حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام مرکزی نقطہ ہے اور یہی حقیقت محمد یہ ہے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۳
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
کا مقام ہے اور یہی حقیقت محمدیہ ہے۔آپ اوپر گئے تو اللہ تعالیٰ نے پیار سے اٹھا کر آپ کو ا۔عرش پر بٹھا لیا اور بنی نوع سے ہمدردی کرنے کے لئے نیچے اترے تو جہاں تک کوئی دوسرا نبی نہیں
پہنچ سکتا تھا اور وہاں روحانی طور پر گند ہی گندا اور عفونت ہی عفونت تھی وہاں پہنچ کر خدا کے بندے کو
کہا گبھراؤ نہیں میں تمہیں نجات دینے کے لئے پہنچ گیا ہوں اور یہ ہے حقیقت محمد یہ۔اور ختم نبوت کی یہ حقیقت ہے کہ جو دور سے دیکھو آخر میں اور بلند تر آپ ہی نظر آتے ہیں۔محسن اعظم آپ ہی ہیں جہاں احسان کرنے کی غرض سے کوئی اور نبی نہیں پہنچ سکتا وہاں آپ نظر
آتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس صفت کا جلوہ اپنے اندر لیا تھا جب آپ
نے اس بات کا اعلان کیا کہ ہماری تو یہ حالت ہے کہ اگر ہمارا کوئی دوست شراب کے نشہ میں مہ
کسی گندی نالی میں گرا پڑا ہو تو ہم اسے اپنے کندھے پر اٹھا کر اپنے گھر لے جائیں گے اور یہ نہیں
سوچیں گے کہ دنیا کیا کہے گی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ نہیں سوچا کہ آپ کی بعثت سے
بعد جو اعتراض کرنے والے تھے اور قیامت تک کی دنیا کیا کہے گی۔معترضین اب تک کہتے ہیں کہ
آپ ایک وحشی قوم میں پیدا ہوئے وہ یہ کہتے ہیں کہ آپ نے افریقہ میں جا کر وحشیوں میں اسلام
پھیلایا۔بعض قو میں اپنے آپ کو مہذب سمجھتی ہیں وہ اس قسم کے اعتراض کر دیتی ہیں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ وحشیوں کو انسان بنانا تو آپ کی شان ہے اور یہ آپ کا
احسان عظیم ہے انسانیت پر انسانیت کے کسی ایک حصہ پر نہیں بلکہ ساری انسانیت پر ) آپ کا یہ
احسان عظیم انسانیت کے اس حصہ پر بھی ہے جس سے زیادہ گندہ جس سے زیادہ پلید اور جس سے
زیادہ گنہ گار کوئی نہیں۔آپ وہاں تک بھی پہنچے اور ان کی تسلی کا باعث بنے یہ مقام محمدیت ہے یہ
اس وتر کا وسطی نقطہ۔جس رنگ میں میں نے اس مثال کو بیان کیا ہے اس کے لحاظ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی روحانیت نے چار اطراف میں حرکت کی اور اس اپنے وتر کی حرکت میں آپ برزخ بین اللہ
و بین المخلوق بن گئے یعنی تمام اوپر کے فیوض جو تھے وہ آپ نے مخلوق تک پہنچا دیئے اور مخلوق۔مراد صرف انسان نہیں بلکہ مخلوق سے مراد پتھر بھی ہیں، درخت بھی ہیں، ہیرے بھی ہیں، ریت کے
ذرے بھی ہیں، پانی بھی ہے اور جو چیزیں مائع نہیں ہیں وہ بھی ہیں آکسیجن بھی ہے ہائیڈ روجن بھی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۴
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
ہے یعنی مخلوق سے مراد ہر قسم کی مخلوق ہے جس کا علم ہمیں ہے یا جس کا علم آئندہ ہمیں ہو اس تمام
مخلوق پر خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی ربوبیت کو جلوہ صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہوا کیونکہ
آپ الوہیت کی کمان اور کائنات کی کمان کے درمیان برزخ کے طور پر ہیں۔اس وتر میں اور اس
برزخ میں آپ کی حقیقت یعنی حقیقت محمدیہ تو وسطی نقطہ ہے لیکن اس حقیقت کا پھیلا ؤ اس وسطی نقطہ
سے لے کر وتر کے آخری حصہ تک ہے جہاں دونوں کمانوں کو اس نے ملا دیا ہے۔یہ پھیلا ؤ دائیں
بھی ہے اور بائیں بھی ہے اور وہاں آپ کے وہ روحانی شاگرد کھڑے ہیں جو اپنے زمانہ کی
ضرورت کے مطابق اور اپنی استعداد کے مطابق آپ سے فیض پاتے اور اس کو خدا کے بندوں
تک جن کا ان کی قوم سے تعلق ہے پہنچاتے ہیں۔آپ کی روحانی تاثیر سارے وتر میں بھی پھیلی
ہوئی ہے آپ بطور برزخ کے بھی ہیں اور وسطی نقطہ کے بھی۔آپ کی روحانی تاثیر آگے اور پیچھے
پھیلی ہوئی ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک نیکی کا کروڑواں حصہ بھی حاصل نہیں کر سکتے تھے جب
تک کہ وہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول نہ کرتے۔حقیقت محمدیہ کو میں نے مختصر طور پر اور واضح الفاظ میں بیان کر دیا ہے ویسے جیسا کہ میں
نے شروع میں بتایا تھا یہ بڑا عمیق مضمون ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو
بڑی گہری کتابیں لکھی ہیں ان میں اس مضمون کو بیان کیا ہے یعنی براہین احمدیہ میں۔کیونکہ اس
وقت عالم آپ کے مخاطب تھے۔بہر حال میں نے کوشش کی ہے کہ اختصار کے ساتھ اور جہاں
تک میرے لئے ممکن ہو سکے وضاحت کے ساتھ آسان الفاظ میں اس حقیقت محمدیہ کو اپنے
بھائیوں اور بہنوں کے سامنے پیش کر دوں تا کہ بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو سمجھنے کے
بعد ان کے دلوں میں آپ کی شدید محبت پیدا ہو۔سچی بات یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ
کہا تھا کہ جوتی کا تسمہ لینا ہو یا آسمانوں کی رفعتیں حاصل کرنی ہوں تو سوائے اللہ کے کسی سے نہ
مانگنا مگر یہ بھی ایک صداقت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے انسانیت کو مخاطب کر کے۔کہا تھا کہ جوتی کا تسمہ تمہیں ملے گا تو، اور اگر آسمانوں کی رفعتیں ملیں گیں تو وہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )
میرے روحانی فرزند کے طفیل ہی ملیں گی اس کے بغیر نہیں مل سکتیں۔یہ ایک حقیقت ہے نا ،مگر اس عملی دنیا میں اس حقیقت اور صداقت کا جس

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۵
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
رہا ہے۔یعنی جس رنگ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل بنی نوع انسان
کو مختلف قسم کے فیوض
حاصل ہو رہے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کے دئے گئے علم سے میں نے نوٹ لینے
شروع کئے تو میرا خیال تھا کہ کوئی تمیں باتیں بنیں گی اور میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ یہ عجیب تجربہ
مجھے ہوا کہ جلسہ سالانہ سے چند روز پہلے مجھے انفلوئنزا کی تکلیف ہوگئی اور میرا سر جیسا کہ انفلوئنزا میں
ہوتا ہے بالکل بند ہو گیا اور جسم میں درد اور بخار بھی تھا۔بہر حال میں سوچنے کے قابل نہیں رہا تھا
اور مجھے بڑی فکر پیدا ہوئی کہ جلسہ قریب آ رہا ہے اور جلسہ کے دنوں میں خطبہ جمعہ سمیت پانچ
مضمون ہیں جو بیان کرتے ہیں۔کیا ہوگا لیکن اب میری طبیعت ایسی ہے کہ میں دعا کرتا ہوں لیکن
اللہ تعالیٰ سے کہہ دیا کرتا ہوں کہ میں تو ایک تیرا حقیر بندہ ہوں تو مجھے علم نہیں دے گا تو میں بات نہیں
کروں گا۔میں کھڑے ہو کر کہہ دوں گا کہ میرے پاس تمہارے لئے کچھ نہیں لیکن وہ سکھاتا ہے اور
بڑی عجیب طرح سکھاتا ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے جلسہ سالانہ سے چند دن قبل میں بیمار تھا بیماری کے اثر میں ہی میں
نے محسوس کیا کہ کوئی بھیولی سا میرے دماغ میں چکر لگا رہا ہے اور کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ ہے کیا۔کبھی مجھے خیال ہوتا تھا کہ یہ شاید بیماری ہی کا کوئی حصہ ہے، کوئی تکلیف ہے۔اور کبھی خیال ہوتا
کہ نہیں یہ تو کوئی غیر معلوم علم ہے جو چکر لگا رہا
ہے اور اس کا مجھے پتہ نہیں لگتا۔اس سے ایک امید بھی
بندھی اور بے چینی بھی ہوئی یعنی ایک چیز ہے جس کا پتہ نہیں لگتا جیسے پس پردہ حرکت ہو رہی ہو یا کوئی
آواز آرہی ہو اور جس طرح قرآن کریم نے آسمانوں کے متعلق کہا ہے كَانَتَا رَتْقًا ( الانبياء : ۳۱)
میں نے سمجھا کہ اس سے ملتی جلتی کوئی کیفیت ہے اور فَفَتَقْهُما جس طرح وہاں ہوا کہ ایک دن
اچانک ایک سیکنڈ کے اندر وہ فتق ہو گیا اس طرح اس ہیولے نے بھی ایک معین شکل اختیار کر لی اور
وہ یہ مضمون تھا جو میں نے ابھی آگے بیان کرنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ختم نبوت ہے
اور آپ کی جو حقیقت محمدیہ ہے اس کو اس
عملی دنیا میں جس میں ہم دن رات گزار رہے ہیں کس طرح
مثالوں سے اور حقائق سے واضح کیا جاسکتا ہے۔غرض میں نے نوٹ لکھوانے شروع کئے مضمون تو اللہ تعالیٰ نے دماغ میں ڈال دیا تھا لیکن
بہر حال حوالے دیکھنے پڑتے ہیں اور اس میں کچھ وقت لگتا ہے ضرورت ہوتی ہے کہ قرآن کریم کی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۶
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
فلاں آیت نکالو۔فلاں حوالہ دیکھو۔میرا خیال تھا کہ میں ان باتوں کو تمہیں تک لے جاؤں گا۔پھر
مجھے خیال آیا کہ میں باتیں تو بہر حال ختم نہیں ہو سکتیں اس لئے میں نے ان باتوں کو سترہ اٹھارہ پر
چھوڑ دیا۔لیکن اب مجھے خیال آتا ہے کہ اٹھارہ باتیں بھی ختم نہیں ہو سکتیں لیکن ختم کرنے کی
ضرورت بھی نہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کی وسعت اور بلندی اور گہرائی تو اللہ تعالیٰ کی
صفات کے جلووں کے پیرال (Parallel) ہے۔اس کے لحاظ سے اس مضمون نے کہاں ختم ہونا
ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے زندگی دی اور توفیق دی تو آئندہ سال اس مضمون کو بیان کیا جا سکتا ہے یا
دوران سال اس کو پھیلا کر ختم کیا جاسکتا ہے۔اس وقت میں مضمون کو شروع کر دوں گا۔بڑی عجیب
طرح اللہ تعالیٰ نے یہ ثابت کیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کتنا بلند مقام اور آپ کی کتنی عظیم شان ہے۔پہلی بات جو اس مثال میں بھی واضح تھی اور بڑی اہم اصولی ہے وہ یہی کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کا افاضۂ روحانی اور آپ کا افاضہ خیر پہلے آدمی سے لے کر آخری آدمی تک جس
پر قیامت آئے گی تمام بنی نوع انسان کے لئے ہے۔قیامت کب آئے گی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے
لیکن آپ کا فیض جاری ہے۔قیامت سے آخری مرنے والا آپ کے روحانی فیض سے تو حصہ
نہیں لے رہا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی گرفت میں ہو گا لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ دنیوی زندگی اور
اس کی جائز آسائشیں اور آرام جو حقیقی آرام ہیں یعنی جو شیطان کے کہنے پر انسان حاصل نہیں کرتا
بلکہ اللہ تعالیٰ کے قائم کر دہ حقوق کے ماتحت حاصل کرتا ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی
ملتی ہیں اور اس آخری انسان
کو بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی وہ ملیں گی۔قرآن کریم
نے اپنی ابتداء ہی میں یعنی سورۃ فاتحہ میں الحد اللہ کہہ کر اور سورۃ البقرہ میں ذلك الكتب
لَا رَيْبَ فِيهِ (البقرۃ:۳) کہہ کر یہ دعویٰ کیا ہے کہ انسان کی روحانی اور جسمانی اور معاشرتی اور
اخلاقی اور اقتصادی اور سیاسی وغیرہ ضرورتوں کو پورا کرنے والی صرف یہی ایک کتاب ہے جو فطرت
انسانی کے سب حقیقی تقاضوں کو پورا کرتی ہے۔اس لئے کہ یہ اپنے ذاتی کمالات اور فضائل اور بے نظیر
تعلیمات سے تمام شرائع سابقہ پر اثر انداز اور مستقبل کی تمام الجھنوں کو دور کرنے والی ہے۔ذلك الكتب ) پھر فرمایا کہ یہ پہلوں اور پچھلوں پر احسان کرنے والی کتاب ہے کیونکہ یہ انسان
کو ہر قسم کے شیطانی وساوس ظن اور گمان کے بے آب
و گیاہ ویرانوں سے اٹھا کر دلائل اور آیات

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۷
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
بینات کے ساتھ یقین کی رفعتوں تک پہنچاتی ہے اور اس کی یہ خوبی خدائے قیوم کی حفاظت میں ہے
اور اس شکل میں کہ جس میں کہ قرآن کریم آیا وہ محفوظ ہے۔لوگ پوری حقیقت نہیں سمجھتے اور بعض
دفعہ کہہ دیتے ہیں یا بعض دفعہ دوسروں کو ملزم قرار دینے کے لئے ہم بھی کہہ دیا کرتے ہیں کہ جو
تمہاری شریعتیں ہیں ان
کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت حاصل نہیں تھی۔ایک لحاظ سے تو یہ صحیح ہے لیکن اس
لحاظ سے یہ بھی صحیح ہے کہ ان کو بھی اس معنی میں اللہ تعالیٰ کی حفاظت حاصل تھی کہ ان کی ابدی
صداقتوں کو قرآن کریم نے اپنے اندر لے لیا اور اس نے انہیں اپنے اندر محفوظ کر لیا۔چنانچہ جو
ابدی صداقت حضرت آدم علیہ السلام کو دی گئی تھی یا جو ابدی صداقت حضرت نوح علیہ السلام کو دی گئی
تھی یا جو ابدی صداقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کود گئی تھی یا جو ابدی صداقتیں دوسرے انبیاء کو دی
گئی تھیں ان کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام کیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا اور قرآن کریم
کو نازل کیا اور اس میں ان تمام ابدی صداقتوں کو اکٹھا کر کے محفوظ کر دیا۔تیسرے قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا کہ میں تمام انسانوں پر احسان کرنے والی کتاب ہوں اس
لئے کہ پہلی صداقتوں کو جامعیت اور کمال کے لئے جن نئی صداقتوں کی ضرورت تھی میں ان کی بھی
حامل ہوں یعنی صرف پہلی صداقتوں کو میں نے نہیں لیا جو بدی صداقتیں تھیں لیکن چونکہ پہلی کتب میں
تمام ابدی صداقتیں بیان نہیں ہوئی تھیں اس لئے جو ابدی صداقتیں بیان ہونے سے اس وجہ سے رہ
گئی تھیں کہ پہلے زمانہ کا انسان ان کا حامل نہیں ہوسکتا تھا یا اس کو ان کی ضرورت نہیں تھی اور اب انسان
اپنے آخری کمال کو حاصل کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔اس لئے میں نے وہ تمام صداقتیں جو پہلوں کو
دی گئی تھیں وہ بھی اور وہ تمام ابدی صداقتیں جن کی انسان کو قیامت تک کے لئے ضرورت پیش آتی
رہے گی ان سب کو اپنے اندر محفوظ کر لیا ہے اور جمع کر لیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے سورہ نساء میں فرمایا
قدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَامِنُوا خَيْرًا لَّكُمُ (النساء : ۱۷۱)
یہ کامل رسول اور خاتم النبیین کامل صداقت لے کر تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس
آچکا ہے اس پر سچے دل سے ایمان لانا وہ تمہاری تمام قوتوں اور استعدادوں
کو کامل نشو و نما تک پہنچاد۔گا اس سے تم ہر قسم کی بھلائی کے وارث ہو گے اور ایسی امت بن جاؤ گے جن پر یہ صادق آئے گا کہ
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران : 1)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۸
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
اور پہلی شریعتوں کے متبع بھی خیر محض اور خیر کامل کے تبھی وارث ہوسکیں گے جب وہ
اس کامل حقیقت اور مکمل ہدایت پر ایمان لائیں گے اور اس پر عمل کریں گے فرمایا
وَلَوْا مَنَ أَهْلُ الْكِتُبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ (ال عمران : )
کہ ان کی اپنی شریعت کی اتباع میں ان کے لئے کامل خیر کے سامان نہیں ہیں اس لئے اب
ان کو چاہئے کہ وہ قرآن کریم پر ایمان لائیں تا کہ مسلمانوں عربوں اور دوسرے مومنوں کی طرح وہ
بھی اللہ تعالیٰ کی کامل خیر کے وارث بنیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہی الفاظ میں یہ کچھ تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ میں
یہ کہوں گا کہ یہ قو تیں اور استعداد میں جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو دی ہیں اور وہ اپنے کمال نشو ونما کو
اب حاصل کر سکتا ہے۔امتیں جو اس قوت اور استعداد کو رکھنے والی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی متابعت کی برکت اور قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اور آپ کی روحانی تربیت کے فیض سے وہ مقام
حاصل کریں گی جو اپنی کمیت اور کیفیت اور صورت اور حالت میں تمام پہلے انبیاء کے روحانی
فرزندوں کے مقام رفعت کے مقابلہ میں اکمل اور اتم اور ارفع اور اعلیٰ ہوگا۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے وجود باجود میں یہ مژدہ تمام بنی نوع انسان کو بلا امتیاز قومیت اور رنگ اور نسل کے سنایا
اور یہ عجیب مژدہ ہے مثلاً ایک ہندو کو کہا کہ تمہارے لئے یہ موقع ہے کہ تم بنی اسرائیل اور حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے متبعین سے آگے نکل جاؤ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ماننے والوں کو کہا کہ تم
حضرت عیسی علیہ السلام کے ماننے والوں سے آگے نکل سکتے ہو۔تم قرآن کریم پر ایمان لے آؤ
اور اس پر عمل کرو یعنی دنیا میں بعض نقطہ ہائے نگاہ سے بعض قوموں کی نگاہ میں بعض دوسری قومیں
ارفع اور اعلی ہوتی ہیں مثلاً اس وقت عیسائیت کا بڑا زور ہے اور بعض اور ایسی سوسائیٹیاں ہیں جن
کا مثلاً اخلاقی لحاظ سے یا خیرات کے کام کرنے کے لحاظ سے ایک اثر ہوتا ہے تو ہر دوسرے کو کہا کہ
جو بھی تمہاری نگاہ میں بڑا ہے تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس سے زیادہ
بڑے بن سکتے ہو۔تم قرآن کریم پر ایمان لاؤ اور اس پر عمل کرو اور کسی فرق اور کسی امتیاز کو یہاں
مدنظر نہیں رکھا بلکہ ہر قوم کو وہ کالی ہو یا سفید۔سرخ ہو یا زرد، دنیوی لحاظ سے رفعتوں تک پہنچی ہوئی
ہو یا دنیوی لحاظ سے تنزل کے گڑھوں میں پڑی سڑ رہی ہو۔سب کو آواز دے کر کہا کہ اگر تم ترقی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۰۹
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
کرنا چاہتے ہو، ہر دوسری قوم سے آگے نکلنا چاہتے ہو تو آ ؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے
اکھٹے ہو جاؤ۔خدا تعالیٰ کا یہ عظیم رہبر اور رہنما اور ہادی تمہیں بلند سے بلند تر رفعتوں تک لے جاتا
چلا جائے گا۔دوسری رحمت جو ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بنی نوع انسان پر نظر آتی ہے اور جو بڑی
وسیع ہے اور ان آیات میں بیان ہوئی ہے۔وَهُذَا كِتَب أَنْزَلْتُهُ مُبْرَك مُّصَدِّقُ الَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا
(الانعام:۹۳)
وَهَذَا كِتَب أَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الانعام:۱۵۶)
ان آیات میں بیان کیا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلی قوموں پر عظیم احسان ہے
دیکھو پہلے تمام انبیاء جن کو ایک قوم کے علاوہ دنیا کی باقی ساری اقوام جھٹلا رہی ہیں یا وہ انہیں اس
قابل نہیں سمجھتیں کہ انہیں سچا سمجھا جائے مثلاً یہودیوں کے انبیاء کے متعلق ہندو کہتے تھے کہ یہ
جھوٹے ہیں یعنی صرف یہ نہیں کہ ان کا یہ ایمان نہیں تھا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں تو بچے مگر وہ
ہماری طرف مبعوث نہیں ہوئے بلکہ ان کا عقیدہ یہ ہے کہ یہ بچے ہی نہیں ، یہ جھوٹے ہیں۔غرض ہر
نبی کو اس کی قوم کے علاوہ دنیا کی باقی اقوام نے
عملاً جھٹلا دیا لیکن قرآن کریم دنیا میں آیا تو اس نے
دنیا کی ساری اقوام کو مخاطب کر کے کہا کہ آدم علیہ السلام کی نبوت پر ایمان لاؤور نہ نجات نہیں مل سکتی
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نبوت پر ایمان لاؤ ورنہ نجات نہیں مل سکتی۔حضرت نوح علیہ السلام کی
نبوت پر ایمان لاؤ ورنہ تمہیں نجات نہیں مل سکتی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نبوت پر ایمان لاؤ
ور نہ تمہیں نجات نہیں مل سکتی حضرت موسی علیہ السلام پر ایمان لاؤ ورنہ تمہیں نجات نہیں مل سکتی ،
حضرت عیسی پر ایمان لاؤ ورنہ تمہیں نجات نہیں مل سکتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ پر
ایمان لا ؤ اور مجھ پر ایمان لانے کے ساتھ تمہیں باقی سب انبیاء پر بھی جو میرے عزیز شاگرد ہیں ایمان
لانا پڑے گا۔اگر تم مجھ پر اور باقی انبیاء کی نبوتوں پر ایمان لے آؤ گے تو تمہیں نجات مل جائے گی۔غرض قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گذشتہ انبیاء اور ان کی اقوام پر یہ عظیم احسان
ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ ہر نبی جو پہلے آیا ہے وہ خدا کا ایک برگزیدہ نبی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۰
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
ایک روحانی فرزند تھا اور دنیا کی ساری قوموں کو یہ کہا کہ ان تمام انبیاء پر ایمان لانا اب فرض ہو گیا
ہے۔پہلے ان پر ایمان لانے کی اس لئے ضرورت نہیں تھی کہ یہ مختلف خطوں میں بسنے والی اقوام
کے لئے ہدایت لے کر نہیں آئے۔ہر ایک قوم کی اپنی ضرورت تھی ہر ایک قوم کے اپنے حالات
تھے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام پر اس زمانہ کے ہندو ایمان لاتے تو وہ تباہ ہو جاتے جن کو حضرت
عیسی علیہ السلام کے عفو کی ضرورت تھی۔وہ اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تعلیم پر ایمان لاتے تو اس
زمانہ کے لحاظ سے وہ بھی تباہ ہو جاتے۔غرض ہر نبی جو آیا وہ ایک صداقت لے کر آیا لیکن اس کی
قوم کے حالات دنیا کی ہر دوسری قوم سے اتنے مختلف تھے کہ دوسری اقوام عالم کو خدا تعالیٰ نے یہ کہا
کہ ہیں تو یہ نبی مگر اس کی شریعت اور ہدایت پر ایمان لانا تمہارے لئے ضروری نہیں ہے کیونکہ یہ
تمہارے حالات کے مطابق نہیں ہیں تمہارے لئے ایک اور نبی بھیجیں گے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے دنیا میں آکر اعلان کیا کہ خدا تعالیٰ نے تو یہ کہا تھا کہ ان پر ایمان نہیں لانا یعنی ان کی لائی
ہوئی ہدایت پر عمل کرنے کی تمہیں ضرورت نہیں لیکن بہر حال انہیں خدا تعالیٰ کے بچے انبیاء توسمجھنا
چاہئے دنیا کی اقوام نے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں آکر
ان کیا کہ خدا تعالیٰ کی بات کی جو روح تھی وہ تم نے نہیں پائی۔خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہا تھا کہ ان
انبیاء کو جھوٹا کہو بلکہ خدا تعالیٰ نے یہ کہا تھا کہ ان کی شریعت تمہارے مناسب حال نہیں ہے لہذا
تمہیں ان پر ایمان لانا ضروری نہیں۔تمہارے مناسب حال دوسری شریعت
بھیجی جائے گی لیکن
شیطان نے تمہیں ورغلایا اور تم نے خدا تعالیٰ کے بزرگ بندوں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
عظیم فرزند کو جھٹلا دیا اور ان کو کافر اور دجال اور پتہ نہیں تم کیا کچھ کہنے لگ گئے۔نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے دنیا کی تمام اقوام عالم کو مخاطب کر کے یہ اعلان کیا کہ یہ تمام انبیاء بیچے تھے۔یہ تمام
خدا تعالیٰ کے برگزیدہ تھے۔میں کامل اور مکمل ہدایت لے کر آیا ہوں اب میری پیروی تمہیں نجات
دلا سکتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت کا حصول تمہارے لئے ممکن بنا سکتی ہے لیکن اگر تم نے میری پیروی
کرنی ہے تو تمہیں ان تمام انبیاء کوسچا سمجھنا پڑے گا۔دوسرے ان عظیم بندوں پر جو اللہ تعالیٰ کے بڑے بزرگ بندے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے یہ احسان کیا اور یہ بڑا عجیب احسان ہے کہ پہلے انبیاء کی اقوام میں سے جو منکر ہوئے تھے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۱
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
انہوں نے شرافت کی تمام قیودتو ڑ کر اپنے نبیوں پر نہایت گندے اور مخش الزام لگا دیئے تاریخ بدل
گئی۔زمانہ بدل گیا۔تاریخ کا وہ دور ختم ہو گیا اور نیا دور شروع ہو گیا۔وہ تو میں بدل گئیں اور ان
کے لئے خدا تعالیٰ نے نئے نبی مبعوث کئے اور ان انبیاء پر نئے الزام لگائے گئے لیکن پہلے الزامات
تاریخ نے محفوظ کر لئے۔آدم علیہ السلام پر جو تہمت لگی تاریخ نے اسے تو محفوظ کر لیا لیکن آدم علیہ
السلام جو صداقت لے کر آئے تاریخ اسے بھول بھی گئی۔حضرت نوح علیہ السلام پر تہمت لگی اور
تاریخ نے اسے محفوظ کر لیا لیکن حضرت نوح علیہ السلام جو صداقت لے کر آئے تھے تاریخ نے
اسے خالص رنگ میں محفوظ نہیں رکھا بلکہ اسے کچھ محفوظ رکھا تو کچھ گند اس میں ملا دیا جس طرح
آدھ سیر دودھ ہو اور اس میں آدھ سیر نہایت گندا اور غلیظ قسم کا پانی ملا دیا جائے تو وہ دودھ تو نہیں
رہتا۔اسی طرح وہ صداقت بھی صداقت نہیں رہی تھی یہی حال دوسرے انبیاء کا ہے۔قرآن کریم
میں جن انبیاء کے نام لئے گئے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ہر ایک کا نام لے
کر اس سے اس تہمت کو دور کیا جو اس پر لگائی گئی تھی اور کسی مصلحت کی بناء پر ظاہر نہیں کئے گئے
(ویسے بھی ایک لاکھ چوبیس ہزار یا ایک لاکھ بیس ہزار انبیاء کے نام قرآن کریم میں لئے نہیں
جاسکتے تھے ) ان سب کے متعلق یہ اعلان کیا کہ وہ ہر قسم کی تہمتوں سے پاک ہیں۔اب ہم تھوڑ اسا
تفصیل میں جا کر دیکھتے ہیں۔حضرت آدم علیہ السلام پر یہ اتہام باندھا گیا کہ انہوں نے جانتے بوجھتے شیطان کی
فرماں برداری کو قبول کیا اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کی اور دنیا میں جو بزرگ کتابیں سمجھی جاتی
ہیں ان میں یہ اتہام موجود ہے۔حوالہ تو میں نے لکھا ہوا ہے لیکن میری نیت یہ ہے کہ میں حوالہ اس
وقت پڑھوں گا نہیں جب یہ تقریر چھپے گی تو حوالہ بھی اس میں آ جائے گا اس لئے آپ یہ نہ سمجھیں
کہ بغیر حوالہ کے بات کر رہا ہوں میں جب دوسرے کے منہ میں بات ڈالتا ہوں تو اس کی کتاب کا
حوالہ دیتا ہوں۔غرض حضرت آدم علیہ السلام پر یہ الزام لگایا گیا کہ آپ نے جانتے بوجھتے اللہ تعالیٰ
کے حکم کی نافرمانی کی اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور حاضری سے بچنے کے لئے باغ کے درختوں میں جا
چھپے اور یہ اللہ تعالیٰ پر بھی الزام ہے کہ وہ علام الغیوب نہیں لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری دنیا
میں یہ اعلان کیا کہ فَنَسِيَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا ( طه : ١١٦)
پیدائش باب ۳ آیت ۷،۶

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۲
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
کہ یہ بھول تھی۔گناہ کا ارادہ نہیں تھا غرض قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت آدم علیہ السلام کو اس تہمت سے بری قرار دیا جو آپ پر لگائی گئی تھی۔حضرت نوح علیہ السلام پر تہمت لگانے والوں نے یہ تہمت لگائی کہ آپ نے شراب پی اور
بدمست ہوئے اور اپنے ڈیرے میں برہنہ ہو گئے اور پھر وہ ساری بدنامی ساری قوم میں پھیلی لیکن
اور میں ہوگئے اور پھر وہ
قرآن کریم نے دنیا کو اور تمام بنی نوع انسان کو مخاطب کر کے کہا یہ تہمت غلط ہے۔یہ ایک اتہام
ہے جو حضرت نوح علیہ السلام پر لگایا گیا ہے۔فرمایا
سلمٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَلَمِيْنَ إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (القسمت : ۸۱،۸۰)
یعنی وہ تو نیک اعمال کو پوری توجہ اور پورے زور اور شوق اور شغف کے ساتھ اور ہر قسم کی
قربانیاں دے کر بجالانے والا تھا۔اس نے اپنی محبت کے نتیجہ میں اور محسن ہونے کی وجہ سے ہماری
طرف سے سلامتی کو اور امن کو اور رضا کو اور میری جنتوں کو پایا تھا۔وہ بدمست کہاں ہو سکتا تھا وہ
اپنے ڈیرہ میں برہنہ کیسے ہوسکتا تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام پر جھوٹ بولنے کی تہمت لگائی گئی ہے لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے بنی نوع انسان کو پکار کر یہ کہا:
إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا ( مريم :۴۲)
یعنی وہ تو راست بازی پر قائم تھا اور دوسروں کو راست بازی پر قائم کرنے کے لئے آیا تھا؟
پھر وہ خود راست بازی کے طریق کو کیسے چھوڑ سکتا تھا فرمایا وہ صرف صدیق ہی نہیں تھا بلکہ نبی تھا
یعنی وہ دوسروں کو بھی راہ راست پر اور کچی بات کرنے پر قائم کرنے آیا تھا وہ عام معاشرے کی
ہدایتیں دوسروں کو سکھانے آیا تھا پھر وہ خود اس راستہ سے کیسے ہٹ سکتا تھا۔حضرت لوط علیہ السلام پر یہ بہتان باندھا گیا کہ ان کی دو بیٹیاں ان سے حاملہ
ہوئیں (نعوذ باللہ ) قرآن کریم میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ اعلان کروایا گیا:
وَلُوطًا أَتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا وَ نَجَّيْنَهُ مِنَ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ تَعْمَلُ الْخَبيثَ
إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَسِقِيْنَ (الانبياء : ۷۵)
یعنی ہم نے لوط کو قوت فیصلہ اور علم روحانی عطا کیا تھا۔قرآن کریم نے یہ اعلان کروایا کہ وہ
ل پیدائش باب ۹ آیت ۲۰ ۲۱ ۲، پیدائش باب ۱۲ آیت ۱۱ تا ۱۳ ۳ پیدائش باب ۲۰ آیت ۳۲ تا ۳۸

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۳
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
تو اتنا نیک بندہ تھا کہ وہ بدصحبت سے بھی بیزار تھا اور جس بد ماحول میں اس نے خود کو پایا اس سے
نجات حاصل کرنے کے لئے وہ ہمارے حضور جھکا اور اس نے ہم سے دعائیں کیں اور ہم نے اس
و الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ تَعْمَلُ الْخَبيثَ، اس شہر اور قبیلہ سے جو فسق و فجور میں مبتلا تھا اور ان کی
بدصحبت سے بھی اس کی دعاؤں اور اس کی زاری کی وجہ سے نجات دی پھر وہ خود اس فسق و فجور میں
کیسے مبتلا ہو سکتا تھا۔اسی طرح حضرت
الحلق علیہ السلام پر دروغ گوئی کا الزام لگایا گیا، لیکن قرآن کریم نے
الے
فرمایا کہ وہ ایک بزرگ امام تھے جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے قوم کو ہدایت دیتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے دنیا
کو مخاطب کر کے یہ اعلان کیا کہ حضرت اسحاق علیہ السلام ہماری اطاعت اور عبودیت میں زندگی
گزار نے والوں میں سے تھے۔حضرت ہارون علیہ السلام پر یہ الزام لگایا گیا کہ وہ بچھڑا پرستی جیسے گھناؤنے گناہ کے مرتکب
ہوئے انہوں نے زیورات اکٹھے کر کے شرک کے لئے بچھڑا بنوایا تھا۔لیکن قرآن کریم نے
ہمارے کانوں میں آ کر پھونکا کہ ہارون علیہ السلام نے اپنی قوم کو مخاطب کر کے کہا تھا:۔وَ إِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمَنُ فَاتَّبِعُونِي وَأَطِيعُوا أَمْرِى (طه: ۹۱)
یعنی تم کدھر بچھڑے کی طرف جا رہے ہو تم رحمان خدا کی طرف آؤ جو بغیر تمہارے استحقاق
کے تم پر فضل کر رہا ہے۔یہ اس بچھڑے کے خلاف بڑی عجیب دلیل دی ہے۔کہا کہ تم اللہ تعالی کی
خدمت کے اہل ہی نہیں لیکن اس کی بے شمار نعمتیں صبح سے شام تک تمہارے پر نازل ہوتی رہتی ہیں
کیونکہ وہ رحمان خدا ہے لیکن یہ بچھڑا وہ ہے جو تمہارے ہاتھوں نے بنایا ہے اور یہ بچھڑے کی سب
سے بڑی خدمت اور اس پر سب سے بڑا احسان ہے کہ تم اس کے خالق بنے۔اس لئے اگر تمہیں
اس سے کچھ بھی مل گیا تو وہ تمہیں رحمانیت کے نتیجہ میں نہیں مل سکتا اور تم رحمانیت کے فیض سے باہر رہ کر
کامیاب نہیں ہو سکتے۔یہ مختصر سا بیان ہے۔حضرت ہارون علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے فضل گنائے
ہوں گے کہ دیکھو اللہ نے تم پر فضل کیا۔اس کے مقابلہ میں تم نے اللہ تعالیٰ کی کون سی خدمت کی ہے۔یہاں تم تو اس بچھڑے کے خالق ہو اور اسے خلق کرنا تمہاری اس کی خدمت سمجھی جاسکتی ہے اور اول تو
تمہیں اس سے ملے گا کچھ نہیں اور اگر وہ تمہیں کچھ دے گا تو وہ رحمانیت کے نتیجہ میں تو نہیں دے گا۔لے پیدائش باب ۲۶ آیت ۲۷،۶، پیدائش باب ۳۲ آیت ۱ تا ۶

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۴
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
غرض حضرت ہارون علیہ السلام پر ان کی اپنی قوم نے یہ الزام لگایا کہ وہ کچھڑا پرستی کے شرک
میں ملوث ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی زبان سے یہ کہلوایا کہ تمہارا خدا رحمان ہے تم اس کی پرستش
کرو اور میری اتباع کرو تا کہ میں تمہیں شرک سے نجات دلا کر خدائے رحمان کے قدموں پر لا ڈالوں۔حضرت داؤد علیہ السلام پر یہ اتہام لگا کہ وہ اور یاہ کی بیوی بنت سبع پر عاشق ہوئے۔اس سے زنا
کیا جس سے وہ حاملہ ہوئی۔آپ نے اس حمل کو چھپانے کی بہت کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔اس ناکامی کے بعد ذلت کے خوف سے آپ نے اس کے خاوند کو مروانے کی سکیم بنائی اور اسے مروا دیا
اور پھر اس حاملہ عورت سے خود شادی کر لی۔غرض ایک بڑا تفصیلی اتہام حضرت داؤدعلیہ السلام پر لگایا گیا
ہے لے لیکن قرآن کریم نے دنیا کو کہا کہ جھوٹا ہے وہ انسان جو میرے بندہ پر یہ الزام لگاتا ہے۔إِنَّةَ أَوَّابٌ (مت: ۱۸)
وہ تو ہر وقت میری طرف رہتا تھا شیطان کی طرف تو وہ کبھی ایک لحظہ کے لئے بھی نہیں جھکا
پھر اس قسم کی بدکاری کا وہ مرتکب کیسے ہو سکتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے دنیا کو کہا کہ تم داؤد علیہ السلام کو ایک
عام انسان کا شرف دینے کے لئے بھی تیار نہیں حالانکہ وہ تو انسانوں میں سے بھی بڑی شرف اور
فضیلت والا انسان تھا۔وَلَقَدْ أَتَيْنَا دَاوُدَ مِنَّا فَضْلًا ( سبا : ١)
ہم نے اسے انتہائی فضلوں سے جو اس زمانہ میں زیادہ سے زیادہ اس قوم کے کسی فرد پر
ہو سکتے تھے نوازا تھا۔پھر اسے ان فیوض کا حامل اور ان فیوض کا آگے افاضہ کرنے والا بنایا تھا یعنی
وہ نبی تھا وہ ہم سے برکتیں لیتا اور پھر وہ برکتیں اپنی قوم کو جا کر پہنچاتا تھا اور تم اس پر اس قسم کا
گندا الزام لگا ر ہے ہو۔حضرت عیسی علیہ السلام پر تو تہمت پر تہمت لگی اور اللہ تعالیٰ کا محبوب بندہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم
بار بار آیا اور اس نے آپ کی برات کا اعلان کیا۔حضرت عیسی علیہ السلام پر جو تہمت لگی اس کے آگے
بھیانک نتائج بھی تہمت لگانے والوں نے گنائے ہوئے ہیں اور وہ تہمت یہ تھی کہ آپ بد کار اور زنا کار
عورتوں کی اولاد تھے اور اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ جو بد کار اور زنا کار عورتوں کی اولا د ہو وہ لعنتی ہوتا
ہے اور خدا سے دھتکارا ہوا ہوتا ہے وغیرہ۔قرآن کریم میں آپ کی بریت ان الفاظ میں کی گئی ہے۔پیدائش باب ۱۱ آیت ۱ تا ۲۲۷ متی باب ۲ آیت ۶

·

آج 10 میں سے 10 باقی