ رہا ہوں ابن عربی نے کہا ہے کہ ولایت
خاصہ کا کمال مہدی جس کا انتظار کیا جارہا ہے اس کے وجود میں ظاہر ہوگا۔تو یہ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق ہی کہا ہے کہ میری اور مسیح کی بہ شدت مناسبت ہے۔)
اور اس کے وجود سے میرا اوجود ملا ہوا ہے۔(آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفه ۳۴۳)
پھر آپ فرماتے ہیں:
” ہمارے سید و مولیٰ جناب مقدس خاتم الانبیاء کی نسبت صرف حضرت مسیح نے ہی بیان نہیں
کیا کہ آنجناب کا دنیا میں تشریف لانا در حقیقت خدائے تعالیٰ کا ظہور فرمانا ہے ( یعنی بوجہ
مظہر اتم الوہیت یعنی اللہ کا مظہر اتم ، تمام صفات باری کے مظہر اتم ہونے کی وجہ سے تمثیلی
زبان میں پہلے صحیفوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کو اللہ تعالیٰ کا ظہور ہی قرار دیا
ہے۔ناقل ) بلکہ اس طرز کا کلام دوسرے نبیوں نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق
میں اپنی اپنی پیشگوئیوں میں بیان کیا ہے اور استعارہ کے طور پر آنجناب کے ظہور کو خدا تعالیٰ
کا ظہور قرار دیا ہے بلکہ بوجہ خدائی کے مظہر اتم ہونے کے آنجناب کو خدا کر کے پکارا
ہے ( اب چونکہ وقت کم ہے میں نے پورا حوالہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لکھا
وو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
-----
۳۲۹
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
ہے وہ نہیں پڑھوں گا۔یہ مضمون انشاء اللہ جب بھی کتابی صورت میں چھپا تو پورا حوالہ
آ جائے گا میں پھر یہ فقرے دے دوں گا۔) چنانچہ حضرت داؤد کے زبور میں لکھا ہے۔۔۔اے خدا تیر اتخنت ابد الآباد ہے تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے تو نے صدق سے دوستی
اور شر سے دشمنی کی ہے اسی لئے خدا نے جو تیرا خدا ہے خوشی کے روغن سے تیرے مصاحبوں
سے زیادہ تجھے معطر کیا ہے۔(دیکھوز بور نمبر ۴۵)
توضیح مرام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۵ ، ۶۶ حاشیه )
اب حضرت داؤد علیہ السلام کی اس عبارت میں کہ اے خدا تیرا تخت ابد الآباد ہے میں جو
یہ معنے ہیں کہ اس کے مخاطب اللہ تعالیٰ کی ذات نہیں بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے
خدا تعالیٰ نے کافی ثبوت مہیا کر دیا۔کیونکہ شروع کیا اس فقرہ سے کہ اے خدا تیرا تخت ابد الآباد
ہے اور بعد میں یہ کہہ دیا ایک فقرہ چھوڑ کے اسی لئے خدا نے جو تیرا خدا ہے خوشی کے روغن سے
تیرے مصاحبوں سے زیادہ تجھے معطر کیا۔معلوم ہوا کہ پہلا خدا کا لفظ اللہ تعالیٰ کے لئے نہیں بولا
گیا کیونکہ خدا نے خدا کو معطر تو نہیں نا کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں)
اب جاننا چاہئے کہ زبور کا یہ فقرہ کہ اے خدا تیر اتخنت ابد الآباد ہے تیری سلطنت کا عصا
راستی کا عصا ہے یہ محض بطور استعارہ ہے جس سے غرض یہ ہے کہ جو روحانی طور پر شان محمد ی ہے اس
کو ظاہر کر دیا جائے پھر یسعیاہ نبی کی کتاب میں بھی ایسا ہی لکھا ہے چنانچہ اس کی عبارت یہ ہے۔”دیکھو میرا بندہ جسے میں سنبھالوں گا میرا برگزیدہ جس سے میراجی راضی ہے میں
نے اپنی روح اس پر رکھی (روح القدس سے مدد کی۔وہ قوموں پر راستی ظاہر کرے گا۔(رحمۃ العالمین بن کر آئے گا۔وہ نہ چلائے اور اپنی صدا بلند نہ کرے گا اور اپنی آواز
بازاروں میں نہ سنائے گا ( آگے چلتا ہے )
پھر آپ لکھتے ہیں۔وہ نہ گھٹے گا نہ تھکے گا جب تک کہ راستی کو زمین پر قائم نہ
کرے اور جزیرے اس کی شریعت کے منتظر ہو وہیں۔۔۔(مظہر اتم ہونے کی وجہ سے آپ
کا ظہور خدا کا ظہور قرار دیا گیا اور لکھتے ہیں۔) خداوند خدا ایک بہادر کی مانند نکلے گا۔وہ جنگی
مرد کی مانند اپنی غیرت کو اسکائے گا۔الخ۔اب جاننا چاہئے کہ یہ فقرہ کہ خدا وندخدا ایک

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
بہادر کی مانند نکلے گا یہ بھی بطور استعارہ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پر ہیبت ظہور کا
اظہار کر رہا ہے۔دیکھ یسعیاہ نبی کی کتاب باب بیالیس اور ایسا ہی اور کئی نبیوں نے بھی اس
66
استعارہ کو اپنی پیشگوئیوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں استعمال کیا ہے۔“
توضیح مرام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۶، ۶۷)
حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسی تک جتنے انبیاء بھی گذرے ہیں جن کی
کتب وغیرہ کا ہمیں اس وقت کچھ نہ کچھ علم ہے کلی طور پر وہ منسوخ نہیں ہو گئیں اور انسانی تاریخ اور
انسانی ذہن سے محو نہیں کر دی گئیں ان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی ہے اور اکثر میں
اسی رنگ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ آپ کا آنا خدا کا آنا قرار دیا گیا ہے۔حضرت آدم علیہ السلام سے سلسلہ نبوت شروع ہوا لیکن اس زمانہ کا کوئی لٹریچر نہیں ایک لفظ
ہی محفوظ نہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ بعض باتیں حضرت آدم علیہ السلام سے تعلق رکھنے
والی انبیاء کی زبان سے محفوظ رکھیں اور جب کتابیں شائع ہونی شروع ہو گئیں تو وہ کتابوں میں
محفوظ کر دی گئیں۔پھر میرے دل جب یہ شوق پیدا ہوا کہ حضرت آدم علیہ السلام کی گواہی بھی۔چاہئے۔اب دراصل میں ایک اور شہادت پر آچکا ہوں۔پہلے روایت کی شہادت تھی پھر درایت کی شہادت نمبر ایک علمائے اسلام کی شہادت کہ وہ
حدیث صحیح ہے۔اس کے بعد آگئی تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شہادت۔پھر اب
آگئی ہے انبیاء سابقہ کی شہادت کہ انہوں نے بھی اس مفہوم کو درست سمجھا ہے اور اسے بیان کیا
ہے اور محفوظ رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان کئے کہ وہ محفوظ ہو گئی تو جب میرے دل میں یہ
خواہش پیدا ہوئی کہ اگر حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کی شہادت ہمیں مل جائے حضرت عیسی کی
تو مل جائے گی۔تو پہلے نبی کی بھی مل جائے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے انبیاء گذر
ہیں تو صفائی ہو جائے گی۔سارے انبیاء کا طریق یہ رہا ہے جیسا کہ ہمیں اوروں کی بھی ملی۔اس سلسلہ میں حضرت آدم علیہ السلام کی شہادت
انبیاء کے سینوں میں محفوظ رکھی اور حضرت
میٹی کے ذریعہ کتابی شکل میں اسے محفوظ کر دیا چنانچہ انجیل میں جو برنباس کی انجیل ہے۔اب
ہمارے عیسائی دوست گھبراتے ہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق بحث

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳۱
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کی ہے کہ تم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ یہ ان انا جیل میں سے ہے جو سچی ہیں اور جن کے اندر
حقائق پائے جاتے ہیں۔دراصل یہ دوسروں سے بھی زیادہ بچی ہے لیکن ایک وقت میں جب بگاڑ
پیدا ہو گیا تو سچی شہادت چھپا لیتے ہیں۔جس طرح انہوں نے اپنی آیتیں غائب کر لیں جس طرح
بعض دفعہ مخالف جو ہے ایک دوسرے مذہب کے مخالف جن میں روحانیت نہیں ہوتی بعض حوالے
بدل دیتے ہیں ٹائیٹل پیج کے لفظ بدل دیئے اس قسم کی حرکت یہ عام طور پر کرتے رہتے ہیں۔یہ انسان
کی غفلت اور جہالت کا ایک مظاہرہ ہے۔یہ ہوتا رہتا ہے تو کوئی ایسا وقت آیا کہ انہوں نے اس
برنباس کی انجیل کے خلاف باتیں بنانی شروع کر دیں۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے بڑی تحدی سے کہا اور آپ نے کتابوں سے ثبوت دیا ہے۔نمبرا کہ یہ کتاب ہے جو تمہارے پوپ کی لائبریری میں ہمیشہ رہی ہے۔اب اگر یہ اس قسم کی
لغو اور لا یعنی کتاب ہوتی تو پوپ کی لائبریری میں کیوں ہوتی۔نمبر ۲۔یہ وہ کتاب ہے جس کے متعلق بڑے بڑے پادریوں نے لکھا کہ ہم نے سنا تھا کہ
ایسی کوئی کتاب ہے اتفاقا پوپ کی لائبریری میں اسے دیکھنے کا ہمیں موقع ملا اور جب ہم نے اسے
پڑھا تو قرآن کی حقانیت ہم پر واضح ہوگئی اور ہم مسلمان ہو گئے۔خیر آپ نے بڑی لمبی بحث کی ہے میں مختصر کر کے صرف اشارہ کر کے
لمبی بحث نہیں کروں گا۔اس
انجیل میں اس مضمون کی جو حدیث ہے اس کے متعلق حضرت آدم علیہ السلام کی گواہی ہمیں ملتی ہے کہ:
پس جب کہ آدم اپنے پیروں پر کھڑا ہوا ( میں سمجھتا ہوں کہ اس کا محاورہ یہ ہے کہ
بلوغت کو پہنچا۔یعنی نبوت انہیں ملی۔یہ نہیں کہ ڈیڑھ سال کا بچہ چلنا شروع ہوا یعنی آدم اپنی
نبوت کے قدموں پر کھڑا ہوا یعنی روحانی بلوغت کو پہنچا ) اس نے آسمان میں ایک تحریر سورج
کی طرح چمکتی دیکھی جس کی عبارت تھی لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ۔تب آدم نے
اپنا منہ کھولا اور کہا میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں اے میرے پروردگار اللہ کیونکہ تو نے مہربانی کی
پس مجھ کو پیدا کیا لیکن میں تیری منت کرتا ہوں کہ تو مجھے خبر دے کہ ان کلمات کے کیا معنے
ہیں مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ۔تب اللہ تعالیٰ نے جواب دیا مرحبا ہے
تجھ کو اے میرے بندے
آدم اور میں تجھ سے کہتا ہوں کہ تو پہلا انسان ہے جس کو میں نے پیدا کیا ( یعنی جس غرض

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳۲
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کے لئے انسان پیدا کیا گیا تا کہ صفات باری کا مظہر بنے۔جس کے اوپر یہ مہرلگی کہ واقعی یہ
انسان یعنی ایسے مظہر ہیں جو دنیا کے سامنے پیش کئے جانے کے قابل ہیں) اور یہ شخص جس
کو تو نے دیکھا ہے تیرا ہی بیٹا ہے جو کہ اس وقت کے بہت سے سال بعد دنیا میں آئے گا اور
وہ میرا ایسا رسول ہو گا کہ اس کے لئے میں نے سب چیزوں کو پیدا کیا ہے (لولاک لما
خلقت الافلاک ) وہ رسول کہ جب آئے گا دنیا کو ایک روشنی بخشے گا ( ایک قوم ایک زمانہ
کے لئے نہیں ہوگا) وہ نبی ہے کہ اس کی روح ایک آسمانی روشنی میں ساٹھ ہزار سال قبل اس
کے رکھی گئی تھی کہ میں کسی چیز کو پیدا کروں“
(انجیل برنباس کا ترجمہ مطبوعہ ۱۹۱۶ طبع دوم صفحه ۶ فصل انتالیسویں آیت ۱۴ تا۲۲)
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:
اور یہ وہ برکت ہے جو موسیٰ مرد خدا نے اپنے مرنے سے آگے بنی اسرائیل کو بخشی اور اس
نے کہا (یعنی یہ خوشخبری دی کہ میں جسمانی طور پر تم سے جدا ہورہا ہوں اور میرا زمانہ نبوت
ابھی وقتی اور عارضی ہے وہ جو جدا ہو جائے گالیکن میں تمہیں ایک برکت بخش جاتا ہوں ) کہ
خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا دس
ہزار قدسیوں کے ساتھ آیا اور اس کے دھنے ہاتھ ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی،
(استثناء باب ۳۳ آیت ۲۱ بائیل مطبوعه۱۸۷۰ء شائع کردہ نارتھ انڈیا بیل سوسائٹی مرزا پور )
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اس پیشگوئی کو بھی لے کر اس پر تفصیلی تنقید کی
ہے اور آپ نے فرمایا ہے کہ تو رات ہمیں بتاتی ہے کہ فاران مکہ کا پہاڑ ہے اور وہ جو فاران ہی کے
پہاڑ سے جلوہ گر ہوا سوائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی اور پر یہ فقرہ لگتا نہیں۔اور خداوند سینا سے آیا اس کا مطلب یہ ہے کہ فاران کے پہاڑ پر جو اللہ تعالیٰ کا جلوہ
ظاہر ہوا ہے وہ اپنے کمال کو پہنچا ہوا تھا اس قدر کمال کو کہ اس جلوے کی وجہ سے جس ہستی نے
اس کے اس جلوے کو قبول کیا اور اس روشنی کو اس دنیا میں پھیلایا بوجہ مظہر اتم الوہیت کے
ہونے کے اس کا آنا خدا کا آنا ہی قرار دیا جا سکتا ہے اسی واسطے فرمایا خداوند سینا سے آیا۔حضرت داؤد علیہ السلام نے بشارت دی:

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳۳
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
میں تیرا شکر کروں گا کیونکہ تو نے مجھے جواب دیا اور خود میری نجات بنا ہے جس پتھر کو
معماروں نے رد کیا وہی کونے کے سرے کا پتھر ہو گیا یہ خداوند کی طرف سے ہوا اور ہماری
نظر میں عجیب ہے یہ وہی دن ہے ( کل میں نے بتایا تھا نا کہ عید کا دن شروع ہو گیا نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ۔جسے خداوند مقرر کیا ہم اس میں شادمان ہوں گے اور
(زبور باب ۱۱۸ آیت ۱۲ تا ۲۴)
خوشی منائیں گے۔“
اور حضرت سلیمان علیہ السلام نے یہ کہہ کر تاکید کی :
اس کا منہ شرینی ہے ہاں وہ سرا پا محمد یم ہے اے پر شلم کی بیٹیو: “
حضرت حبقوق نبی نے یہ پیشگوئی کی:
(غزل الغزلات باب ۵ آیت ۱۶)
خدا تیمان سے آیا اور قدوس کوہ فاران سے۔سلاہ: ( یعنی وہ قدوس کوہ فاران سے
آئے گا۔انہوں نے دیکھا کہ یہ ہو گیا ہے غالباً کشف میں آپ کو بتایا گیا ) اس کا جلال
آسمان پر چھا گیا اور زمین اس کی حمد سے معمور ہوگئی ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کی
جگمگاہٹ نور کی مانند تھی اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُوْرِهِ كَمِشْكُورٍ - مَثَلُ نُورِهِ
میں کی ضمیر کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی طرف پھرتی ہے۔جس طرح خدا نور ہے وہ بھی نور تھا) اس کے ہاتھ سے
کر نہیں نکلتی تھیں ( قرآن کریم مجسم نور ہے تین مختلف جگہوں کے شعر میں نے اسی لئے ہی
پڑھوائے تھے کہ وہ مضمون کو Cover کرتے تھے۔) اور اس میں اس کی قدرت نہاں تھی
جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بھی اور بعد میں بھی آپ کی ظلیت میں
اللہ کی قدرت کے جلوے انسان نے ظلی انسانوں میں دیکھے ) وہ اس کے آگے آگے چلتی
تھی ( یعنی حوادث زمانہ اس کی خدمت میں لگی ہوئی تھیں جب ) وہ کھڑا ہوا اور زمین تھرا گئی
اس نے نگاہ کی اور قو میں پراگندہ ہوگئیں (یہ قرآن کریم کی ساری پیشگوئیاں ہیں جن کے
متعلق یہاں اشارے ہیں ) از لی پہاڑ پارہ پارہ ہو گئے قدیم ٹیلے جھک گئے (اب یہ ہے
اس کی شان ) اس کی راہیں ازلی ہیں ( یعنی جس دن سے وہ مبعوث ہو گا اس دن سے اس

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
کی برکتیں شروع نہیں ہو گئیں بلکہ اس کی راہیں ازلی ہیں ) ( حبقوق باب ۳ آیت ۴۰۳)
اسی برنباس کی انجیل میں حضرت یسوع کے منہ سے یعنی ان کی یہ شہادت بیان ہوئی ہے کہ
انہوں نے سوال کے جواب میں کہا:
تحقیق خدا کی نشانیاں جو اللہ میرے ہاتھ سے نمایاں کرتا وہ ظاہر کرتی ہیں کہ میں وہی
کہتا ہوں جو خدا کا ارادہ ہوتا ہے ( میں اپنی طرف سے نہیں کرتا جو اللہ نے کہا ہے وہ میں تمہیں
پہنچا رہا ہوں اور جو اللہ نے کہا ہے وہ کیا ہے یہ ہے کہ ) اور میں اپنے آپ کو اس کا مانند شمار
نہیں کرتا جس کی نسبت تم کہہ رہے ہو ( کہ تو وہی ہے یعنی خیال کیا جس کا ہم انتظار کر رہے
تھے سارے انبیاء نے اس کی پیشگوئی کی ہوئی تھی تو یسوع نے جواب دیا کہ میں اپنے آپ کو
اس کا مانند نہیں شمار کرتا جس کی نسبت تم کہ رہے ہو ) کیونکہ میں اس کے لائق بھی نہیں ہوں کہ
اس رسول اللہ کے جوتے کے بند یا نعلین کے تسمے کھولوں جس کو تم مستیا کہتے ہو وہ جو کہ (اب یہ
فقرہ بھی وہی ہے لو لاک لما خلقت الافلاک اور وہ حدیث جو ہے ) میرے پہلے
پیدا کیا گیا اور اب میرے بعد آئے گا اور وہ بہت کلام حق کے ساتھ آئے گا اور اس کے دین کی
کوئی انتہاء نہ ہوگی۔“ (انجیل برنباس کا اردو تر جمه بیالیسویں فصل صفحه ۶۶ آیت ۱۳ تا ۱۷)
اور بھی حوالے ہیں۔وقت تنگ ہے میں یہ سمجھتا ہوں تھا کہ اس بات کو ذہن نشین کرنا بڑا
ضروری ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو عظیم دعویٰ ہے کہ میں خاتم النبین ، انسان کامل اور
اشرف المخلوقات پیدائش کا ئنات سے بھی پہلے تھا۔یہ محض ایسا دعوی نہیں جو کسی نے آپ کی طرف
منسوب کر دیا ہو۔چنانچہ خود راوی جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا وہ معتبر اور
ثقہ اور پھر جتنا سلسلہ روایت ہے وہ ضعیف نہیں۔پھر علمائے اسلام نے اس حدیث کو سچا سمجھا اور
بعض حقائق کے بیان کے لئے اسے بنیاد بنایا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو دنیا میں
اشاعت ہدایت قرآن کرنے کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔انہوں نے بھی قرآن کریم کی روشنی
میں اس حدیث کا وہی مفہوم سمجھا جو ایک سمجھنے والا سمجھ سکتا ہے اور اس کی کوئی تعبیر نہیں کی۔یہ ایک
اور شہادت ہے اور سب کے آخر میں میں نے پہلے انبیاء علیہم السلام کی شہادت پیش کی ہے کہ
حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر انبیاء علیہم السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کا علم دیا جاتا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳۵
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
رہا کہ میں نے اس ساری کائنات کو مد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیدا کیا ہے یعنی ایک ایسا وجود جو
میرا ( یعنی اللہ تعالیٰ کا مظہر اتم بنے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کا ملہ کا کامل
اور مکمل طور پر وہ مظہر ہو اور چونکہ وہ نبی پیدا ہونا ہے اس واسطے ان جسمانی ذہنی اخلاقی اور روحانی
استعدادوں کو کمال تک پہنچانے کے لئے جس کا ئنات کی ضرورت تھی وہ کائنات میں نے پیدا کی۔وہ چیزیں پیدا کیں۔تو سورج کی پیدائش کی غرض یہ ہے کہ اس زمین میں ایسے اثرات پیدا کرے
کہ جس کے نتیجہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جسمانی قوتوں کو ایک طاقت ملے۔اب میں تھوڑ اسا بیان کر دیتا ہوں۔عام طور پر آپ کے دماغ میں یہ خیال آئے گا کہ ٹھیک
ہے انسان جو پہلے ہوئے انہوں نے حصہ لیا۔افضل الرسل اور انسان کامل اور خاتم النبیین سورج
کی کیا ضرورت تھی؟ تو میں نے بتایا کہ اس سلسلہ پیدائش میں ایک سلسلہ تدریجی ارتقاء کا چل رہا
ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں یہ نقطہ سکھایا ہے کہ کھانے پینے کا اخلاق پر بڑا
اثر ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی اور دوسری جگہ آپ نے بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے کہ
ہماری غذا ہمارے اخلاق پر اثر انداز ہو رہی ہے۔تو بہترین اخلاق جس میں انسانی جو روح ہے
اور اس روح میں اخلاق اور اس جسم میں ان اخلاق کے نبھانے کی طاقت پیدا ہونے کے لئے
ضرور تھا کہ اس کے مطابق بہترین غذا ملے اور غذا مادی دنیا سے تعلق رکھتی ہے۔اسی طرح میں نے
بات سمجھنے کے لئے چھوٹی سی مثال دی ہے۔تو ہر چیز اس لئے پیدا کی گئی ہے کہ جہاں تک مادی دنیا
کا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق بہترین شکل میں دنیا پر ظاہر ہوں۔تو انبیاء علیہم السلام میں بھی جو پہلے گذرے انہوں نے بھی یہ شہادت دی۔جو آپ کے بہ
اس امت کے بزرگ گذرے اور ہمارے نزدیک جن کے سر دفتر اور سردار حضرت مسیح موعود
بعد
و مہدی معہود ہیں۔انہوں نے یہ گواہی دی کہ یہ دعویٰ صحیح ہے کہ پیدائش عالم کی علت محمد رسول ا
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور آپ نے فرمایا ہے کہ یہ مقام جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملا کہ
روحانی طور پر تمام برکات کا افاضہ کرنے والے، اور ہر غیر وہ موسیٰ ہو یا عیسی یا آدم یا ابراہیم یا نوح
علیہم السلام، روحانی طور پر سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھیک مانگ کر روحانی رفعتوں کو
حاصل کرنے والے ہیں اور جو مادی مخلوق ہے اس میں بھی ہر خلق میں چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
٣٣٦
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
سے بڑی میں اللہ تعالیٰ کی جس صفت کا جس قدر جلوہ ہمیں نظر آتا ہے وہ صرف اس لئے ہے کہ اس
جلوہ کے نتیجہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بلند ہو۔تو یہ دعویٰ تو بڑی وضاحت کے ساتھ اور بڑی پختگی کے ساتھ ثابت ہو گیا کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پیدائش عالم کی وجہ بنے ہیں اور آپ اشرف المخلوقات اور انسان کامل اور خاتم النبیین ہیں۔بعض لوگ غلطی کر جاتے ہیں ایک جگہ میں نے لکھا ہوا دیکھا ہے کہ کسی شخص نے اپنی نادانی
میں یہ لکھ دیا کہ اصل تو سورج ہے۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ظلمی اور اعزازی طور پر سراج منیر
کا نام دے دیا گیا ہے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے جیسا کہ میں نے اب بڑی وضاحت سے بیان کر دیا
ہے کہ اصل سراج منیر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔ہماری دنیا کا یہی ایک سورج
نہیں دنیا کے لاکھوں کروڑوں سورج اظلال محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ
نور نہ لیتے تو ساری دنیا اور فضاء میں اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا۔اب یا تو میں یہاں ختم کر دوں اور پھر اگلے سال یہ مضمون چلے اور یا میں اس کو مختصراً
بیان کر دوں ویسے سارا مضمون تو اس سال بیان نہیں ہوسکتا اور پھر اگلے سال بھی چلے۔میں
مختصر بیان کر دیتا ہوں۔اگلا سوال ہے ، وہ بھی بڑا اہم ہے ایک سوال تو مجھے یقین ہے آپ میں سے سب نے ہی
اس مسئلہ کو سمجھ لیا ہو گا کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہوتے تو نبوت کا دروازہ بند، انسان کی تخلیق
ناممکن ، کائنات کا وجود ہی نہ ہوتا کچھ بھی نہ ہوتا۔یہ ہمارے علم کے مطابق ہے۔خدا تعالیٰ کی
صفات تو نہ جانے کہاں کہاں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔اب سوال یہ ہے اور بڑا اہم ہے اور بڑا ضروری ہے کہ یہ بھی مانا کہ روایت صحیح، یہ بھی مانا کہ
علمائے امت کا یہ مذہب تھا یہ بھی مانا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی
آیات کی یہی تفسیر کی ہے۔یہ بھی مانا کہ پہلے انبیاء کی شہادت بھی اس کے حق میں ہیں لیکن اس کا
مطلب کیا ہے؟ کہ جو پاک وجود پانچویں ہزار سال میں پیدا ہوا اس نے ظہور کیا اور وہ خاتم النبین
بنا۔پانچ ہزار سال پہلے اس کے فیوض کس معنے میں اور کس رنگ میں آدم علیہ السلام کو اور دوسرے
انسانوں کو پہنچ رہے تھے۔کیونکہ جب ہم ان چیزوں پر غور کرتے ہیں تو ہمارے لئے یہ بڑا مشکل

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳۷
۲۸ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
نظر آتا ہے کوئی شخص یہ کہے گا کہ عجیب بات کرتے ہو کل کو یہ کہو گے کہ نہر کا وہ پانی جو کہ کوہ ہمالیہ
سے نشیب میں بہتا بہتا سمندر کے قریب پہنچ چکا ہے اس سے کوہ ہمالیہ کی چوٹیاں سیراب ہو رہی ہیں
یعنی واپس فراز کی طرف جا رہا ہے۔تو یہ ایک بڑی الجھن دماغ میں پیدا ہوتی ہے۔یہ حل ہونی
چاہئے اگر وہ حل ہو جائے تو پھر ہمارے دل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شدید محبت پیدا ہو
جائے اور تبھی ہم آپ کے مقام
کو صحیح معنے میں پہچان سکتے ہیں۔اس کا بیان سورہ نجم کی آیات میں ہے اور اس کے سمجھنے کی چابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ہمارے ہاتھ میں دی ہے یہ کہہ کر کہ جس طرح یہ کائنات ہے ایک عالمین ہے نا ! جس کو ہم
عالم موجودات کہتے ہیں۔عالم موجودات کے مقابلہ میں ایک عالم قضاء وقد ر ہے اور عالم موجودات
عالم قضاء و قدر کی Reflection اور عکس ہے۔تو اصل چیز عالم قضاء وقد ر ہے اور اس کا عکس عالم موجودات ہے جو اصل نہیں ہے۔اگر ہم
یہ سمجھ سکیں اور کسی آدمی کو سمجھا سکیں کہ عالم قضاء و قدر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی
تخلیق کی وجہ بنی تو عالم موجودات میں اس کو آسانی سے سمجھ آ سکتی ہے۔عالم قضاء وقدر کے متعلق کچھ بیان کرنے سے پہلے میں ایک مثال دیتا ہوں اس سے بات
سمجھنا نسبتاً آسان ہو جائے گا وہ یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ قضاء وقد رکا مالک ہے اس نے اتنا
بڑا کارخانہ عالم موجودات کا عالم قضاء وقدر کے عکس کے طور پر پیدا کر دیا ہے۔اس کے ظل کے
طور پر ہم بھی قضاء وقدر کی ایک چھوٹی سی دنیا بنایا کرتے ہیں۔ایک یہ دنیا ہمارے پیچھے مسجد بن
رہی ہے ہم نے ایک Plan کیا ہے ایک منصوبہ بنایا ہے۔ہم نے کہا کہ ہم اتنے ہزار آدمیوں کو
بٹھانے کے لئے ایک مسجد بنانا چاہتے ہیں۔یہ ہمارا مقصد تھا کہ ہماری ضرورتیں اب پوری نہیں
ہور ہیں ہم اتنے ہزار آدمیوں کو بٹھانے کے لئے ایک مسجد بنانا چاہتے ہیں۔یہ مقصد تھا۔پھر ہم
نے قضاء وقدر کی ایک چھوٹی سی دنیا بنائی۔ہم نے کہا اتنی بڑی مسجد بنانے کی کئی شکلیں اختیار کی
جاسکتی ہیں۔بہت سے Safe Stone رکھے جائیں جس طرح بعض مساجد میں ہیں قریب
قریب ستون۔اس سے چھت آسانی سے پڑ جاتی ہے کون سا Material استعمال کیا جائے
سیمنٹ کیا جائے یا چھت Reinforcement Concrete کی بنائی جائے بنیادیں کیسی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۳۸
۲۸ دسمبر ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب
بنائی جائیں وغیرہ وغیرہ۔یہ سارا سوچ کے ہم نے وہ دنیا اس مسجد کی دنیا جو ہے اس کا فیصلہ کیا نا !
عالم قضاء و قدر کے معنے ایک عام آدمی کے سمجھنے کے لئے یہ ہیں کہ فیصلے اور تخمینے کا عالم اتنا رو
اس پر خرچ آئے گا پھر ہم نے جیسا بنانا چاہا تھا اس کے مطابق ہم نے لوہا خریدا، سیمنٹ کی
گاڑیاں منگوائیں، اینٹیں لیں ، پانی کا انتظام کیا۔اتنے راج لئے ، جتنی shuttring کے لئے
لکڑی چاہئے تھی وہ مہیا کی وغیرہ وغیرہ۔یہ ساری چیزیں ایک دنیا بنادی کہ نہ ایک چھوٹی سی دنیا
میں جس میں سیمنٹ بھی ہے لکڑی بھی ہے لوہا بھی ہے، بیٹھنے کے لئے سایہ دار درخت بھی ہیں
کوئی مہمان آجائے تو اس کو بعض دفعہ بوتلیں بھی پلا دیتے ہیں۔کھانے پینے کا سامان بھی ہے تو
ایک چھوٹی سی دنیا ایک معمولی سے انسانوں نے بسائی۔یہ لوہا یہاں کیوں ہے؟ اس لئے کہ ایک
مسجد بنی ہے جس میں اتنے ہزار آدمی بیٹھنے ہیں اتنا سیمنٹ یہاں کیوں آیا؟ اس لئے کہ ایک مسجد
بنی ہے جس میں اتنے ہزار آدمی بیٹھنے ہیں اتنے مزدور یہاں کیوں لگائے گئے؟ اس لئے کہ ایک
مسجد بنی ہے جس میں اتنے ہزار آدمی بیٹھنے ہیں یہاں یہ درخت کیوں لگائے گئے ہیں اس لئے
کہ ایک مسجد بنی ہے جس میں مزدوروں نے کام کرنا ہے۔اُن کے سایہ کے لئے ضروری ہیں۔یہاں یہ کنواں کیوں Bore کیا گیا؟ اس لئے کہ ایک مسجد بنی ہے اس کے لئے پانی کی ضرورت
ہے ایک دنیا بس گئی نا۔صرف مقصد کے لئے پانی کا اس جگہ وجود، لوہے کا اس جگہ، وجود اس
مقصد کے ساتھ ہی وابستہ ہے اگر وہ مقصد نہ ہوتا اگر اسے مثلاً مقصد بدل دیتے ہیں۔اگر اس
سے نصف آدمیوں
کو نماز پڑھانے کے لئے مسجد بنانی ہوتی تو اتنا لوہا یہاں کبھی نہ آتا اتنا سیمنٹ
یہاں کبھی نہ آتا اس سے آدھا ہو جاتا نا ! تو دنیا بدل جاتی تو یہ ہے فیصلے اور تخمینے کا عالم اور
موجودات کا انحصار ہی اس عالم قضاء وقد ر پر ہے۔ایک اور مثال میں دیتا ہوں وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کے سمجھنے کے زیادہ قریب
ہے۔ایک سائنسدان نے یہ ایجاد کی کہ ایک ایسا روشن لیمپ تیار کیا جاسکتا ہے جس کی روشنی کا
کوئی اور روشنی مقابلہ نہ کر سکے کہ جو خود بخو د روشن ہو جائے جس کے لئے نہ تیل کی ، نہ گیس
کی ، نہ بجلی کی ضرورت ہو مثلاً اب اس کا سمجھنا بھی آسان ہے کیونکہ ہم اب بہت ساری چیزیں
سورج کی شعاعوں اور روشنی سے حاصل کر لیتے ہیں۔کہتے ہیں کہ جو Saucer پہلے پوری

·

آج 10 میں سے 10 باقی