خلفائے احمدیت کی سورۃ فاتحہ کی کی گئی تفسیر بڑی حسین اور اللہ تعالیٰ کی عطا ہے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵۱
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔خلفائے احمدیت کی سورۃ فاتحہ کی کی گئی تفسیر
بڑی حسین اور اللہ تعالیٰ کی عطا ہے
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں۔اِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْكُمْ وَلَا يَرْضَى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ ۚ وَإِن تَشْكُرُوا
يَرْضَهُ لَكُمُ (الزمر : ٨)
كُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ بَلْدَةٌ طَيِّبَةً وَرَبِّ غَفُورٌ ( سبا : ١٦)
پھر حضور انور نے فرمایا۔مختلف عنوانات پر جو آج کے دن کچھ کہا جاتا ہے ان پر بیان کرنے سے قبل میں بعض کتہ
کا تعارف اپنے دوستوں سے کرواؤں گا۔سب سے اول اور پہلے نمبر پر تو قرآن کریم انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹ تفسیر صغیر کی شکل
میں وکالت تبشیر کی طرف سے شائع ہو چکے ہیں اور اس وقت تیار ہیں ان سے لئے جاسکتے ہیں۔قرآن کریم انگریزی ترجمہ بھی پہلے سے موجود تھا اور قرآن کریم کی انگریزی تفسیر بھی چار جلدوں
میں پہلے سے موجود تھی خالی ترجمہ تفسیری تبیان کے لئے کافی نہیں اور تفسیر اتنی ضخیم تھی کہ ہر آدمی کو
خصوصاً ان لوگوں کو جن کے دلوں میں ابھی تک قرآن کریم کی محبت نہیں پائی جاتی یہ بہت لمبی اور
bore ( یعنی اکتا دینے ) کرنے والی تھی۔اس لئے تفسیر صغیر کے طریق پر قرآن کریم کا انگریزی
ترجمہ مع تفسیری نوٹوں کے تحریک جدید کی طرف سے شائع کیا گیا ہے۔خوشخط ہے اچھے کاغذ پر
ہے حسین مضامین پر مشتمل ہے۔وہ تیار ہے۔جو میرے دوست اسے لینا چاہیں وہ وکالت سے
لے سکتے ہیں۔اب تو بعض احمدی دوست بھی ترجمہ انگریزی میں پڑھتے ہیں مجھے تو یہ اچھا نہیں
لگتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس زبان میں قرآن کریم کی تفسیر کی ہے اسی زبان

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵۲
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب
میں ترجمہ پڑھنے کی بھی ہمیں عادت ہونی چاہئے اور خصوصاً عربی کا جو حصہ ہے جسے ناظرہ پڑھنا
کہتے ہیں اسے غور سے خود پڑھنا چاہئے اور تلفظ صحیح رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ قرآن کریم
سے ہمارے دل میں جو محبت پائی جاتی ہے اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم عربی الفاظ ادا کرنے کے قابل
ہوں ، جہاں تک ممکن ہو ان کو سمجھنے کے قابل ہوں محض ترجمہ یا تفسیر پر انحصار نہ کرنے والے ہوں۔پس اس سال کے دوران ایک تو قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹ شائع ہوا؟
ہے دوسرے سورۃ فاتحہ کی وہ تفسیر جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف کتب اور
تقاریر میں بیان فرمایا ہے اسے اکٹھا کر کے یکجا طور پر کتابی شکل میں ادارہ مصنفین کی طرف سے
تفسیر سورۃ فاتحہ کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔یہ مضمون جو کتابی شکل میں اکٹھا ہوا ہے اسے میں
جو ہے
نے اس وقت تک تین چار دفعہ پڑھا لیا ہے۔جن دوسرے صاحب علم اور صاحب فراست اور
صاحب محبت الاسلام نے اسے پڑھا ہے ان پر بھی اسی طرح اکٹھی شکل میں خاص اثر ہوا ہے اور
یہ سورہ فاتحہ کی بڑی ہی عجیب تفسیر ہے۔اس تفسیر کو پڑھ کر ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے اس چیلنج کا صحیح پتہ لگتا ہے جو آپ نے پادریوں کو دیا۔جب آپ سے سوال کیا گیا کہ آپ کے
نزدیک بھی تو رات ایک الہامی کتاب ہے پھر اس الہامی کتاب کی موجودگی میں قرآن کریم کی کیا
ضرورت تھی۔اس کے جواب میں آپ نے فرمایا کہ قرآن کریم کی تو بات چھوڑ وسورۃ فاتحہ میں جو
روحانی اور اخلاقی علوم بیان ہوئے ہیں اور اسرار بتائے گئے ہیں۔اگر تم اس سورۃ کے اسرار روحانی
کے مقابلے میں اپنی ساری الہامی کتب سے جو ۷۲ کے قریب ہیں۔یہ مضامین اس کے ملتے جلتے
مضامین یعنی آپ نے فرمایا کہ ہم بہتر کا مطالبہ نہیں کرتے ایسے ہی ان سے ملتے جلتے مضامین نکال
کر ہمیں دکھا دو تو ہم سمجھیں گے کہ تمہارے پاس بھی کچھ ہے لیکن عیسائیت کے عمل نے دنیا پر یہ
ظاہر کیا ہے کہ سورۃ فاتحہ کے مقابلہ میں ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔میں جب یورپ کے
دورے پر گیا تو میں نے وہاں کے پادریوں کے سامنے اس چیلنج کو دھرایا۔جب میں اس چیلنج کو
دھرا ہی رہا تھا تو دراصل اس وقت مجھے ایک خیال آیا اور میں نے سوچا کہ اگر یہ پادری کہیں کہ
اچھا ہم مقابلہ کرتے ہیں کہاں ہے سورۃ فاتحہ کی وہ تغیر تو میں کہوں
گا کہ مختلف کتابوں میں وہ بکھری
ہوئی ہے۔ذراسی بات پر مجھے شرمندہ ہونا پڑے گا۔پس اس وقت میں نے ارادہ کیا کہ اسے اکٹھا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵۳
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
کر کےضرور شائع کر دینا ہے۔اور یہ تو اس چیلنج کے لحاظ سے پہلی جلد ہے اس کے بعد اب سورۃ فاتحہ کی تفسیر کی اور جلد میں
آئیں گی۔خلفائے احمدیت نے سورۃ فاتحہ کی جو تفسیر کی ہے وہ اپنی جگہ بڑی حسین ہے اللہ تعالیٰ کی عطا
ہے۔انسان کا اپنا تو کچھ نہیں اور یہ بھی سورۃ فاتحہ کے مضامین کی شاید دو یا تین جلدیں بن
جائیں۔لیکن اب بھی ہم اس مقام پر آگئے ہیں کہ اگر کوئی ہم سے پوچھے کہ کہاں ہے وہ تفسیر جس کا
چیلنج دیا گیا ہے تو ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان فرمودہ یہ تفسیری مجموعہ اس کے
ہاتھ میں دے دیں گے اور اسے کہیں گے کہ یہ ہیں ان سات آیات کے حسین بیانات جو اسرار روحانی
اور دقائق اخلاقی پر مشتمل ہیں۔اس جیسی تعلیم اپنی ۷۲ کتابوں میں سے نکال کر دکھاؤ تو جانیں۔لیکن سورۃ فاتحہ میں ابھی تو بہت کچھ ہے جو کچھ اب تک مل چکا ہے اس سے بھی بہت زیادہ قیامت
تک نکلتا آئے گا۔لیکن اب بھی میں سمجھتا ہوں کہ دو تین اور مجلدات سورہ فاتحہ کی تفسیر کی شائع کرنی
پڑیں گی۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اور اس کے احسان سے اور ہماری اور آپ کی دعاؤں
سے ممکن ہے اگلے جلسہ سالانہ پر مزید جلد میں آپ کے ہاتھ میں آجائیں۔ابھی میں نے اسلام کے اقتصادی نظام کے اصول اور اس کے فلسفہ پر جو خطبات دیئے تھے؟
جس وقت میں یہ خطبات دے چکا تو مجھے خیال پیدا ہوا کہ اکثر احمدی تو مذہب سے دلچسپی رکھتے
ہیں اور ان خطبات میں جو مختلف مذہبی پہلو بیان ہوئے ہیں۔جن کی بنیاد پر آگے اقتصادی اصول
قائم کئے گئے ہیں وہ بڑے شوق سے پڑھیں گے اور بڑی لذت محسوس کریں گے لیکن دوسرے
لوگ خصوصاً غیر مسلم جو ہیں ان کو تو مذہب یا اسلام یا قرآن سے دلچسپی نہیں وہ شاید bore یعنی
اُکتا جائیں اس لئے ان سارے خطبات کا ایک خلاصہ بیان کر دینا چاہئے جس میں صرف اصول
بتا دیے جائیں۔اس کی حکمتیں اور وہ روحانی بنیاد جن کے اوپر ان
کو قائم کیا گیا ہے اس کو چھوڑ دیا
جائے اور جو تعلیم ہے اور جو اس کا فلسفہ ہے وہ بیان کر دیا جائے اور یہ دراصل خلاصہ ہوگا ان
خطبات کا۔چنانچہ میں اس وقت بہت دعا کر رہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ جو کچھ تم نے ان
چودہ خطبات میں بیان کیا ہے یہ سارا مضمون سورۃ فاتحہ میں پایا جاتا ہے۔تم سورۃ فاتحہ کی اقتصادی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵۴
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
تفسیر بیان کر دینا تو ان خطبات کا خلاصہ آ جائے گا۔چنانچہ مجھے بڑا لطف آیا لیکن ابھی تک مجھے
موقع نہیں ملا کچھ دوسرے کام، کچھ دوسرے نئے مضامین ضرورت جماعت کے لئے سامنے
آ جاتے ہیں اس واسطے انسان سلسلہ وار مضمون بیان نہیں کر سکتا بلکہ ضرورت وقت مثلاً مالی تحریک
ہے۔تبلیغی اور اصلاحی تحریک ہے یہ درمیان میں آجاتی ہے ان کا مطالبہ ہوتا ہے یہ بہر حال پورا
کرنا پڑتا ہے اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو سورۃ فاتحہ کی اقتصادی تفسیر بھی آجائے گی۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر سورۃ فاتحہ چھپ چکی ہے۔بڑی لطیف
ہے اسے پڑھ کر بڑا مزہ آتا ہے اور جتنی دفعہ پڑھیں نئے سے نئے مضامین سوجھتے رہتے
ہیں۔میرے تو بہت سارے خطبات کی بنیاد وہ Ideas ( یعنی نظریات ) ہوتے ہیں جو وہاں
بکھرے ہوتے ہیں۔ان میں سے کسی نہ کسی پر ہی اپنے مضمون کی بنیاد رکھا کرتا ہوں یعنی
وہاں سے ایک خیال لے لیا اور اس کو پھیلایا اور وہ خطبہ تیار ہو جاتا ہے۔یہ صحیح ہے کہ ہر آدمی اتنی
وسعتیں حاصل نہیں کر سکتا۔علم کا ملنا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے وہی معلم حقیقی ہے۔غرض
یہ ہے بڑی لطیف تفسیر دوستوں کو چاہئے کہ وہ اسے ضرور خریدیں۔میں سمجھتا ہوں کم از کم ہر نوجوان
کوسورۃ فاتحہ کی یہ تفسیر اپنی بغل میں رکھنی چاہئے کیونکہ قرآنی مضامین کا اجمال سورۃ فاتحہ ہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ قرآن عظیم سورۃ فاتحہ کے
اجمال کی تفصیل بیان کرتا ہے پس یہ مضامین جب آجائیں گے تو سارے قرآن کریم کی آوٹ لائنز
(out lines) سامنے آجائیں گی۔اس لئے یہ تفسیر ہر عاقل بالغ پڑھے لکھے نو جو ان کے ہاتھ
میں ہر وقت رہنی چاہئے بلکہ میں تو کہوں گا کہ سرہانے رکھنی چاہئے میرے تو سر ہانے پڑی رہتی
ہے جب دو چار دس پندرہ بیس منٹ کا مجھے وقت ملتا ہے تو میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی کوئی نہ کوئی کتاب پڑھنی شروع کر دیتا ہوں اور وہ وقت ضیاع سے بچ جاتا ہے اور اس وقت
میں ایک لذت اور سرور حاصل کرتا ہوں۔غرض میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس سے محروم نہ رہیں
یہ عادت ڈالیں اور یہ کتاب ضرور خریدیں۔پھر تاریخ احمدیت جلد دہم ہے جو ۱۹۴۴ء ۱۹۴۷ء کے حالات پر مشتمل ہے اور جوڑ ملانے
کے لئے کہیں وہ آگے نکل گئے ہیں اور کہیں پیچھے سے جوڑ ملایا ہے۔اس لئے زمانہ کے لحاظ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵۵
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
۱۹۴۴ء سے پہلے سے شروع ہوتی ہے اور ۱۹۴۷ء کے بعد تک جاری رہتی ہے۔مثلاً تعلیم الاسلام
کالج کو جو لیا ہے تو انہوں نے ۴۷ء میں قادیان کی ہجرت پر نہیں حالات کو چھوڑا بلکہ لا ہور کے بعد
ربوہ میں پہنچا کر پھر اپنا مضمون بند کیا ہے۔تذکرہ نیا ایڈیشن جو ایڈیشن سوئم ہے وہ بھی چھپ گیا ہے۔تذکرہ ہم نے اس مجموعہ کا نام
رکھا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قریباً سارے الہامات جمع ہو گئے
ہیں۔قریباً میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ہر ایڈیشن میں کچھ نئے الہامات کا پتہ لگتا ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کسی دوست کو خط لکھا اور اس میں تحریر فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے
یہ الہام کیا ہے لیکن کسی وجہ سے اس وقت الحکم یا البدر میں یا کسی اور کتاب میں نہیں چھپا اور شروع
میں سامنے نہیں آیا۔پس اس طرح کے الہامات سامنے آتے رہتے ہیں۔گویا ہر دفعہ کچھ اضافہ بھی
ہوتارہتا ہے۔الشرکۃ الاسلامیہ نے شائع کیا ہے۔اسی طرح الشركة الاسلامیہ نے روحانی خزائن جلد اول جو براہین احمدیہ ہر چہار حصص پر
مشتمل ہے شائع کی ہے۔پہلے یہ out of print یعنی نایاب تھی اب انہوں نے دوبارہ
شائع کر دی ہے۔میاں مبارک احمد صاحب نے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایک مضمون
غالباً کسی موقع پر کسی تقریر میں بیان کیا تھا۔اس کا انگریزی ترجمہ انگلستان سے چالیس ہزار کی
تعداد میں شائع ہوا ہے۔میں نے اسے سرسری طور پر دیکھا ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ اس میں
سیرت کو بڑی اچھی طرح لکھا گیا ہے۔یہاں بہت سے ایسے دوست جو احمدی ہیں اور بہت سے
ایسے دوست جو بھی احمدی نہیں ہیں ان کا دل کرتا ہے کہ جس کی طرف ہمیں بلایا گیا ہے یا جس کی
طرف ہمیں بلایا جارہا ہے۔اس کے کچھ حالات کا تو ہمیں پتہ لگے کہ وہ کس اخلاق کا انسان تھا
اس کا مقام کیا تھا۔بعض دفعہ ہمیں بہت وقت پڑتی ہے بعض دفعہ لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ اسلام نے
مضمون بیان کیا تم اس پر غور کرو۔وہ آگے سے کہتے ہیں کہ ہمیں اردو نہیں پڑھنی آتی انگریزی میں
اگر کوئی مواد ہے تو اس میں دیں پھر ہم غور کریں گے۔یہ بھی بڑی مشکل پڑ گئی پہلے تو صرف عربی کی
وجہ سے مشکل تھی اب اردو نہیں آتی۔پس کہتے ہیں کہ عربی نہیں آتی اردو نہیں آتی انگریزی مواد

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵۶
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
ہے تو دو۔اگر تو انگریزی ماں کا بچہ یہ کہے کہ انگریزی میں مواد دو، اگر ایک فرانسیسی ماں کا بچہ ہمیں
یہ کہے کہ فرانسیسی میں مواد دو، اگر ایک سپینش ماں کا بچہ یہ کہے کہ سپینش میں مواد دو، تو اس کا حق
اور ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم اس کی زبان میں وہ مواد شائع نہیں کر سکے اور اس
طرح اسے روحانی خزائن سے محروم کر رہے ہیں۔لیکن جب ایک اردو بولنے والے ماں باپ کا
بچہ ہمیں یہ کہے کہ مجھے اردو نہیں آتی انگریزی میں مواد دو تو شاید میری غلطی ہو پر مجھے ایسا محسوس
ہوتا ہے کہ یہ بات اسے شرمندہ کرنے والی ہے۔محمد اجمل صاحب شاہد نے ایک دلچسپ کتاب ( میرے لئے دلچسپ ) یعنی امام محمد ابن سیرین
کی کتاب کا وہ کہتے ہیں ترجمہ ہے۔میرا خیال ہے خلاصہ ہے کیونکہ میرے پاس عربی میں ہے اور
میں نے جب مقابلہ کیا تو تعبیر الرویاء اردو والی کو اس سے بہت کم پایا غالباً انہوں نے خلاصہ کیا ہے
ٹھیک ہے انہوں نے بہت سارا سوچا ہوگا کہ اتنی لمبی لمبی خوا میں بھی لوگ نہیں دیکھتے۔پس انہوں
نے سوچا کہ اس کو مختصر کر دو بہر حال بہت سے لوگوں کو اس سے دلچسپی ہوتی ہے۔یہ بڑا دلچسپ علم
ہے۔جن کو دلچسپی نہیں ہوتی وہ پھر مجھے بہت تنگ کرتے ہیں۔ہر ڈاک میں پانچ سات خواہیں
ہوتی ہیں کہ یہ میں نے خواب دیکھی ہے اس کی تعبیر بھیج دیں۔اگر میں اس طرح دوستوں کی
خوابوں کی تعبیر کرنے لگوں
تو غالباً جماعت کا اور کوئی کام نہ کر سکوں صرف تعبیر میں لکھتا رہا کروں۔اس واسطے میں تعبیر کا خلاصہ بھجوا دیتا ہوں۔کیونکہ بالکل مایوس بھی نہیں کرنا ہوتا۔مثلاً ان کو میں اتنا
لکھ دیا کرتا ہوں کہ اگر میرے نزدیک خواب مبارک ہو کہ یہ خواب مبارک ہے یا اگر میرے
نزدیک انذار کا کوئی پہلو ہے تو صرف یہ نہیں لکھتا کہ اس میں انذار کا کوئی پہلو ہے صرف اتنا لکھ دیتا
ہوں کہ کچھ صدقہ دو دعائیں کرتے رہو۔پس اس سے زیادہ تو نہیں لکھ سکتا۔ایسے دوستوں کے
پاس یا ان کے شہر اور محلے میں یہ تعبیر الرویا اردو میں ہوگی تو شاید ان کی کچھ سیری ہو جائے۔اصحاب احمد جلد سوم ملک صلاح الدین صاحب کی طرف سے شائع ہوتی ہے۔یہ بھی بڑی
ہی مفید کتاب ہے انہوں نے بہت سا علم اکٹھا کر دیا ہے۔اسی طرح چوہدری ظہور احمد صاحب نے
ایک کتاب لکھی تھی کشمیر کی کہانی اور وہ ختم ہو گئی تھی اب دوبارہ اس کو شائع کیا گیا ہے اس میں
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے کشمیر اور کشمیریوں کے لئے جو کام کیا اور جماعت سے جو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵۷
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ ء۔دوسرے روز کا خطار
قربانیاں دلوائیں ان کا ذکر ہے۔میرے نزدیک بہت سے پہلوتشنہ ہیں لیکن جو کچھ لکھا گیا ہے وہ
بڑا مفید ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔ایک ابھی مجھے دی گئی ہے ”احمدیہ پاکٹ بک مکرم محترم قاضی محمد نذیر صاحب
ناظر اصلاح وارشاد نے اسے مرتب کیا ہے اور چار مضامین پر یہ مشتمل ہے جن کا ذکر شروع میں
نہیں کیا گیا۔نہ یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کس کس صفحے سے شروع ہوتے ہیں کسی دوست نے بتایا ہے کہ
آخری صفحے پر ہیں۔نہیں آخری صفحہ پر فہرست ہے میری مراد یہ ہے کہ ان چار عنوانوں کے متعلق
یہ بتایا گیا ہو کہ ان مضامین پر فلاں فلاں صفحے سے بحث شروع ہوتی ہے یہ میری نظر سے نہیں گذرا
اگر ہے تو بہر حال جو میرے سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ پہلا مسئلہ جس پر اس میں بحث کی گئی ہے وہ
یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالیٰ کے دوسرے بزرگ انبیاء کی طرح ہی وفات کے
بعد اپنے رفقاء کے پاس چلے گئے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں وہاں بڑے خوش ہیں اور
حضرت مسیح علیہ السلام کے نزول کی جو پیشگوئیاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیں اور بعض
دوسری پیشگوئیاں ہیں ان کی حقیقت کیا ہے؟ اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جوعظیم مقام
اللہ تعالیٰ نے عطا کیا جس کو ہم خاتم النبین ہونے کا مقام کہتے ہیں اس کی حقیقت اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں خود حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کے مطابق اور جو پہلے بزرگ گذر چکے ہیں ان
کے بیان کے مطابق کیا ہے۔الفضل ہے الفرقان ہے ماہنامہ انصار اللہ ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی تین تقریریں بھی شائع ہوئی ہیں۔میں علی وجہ البصیرت کہہ سکتا ہوں کہ اصل علم حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب اور بیان میں ہے باقی تو کسی حصے کی تفسیر ہے کسی جگہ بعض پہلوؤں کو
نمایاں کیا گیا ہے۔بہر حال بنیا دو ہیں ہے۔جس طرح قرآن کریم کے باہر کوئی صداقت نہیں یہ پکی بات ہے۔بعض دفعہ یہ جو بعد میں
جھگڑے پڑے ہیں۔ہماری جماعت میں ہی غلط خیال پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن کریم ایک کامل
اور مکمل کتاب ہے اور قرآن کریم کو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی اپنے کمال
کے لئے ضرورت نہیں یعنی یہ خیال غلط ہے کہ اگر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵۸
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔نہ ہوتے یا اگر ان کو علیحدہ کر دیا جائے۔تو قرآن کریم ناقص ہو جائے گا۔یہ غلط ہے قرآن کریم
اپنی ذات میں کامل اور مکمل ہے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی ارشاد احکام قرآنی اور
بیان قرآنی پر زائد نہیں ہے بلکہ آپ کا ہر ارشاد اور آپ کا ہر بیان قرآن کریم کی تفسیر ہے۔زیادتی کوئی نہیں یہ تفسیر ہے۔قرآن کریم کی جو تفسیر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی
پہلا نمبر تو اسی تفسیر کا ہے۔دنیا کا کوئی آدمی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میری تفسیر کو حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی تفسیر پر فوقیت حاصل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی یہ دعوئی
نہیں تھا نہ آپ ایسا دعویٰ کر سکتے تھے۔اس محبت میں ڈوبے ہوئے جو آپ کے دل میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نظر آتی ہے۔یہ دعوئی ممکن ہی نہیں تھا کیونکہ ویسا عاشق فرزند
اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی اور نہیں دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تفسیر قرآنی کو یا اللہ تعالیٰ نے جو مفہوم سمجھائے
ان کی بناء پر یا اللہ تعالیٰ نے جو یہ بتایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جو ارشاد ہے اس میں اس
لحاظ سے تفسیر کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے وہ دروازے کھولے اور آپ نے وہ تفسیر بیان کی۔ہمارے نزدیک دوسرے نمبر پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر ہے۔پہلے نمبر پر قرآن کریم کی تفسیر حضرت محمد مصطے صلی اللہ علیہ وسلم کی تفسیر ہے اور دوسرے نمبر پر
قرآن کریم کی تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر ہے جو آپ نے کی ہے اور آپ کی
تفسیر میں کوئی ابدی غلطی نہیں رہ گئی۔آپ اس بات کو غور سے سنیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے تفسیر کی ہے اس میں کوئی ابدی غلطی نہیں رہ گئی بلکہ اگر پہلے اعتقادات کی وجہ سے آپ
نے کوئی بات بیان کی تو بعد کی کتب میں اللہ تعالیٰ کے منشا اور الہام کے ساتھ اس کی تصحیح کر دی گئی
اور جس شکل میں مجموعی طور پر ہمارے ہاتھ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر دی گئی
ہے اس شکل میں اس میں سوائے صداقت کے کچھ نہیں۔ایک مسئلہ ہے اس پر ایک وقت میں کچھ کہا دوسرے وقت میں کچھ کہا مگر جب ہم مجموعی طور پر نظر
ڈالتے ہیں تو ہمیں پتہ لگتا ہے کہ ایک وقت میں آپ نے یہ کہا حضرت مسیح علیہ السلام آسمان پر زندہ
ہیں۔اس واسطے کہ وہ دل اپنی طرف سے کوئی بات اپنی زبان پر نہیں لاسکتا تھا اور نہ لانا چاہتا تھا۔جب

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۵۹
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ ء۔دوسرے روز کا خطار
تک اس دل میں خدا تعالیٰ کی قدرت کا ملہ سے تاریں نہیں کھینچی گئیں۔اس وقت تک جو دوسروں کا
عقیدہ تھا وہ کہتا اور جس وقت خدا نے اسے کہا کہ دوسروں کا عقیدہ بھی غلط اور اب تک تیرا عقیدہ بھی
غلط۔پس وہ خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیارا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ میں آج
تک غلطی کر رہا تھا کیونکہ اپنی طرف سے کہتا تھا آج مجھے خدا نے بتایا ہے اور میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ جو
میں کہتا رہا اور جو پہلے لوگ کہتے رہے۔وہ بات غلط تھی لیکن جو خدا تعالیٰ کہتا ہے وہ بات صحیح ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب اور تفسیر میں مجموعی طور پر کوئی ابدی غلطی نہیں رہی
یعنی جو چلتی رہی اور جسے کسی اور نے ٹھیک کرنا ہے۔اس کے اوپر بحث کرنی ہے کہ آیا ٹھیک ہے یا
نہیں۔میں اس لئے یہ کہتا ہوں کہ ہم سب کے آقا اور خدا کے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا
کہ میرا وہ عظیم روحانی فرزند حکم ہو کر تمہاری طرف آئے گا۔اس کا آخری فیصلہ تمہارے لئے آخری اور
قطعی ہو گا۔اگر ہم یہ نہ مانیں تو پھر آپ حکم نہیں اور اگر ہم حکم نہ مانیں تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
جھٹلانے والے ہیں۔آخری فیصلہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بطور حکم کے قطعی فیصلہ ہے۔اس
کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔ہم کچھ حقیر ساتحفہ اپنے اللہ کے حضور ہر سال ہی پیش کرتے ہیں اور پھر اس جلسہ
کے موقع پر اس کا ذکر خلاصہ ہو جاتا ہے اس لئے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اللہ کے شکر گزار بندے بنیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بار بار فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ شکر گزاری سے پیار کرتا ہے
شکر گزاری کو پسند کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ناشکری کو نا پسند کرتا اور ناشکروں کو اپنی درگاہ سے دھتکار دیتا
ہے۔بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شکر صرف نتیجہ پر ہی کیا جاتا ہے جو کسی کو حاصل ہوتا ہے مثلاً بچوں کو اور
نوجوانوں کو سمجھانے کے لئے میں یہ مثال دے رہا ہوں کہ جو نو جوان یو نیورسٹی کی سو گز کی دوڑ میں
حصہ لیتے ہیں۔ان میں سے جو اول آیا اسے صرف اول آنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا شکر کرنا چاہئے
لیکن جو حقیقت سے واقف ہیں وہ یہ جانتے ہیں کہ صرف
نتیجہ پر ہی شکر ادا نہیں کرنا چاہیے۔بلکہ نتیجہ
کا سامان پیدا کرنے والے کے لئے اور نتیجہ کے سامان پیدا کئے جانے پر اس سے بھی زیادہ شکر ادا
کرنا چاہئے یعنی اللہ تعالیٰ کا جس نے یہ طاقت دی ایک انسان کو کہ وہ اپنے جسم کو اور اعصاب کو اتنا
مضبوط کرے اور پریکٹس سے اتنا اچھا ہو جائے کہ وہ دوسروں کے آگے نکلے اس توفیق کے بغیر تو وہ
آگے نکل ہی نہیں سکتا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اور اس کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶۰
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔ما حول کو گھر کا ماحول ہو یا کالج کا ماحول ہو یا وہ ماحول جس میں اس کی یہ قوت اور استعداد ترقی کر سکتی
تھی۔اس کے ماحول کو یہ توفیق دی کہ اس فرد واحد کو جو قوت دی گئی تھی۔اس قوت کی کمال نشو ونما کر
سکے یا قریباً کمال نشو و نما کر سکے۔اس کے بغیر وہ فسٹ آہی نہیں سکتا تھا۔ایک شخص کو اللہ تعالیٰ یہ
طاقت دے کہ اگر وہ چاہے اور اس کو غذا صحیح ملے اس کا دماغ آوارہ نہ ہو۔اس کے خیالات پراگندہ نہ
ہوں۔اس کی عادتیں بری نہ ہوں وہ وقت پر سونے والا اور پورا آرام لینے والا ہو۔اس کا گھر دنیوی
لحاظ سے فراخی والا ہو کہ اس کے کھانے کی جو ضرورت ہو وہ پوری ہو رہی ہو جس سے اس کی نشو ونما
بھی کماحقہ ہو رہی ہو۔اس ماحول میں اس نے پرورش پائی اور پھر وہ دوڑ میں گیا اور اول آ گیا۔پس صرف دوڑ میں اول آنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرنا بلکہ اس بات پر بھی اللہ کا شکر ادا
کرنا ہے کہ اس نے طاقت دی اس طاقت کو سمجھنے کی توفیق دی اس طاقت کو نشو و نمادینے کی توفیق دی
اس طاقت کے نشو و نما کے کمال تک پہنچانے کی توفیق دی۔یہ ساری توفیقیں اگر نہ ملتیں تو یہ شخص
فسٹ نہ آتا پس محض نتیجہ پر شکر نہیں بلکہ نتیجہ کے سامانوں پر ہمیں شکر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اسی
پرہ
کا دیا گیا
واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔كُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمُ وَاشْكُرُوالہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو بھی دیا
ہے۔تمہیں اوقات دیئے ہیں تمہیں طاقتیں دی ہیں تمہیں اموال دیئے ہیں تمہیں بہترین سے
بہترین کھانے دیئے ہیں تمہاری كُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمْ کا مختصراً مفہوم یہ ہے کہ تمہیں طاقتیں
دی ہیں اور ان طاقتوں اور استعدادوں کو کمال نشو ونما تک پہنچانے کے لئے تمہارے لئے سامان
پیدا کر دیئے گئے ہیں۔لوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمْ اس لئے اپنی طاقتوں اور استعدادوں کی قدر کرو اور ان کی نشو و نما
کے جو سامان پیدا کئے گئے ہیں ان سے فائدہ اٹھاؤ تاکہ تم ایک حسین شکل میں دنیا کے سامنے آؤ۔بَلْدَةً طَيْبَةً وَرَبِّ غَفُورٌ یہ بڑا پیارا فقرہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک کمال موافقت رکھنے والا
ماحول میں نے تمہارے لئے پیدا کر دیا ہے۔ربِّ غَفُورٌ اس ماحول میں پورے کا نشکس
(conscious) ہوتے ہوئے اور علی وجہ البصیرت تم اپنی کوشش کرو۔لیکن تمہاری کوشش میں
نقص رہ جاتے ہیں انسان میں بشری کمزوریاں ہیں۔جو نقص رہ جاتے ہیں ان سے تم گھبرانا
نہیں۔یعنی جو انسان اپنے نفس کو پہچانتا ہے جہاں وہ یہ پہچانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنے قرب
----

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶۱
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب
کی بڑی راہیں کھولی ہیں وہاں یہ بھی پہچانتا ہے کہ میرے نفس میں بڑی کمزوریاں ہیں۔میرے
ساتھ آفات نفس لگی ہوئی ہیں۔میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ان سے بچ نہیں سکتا پس فرمایا : -
بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وہ سارا ماحول پیدا کر دیا جو تمہاری قوتوں اور استعدادوں کی صحیح نشو و نما کرنے والا ہے
اب تم کوشش کرو اور آگے بڑھو جب تم کوشش کرو گے اور آگے بڑھنے کے لئے تگ و دو کرو گے اس
وقت یہ احساس اپنے دل میں پاؤ گے کہ تمہارے اندر بشری کمزوریاں ہیں۔ان سے نہ گھبرانا
رَبِّ غَفُورٌ مغفرت کرنے والا تمہارا رب ہے یہاں رَبِّ غَفُورُ کہہ کر مغفرت اور ربوبیت کو
اکٹھا کر دیا گیا ہے مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس طرح تمہاری مغفرت کر دے گا کہ تمہاری ربوبیت
اور تمہاری تربیت اپنے کمال کو پہنچ جائے گی۔بَلدَةٌ طَيِّبَةٌ مثلاً یہ ہمارا ربوہ ہے یہ ہمارے لئے
بَلْدَةٌ طَيِّبَةً ہے ان مکھیوں کے لئے بَلْدَةٌ طيبة نہیں ہے۔جن کو مارنے کے لئے ہم مہم کرتے
ہیں کہ ملیریا نہ پھیلائیں۔ان چوہوں کے لئے یہ بَلدَةٌ طيبة نہیں ہے۔جن کو مارا جاتا ہے کہ وہ
خرابی پیدا نہ کریں میں ایک خاص بات واضح کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ کے یہ معنے
صحیح نہیں کہ ایک شہر ہے جو بڑا اچھا ہے بلکہ بلدَةٌ طَيِّبَةٌ کے یہ معنے ہیں کہ ایک شہر ہے جو انسان
کے لئے اس کی نشو ونما کے لئے اور اس کی نشو و نما کے کمال کو پہنچانے کے لیے اچھا ہے۔وہ بھیڑوں
کے لئے اچھا نہیں وہ مکھیوں کے لئے اچھا نہیں وہ چوہوں کے لئے اچھا نہیں وہ چوروں کے لئے
اچھا نہیں وہ جو غیر تربیت یافتہ نو جوان جلسہ کے دنوں میں سکوٹروں پر بیٹھ کر شاید اس امید پر آ جاتے
ہیں کہ شاید ننگے منہ عورتوں پر ہماری نظر پڑ جائے گی ان کے لئے اچھا نہیں۔فوراً چیک کر لیا جاتا ہے
اور ان کو آگے بھیج دیا جاتا ہے لیکن ہمارے لیے یہ بَلدَةٌ طيبة یعنی بڑا اچھا شہر ہے۔پاک ماحول
ہے جس میں انسان جسمانی اور روحانی طور پر ترقی کر سکتا ہے۔یہ صحیح ہے کہ بعض چیزیں ہمیں نہیں
ملیں ان میں نقص آ جاتے ہیں۔یہ صحیح ہے کہ انسان کمزور ہے ہماری تربیت میں نقص رہ جاتے
ہیں۔خدا تعالیٰ نے فرما یارب غَفُورٌ ہمیں تو کوئی حجاب نہیں اس بات کے ماننے میں کہ ہمارے
اندر لنقص رہ جاتے ہیں۔اگر ہم یہ کہیں کہ ہمارے اندر نقص کوئی نہیں رہتا تو پھر ہمیں یہ بھی اعلان کرنا
پڑے گا کہ ہمیں رب غفور کی ضرورت نہیں۔ہمیں تو ہر آن ہر لحظہ رَبِّ غَفُورٌ کی ضرورت ہے۔تو اس کا شکر ادا کرنے کے لئے ہم وہ باتیں یہاں بیان کرتے ہیں جو بیان کرتے ہیں۔ورنہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶۲
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔--------
اللہ کی قدرتوں کو دیکھنے کے بعد ساری دنیا اور دنیا میں رہنے والے سب ہمارے لئے ایک مردہ کی
طرح ہیں ان کے سامنے ہم جا کر اپنی گردنوں کو فخر کے ساتھ کیسے اونچا کریں گے۔مردوں کے
سامنے بھی کوئی فخر کیا کرتا ہے۔جب خدا تعالیٰ کی قدرت نے ہمیں اس طرح گرفت میں لے لیا
ہے کہ دنیا کی ہر دوسری چیز ایک مردہ کی شکل میں ہمارے سامنے آتی ہے تو ان کے سامنے تو فخر کی
ضرورت نہیں اور وہ جو زندہ دل اور زندہ روح رکھنے والے احمدی اور مسلمان ہیں ان کے سامنے
اس لئے نہیں کہ ان کو بھی پتہ ہے کہ ہم لاشئے محض ہیں اور ہمیں بھی پتہ ہے کہ ہم لاشئے محض ہیں۔نہ
اس نیستی کا احساس ان سے چھپا ہوا ہے اور نہ ہم سے چھپا ہوا ہے۔پس ان کے سامنے ہم کس طرح
فخر سے بات بیان کر سکتے ہیں کر ہی نہیں سکتے۔پس فخر کے لئے نہیں نہ غیروں کے سامنے فخر یعنی ان
غیروں کے سامنے جو خدا سے دور اور خدا سے جنہوں نے زندگی نہیں پائی ان کو تو ہم مردہ تصور کرتے
ہیں نہ اپنوں کے سامنے فخر کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا بھائی بھی اس طرح اس حقیقت پر قائم ہے جس
طرح کہ میں ایک لاشی محض ہوں اور نیستی کا لبادہ پہنے ہوئے خدا کے حضور جھکا ہوا ہوں۔کوئی فخر کی
بات نہیں لیکن تحدیث نعمت کے طور پر اس نیت کے ساتھ اس امید پر بیان کرتے ہیں کہ جب ہم دنیا
کے سامنے یہ اعلان کریں گے کہ باوجود ہرقسم کی کم مائیگی کے محض اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہم نے یہ کیا
نہ ذرائع ہمارے اپنے ، نہ اسباب ہمارے پیدا کردہ نہ طاقتیں اپنے زور سے ہم لینے والے نہ ان
کی نشو ونما کو اس کے کمال تک پہنچانے میں ہمارے اپنے نفسوں کا اپنا حصہ۔ہر درجہ پر ہر طرح پر ہر
پر
قدم پر اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر کچھ ہو نہیں سکتا تھا اور ہر قدم پر اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی۔ہم
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَ رَبِّ غَفُورٌ تم ایک پاک ماحول کو جو میری توفیق سے
پاؤ تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو۔وَرَبِّ غَفُورٌ وہ بشری خامیاں رہ جائے گی ان سے گھبراؤ نہیں۔و سنجزی الشاکرین اس طرح جو ہمارا شکر ادا کرنے والے ہوں گے۔ہم انہیں جزا دیں
گے۔جو تو فیق انہیں نیکیوں کی پہلے ملی ہے اس سے زیادہ تو فیق نیکیوں کی انہیں بعد میں دی جائے گی
اس واسطے مومن کا ہر قدم پہلے قدم سے آگے پڑتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر قدم پر وہ اللہ تعالیٰ کا شکر
ادا کرنے والا ہوتا ہے۔قوتیں اور طاقتیں اور ستعداد میں پہلے دی گئی ہیں ان سے بڑھ کر قو تیں اور

آج 10 میں سے 10 باقی