حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام مرکزی نقطہ ہے اور یہی حقیقت محمد یہ ہے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲۷
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
جو کیفیت ہم ربوہ میں رہنے والوں کے دلوں کی جلسہ کے آخری دن ہوتی ہے اس کا اندازہ
باہر سے آنے والے ہمارے عزیز بھائی نہیں کر سکتے۔دوسروں کی بھی یہی کیفیت ہوگی لیکن میری
اپنی جو حالت رہتی ہے اس کا ایک حصہ میں نے بتایا تھا کہ جب آپ جلسہ پر آنے کی تیاری کر
رہے ہوتے ہیں تو اس وقت بھی میں پریشان ہوتا ہوں کہ کوئی شیطانی رخنہ آپ کو جلسہ میں شمولیت
سے روک نہ دے۔جب آپ آرہے ہوتے ہیں تو چونکہ انسانی زندگی اور سفر میں سینکڑوں قسم کی
تکالیف اور حادثات لگے ہوئے ہیں اس کے لئے میں بڑا بے چین رہتا ہوں اور تکلیف میں رہتا
ہوں۔میں اپنے رب سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہی آپ کا حافظ و ناصر ہو اور وہ ہر
قسم کی تکلیف
اور دکھ اور آفت اور حادثہ سے آپ کو محفوظ رکھے۔پھر آپ یہاں آ جاتے ہیں تو پھر یہ خیال پیدا
ہوتا ہے کہ کہیں ہمارے رضا کار بھائیوں میں سے کوئی شخص غفلت اور نادانی کے نتیجہ میں کسی آنے
والے دوست کی تکلیف کا باعث نہ بن جائے۔پھر یہ فکر ہوتی ہے کہ آپ کے اپنے نفوس آپ کے
لئے تکالیف اور آفات کا سامان نہ پیدا کر رہے ہوں۔اس جلسہ کے ایام کو اللہ تعالیٰ نے بڑا ہی بابرکت بنایا ہے اور اگر ہم چاہیں اور اگر ہم ارادہ
کریں اور اگر ہم اس کے لئے کوشش کریں اور اگر ہم اس کے حصول کے لئے دعائیں کریں اور
اگر اللہ تعالیٰ ہماری کوشش اور دعا کو قبول فرمالے تو بے انتہا برکات کو لے کر ہم اپنے گھروں کو واپس
لوٹ سکتے ہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے اپنے نفسوں کی کوئی کمزوری ان برکات سے ہمیں محروم
کرنے والی ہو۔اس کے لئے میں دعاؤں میں لگا رہتا ہوں۔پھر آپ کے جانے کا وقت قریب آتا ہے تو آپ کو بھی یہ دن گذرتے معلوم نہ ہوتے ہوں
گے لیکن کام کی کثرت کے نتیجہ میں تو میرے لئے ایک گھنٹہ پہلے اور تین دن پہلے کی صبح کا تصور کرنا
مشکل ہے۔میرے لئے تو وہ ایسا ہی ہے جیسے وہ دونوں حالتیں ایک ہی وقت میں ہوگئی تھیں یعنی
پرسوں صبح پہلے دن کی ابتداء اور آج ایک گھنٹہ پہلے کی جو حالت ہے اس میں مجھے وقت کا احساس
نہیں۔پس اس طرح معلوم ہوتا ہے۔آپ آئے۔آپ ہم سے ملے۔آپ کی وجہ سے ہم نے
بہت سی خوشیاں اور برکات حاصل کیں اور اب آپ ہمیں اداس چھوڑ کر واپس جارہے ہیں جہاں
بھی آپ ہوں۔جس حالت میں بھی آپ ہوں۔سفر و حضر میں بھی اور دوسرے حالات میں بھی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲۸
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
اللہ تعالیٰ خود ہی آپ کا حافظ ہو۔آپ کا ناصر ہو۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے آئیں اور ہر شر سے آپ کو
بچائیں۔خدا تعالیٰ آسمان سے اپنے فرشتوں
کو بھیجے اور آپ کے دل اور آپ کے سینہ اور آپ کے
دماغ اور آپ کی روح کو اپنے نور سے معمور کر دے۔خدا تعالیٰ کے فرشتے آئیں اور آپ کے دلوں
میں اس کی ذاتی محبت کو پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے نازل ہوں
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
عشق اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیار آپ کے سینہ میں بھر دیں۔ایک آگ آپ کے
جسموں میں لگا دیں اور دنیا سے کلی طور پر منقطع ہو کر اپنے رب کی طرف آپ ایک روحانی حرکت میں
آجائیں تا ہمارا وہ مقصود حاصل ہو جس کے حصول کے لئے ہم پیدا کئے گئے تا جماعت احمدیہ کا وہ مقصد
حاصل ہو جس مقصد کے حصول کے لئے جماعت کو قائم کیا گیا ہے۔آپ بھی دعائیں کرتے رہیں ہم بھی دعائیں کرتے رہیں گے اپنی ان دعاؤں میں وسعہ
پیدا کریں۔سورۃ فاتحہ میں ہمیں جمع کے صیغہ سے دعا سکھائی گئی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے کہ اس میں یہ حکمت ہے کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ تم اکیلے کوئی چیز نہیں ساری دنیا کو اپنی
دعاؤں میں شامل کرو تا کہ وہ خدا جو ساری دنیا پر اپنی ربوبیت سے اپنی رحمتوں کا سایہ کئے ہوئے
ہے وہ اپنی رحمتوں سے تمہیں بھی حصہ دے بہت سی ترقیات روحانی دنیا کے ماحول پر منحصر ہوتی ہیں
اگر آج دنیا کی اکثریت مثلاً احمدی ہو جائے اور اسلام لے آئے اور آج دنیا کے اموال اسی طرح
خدائے واحد یگانہ کے نام کو بلند کرنے کے لئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا
کرنے کے لئے خدا کے حضور پیش کئے جائیں جس طرح شیطان کے حضور دجل کو پھیلانے کے
لئے آج اموال اور دولت کے ڈھیر پیش کئے جاتے ہیں تو ہمیں اللہ تعالیٰ کے اور زیادہ فضلوں کا
وارث بنے کی توفیق مل جائے۔ساری دنیا کے لئے دعائیں کریں۔آپ کے بھائی ہیں اللہ تعالیٰ
نے سب کا آپ کے ساتھ اخوت کا رشتہ قائم کیا ہے کسی سے دشمنی کو خدا نے جائز قرار نہیں دیا۔ہم
بدی کے دشمن ہیں لیکن ہم بد کے دشمن نہیں ہیں۔ہم ناپاکی کے دشمن ہیں لیکن ہم نا پاک کے دشمن
نہیں ہیں۔ہم ایک غافل انسان کے دشمن نہیں لیکن ہم اس کی غفلت کے دشمن ہیں اور چاہتے ہیں
کہ اس کی ناپاکی پاکیزگی سے بدل جائے اس کا گند نیکی میں متغیر ہو جائے نیکی کا چولہ پہن لے۔اس کے اندھیرے نور کی شکل میں اس کے اپنے لئے اور دنیا کے لئے ظاہر ہوں اور اللہ تعالیٰ کی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
----
۴۲۹
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
رحمتوں کا ہر انسان وارث بنے۔اللہ تعالیٰ کو گالیاں دینے والے کے بھی ہم دشمن نہیں ہاں ان کی
گالیوں کے ہم دشمن ہیں اس بدی کے ہم دشمن ہیں۔ان شیطانی وساوس کے ہم دشمن ہیں۔نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہزاروں گند سے بھری ہوئی اور تہمتوں سے بھری ہوئی اور اتہاموں سے
بھری ہوئی جو کتابیں شائع ہو رہی ہیں ان کتابوں کے لکھنے والوں اور ان کتابوں کے شائع کرنے
والوں کے خلاف ہمارے دل میں کوئی دشمنی کا جذبہ نہیں ہے۔جو عالمین کے لئے رحمت بن کر آیا تھا
اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کے قدموں میں جگہ دے کر ساری دنیا کے لئے رحمت کا ایک نشان بنا دیا ہے
اور ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی رحمتوں کو ان ہستیوں تک بھی لے کر جائیں جو
رحمتوں سے انتہائی طور پر دور اور نور سے بالکل محروم اور کامل اور نہایت خطرناک اندھیروں میں اپنی
زندگی کے اوقات گزارنے والے ہیں۔جس طرح ایک ڈاکٹر ایک گندی بیماری کا علاج کرتے
ہوئے اس گندے آدمی کو بھی ہاتھ لگاتا ہے اور اپنی جان کو اور اپنی صحت کو خطرہ میں بھی ڈالتا ہے۔حالت ہماری ہے ہم نے اندھیروں میں اس لئے گھسنا ہے تا ان اندھیروں میں بسنے والوں کے
لئے روشنی کا سامان پیدا کریں۔ہم نے ناپا کیوں کو اس لئے ہاتھ لگانا ہے کہ ہم ان ناپاکیوں کو دور کر
کے اس کی جگہ پاکیزگی کے سامان پیدا کریں۔ہم نے دوری اور بعد کے قریب اس لئے جانا ہے کہ
دوری اور بعد کو خدا کے قرب میں تبدیل کر دیں اور ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے وارث
بنائیں جو اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات اور اس کی صفات کی عظمت اور اس کے جلال کو اور اس کی قدرتوں
کو پہچانتے ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر روز اپنی کامل قدرتوں کے نظارے دکھاتا ہے۔وہ ہمیں اپنی
زندگی کا ثبوت دیتا ہے۔اس پیارے کو چھوڑ کر کسی اور طرف ہم منہ نہیں کر سکتے اور اس پیارے کے
سامنے ہی ہم عاجزی کے ساتھ اور تضرع کے ساتھ اور اس احساس کے ساتھ جھکتے ہیں کہ ہم بے ہنر
اور بے مایہ ہیں لیکن وہ ہر ہنر کا مالک اور ہر قدرت کا مالک ہے اور ہر بزرگی کا مالک اور ہر عزت کا
مالک اور ہر عظمت کا مالک اور ہر جلال کا مالک اگر وہ چاہے اور خدا کرے کہ وہ چاہے تو ہم ناچیز
بندوں کو اپنا ہتھیار بنالے اور ہمارے ذریعہ سے دنیا کی انسانیت میں وہ انقلاب عظیم بپا کرے کہ
ساری دنیا کی زبان سے لا اله الا الله محمد رسول اللہ نکلے۔اپنی دعاؤں میں تمام انسانوں
کو یا درکھیں۔تمام احمدی بھائیوں کو یاد رکھیں۔تمام احمدی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۰
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
بہنوں
کو یا درکھیں۔دنیا میں جہاں بھی پریشانی ہے اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے دعائیں کریں
جہاں کہیں دکھ ہوں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس دکھ کو دور کر دے۔جہاں کہیں غربت ہو اللہ تعالیٰ
اس شخص کے حقوق دلوا دے۔جہاں کہیں کوئی ظالمانہ طور پر کوئی بے عزتی کی جارہی ہو۔خدا جو
عزت کا سرچشمہ ہے اس شخص یا ان اشخاص یا اس جماعت یا ان جماعتوں کی عزت کو قائم کرے۔خدا کرے کہ جس طرح اس نے ہمیں یہ توفیق دی کہ اپنی دعاؤں کا دائرہ وسیع کر کے ساری
انسانیت کے گرد ایک احاطہ کر لیں اسی طرح وہ ایسے سامان پیدا کر دے کہ ہمارے اعمال صالحہ بھی
ساری دنیا کا احاطہ کر لیں اور ہر شخص کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم کی حیثیت میں ہمیں ایک
محسن کی شکل اور رُوپ عطا کرے کہ اس کی قدرت سے کوئی چیز انہونی نہیں۔آپ اللہ تعالیٰ کی
امان میں رہیں۔اب ہم اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔سب کے لئے ہی دعا کریں۔وہ
بڑا قدرتوں والا اور بڑا پیار کرنے والا ہے۔( از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی