خلفائے احمدیت کی سورۃ فاتحہ کی کی گئی تفسیر بڑی حسین اور اللہ تعالیٰ کی عطا ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۸۷
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب
نے بڑا فضل کیا ہے آپ کی دعائیں بھی لگیں یعنی اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کا ذریعہ بنیں۔میں اتنا لمبا بول سکا ہوں۔میرا سر انفلوانزا کی وجہ سے پکڑا ہوا ہے
سب سے اچھا نعرہ جوسمجھا جاتا ہے کہ غریب کے حق میں کبھی لگایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ
"From each according to his ability
and to each according to his need"
یعنی کسی پر اس سے زیادہ بار نہ ڈالا جائے جس کی وہ طاقت رکھتا ہے اور ہر شخص کو اس کی
ضرورت ہے۔یعنی نیڈ (need) کے مطابق دے دیا جائے لیکن اس کے اندر فساد اور فتنہ یہ ہے
کہ ضرورت یا نیڈ (need) کہا مگر ضرورت یا need‘ کی تعریف نہیں کی۔چنانچہ چین
میں need ( یعنی ضرورت ) کی تعریف اور کی جارہی ہے اور یوگوسلاویہ میں اور تعریف کی
جارہی ہے اور جہاں جو مرضی چاہے تعریف کرتا ہے۔اسلام نے اس کے مقابلے میں ضرورت
غربت کا لفظ استعمال نہیں کیا بعض جگہ استعمال کیا ہے مگر وہ اپنی اصطلاح میں کیا ہے۔بعض جگہ بعض
لوگ جن کو سمجھ نہ ہو ممکن ہے انہیں غلط فہمی ہو جاتی ہو لیکن میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ وہ اپنی اصطلاح
ہے۔اسلام نے یہ کہا ہے کہ کسی انسان کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے یا کسی غیر کے حق کی تعیین کر
سکے۔کسی انسان کا یہ حق ہی نہیں کیونکہ عقلاً بھی اور شرعاً بھی اور واقعتا بھی کسی شخص کے حق کی تعیین
وہی کرسکتا ہے جو اس شخص اور اس کے حالات اور اس کی طاقتوں اور اس کی قوتوں اور اس کی
ضرورتوں
کا پور اعلم رکھتا ہو۔جو پورا علم نہیں رکھتا وہ تعین نہیں کر سکتا اور سوائے اللہ کے کوئی علم نہیں
رکھتا اس واسطے اسلام نے کہا ہے کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے انسان کے حق کی تعیین کوئی دوسری ہستی کر
ہی نہیں سکتی۔اب اللہ تعالیٰ نے کہا کہ میں حق کی یہ تعریف کرتا ہوں کہ چونکہ میں نے انسان کو پیدا کیا اور
میں نے ہر فرد واحد کو وہ قوتیں اور استعداد میں دیں جو اس کے اندر پائی جاتی ہیں اور اسلام نے کہا
کہ یہ قوتیں اور استعداد میں چار قسم کی ہیں یعنی جسمانی، ذہنی، اخلاقی ، اور روحانی ، غرض اللہ تعالیٰ نے
یوں فرمایا کہ میں نے ہر فرد واحد کو چار قسم کی قوتیں اور استعداد یں دیں یعنی جسمانی قوتیں روحانی
استعداد میں اخلاقی اور ذہنی استعداد میں اور مجھے پتہ ہے کہ وہ کس فرد کے پاس
کتنی کتنی ہیں۔اس
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۸۸
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
لئے میں یہ اصول وضع کرتا ہوں حق کے متعلق اور حق کی یہ تعریف کرتا ہوں کہ ہر فرد واحد کو میں نے
یعنی اللہ رب العالمین نے جو ہر قسم کی قوتیں اور استعداد میں دی ہیں میں چاہتا ہوں کہ ان کی صحیح اور
کمال تک نشو ونما ہو۔اس لئے ان قوتوں اور استعدادوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانے کے لئے
جس چیز کی بھی ضرورت ہے وہ اس کا حق ہے اور اگر اس کا یہ حق نہیں ملتا تو وہ مظلوم ہے اور کوئی اور
غاصب ہے اب یہ اتنی حسین اور comprehensive ( یعنی جامع تعریف ہے کہ اس کے
مقابلے میں کوئی انسانی تعریف پیش ہی نہیں کی جاسکتی۔یہ میں دھڑلے کے ساتھ آج کمیونسٹ اور
سوشلسٹ ملکوں کو بھی چیلنج کرنے کے لئے تیار ہوں اور یہاں جو ان کے ساتھ ہمدردیاں رکھنے
والے ہیں ان سے بھی میں کہتا ہوں میرے ساتھ آ کر آرام سے باتیں کریں میں ان کو قائل
کر دوں گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہتوں کو میں کر چکا ہوں۔پس اسلام نے اتنی حسین تعلیم دی ہے کہ دنیا دا راپنے اصول اور اپنے فلسفوں کو لے کر اسلام
کے مقابلے میں کھڑے ہی نہیں ہو سکتے۔اب وقت آ گیا ہے کہ ہم عملی شکل میں ان کو قائم کریں۔ایک چھوٹی سی تصویر صدر انجمن احمدیہ کی امدادوں میں نظر آتی ہے۔صدرانجمن احمدیہ کے کارکنوں کا
جہاں تک تعلق ہے کیونکہ وہ واقفین ہیں اور فدائی ہیں وہ تو آتے ہی اس معاہدے پر ہیں کہ ہم
رے حقوق نہیں مانگیں گے کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے لئے کام کر رہے ہیں۔یہ شکل ہم ایسی جگہ قائم کر
سکتے ہیں جہاں وقف کا تخیل نہ ہو۔ایسا موقع اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے جہاں ہم یہ کر سکتے ہیں اور وہ احمدیوں کی
انڈسٹری (industry) ہے۔اس لئے آج میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ احمدی جن کا رخانوں
کے مالک ہیں وہ اپنے کارخانوں کے مزدوروں کی اجرتوں میں اسلامی اصول کو اپنائیں اور وہ اس
کے مطابق کام کریں اسی طرح وہ زمیندار جن کو ایک خاص رقبہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ نے زمینیں دی
ہیں اب میں سوچ رہا ہوں میرے ذہن میں ابھی یہ نہیں آیا کہ وہ رقبہ کتنا ہو میں بعد میں اعلان
کروں گا ممکن ہے مشورہ کرنا پڑے وہ زمیندار بھی اسلام نے جو اقتصادی اصول بنانے ہیں اُن کے
مطابق ذمہ داری لیں ان لوگوں کی جو غیر زمیندار اور ان کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہیں۔ہم ایسا کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ نے احمدیوں
کو زمینیں بھی دی ہیں اور بڑے کارخانے بھی دیئے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۸۹
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب
ہیں اور کارخانوں کے لئے تو میں ابھی ایک کمیٹی کا اعلان کر دیتا ہوں۔کارخانوں کی جو کمیٹی ہے اس
کا نیوکلیس (nucleus) یعنی اس کا مرکزی نکتہ اس کا سیکرٹری میں سید محمد احمد صاحب کو بناتا ہوں
جو شاہنواز جو سز میں مینجنگ ڈائریکٹر ہیں۔یہ مجھ سے مشورہ کر کے نیوکلیس (nucleus) اس
طرح میں بنا دیتا ہوں وہ سات آدمیوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں اور اپنے مشورہ کے لئے اور
میرے خطبات کو سمجھنے کے لئے (ممکن ہے بعض جگہیں ایسی ہوں جو عملی شکل دینے کے لئے ان کو
سمجھ بھی نہ آئے پس مجھ سے بھی اور دوسروں سے بھی مشورہ کریں اور تین مہینے کے اندراندر وہ یہ سکیم
میرے سامنے پیش کریں کہ ہمارے نزدیک قرآن کریم کی اقتصادی تعلیم کی روشنی میں احمدی
کارخانہ دار کو اپنے کارکنوں یعنی مزدوروں وغیرہ سے اس
قسم کا ان اصولوں پر سلوک کرنا چاہئے۔نمبر دو یہ کہ اپنے سرمایہ اور سالانہ نفع کے لحاظ سے آیا وہ یہ سلوک کرنے کے اہل بھی ہیں یا
نہیں۔ایک کارخانہ دار کہہ سکتا ہے کہ ٹھیک ہے ہم تیار ہیں لیکن آپ ہمارے حساب دیکھیں ہمیں
اتنا نفع ہی نہیں آتا کہ ہم اتنا دے دیں۔ہم انہیں یہ کہیں گے کہ جو اسلام کے اصول حقوق کی تعیین کر
رہے ہیں تم واقع میں چونکہ ان کو پورا ادا نہیں کر سکتے اس لئے ہم یہ کہتے ہیں کہ تم سو فیصدی حقوق ادا
نہ کرو تم اسی فیصدی حقوق ادا کر دو باقی نہیں فیصدی ہم جماعت کی طرف سے ادا کر دیں گے۔پس
اس طرح حق کی تعیین ہو جائے گی حق کی تعیین ہو جانے کے بعد یہ کہنا کہ ہم حق نہیں دیتے یہ میچ نہیں
سوائے اس کے کہ ان کو جماعت یہ کہے کہ ہم بھی دینے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی اللہ تعالیٰ نے
ہمیں پیسے نہیں دیئے یہ تو اور بات ہے لیکن یہ کہنا کہ حق کی تعیین ہو گئی ہے اور جماعت کو توفیق ہے یا
نہیں۔اس کا پتہ ہی کسی کو نہیں پھر خواہ مخواہ اعتراض پیدا ہوگا پس اگر اللہ تعالیٰ جماعت کو یہ توفیق
دے گا مجھے امید ہے اللہ تعالیٰ توفیق دے گا۔تو ایسے کارخانوں کے بقیہ فی صد حقوق جماعت کی
طرف سے ادا ہو جائیں گے پس کارخانہ دار ہوشیار ہو جائیں۔میرے نزدیک تو اسلام کا یہ مسئلہ ہے
جن کارخانوں
کو اللہ تعالیٰ بہت زیادہ نفع دے اور حقوق تو بہر حال معین ہیں ان سے زیادہ اگر وہ نہ
دیں تو ان پر کوئی الزام نہیں کوئی گناہ نہیں وہ اپنے کارخانے کے کارندوں کے حقوق ادا کر دیں اور
ان کی اپنی ضرورتوں سے زیادہ کچھ رہ جائے تو ہم ان سے جبرا نہیں لیں گے۔ان کو ہم یہ تحریک
کریں گے کہ تمہارے حقوق بھی ادا ہو جاتے ہیں تمہارے پاس کام کرنے والوں کے حقوق بھی ادا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۰
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب
ہو جاتے ہیں اس لئے جو زائد رقم ہے اس میں سے رضا کارانہ طور پر اپنی خوشی سے کچھ اس کا من فنڈ
میں دے دو جہاں سے وہ حقوق ادا ہوں گے۔جہاں خود وہ کارخانہ وہ حق پورا نہیں کر سکتا۔یہ قابل
عمل سکیم ہو سکتی ہے۔پھر زراعت کے متعلق جو ہمارے ناظر زراعت ہیں ان کو سیکرٹری اور وکیل زراعت کو
ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کرتا ہوں۔پھر وہ زمینداروں میں سے لے کر کیونکہ اس میں ابھی ابتدائی کام
بھی کرنے والا ہے آج دوسری طرف میں نے کافی سوچ لیا اس طرف مجھے آج ہی خیال گیا کہ ان
کو بھی ساتھ شروع کر دوں۔میں سمجھتا ہوں کہ جو غریب دیہاتی ہے آج اگر حقیقت اللہ تعالیٰ نے کسی کو حقیقی ماں باپ کے
علاوہ اس کا ماں باپ بنایا ہے تو وہ آپ احمدی ہیں۔اللہ تعالیٰ جس کو حقیقی ماں باپ کے بعد دوسرے
کا ماں باپ بنا دیتا ہے اور وہ غفلت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کا احسان فراموش ہے اور اسے اللہ تعالیٰ
کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔جہاں تک ممکن ہو سکے اپنی طاقت سے اپنی ریسورسز (resources)
یعنی ذرائع سے حقوق کی ادائیگی کے سامان پیدا کرو اور جہاں نہ ہو سکے وہاں اگر آپ کی آواز
میں اثر ہو تو دوسروں کو یہ سمجھاؤ کہ وہ انسان کے حقوق ادا کریں ورنہ اللہ تعالیٰ مظلوم انسان کو یہ
طاقت دے گا کہ وہ پھر ظلم کا بدلہ لیں اور بعض دفعہ اللہ تعالی ظلم کا بدلہ لینے والے کو تھوڑے سے ظلم
کی بھی عملاً اجازت دے دیتا ہے میں شرعاً نہیں کہوں گا لیکن عملاً دنیا میں یہ ہوتا ہے۔اس واسطے
ان
کو اپنی فکر بھی کرنی چاہیئے۔ان کا اپنا فائدہ یہ ہے کہ جب تک ہر انسان کا حق ادا نہیں ہو جاتا
ایک اصولی بات ہے اسے کبھی نہ بھولیں ) اس وقت تک ہر انسان کے دل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کا پیار پیدا نہیں ہو سکتا ہر انسان کے دل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار پیدا کرنے کے لئے آپ کو
پیدا کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )