حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام مرکزی نقطہ ہے اور یہی حقیقت محمد یہ ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۵
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا ( مريم : ٢٩)
اے مریم نہ تیرے آباء میں سے کوئی بد کار تھا اور نہ تیری نانیوں میں سے کوئی بد کا رتھی۔تو
پاک بنت پاک ہے اور تیری اولا د بھی پاک ہوگی۔پھر حضرت عیسی علیہ السلام پر الزام لگایا گیا کہ
وہ اپنی ماں سے بدسلوکی کرنے والے تھے۔قرآن کریم نے کہا تم ہمارے اس پاک بندے پر
کیوں ظلم کرتے ہو
برا بِوَالِدَى (مريم :۳۳)
ہم نے تو اس کی فطرت میں رکھا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے حسن سلوک کرے۔پھر حضرت عیسی علیہ السلام پر یہ تہمت لگائی گئی کہ آپ کی زندگی ایک ملعون زندگی تھی۔کہا گیا
کہ مسیح علیہ السلام ہمارے لئے لعنتی بناتے۔قرآن کریم نے یہ کہا کہ تم یہ کیا کرتے ہو اور پھر ان کے
منہ سے کہلوایا۔جَعَلَنِي مُبْرَكًا أَيْنَ مَا كُنْتُ (مريم :۳۲)
میرے تو ایسے حالات ہیں کہ جہاں بھی میں زندگی گزارتا رہا ہوں
اللہ تعالیٰ کی برکتوں کو
پاتا رہا ہوں۔میں ملعون کیسے ہو گیا اگر مجھے خدا تعالیٰ سے دوری حاصل ہوتی اور میں ملعون ہوتا
میری زندگی لعنتی ہوتی تو ہر لحظہ اور ہر آن اللہ تعالیٰ کی جو برکتیں مجھ پر نازل ہو رہی ہیں وہ کیسے
نازل ہوتیں۔قرآن کریم میں جن انبیاء کا نام لیا گیا ہے ان کی چند مثالیں میں نے بیان کی ہیں۔بہت سی
مثالیں میں نے چھوڑ دی ہیں میرا خیال ہے کہ ان انبیاء میں سے جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے ہر نبی
پر اتہام لگایا گیا ہے اور ان تہمتوں کو دور کرنے کے لئے سوائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کوئی نہیں آیا۔یہ چند مثالیں ہیں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں جو نبی بھی آیا اس پر اتہام لگانے والوں
نے اتہام لگایا اور جھوٹ باندھنے والوں نے جھوٹ باندھا اور نہ اس بات کی ضرورت نہیں تھی کہ
خدا تعالیٰ بنی نوع انسان کو مخاطب کر کے یہ کہتا کہ جو نبی بھی ہم نے تمہاری طرف بھیجا وہ نذیر تھا
یعنی وہ تمہیں فسق و فجور سے نکالنے کے لئے آیا تھا اور تمہیں یہ انذار کرتا تھا کہ اگر تم گناہوں کو
چھوڑو گے نہیں تو اللہ تعالیٰ کی لعنت کے نیچے ہو گے اس کے غضب کے نیچے ہو گے اور جہنمی ہو گے تو
گلتیوں بابب ۳ آیت ۱۳
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۶
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
جو شخص دوسروں کو فسق و فجور سے چھڑانے والا اور اللہ تعالیٰ کا انذار کرنے والا ہے وہ خودان
گناہوں میں کیسے پھنس سکتا ہے۔غرض قرآن کریم نے دنیا کے ہر نبی کی برکت کی ہے اور یہ بڑا ہی
عظیم احسان ہے اس محسن اعظم کا جس کی ہم امت ہیں اور جس کے احسان اور فضل ہر وقت ہم پر
ہورہے ہیں کہ بنی اسرائیل کے نبی ہوں یا ہندوؤں کے نبی ہوں قرآن کریم نے کہا
وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵)
اور سب کی برات کردی۔ایک اور احسان عظیم جو نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام بنی نوع انسان پر کیا وہ یہ ہے کہ
آپ ایک ایسی ہدایت اور ایک ایسی شریعت اور ایک ایسی کتاب اور ایک ایسا ذکر لے کر آئے جو
ہر لحاظ سے کامل اور مکمل ہے اور ہر قسم کے نقص سے پاک ہے۔اصل میں تو غور کر کے دیکھا جائے تو
اللہ جس کو اسلام پیش کرتا ہے وہ تمام صفات حسنہ کا جامع اور تمام نقائص اور تمام برائیوں سے پاک
اور منزہ ہے۔اس نے اپنے اور مخلوق کے درمیان برزخ بنایا اور اسے اپنے نام اللہ کا مظہر اتم اور
مظہر اکمل بنایا اور وہ بھی ایسا ہی ہونا چاہئے کہ وہ تمام صفات باری سے ظلی طور متصف اور تمام نقائص
اور کمزوریوں اور برائیوں سے اللہ کے فضل سے محفوظ ہو ورنہ وہ مظہر اتم ہو نہیں سکتا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو کتاب لے کر آئے اس کے اندر بھی یہ خوبیاں ہیں کہ اس
کے اندر کوئی عیب نہیں۔کوئی ایسا اعتراض قرآن کریم پر نہیں کیا جا سکتا جسے ہم معقولی طور پر رد نہ کر
سکیں۔اگر کسی کو ہمت ہے وہ آج کر کے دیکھ لے اور پھر تمام ہدایتیں قرآن کریم کے اندر پائی جاتی
ہیں آج صبح ہی کا ذکر ہے کہ ایک صحافی دوست یہاں آئے ہوئے تھے انہوں نے مجھ سے سوشلزم
اور سرمایہ داری کے متعلق بات کی۔میں نے کہا بات یہ ہے کہ نہ میں سوشلزم کے حق میں ہوں اور
سرمایہ داری کے حق میں ہوں میں تو اسلام کے حق میں ہوں۔جب مجھے یہ یقین ہے کہ اسلام سے
باہر اور قرآن سے باہر کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کی مجھے ضرورت ہو اور ہر وہ شئی جس کی مجھے
ضرورت ہے وہ قرآن کریم میں پائی جاتی ہے تو میں غیر کی طرف جاؤں گا کیوں۔اگر ہم آج یہ کہیں
کہ کوئی ایسی چیز سوشلزم میں مل سکتی ہے جو قرآن کریم میں نہیں پائی جاتی تو ہمارا یہ دعویٰ غلط ہے کہ
قرآن کریم ایک کامل اور مکمل کتاب ہے۔اس سے تو ہماری بنیادیں ہی اپنی جگہ سے ہل جاتی ہیں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۷
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
میں تو اس یقین پر قائم ہوں کہ کوئی چیز قرآن کریم سے باہر ایسی نہیں جس کی قرآن کریم کی تکمیل
اور اتمام کے لئے ضرورت ہو قرآن کریم تو مکمل اور تم ہو گیا۔اب کسی اور چیز کی قرآن کریم کو
ضرورت نہیں۔چونکہ میں اس قرآن کریم کو ماننے والا ہوں اس لئے نہ میں سوشلزم کے حق میں
ہوں نہ میں اشتراکیت کے حق میں ہوں۔نہ میں سرمایہ داری کے حق میں ہوں، نہ میں فاشزم کے
حق میں ہوں۔میں تو خدا اس کے رسول اس کی کتاب اس کے دین اسلام اور اس کے بندے
(انسانیت) کے حق میں ہوں۔اسلام نے ہمیں بیر نہیں سکھایا بلکہ اس نے ہمیں ہر ایک سے اس
قدر شفقت ہمدردی اور غم خواری سکھائی کہ اس سے زیادہ شفقت ہمدردی اور غم خواری کوئی اور ازم
انسان کو نہیں سکھا سکتا۔پس قرآن کریم کا بعد میں آنے والوں پر عظیم احسان ہے کہ ہر چیز جو قابل
بیان
تھی یعنی جس کی انسان کو ضرورت تھی وہ اس میں بیان کر دی گئی ہے۔وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ (النحل : ٩٠)
ہر ضروری ہدایت اور صداقت قرآن کریم میں بیان ہو گئی ہے اس لئے تمہیں کسی صداقت
اور کسی ہدایت اور شریعت کے کسی حکم کو حاصل کرنے کے لئے کسی اور جگہ جانے کی ضرورت نہیں۔سارا کچھ قرآن کریم میں ہے۔جو ضروری تھا وہ سب اس میں مہیا نکلا ( در متین صفحہ ۹)
دوسرے یہ کہ کوئی ایسی چیز جس کی ہمیں ضرورت تھی وہ بیان ہونے سے رہ نہیں گئی یعنی
دونوں طرف سے اس کو محفوظ کر لیا ہے جیسے فرمایا مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ مِنْ شَيْءٍ (الانعام: ٣٩)
اس آیت میں اصل مضمون یہ بیان ہوا ہے کہ بنی نوع انسان کی قوتوں اور استعدادوں کی کامل اور
حقیقی اور صحیح نشو و نما کے لئے جن ہدایتوں اور احکام کی ضرورت تھی ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں
جس کے لئے قرآن کریم سے باہر تلاش کرنے کی ضرورت پیش آئے۔ہر قسم کی نعمتوں کے حصول
کا ذریعہ قرآن کریم میں موجود ہے دنیا کی جو الجھنیں ہیں ان پر بھی اصولی طور پر روشنی ڈالی گئی ہے
اور یہ بھی قرآن کریم کا بڑا احسان ہے کہ قوم قوم اور حالات حالات میں فرق ہے۔کوئی
ریجید ٹی (Rigidity) اور سختی نہیں بلکہ اصول بتا دیئے اور کہا ان اصولوں کی روشنی میں اپنے
حالات کے مطابق جو احسن ہے اس کی پیروی کرو۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۸
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
اس میں پہلوں پر یہ احسان کیا گیا ہے کہ انہیں کہا گیا کہ اگر چہ ان حالات کے مطابق کامل
ور مکمل ہدایت تمہیں نہیں مل سکتی تھی لیکن اس کامل اور مکمل ہدایت میں سے جو کچھ تمہیں مل سکتا تھا وہ
تمہیں مل گیا ہے یعنی اپنے وقت کے لحاظ سے جس چیز کی بھی ضرورت تھی اپنے حالات کے مطابق
جو ضروری چیز تھی وہ تمہیں دے دی گئی ہے۔یہ نہیں کہ انبیاء جیسا کہ میں نے تفصیل سے بیان کیا
ہے خود اپنی طرف سے باتیں بنانے والے ہوں۔دوسرے ان کو یہ بتایا گیا کہ ایک عظیم مقصد کے
حصول کے لئے تمہیں مبعوث کیا گیا ہے اور تمہارے ذریعہ تمہاری قوم کو اس مقصد کے حصول کے
لئے تیار کیا جارہا ہے اور وہ یہ ہے کہ کامل اور مکمل نبی آنے والا ہے کامل شریعت آنے والی ہے۔تم
اپنی قوم کو اس کامل اور مکمل نبی پر ایمان لانے اور اس کامل شریعت کے حامل بننے کے لئے اور اس
کا بوجھ اٹھانے کے لئے تیار کرو۔اس لئے جہاں انہوں نے صداقت کا اعلان کیا وہاں یہ بھی
اعلان کیا کہ جو کامل ہے وہ آنے والا ہے اگر یہ پس منظر نہ ہو تو دوسرا اعلان ہو ہی نہیں سکتا تھا اگر اس
شریعت کے حاصل ہونے کے لئے قوم کو تیار نہیں کیا جارہا تھا تو ان کو یہ بتانے کی کیا ضرورت تھی کہ کامل
اور مکمل نبی آنے والا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو یہ بتایا کہ تمہارے بھائیوں میں سے
ایک نبی مبعوث کیا جائے گا جو خدا کا کامل کلام تمہیں سنائے گا اور جو اس کی اتباع نہیں کرے گا وہ خدائے
قہار کے مواخذہ کے نیچے ہو گا۔دراصل حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو کہا تھا کہ دیکھو میں جتنا بھی لے کر آیا ہوں وہ
اس لئے لے کر آیا ہوں کہ تم آنے والے کی کامل اتباع کے لئے تیاری کر سکو اور اس لئے میں
تمہیں کہتا ہوں کہ بحیثیت قوم و زمانہ تم اس پر اکتفا نہ کرنا کہ جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے اس کی تم اتباع
کرو بلکہ تمہارے دماغوں میں یہ بات حاضر رہے کہ صداقت کا ایک حصہ ہمیں ملا ہے اور یہ اس
لئے ملا ہے کہ جب پوری صداقت ہمارے سامنے آئے اسے قبول کرنے کے لئے ہم تیار ہوں اور
ہماری طبیعتوں میں کوئی انقباض پیدا نہ ہو۔حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی اپنی قوم کو مخاطب کیا اور ان کو بھی یہ کہا کہ میں صداقت لے کر
آیا ہوں لیکن تیار ہو جاؤ ( وہ بڑا قریب زمانہ تھا) وہ عنقریب آنے والا ہے جس کی تمہیں اتباع کرنی
پڑے
گی اور جسے کہتے ہیں بس ایک آنچ کی کسر رہ گئی ہے تھوڑی سی اور تربیت تمہاری ہوگئی تو تم اس
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۱۹
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
قابل ہو جاؤ گے کہ اس کامل اور مکمل شریعت لانے والے کی امت بن سکو اور اس کی اتباع کر سکو اور
اللہ تعالیٰ کے کامل فضلوں کو تم حاصل کر سکو۔حضرت مسیح علیہ السلام نے انہیں یہ کہا کہ شریعت کی
بہت سی باتیں ابھی قابل بیان ہیں مگر چونکہ اس وقت بنی اسرائیل ان کی برداشت نہیں کر سکتے بلکہ
برداشت کے لئے تیاری کروائی جا رہی ہے۔اس لئے انہیں اس وقت کا انتظار کرنا چاہئے کہ جب
بنی نوع انسان کامل تعلیم کے حامل بننے کی اہلیت پیدا کر لے اور اللہ کا ایک عظیم نبی ان صداقتوں کو
بنی نوع انسان کے سامنے بیان کرے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ضمن میں ( یہ تیسری شق ہے ) پہلے انبیاء پر سے ہی تہمتیں
دور نہیں کیں بلکہ پہلی کتابوں پر سے بھی تہمتیں دور کیں۔مثلاً وید پر یہ انتہام لگایا گیا اور یہ اتہام
ماننے والوں نے لگایا کہ وید نے نیوگ کی اجازت دی یہ بڑا سخت اتہام ہے۔بڑا گندا اتہام ہے
لیکن قرآن کریم نے یہ کہا کہ وہ رشی جن پر یہ ویدا اپنی اصل شکل ( جو بھی ان کی شکل تھی ) میں اترے
وہ خدا تعالیٰ کے پیارے نبی تھے اور جو صحیح اور سچی باتیں ان
کو ملی تھیں اور جو کامل اور ابدی صداقتیں
انہوں نے پائی تھیں وہ ہم نے قرآن کریم میں محفوظ کر لیں ہیں۔وید کا وہ حصہ جو قرآن کریم کی
تعلیم سے مشابہت رکھتا ہے وہ خدا کی طرف سے نازل ہوا تھا اور وید کا وہ حصہ جو قرآن کریم سے
مشابہت نہیں رکھتا وہ خدا کی طرف سے نازل نہیں ہوا اس لئے اگر دنیا نیوگ کی تعلیم کو دید کی طرف
منسوب کرے گی تو دید کے لانے والے انبیاء پر اور وید کے اوپر کوئی الزام نہیں آئے گا کیونکہ ہم یہ
اعلان کرتے ہیں کہ یہ وید ہے ہی نہیں۔یہ انسان نے بیچ میں ملا دیا ہے۔غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پرانی کتب کو بھی مختلف تہمتوں سے بری قرار دیا اور ایک
بنیادی اصول یہ قائم کر دیا کہ تمام انبیا ء خدا کی طرف سے تھے۔تمام انبیاء اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ضرورت زمانہ کے مطابق ہدایتیں لے کر آئے تھے اور ان تمام ہدایتوں کو قرآن کریم نے اپنے
اندر جمع کر لیا۔اس لئے ہر وہ گند اور ناپاکی اور لعنت کی بات جو ان کتابوں کی طرف منسوب کی
جاتی ہے یا اسے ان کا حصہ بنادیا گیا ہے اور وہ قرآنی تعلیم کی مخالف ہے اس کے متعلق ہم یہ اعلان
کرتے ہیں کہ یہ اس کتاب کا حصہ نہیں ہے بلکہ اسے انسانی دجل نے بیچ میں شامل کیا ہے۔کتاب تو ایک حسین خدائی کتاب تھی تم نے اس کے اندر گند ملا دیا اس میں اس کتاب یعنی وید کا کہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲۰
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
قصور۔پھر زبور کا کیا قصور، تورات کی کتابوں میں اگر تم نے گند ملا دیا ہے تو اس میں تو رات کی
کتابوں کا کیا قصور۔اس طرح دوسرے انبیاء جن کی شریعتیں بدلی ہوئی شکل میں موجود ہیں یا جن کو
کسی وقت اللہ تعالیٰ نے بھلا دیا۔پرانے زمانہ کے جو شہر تھے اگر ان کی کھدائی سے کوئی اور شریعت
بھی ہمارے سامنے آئے اور اس میں اس قسم کا گند ملا ہوا ہو تو اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کی بھی حفاظت
کی ہے۔غرض عظیم احسان ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلوں پر بھی اور اگلے آنے والوں پر
بھی۔اگلوں کو کہہ دیا کہ اگر آپس میں اختلاف ہو تو خدا اور رسول کی طرف رجوع کرلیا کرو۔پس
فیصلہ ہو گیا اور یہی بات پہلوں کو بھی کہی ہے کہ اگر کوئی گند کتاب کی طرف منسوب ہو تو خدا اور
رسول کی طرف رجوع کر لیا کرو۔قرآن کریم کو دیکھ لیا کرو کیونکہ تمہاری کتاب میں جو سچائی تھی وہ
قرآن کریم میں موجود ہے جو چیز تمہاری کتاب کی طرف منسوب ہوتی اور اس کتاب کو قابل
اعتراض ٹھہراتی ہے اگر وہ قرآن کریم میں موجود نہیں تو تمہیں تسلی ہو تم خوش ہو جاؤ کہ وہ تمہاری
کتاب کا حصہ نہیں تمہاری کتاب حقیقتا گندی نہیں تھی۔انسان نے اس کے اندر گند ملا دیا ہے۔غرض نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑا عظیم احسان ہے پچھلوں پر بھی اور پہلوں پر بھی۔اس لئے اس
معنی میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا۔قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ( بنی اسراءیل (۸۲)
اللہ تعالیٰ اپنی عظمت اور جلال کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود اور قرآن عظیم
کے نور میں کامل طور پر جلوہ فرما ہوا۔نور جو اس نور سے نہیں ملتا یا جو ظاہری چمک ہے اس کے پیچھے
اس
قسم کا اندھیرا ہے کہ وہ اس نور کا حصہ نہیں بن سکتا اور ہر وہ باطل جو پہلی شریعتوں میں دجل کے
نتیجہ میں داخل کیا گیا تھا اس کے لئے اب کوئی جگہ نہیں۔قرآن کریم نے ان کتابوں کو بری قرار
دے دیا ہے اب وہ ان کتابوں کے حصے نہیں سمجھے جائیں گے اسی لئے وید کی جوشکل ہے اس پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں سخت تنقید کی ہے وہاں آپ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم
سب اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ وید اپنی اصلی حالت میں خدا تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نبی پر
نازل ہونے والی کتاب تھی۔ہمارا اعتراض اس دجل پر ہے جو بعد میں انسان کے ہاتھ نے وید
میں ملا دیا۔یہ اسی آیت کی تفسیر ہے۔کیونکہ یہاں فرمایا گیا تھا کہ اس دجل کے لئے اب کوئی جگہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲۱
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
نہیں۔شیطان اپنے تمام لشکروں کے ساتھ بھاگ گیا ہے اور حقیقتا بھاگ گیا ہے کیونکہ اس تعلیم
کے آگے کون ٹھہر سکتا ہے؟ اور اس کی تحریف و تبدیل حقیر اور ذلیل ثابت ہوئی اور اس کی قائم کرد
بد رسوم کا گند ظاہر ہو گیا اور وہ جو اس کے گروہ میں شامل ہو کر حق و صداقت میں رخنہ اندازی کر
رہے تھے قرآنی انوار کی یلغار سے بھاری شکست کھا کر بھاگ گئے اور ان کے لئے اب کوئی جائے
پناہ باقی نہیں رہی اس لئے فرمایا:۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
(الصف: ١٠)
یعنی اس خاتم النبیین کے جلالی ظہور کے نتیجہ میں وہ تمام ادیان سابقہ جن میں شیطانی وسوسہ
نے شرک خفی یا شرک جلی کی کھڑکیاں کھول رکھی تھیں اور جن کے چہروں کو اس یقین نے مسخ کر دیا
تھا شکست کھا ئیں گے اور اسلام اپنی پوری شان کے ساتھ ان پر غالب آئے گا اور دنیا اس
صداقت کو پہچاننے لگے گی کہ اِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمُ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹)
آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک سب بنی نوع انسان کی طرف میں اللہ کا رسول بنا کر
مبعوث کیا گیا ہوں۔یہ جو میں نے کہا ہے کہ پہلی کتاب پر جو اتہام لگائے گئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
ان کو دور کیا ہے۔ایک اتہام تو دہر یہ عام لگاتے ہیں دہر یہ ہر طرف یہ تلوار چلا رہا ہے یعنی ایک
طرف تو شیطان نے گند کو ان کتابوں میں داخل کر دیا اور دوسری طرف شیطان نے شیطانی دل کو
کہا کہ یہ دیکھو نشانہ کی بڑی اچھی جگہ ہے یہاں جا کے تلوار چلاؤ۔گویا آپ ہی ٹارگٹ بنایا اور اس
کے اوپر چلانے کے لئے آپ ہی گولیاں دیں۔شیطان نے یہ کارنامہ کیا۔دہر یہ کہتے ہیں کہ اللہ
کوئی نہیں اور اس پر وہ جو دلیل دیتے ہیں وہ بہتوں کو گمراہ کرنے والی دلیل ہے کہ خدا کا کوئی وجود
نہیں وہ کہتے ہیں کہ آدم کے متعلق کہا جاتا ہے کہ خدا ہے اور وہ خدا کا بندہ تھا اور اس کے اوپر
شریعت نازل ہوئی تھی لیکن آدم تو ایسا تھا اور تورات سے وہ حوالہ دے دیں گے جیسا کہ میں نے
پہلے بتایا ہے۔داؤد کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خدا کا بندہ تھا لیکن وہ تو اس قسم کے اخلاق کا تھا وہ
زانی تھا۔اسی طرح وہ کہتے ہیں کہ فلاں شریعت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲۲
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
نازل ہوئی تھی لیکن اس میں تو مثلاً نیوگ جیسی لعنت پائی جاتی ہے۔غرض وہ پہلی کتاب سے لے کر
آخری کتاب تک اور پہلے نبی سے لے کر آخری نبی تک نام لے لے کر عملاً اعتراض کر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق تم کہتے ہو کہ یہ خدا کے برگزیدہ نبی ہیں اور یہ وہ کتا بیں
ہیں جن کے متعلق تم کہتے ہو کہ یہ خدا تعالیٰ نے نازل کی ہیں لیکن ان میں یہ گند پایا جاتا ہے اس
لئے اللہ ہی کوئی نہیں تم نے سب فراڈ بنایا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء کی بھی حفاظت کی اور کتابوں
کی بھی حفاظت کی۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذریعہ شیطان کو کہلوایا کہ تجھے وید میں گند نظر آ رہا ہے اور
تجھے یہ گند تیری طبیعت کے مطابق نظر آ رہا ہے لیکن ہمیں وید میں بہت سی صداقتیں نظر آ رہی ہیں
ہمیں اللہ تعالیٰ نے آنکھ ہی ایسی دی ہے کہ ہم صداقت کو دیکھ سکتے ہیں۔غرض حضرت آدم علیہ السلام
کو جو صداقت دی گئی تھی وہ صداقت قرآن کریم میں بھی پائی جاتی ہے اسی طرح جو صداقتیں بعد
کے انبیاء کو دی گئیں وہ بھی قرآن کریم میں پائی جاتی ہیں اور قرآن کریم اپنی صداقت کے ثبوت
کے لئے صرف عقلی دلائل کا محتاج نہیں بلکہ وہ اپنے ساتھ آسمانی نشانات رکھتا ہے جن کا تو اے
شیطان ! مقابلہ نہیں کر سکتا اور جس شہادت کا تو مقابلہ نہیں کرسکتا اور جس شہادت کو تو تو ڑ نہیں سکتا وہ
شہادت ہے اس بات پر کہ آدم سچا تھا وہ شہادت ہے اس بات پر کہ نوح سچا تھا وہ شہادت ہے اس
بات پر کہ موسیٰ سچا تھا اور عیسی سچا تھا اور دوسرے تمام انبیاء بچے تھے اور یہ شہادت ہے اس بات پر
کہ ان کی کتابوں میں جو صداقتیں تھیں وہ قرآن کریم نے لے لی ہیں اور اس حد تک وہ کتابیں
صداقتوں کی حامل تھیں۔سچی کتابیں تھیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی تھیں اس لئے تیرا
واراے شیطان تیرے اپنے ہی پیدا کردہ ایک ٹارگٹ پر ہو رہا ہے لیکن خدا اور اس کے بندوں پر
تیر اوار کامیاب نہیں۔تو دیکھو یہ کتنا بڑا احسان ہے جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی کتب سماویہ
پر بھی کیا کہ ان سب کو تہمتوں سے بری قرار دیا اور اس کا بڑی شان کے ساتھ اعلان کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس حصہ کے متعلق کہ قرآن کریم ایک کامل اور
مکمل کتاب ہے اور ہمیں کسی چیز کے حاصل کرنے کے لئے قرآن کریم سے باہر جانے کی
ضرورت نہیں یہ فرمایا کہ۔جس قدر معارف عالیہ دین اور اس کی پاک صداقتیں ہیں اور جس قدر نکات
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲۳
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
ولطائف علم الہی ہیں جن کی اس دنیا میں تکمیل نفس کے لئے ضرورت ہے ایسا ہی جس قدر
نفسِ امارہ کی بیماریاں اور اس کے جذبات اور اس کی دوری یا دائمی آفات ہیں یا جو کچھ
اُن کا علاج اور اصلاح کی تدبیریں ہیں اور جس قدر تزکیہ وتصفیہ نفس کے طریق ہیں اور
جس قدر اخلاق فاضلہ کے انتہائی ظہور کی علامات وخواص ولوازم ہیں یہ سب کچھ
باستيفائے تام فرقان مجید میں بھرا ہوا ہے اور کوئی شخص ایسی صداقت یا ایسا نکتہ الہیہ یا
ایسا طریق وصول الی اللہ یا کوئی ایسا نادر یا پاک طور مجاہدہ و پرستش الہی کا نکال نہیں سکتا
جو اس کلام میں درج نہ ہو۔“ (سرمہ چشم آریہ روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحه ۴ ۷ ح)
غرض ساری ہدا یتیں اس میں درج ہو گئیں اس بات کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے کہ اب پچھلی
کتب سماویہ کی ضرورت نہیں رہی اور اس بات کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے کہ وہ خدا کے پاک انبیاء
پر نازل ہوئی تھیں۔ان کتابوں کے اندر جو گندی باتیں انسان نے ملا دی تھیں ان سے بھی ان کو
بری قرار دیا اور ان کے ماننے والوں کو کہنا کہ اصل میں جو کتاب تمہیں دی گئی تھی اس کی طرف بھی
ہم تمہیں بلاتے ہیں اور وہ قرآن کریم میں ہے تمہاری اپنی کتاب میں نہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام
کو جو شریعت دی گئی تھی اور آپ کو جو ابدی صداقت عطاء ہوئی تھی وہ ابدی صداقت قرآن کریم
میں ہے۔اس لئے اہل کتاب کو کہا تو رات کو مانو اور اس میں تم نے اپنے ہاتھوں سے جو دجل ملا دیا
ہے اور گند داخل کر دیا ہے اس کو چھوڑ دو تم نجات پاؤ گے اور پھر تمہیں اور انعام ملے گا۔مزید
صداقتیں تمہارے ہاتھ میں دی جائیں گی اور تم اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہیں زیادہ سہولت کے
ساتھ زیادہ تیزی کے ساتھ زیادہ روحانی رفعتوں تک پہنچنے کے لئے تم اختیار کر سکو گے۔اس نکتہ کی چوتھی شق یہ ہے کہ قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے یہ عظمت بتائی ہے کہ پہلی تمام
شرائع قرآن کریم کا ایک حصہ تھیں اور یہ بات ایک اور زاویہ نگاہ سے ہے اور پہلی امتوں کو جس چیز
کی وقتی ضرورت تھی وہ قرآن کریم نے افاضہ روحانی سے انہیں عطا کر دی اور صرف وہی ہدایت
عطا کی اور اس طرح ماقبل کی سب شریعتیں قرآن عظیم کا ایک حصہ اور سارے انبیاء خاتم النبین
صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل تھے۔حقیقت یہ ہے کہ تمام بزرگ شارع انبیاء قرآن عظیم ہی کے ایک
حصہ پر عمل کرنے کے لئے مبعوث کئے گئے تھے اور کوئی مستقل شریعت اس معنی میں وہ لانے والے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲۴
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
نہیں تھے کہ قرآن کریم سے زائدان کے پاس کچھ ہو تو میں نے بعض دوسری جگہوں میں بھی اس
طرف اشارہ کیا ہے اس کی وضاحت قرآن کریم نے ان آیات میں کی ہے۔الَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُدْعَوْنَ إِلَى كِتَبِ اللَّهِ لِيَحْكُمَ
بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِّنْهُمْ وَهُمْ مُّعْرِضُونَ (آل عمران : ۲۴)
الَمُ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتُبِ يَشْتَرُونَ الضَّلُلَةَ وَيُرِيدُونَ
أَنْ تَضِلُّوا السَّبِيْلَ (النِّسَاء : ۴۵)
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ
وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِيْنَ
امَنُوْا سَبِيلًا (النساء:۵۲)
ان آیات میں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ وہ اقوام جنہیں قرآن عظیم کا ایک حصہ ہی وقتی
ضرورت کو پورا کرنے اور ناقص قوتوں اور استعدادوں کی مناسب نشو و نما کے لئے دیا گیا تھا ان کی
حالت یہ ہے کہ وہ
ا۔اپنی جہالت اور اللہ سے بعد کی وجہ سے کتاب کامل کے ایک ٹکڑے پر ناز کرتے اور
کتاب کامل سے اعراض کرتے ہیں یعنی یہ ایک بڑی غیر معقول بات ہے کہ دیا تو گیا تھا انہیں
قرآن کامل کا ایک حصہ اور ان کی حالت یہ ہے کہ کتاب کامل کے ایک ٹکڑے یعنی اپنی کتاب پر ناز
کرتے ہیں اور اس کامل کتاب سے وہ اعراض کرتے ہیں۔دوسرے ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ کتاب کامل کا جو حصہ ان کو دیا گیا تھا اس میں
ضلالت کی جو باتیں خود انہوں نے اپنی طرف سے دجل کر کے ملالی ہیں ان سے ہدایت کے اس
حصہ کی نسبت زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں اسے ترجیح دیتے ہیں اور اسے اختیار کرتے ہیں جو اس کے
مقابلہ میں اصل کتاب ہے اور تم سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ تم بھی صداقت کا ملہ حقہ کو چھوڑ کر
شیطانی وساوس اور انسانی بناوٹ کو اختیار کرو جو بناوٹ انہوں نے اپنی کتاب کے متعلق کی ہے۔تیسرے ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ ان کی حالت یہ ہے کہ شیطانی وسوسہ اندازی اور
نفس امارہ کی آواز جو کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتے اور بے فائدہ ہیں اور حد سے بڑھنے والوں کی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲۵
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
باتوں کو ہدایت کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو نَصِيبًا مِنَ الْكِتبِ انہیں ملا تھا
اس کی طرف وہ توجہ نہیں دیتے اور اللہ کی ہدایت سے اس قدر بے رغبتی اور نفرت ان کے دلوں
میں پائی جاتی ہے کہ وہ نفس امارہ اور شیطان لعین کو مومنوں سے بھی زیادہ ہدایت یافتہ سمجھتے ہیں
آپ کو اپنی زندگی میں بھی اس قسم کے بہت سارے نظارے نظر آ جائیں گے۔اسی طرح فرمایا:۔وَهُذَا ذِكْرٌ مُّبَرَكَ اَنْزَلْنَهُ أَفَانْتُمْ لَهُ مُنْكِرُونَ (الانبياء : ۵۱)
امِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِةٍ أَلِهَةً قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ ۚ هَذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِيَ وَذِكْرُ
ނ
مَنْ قَبْلِي بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُونَ (الانبياء : ۲۵)
فرمایا کہ یہ قرآن مجید عزت اور شرف کا جامع ہے ذِکر تُبرَ اللہ کی نگاہ میں جو شرف
اور رضا پہلی اقوام علیحدہ علیحدہ پاتی تھیں اس کی اتباع سے وہ سب عزتیں مل جائیں گی بلکہ ان -
بھی بڑھ کر۔کیا تم اے ہمارے مخاطب ایسی عظیم کتاب کا انکار کرتے ہو اور پہلوں کو جو بھی عزت
اور عظمت ملا کرتی تھی وہ بھی اس قرآن عظیم کے بعض حصوں کی اتباع کے نتیجہ میں ملتی تھی اور جو
میری تربیت میں آکر ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ اعلان ہے ) اس کی پیروی کریں گے
انہیں سب عزتوں کے سرچشمہ سے ( اِنَّ الْعِزَّةَ لِلهِ جَمِيعًا (یونس :۶۶) وہ ساری ہی عزتیں
نصیب ہوں گی جو ایک انسان اپنے اپنے دائرہ استعداد میں حاصل کر سکتا ہے مگر ان میں سے اکثر
اس تعلیم کو پہچانتے نہیں جو انسان کی ہر فطری پیاس کو سیراب کرنے والی اور فطرت انسانی کے سب
قوی کو اپنے اپنے دائرہ استعداد میں کمال نشو و نما دینے والی ہے (الحق) اور اس لئے اس منبع
عزت و شرف سے منہ موڑ کر باطل اور بے حقیقت چیزوں کی طرف وہ بڑھ رہے ہیں اس لئے کہ وہ
پہچانتے نہیں۔غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان آیات میں بنی نوع انسان سے کہا کہ حضرت آدم
علیہ السلام پیدا ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی طرح دوسرے انبیاء پیدا ہوئے
اور تمہیں نظر آ رہا ہے کہ انہوں نے بھی اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت پائی اور ان کے ماننے والوں
نے بھی۔اب تمہیں یہ بشارت ہو کہ تمہیں بھی وہ ساری عزتیں ملتی رہیں گی اور ان کے حصول کے
دروازے بند نہیں ہوئے بلکہ ان سے کہیں بڑھ کر عزتیں تم اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں حاصل کر سکتے ہو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۲۶
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
عظ
ان سے بڑھ کرتم اللہ تعالیٰ کی رضا کو پا سکتے ہو۔”الحق کو تم پاسکتے ہو یہ عجیب بات ہے کہ اتنی
ظیم عزت اور عظمت کے سامان تمہارے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور تم ان کی طرف توجہ نہیں دیتے
اور صرف ایک مختصر سے اور چھوٹے سے حصہ عزت کا تم بہانہ بناتے ہو اور کہتے ہو کہ ہماری کتاب
میں بھی عزت کا سامان ہے لیکن تمہاری کتاب میں جو عزت کا سامان ہے اس کی طرف بھی تو تم
توجہ نہیں دیتے بلکہ اس میں جو گند تم نے اپنی طرف سے ملا دیا ہے تم ہر وقت اس کی پیروی کرتے
ہو۔اس لئے تم بڑے جاہل ہو اور اپنے نفسوں پر بڑا ظلم کرنے والا ہو۔پانچویں شق اس نکتہ کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو غیر محدود ترقیات کے وعدے
دیئے ہیں جیسا کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة : ۳) میں اس فیض عظیم کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور
جس کے حصول کے لئے خود اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھائی کہ
رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (التخريم : ٩)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی تفسیر یوں فرماتے ہیں
اس آیت میں یہ فرمایا ہے کہ وہ ہمیشہ یہی کہتے رہیں گے کہ ہمارے نور کو کمال تک
پہنچا۔یہ ترقیات غیر متناہیہ کی طرف اشارہ ہے یعنی ایک کمال نورانیت کا انہیں حاصل
ہوگا۔پھر دوسرا کمال سامنے نظر آئے گا۔اس کو دیکھ کر پہلے کمال کو ناقص پائیں گے۔پس
کمال ثانی کے حصول کے لئے التجاء کریں گے اور جب وہ حاصل ہوگا تو ایک تیسرا مرتبہ
کمال کا ان پر ظاہر ہوگا۔پھر اس کو دیکھ کر پہلے کمالات کو بیج سمجھیں جائیں گے اور اس کی
خواہش کریں گے یہی ترقیات کی خواہش ہے جو آتھر کے لفظ سے سمجھی جاسکتی ہے۔غرض اسی طرح غیر متناہی سلسلہ ترقیات کا چلا جائے گا اور تنزل کبھی نہیں ہو گا۔اسلامی اصول کی فلاسفی۔روحانی خزائن جلد نمبر ۱ صفحه ۴۱۲ ۴۱۳)
یہ وعدہ ہے امت محمدیہ سے۔اٹھارہ میں سے تین باتیں میں نے بیان کر دی ہیں اور باقی پندرہ کو
بیان کرنے کا تو اب وقت بھی نہیں۔دوستوں نے جانا بھی ہے اور جانے کی تیاری بھی کرنی ہے اور ہم
نے بھی ان کو الوداع کرنے کی تیاری کرنی ہے یعنی ان کے لئے خوب دعائیں کرنی ہیں۔انشاء اللہ۔سواب میں تقریر کو اس حصہ پر ختم کرتا ہوں۔