خلفائے احمدیت کی سورۃ فاتحہ کی کی گئی تفسیر بڑی حسین اور اللہ تعالیٰ کی عطا ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶۳
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔استعداد یں دی جائیں گی جو شدت احساس کی ہم خدا کے قرب کو حاصل کر کے اس کی محبت پا کر اس
کی رضا کی جنت میں داخل ہوں احساس میں یہ شدت پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔پھر نتیجہ پہلے سے
زیادہ نکلے گا پھر تمہارے دل میں شکر کے جذبات پہلے سے زیادہ پیدا ہوں گے۔پھر تم ہر قسم پر سوچ
کر خدا کا شکر ادا کر رہے ہو گے۔پھر وہ ایک چکر چلے گا پھر ایک نیا جلسہ آئے گا پھر اس جلسہ پر اسی
قسم کی باتیں دھرائی جائیں گی لیکن پہلے سے زیادہ بڑی شکل میں پہلے سے زیادہ حسین رنگ میں
پہلے سے زیادہ خوبصورت طریقے پر وہ سامنے آتی رہیں گی۔جب تک قوم شکر کے اس مقام پر رہے
گی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرتی چلی جائے گی اس کے انعاموں کی زیادہ سے
زیادہ وارث ہوتی چلی جائے گی اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ یہی سلوک روارکھے۔فضل عمر فاؤنڈیشن یعنی جو اللہ تعالیٰ نے ماضی میں ہم پر احسان کئے ہیں اب میں ان کا ذکر
کروں گا۔یہ تو ابھی میں نے تمہید بیان کی ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک جلسہ سالانہ ۱۳۴۵اهش
(مطابق ۱۹۶۵ء) کو کی گئی تھی لیکن امان ۳۴۶ اھش ( مطابق مارچ ۱۹۶۶ء) سے اس پر با قاعدہ
کام شروع ہوا۔جس وقت یہ تحریک ہوئی مکرم محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے یہ تحریک کی
پھر غالبا میں نے کچھ وضاحت کی۔اس وقت میرا خیال تھا کہ اندرون پاکستان اور بیرون پاکستان
سے اگر ۲۵لاکھ روپیہ اس فنڈ میں جمع ہو جائے تو اللہ تعالیٰ ہم پر بڑا فضل کرے گا۔اس کی میعاد
۳۰ را حسان ۳۴۸اهش ( یعنی ۳۰ جون ۱۹۶۹ء) اور بیرون پاکستان کیلئے ۳۰ فتح ۱۳۴۸اهش ( یعنی
۳۰ دسمبر ۱۹۶۹ء) تک مہلت دی گئی تھی۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس وقت پچیس لاکھ کی حد مقرر کی گئی تھی۔مگر وہ قدر جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے دل میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی پیدا ہوئی تھی جو حوالہ میں نے کل
پڑھا تھا اس کا ایک حصہ جو کل کے مضمون سے تعلق نہیں رکھتا تھا وہ میں نے چھوڑ دیا تھا۔اس میں
آپ فرماتے ہیں کہ اب یہ سارے اللہ تعالیٰ کے نشان ہیں بلکہ دو باتیں چھوڑ دی تھیں۔بعد میں
اللہ تعالیٰ نے جو آپ
کو بتایا اس میں ایک نافلہ بھی بطور نشان کے زائد کیا گیا تھا۔لیکن اس مضمون
کے ساتھ اس وقت میرا تعلق نہیں تھا۔حضور فرماتے ہیں اس لئے میں فرض سمجھتا ہوں ان کی قدر
کرنا۔اس کے بعد لکھتے ہیں اس میں سے ایک وہ ہے جو موعود ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶۴
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ ء۔دوسرے روز کا خطار
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وہاں لکھا ہے کہ میں اپنے موعود فرزند نشان الہی کی قدر کرنا باقی
دوسروں کی قدر سے بھی زیادہ فرض سمجھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو اللہ تعالیٰ نے بتایا آپ کی روحانی آنکھ نے وہ
دیکھا چنانچہ آپ کا دل اس نظارہ کی وجہ سے اس فرزند موعود کی قدر کرنا فرض سمجھنے لگا۔جماعت
احمدیہ نے اپنی ان جسمانی آنکھوں سے وہ دیکھا کہ جماعت کے ہر فرد کا دل اس موعود فرزند کی
قدر کرنا اپنا فرض سمجھنے لگا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا اور آپ کی محبت نے یہ عملی ثبوت دیا کہ ہم نے ڈرتے
ڈرتے اعلان کیا کہ پچپیس لاکھ تک جمع ہو جائے تو خدا کے بڑے مشکور ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو
بہت ہی نعمتوں کا وارث کرے گا۔لیکن جماعت نے کہا پچیس لاکھ نہیں ہم بتیس لاکھ سے بھی زیادہ
دیں گے۔ابھی وہ اور بھی زیادہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔یعنی پچیس لاکھ ایک ایسی حد تھی کہ ہم
ڈرتے تھے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ پوری نہ ہو اور ہمیں ایک قسم کی خفت اٹھانی پڑے کہ جماعت کو اتنی
بھی محبت نہیں کہ ایک اعلان کیا اور اسے بھی پورا نہیں کیا۔یہ ایک حقیقت ہے کہ مجھے ہمیشہ ڈرلگتا تھا اور میں دعائیں بھی کرتا تھا کہ اللہ تعالیٰ فضل کرے
لیکن جماعت نے کہا اس قسم کا ظن ہم پر درست نہیں۔ہم نے حسن و احسان میں مسیح موعود کے اس نظیر
کے جلوے دیکھے ہیں ہم اس کے شکرانہ کے طور کے جتنا تم چاہتے اور امید رکھتے ہو اس سے بڑھ کر
دیں گے۔چنانچہ جماعت نے ۴۲۸۰۳, ۳۲ روپے آخری خبر کے آنے تک اس فنڈ میں دیئے۔ابھی
کچھ اور وعدے آ رہے ہیں کیونکہ بعض جگہوں کو مزید مہلت دی گئی ہے۔بیرونی علاقوں میں بعض جگہ
اور مہلت دینے کی ضرورت پڑی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ رقم بہر حال بڑھ جائے گی۔یہ تو تھا نا کہ جہاں شیطان رخنہ اندازی کردیتا ہے کہ جی یہ ہم نے دیا یہ میں نے دیا، یہ
جماعت نے دیا۔نہ میں نے دیا نہ تم نے دیا اللہ نے دیا۔اللہ تعالیٰ اگر دل میں یہ خیال نہ ڈالتا۔یہ
محبت نہ ڈالتا تو آکر کون دیتا پیار ظاہر کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی شان ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی قدرت
کے نظارے دکھاتا ہے۔ساڑھے بتیس لاکھ کے قریب جماعت نے دیا اور اس عرصہ میں جو
انوسٹمنٹ (Investment) کی گئی اس پر قریباً اڑھائی لاکھ روپے آمد ہوئی اس کا مطلب یہ ہے
کہ کوئی بارہواں حصہ یعنی جتنا لوگوں نے دیا اس کا آٹھ فیصد اللہ تعالیٰ نے دے دیا۔حالانکہ یہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶۵
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
Investment جو ہے وہ بڑی پابندیوں کے اندر بندھی ہوئی Investment ہے کہ سود ہم
نے نہیں لینا ہم تو ایسی جگہ Invest کرتے ہیں (سوائے مجبوری کے جہاں اللہ تعالیٰ نے اجازت
دی ہے ) جہاں خالص نفع کی شکل ہوتی ہے۔جہاں خالص نفع کی شکل ہوتی ہے وہاں خالص گھائے
کا امکان بھی ہوتا ہے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ وہ گھاٹے کی طرف فضل عمر فاونڈیشن کی
Investment کو لے کر نہیں گیا بلکہ وہ خالص نفع کی طرف لے گیا اور اڑھائی لاکھ کے قریب لے گیا اور اڑھ
نفع ہو گیا۔فالحمد للہ علی ذلک
انگلستان کی جماعتوں نے وعدے تو بہت سے کئے تھے لیکن وصولی کی رفتار بھی اچھی تھی لیکن
تسلی بخش نہیں تھی۔اس لئے مکرم و محترم شیخ مبارک احمد صاحب (سیکرٹری ) کو فضل عمر فاؤنڈیشن
نے وہاں بھیجوایا۔بعض لوگ اب بھی بھول جاتے ہیں مجھے لکھ دیتے ہیں یہ ٹھیک ہے کہ خلیفہ وقت کی
نگرانی ہر تحریک پر ہوتی ہے۔لیکن تفاصیل جو ہیں اس میں فضل عمر فاؤنڈیشن والے آزاد ہیں مجھ
سے مشورہ کر لیتے ہیں۔مجھے اطلاع دے دیتے ہیں کہ اگر میں سمجھوں کہ مناسب نہیں تو منع
کر دوں اور اگر خاموش ہو جاؤں تو سمجھیں کہ ٹھیک ہے۔تو فضل عمر فاؤنڈیشن کی مجلس عاملہ نے یہ
سمجھا کہ شیخ مبارک احمد صاحب کو باہر بھجوانا چاہئے چنانچہ شیخ مبارک احمد صاحب کو لندن بھجوایا
گیا۔یہ تفصیل میں اس لئے بتا رہا ہوں۔اس کی میرے نزدیک ضرورت نہیں تھی کہ چند مہینے
ہوئے مجھے ایک خط آیا کہ ایک نوجوان نے ناسمجھی میں یہ بات کر دی کہ اس کو خواہ مخواہ وہاں بھجوایا
اس کا کیا فائدہ تھا اتنا خرچ ہو گیا۔اس کو اور اس قسم کے باقی نو جوانوں کو تو میں یہ کہوں گا کہ جہاں
علم نہ ہو وہاں ظن کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتا اور جہاں ظن کے علاوہ کچھ نہ ہو وہاں بسا اوقات وہ طن
ظن نہیں رہتا بلکہ بدظن بن جاتا ہے اور گناہ کا موجب بن جاتا ہے۔انگلستان میں مکرم محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے اور ان
کے چند ہفتوں کے دورے میں سوالاکھ روپیہ نقد وصول ہوا اور وعدوں میں دو ہزار پاؤنڈ کا اضافہ ہوا۔مقاصد فضل عمر فاؤنڈیشن اس وقت جماعت کے سامنے آچکے ہیں ان میں ایک مقصد تو یہ
تھا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی سوانح تیار کر کے شائع کی جائیں۔اس سوانح کے سو سے
زائد صفحات تیار ہو چکے ہیں اور کام ہو رہا ہے۔اس کام میں کچھ تاخیر ہو گئی ہے دوست دعا کریں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
٣٦٦
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔کہ کام کرنے والے بھی کوشش اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اور جماعت کو یہ توفیق دے کہ
آئندہ سال سے پہلے یہ سوانح چھپ کر شائع ہو جائیں۔مختلف مسائل پر عملی اور تحقیقاتی تصانیف کے انعامی مقابلے کے لئے (۱۹۶۸ء) کے موصولہ
مقالہ جات سینتیس تھے جن میں سے چار مقالے انعام کے مستحق قرار پائے اور ہر چہار مقالوں نے
ایک ایک ہزار روپے انعام لیا یعنی فی مقالہ ایک ہزار روپیہ چنانچہ ایک جماعتی تقریب کے موقع پر یہ
انعامات تقسیم ہوئے۔سال رواں میں بارہ موعودہ مقالوں میں سے چار موصول ہوئے ہیں باقی
شاید اس رپورٹ کے بعد آگئے ہوں گے۔لیکن سینتیس سے تعداد گر کر بارہ پر آ جانا یہ تشویشناک ہے
جماعت کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔فضل عمر فاؤنڈیشن نے جماعت کو ایک ایسی لائبریری کی عمارت کی جو بڑی خوبصورت بڑی
فراخ اور وسیع اور زیادہ کتب اپنے سینے میں لیٹنے والی ہوگی پیشکش کی ہے اس کا نقشہ تیار ہو گیا ہے
اور امید ہے انشاء اللہ سات جنوری سے اس پر کام شروع ہو جائے گا۔دوست دعا کریں کہ
انجینئر صاحب ایسے مل جائیں جو کام کو لٹکانے والے نہ ہوں۔جس طرح ہماری مسجد اقصٰی )
کا کام انجینئر صاحب نے لٹکا دیا ہے۔پچھلے جلسہ سالانہ سے پہلے مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ جلسہ
کے موقع سے یہاں نماز شروع ہو جائے گی یعنی اس وقت تک تیار ہو جائے گی۔اس پر سال گذ
چکا ہے ابھی تک یہ تیار نہیں ہوئی۔آپ کی قربانی کے لحاظ سے اور فضل عمر فاؤنڈیشن کے کاموں کے لحاظ سے اور اس کے
منصوبوں کے لحاظ سے ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کو مختلف پہلوؤں اور جہات سے اپنے اوپر نازل ہوتا
دیکھ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان کا اہل بنائے اور ہمیں توفیق دے کہ ماضی میں جو اس کے فضل ہم پر
ہوئے ہم ان کا شکریہ ادا کرنے والے ہوں اور ان فضلوں کے نتیجہ میں جو اور ان فضلوں کے نتیجہ میں
جو حسنات ہمیں ملیں ان حسنات کا بھی شکر کرنے والے ہوں اور اس کا نتیجہ یہ نکلے کہ آئندہ مستقبل
میں ہمیں اللہ تعالیٰ پہلے سے زیادہ اس کے حضور کچھ پیش کرنے کی توفیق عطا کرے اور اس پیشکش کو
قبول کرنے کی توفیق عطا کرے اور اس پیشکش کو قبول فرمائے اور پہلے سے زیادہ ہمیں ان کے حسنات
ملیں اور پہلے سے زیادہ ہم بلندیوں تک پہنچنے والے ہوں اور ہم اور زیادہ روحانی رفعتیں پانے والے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶۷
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
ہوں
اور اللہ تعالیٰ کے قرب اور اس کی رضا کی لذت ہم پہلے سے زیادہ محسوس کرنے والے ہوں۔تحریک جدید کے کاموں میں سے جو چیز نمایاں طور پر سامنے آتی ہے۔وہ یہ ہے کہ سال
رواں سال میں یعنی جو سال اب ختم ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے سویڈن میں (ڈنمارک
جہاں ہماری مسجد عورتوں کے چندے سے بنی ہے اس کے ساتھ الگ ملک سویڈن ہے۔یہ ممالک
سکنڈے نیویا بھی کہلاتے ہیں یعنی ایک ڈنمارک دوسرا سویڈن تیسرا ناروے) ایک جگہ پر ہی نہیں
گوٹن برگ میں یا اس کے قریب جگہ ہے وہاں ایک بڑی جماعت قائم ہوگئی ہے۔ہوا یہ کہ وہاں
یوگوسلاویہ کے مہاجر ترک مسلمان خاندان آباد تھے جو اشتراکیت کے نفوذ کے وقت اپنے
خاندانوں کی حفاظت اور اپنے اسلام کی حفاظت کے لئے اپنے ملک سے ہجرت کر کے یہاں آباد
ہو گئے تھے۔ایک ھیولی زندہ تھا اور حقیقت غائب تھی۔ڈنمارک قریب ہے وہ یہاں آئے مسجد
دیکھی باتیں سنیں کچھ توجہ پیدا ہوئی۔ان میں سے ایک نے یوگوسلاویہ میں اپنے امام کو خط لکھا کہ اس
طرح یہاں جماعت کام کر رہی ہے مجھے بتاؤ کہ تمہارا فتویٰ کیا ہے کیا میں بیعت کر کے جماعت میں
داخل ہو جاؤں۔یوگوسلاویہ میں مسلمانوں کے غالباً دو فرقے ہیں چنانچہ ان کے امام نے اس کو
جواب دیا کہ تم بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں داخل ہو جاؤ۔ہمیں اس وقت پتہ نہیں تھا۔ہمارے
آدمیوں سے انہوں نے تبادلہ خیال کیا ایک اکٹھ کیا گیا جس میں قریباً چھپیں خاندانوں کے سر براہ
غالباً پچیس ہی خاندان تھے ممکن ہے کچھ خاندان ایسے بھی ہوں جن کا سر براہ ایک سے زائد ہو بہر
حال پچیس نوجوان کمانے والے اور سمجھ دار اس میں شامل ہوئے۔جب ان سے یہ کہا گیا کہ تم اب
بیعت کرلو۔کیونکہ وہ سلسلہ کے عقائد کی تائید کر رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ بیعت کی کیا ضرورت
ہے ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سچا مانتے ہیں۔پس ہمارے لئے بیعت کرنے کی کیا
ضرورت ہے چنانچہ ہمارے مبلغ کو بڑی مشکل پیش آگئی۔کیونکہ ایک طرف تو یہ کہہ رہے تھے کہ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سچا تسلیم کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ بیعت کرنے سے
انکار کر رہے تھے۔ایسے وقت میں واقعی بڑی مشکل پڑ جاتی ہے۔کیونکہ اس کے پھر بہت سارے
ایسے نتائج نکلتے ہیں جن میں بدمزگی پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔تو اس وقت خدائے علام الغیوب
نے جس کو پتہ تھا کہ ایسے واقعات پیدا ہو جانے ہیں۔تو ان میں سے ایک سے اس سلسلہ میں خط
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶۸
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
لکھوا دیا تھا۔چنانچہ وہ کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ میں بیعت کرتا ہوں اور بیعت فارم پر دستخط کرتا
ہوں۔کیونکہ میں نے وہاں امام کو لکھا تھا اور انہوں نے کہا ہے کہ بیعت فارم پر دستخط کر کے بے شک
تم جماعت میں داخل ہو جاؤ۔اس واسطے ضرورت ہے تو انہوں نے لکھا اگر بیعت کرنے کی
ضرورت ہی نہ ہوتی تو وہ مجھے اجازت کیوں دیتے چنانچہ اس نے بیعت کر لی اور اسے دیکھ کر اس
وقت تو دو اور دوستوں نے بیعت کی۔ہیں تو تمیں پینتیس خاندان لیکن ان میں سے بچھپیں خاندان
احمدی ہو گئے۔میں نے بتایا ہے کہ ہیولی باقی تھا اور روح گم تھی۔جس وقت وہ احمدی ہوئے تو روح میں
ایک زندگی پیدا ہوئی اور جسم نے ایک کروٹ لی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو قرآن نہیں آتا
اسلام کا پتہ نہیں انہیں قرآن اور اسلام سکھانے کا انتظام کرو۔عجیب بات یہ ہے کہ اپنے ملک سے
ہجرت کی تھی اسلام کو بچانے کے لئے اور جب احمدیت میں داخل ہوئے تو پھر ان کو یہ احساس ہوا
کہ اسلام تو ہمارے پاس کوئی نہیں ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کی شان ہے سوچا کریں کہ اللہ تعالیٰ رحم کرتا
ہے اور کس طرح اپنی شان کے نظارے دکھاتا ہے۔وہ لوگ جو نسلاً بعد نسل مسلمان تھے ان کے
دلوں میں جب یہ احساس پیدا ہوا کہ ہمارے بچوں کو قرآن اور اسلام سیکھنا چاہئے تو ان کی غیرت پر
تازیانہ لگانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی نو مسلمہ بچی کو انہیں قرآن سکھانے کے لیے مقرر
کروایا جس نے دو سال ہوئے اسلام قبول کیا تھا۔یہ بچی جس کا میں نے ذکر کیا ہے ۲۴ جولائی ۱۹۶۷ء کو مسجد میں ہماری غیر حاضری میں
ہمارے انتظار میں مسجد میں بیٹھی ہوئی تھی۔میں اور ساری جماعت اور مبلغین کہیں باہر گئے ہوئے
تھے۔جب ہم واپس آئے تو ہمیں پتہ لگا کہ اس طرح یو نیورسٹی کی ایک نوجوان طالبہ آئی بیٹھی ہے
تو میں نے ایک آنریری مبلغ کو جو ناروے کے تھے اور سویڈن کے ان دونوں سے کہا کہ تم اس سے
باتیں کرو۔پتہ نہیں کس نیت سے آئی ہے بعض دفعہ کسی سے کوئی رشتہ کرنا ہوتا ہے اور آ جاتے ہیں
کہ ہمیں مسلمان کر لو۔اس نے اس سے باتیں کیں اور بتایا کہ تمہیں اسلام کا کچھ بھی پتہ نہیں یعنی
۲۴ جولائی ۱۹۶۷ء کو اس بچی کو کہنا پڑا کہ تمہیں اسلام کا کچھ بھی پتہ نہیں کتابیں لے جاؤ اور اسلام
کو پڑھو تسلی ہوئی تو آنا اور بیعت کر لینا۔مگر وہ بضد رہی اور کہنے لگی کہ مجھے اپنے امام سے ملواؤ۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۶۹
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب
انہوں نے آکر مجھے بتایا کہ کسی صورت میں مانتی نہیں اور کہتی ہے کہ مجھے اپنے امام سے ملواؤ۔میں
نے کہا پھر اسے لے آؤ جب وہ آئی تو اس نے مجھ سے ایک سوال کیا میں نے اسے جواب دیا وہ
کہنے لگی کہ پھر میری بیعت لے لیں اصرار کر رہی تھی۔میں نے کہا اچھا بیعت کر لو فارم منگوایا
عورتوں سے بھی فارم پر کروانا پڑتا ہے۔چنانچہ اس کی بیعت لی اور دعا کی۔ہم آگئے۔یہ جولائی
کی بات ہے دسمبر میں روزے آگئے۔کالج میں چھٹیاں ہوئیں۔گھر نہیں گئی مسجد ڈنمارک میں
آگئی سارے روزے رکھے۔عبادت میں دعاؤں میں اتنا شغف پیدا کیا کہ ایک احمدی کے گھر
کھانے پر صرف اس وجہ نہ گئی کہ اگر میں جاؤں گی تو ڈیڑھ دو گھنٹے آنے جانے پر خرچ ہوں گے
اور آدھا گھنٹہ وہاں کھانے پر خرچ ہو گا۔پس میں یہ وقت کیوں ضائع کروں لہذا میں تو اس وقت
بھی مسجد میں بیٹھ کر دعا کرنا چاہتی ہوں۔۶۷ ء سے ۶۹ ء تک اس نے اتنا قرآن عظیم سیکھ لیا کہ ان چھپیں خاندانوں کے پیدائشی
مسلمان بچوں کو قرآن کریم سکھانے کی جب ضرورت پڑی تو یہ ان کی استانی بنی۔چھپیں میرا اندازہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یورپ کا جو tour( یعنی دورہ ) ہوا تھا۔اس کی بڑی برکتیں ظاہر
ہوئیں۔دس دس سال میں جتنی تعداد میں وہاں کے لوگ احمدی ہوتے تھے۔اس کے بعد ایک سال
میں اس سے زیادہ احمدی مسلمان ہو گئے۔بڑی بڑی اور قربانی کرنے والی جماعتیں قائم ہو گئیں یعنی
پہلے تو سال میں ایک دو احمدی مسلمان ہوتے تھے اور ہم بڑے خوش ہوتے تھے کہ چلو
erosion (اروژن ) ہوا۔ایک ذرا ہی کاٹا اس کفر کی دیوار سے کچھ تو یہاں سے نکلا۔کچھ تو
ہمارے ساتھ شامل ہوا لیکن اب ایک سال میں مثلاً یہاں چھپیں خاندان جس کا مطلب یہ ہے کہ
قریباً سو افراد ( بچے اور عورتیں ملا کر ) احمدی ہو گئے۔اسی طرح اخلاص رکھنے والے پاک نفس اور
پاک روح بچیاں اور بچے اللہ تعالیٰ ہمیں دے رہا ہے اور اس سے اب یہ امید پیدا ہوتی ہے کہ شاید
یورپ کی اکثریت ہلاکت سے بچ جائے پس ایک تو یہ اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے۔دوسرا بڑا فضل یہ کیا ہے کہ پچھلے سال بھی میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ جاپان میں مشن کھولنا
چاہئے۔پچھلے سال تو میں نے تفصیل نہیں بتائی تھی۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
نے قرآن کریم میں ذوالقرنین کے متعلق جو آیات پائی جاتی ہیں ان کے ایک تفسیری معنے یہ کئے ہیں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
٣٧٠
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔کہ ذوالقرنین سے مراد مسیح موعود اور مہدی معہود ہے اور اس کے سفروں کی یہ تفصیل ہے۔قرآن کریم
کے بہت سے بطون ہوتے ہیں اور بہت سی تفاسیر ہوتی ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے بھی
علاوہ اور معانی کے اس کے یہ معنے بھی کئے ہیں لیکن ایک اور تفسیر کے ساتھ یعنی معنے یہی کئے ہیں کہ
اس سے مسیح موعود ہی مراد ہیں اور ان کے یہ تین سفر ہوں گے اور یہ حالات پیدا ہوں گے۔لیکن وہ
مختلف معنے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے معنوں سے۔ہر دو درست اور صحیح ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے جو معنے کئے ہیں ان میں ایک سفر مشرق کا ہے تو جب خدا
کا مامور اسلام کو غالب کرنے کے لئے کشفی طور پر یا الہامی بیان میں مشرق کا سفر کرے تو اس کا یہ
مطلب نہیں ہوتا کہ تیر کی طرح ایک سیدھی لائن ہے اور جو ملک سامنے آ گیا وہ اس کے اثر کے نیچے
آئے گا باقی نہیں آئیں گے۔بلکہ پھیلاؤ میں وہ سفر ہے یعنی سارے مشرق کو گھیرتا ہے ورنہ تو مقصد
حاصل ہی نہیں ہوتا۔ہم نے مشرق کے سفر کئے تھے احمدیت نے پہلے مثلاً انڈونیشیا ہے اور نبی میں
جماعت تھی۔انڈونیشیا میں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی بڑی جماعتیں ہیں کہ وہ آپ کے مقابلے
میں کھڑی ہو سکتی ہیں کثرت تعداد اور کثرت ایثار اور قربانی کے لحاظ سے۔وہ بڑی قربانی دینے والی
جماعتیں ہیں دعاؤں میں مشغول رہنے کی کثرت کے ساتھ ، بے نفسی کے مظاہروں کی کثرت کے
ساتھ ہر لحاظ سے آپ مقابلے میں یعنی جو پاکستان کی ہماری احمدی جماعتیں ہیں ان کے مقابلے
میں کھڑی ہوسکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان پر بڑا رحم کیا ہے لیکن وہ بھی کافی نہیں ابھی تو ویسے یہاں بھی
ہم نے بڑھنا ہے۔انشاء اللہ۔اور وہاں بھی بڑھنا ہے لیکن کسی ملک کو بھی ہم کلینتہ نظر انداز نہیں کر
سکتے پھر ایک ایسے ملک کو جو ہماری توجہ اپنی طرف اس وجہ سے کھینچ رہا ہے اور زبان حال سے ہمیں یہ
کہہ رہا ہے کہ اے احمدیوں اللہ نے دنیوی طور پر مجھ پر اتنا فضل کیا ہے کہ میں روس اور امریکہ کا
مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن روحانی طور پر انسان جن فضلوں کو حاصل کر سکتا ہے ان فضلوں
سے مجھے محروم کیوں کرتے ہو۔ان کی یہ آواز تھی جو میرے کانوں میں پڑ رہی تھی اور میرے دل میں
اس بات کی بڑی تڑپ تھی کہ اللہ تعالیٰ وہاں مشن کھولنے کے جلد انتظام کر دے۔سال رواں میں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں مشن کھل چکا ہے الحمد للہ اور ہمارے ایک ادھیڑ عمر کے بزرگ مبلغ وہاں
پہنچ چکے ہیں۔عمر کا میں نے خاص وجہ سے فقرہ بولا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ادھیڑ عمر میں ایک نئی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۷۱
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔زبان
سیکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ تو سب قدرتوں والا ہے ان کے خط آرہے ہیں کہ زبان
سیکھنے کی جس کلاس میں وہ داخل ہوئے ہیں امریکن اور دوسری جگہوں کے لوگ بھی اس میں شامل
ہیں جتنے بھی امتحان ہوئے ہیں قریباً سب میں وہ اپنی کلاس میں اول آتے ہیں۔اس ادھیڑ عمر میں
بھی اللہ تعالیٰ نے ان پر اس طرح فضل کیا ہے وہ جلدی جلدی زبان سیکھ رہے ہیں لیکن وہاں کام
کرنے کی بڑی ضرورت ہے اور بات یہ ہے کہ ان کا مطالبہ زبان حال سے یہ ہے کہ مذاہب کی
مختلف کلبوں میں سے نکال کر ہمیں اللہ تعالیٰ کے سلسلہ میں داخل کرنے کی کوشش کرو۔اس میدان میں ہمیں بڑی جدو جہد کرنا پڑے گی کیونکہ ان کے اندر یہ عادت پڑ گئی ہے کہ
ایک ہی شخص کیتھولک کلب کا بھی ممبر ہے اور پروٹسٹنٹ کلب کا بھی ممبر ہے اور بدھ کلب کا بھی ممبر
ہے۔کلمہیں ہیں یعنی مختلف مذاہب کے چرچ اور عبارت گاہوں کو وہ کلب سمجھتے ہیں اور وہاں جتنی
کلمبیں ہیں وہ ان کے ممبر بن جاتے ہیں۔بلکہ لوگ کہتے ہیں کہ جب ان کے وہاں بچہ پیدا ہوتا ہے تو
ایک مذہب کی رسومات پر عمل کرتے ہیں۔جب وہی بڑا ہو کر مرتا ہے تو اسے دفنانے کے لئے
دوسرے مذہب کی رسومات پر عمل کرتے ہیں۔ان میں فراخ دلی بہت ہے ہونی بھی چاہے۔کیونکہ
جب اللہ سے دوری ہوئی تو دوری کی ایک راہ اور دوری کی دوسری راہ میں کوئی فرق نہیں کیا جاسکے
البتہ قرب کی جو راہ ہے وہ ایک ہی ہے یعنی صراط مستقیم۔وہاں سے جو انسان ہٹاوہ گیا اور ہلاک ہوا
یعنی جو صراط مستقیم سے ہٹ جائے وہ پھر ایک راہ کا تو پابند نہیں ہوتا ایسی صورت میں تو لاکھوں
را ہیں نکل سکتی ہیں۔لیکن صراط مستقیم ایک ہے۔تو ان کو اس صراط مستقیم پر لانا یعنی کلبوں سے نکال کر
مذہب میں داخل کرنا اس کے لئے ہمیں جہاد کرنا پڑے گا۔چونکہ وہ لوگ مذاہب کو کلب سمجھتے ہیں
جس کا مطلب یہ ہے کہ مختلف مذاہب کی ذہنیت اور ان کا فلسفہ اور اس فلسفہ کے متعلق تقاریر ان کے
نزدیک ایسی ہیں جیسی کسی کلب میں مختلف تقاریر ہوتی ہیں۔اس فلسفے کو مغلوب کرنے کے لئے اور
اسلام کو غالب کرنے کے لئے کسی اور فلسفہ کی ضرورت نہیں اور نہ وہ ہمیں مفید ہوسکتی ہے۔شاید میں
نے پچھلے سال بھی دوستوں کو اس طرف متوجہ کیا تھا کہ وہاں جماعت کو ترقی حاصل کرنے کے
نشان آسمانی اور تائیدات سماوی کی ضرورت ہے۔جن پر ایک نظر پڑنے سے اگلا دیکھنے والا انسان
اثر قبول کئے بغیر نہ رہ سکے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۷۲
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔ابھی مجھے چند ہفتے ہوئے سپین کے مبلغ کا خط آیا۔وہاں ہمارے مبلغ کی یہ حالت ہے کہ
جماعت کی طرف سے اسے کوئی گزارہ نہیں ملتا اس کے ساتھ معاہدہ ہی یہی ہے۔حضرت مصلح
موعود رضی اللہ عنہ نے انتہائی قربانی کرنے والے کچھ نوجوان نکالے تھے اور ان سے کہا تھا کہ ہم
تمہیں ایک دھیلا نہیں دیں گے۔جاؤ کماؤ اور تبلیغ کرو۔وہ اس قسم کے مبلغین میں سے ہیں یہ شخص
دن کے وقت ایک کام بازار کی نکڑ پر کھڑا ہو کر چھا بڑی میں عطر بیچتا ہے۔ایک دنیا دار کی نگاہ میں
ایک چھابڑی فروش سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہونی چاہئے۔جس طرح اور لاکھوں
کروڑوں چھابڑی فروش دنیا کی گلیوں میں دھکے کھاتے پھرتے ہیں اس طرح ظاہری طور پر یہ بھی
ہیں لیکن اس کے چہرے پر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کچھ اس قسم کا عزت واحترام کا غلاف
چڑھایا ہے کہ جنرل فرانکو کے ساتھیوں میں سے ایک شخص ان کو ملنے کے لئے آیا اور اس نے اپنی
پارٹی ( وہاں جنرل فرانکو کی ایک ہی پارٹی ہے وہ ڈکٹیٹر ہے ) کے بلیٹن میں ایک مضمون لکھا اور اس
نے بڑی اچھی باتیں لکھیں علاوہ اور باتوں کے اس نے ایک بات یہ لکھی کہ اس مادی دنیا میں کہ
انسان اپنے منہ تک مادیت کے گند میں پھنسا ہوا ہے لیکن ایک ایسے راہب انسان سے
ملنا میرے لئے بڑی عزت افزائی کا موجب ہے۔اب دیکھو جنرل فرانکو کا ایک ساتھی وہ جنرل
فرانکو جو حاکم اور کلی طور پر صاحب اقتدار ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ یہ چھابڑی فروش ، لاکھوں
کروڑوں چھا بڑی فروشوں، میں سے ایک نہیں ہے جو تمہیں دنیا کی گلیوں ہی میں پھرتے نظر آتے
ہیں بلکہ یہ چھابڑی فروش اللہ کا ایک چھابڑی فروش محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک چھابڑی فروش
مسیح موعود کا ایک چھابڑی فروش ہے۔کوئی اور چھابڑی فروش اگر اس کے گھر میں جاتا تو اس کا
چپڑاسی اسے ٹھڈے مار کر باہر نکال دیتا۔لیکن خدا کا یہ چھا بڑی فروش جب اس سے ملا تو اس نے
اسے اپنے سر آنکھوں پر بٹھایا۔اس قسم کے متقی پرہیز گار بے نفس دعاؤں میں مشغول رہنے والے۔دنیا کو واقعی ایک مردہ تصور کرنے والے اور مادی قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جانے
والے۔خدا کا نام بلند کرنے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا کرنے کے لئے ہمیں
جاپان میں اس قسم کے مبلغ چاہئیں۔دراصل تو ایسے ہی ہر جگہ چاہئیں لیکن بعض جگہ ہم یہ خصوصیات
نمایاں طور پر محسوس کرتے ہیں کہ یہ خصوصیات مبلغین میں ضرور ہونی چاہیئے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۷۳
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔پس جاپان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشن قائم ہو گیا ہے اور وہ پیشگوئی جس کا ذکر قرآن کریم
میں تھا۔ذوالقرنین کے بیان کے مطابق اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ایک جلوہ اللہ تعالیٰ۔اپنے فضل سے ہمیں دکھایا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اس کے لئے فنڈ کی میں علیحدہ تحریک کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک بغیر کسی تحریک کے گیارہ ہزار سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے اور
اس میں سے انداز پانچ ہزار روپیہ خرچ ہوا ہے۔اس واسطے میں یہ تحریک نہیں کروں گا کہ آپ
ابھی اس میں کچھ دیں۔میں تحریک کروں گا کہ آپ یکم مئی کے بعد جب سال رواں کی مختلف مالی
ذمہ داریاں ادا کر چکیں تو اس وقت جتنا خوشی اور بشاشت سے دوسرے چندوں پر اثر ڈالے بغیر
آپ جاپان مشن میں دے سکتے ہوں دے دیں۔میری خواہش یہ ہے کہ آئندہ سال بھی اس کی
با قاعدہ تحریک نہ کروں اور اسی طرح ہماری ضرورت پوری ہو جائے اور یہی اپنے رب سے امید
رکھتا ہوں کہ وہ اس ناچیز اور لاشی محض اور حقیر انسان کی اس خواہش کو پورا کرے گا کیونکہ اسی کی
عزت اور عظمت اور جلال
کو قائم کرنے کے لئے میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے۔تحریک جدید کے متعلق ایک یہ ضروری خبر بھی ہے کہ وکیل التبشیر صاحب نے ایک سروے
کرنے کے لئے ترکی ، ایران ، اور یوگوسلاویہ کا دورہ کیا۔اس دورہ میں تو ایک تعلیم یافتہ اور بڑے
عہدہ پر فائز نو جوان احمدیت قبول کر کے جماعت میں داخل ہوئے۔الحمد اللہ۔دوسرے یوگوسلاویہ
وہ پہلا کمیونسٹ ملک ہے جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک منظم جماعت قائم ہو چکی ہے اور وہاں کی
ایک مسلمان جماعت ( میں نے بتایا ہے کہ وہاں مختلف مسلمان جماعتیں ہیں۔) احمدیت اور اس
کے عقائد سے بڑی ہمدردی رکھتی ہے اور بڑی شرافت رکھتی ہے۔ان میں سے جن کو عقائد سمجھ نہیں
آرہے وہ لڑنے کے موڈ میں نہیں نظر آتے بلکہ غور سے سنتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان
پر صداقت کی راہوں کو کھولے گا اور خوشی اس بات کی ہے انگریزی کا محاورہ ہے آہنی پردہ یعنی
(lorn Curtain) دوسرے لفظوں میں لوہے کی ایک دیوار ہے جوان ممالک نے اپنی سرحدوں
پر قائم کر رکھی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس لوہے کی دیوار کو پھلانگ کر یوگوسلاویہ میں داخل ہو گئے
ہیں اور اللہ تعالیٰ کے دشمن کے گھر سے ان کے علاقوں میں اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے سامان
پیدا ہو جائیں گے۔انشاء اللہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۷۴
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب
اس وقت تک کل بیاسی مرکزی مبلغین غیر ممالک میں کام کر رہے ہیں۔کچھ تو یہاں بھی
ہوتے ہیں لیکن جو اس وقت عملاً کام کر رہے ہیں۔ان کی تعداد بیاسی ہے۔لیکن اب وقت آگیا ہے
کہ ہم دہائیوں کی بجائے سینکڑوں کی باتیں کیا کریں اس لئے اس کا جلد سے جلد انتظام ہونا
چاہئے۔یہ ایک دو سال کا کام نہیں۔جماعت یہ انتظام کر سکتی ہے صدر انجمن احمدیہ کا یہ کام نہیں
ہے۔جماعت یہ انتظام کرے کہ اس کثرت سے بچے جامعہ احمدیہ میں داخل ہوں کہ ٹوٹنے کے بعد
بھی سینکڑوں کی تعداد میں مبلغین تیار ہوں۔یہ قانون قدرت ہے کہ کچھ بچے ٹوٹ جائیں گے کسی کا
اخلاص ترقی نہیں کرے گا کسی کا ذہن ترقی نہیں کرے گا۔کسی کا علم ترقی نہیں کرے گا۔کسی کے
ماحول کے حالات ایسے ہوں گے کہ اسے ہم خوشی سے کہیں گے کہ تمہارا ماحول ایسا ہو گیا ہے
تمہارے گھر کے حالات ایسے ہیں کہ تم اب وقف میں نہ رہو ہم تمہیں خوشی سے اجازت دیتے ہیں
کہ تم چلے جاؤ۔غرض مختلف شکلوں میں یہ چیز سامنے آتی ہے لیکن ٹوٹنے والے جب ٹوٹ جائیں تو
اس وقت بھی ہمارے پاس سینکڑوں کی تعداد میں شاہد پڑھے لکھے تجربہ کار ٹرینڈ تعلیم یافتہ مبلغ ہونے
چاہیں اس کے بغیر آج ہمارا گزارہ ہی نہیں۔یہ مطالبہ زبان قال اور زبانِ حال ہر دو سے اتنا شدید
ہے کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔مثلاً انڈونیشیا میں ہماری جماعت ہے ایک وقت میں انہوں نے کہا
کہ اگر آپ نے یہاں جماعت کو سنبھالنا ہے اس کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو ہمیں دس مبلغ بھجوائیں۔ایک ملک سے ایک وقت میں دس مبلغین کا مطالبہ تھا مگر پہلے وہاں بڑی روکیں تھیں ان کا مطالبہ آتا
تھا ہم خوش ہو جاتے تھے کہ ہماری کمزوری پر اللہ تعالیٰ نے پردہ ڈال دیا ہے وہاں مبلغ جاہی نہیں
سکتا۔یہ اصرار نہیں کر سکتے البتہ خواہش کا اظہار ہے جو کر دیتے ہیں۔اب اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان !
پیدا کئے کہ وہاں کے بعض افسر بدلے اور ایک ایسا افسر آ گیا جس نے کہا کہ میں تمہیں اجازت دیتا؟
ہوں۔جتنے چاہو مبلغ یہاں بھیجو۔تو انہوں نے ڈرتے ڈرتے چھ کی اجازت مانگی چنانچہ وہاں سے
ان کی اجازت آ گئی۔اس وقت تک پانچ وہاں پہنچ چکے ہیں۔الحمد اللہ ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا
ہے۔ابھی چند مہینے نہیں ہوئے ہیں ابھی دو مہینے ہی ہوئے ہیں مولوی محمد صادق صاحب کو گئے اور
بیسیوں خطوط عورتوں اور بچوں کی طرف سے ، نوجوانوں اور بوڑھوں کی طرف سے میرے پاس
آئے ہیں کہ آپ نے ہم پر بڑا ہی احسان کیا ہے ہماری تربیت خراب ہو رہی تھی۔ہمارے پاس