کتب کی کثرت ِاشاعت سے مراد یہ ہے کہ نئے سے نئے علوم نکلیں گے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴۱
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
کتب کی کثرت اشاعت سے مراد یہ ہے کہ
نئے سے نئے علوم لعیں گے
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۰ء بمقام ربوہ کی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں۔نَ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ ، وَإِنَّ لَكَ
لأخرً ا غَيْرَ مَمْنُونِ (القلم : ۲ تا ۴)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔ہماری یہ مجلس ہر سال ہی بے تکلف مجلس ہوا کرتی ہے۔جہاں ان فضلوں اور رحمتوں کا
خصوصاً ذکر ہوتا ہے جو سالِ رواں میں اللہ کی رحمت سے جماعت حاصل کرتی ہے وہاں کچھ نئی
کتب چھپتی ہیں کچھ کتب کے نئے ایڈیشنز شائع ہوتے ہیں ان کا علم میں جماعت کو دیا کرتا ہوں اور
ان کے خریدنے کی طرف توجہ دلا یا کرتا ہوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ہی یہ ایک عظیم اعلان بھی کیا گیا کہ قلم اور دوات
اور اشاعت کتب اور رسائل کا زمانہ آ گیا ہے۔اگر ہم انسانی تاریخ پر اس نقطہ نگاہ سے نظر ڈالیں تو
میں سمجھتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پہ جو قریباً چودہ سو سال گذر چکے ہیں آپ کی
بعثت سے قبل کے چودہ سو سال میں جس قدر کتب اور جتنی تعداد میں کتب شائع ہوئیں۔ان چودہ
سوسال کی کتب کے مقابلے ، اس زمانہ میں شاید ایک ماہ میں ان سے زیادہ کتب شائع ہو جاتی
ہوں۔ویسے میری طبیعت کا رحجان تو یہ ہے کہ یقیناً اس سے زیادہ شائع ہو جاتی ہیں لیکن چونکہ ہم
نے اعداد و شمار اکٹھے نہیں کئے اس لئے انسان احتیاط سے بولتا ہے۔یہ اتنا عظیم اعلان اور پیشگوئی
ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت کی گئی تھی جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔صرف
یہی اعلان نہیں کیا گیا تھا کہ کتب کثرت سے شائع ہوں گی اور قلم اور دوات سے بہت کثرت سے
!

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴۲
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطا۔کام لیا جائے گا بلکہ یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ علم کے ہر میدان میں جب تحقیق ہوگی ، کتب لکھی
جائیں گی اور ان کی اشاعت ہوگی اور جب علم پختہ ہو جائے گا تو اس سے یہ ثابت ہوگا کہ یہ قرآن
کریم کی آیت ہی کی تفسیر ہے اور قرآن کریم جس عظیم ہستی پر نازل ہوا تھا یہ کتب کی اشاعت اور
کتب کے مضامین کے متعلق یہ تحقیق اور یہ علم کہ وہ قرآن کریم کی آیات ہی کی تفسیر ہیں ، ہر علم کے
میدان میں اس بات کو ثابت کرے گا کہ مخالفین کا یہ اعتراض کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ
مجنوں ہیں ، غلط ہے۔دوسرے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جہاں آپ کی صداقت اور حقانیت اور اللہ سے آپ کا
تعلق اور معلم حقیقی کے سرچشمہ سے آپ کا علم ثابت ہو گا وہاں اس ذریعہ علم سے بنی نوع انسان
پر اس قدر احسان ہوگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کہ وہ ان احسانوں
کو دیکھ کر آپ پر درود بھیجیں
گے اور ایک نہ ختم ہونے والا اجر اس طرح بھی آپ کو ملتا رہے گا۔فرمایا تیرا جو اجر ہے وہ کاٹا
نہیں جائے گا۔اس میدان میں بھی یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے ہزاروں لاکھوں پہلو ہیں۔ایک پہلو آپ کی عظمت
کا یہ ہے کہ آپ کی بعثت کے ساتھ ہی یہ اعلان کر دیا گیا کہ قلم اور دوات سے بڑی کثرت سے
کتب شائع ہوں گی۔میں نے ابھی مثال میں جو بتایا چودہ سو سال میں آپ کے زمانہ سے پہلے جو
کتب شائع ہوئیں اب ایک مہینے میں ان سے زیادہ تعداد میں شائع ہو جاتی ہیں۔بات اگر یہیں
پر ختم کر دی جاتی تو یہ بھی ایک عظیم پیشگوئی تھی لیکن یہاں
پر اللہ تعالیٰ نے بات کو ختم نہیں کیا بلکہ
ساتھ یہ بھی فرمایا کہ کتب کی کثرت اشاعت سے مراد یہ ہے کہ نئے سے نئے علوم نکلیں گے تبھی تو
کتب کثرت سے شائع ہوں گی۔پھر تحقیق جو نئے سے نئے میدانوں میں کی جائے گی اس کے
نتیجہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت اور صداقت ثابت ہوگی اور یہ ثابت ہوگا کہ اس
میدان میں بھی انسانی زندگی کے اس شعبے کا جہاں تک تعلق ہے اس میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کا انسان پر بڑا احسان ہے اور انسان اس کے بدلہ میں درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے گا
اور خدا سے کہے گا کہ اے ہمارے رب ! تیرے اس محبوب بندے نے ہم پر کتنے احسان کئے ہیں
ہم تو ان احسانوں کا بدلہ نہیں اتار سکتے تو خود ہی بدلہ اتار اور زیادہ سے زیادہ جزا دے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴۳
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
إِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ (القلم:۴) دوسری بات یہ ثابت ہوگی۔ہماری جماعت بھی تحقیق کے میدان میں کام کرتی رہتی ہے اور نئی کتب شائع ہوتی رہتی
ہیں۔دنیا میں بھی نئے سے نئے علوم نکلتے رہتے ہیں مثلاً ایک نیا علم نکلا ہے جس کو سائنس آف
چانس (Science of chance) کہتے ہیں یعنی اتفاق کو مدون کر کے اس کا ایک علم بنا
دیا۔یہ جو لوگ اتفاق اتفاق کہتے ہیں۔اس کی تدوین کر دی۔سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ اس
سائنس آف چانس سے پتہ لگتا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہر چیز اتفاقیہ ہوگئی۔سورج اتفاقیہ بن گیا ،
زمین اتفاقیہ پیدا ہوگئی ، زمین سے سورج کا یہ فاصلہ اتفاقیہ ہو گیا ، جس محور اور زاویہ پر زمین چکر لگا
رہی ہے یہ ایک اتفاقیہ بات ہوگئی ، چاند سے جو فاصلہ ہے وہ اتفاقیہ ہو گیا، دن رات کی جو عین ہے
یعنی زمین کی رفتار یہ اتفاقیہ ہوگئی ، ہر چیز ہی اتفاقیہ ہو گئی اور ہزاروں لاکھوں شاید کروڑوں اربوں
اتفاق اکٹھے ہوئے تب انسان کے لئے ممکن ہوا کہ وہ اس زمین پر زندگی گزار سکے۔پس سائنس
آف چانس سے انہوں نے ثابت کیا کہ اللہ ہے یعنی متصرف بالا رادہ خالق اپنی منشاء سے پیدا
کرنے والی کوئی ذات ہے۔اتنے اتفاق اکٹھے نہیں ہو سکتے۔میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا
کیونکہ اور بہت سی باتیں ہیں ، جو میں نے اس بے تکلف مجلس میں کہنی ہیں۔بہر حال ایک نئی
سائنس نکلی لیکن بہتوں کو اس کا علم نہیں۔مجھے ایک پادری سیرالیون میں ملے تو سمجھے کہ مشرق سے کوئی مذہبی آدمی آگیا ہے۔دنیا کے
علوم کا اس کو کیا پتہ ہے اُس نے کچھ ایسے ہی رنگ میں مجھ سے بات شروع کی۔میں تو ایک عاجز
انسان ہوں اُس وقت میرے دل میں خیال آیا کہ میں توحید کا نمائندہ اور یہ تثلیث کا نمائندہ ہے۔باوجود میری عاجزی اور انکساری کے جو میری طبیعت میں ہے یہ مجھ سے سبقت نہیں لے جا سکتا اور
میں سمجھتا ہوں کہ میں بالکل ہی ایک نا اہل انسان ہوں اللہ تعالیٰ کے سکھائے بغیر میں کچھ جانتا نہیں
اور اُس کی طاقت اور مدد کے بغیر میں کچھ نہیں کر سکتا لیکن میرے دماغ میں یہ خیال آیا کہ اگر چہ یہ
یورپ کا پڑھا ہوا اور وہاں کا بڑا پادری آرچ بشپ ہے لیکن اس کی یہ بات کہ اسلام کا ایک نمائندہ
مشرق سے آیا ہے اور اسے کچھ پتہ نہیں ، قائم نہیں رہنی چاہیے۔چنانچہ میں نے اس سے سائنس
آف چانس اور گلیکسی کے نئے علم کے متعلق باتیں شروع کیں۔یعنی بے شمار سورج اور ان کے گرد

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴۴
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
جوستارے ہیں ، وہ ستاروں کا ایک خاندان بنتا ہے اور اس عالمین میں ایسے بے شمار خاندان ہیں۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة : ۲) ہم جس کے متعلق کہتے ہیں۔ان خاندانوں میں
بے شمار ستارے ہیں جن کو انسان گن نہیں سکا۔یہ متوازی نہیں چل رہے بلکہ ان کی حرکت اس
طرح ہے کہ فاصلہ دور ہوتا جاتا ہے۔سارا خاندان مل کر اکٹھا ایک حرکت میں ہے جو متوازی نہیں
ہے اور وہ خاندان اسی طرح چل رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اُن کا فاصلہ بڑھ رہا ہے۔جب
اُن دو گلیکسیز کے درمیان اتنا فاصلہ ہو جائے کہ ایک نئی گلیکسی بیچ میں سما سکے تو اللہ تعالیٰ کسن کہتا ہے
اور ایک نئی گلیکسی پیدا ہو جاتی ہے۔اس طرح میں تو حید کو ثابت کرتا چلا گیا تب اس کو اپنا سر جھکانا
پڑا۔میں بڑا خوش تھا کہ جو متکبر دماغ تثلیث کا نمائندہ بن کر میرے سامنے اکٹڑا تھا تو ہمیشہ کی طرح
آج بھی تثلیث کو تو حید کے سامنے جھکنا پڑا۔ہرسال ہماری کتب کے نئے ایڈیشنز چھپتے ہیں اور نئی نئی کتب بھی شائع ہوتی رہتی ہیں ، ان
کے متعلق میں اعلان کیا کرتا ہوں کہ اس میں ہماری جماعت کو دلچسپی لینی چاہیے۔ہمیں یہ نہیں بھولنا
چاہئے کہ بے بس ہونے کے باوجود، اس کے باوجود کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، ذرائع نہیں
ہیں ، مال و دولت نہیں ہے، یہ سب کچھ اپنی جگہ لیکن ہمارے پاس اس کے فضل سے وہ ہے جس نے
کہا کہ علم کا سر چشمہ میں ہوں اور جو اپنے فضل سے وہ ہمیں دیتا ہے، ہر شخص کو شکر نعمت کے طور پر
فائدہ اُٹھانا چاہئے اور جو کتب شائع ہوں اپنی بھی اور دوسروں کی بھی ، جتنی جس کو خدا توفیق اور سمجھ
دے وہ پڑھنی چاہئیں تاکہ کہیں اسلام کی سبکی کا امکان باقی نہ رہے۔پھر دعا کرنی چاہیے۔اصل تو
اسی وقت اللہ تعالیٰ سکھاتا ہے۔دوروں میں بڑے بڑے صحافی اور دوسرے ملنے والے تیار ہو کر
آئے کہ ہم یہ سوال کریں گے اور یہ کریں گے اور وہ کریں گے لیکن ان کو وہاں لا جواب ہونا پڑا۔افریقہ سیکس (Africa speaks) جس کا ابھی میں اعلان کروں گا ، اس میں غالباً ایک
پریس کا نفرنس کی رپورٹ ہے جو وہیں کے اخباروں نے شائع کی کہ کئی دنوں سے ہم سوال
لکھے تو
رہے تھے لیکن وہاں جا کر خاموش ہونا پڑا۔لکھا ہے کہ آخر انہوں نے خود ہی بات چھیڑی اور ہم
سے باتیں شروع کر دیں پھر ہمیں کچھ حوصلہ ہوا اور ہم نے سوال کئے۔بہر حال تدبیر کرنی چاہئے اور کتب سے بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے اور اس

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴۵
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
بنیادی حقیقت کو نہیں بھولنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ہر سچائی
اور صداقت جو انسان ڈسکوز (Discover) یا معلوم کرتا ہے وہ قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت
کی تفسیر ہے۔قرآن سے زائد ہو ہی نہیں سکتا۔قرآن کریم کا یہ دعویٰ ہے اسے ثابت کرنے کے
لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندہ کیا اور پیدا کیا ہے اور زندہ رکھا ہے۔پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ جو علوم انسان کے ہاتھ میں آج دیئے جا رہے ہیں ان میں
صداقت ہے یا ضلالت۔اگر ان میں صداقت ہے تو ہم ثابت کریں گے کہ وہ قرآن کریم کی فلاں
آیت کی تفسیر ہے اور اگر ان میں ضلالت ہے تو ہم ثابت کریں گے کہ وہ جھوٹ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جو سارے نئے علوم ہیں اللہ تعالیٰ نے
انہیں اسلام کا خادم بنایا ہے اور آپ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ میری جماعت کو یہ توفیق عطا کرے
گا کہ ان کے اندر جو غلط باتیں ہیں ان کو نمایاں کر کے دنیا کے سامنے رکھ دیں۔بڑے بڑے فلسفی
بڑے دعووں کے ساتھ اپنے نظریات کو دنیا کے سامنے رکھیں گے۔اگر وہ غلط ہوں گے تو ایک
غیر معروف سا احمدی کھڑا ہوگا۔وہ کہے گا کہ تم فلسفی ہو گے اپنی جگہ، میں تو خدا کا ایک عاجز بندہ
ہوں ،ایک عاجز خادم ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مزدور ہوں۔میں تمہیں بتا تا ہوں
کہ جو تم نے باتیں کی ہیں ، وہ غلط ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے
وعدہ دیا ہے۔خدمت لینے کے یہ وعدے اور ضلالت کو دور کرنے کی قابلیت کے یہ وعدے تبھی
پورے ہو سکتے ہیں کہ ہم کتابوں کو پڑھیں جتنی دلچسپی ہم لے رہے ہیں جماعت کو اس سے زیادہ
دلچسپی کتابوں میں لینی چاہئے۔جو کتب شائع ہوئی ہیں یا جن کے نئے ایڈیشن اس سال نکلے ہیں ان کا میں تعارف کرادیتا ہوں۔اصلاح و ارشاد کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات کا مختصر
خلاصہ رسالے کی شکل میں شائع کیا گیا ہے جس کا عنوان ہے ”ہم مسلمان ہیں“۔یہ جو لوگ
اعتراض کرتے رہتے ہیں کہ تم خدا کو نہیں مانتے تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتے ، ان
کو یہ رسالہ پڑھ کر پتہ لگ جائے گا کہ غلط باتیں کانوں میں پڑیں اور بغیر تحقیق کے مان لی گئی
ہیں۔اس رسالے کی بھی اشاعت کثرت سے ہونی چاہئے۔چھوٹا سا ہے اورستا بھی ہوگا۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں سے ”جنگ مقدس“ اور ” آئینہ کمالات اسلام
دوبارہ شائع کی گئی ہیں۔اسلام کے اقتصادی نظام کے اصول اور فلسفہ یہ میرے خطبات
ہیں ، ان کو شائع کیا گیا ہے۔احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک حصہ دوم اور ضرورت نبوت بھی شائع
کی گئی ہیں۔اس وقت بھی بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ کے عقائد کیا ہیں اور ان کے دلائل
کیا ہیں۔احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک اس کے لئے بڑی اچھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سورۃ بقرہ کی آیات کی مختلف کتب یا تقاریر میں جو
تفسیر کی ہے، ادارۃ المصنفین نے یکجائی طور پر اکٹھا کر کے سورۃ بقرہ کی وہ ساری تفسیر شائع کی۔سورۃ فاتحہ کی جو تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی اور وہ گزشتہ سال شائع ہوئی تھی
جنہوں نے وہ پڑھی ہو ان کو تو سمجھ آجانا چاہئے کہ علوم کا عظیم خزانہ ہے اور اس کی شان الفاظ میں
بیان نہیں ہو سکتی۔دراصل وہ قرآن کریم کی تفسیر ہے کیونکہ سورۃ فاتحہ قرآن کریم کے مضامین کا
خلاصہ ہے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر سورۃ بقرہ شائع ہوگئی ہے۔چار سو صفحے کے قریب ہے اور دس روپے اس کی قیمت رکھی گئی ہے۔پیسوں میں تو قیمت ادا نہیں
ہو سکتی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر بڑی ہی عجیب چیز ہے۔اسی طرح ادارۃ المصنفین
نے شرح بخاری کی گیارہویں جلد اور تاریخ احمدیت کی گیارہویں جلد شائع کی ہے۔تفسیر سورۃ فاتحہ
بیان فرمودہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ تیار ہوئی ہے ابھی شائع نہیں ہوئی اگلے سال انشاء اللہ
شائع ہو جائے گی۔میرا دورہ جو مغربی افریقہ کا تھا اس کے متعلق مختصراً انگریزی میں دو چیز میں آچکی ہیں ایک تو
خدام الاحمدیہ کراچی کا سوونیر (Souvenir) جو وہ ہر سال شائع کرتے ہیں۔اس سال کا
سوونیر (Souvenir) قریباً سارا ہی مغربی افریقہ کے دورے کے متعلق تیار کیا گیا ہے جس
میں تصویر میں بھی ہیں۔ایک دوسرا رسالہ افریقہ سیکس (Africa speaks) شائع ہوا ہے۔یہ نصرت جہاں
کی سکیم آگے بڑھو“ کی وساطت سے شائع ہوا ہے۔یہ دراصل غیروں کے لئے زیادہ ہے ویسے
اپنے بھی پڑھیں تو بڑا ہی دلچسپ ہے۔اپنی طرف سے سوائے ایک چھوٹے سے میرے مضمون

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴۷
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
کے اور کچھ نہیں۔جو وہاں کے اخباروں نے لکھا یا ریڈیو اور ٹیلی ویژن پہ آیا ، ان میں سے انتخاب
کر کے اور تصویریں بیچ میں لگا کر شائع کیا گیا ہے۔اس میں دو چار غلطیاں رہ گئیں ہیں اور انسانی
کام میں غلطی ہوتی ہی ہے۔ویسے بڑا خوبصورت شائع ہوا ہے اور کثرت سے آپ دوسروں میں
تقسیم کریں۔ان کی آنکھیں کھل جائیں گی۔یہ جو کئی دفعہ میں آپ کو کہہ چکا ہوں کہ مغربی افریقہ
میں ایک انقلاب عظیم اسلام اور احمدیت کے حق میں بپا ہورہا ہے۔آپ یہ رسالہ دیکھیں گے تو
آپ کو پتہ لگے گا اور وہ چیز واضح ہو جائے گی حالانکہ ہزار تصویر میں ہیں ان میں سے ساٹھ ستر ہم
نے اس میں شائع کی ہیں۔یعنی ہمارے پاس وہاں سے ہزار تصویر میں آئی ہوئی ہیں۔اس رسالہ
میں اپنا کچھ نہیں بس جو عیسائی اخباروں نے دیا ہے وہ نقل کر دیا ہے۔اس سے بہت کچھ پتہ لگ
جاتا ہے۔جو انگریزی پڑھنے والا طبقہ ہے اسے خریدنا بھی چاہئے اور دوسروں تک کثرت سے
پہنچانا بھی چاہئے۔اسلام کا وراثتی نظام یہ فضل عمر فاؤنڈیشن کی مقالے لکھوانے کی سکیم کے سلسلے میں لکھا گیا
تھا اور اس نے اول انعام حاصل کیا تھا۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب لیکچر تعلیم الاسلام کالج نے
اسے لکھا ہے اور وراثت کے قریباً ہر پہلو پر بحث کی گئی ہے۔خدام الاحمدیہ کو میں نے یہ کہا تھا کہ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو مختلف خطبات اور تقاریر جو خدام الاحمدیہ کے متعلق کی
ہیں ان
کو یکجا طور پر جمع کر کے شائع کرو۔چنانچہ یہ ایک مجلد قریباً ایک ہزار صفحے کی شائع ہوگئی ہے
اور یہاں مل جائے گی۔اس کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے خصوصاً خدام کو کثرت سے یہ خریدنی
چاہئے اور پڑھنی چاہئے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور جو نہیں پڑھ سکتے ان کو وہ باتیں بتانی
چاہئیں۔ان کی رہنمائی کے لئے وہ خطبات اور تقاریر کی گئی تھیں۔ایک اور بڑی مفید کتاب جو
دوران سال لکھی گئی ہے۔ہماری والدہ جن کو میں آپا صدیقہ کہا کرتا ہوں انہوں نے لجنہ اماءاللہ کی
تاریخ لکھی ہے۔یہ بڑی مفید کتاب ہے۔شروع ہی سے جو احمدی بہنیں اخلاص اور جان نثاری
کے ساتھ لجنہ اماء اللہ کا کام کرتی رہی ہیں اور جو کام انہوں نے کیا ہے اس کا ذکر آ گیا اور ان کے
نام تاریخ میں محفوظ کر لئے گئے۔قیامت تک اللہ تعالیٰ ان کے اوپر فضل کرے گا اور احمدی جہاں
بھی اور جب بھی پیدا ہوں گے درود بھیجتے رہیں گے۔بڑی محنت سے یہ کتاب تیار کی گئی ہے اگر چہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴۸
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
میں سرسری طور پر دیکھ سکا ہوں کیونکہ جلسہ کے کاموں کے دوران ہی یہ میرے پاس پہنچی تھی لیکن
میں نے جو سرسری جائزہ لیا ہے اس سے مجھ پر یہ اثر ہے کہ بہت مفید کتاب ہے۔عورتوں کو خریدنی
چاہئے۔کسی ایسے مرد کا تو اس کے ساتھ تعلق نہیں ہے جس کا کسی عورت کے ساتھ تعلق نہ ہو۔پس
پہلے تو عورت ذمہ دار ہے اس کو خریدنے کی۔ہاں جس کی بیوی ہے وہ بیوی کی خاطر خریدے گا،
جس کی ماں ہے وہ ماں کی خاطر خریدے گا اور جس کی بیٹی ہے وہ بیٹی کی خاطر خریدے گا۔پس
براہ راست آپ کا تعلق نہیں لیکن جس گھر میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو قوام بنایا ہے اس حیثیت۔آپ
کا بھی تعلق ہے اور آپ
کو دلچسپی لینی چاہئے نہیں کر سکتے یہ اپنی جگہ غلط ہے۔خطبات آتے
ہیں تحریکیں آتی ہیں اور بہت کچھ آتا ہے جس سے بڑا فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔جماعت کے ہر فرد کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ جماعت ایک وجود ہے اور ہم اس کا ایک حصہ
ہیں۔جب تک یہ احساس نہیں ہو گا اس وقت تک وہ شوق کے ساتھ وہ قربانیاں نہیں دیں سکیں گے
جو اللہ تعالیٰ آج مانگ رہا ہے۔یہ احساس دو طرح پیدا ہوتا ہے۔یا کام کر کے پیدا ہوتا ہے یا
جنہوں نے کام کیا ہو ان کے کارنامے سن کر۔اصل تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔میں تو ظاہری چیز لے
رہا ہوں اس لئے اس کا ذکر نہیں کر رہا۔پس اللہ کا فضل ہی کرتا ہے لیکن جو ظاہری چیز ہمیں نظر آتی
ہے یا کنٹری بیوشن (Contribution) ہو کہ میں نے بھی کچھ کیا ہے۔ہم نے دیکھا ہے ہم بچے
تھے خدا کا فضل ہے اس وقت سے جماعتی کام ، جو عمر کے لحاظ سے ہوتے ہیں، کیا کرتے تھے۔قادیان میں سکھ بعض دفعہ بڑی شرارتیں کیا کرتے تھے۔اگر کبھی ان سے لڑائی وڑائی ہو جائے
یعنی اگر کبھی وہ حملہ کر دیں تو اُن سے جا کر لڑا بھی کرتے تھے۔گویا جماعت کے ہر کام میں حصہ لیتے
تھے۔اس طرح ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ نے تربیت کی۔میں نے دیکھا ہے کہ جتنے ہمارے اس قسم
کے بڑے شوق سے حصہ لینے والے تھے۔میرے ساتھی ، دوست اور بھائی۔سارے احمدی بھائی
ہی ہیں لیکن جو شوق سے حصہ لینے والے تھے اللہ تعالیٰ نے ان کو بعد میں بڑے بڑے کام کرنے کی
توفیق دی۔پس یا تو آدمی خود کام کرے۔خدام الاحمدیہ کی اصل اور بنیادی غرض یہ ہے کہ نوجوان
احمدی کو یہ تربیت حاصل ہو کہ وہ کچھ کرے اور یہ احساس پیدا ہو جائے کہ جماعت کی جن حقیر
کوششوں کو اللہ تعالیٰ نے قبول کیا ان کوششوں میں میری کوشش کا بھی حصہ ہے۔یہ احساس پیدا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴۹
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
ہو جائے گا تو کہے گا کہ یہ نعمت خیراتی اور طفیلی نہیں ہے جو مجھ پر نازل ہوئی ہے۔یہ تو درست ہے کہ
اللہ تعالیٰ کا فضل تھا جو اس نے قبول کیا۔لیکن جو جد و جہد اجتماعی کی گئی تھی اُس میں کچھ میں نے بھی
کیا۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا جماعت کی جدو جہد کو قبول کر لیا اور انعام نازل کئے اور مجھ پر بھی
جماعت کے ساتھ انعام نازل ہو گیا۔یا پھر ہم بچوں کو سناتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ جن بچوں
کو ان کے گھروں میں دین کی باتیں کثرت سے سنائی جاتی ہیں وہ آٹھ آٹھ سال کے بچے بھی اچھے
بھلے مولوی بن جاتے ہیں۔اب تو میں نہیں کہہ سکتا لیکن ہماری احمدیت کی تاریخ پر وہ وقت گذرا ہے
جب بڑے بڑے مولوی کہا کرتے تھے کہ احمدی بچوں سے بات نہ کرو ان کے بچوں
کو بھی ہم سے
زیادہ آیتیں یاد ہیں۔میں نے سنایا تھا کہ عیسائی تو اب بھی بڑا ڈرتا ہے۔اس پر پورا اسی طرح کا اثر
ہے۔غیر ملکوں میں جو ہمارے چھوٹے بچے ہیں، ان سے بات نہیں کرتا۔ان کو یہ ہدایت ہے خصوصاً
کیتھولکس کو کہ احمدی بچے سے بھی بات نہیں کرنی کیونکہ وہ ایسی بات کر جائے گا جس کا تمہارے
پاس جواب نہیں ہو گا اور وہ اثر قبول کرنے والا دماغ رکھتا ہے جو تم جواب دو گے ہمیشہ کے لئے اس
کے
دماغ پر یہ اثر چھوڑ دو گے کہ عیسائیت کے پاس صداقت اور حقانیت نہیں ہے۔پس کثرت سے پڑھنا چاہئے رسالوں اور اخباروں کو اور کثرت سے بچوں کے کانوں میں
باتیں ڈالنی چاہئیں۔الفضل ہے، انصار اللہ ہے، الفرقان ہے، خالد ہے تفخیذ الا ذہان
ہے ، ہفتہ وار لا ہور ہے اور بھی رسالے کچھ اس طرح نکلتے ہیں کہ نہ وہ کتاب ہوتی ہے نہ رسالہ یعنی
ہوتا وہ منتقلی (Monthly) کے طریق پر ہے لیکن اس کی وہ شکل نہیں ہوتی جس طرح با قاعدگی
کے ساتھ ماہانہ رسالے یا ہفتہ وار رسالے یا روزانہ کو نکالا جاتا ہے۔پانچویں مہینے شائع کر دیا سال
بعد شائع کر دیا لیکن تسلسل اس کا قائم رہتا ہے۔جب ہم گورنمنٹ کالج میں پڑھا کرتے تھے ، وہ زمانہ بڑا ستا تھا۔ہم نے دس دوستوں کی
ایک مجلس بنائی۔میں اور نو میرے ساتھیوں نے اپنے بچپنے میں اس کا نام رکھا عشرہ کاملہ“۔کامل
تو آدمی کبھی بھی نہیں ہوتا لیکن بہر حال نام یہی رکھا اور ایک روپیہ ماہوار ہم اس میں چندہ دیتے
تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوئی اقتباس لے کر دس روپے میں ایک ورقہ شائع :
کرتے تھے اور سارے کالجوں کے طالبعلموں میں تقسیم کر دیتے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۰
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
سے جو آپ کو والہانہ عشق اور محبت تھی وہ ایک اقتباس لے لیا۔اس سے بڑے چڑتے تھے ہمارے
مخالف کہ ہم تو شور مچا رہے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ان کے دلوں میں نہیں ہے
اور یہ ایک ایسی چیز ہمارے سامنے رکھ دی گئی ہے کہ اس سے زیادہ حسین اظہار ، اپنے احساسات
اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامات کا کہیں نظر نہیں آرہا۔اس قسم کے بھی بعض نکلتے رہتے ہیں
ان کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے لیکن جو کتب شائع ہوتی ہیں وہ تو بہت ضروری حصہ ہیں۔پھر
غیروں کی کتب بھی پڑھنی چاہئیں ورنہ آپ کو کیسے پتہ لگے گا کہ جو دوسرے علوم ہیں ان
کو اللہ تعالیٰ
نے اسلام کا خادم بنایا ہے۔آپ کو بھی پتہ لگے گا کہ وہ خادم ہیں جب آپ ان سے خدمت لینے
لگ جائیں گے۔اگر آپ ان سے خدمت نہیں لیں گے تو وہ آپ کے خادم کیسے بنیں گے۔جب
آپ ان سے خدمت لینے لگ جائیں گے تو دنیا کو پتہ لگ جائے گا کہ مثلاً ہم نے تو یہ پہلو اس لئے
ظاہر کئے تھے کہ شاید ہم اسلام پر وار کر سکیں۔لیکن انہوں نے الٹا اسی ہتھیار سے ہم پر وار کر دیا۔کاؤنٹر اٹیک (Counter Attack) کر دیا۔پھر وہ اسلام کے خلاف اس قسم کی اوٹ پٹانگ
باتیں نہیں لکھیں گے۔اب لکھ رہے ہیں لیکن ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔خدا کا فضل ہے دنیا کا جو
عالم جو مرضی کہے ہم دو باتوں میں سے ایک ثابت کر سکتے ہیں یا اس کی بات منظمندی اور فراست کی
بات نہیں بلکہ حماقت اور ضلالت کی بات ہے یا یہ کہ جو سچی بات اس نے کی ہے وہ پہلے قرآن کریم
میں موجود ہے۔قرآن سے باہر کوئی صداقت نہیں ہے اصولی طور پر اسی کی تفسیر ہے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اتنی تفسیر کر دی ہے کہ اس کا تو کہنا کیا ہے۔پتہ نہیں کتنی صدیوں تک وہ ایک ہیں (Base) بن گئی ہے۔قرآن کریم کی آیت سے تفسیر کرنا
اور قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ کی سکھائی ہوئی ایک تفسیر کو سامنے رکھ کر ضرورت زمانہ کے مطابق پھر
آگے تفسیر کرنا ، اب تو بڑی سہولت ہو گئی ہے۔وہ تو اگلوں کا کام ہے وہ کریں لیکن آج کا ہمارا کام
یہ ہے کہ اس سے زیادہ سننے والے فائدہ اس لئے اٹھا ئیں کہ اسلام کی عظمت دنیا میں قائم ہو جائے ،
اس لئے وہ فائدہ اٹھائیں کہ اللہ تعالیٰ کا جلال دنیا پر ظاہر ہو، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن
کے جلوے دنیا دیکھے۔اپنے لئے کچھ نہیں ہے۔ہم ہیں کیا اور ہماری قیمت کیا ہے اور ہماری ہستی
کیا ہے؟ اور ہماری زندگی کیا ہے؟ وہ ابدی حیات لے کر اس دنیا کی طرف مبعوث ہوا تھا، دنیا کو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۱
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
پتہ لگنا چاہئے کہ وہ ابدی حیات والا زندہ نبی جس طرح چودہ سو سال پہلے زندہ تھا آج بھی زندہ
ہے اور قیامت تک زندہ رہے گا۔اس موقع پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ اور
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے علم انعامی تقسیم کرنے کے لئے عرض کیا گیا تو حضور نے
فرمایا:۔کچھ علم میں انعام کے طور پر دیا کرتا ہوں۔اس تعارف کتب کے بعد میں علم اور کچھ اسناد
دے دیتا ہوں۔اس کے بعد امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت اپنے دست مبارک سے مجلس
خدام الاحمدیہ مرکز یہ اور مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے علم انعامی اور دوران سال کارکردگی میں نمایاں
پوزیشن حاصل کرنے والی مجالس کو اسناد عطا فرمائیں۔مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کا علم انعامی مجلس
خدام الاحمدیہ ڈرگ روڈ کراچی اور مجلس انصار اللہ لا ہور کو حاصل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔بعد ازاں حضور پر نور نے درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں :۔وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (لقمن: ٢١)
وَ اِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ اللهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمُ (النَّحل : ١٩)
اِعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا ( سبا : ١٤)
اعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا کی تلاوت حضرت امیر المومنین نے دومرتبہ فرمائی)
وَاذْتَاذَنَ رَبُّكُمْ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَبِنْ كَفَرْتُمْ
اِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ (ابرهيم : ٨)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔ان آیات کا میں مفہوم ہی بتاؤں گا۔اللہ تعالیٰ کی نعمتیں جس کثرت سے انسان پر نازل
ہوتی ہیں ان کا شمار تو ممکن ہی نہیں۔وہ اپنے ان بندوں کے لئے بھی جو پیدا کرنے والے رب کی
شناخت سے محروم ہوتے ہیں اپنی نعمتوں کو موسلا دھار بارش کی طرح نازل کرتا ہے اور اپنی رحمتوں
سے انہیں نوازتا ہے لیکن اس نوازش میں کتے ، بلیاں ، جانور، پتھر وغیرہ وغیرہ اور انسان سب
شامل ہیں۔اس طرح اسے اس طرف بھی متوجہ کیا جاتا ہے کہ دیکھ جس طرح ان نعمتوں میں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۲
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
تیرے ساتھ اچھے اور پاک جانور اور بد اور ناپاک جانور شامل ہیں کچھ ایسے انعامات بھی ہیں جو
تیرے لئے مخصوص رکھے گئے ہیں اور انسان کے علاوہ دوسری کوئی مخلوق اس کی حصہ دار نہیں بن
سکتی۔خدا کی نعمتوں
کو دیکھ کر اور ان نعمتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر کہ جوتد بیر، مجاہدہ اور دعا کے
نتیجہ میں تو حاصل کر سکتا ہے تا کہ وہ امتیاز جو فطرت انسانی اور فطرت غیر انسانی میں رکھا گیا ہے
تیری عملی زندگی میں وہ امتیاز نمایاں ہو جائے اور انسان، حیوان اور دوسری مخلوقات سے علیحدہ اور
ممتاز ہو جائے۔خدا تعالیٰ کی نعمتیں بے شمار ہیں موسلا دھار بارش کی طرح ہم پر وہ نازل ہوتی ہیں اور انسانی
طاقت میں نہیں کہ ان کا شمار کر سکے اور خدا انسان کو یہ کہتا ہے کہ اے داؤد کی اولاد! شکر کرو۔ایسا
شکر جو محض زبان سے نہ ہو بلکہ عمل سے کیا جائے۔ہر سال جہاں ہم اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کو دیکھتے اور ہمارا سینہ اور ہمارا دل اور ہماری
روح اور ہماری عقل اور ہمارے وجود کا ذرہ ذرہ اور ہماری روح کا ہر پہلو خدا تعالیٰ کی حمد سے بھر
جاتا ہے وہاں اس کے ساتھ یہ فطری جذبہ بھی ہمارے اندر پیدا ہوتا ہے کہ جو آنے والا سال ہے
خدا کرے کہ ہم اس سے یہ توفیق پائیں کہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ نعمتوں کے ہم وارث بنیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا زیادہ نعمتوں کے وارث تو تم تبھی بنو گے، جب اس پر جو تمہیں ملا، شکر کرو۔اگر
جو عطا ہو چکا تم اس کو صحیح مصرف میں نہ لا ؤ اور اس کے شکر گزار بندے نہ بنو تو کس منہ سے تم مزید
کی اور زائد کی اور بہتر کی اور احسن کی التجا کر سکو گے۔پس جومل چکا ہے اس
کو صحیح مصرف میں لاؤ۔اس
کے نتیجہ میںاللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو۔اس کی
حمد سے اپنی زندگیوں ، اپنے اوقات ، اپنے دنوں اور اپنی راتوں کو معمور کر دو۔تب اللہ تعالیٰ تمہیں
اور دے گا۔تب اللہ تعالیٰ تمہیں شکر کی بھی مزید توفیق دے گا کیونکہ اور کے ساتھ ہی یہ آ جاتا ہے کہ
شکر کی زیادہ تو فیق ملی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو سال گزشتہ میں دیا۔ہم پر جو نعمتیں اللہ تعالیٰ کی اس سال میں ہوئیں
جواب ختم ہونے کو ہے، ان کا ہم شمار کیا کرتے ہیں اس بے تکلف مجلس میں لیکن ذہن میں یہ رکھیں
کہ ایک تو جن چیزوں کا ذکر ہے صرف وہ نعمتیں ہمیں نہیں ملیں۔نعمتیں تو بے شمار ہیں۔ہماری

آج 10 میں سے 10 باقی