خلفائے احمدیت کی سورۃ فاتحہ کی کی گئی تفسیر بڑی حسین اور اللہ تعالیٰ کی عطا ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۷۵
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ ء۔دوسرے روز کا خطار
نے مبلغ بھیجے۔اور مبلغ بھیجیں۔پس یہ تو چلے گئے اور کہاں سے بھیجیں آپ دیں بچے میں نے
بتایا ہے کہ یہ ایک سال
کا یا دو سال کا کام نہیں اگر آج شروع کیا جائے تو جو کام آج سے پندرہ سال
بعد نتیجہ خیز ہونا ہے تو وہ آج شروع ہونا چاہئے ورنہ پندرہ سال کے بعد نتیجہ خیز ثابت نہیں ہونا۔جس
آم کے درخت سے آج سے آٹھ سال بعد تک آپ نے پھل کھانا ہے وہ آج زمین میں لگنا
چاہئے۔آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو چونکہ آٹھ سال بعد آپ نے پھل کھانا ہے اس لئے سات سال
کے بعد اس کو لگائیں گے مگر پھر آٹھ سال کے بعد اس سے پھل نہیں کھا سکتے۔آپ اگلے تین چار
سال میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے دیں غالباً جامعہ کا چھ سال کا کورس ہے۔پس چھ سال کے بعد وہ
بیچ (batch) نکلنے شروع ہوں گے اور اگلے بارہ سال کے بعد یا پندرہ بیس سال کے بعد جو بھی
منصو بہ ہو سینکڑوں کی تعداد میں ہمارے پاس مخلص اور فدائی مبلغین ہوں۔بعض بڑے اچھے نکلتے
ہیں اتنے پیارے ہوتے ہیں کہ دل کرتا ہے کہ آدمی ان پر قربان ہی ہو جائے۔ایسے اچھے اللہ تعالیٰ
واقف دیتا ہے بعض ٹوٹے ہوئے بھی ہیں۔بعض میں بال آئے ہوئے ہیں اور ان کا یہ بال اللہ تعالیٰ
اور اس کے بندوں کی مغفرت کے پیچھے چھپا رہتا ہے۔یہ بال اردو کا محاورہ ہے یعنی تریر آئی ہوئی
اور بعض ایسے بدقسمت ہوتے ہیں کہ ابھی چھوٹا سا بال ہی ان کے اوپر آتا ہے تو ایسے حالات پیدا
ہو جاتے ہیں کہ وہ ٹوٹ کر دوٹکڑے ہو جاتے ہیں کسی کام کے نہیں رہتے۔یہ تو حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے مجھے بھی اور آپ کو بھی کہ جس انسان کی فطرت اور کردار پر بال
آ جائے اس کو میرے لئے استعمال نہ کرنا۔اس لئے کہ آپ نے فرمایا ہے کہ جس پلیٹ میں بال
آ جائے اسے اپنے کھانے کے لئے استعمال نہ کرنا اس میں زہر جمع ہو جاتا ہے۔پس ایک پلیٹ میں
بال آ جائے تو آپ اپنے کھانے میں استعمال نہ کریں اور ایک انسان کے کردار میں جو اللہ تعالیٰ کے
نبی کے لئے ایک پلیٹ کی طرح ہے اور ایک گلاس کی طرح ہے اس پر بال آجائے تو کوئی سفارش
پہنچ جائے۔کیا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی ہمارے دلوں میں وہ غیرت نہیں جو
اپنے نفسوں کے لئے ہے۔پس جس کے کردار اور اخلاق میں بال آجائے گا وہ تو ٹوٹ گیا اسے باہر
پھینک دیا جائے گا لیکن یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اس بات کی حفاظت کریں کہ ہمارا ہر نو جوان اس بات
سے محفوظ رہے۔لیکن کبھی ہماری غفلت کی وجہ سے اور کبھی اس کی بدقسمتی کی وجہ سے یا اس کے کسی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
پوشیدہ گناہ کی وجہ سے بال آجاتے ہیں وہ پرے پھینک دیئے جائیں گے لیکن صاف شفاف
خوبصورت دھلی ہوئی نیک پاک روحیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں (اب مثالیں تو یہی
، سکتے ہیں خواہ روحانی چیزیں ہوں یا جسمانی) خواہشات کو دبانے والے، ذہن کو صاف کرنے
والے آپ کی راہ میں اپنی آنکھوں کو بچھانے والے اس تڑپ میں ہر وقت بے کل اور بے چین
رہنے والے کہ اس خاک پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کیوں پڑیں ہمارے سروں پر اور ہماری
آنکھوں پر یہ پاؤں پڑتے ہوئے سالار قافلہ آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے ایسے دل چاہئیں۔ایسی عقل و فراست چاہئے۔ایسی پاکیزہ روحیں چاہئیں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں پاکیزہ بنا دے
اور کوشش کریں کہ وہ بچے ہمیں ملیں تا کہ ہم ان کو ٹرینگ دیں ہم ان
کو علم دیں۔تحریک جدید نے امریکہ مشن کے لئے اپنے رسالوں اور لٹریچر کی اشاعت کے لئے ایک نیا
پر لیس خریدا ہے۔میں ضمناً یہ بات بتا دیتا ہوں کہ ہمیں بھی یہاں ایک نئے اور اچھے پریس کی بڑی
ضرورت ہے۔ایسے پریس کی ضرورت ہے جو اردو کا جو عربی کا جو انگریزی کا اور جو فرانسیسی کی کتب
شائع کرنے کا ذریعہ بنے۔ابھی جب سوال پیدا ہوا فرانسیسی ترجمے کی اشاعت کا وہ میں آگے
بتاؤں
گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ اس قسم کا پر لیس نہ ہونے کی وجہ سے کیا دقت پیدا ہوئی۔اس عرصہ میں برٹش گی آنا میں ایک نئی مسجد تعمیر ہوئی۔الحمد اللہ۔ایک اور مسجد کی تعمیر کے لئے
پلاٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔ثم الحمد اللہ۔ڈچ گی آنا میں ایک سکول کا اجراء کیا گیا۔ثم الحمداللہ۔ایک مخلص احمدی دوست کے جنہوں نے اس سال بیعت کی یعنی ڈاکٹر کیوسی (Chiussi)
ان کی کوشش سے اسپر نٹو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہوا ہے۔مرکز کی طرف سے جماعت کو
یہ خبر نہیں دی گئی تھی کہ اس ترجمہ کو شائع کرنے کے لئے ایک ہزار پاؤنڈ باہر کے مشنوں کی طرف
سے (یہاں تو ایچینج ہمیں ملتا لیکن باہر کی جماعتوں
کو اللہ تعالیٰ نے بڑا رزق دیا ہے انہوں نے یہ رقم
دی لیکن نام مرکز ہی کا ہوتا ) دیا گیا اور یہ ڈاکٹر کیوسی ایک بڑا ہی مذاقی انسان ہے جو اللہ تعالیٰ نے
ہمیں دیا ہے جب میں دورے پر گیا تو یہ مجھے ملنے آئے بڑی محبت سے ملتے تھے۔امیر و ڈرم پر لینے
آئے پھر وہاں چھوڑنے آئے مجھے تو یاد نہیں رہا انہوں نے ہی بعد میں لکھا۔میں نے چلتے وقت کہا
مجھے خط لکھتے رہنا انہوں نے وہ یادرکھا اور دو تین مہینے مجھے خط نہیں لکھا اور پھر ۴ صفحے کا ٹائپ خط لکھا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۷۷
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دو اء۔دوسرے روز کا خطاب
اور اس میں یہ لکھا کہ میں نے آپ کو اس لئے خط نہیں لکھا تھا کہ آپ کا وقت قیمتی ہے اور میرے
پاس آپ
کو بتانے کے لئے کوئی نئی بات نہیں تھی لیکن اب میں مجبور ہو گیا ہوں چنا نچہ اس خط میں اس
نے سارے حالات لکھے اور لکھا کہ میں دل سے احمدی ہو گیا ہوں لیکن ظاہری نہیں ہوا۔ہم میاں
بیوی سارے کیتھولک ہیں میں گر جا میں اسی طرح جاتا ہوں جس طرح پہلے جایا کرتا تھا البتہ گر
جا میں جا کر بجائے ان کی دعائیں پڑھنے کے سارا وقت لا اله الا الله محمد رسول الله
پڑھتارہتا ہوں۔اب وہ پاک نفس آگے سے یہ زیادتی کرتا ہے کہ آپ مجھے منافق تو نہیں قرار دیں
گے۔یعنی یہ احساس بیدار تھا پھر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے کہ وہ کٹر بیوی جس کے ساتھ یہ
وفا کر رہا تھا۔چرچ نے اسے ابتلاء میں ڈالا اور یہ اس سے متنفر ہو گئی۔میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا
پھر اس نے اعلان کیا۔اب ہمارا مبلغ وہاں جاتا ہے تو اپنے خرچ پر وہ ساتھ جاتے ہیں ایک تقریر وہ
کرتا ہے اور ایک تقریر یہ کرتے ہیں۔انہوں نے قرآن کریم کا اسپر نٹو میں ترجمہ کیا ہے اور ہمارے
تراجم کو پورا پڑھا ہے اور ان پر عبور حاصل کیا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک مبلغ ہمیں بیٹھے
بٹھائے مل گیا۔تحریک جدید کی طرف سے تجویز آئی تھی کہ جس طرح باہر دوسرے ملکوں میں آنریری
مبلغ ہیں اسی طرح ان کو بھی آنریری مبلغ قرار دے دیا جائے۔بڑا بے نفس انسان ہے۔اور بڑا امیر
انسان ہے کراچی میں امریکی سفارت خانے کی جو وسیع عمارت ہے اس سے بھی بڑی بلکہ دوگنی تگنی
بلڈنگ اس انشورنس کمپنی کی ہے جہاں یہ مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر ڈیوٹی دے رہا ہے مگر جب آپ
سے بات کرے گا تو بالکل بے نفس اس کے اندر کوئی تکبر اور ریا نہیں ہے اور جہاں جاتا ہے تبلیغ ضرور
کرتا ہے۔اٹلی میں گیا تو وہاں بھی لیکچر دیا ہر جگہ جا کر تبلیغ کر رہا ہے۔غرض یہ کھل کر سامنے آ گیا۔اس طرح کے اور لوگ اللہ تعالیٰ ہمیں دیتا رہتا ہے بہر حال انہوں نے قرآن کریم کا ترجمہ شائع کیا۔غیر ممالک اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیعتیں کثرت سے ہو رہی ہیں۔لیکن بعض نمایاں پہلو جو
ہیں وہ میں اس وقت بتا دیتا ہوں مشرقی افریقہ میں پاکستانی، ہندوستانی لوگ ( یعنی پارٹیشن۔پہلے ہندوستان کہلا تا تھا ) بہت کثرت سے آباد تھے اور انہی میں سے بیعیں ہوئیں اور انہی میں سے
جماعتیں بنیں اور مشرقی افریقہ مثلاً کینیا کے علاقے میں تو شاید ہی کوئی مقامی باشندہ احمدی ہوا ہو
لیکن بڑی مضبوط جماعتیں تھیں بڑے چندے دیتی تھیں۔بڑی قربانی کرنے والی تھیں۔لوگوں کے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۷۸
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا
سامنے مشرقی افریقہ کے نام سے تو مشرقی افریقہ کی جماعت متعارف تھی لیکن ان میں مقامی آدمی تھا
ہی نہیں یا نہ ہونے کے برابر تھا۔اب جب وہاں سے لوگ بھاگنے شروع ہوئے حکومت بدل گئی پس
جماعت ختم ہونی شروع ہو گئی ہے چنانچہ دل میں یہ خوف پیدا ہوا کہ ایک ملک جس میں اتنی کثرت
سے احمدی پائے جاتے تھے اور ان کا اتنا چندہ ہوتا تھا۔یکدم جماعت کے سامنے یہ چیز آجائے گی
کہ وہاں نہ ہمارے آدمی رہے نہ ان کا چندہ رہا جماعت ہی ختم ہوگئی۔چنانچہ میرا آپ کے سامنے
اس بات کو بیان کرنے کا یہ پہلا موقع ہے بہت دعائیں کریں مجھے اللہ تعالیٰ نے دعائیں کرنے کی
توفیق دی۔اصل میں تو وہی ہے جو دعاؤں کو بھی سنتا ہے اور بغیر دعاؤں کے بھی ہمارے کام کرتا
ہے۔ہمارے کیا کام کرتا ہے اسی کے یہ سارے کام ہیں۔مشرقی افریقہ میں ان دنوں مقامی حبشیوں کو احمدیت میں داخل ہونے کی توجہ پیدا ہوگئی ہے
اور اکسٹھ سے بھی زیادہ بیعتیں ہوئی ہیں۔کچھ ان دنوں میں آئیں وہ شاید اس میں شامل نہیں۔بعض
جگہ تو گاؤں کے گاؤں احمدی ہو گئے ہیں۔تنزانیہ میں زیادہ ہیں یوگنڈا میں پھر اس سے کم اور کینیا
میں اس سے کم۔لیکن کینیا میں اب حالات ایسے پیدا ہو رہے ہیں کہ ساحل سمندر پر غالباً مقامی
لوگوں کی جماعتیں پیدا ہو جائیں گی۔آپ دعائیں کرتے رہیں۔اسی طرح یورپ جہاں میں نے بتایا ہے کہ ایک دفعہ غالباً ۱۹۲۹ء کی بات ہے آٹھ دس سال
میں جا کر ایک یورپین احمدی ہوا تھا اور وہ جماعت جس میں وہ شامل ہوا تھا ( آپ سمجھ گئے ہیں میں
دوسروں کے نام نہیں لیا کرتا ) انہوں نے ایک جلسہ کیا اور بڑا ہنگامہ اور شور برپا کیا۔میں بھی وہاں
گیا تھا۔اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے یورپ میں چھپن بیعتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ امریکہ
میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیاسی بیعتیں ہوئی ہیں۔مشارق وسطی میں جہاں Iron curtain ( یعنی آھنی پردہ) تو نہیں لیکن اور بہت سخت
دیوار بنائی گئی ہے ان عربی بولنے والے ممالک میں کثرت سے جماعتیں پیدا ہو رہی ہیں۔یہ محض
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے حالانکہ وہاں نام بھی نہیں ظاہر کر سکتے تبلیغ بھی نہیں کر سکتے۔یہاں سے اگر کسی کو
کتابیں بھجوائیں تو سنسر والے ان کو رکھ لیتے ہیں لیکن آسمان کے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے نہ
آسمان کے فرشتوں کے نزول پر کوئی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
٣٧٩
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ ء۔دوسرے روز کا خطار
--------
اس بات پر کہاں پابندی لگائی جاسکتی ہے کہ ایک عرب ہمارے ایک احمدی دوست سے۔اور چند گھنٹے تبادلہ خیال کرنے کے بعد کہنے لگے میری بیعت لے لو۔اس احمدی دوست نے انہیں
جواب دیا کہ ابھی تم نے کچھ سیکھا نہیں تمہاری بیعت میں نہیں لوں گا کتا بیں لے جاؤ پڑھو اور جب
تسلی ہو جائے اور اگر تسلی ہو جائے تو پھر بیعت کر لینا ٹھیک ہے۔وہ کہنے لگے مجھے کتابیں پڑھنے کی
ضرورت نہیں۔یہ غالبا ۱۹۶۷،۶۸ء کی بات ہے یعنی آج سے دو اڑھائی سال پہلے کی بات ہے صحیح
وقت مجھے یاد نہیں رہا۔غرض وہ کہنے لگے کہ مجھے کتابیں پڑھنے کی ضرورت نہیں اور یہ اس لئے کہ
میرے والد ۱۹۵۸ء میں یعنی دس سال پہلے فوت ہوئے تھے اور اپنی وفات کے وقت انہوں نے
اپنے لڑکوں کو اپنے پاس بلایا اور انہیں کہا کہ میں تمہیں ایک وصیت کرنی چاہتا ہوں اسے بھولنا نہیں
اور وہ وصیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے الہاماً بتایا ہے کہ وہ مہدی منتظر اور مسیح موعود جس کا وعدہ
دیا گیا تھا وہ ظاہر ہو چکا ہے لیکن میں ایک بد بخت انسان ہوں کہ مجھ سے اس کا ملاپ نہیں ہوسکا اور
اس کی جماعت میں شامل ہوئے بغیر ہی اس دنیا کو چھوڑ رہا ہوں میری تمہیں یہ وصیت ہے کہ جب
بھی تم اس کا نام سنو اس کی جماعت میں داخل ہو جاؤ۔یہ کہہ کر اس عرب دوست نے کہا میں نے
کتا بیں نہیں پڑھنی میرے باپ کو الہاما بتایا گیا تھا۔میر املاپ ہو گیا ہے میں نے دیر نہیں کرنی میری
ابھی بیعت لے لو۔چنانچہ اس نے پھر بیعت کر لی۔وہاں اس کے ساتھ دو اور ساتھی تھے ان کو جا کر
رات خوب تبلیغ کی اور اگلے دن ان کی بھی بیعت کروا دی۔پھر وہ وہاں سے کئی سو میل دور ایسے
علاقے میں چلے گئے اور چند مہینوں کے اندر کئی جگہوں پر اس کے علاقے میں جماعتیں قائم ہو گئیں
میرے خیال میں کوئی چالیس کے قریب خاندان یعنی اس میں بچے عورتیں شامل نہیں بلکہ چالیس
کے قریب خاندان اس پہلے نئے احمدی دوست کی تبلیغ کے نتیجہ میں احمدی ہو گئے۔علاوہ ازیں اور خبریں بھی آرہی ہیں کہ کئی جگہ پر بعض خاندان یعنی جماعتوں کے رنگ میں
(انفرادی طور پر نہیں ) احمدی ہو گئے ہیں۔اب آسمان سے فرشتوں کے نزول پر تو پابندی نہیں لگائی
جا سکتی اب اگر وہ آکر کسی کو کہیں الہام یا کشف یا رویاء میں کہ اللہ کے نزدیک مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بڑے روحانی فرزند ہیں ان سے دور نہ رہنا کہ تم
اللہ تعالیٰ کی محبت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کو پھر پا نہیں سکو گئے۔پس دنیا جو مرضی سمجھے سمجھتی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۸۰
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔رہے دنیا جو مرضی ان سے سلوک چاہے کرتی رہے وہ تو ایک قدم نہیں رکیں گے۔وہ آگے بڑھیں
گے اور صداقت احمدیت کو قبول کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے ان کی مجبوریوں کو دیکھ کر بہت سی اجازتیں بھی دی ہوتی ہیں۔ایک عراقی عرب
جس بے چارے نے عراق میں رہ کر کبھی خط نہیں لکھا تھا اور نہ کسی کو پتہ تھا کہ وہ شخص احمدی ہے۔موتمر عالم اسلامی کے عراقی وفد کے ایک ممبر کی حیثیت میں وہ مدینہ گیا۔آخر پڑھا لکھا اور بڑا
اثر و رسوخ والا آدمی تھا اسی لئے تو موتمر اسلامی کے وفد میں شامل تھا۔جب مدینہ گیا اپنے ملک
سے باہر نکل گیا وہاں اسے جرات پیدا ہوئی مجھے خط لکھا کہ عراقی وفد کے ممبر کی حیثیت سے یہاں
آیا ہوں میں احمدی ہوں دعا کے لئے اس کا بڑے پیار کا خط تھا اس کے خط سے مجھے بہت لطف آیا
تو آپ کو علم ہو یا نہ ہو خدا تعالیٰ کے فرشتوں کو تو ان لوگوں کا علم ہے اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں تو وہ
ہمارے ہیں اور ایک انتہائی طور پر پیار کرنے والے بچے کی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ٹانگوں
کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں اور آپ کی محبت اور آپ کے فیض اور آپ کی برکتوں سے وہ حصہ لے
رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان علاقوں پر بھی اپنی برکتیں نازل کر رہا ہے۔عکرہ میں تین نئے سکول کھولے گئے ہیں۔نائیجیریا میں ایک سیکنڈری سکول کے لئے عمارت
حاصل کی گئی ہے جنوری سے انشاء اللہ سکول کھل جائے گا۔کینیا میں سکول کھولنے کے لئے حکومت کی
طرف سے اجازت مل چکی ہے وہاں بھی انشاء اللہ جلد سکول کھل جائے گا۔افریقہ میں متعدد نئی
مساجد کی تعمیر ہوئی ہے جن میں سے ایک بڑی مسجد نیچی مان قابل ذکر ہے۔جنوبی افریقہ میں ایک
وسیع مشن ہاؤس کی تعمیر کا کام شروع ہونے والا ہے۔ابتدائی تیاری مکمل ہو چکی ہے گیمبیا میں
مشن ہاؤس تعمیر ہو چکا ہے۔ایک اور مشن ہاؤس اور ڈسپنسری کے لئے زمین حاصل کر لی گئی ہے
گئی ہے۔پچھلے سال وہاں ہمارا میڈیکل مشن بھی کھل چکا ہے جو بڑا اچھا کام کر رہا ہے بہت بڑی خدم
انجام دے رہا ہے۔ماریشس میں بھی لوگوں کو جماعت کی طرف توجہ اور رغبت ہے وہاں ہماری جماعت بڑی
مخلص ہے وہاں کے مبلغ بڑے فدائی ہیں اور انہوں نے جماعت کی صحیح قیادت کی ہے اللہ تعالیٰ انہیں
بھی جزا دے اور ماریشس کی جماعت کو بھی جزا دے۔بڑی قربانی کرنے والی جماعت ہے یوں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۸۱
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب
ویسے ہے تو یہ ایک جزیرہ مگر وہ بڑے وسیع پیمانوں پر جلسے کرتے ہیں اور ہر بڑے جلسے میں ملک کے
پریذیڈنٹ یا پرائم منسٹر یا دوسرے وزراء یا چیف حج یا جوں میں سے کوئی حج غرض بڑے بڑے چوٹی
کے لوگوں کو وہ شامل کرتے ہیں۔ان کو اپنا لٹریچر دیتے ہیں اور وہ تقریریں کرتے ہیں اور پڑھا ہوا
ہوتا ہے ہمارا لٹریچر کیونکہ بڑے لوگوں کا عام قاعدہ یہ ہے کہ اپنے ذہن سے کچھ نہیں سوچتے بلکہ اپنے
سیکرٹری سے کہہ دیتے ہیں کہ ہماری تقریر تیار کر دو۔ہمیں اس سے بڑا فائدہ ہوتا ہے اور سیکرٹری
بچارہ کیا کرے گا جب کہ افسر اعلیٰ کچھ نہیں کر سکتا تو وہ کہاں سے تقریر تیار کرے گا چنانچہ وہ پھر جس
کے متعلق تقریر کرنی ہوتی ہے اس کو کہتا ہے کہ ہمیں کچھ مواد دو چنانچہ بعض دفعہ اسلامی اصول کی
فلاسفی یا دوسری کتابیں دے دی جاتی ہیں۔پھر وہ بڑی محنت سے پڑھتا ہے اور اپنے اعلیٰ افسر کو تقریر
تیار کر کے دیتا ہے۔ہمیں اس سے فائدہ ہوتا ہے کیونکہ دوسروں کو جو فائدہ دیتے ہیں کیونکہ کسی کی
طرف غلط کریڈٹ مسنوب ہونا تو ظلم ہے اور بے عزتی ہے ہم ایک سیکنڈ کے لئے اسے برداشت
نہیں کر سکتے لیکن صحیح بات کسی کی طرف منسوب ہو جانا جو دنیا کے فائدہ کے لئے ہے یہ بہر حال اچھی
بات ہے۔چنانچہ جب کبھی کسی جلسے پر کسی بڑے آدمی کو بلایا جا تا ہے اور وہ اس میں تقریر کرتا ہے تو
کہتا ہے کہ اخلاق کے متعلق اسلام نے یہ تعلیم دی ہے احمدیت یہ سکھاتی ہے اور حیات بعد الممات
کے متعلق اسلام نے یہ تعلیم دی ہے امن کے متعلق اسلام یہ تعلیم دیتا ہے وغیرہ وغیرہ۔پس وہ صحیح
تعلیم کا نقشہ پورا بیان کر دیتا ہے کیونکہ اسلامی مواد سے تقریر ہوتی ہے اور لوگوں کو توجہ پیدا ہو جاتی
ہے کہ ہم دیکھیں تو سہی یہ پرائم منسٹر یا کسی منسٹر یا چیف جج نے تقاریر کی ہیں۔ان میں حقیقت کہاں
تک ہے۔غرض ہمارے دوست وہاں بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں کو نوازتا
بھی ہے۔تربیت کے لحاظ سے جماعت بڑی اچھی ہوگئی ہے اور اس سال تھیں بیعتیں بھی ہوئی
ہیں۔الحمد اللہ۔ترجمه تفسیری نوٹوں کے ساتھ شائع ہوا ہے اس کی چودہ ہزار کا پیاں چھپی ہیں زیادہ تر تو
غیر ممالک میں لگے گا۔اسی طرح حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے جو دیباچہ قرآن کریم کا لکھا
ہے۔وہ ایک مستقل کتاب کی حیثیت رکھتا ہے لیکن دیباچہ بھی ہے یہ بھی ہم نے چودہ ہزار کی تعداد
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۸۲
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
میں طبع کروالیا ہے تا کہ جس کے پاس یہ نہ ہو وہ اس کو خرید لے۔اسے ہم ایک مستقل کتاب کی
کہ جسکے پاس یہ نہ خرید
حیثیت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ڈچ زبان کا ترجمہ قرآن کریم ختم ہو چکا تھا پانچ ہزار کی تعداد میں ڈچ ترجمہ قرآن کریم
شائع کیا گیا ہے۔یہ دوسرا ایڈیشن ہے انڈونیشین میں ترجمہ قرآن کریم اور تفسیری نوٹ دس پارے
کے تیار ہو گئے تھے۔ترجمہ کے متعلق تو غالباً میں نے پچھلے جلسہ سالانہ پر یہ اعلان کیا تھا اس کے بعد
اور تفسیری نوٹ بھی تیار ہو گئے اور ان کی اطلاع کے مطابق آج قریب وہ طبع ہو کر اشاعت کے لئے
باہر آ گئے ہوں گے۔الحمد للہ علی ذلک۔جس طرح اللہ تعالیٰ ہمارے اس جلسہ کو بابرکت کرتا ہے ان کی کوششوں کو بھی بابرکت
فرمائے۔ہر جگہ یہاں خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اللہ تعالیٰ اپنی برکتیں ان
کوششوں کے شامل حال فرمائے۔تحریک جدید کی طرف سے تقریباً انہیں کتب شائع ہو چکی ہیں یا زیر طباعت ہیں اور عنقریب
شائع ہو جائیں گی۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سواحیلی میں بھی ترجمہ ہو گیا ہے
اور انڈونیشین اور جرمن اور عربی میں بھی اس کا ترجمہ کروایا جارہا ہے۔اسی طرح دعوۃ الامیر کا ترجمہ
بھی ہو رہا ہے یہ کل اکیس کتا ہیں جو یا تو شائع ہو چکی ہیں یا شائع ہونے والی ہیں۔اس کے بعد وقف جدید کو لیتا ہوں صدر انجمن احمدیہ کو آخر میں بیان کروں گا۔وقف جدید
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اصلاح وارشاد ہر لحاظ سے بڑا ہی اچھا کام ہو رہا ہے۔تربیت بھی
ہے پیغام کا صحیح طور پر پہنچانا بھی ہے۔پس یہ تو ہے کہ کام ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ برکت دیتا ہے۔لیکن میرے لئے اور آپ کے لئے بہت ہی خوشی کا باعث یہ ہے کہ سال رواں میں نگر پارکر
کے علاقہ میں ۲۳۶ ہندو اسلام قبول کر کے احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔الحمد اللہ۔یہ گذشتہ سال
کی نسبت تعداد کے لحاظ سے ۳۵ فیصد اضافہ ہے یعنی اس سے پہلے سال میں جو ہند و احمدی ہوئے
تھے وہاں اس سال ۳۵ فیصد زائد احمدی ہوئے ہیں اور اس علاقے میں کل ۵۷۰ ہند و مسلمان ہو
چکے ہیں۔وہاں مختلف نوعیت کے کام ہیں وہ ہو رہے ہیں اللہ تعالیٰ جماعت کو توفیق دے ہم ان کو
سنبھال سکیں اور ان کی تربیت کر سکیں اور یہ جو میں نے تعداد بتائی ہے یہ بالغوں کی ہے۔بچے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطا۔جو ساتھ ہی مسلمان ہوتے ہیں۔وہ اس میں شامل نہیں کیونکہ اس علاقے میں نو معلم وقف جدید ایک
ہزار کو قرآن کریم اور اسلامی تعلیم سکھا رہے ہیں۔وقف جدید کے چندے کی وصولی سال رواں میں پہلے سال کی نسبت تو زیادہ ہے لیکن اتنی
زیادہ نہیں کہ اس پر ہم خوش ہوں دوسرے یہ کہ چندہ بالغاں میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہے اگر آپ کے
بچے آپ کی عزت کی حفاظت کے لئے آگے نہ بڑھتے تو جو ۶۷ روپے کی کمی آپ بالغوں کے
چندے میں رہ گئی تھی وہ ان کی زائد قربانی (پچھلے سال کے مقابلہ میں زائد قربانی ) جو
۷۷ ۴۵ روپے ہے اس قربانی کے پردہ میں یہ ۶۷ روپے کی غفلت چھپ نہ سکتی لیکن آپ کے بچوں
نے آپ کی عزت رکھ لی آپ اپنے بچوں کی غیرت کے جو تقاضے ہیں ان کو اب پورا کریں۔وقف عارضی کی تنظیم کے ماتحت ۳۳۴۲ افراد باہر بھیجے گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۵۴۸
مستورات نے اس تحریک میں حصہ لیا ترجمۃ القرآن کلاس سے جماعت ایک حد تک فائدہ اٹھاتی
ہے یا مجھے یوں کہنا چاہئے کہ بہت سی جماعتیں فائدہ اٹھاتی ہیں اور بہت سی غفلت برت رہی ہیں
انہیں بھی فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ فائدہ کی چیز ہے۔ایک تحریک میں نے شروع کی تھی وقف بعد ریٹا ئرمنٹ۔اس وقف کی تحریک میں ۵۴
احباب نے حصہ لیا تھا جن میں سے دور بیٹائرمنٹ کے بعد خدمت پر لگ گئے ہیں ان میں سے ایک
ڈاکٹر عمر الدین صاحب غیر ملک میں چلے گئے ہیں اور باقاعدہ طبی ڈاکٹر کی حیثیت میں وہاں بڑا اچھا
کام کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات یاد کرنے والیوں کی رپورٹ اگر آپ شرمندہ
نہ ہوئے تو میں آپ کو سنا دیتا ہوں بہنیں اور بچیاں بھائیوں اور بچوں سے آگے نکل گئی ہیں۔اس
وقت تک لجنہ اماءاللہ میں جور پورٹ آچکی ہے وہ مجھے افسوس ہے کہ کاغذ کہیں رہ گیا ہے لیکن رف
(rough ) اندازہ مجھے یاد ہے۔لجنہ اماءاللہ کی ممبر ان اور ناصرات میں سے ۴۲ یا ۴۳ سو یعنی
چار ہزار اور کچھ سونے یہ آیات پوری یاد کر لی ہیں جو ان کی رپورٹ آچکی ہے اور ہزاروں کی تعداد
ایسی ہے جنہوں نے نصف یا کچھ زائد آیا ہے یاد کر لی ہیں ابھی اس حفظ کو مکمل نہیں کیا اور ابھی ان کی
رپورٹ نہیں آئی لیکن اس کے مقابلہ میں مردوں کی جور پورٹ ہے
وہ شاید دو اڑھائی ہزار سے اوپر
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۸۴
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
نہیں۔بس اس کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے میں سمجھتا ہوں یہ بڑا ضروری ہے۔اب وقت بہت زیادہ ہو گیا ہے لیکن صد را مجمن احمد یہ اور جماعت کے متعلق میں ضرور کچھ کہنا
چاہتا ہوں۔پہلے جماعت پاکستان کے متعلق یا مجھے یوں کہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ بڑی ہی
عجیب اور پیاری جماعت پیدا کی ہے۔دنیا میں آپ کو کہیں یہ نظارہ نظر نہیں آتا کہ اللہ کی راہ میں
اس طرح مال کی قربانی دینے والے ہوں کہ دنیا دار نگاہ ان قربانیوں کو حماقت سمجھے بیوقوفیاں سمجھے یہ
مالی سال جس کا ابھی کچھ حصہ گذرا ہے اور کچھ حصہ باقی رہتا ہے۔صدرانجمن احمدیہ کے چندہ جات
کے علاوہ اور بھی بہت سے مالی بوجھ جماعت پر ڈال رہا تھا۔مثلا فضل عمر فاؤنڈیشن کے بقائے جو
تھے۔وہ آخری دو مہینوں ( یعنی مئی اور جون ) میں وصول ہونے تھے۔اس کے علاوہ تحریک جدید
کے چندے تھے۔چار لاکھ کے قریب تو صرف فضل عمر فاؤنڈیشن کے وعدوں کی اس عرصہ میں
وصولی ہوتی ہے اور یہ بڑی قربانی ہے اور تحریک جدید اور وقف جدید کے سال ختم ہوتے ہیں۔ان
کے وعدوں کے پورا کرنے کی طرف توجہ دی گئی اس کے باوجود چوبیس دسمبر تک صدر انجمن احمد یہ
کے چندوں کی وصولی میں سوا دولاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس سے پچھلے سال ۸۵ پچاسی ہزار
وپے کا اضافہ تھا لیکن اس سال باوجود اس کے کہ ہم نے زورد یا فضل عمر فاؤنڈیشن کے وعدے پورا
کرو دوسرے عطایا دو اس کے باوجود پچاسی ہزار کے مقابلے میں سوا دو لاکھ روپیہ زائد وصول ہوا ؟
ہے۔الحمداللہ۔اللہ تعالیٰ ہی اس جماعت کو پہچان سکتا ہے۔اسی نے یہ قوت اور استعداد بخشی اور نیکی کی توفیق
دی ہے اور وہی جزا دینے والا ہے۔میرے جیسوں کی دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتی ہیں ہم کمزور
انسان ہیں آپ کو کچھ دے نہیں سکتے دروازہ ہم کھٹکھٹاتے ہیں آپ کے لئے۔وہی دروازہ آپ
کھٹکھٹائیں اپنے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی۔ہم بھی اپنے لئے اور آپ کے لئے وہی دروازہ
کھٹکھٹاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی نیکی کو دیکھے آپ کے دل میں اپنی محبت کو پائے اور اس کے مطابق
آپ کو جزا دے۔اگر کوئی بشری کمزوری رہ گئی ہو تو رب غفور نظر دوسری طرف کر لے۔جیسے کہ کچھ ہوا
ہی نہیں یا جیسا کہ ہم میں کوئی کمزوری ہی نہیں اور وہ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (النحل : ٩٧)
کے مطابق آپ کو جزا دینے والا ہو اور ہم پر بھی اپنا رحم کرنے والا ہو۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۸۵
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب
ایک اور بات۔یہ نیا سال جو یکم جنوری سے شروع ہونے والا ہے اس کی میں بات کر
رہا ہوں۔سال رواں فسادات اور ہنگاموں سے شروع ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کی
بشارتوں اور اس کی دی ہوئی ترقیات پر ختم ہو رہا ہے۔فالحمد للہ علی ذلک جو نظم اس وقت
پڑھی گئی ہے میں نے انہیں دی تھی کچھ شعروں کی ترتیب بھی بدلی تھی اپنے آج کے موڈ کے مطابق
اور میں بھی لطف اٹھا رہا تھا اور میں محسوس کر رہا تھا کہ آپ بھی لطف اٹھا رہے ہیں۔میرے دل میں
بشاشت کے چشمے پھوٹ رہے تھے اور خوشی کا ایک دریا بہہ رہا تھا اور یہ ساری چیزیں اللہ تعالیٰ کے
فضل کے نتیجہ میں میسر آئیں۔ایک کمزور جماعت دنیا کی دھتکاری ہوئی اور اس فساد کی آگ میں پڑتی ہے پھر نکلتی ہے پھر
خالی بچتی نہیں بلکہ یہ سارا جسے ہم ثمرات حسنہ کہتے ہیں۔دنیا دار یہی کہتے ہیں کمخواب کے اور ریشم
کے اور اس کے اور ان کے جو قیمتی ترین لباس ہوتے ہیں ان میں ملبوس زیور پہنے ہوئے آنکھوں
میں سرمے لگے ہوئے روحانی طور پر ( جسمانی طور پر چوکا نے رومال کی ہمیں ضرورت نہیں ) اور
نہایت حسین۔ایسا حسن کہ شاید انسان کی آنکھ اسے دیکھ نہ سکے یعنی وہ حسن جس پر اللہ کی نگاہ ضرور
پڑے۔اس کے ساتھ ہم نے اس سال کو ختم کیا اور اپنی کسی خوبی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا۔ہماری اپنی
کسی خوبی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا ہمارے اپنے کسی ہنر کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا ہماری اپنی کسی قربانی
کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا۔ہمارے اپنے کسی ایثار کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا۔ایسا ہوا اور یقیناً ہوا اور ہم
اپنے رب پر خوش ہیں کہ اس کے فضل سے یہ سب کچھ ہوا۔میں نے عملاً سال رواں میں اس اقتصادی نظام کا چھوٹے پیمانے پر اجرا کر دیا ہے جس کی
طرف قرآن کریم ہمیں متوجہ کرتا ہے کہ کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔پہلے میری تحریک جماعت کو تھی ایک
اور رنگ میں مگر سال رواں میں ہم نے صرف ربوہ میں ان خاندانوں کو جو انجمن کے کارکن نہیں اور
طریق سے اپنی روزی کمانے والے ہیں جن میں بیشتر بیوائیں ہیں ربوہ میں ایسے ۵۰ مستحق
خاندانوں کو ۳۳ ۸ من گندم کی امداد دی گئی۔یعنی سو فیصد جماعت کے نظام نے یہ بار اٹھایا اس کے
علاوہ صدرا انجمن احمدیہ کے کارکنوں میں سے ۴۳۳ خاندانوں کو جوا۲۵۱۱ افراد پر مشتمل پچیس فیصدی
گندم کی رعایت دی گئی یعنی ۲۵۱۱ افراد کے لئے گندم کی جتنی ضرورت تھی اس گندم میں سے پچپیں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۸۶
۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار
فیصد ان کو مفت دی گئی۔باقی کے کارکنان کو گندم کی خرید کے لئے انجمن کی طرف سے قرضہ دیا گیا
جو آسان قسطوں میں وہ سال کے اندر ادا کریں گے۔تحریک جدید میں ۹۶ خاندانوں کے ۵۲۰ افراد
کو یہی گندم کی رعایت دی گئی اور وقف جدید کے ۱۶ خاندانوں کے۳۷۲ افراد کو بھی ۲۵ فیصد مفت
گندم کے لحاظ سے یا ٹوٹل قیمت کی ۲۵ فیصد امداد دی گئی۔عید کے موقعہ پر میرا یہ خیال تھا کہ کچھ سردیوں کے لئے کپڑے بن جائیں گے اور اس طرح
سہولت پیدا ہو جائے گی۔چنانچہ صدر انجمن احمدیہ کے ۴۷۰ خاندانوں کو جو ۲۴۶۴ افراد پر مشتمل
تھے ( یعنی خاندان ۰ ۴۷ اور افراد۲۴۶۴) ان کو فی کس کے لحاظ سے ۱۲ روپے امداد دی گئی یہ افراد پر
دی گئی مثلاً ایک خاندان اگر گھر ۱۰ افراد پر مشتمل ہے تو اس کو ۱۲۰ روپے عیدی دی گئی۔تحریک جدید
میں ۹۸ خاندانوں کے ۵۱۲ افراد کو ۱۲ فی کس کے لحاظ سے یہ تحفہ دیا گیا اور وقف جدید کے
۸۸ خاندانوں کے ۲۹۳ افراد کو ۱۲ روپے فی کس کے لحاظ سے یہ تحفہ دیا گیا۔اور اسی طرح تقریباً ۲۰ الحاف اس وقت تک سردیوں کے لئے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔یہ تو
تفصیل ہے اسلام نے یہ کہا اور وہ میرے خطبات چھپ چکے ہیں جماعت کو ان سے فائدہ اٹھانا
ہئے کیونکہ میں نے بڑے بڑے سیاستدانوں سے بات کی ہے ان میں جو ذرا زیادہ مخالف ہوں
جواب دے ہی نہیں سکتے اور جو موافق ہوں ان کا یہ حال ہے کہ ایک بہت بڑا سیاستدان کہنے لگا
کہ آپ نے مجھے یہ بات بتائی تھی۔ایک جگہ ہم سب اکٹھے تھے میں نے جو پر ولفٹ (Pro-Left)
تھے ان
کو پکڑ لیا اور کہا اس معاملہ میں بات کرو اور پھر کہا قرآن نے یہ تعلیم دی ہے اس سے زیادہ
حسین تعلیم تم لے کر آؤ۔چنانچہ وہ کہتا ہے کہ پھر میں نے (ویسے مجھے پتہ لگا کہ اس نے صحیح بات کی
تھی) کہا کہ امام جماعت احمدیہ نے ہمیں یہ نکتہ بتایا تھا ہمارے ذہنوں میں تو پہلے نہیں آیا۔پس یہ
خطبات بڑی مفید چیز ہے اور یہ کہنا کہ صرف اشتراکیت یا سوشلزم غریب کا ہمدرد ہے اس سے بڑا
اور کوئی ظلم نہیں ہے۔دراصل یہ کہنا بھی غلط ہے کہ سوشلزم اور اشتراکیت غریب کی ہمدرد ہیں۔میں
نے اپنے خطبات میں اصولاً یہ ثابت کیا ہے کہ یہ غلط ہے جس کو دنیا غریب کہتی ہے اور جسے اسلام
حق دار کہتا ہے اس کا ہمدرد اور خیر خواہ سوائے اسلام کے اور کوئی نہیں۔میں مختصر بتا دیتا ہوں۔وقت بھی زیادہ ہو گیا ہے۔میں صبح سے بیمار بھی ہوں صبح سے اللہ تعالیٰ