حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام مرکزی نقطہ ہے اور یہی حقیقت محمد یہ ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۱
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام مرکزی نقطہ
ہے اور یہی حقیقت محمدیہ ہے
اختتامی خطاب جلسه سالا نه فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى ذُومِرَّةٍ فَاسْتَوَى
وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى فَأَوْحَى إِلى عَبْدِهِ
ما أوحى (النجم : ۴ تا ۱۱)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔اصل مضمون شروع کرنے سے قبل میں دو باتیں دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں ایک تو یہ کہ اگلے
ماہ کی یکم تاریخ سے وقف جدید کا سالِ نو شروع ہو رہا ہے۔دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اس نئے سال
میں آپ
کو اور ہمیں پہلے سب سالوں کی نسبت قربانیوں اور ایثار کی زیادہ تو فیق عطا کرے اور انہیں
قبول کرتے ہوئے ہمیں بہتر اور احسن ثمرات عطا کرے اور وہ ہمارے نصیب میں کرے۔دوسرے یہ کہ وقف جدید کے لئے بہت سے نئے معلمین کی ضرورت ہے جو کلاس اگلے ماہ
شروع ہو رہی ہے ابھی تک اس کے لئے بہت کم نام دفتر میں پہنچے ہیں۔دوست اس طرف زیادہ
سے زیادہ توجہ دیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کلاس میں پچاس اور سو کے درمیان واقفین ہونے
چاہئیں ورنہ ہم اپنی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکیں گے۔ہم اپنی ذمہ داریوں کو نباہ نہیں سکیں گے۔دوست اس طرف متوجہ ہوں اور اہل اور قابل معلم وقف جدید کے نظام کے لئے جلد سے جلد مہیا
کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو جزاء دے۔گذشتہ سال میں نے یہ مضمون بیان کیا تھا کہ اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ اس ساری کائنات کو
ایک کھیل کے طور پر بلا مقصد اور بلا غرض پیدا نہیں کیا گیا۔جو کچھ ہمیں نظر آ رہا ہے۔اس کے پیچھے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۲
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
ایک مقصد ہے ایک غرض ہے جس کی وجہ سے دنیا کی ہر شے چیونٹی سے لے کر ستاروں کے
خاندانوں تک غرض کوئی چیز بھی ایسی نہیں کہ جو اس مقصد کے حصول میں مفید اور معاون نہ ہو۔یہ بات ہمیں اس طرح بھی اور زیادہ سمجھ آسکتی ہے کہ حقیقت یہ ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ دنیا کی ہر ھئے اپنی حقیقت رکھتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے بعض
جلوے اس کے حکم سے وہ شکل اختیار کر لیتے ہیں اگر اس مادی دنیا کی اشیاء کی حقیقت اور اصلیت
یہ ہو تو پھر ہم کیسے سمجھ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی بعض صفات کو اپنے ارادہ اور حکم سے خاص شکلیں بھی
دے اور اس فعل کا کوئی مقصد بھی نہ ہو۔ہر چیز جو پیدا کی گئی ہے اور مجموعی طور پر تمام اشیاء اور یہ
کائنات ان کے پیچھے ایک مقصد ہے اور وہ مقصد یہ ہے کہ ایک ایسی نوع پیدا کی جائے جو اللہ تعالیٰ
کی صفات کی مظہر بننے کی قابلیت اور اہلیت رکھتی ہو کیونکہ انسان کی فطرت میں یہ رکھا ہے کہ دلیل
کے ساتھ اگر نمونہ نہ ہو تو وہ دلیل مؤثر نہیں ہوتی۔بنی نوع انسان کو اللہ تعالیٰ کی مختلف صفات کا
مظہر بنانے کے لئے کسی نمونہ کی ضرورت ہے اور وہ نمونہ کامل اور مکمل ہونا چاہئے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں احد “ ہوں۔فرمایا قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ (الاخلاص :۲)
میرا کوئی مثل و مانند نہیں ہے حقیقی معنی میں میرے جیسا کوئی اور نہیں ہے۔میں اکیلا منفرد اور یکتا
ہوں بہر حال اللہ تعالیٰ جیسا کوئی نہیں لیکن اس کی مشیت نے یہ چاہا کہ ظلیت میں ایک وجود کو اپنی
تمام صفات کا مظہر اتم بنادے یعنی اللہ اللہ کا مظہر بنادے۔اللہ کے معنی ہیں وہ ذات جو تمام صفات حسنہ سے متصف اور ہر قسم کے عیوب اور نقائص
سے منزہ ہے۔گو یا اللہ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور پھر اس کی بے شمار صفات ہیں اور ان
صفات کے بے شمار جلوے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے یہ چاہا کہ اس کی اس عالمین سے تعلق رکھنے والی جو
صفات کے جلوے ہیں ان صفات اور ان جلوؤں کا ایک مظہر بنائے اور وہ مظہر ظلی طور پر خدا
کہلائے۔وہ خدا تو نہیں ہو گا لیکن اسے خدا سے اتنی شدید موافقت اور مماثلت ہوگی کہ پہلے انبیاء
اس کے آنے کو خدا کا آنا اور اس کے ظہور کو خدا کا ظہور قرار دیں گے۔چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کو عالم قضاء و قدر میں پیدا کیا گیا اور اس مرکزی نقطہ کے گرد عالم کا ئنات کی پیدائش کا منصور
بنایا گیا عالم قضاء و قدر میں منصوبہ بنایا جاتا ہے۔پس عالم قضاء وقدر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۳
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
کی ذات کو مرکزی نقطہ بنایا گیا۔پھر اس مرکزی نقطہ کے فیوض کے حصول کے لئے بنی نوع انسان کو
پیدا کیا اور ان کو جسمانی اور ذہنی اور اخلاقی اور روحانی تربیت کے لئے یہ تمام مخلوق پیدا کر دی جو
زمین کے اندر سے لے کر اس دنیا کے مادی آسمانوں کے آخر تک ہمیں نظر آ رہی ہے۔میں نے بتایا تھا کہ یہ حقیقت ایک رنگ میں پہلے انبیاء پر بھی ظاہر کی گئی یہ حقیقت کہ مقصود
کا ئنات محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا وجود پیدا کرنا منشاء الہی نہ ہوتا اور
اگر عالم قضاء و قدر میں اللہ رب العالمین اس وجود کو پیدا کرنے کا منصوبہ نہ بنادیتا تو یہ عالم اور یہ
کا ئنات پیدا ہی کوئی نہ ہوتی مخلوق ہی نہ ہوتی، نہ شجر ہوتے نہ حجر نہ زمین ہوتی نہ آسمان نہ انسان
ہوتا، نہ حیوان ہوتا، غرض یہ وجود پیدا نہ ہوتا تو کچھ بھی نہ ہوتا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ بغیر مقصد کے لغو
طور پر کوئی فعل نہیں کر سکتا کیونکہ یہ نقص ہے اور اللہ کہتے ہی اسے ہیں جو ہر قسم کے نقائص سے پاک
ہو اور پہلے انبیاء کو بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی محبت اور رضا میں سے جتنا حصہ بھی لیا وہ نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے لیا اور آپ سے علیحدہ ہو کر کوئی شخص بھی اللہ تعالیٰ کا قرب اس کی
برکات اس کے فیوض اور اس کی رحمتیں حاصل نہیں کر سکتا چنا نچہ تمام انبیاء نے اس کا اظہار بھی کیا۔جب ہم تاریخ انبیاء پر غور کرتے ہیں تو یہ بات ہمارے سامنے آتی ہے اور ہمیں نظر آتا ہے
کہ آدم اور نوح علیہما السلام اللہ تعالیٰ کے بزرگ نبی تھے لیکن انہوں نے جو یہ خصوصیات اپنے اندر
پیدا کیں کہ وہ بعض صفات باری کے مظہر بنے تو صرف اس وجہ سے کہ انہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سے فیض حاصل کیا۔ہر نبی اللہ تعالیٰ کا مظہر اتم نہیں تھا بلکہ ہر نبی صفات باری میں سے بعض
کا مظہر تھا تمام صفات باری کا مظہر نہیں تھا۔اس لئے ان کی تعلیموں میں ہمیں فرق نظر آتا ہے یعنی
ایک نبی ہمیں ایسا نظر آتا ہے جو ذ والانتقام ربّ العالمین کا مظہر ہے وہ انتقام پر زور دیتا ہے اور
دوسرا نبی ہمیں ایسا نظر آتا ہے جو خدا تعالیٰ کی صفت غفور کا مظہر ہے وہ صرف یہ کہتا ہے کہ لوگوں کو
معاف کرتے چلے جاؤ لیکن پہلے انبیاء میں سے اور بعد میں آنے والے اولیاء اور مقربین میں سے
سوائے دو وجودوں کے ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب نظر نہیں آتا اور ممکن ہے کہ
اس کے متعلق بعد میں میں کسی جگہ اشارہ کروں۔اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی بعض
صفات باری کے مظہر تھے وہ سب صفات باری کے مظہر نہیں تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں ان کی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۴
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
استعداد اور ان کی قوم کی ضرورت کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اضافی طور پر
ایک ناقص مظہریت عطا کی وہ بعض صفات باری کے مظہر بنے اور اس لئے مظہر بنے کہ انہوں
نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے روحانی فیوض سے نوازا
اور اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے فیوض کو حاصل کرنے کا اور کوئی نظریہ نہیں ہے۔اسی طرح حضرت
موسیٰ علیہ السلام بھی بعض صفات باری کے مظہر بنے اور ایک بزرگ شریعت بنی اسرائیل کی
طرف لے کر آئے۔وہ اس شریعت کے اضافی نقص کا علم رکھتے تھے اور آپ کے دل میں یہ
شدید تڑپ تھی کہ آپ اپنے آقا اور ہادی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل جلوہ دیکھیں۔ضعف
استعداد کی وجہ سے آپ کی یہ خواہش تو پوری نہ ہو سکی لیکن اس تڑپ کا آپ نے اظہار کر دیا کہ
آنے والے عظیم مظہر خدا کی دنیا کو آپ نے بشارت دی اور اس اقرار کا اعلان کیا کہ اپنی عظمت
جلالی اور مظہریت کے کمال میں آنے والے کو ظلی طور پر خدا کے نام سے پکارا جانا بھی عین
مناسب ہے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیروی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو پہچانتے
ہوئے اور اس حقیقت کا عرفان رکھتے ہوئے کہ جو پایا سومحمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی پایا۔بنی اسرائیل
کے دیگر انبیاء نے بھی استعارہ کے طور پر صاحب مقام ہذا کے ظہور کو خدا تعالیٰ کا ظہور قرار دیا اور
اس کا آنا خدا تعالیٰ کا آنا ٹھہرایا مثلاً داؤد علیہ السلام نے دنیا میں یہ اعلان کیا کہ
”اے خدا تیرا تخت ابد الآباد ہے تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔تو نے صدق
سے دوستی اور شر سے دشمنی کی ہے اس لئے خدا نے جو تیرا خدا ہے خوشی کے روغن سے تیرے
مصاحبوں سے زیادہ تجھے معطر کیا ہے۔“
(زبور باب ۴۵ آیت ۷،۶ )
یعنی تمام انبیاء علیہ السلام سے زیادہ تو نے خدا تعالیٰ کے قرب اور خدا تعالیٰ کی رضا اور
خدا تعالیٰ کی محبت کو پایا ہے۔یسعیاہ نبی نے دنیا میں یہ ندا بلند کی۔وہ نہ گھٹے گا نہ تھکے گا جب تک کہ راستی کو زمین پر قائم نہ کرلے اور جزیرے اس کی شریعت کے
منتظر ہوں گے۔خداوند خدا ایک بہادر کی مانند نکلے گا۔“ (یسعیاہ باب ۴۲ آیت ۱۳۵،۴)
اس آیت میں آنے والے یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کے نام سے ظلمی طور پر پکارا گیا ہے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۵
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
مسیح علیہ السلام بھی خدا کے ایک بزرگ نبی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک قابل شاگرد تھے
وہ اپنے مقام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رفعتوں کا علم رکھتے تھے۔آپ نے بھی انسان کے کان میں
یہ سرگوشی کی کہ میں اپنے آپ کو اس کا مانند شمار نہیں کرتا جس کی نسبت تم کہہ رہے ہو کیونکہ میں اس
کے لائق بھی نہیں ہوں کہ اس رسول اللہ کے جوتے کے بند ی نعلین کے تسمے کھولوں۔تم مجھے مسیحا
کہتے ہو وہ جو کہ میرے پہلے پیدا کیا گیا اور اب میرے بعد آئے گا اور وہ کلامِ حق کے ساتھ آئے گا
اور اس کے دین کی کوئی انتہا نہیں ہوگی۔جتنے انبیاء علیہم السلام گذرے ہیں جب ہم ان کی تاریخ کا اور ان کی زندگیوں کا مطالعہ
کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ علم دیئے گئے تھے کہ ان کو جو بھی ملا
وہ کامل اور مکمل نہیں اور دوسرے یہ کہ انہیں جو بھی ملا وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے ملا۔اس
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
در حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے ظلل تھے“
پھر فرمایا۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد نمبر ۹ ۱ صفحه ۲۶)
قرآن جو تمام آسمانی کتابوں کا آدم۔۔۔(تحفہ گولڑ و بی روحانی خزائن جلد نمبر ۷ صفحه ۲۵۸)
قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں
داخل ہے ( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد نمبر ۲۱ صفحه ۳۰۰)
گذشتہ سال میں نے بتایا تھا کہ اگر ہم اولیائے امت کی کتب کا مطالعہ کریں تو وہاں بھی
ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ قریباً سارے بزرگ اولیاء نے اس بات کو وضاحت سے بیان کیا ہے کہ نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت آدم علیہ السلام سے پہلے تھی اور آپ ہی کے فیوض سے سارے
انبیاء نے فیض حاصل کیا۔قرآن کریم نے اس حقیقت محمدیہ کو سورۃ النجم کی ان آیات میں بیان کیا
ہے جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔اگر چہ یہ مضمون بڑا عمیق ہے اور ہمارے سننے والے ہر قسم
کی استطاعت کے مالک ہیں اس لیے میں کوشش کروں گا کہ جس حد تک آسان طریق پر
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۶
میں اسے بیان کرسکوں اس کو اسی طرح بیان کر دوں۔۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
قرآن کریم نے یہاں ان آیات میں ایک مثال کے ذریعہ حقیقت محمدیہ کو بیان کیا ہے اور
فرمایا ہے کہ اس طرح سمجھ لو کہ دو قوسیں ہیں ان میں سے جو قوس اعلیٰ ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ان صفات
پر مشتمل ہے یا ان کی علامت ہے جو شیہی صفات ہیں اور جن کا تعلق ہمارے اس عالم سے ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفات غیر محدود ہیں اور پھر ان صفات کے جلوے غیر محدود ہیں۔کسی مادی مثال میں تو
ہم اسے بیان نہیں کر سکتے لیکن اس عالمین میں اس کائنات میں اللہ تعالیٰ کی بعض صفات جلوہ گر
ہیں۔اس کی ساری صفات جلوہ گر نہیں اور پھر ان بعض صفات کے بھی سارے منصوبے نہیں بلکہ
ان کے بھی یہاں کچھ جلوے ہیں کیونکہ ان صفات کے جلوے بھی بالکل یقینی طور پر غیر محدود ہیں
لیکن بہر حال ہم نے اس مسئلہ کو سمجھنے کی کوشش کرنی ہے اور اس کو سمجھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ یوں سمجھ لو کہ میری وہ صفات جو شبیہی ہیں اور جن کا تعلق تمہاری اس دنیا اور تمہارے اس
جہان سے ہے ان میں سے میری بعض صفات کے جو جلوے ہیں وہ اس طرح ہیں جس طرح ایک
قوس۔اور یہ جو تمہاری کا ئنات ہے وہ ساری ایک دوسری قوس یعنی کمان کی مثال ہے جو نیچے کی
طرف ہے۔اس دنیا کی قوس نے جس چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے اس کا وجود ممکن ہی نہیں جب تک
اللہ تعالیٰ کی صفات سے وہ فیوض حاصل نہ کرے۔پس ہر چیز اپنے وجود پذیر ہونے میں یعنی خلق
ہونے میں، پیدا ہونے اور اپنے قائم رہنے میں مسلسل اور بغیر کسی انقطاع کے اللہ تعالیٰ کے
جلوؤں کی محتاج ہے اس کے بغیر وہ قائم نہیں رہ سکتا اور رب العالمین کے یہی معنے ہیں۔غرض
مخلوق کے وجود اس کے خلق اور اس کی بقاء کے لئے ربوبیت کے غیر متناہی اور مسلسل جلوؤں کی
ضرورت ہے اور اگر ایک لحظہ کے لئے بھی اس کا ئنات سے رب العالمین کے یہ جلوے چھپا دیے
جائیں تو قیامت آ جائے۔انہیلیشن (Annihilation)، ہر چیز مٹ جائے۔فرمایا یہ مخلوق جو ہے یہ کائنات جو ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسی ایک قوس۔یعنی ایک
نصف دائرہ ہے ایک کمان ہے جس نے نچلی طرف ساری کائنات کو اپنے احاطہ میں لیا ہوا ہے اور
اس کے اوپر ایک اور قوس ہے جس نے اپنے احاطہ میں اللہ تعالیٰ کی ان تمام تشبیہی صفات کے
جلوؤں کو لیا ہوا ہے جو اس کا ئنات سے تعلق رکھتے ہیں جن کے بغیر اس کا وجود اور قیام اور دوسری
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۷
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
صفات جواس کے اندر پائی جاتی ہیں ان کا امکان ہی باقی نہیں رہتا لیکن اللہ تعالیٰ کی صفات کے یہ
جلوے براہ راست اس کا ئنات کو نہیں پہنچ رہے اس پر ظاہر نہیں ہور ہے بلکہ بیچ میں ایک وجود ایسا
ہے جو برزخ کے طور پر ہے اور اس کی وساطت سے یہ جلوے کائنات کو پہنچ رہے ہیں اور وہ وجود
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے اگر یہ وجود درمیان میں نہ ہوتا تو آم کے درخت کو آم بھی نہ لگتے
بلکہ آم کا درخت بھی نہ ہوتا اگر وہ جلوہ اسے نہ ملتا۔اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو شریعت کے حصول
کی استعداد نہ ملتی۔غرض ایک عام مخلوق سے لے کر انبیاء علیہم السلام تک جو بڑی ہستیاں ہیں ممکن
ہی نہیں ہے کہ یہ چیزیں ہوں جب تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے فیض حاصل کر کے
آگے نہ پہنچا ئیں۔آپ
کا یہ فیض صرف انسانوں کو نہیں پہنچ رہا بلکہ آپ کا یہ فیض دنیا کی ہر مخلوق کو
پہنچ رہا ہے اور اس لئے پہنچ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے ہر چیز جو پیدا کی ہے وہ
انسان کے لئے پیدا کی ہے۔وہ انسان کی خدمت کر رہی ہے ہر چیز کو ہم نے انسان کی بہبود کے
لئے اور اس کو فائدہ پہنچانے کے لئے مسخر کر دیا ہے۔یہاں بتایا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کا مقام وتر کا مقام ہے جو دو قوسوں یعنی قوس الوھیت اور قوس کا ئنات کے درمیان ہے اور ان
کے درمیان ایک برزخ کے طور پر ہے اور وتر ہے لیکن حقیقت محمدیہ وہ وتر نہیں ہے بلکہ حقیقت محمدیہ
وتر کا وہ درمیانی نقطہ ہے جس کو صوفیاء نے نقطہ محمد یہ بھی کہا ہے اور اس نقطہ سے حقیقت محمد یہ دائیں
اور بائیں حرکت کرتی اور دو قوسوں کے کناروں تک پہنچ جاتی ہے حقیقت محمدیہ اللہ کا مظہر اتم ہے جو
تمام صفات حسنہ کا جامع ہے اور اللہ کا یہ مظہر اپنی روحانی حرکت میں سارے وتر پر چلتا ہے اور
ساری ہی صفات باری کا وہ مظہر بن جاتا ہے کیونکہ جو اللہ کا مظہر ہے وہ اس کی ساری صفات کا
مظہر ہے اور جو اس وجوہ کا مظہر ہے۔جو تمام صفات حسنہ سے متصف ہے ظاہر ہے کہ وہ تمام
صفات حسنہ کا مظہر ہے اور اس بات کو بیان کرنے کے لئے اور اس حقیقت کو آشکار کرنے کے لئے
کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے مظہر اتم ہیں اور اس وجہ سے آپ اللہ تعالیٰ کی ان تمام
تشبیہی صفات کے مظہر اتم ہیں جن کے جلوے ہماری اس دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اور اس بات کو
ظاہر کرنے کے لئے کہ دوسرے بزرگ انبیاء جو پیدا ہوئے اور جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے فیض سے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کیا اور اس کی محبت کو پایا وہ اللہ تعالیٰ کے کامل مظہر نہیں بلکہ
----
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۸
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے وہ ایک دو تین چار پانچ یا دس صفات کے مظہر ہیں جو اللہ کا مظہر ہے
اس
کی تفصیل یوں ہے کہ وہ تمام صفات باری اس وتر پر نقطوں کی شکل میں پھیلی ہوئی ہیں اور ایک
لائن میں بے شمار نقطے ہوتے ہیں اور حساب کا غالباً یہ قاعدہ ہے کہ وہ نقطہ کو کوئی جگہ نہیں دیتا اور اس
لائن میں جو قوسین کے درمیان وتر کے طور پر ہے اللہ تعالیٰ کی بے شمار صفات کو نقطوں کی شکل میں
دکھایا گیا ہے۔اب جو وجود اللہ تعالیٰ کا مظہر ہو گا وہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار صفات اور پھر ان صفات
کے جلوؤں کا مظہر ہو گا اور اس کی شکل اس طرح بن جائے گی کہ اس کی روحانیت نے وتر کے
مرکزی نقطہ سے حرکت کی اور ان تمام تشبیہی صفات کے جلوؤں کو جو اس کا ئنات سے تعلق رکھتی ہیں
اپنی مظہر بیت میں سمیٹ لیا۔اس لائن کے دائیں اور بائیں جو بے شمار نقطے ہیں ان کے اوپر اللہ
تعالیٰ کے دوسرے انبیاء ہیں ان انبیاء میں کوئی ایک صفت کا مظہر ہے کوئی دوصفات کا مظہر ہے کوئی
پانچ صفات کا مظہر ہے اور کوئی دس صفات کا مظہر ہے۔اس کے علاوہ یوں ہوا کہ یہ مرکزی نقطہ بحر الوہیت میں غرق ہوا اور اس نے اوپر کی قوس کی
طرف بڑھنا شروع کیا اور چونکہ یہ مرکزی نقطہ ہے اس لئے وہ سب سے بلند رفعت کو حاصل کر سکتا
ہے۔اس وتر کا کوئی اور نقطہ اگر عمودی خط کے ذریعہ کمان کے اوپر کے حصہ سے ملایا جائے تو وہ
انتہائی ارتفاع کا نقطہ نہیں ہو گا بلکہ جتنا جتنا وہ کمان کے کناروں کی طرف چلتا چلا جائے گا اس کی
رفعت کم ہوتی جائے گی اور سب سے زیادہ رفعت اور بلندی اس خط کی ہے جو وتر کے وسطی نقطہ
سے اوپر کی طرف کھینچا جاتا ہے اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو اس مثال میں
بیان کیا جاسکتا ہے کہ گویا آپ کی حقیقت وتر کے وسطی نقطہ کی ہے جہاں سے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
روحانی بلندیوں کو حاصل کرنا شروع کیا اور رفعتوں پر بلند ہوتے ہوتے بلند تر مقام پر پہنچے اور
وہاں سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہاتھ سے پکڑا اور عرش پر اپنے دائیں طرف بٹھالہ
یہ ایک حرکت ہے۔میں نے سوچا کہ اس مرکزی نقطہ سے چار حرکتیں حقیقت محمدیہ میں پیدا ہوئیں۔ایک حرکت
ارتفاع کی طرف ہوئی اور اس نے آپ کو سب سے بلند کر دیا اور یہ مقام ختم نبوت ہے کہ پہلوں
نے بھی اور بعد میں آنے والوں نے بھی جب بھی اور جس زاویہ سے بھی رفعتوں کی طرف دیکھا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۹۹
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
سب سے آخر میں اور سب سے بلند محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو پایا۔آپ آخری نبی بھی ہیں اور افضل الرسل
ہیں آپ سب کچھ ہیں۔اب دیکھیں وہ سامنے ایک پہاڑی ہے اس کی بلندی پر ایک آدمی
کھڑا ہے اگر اس پہاڑی کے گرد ایک ہزار آدمی دائرہ بنائے تو ان میں سے جو بھی اور جس زاویہ
سے بھی دیکھے گا اسے سب کی بلندی کے اوپر یہ آدمی نظر آ جائے گا ہو سکتا ہے کہ اب بھی اس پہاڑی
پر کوئی آدمی ہو لیکن یہاں سے وہ نظر نہیں آتا غرض روحانی دنیا میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قوس
الوہیت کے وتر کے وسط سے روحانی بلندی کو حاصل کرنا شروع کیا اور کرتے کرتے کرتے انتہا کو
یعنی الوہیت کے سمندر کے کنارے پر پہنچے اور یہ تمثیلی زبان ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو آپ کے
ہاتھ سے پکڑا اور اپنے عرش پر بٹھا لیا اور اس طرح سب سے آخری مقام بھی آپ کا بن گیا اور
سب سے بلند مقام بھی آپ کا بن گیا سب سے اعلیٰ مقام بھی آپ کا بن گیا اور سب سے بڑھ کر
اور سب سے افضل مقام بھی آپ کا بن گیا۔غرض جس زاویہ سے بھی دیکھیں اور جس نقطہ نگاہ سے
بھی دیکھیں سب سے آخر میں اور سب سے اعلیٰ آپ ہی ہیں۔اس طرح پہ آپ اللہ کے اور اس کی
تمام صفات حسنہ کے مظہر اتم بن گئے اور آپ کی اس حیثیت میں مخلوق نے جو بھی حاصل کیا وہ آپ کے
طفیل حاصل کیا لیکن نظر ہمیں یہ آتا ہے کہ اس وتر کے اوپر حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی ہیں آدھ انچ کے
فاصلے پر یا یہ کہنا چاہئے کہ اگر مثلاً وہ دائرہ سات انچ کا ہے تو دو انچ کے فاصلہ پر حضرت موسیٰ علیہ السلام
نظر آتے ہیں کیونکہ وہ چھٹے آسمان پر پہنچے ہیں اور ایک انچ کے فاصلہ پر حضرت ابراہیم علیہ السلام
نظر آتے ہیں کیونکہ وہ ساتویں آسمان پر پہنچے ہیں۔پھر اس وتر کے تین انچ کے فاصلہ پر حضرت
ہارون علیہ السلام نظر آتے ہیں کیونکہ آپ پانچویں آسمان پر پہنچے ہیں اور پانچ انچ کے فاصلہ پر ہمیں
حضرت مسیح علیہ السلام نظر آتے ہیں کیونکہ آپ دوسرے آسمان پر پہنچے ہیں اس طرح دوسرے اولیاء اور
انبیاء ( بنی اسرائیل میں تو بے شمارے انبیاء آئے ہیں ) کا مقام اس وتر پر بے شمار نقطوں میں ہے۔معراج کی سیر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب تر پچھلوں میں سے جو نبی نظر آیا وہ حضرت
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ہیں آپ نے ان کو ساتویں آسمان پر دیکھا اس سے زیادہ قرب تو ہو
نہیں سکتا۔آپ عرش پر ہیں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام ساتویں آسمان پر ہیں جس کو انگریزی
زبان میں نیکسٹ ٹو ہم (next to him ) کہا جا سکتا ہے اور بعد میں آنے والوں میں سے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۰
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
جو نبی آپ کے قریب تر نظر آئے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور یہ ہر دو نبی
غیر تشریعی نبی ہیں اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ایک غیر تشریعی نبی تشریعی نبی موسیٰ سے اوپر کیسے نکل گیا
کیونکہ وہ اسی طرح اوپر نکل گیا جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت موسیٰ سے اوپر نکل گئے
بہر حال یہ عجیب مماثلت ہے جو معراج کی رات میں ہمیں نظر آتی ہے۔معراج کی رات میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو سا تو میں آسمان پر دیکھا اور حضرت موسیٰ
علیہ السلام کو ساتو میں آسمان پر نہیں دیکھا بلکہ انہیں آپ نے چھٹے آسمان پر دیکھا اور بعد میں آنے
والوں میں سے آپ نے صرف ایک کو اس قدر قابل احترام اور قابل عزت پایا اور اپنی محبت کے
قابل پایا کہ ساری امت کے اولیاء کو چھوڑ کر آپ نے اس ایک کے متعلق فرمایا کہ اگر تمہیں ملے تو
اسے میری طرف سے سلام پہنچا دینا۔اور دوسری حرکت روحانی جو دو پہلوؤں میں ہے وہ وتر سے یعنی مرکزی نقطہ سے عین اوپر
دائیں اور بائیں حرکت ہے۔میرے ذہن میں آیا ہے کہ دائیں طرف جو حرکت ہے وہ اپنے
زمانے سے پہلے کی طرف حرکت ہے اور وہاں حضرت آدم علیہ السلام آخر میں آگئے ہیں اور جو
بائیں طرف حرکت ہے وہ بعد کے زمانہ کی حرکت ہے اور اس کے آخر میں وہ آدم ہیں جو بعد میں
پیدا ہوئے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی ایک آدم ہیں ایک اور معنی کے لحاظ سے۔اس میں کنفیوژن (Confusion) نہیں پیدا کرنا چاہئے لیکن بعض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی طور پر قریب تر ہونے کی وجہ سے اور آپ کے روحانی
فرزندوں میں سے عظیم تر فرزند ہونے کی وجہ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے مماثلت رکھتے ہیں
جیسے فرمایا:۔نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار
( در شین صفحه ۱۳۱)
اور اس کا تو یہ مطلب ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جلوہ
بھی ہے کیونکہ جو ساتویں آسمان پر ہے اسے چھٹے آسمان کی رفعتیں بہر حال حاصل ہیں کیونکہ یہ تو
ہو نہیں سکتا کہ کسی کو چھٹے آسمان کی رفعت ہی نہ ملے اور وہ ساتویں آسمان پر جا پہنچے یہ تو بالکل
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۱
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
غیر معقول چیز ہے۔انسانی عقل میں یہ بات آہی نہیں سکتی۔جو سا تو میں آسمان پر ہے اسے پانچویں
آسمان کی، چوتھے آسمان کی ، تیسرے آسمان کی، دوسرے آسمان کی اور پہلے آسمان کی رفعتیں
حاصل ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو یہ رفعتیں حاصل تھیں اور ادھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کو یہ رفعتیں حاصل ہیں اور اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ بھی امت محمدیہ کو
یہ بتایا کہ مجھ میں اور اس میں کوئی فرق نہیں اور اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ذریعہ بھی دنیا میں یہ منادی کی کہ مجھے عاجز فرزند میں اور میرے آقا اور باپ میں کوئی فرق نہیں ہے
اور جس نے ہم میں کوئی فرق کیا اس نے مجھے نہیں پہچانا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور روحانی حرکت ہے جسے ہم تیسری حرکت بھی کہہ سکتے
میں چوتھی حرکت بھی کہہ سکتے ہیں۔اگر ان حرکتوں کو جو وتر کے دائیں اور بائیں ہیں دوشمار کیا جائے
تو یہ چوتھی حرکت آپ کی نیچے کی طرف ہے یعنی مخلوق کی طرف ہے۔یہاں آپ کی یہ عظیم شان
ہمیں نظر آتی ہے کہ پہلے کے تمام انبیاء اور بعد کے تمام اولیاء نوع انسانی سے ہمدردی اور خیر خواہی
رکھنے والے نہیں تھے بلکہ ایک قوم سے اور ایک زمانہ سے ان
کا تعلق تھا۔ہوسکتا ہے کہ ان کی تعلیم
میں تحریف و تبدل کے بعد شاید وہ بھیا نک شکل پیدا ہوئی ہو جو اس وقت ہے لیکن بہر حال اس میں
یہاں تک کہہ دیا گیا تھا کہ جو جو تمہارے مذہب سے تعلق نہیں رکھتے۔تم ان کے اموال کو لوٹ لو ان کی
عورتوں کو اور ان کی بیٹیوں کو بلا وجہ لونڈیاں بنالو اور پھر یہ حکم دیا گیا کہ اپنوں سے سود نہ لینا ہاں دوسری
قوموں سے بے شک جتنا چاہو جس ریٹ پر چاہو اور جس شرح سے چاہوسود لیتے چلے جاؤ۔غرض
جہاں تک دنیا اور اس کی بیماریوں اور جہاں تک نفوس انسانی اور ان کی آفات کا تعلق تھا کسی نے اس طرح
ہمہ گیر ہمدردی اور غم خواری کا اظہار نہیں کیا جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا۔جو شخص
اسفل السافلین کی گہرائیوں تک جا پہنچا دنیا کا کوئی نبی اسے اس گند سے چھڑانے کے لئے وہاں تک
نہیں پہنچ سکا۔لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور شفقت بنی نوع انسان کے لئے جوش میں آئی اور
آپ اس اسفل السافلین تک پہنچے اور آپ نے اس شخص کا ہاتھ پکڑا اور کہا تم مایوس کیوں ہوتے ہو۔إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر : ۵۴) اللہ تعالی سارے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔یہ بات کہ اللہ تعالی سارے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے حقیقتا صرف اس کو کہی جاسکتی ہے جو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۲
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
سارے گناہوں میں ملوث ہو جو شخص صرف ایک گناہ کا احساس رکھتا ہے اس کو آپ جا کر کہیں کہ
مایوس نہ ہو اللہ تعالی سارے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے تو وہ کہے گا مجھ سے یہ بات کرنے کی کیا
ضرورت ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ یہ بات صحیح ہے یا غلط لیکن اگر کسی کو احساس ہی یہ ہو کہ میں نے
صرف ایک غلطی کی ہے تو سارے گناہوں کو معاف کر دینے کا اس کی طبیعت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
بلکہ یونہی بات گذر جائے گی لیکن وہ شخص جو خود کو ہر قسم کے گند، ناپاکی اور پلیدی میں پاتا ہے
اور اس کا احساس بیدار ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف حرکت کرنے کا ایک جذبہ اس کی طبیعت میں
پیدا ہوتا ہے۔وہ اپنے دائیں طرف دیکھتا ہے بائیں طرف دیکھتا ہے سامنے دیکھتا ہے اور پیچھے
دیکھتا ہے اور جہاں تک اس کی نگاہ جاتی ہے جہاں تک اس کا شعور پہنچ سکتا ہے وہ اپنے ہادی اور
نجات دہندہ کو تلاش کرتا ہے۔وہ حضرت آدم علیہ السلام کو بھی دیکھتا ہے اور حضرت موسیٰ علیہ
السلام کو بھی دیکھتا ہے وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی دیکھتا ہے۔وہ تمام ابنیاء کو دیکھتا ہے اور
مایوس ہو کر وہاں بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ کچھ گناہوں سے نجات کے ذرائع تو ان انبیاء کے پاس
ہیں مگر کچھ گنہ گار تو نہیں ہوں میں تو گناہ کی تہ تک پہنچ کر اسفل السافلین کے مقام تک پہنچا ہوں۔اس لئے یہ انبیاء مجھے نجات نہیں دے سکتے تب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شیریں آواز اس کے کان تک
پہنچتی ہے اور آپ فرماتے ہیں:۔لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر : ۵۴)
اس کو یہ آواز سننے کا لطف آتا ہے۔آپ کی محبت اور شفقت اور ہمدردی اور غم خواری نے
ہر دکھ کو ہر درد کو اور ہر گناہ کو دور کرنے کے سامان لئے ہوئے اور نجات کا یہ ہر طریقہ ہاتھ میں۔ہوئے ساری مخلوق اور ساری کائنات کو اپنے احاطہ میں لیا ہوا ہے۔آپ کی حرکت روحانیہ نچلی طرف ہے آپ نیچے گئے تو اسفل السافلین تک پہنچ گئے جہاں
تک پہنچ عقلاً اس کی نہیں ہو سکتی تھی جو مثلاً مرکزی نقطہ سے تین انچ دائیں یا تین انچ بائیں طرف
ہے کیونکہ وہ چکر کے قریب پہنچ جاتا ہے اور اس کا رستہ ختم ہو جاتا ہے اور گہرائیاں اور بدیاں اور بد
اعمالیاں اور گناہ کی تاریکیاں ابھی اور آگے بڑھی ہوئی ہوتی ہیں۔وہاں تک کوئی پہنچ ہی نہیں سکتا
کسی میں یہ طاقت ہی نہیں ہے یہ اہلیت ہی نہیں ہے لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام اس مرکزی نقطہ