کتب کی کثرت ِاشاعت سے مراد یہ ہے کہ نئے سے نئے علوم نکلیں گے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۳
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
زندگی کے جو لمحے ہم ایک سال میں گزارتے ہیں وہ محدود ہیں لیکن نعمتیں غیر محدود ہیں۔جو چیز
غیر محدود ہے اس کا شکر محدود سے کیسے کیا جا سکے۔ناممکن ہے لیکن خدا نے ہمیں تسلی دے دی ہے
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: (۲۸) که جتنی وسعت ہے اس کے مطابق کر دو
زیادہ پر میں گرفت نہیں کروں گا۔میں بڑا پیار کرنے والا ہوں۔اس وقت جو چند نعمتیں میں لیتا ہوں وہ بھی بالکل ہی چند ہیں۔نعمتیں تو بے شمار اور غیر محدود
ہیں۔جو محدود حصے ان میں سے ہم لے سکتے ہیں وہ بھی سارے یہاں بیان نہیں ہو سکتے تھوڑا سا
وقت ہے اور تھوڑے سے وقت میں کس کس چیز کا ہم نام لیں اور کیا بیان کریں۔مختصر ا میں بیان کر
دیا کرتا ہوں اور اس سلسلہ میں اب میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کولوں گا اس وضاحت کے ساتھ کہ
دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو شکر گزار بندے بنائے اور یہ دعا کرتے رہیں کہ پہلے
سے زیادہ نعمتیں وہ ہم پر نازل کرے۔ہمارا ہر قدم پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے والا
ہو، تاکہ ہم منزل مقصود سے قریب سے قریب تر ہوتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ نے ہم پہ جونعمتیں نازل کی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں فرمایا ہے کہ رزق کی تقسیم بھی میں ہی کیا کرتا ہوں کہ ایک رزق کی تقسیم تو رزق کمانے کی اہلیت
کے نتیجہ میں ہوتی ہے اور وہ انسان کے اختیار میں بات نہیں۔ایک شخص کو اللہ بڑا تجارتی دماغ دے
دیتا ہے۔وہ ایک سودے میں ایک لاکھ روپے کما لیتا ہے۔جیسے غالباً سعد بن ابی وقاص ہی تھے ؟
انہوں نے کمایا۔جب اسلام ساری دنیا میں غالب آ گیا تھا۔اس وقت کی نون (Known) دنیا
کہنا چاہئے کہ بڑے حصے میں پھیل گیا تھا اور بڑے مال آگئے تھے۔انہوں نے ایک منڈی میں
ایک سودے میں ایک لاکھ اونٹ خریدا۔پس سمجھ لو کہ کتنی دولت مدینے اکٹھی ہو گئی ہوگی۔ایک
دوست آیا، اس نے کہا میرے پاس بیچ دو۔میرا خیال ہے باہر سے لاکھ اونٹ آئے ہوں گے تو
ان کو خیال ہوا ہوگا میں اس کی تجارت کروں گا۔انہوں نے کہا لے لو۔اس میں کیا فرق پڑتا ہے
میں تم سے اور نفع نہیں لیتا ہر اونٹ کی نکیل مجھے دے دو۔اگر اٹھنی نکیل کی قیمت سمجھی جائے تو پچاس
ہزار، اگر روپیہ بھی جائے تو ایک لاکھ روپیہ ایک سودے کے اندر صرف نکیل لے کر انہوں نے کما
لیا۔کوئی ایسا بھی آتا ہے کہ ذہن تجارتی نہیں ہوتا۔ہمیں بھی خط لکھتے ہیں ، شوق میں تجارت میں پڑ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۴
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
جاتے ہیں پھر وہ سنبھال نہیں سکتے اور گھاٹا اٹھاتے ہیں۔پس قوت اور استعداد کی تقسیم کے نتیجے میں مال اور دولت کی جو تقسیم ہوئی وہ تو انسان کے
ہاتھ میں نہیں کیونکہ قوت اور استعداد انسان نہیں دے سکتا۔اگر کوئی باپ یہ حکم دے اس بچے کو جو
اپنی ماں کے پیٹ میں ہے کہ او بیٹا! ایسا دماغ لے کر آنا کہ بڑے اچھے ڈاکٹر بنو۔میں تمہیں ڈاکٹر
بنانا چاہتا ہوں ، تو وہ ڈاکٹر نہیں بنے گا۔وہ تو انسان کا کام ہی نہیں ہے۔پھر اسی خواہش میں وہ
آجاتے ہیں۔میں بھی پرنسپل رہا ہوں آکر بڑا تنگ کرتے ہیں ”جی نمبر تے ایس نے دو سو نوے
لے مر کے ہو یا اے پاس پر ہے بڑا ہوشیار، ایس نوں اسیں ڈاکٹر بنانا ایں ( یعنی نمبر تو اس نے دو
سونوے لئے ہیں اور بڑی مشکل سے پاس ہوا ہے لیکن ہے بڑا لائق۔ہم نے اسے ڈاکٹر بنانا
ہے )۔وہ اس طرح تو ڈاکٹر نہیں بن سکتا۔یہ قوت اور استعداد ڈاکٹر بننے کی یہ میں نے اور آپ
نے نہیں دینی یہ اللہ تعالیٰ نے دینی ہے۔اسی واسطے قرآن کریم میں کہا کہ تم ہو جو مال کو تقسیم کرتے
ہو یا ہم ہیں مال تقسیم کرنے والے۔کئی ایک کو سمجھ نہیں آتی لیکن یہ جو میں نے مثال دی ہے اس
سے ہر شخص سمجھ جائے گا کہ قوتوں اور استعدادوں کی جو عطا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور
اس کے نتیجے میں اموال و دولت کی جو ملکیت ہے اس میں فرق پڑ جاتا ہے۔ایک شخص ہے وہ ماہر
ڈاکٹر ہے۔پھر یہ برکت ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے ہاتھ میں برکت ڈال دیتا ہے وہ ایک معمولی نسخہ
لکھتا ہے مریض کو شفا ہو جاتی ہے۔ہمارے ماموں جان حضرت میر محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ عنہ جماعت کے بڑے بزرگ
تھے۔فوت ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر تھے ، سول سرجن تھے نسخہ لکھتے تھے جس سے مریض اچھا ہو جاتا تھا۔آخری عمر میں کچھ کمزور ہو گئے تھے اور بیمار رہنے لگے۔مریض آتا تھا پیسے والا اور بڑی فیس دینے
والا۔یہ کہتے تھے میں بیمار ہوں تمہارے ساتھ نہیں جاؤں گا۔میرے کمپاؤنڈ ر کو لے جاؤ نسخہ
میرے والا لکھ کر دے گا۔وہ آگے سے جواب میں کہتے تھے۔آپ کا کمپاؤنڈر ، نسخہ بھی آپ کا۔آپ
لکھیں گے تو آرام آئے گا ورنہ ہمارا تجربہ یہ ہے کہ آرام نہیں آتا۔یہ اللہ تعالیٰ کی برکت ہے
جو انسان تقسیم نہیں کر سکتا۔پس یہ فرق تو موجود ہے۔ہم ایک غریب جماعت ہیں۔ہم اپنی طاقت کے مطابق یہ کوشش کرتے ہیں کہ کوئی شخص
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۵
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطا۔ہماری جماعت کے اندر بھی اور جہاں تک ہو سکے باہر بھی محروم نہ رہے لیکن ہم اپنی خواہش کو یا جو
حق ہے اس کا ، وہ پورا نہیں کر سکتے۔حق کہا ہے اسلام نے ، یہ نہیں کہا کہ یہ کوئی حقیری ہستی ہے اور
تم اس کے اوپر احسان جتاؤ۔اسلام نے کہا کہ اس کا حق دو اور تم نے احسان نہیں لینا ، شکر بھی
وصول نہیں کرنا۔لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاء وَلَا شُكُورًا ( الدهر : ۱۰) کتنا پیارا فقرہ ہے جو قرآن کریم
نے بیان کیا ہے۔کہاں ہے وہ شریعت جو اس قسم کا حسین اور مؤثر فقرہ اپنی کتاب میں
نکالے نہیں، کہیں نہیں۔یہ اعلان کرنا کہ تمہارا حق دے رہے ہیں نہ شکر چاہتے ہیں نہ اس کا بدلہ چاہتے ہیں۔یہ ایک
عظیم اعلان تھا جو کیا گیا لیکن اُتنے ہی غافل ہم ثابت ہوئے اور بھول گئے۔اللہ نے فرمایا کہ
تمہاری عزت اور شرف کے لئے ہم نے قرآن کریم کو نازل کیا ہے اور ہم اسے ہی بھول گئے۔ایک پھٹے پرانے کپڑوں میں آ گیا اور اس پر حقارت کی نگاہ ڈال دی۔یہ ویسے ایک لمبا مضمون ہے
جہاں تک ہو سکا کل میں اس کے اندر جاؤں گا۔انشاء اللہ۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں یہ توفیق دی اور ہم پر یہ انعام کیا کہ ہم ایک حد
تک حقوق کی ادائیگی کر سکیں۔اس کی شکل یہ بنی صدرا انجمن احمد یہ تحریک جدید اور وقف جدید نے
گیارہ سو ترانوے (۱۱۹۳) خاندانوں کے پانچ ہزار دو سو پچپیس (۵۲۲۵) افراد کی بصورت گندم
وغیر ۱۵۴۶۷۹۰ روپے کی امداد کی۔ایک لاکھ چون ہزار چھ سو اور کچھ روپے اور سو (۱۰۰) لحاف
تقسیم کئے گئے۔ویسے اس کا بڑا حصہ ایک تو وہ ہے جو ہماری بہنیں بیوہ ہیں اور ان کے یتیم بچے
ہیں۔کم از کم ان کو گندم ملنی چاہیے۔بھوکا تو کسی کو نہیں رہنا چاہیے۔ہمارے ملک کی تو اکثریت ہی
چٹنی اور گڑ اور اچار کے ساتھ روٹی کھانے والی ہے۔کم از کم وہ تو دے دو جو ہمارا کم سے کم معیار
پیٹ بھرنے کا ہے۔اس سے زیادہ بھوکا تو نہ رکھو۔ہم یہ کوشش کرتے ہیں کہ جہاں بھی ہماری نظر پڑ
جائے ہم اتنی گندم اس گھر میں دے دیتے ہیں کہ وہ گھر آٹے کے لحاظ سے سارے سال
کا کفیل ہو
جاتا ہے۔مثلاً انجمن کے کارکن ہیں۔ان میں سے ایک شخص ہے وہ تین آدمی ہیں۔دومیاں بیوی
اور ایک بچہ ہے۔تین کھانے والے ہوئے۔تین پیٹ ہیں جن کو ہم نے بھرنا ہے۔ان کو سارے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۶
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
سال کے لئے ساڑھے چارمن کے لحاظ سے ساڑھے تیرہ من گندم چاہئے گویا روزانہ آدھ سیر نی
کس ہوگی۔ہمارا ایک اور کلرک ہے وہ وہی تنخواہ لے رہا ہے۔اس پر اللہ نے بڑا فضل کیا ہے اور
اس کو آٹھ بچے دیئے ہیں۔کھانے والے دس جی ہو گئے۔ان کو اس کے مقابلے میں ۴۵ من گندم
چاہئے لیکن تنخواہ ہم ایک دیتے ہیں۔دراصل تنخواہ کا اصول قائم کر کے ایک دجل چلایا ہوا ہے۔دنیا نے ایسا گندہ اصول بنا دیا ہے۔لوگ کہتے ہیں یہودیوں نے بنایا ہے۔واللہ اعلم لیکن ہے
بڑا نا معقول۔ہر شخص کی گھر میں جو اشد ضرورت ہے وہ اس کو بہر حال ملنی چاہیے۔ہم یہ کرتے ہیں
کہ اگر ہمارا ایک کارکن سوروپیہ تنخواہ لے رہا ہے۔اس کے اگر تین کھانے والے ہیں تو ساڑھے
تیرہ من کا چوتھا حصہ یعنی پچیس فیصد ہم مفت گندم دے دیتے ہیں اور جس کے دس ہیں لیکن تنخواہ وہ
اتنی ہی لے رہا ہے تو 45 من کا چوتھا حصہ اس کو مفت دے دیتے ہیں۔جس کا مطلب ہے کہ قریباً
اس کی جو ضرورت تھی اس کے برابر دوسرے کو مفت مل گیا۔جس کی ضرورت 45 من کا چوتھا حصہ
ساڑھے گیارہ من بنا وہ پہلے کی ساری ضرورت ساڑھے تیرہ مین تھی۔اگر ہم مثلا دس یا نہیں پاتیں
روپے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کردیں تو جس کے زیادہ بچے ہیں اس کی ضرورت پوری نہیں
ہوگی۔میں تو جو باہر سے آنے والے دوست آتے ہیں ان کو کہہ رہا ہوں کہ کس مصیبت میں تم
پھنسے ہوئے ہو۔نا معقول حرکتیں کرتے ہو۔یہ اعلان کرو کہ ہم بونس دیں گے۔یہ صحیح ہے کہ اب
ایسا چکر تنخواہ کا چل گیا ہے کہ جب تک ہمارے ورکر (worker) کو ، کارکن کو اور کام کرنے
والے کو فیکٹری میں ہو یا دفتر میں پوری طرح علم حاصل نہ ہو جائے تو بد دلی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔پس بونس کا نام دے دیں یا کوئی اور نام دے دیں۔ہمارے ہاں ایسے کارکن جن کی تنخواہ
دوسوروپے سے کم ہے ان کو افراد خاندان کے لحاظ سے سال کی ضرورت کا چوتھا حصہ ہم مفت دے
دیتے ہیں باقی ہم قرض دے دیتے ہیں۔یہ بھی یہاں سہولت ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ غذائی طور پر
ان کی ساری ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں لیکن میں یہ کہتا ہوں ایسی مثال اور کہیں نہیں کہ ہمارے
ملک کا جو کم سے کم معیار ہے یعنی روٹی گڑ سے یا شکر سے یا چٹنی سے یا اچار سے ہمارے کھانے کا
یہ
کم سے کم معیار ہے۔اتنا ہم ان کو دے دیتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ملک کا چالیس فیصد
حصہ یقیناً ہمیشہ یہ کھاتا ہے اور ملک کی آبادی کا ساٹھ ستر فیصد حصہ ایسا ہے جو اکثر یہ کھاتا ہے۔میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۷
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
باہر جا کر ہر ایک سے بے تکلف ہوتا ہوں۔ایک لاکھ چون ہزار کی امدادی رقم کا بڑا حصہ وہ ہے جو
ان کے اخراجات کا چوتھا حصہ ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ سوالا کھ ایسا ہے جو لینے والوں کے اخراجات
کا چوتھا حصہ ہے۔باقی ان کی اپنی تنخواہ ہے جو وہ آسانی سے پورا کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی یہ ایک نعمت ہے جو اس سال بھی ہم پر نازل ہوئی اور غیروں کے لئے نمونہ بن
گئی۔پھر حضور پُر نور نے بچوں اور نو جوانوں کو مخاطب کر کے فرمایا۔بچو! اب میں تمہاری ضرورتیں بھی بتا دیتا ہوں۔تمہاری ضرورت ہے تعلیم کی اگر تو ہو تم
ذہین تو خدا نے اپنے فضل سے مجھے جماعت میں اس مقام پر کھڑا کیا ہے کہ تمہارا خاندان اگر تمہیں
نہیں پڑھا سکتا تو میں تمہارے پڑھانے کا ذمہ لیتا ہوں لیکن اگر اللہ تعالیٰ نے تمہیں پڑھنے والا
ذہن عطا نہیں کیا تو احمدی پیسوں کو اپنے پر ضائع کرنے کی کوشش نہ کرو۔اس کے علاوہ گذشتہ سال جماعت میں یہ اعلان بھی کیا تھا کہ کوئی احمدی بھوکا نہ رہے۔شروع میں تو میرے پاس رپورٹیں بھی آتی رہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اسی نوے فیصد مقامات پر
لوگوں نے اس بات کا خیال رکھا۔میں نے بتایا تھا ایک حد تک ایک دھیلہ خرچ کیے بغیر ہم نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خواہش کو پورا کر سکتے ہیں کیونکہ آپ نے فرما یادو کا کھانا تین کے لئے کافی
ہے، تین کا چار کے لئے کافی اور چار کا پانچ کے لئے۔ہر خاندان آپ کے اس ارشاد کی روشنی میں
شخص کا کھانا نکال سکتا ہے۔اگر کسی محلے میں ہیں پیٹ ایسے ہیں جو بھو کے ہیں اور ان کی
ضرورت پوری نہیں ہو رہی تو ایک پیسہ ایک دھیلہ خرچ کئے بغیر ان کی روٹی کا انتظام ہو جائے
گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر کتنی وسیع اور کتنی گہرائی میں جانے والی تھی۔ایک جگہ آپ نے
یہ فرمایا اور دوسری جگہ فرمایا کہ ایک کا کھانا دو کے لئے اور دو کا چار کے لئے پورا ہوتا ہے۔ہمارے
امیر گھرانوں میں تو ایک کا دو میں اور دو کا چار میں پورا ہوتا ہے۔ان کے اوپر زیادہ ذمہ داری ڈالی
ہے۔متوسط کو کہا کہ اپنے گھر سے ایک کھانا نکال دے۔چار افراد کا ہے، پانچ کا ہے ایک کھانے
کی ذمہ واری اس کے اوپر ڈال دی۔جو امیر ہے اس کو کہا کہ جتنے افراد تمہارے خاندان کے
ہیں اگر سات ہیں تو سات کا نکالو تمہیں عادت پڑی ہوئی ہے، تم زیادہ کھانے پکواتے ہو، زیادہ
کھانا پکواتے ہو۔اس لئے اس کے اوپر یہ ذمہ واری ڈال دی۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۸
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
میں نے محدود پیمانے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خواہش اور اس احسان عظیم کا جو
اس شعبہ زندگی میں بھی آپ نے انسان پر کیا اس کا اعلان کیا تھا کہ اس خواہش کو پورا کیا جائے۔اب اس الیکشن میں نوجوان پاکستان نے میری اسی سکیم کو بڑے پیمانے پر پورا کرنے کا عہد
باندھا اور نئے الیکشن میں اعلان کیا کہ کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔میں نے یہ اعلان ڈیڑھ سال پہلے
ہی کر دیا تھا کہ کوئی بھوکا نہیں رہے گا چنانچہ اب نوجوان قوم نے کہا کہ کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔اب جو خسیس سرمایہ دار ہے جو اسلام کی ہدایت اور تعلیم پر عمل نہیں کرنا چاہتا وہ اعتراض کر
رہا ہے چنانچہ ہم پر بھی اعتراض کر دیا کہ کتابیں لکھتے ہو کمیونزم کے خلاف اور خطبے دیتے ہو کمیونزم
کے خلاف لیکن ووٹ دے دیئے ہیں کمیونزم کے حق میں۔کس احمق نے تمہیں کہا ہے کہ ہم نے
اشتراکیت کے حق میں ووٹ دیئے ہیں۔لطیفہ یاد آ گیا۔انسان پر ایک زمانہ ایسا بھی گذرا ہے ہم نے پڑھا ہے دیکھا نہیں۔خدا کسی
کو ایسا زمانہ نہ دکھائے کہ جب کسی کو قتل کرنا ہوتا تھا تو کہہ دیتے تھے یہودی، یہودی اور اس کو قتل کر
دیتے تھے انگریزی میں محاورہ ہے Call him a jew and hang him کہ جیو (Jew)
کا نعرہ لگا دو اور اس کو تختہ دار پر لٹکا دو۔اب جو نہیں اشترا کی ، جو کمیونسٹ نہیں ہیں، انہیں کمیونسٹ ، کمیونسٹ کہہ کر یہ کہ دیا جاتا ہے
کہ اسلام تباہ ہو گیا۔نہیں ہیں وہ کمیونسٹ۔تم کہتے ہو ہم نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا لیکن ہمارا ان
کے ساتھ کوئی الحاق نہیں ہوا۔ہم نے بعض دوسروں کو بھی ووٹ دیئے اور اسی طرح پیپلز پارٹی کو
بھی ووٹ دیئے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی بھی حقیر سی طاقت دی ہے، اس کے بڑے حصے نے
پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ دیا۔یہ بھی درست ہے۔جب تم کہتے ہو کہ احمدیوں نے (میں یہ نہیں
کہتا کہ ان کی بات صحیح ہے) میں یہ کہتا ہوں کہ وہ کہتے یہ ہیں کہ احمدیوں نے پیپلز پارٹی میں شامل
ہو کر اور ان کی مدد کر کے پیپلز پارٹی کو جتادیا اور ایک انقلاب عظیم اس دنیا میں بپا ہو گیا۔پس یہ بھی سن لو کہ ہمارے ملک میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم رائج کی جائے
گی۔اگر ہم میں اتنی طاقت ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کو جتا سکتے تھے تو ہم میں اتنی بھی طاقت ہے کہ ہم
جو چاہیں گے ، آگے منوائیں گے اور ہم جو چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ قرآن کریم کی عظمت یہاں قائم
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۵۹
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
--------
ہو لیکن یہ یا درکھو کہ جس طرح ایک وقت میں کسی کو جیو (Jew) کہہ کر ہینگ (Hang) یعنی تخته دار
پر لٹکا دیا جاتا تھا ہم اور ہمارا نو جوان پاکستان تمہیں کبھی اس کی اجازت نہیں دے گا کہ تم غلط
الزام لگا کر عوام یعنی خدا کے بندوں کو ان کے حقوق سے محروم کر سکو جو اللہ تعالیٰ نے ان کو دیئے
ہیں اور تم اسلام کا نعرہ لگا کر وہ حقوق ان سے چھیننا چاہتے ہو۔جو نا جائز اموال تمہارے پاس
ہیں وہ تو تم سے چھین لئے جائیں گے لیکن وہ محسن حقیقی اللہ، جو ہمارا پیدا کرنے والا ہے اور جس
نے اس دنیا کو اور اس کی نعمتوں کو پیدا کیا ہے اور وہ محسن اعظم انسانیت کا جس نے چودہ سوسال
پہلے غریب کے حق میں نعرہ لگایا تھا۔ان کے ناموں کو نہیں بھلایا جائے گا ، ان کی عبادت کی
جائے گی ، ان پر درود بھیجا جائے گا ، اسلام کی عظمت کو دلوں میں قائم کیا جائے گا اور اپنے عملوں
سے اسے ظاہر کیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔نہ اسلام خطرے میں ہے نہ اسلام کی تمہیں کچھ فکر کرنی چاہئے اپنی فکر کرو۔وہ جن کے ذمہ
اشاعت اسلام اور غلبہ اسلام کا کام لگایا گیا ہے یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی
فرزند کی جماعت ، وہ اپنا کام کرنے کے قابل ہے اور کرے گی تم کہتے ہو کہ پاکستان میں اسلام
خطرے میں ہے۔میں بتاتا ہوں کہ ساری دنیا میں اور دنیا کے ہر ملک میں اسلام کے علاوہ ہر
مذہب خطرے میں ہے۔عیسایت خطرے میں ہے۔یہودیت خطرے میں ہے۔ہندو مذہب اور
بدھ مذہب خطرے میں ہیں۔ان کو کسی تلوار یا ایٹم بم کا خطرہ نہیں۔ان کو اس ہتھیار کا خطرہ ہے جو
جسموں کو زندہ رکھتا اور دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔اسلام کا محبت کا پیغام غالب آکر رہے گا۔انسانی تاریخ میں یہ وقوعہ ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ نفرت محبت کے مقابلہ میں جیتی ہو۔ہمارے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے اسلام کی محبت کا پیغام دیا ہے اور ہمیں کہا ہے کہ دنیا کے
کونے کونے میں جاؤ اور اسلام کے اس محبت کے پیغام سے دنیا کو گھائل کرو اور اسلام کو غالب
کرو۔یہ خدا کی تقدیر ہے یہ پوری ہوگی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔ایک اور فضل جو اللہ تعالیٰ نے دورانِ سال ہم پر کیا وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس غریب جماعت
کو یہ توفیق دی کہ ایک اور عیسائی ملک سویڈن میں ایک مشن کھولا گیا۔الحمد للہ علی ذلک۔ایک دوسرا فضل یہ کیا کہ جاپان میں ایک عالمگیر مذہبی کا نفرس منعقد ہوئی ، اس میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶۰
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
جماعت احمدیہ کو بھی مدعو کیا گیا اور وہاں جماعت کے نمائندے نے شرکت کی۔دوسرے مسلم
ممالک یا مسلم مجالس کے جو نمائندے وہاں آئے تھے ، وہ اتنے متاثر ہوئے کہ بلا استثناء سب نے
آکر ہمارے نمائندے کی تعریف کی اور اس موقف سے بہت متاثر ہوئے جو اُس نے لیا۔جو
اسلام کا سچا موقف اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی تعلیم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
حقیقی پیغام ہے۔الحمد للہ علی ذلک۔اس میں مکرم و محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب بھی شامل ہوئے تھے۔بظاہر جماعت
کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں ویسے جماعت کے نمائندے کی حیثیت سے ہی میں کہوں گا۔بظاہر میں نے اس لئے کہا کہ جماعت احمدیہ کے ہر فرد کو جو بھی ملا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی اُس برکت کے طفیل سے ملا ہے جو محمد سے آپ نے لی اور آپ کی امت کو آپ
نے دی۔ایک اور فضل یہ ہوا کہ امریکہ کے ایک شہر کلیولینڈ (Cleveland) کی چابی جماعت
کے ایک نمائندے کو دی گئی۔وہاں دستور یہ ہے کہ جب کسی شخص کی عزت افزائی کرنی ہو تو با قاعدہ
سیر یمنی (Ceremony) کر کے اُس کو شہر کے دروازے کی چابی دیتے ہیں۔یہ پرانا دستور
ہے جبکہ فصیلیں ہوتی تھیں اور دروازے بند ہوتے تھے اس وقت سے یہ رسم چل رہی ہے۔تو
امریکہ کے ایک شہر، اُس امریکہ کے ایک شہر نے جو عیسائیت کا اس وقت گڑھ ہے ، اپنی روایات
کے مطابق با قاعدہ سیر یمنی (Ceremony) کر کے اس جماعت کے نمائندے کو چابی دی جو
اس واسطے کھڑی کی گئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں کہ میں اس لئے
مبعوث ہوا ہوں کہ اس صلیب کو دلائل سے توڑ دوں جس نے مسیح کی ہڈیوں کو توڑا اور آپ کو زخمی
کیا۔الحمد للہ علی ذلک۔تحریک جدید کے مجاہدہ کے میدان میں اس وقت مختلف ممالک میں چونسٹھ مبلغین مبشرین
کام کر رہے ہیں لیکن باہر سے اتنی مانگ آرہی ہے جتنا میں پریشان رہتا ہوں جماعت کو بھی
پریشان کروں گا تا کہ آپ بھی سوچیں۔میں کہتا ہوں کہ میں اور آپ ایک وجود ہیں تو میرے
ساتھ آپ کو بھی پریشان رہنا پڑے گا۔!
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶۱
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
تحریک جدید کے ہمارے کل چونسٹھ مبلغ کام کر رہے ہیں اور نائیجیریا کی جماعت نے وہاں
کی حکومت کو یہ درخواست بھیج دی ہے کہ آپ کی تھولکس کو ایک سو پچاس کا کوٹہ دیتے ہیں ہم بھی
ایک سو پچاس کا کوٹہ لیں گے۔یہ سوچا ہی نہیں کہ ہمیں کس پریشانی میں ڈال دیں گے لیکن اگر ہم
دعا کریں اور بے حد عاجزانہ دعائیں کریں اور تدبیر کریں اور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی کتب کو پڑھتے رہتے ہیں وہ اپنے آپ کو وقف کر یں۔آج اگر پچاس کی ضرورت ہے تو
پچاس احمدیوں کو قربانی کے میدان میں نکلنا چاہئے اگر ڈیڑھ سو کی ضرورت ہے تو ڈیڑھ سو کو نکلنا
چاہیے۔یہ وقت پھر ہاتھ نہیں آئے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وقت تو ہمیں ملا نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے کہ ہم بعد میں پیدا ہوئے۔اس وقت کوئی اکا دکا صحابی رہ گیا ہے۔اب
دوسری نسل کے اوپر بھی کم ذمہ داری نہیں کیونکہ ابھی خلافت کا سلسلہ جاری ہے۔خدا کرے کہ
جماعت اسلام کی اہل رہے۔بہر حال
اللہ تعالیٰ کتنی مدد کرتا ہے۔لوگ تو اعتراض کرتے ہی رہتے ہیں تم سنا کرو اور جنس
دیا کرو۔میں بھی ہنس دیا کرتا ہوں۔مجھ پر اعتراض کرتے ہیں کہ تمہیں کچھ پتہ ہی نہیں۔ایک شخص
کو اللہ تعالیٰ بشارت دیتا ہے میں اس تقریر کے آخر میں یا کل جیسا بھی اللہ تعالیٰ نے چاہا ، بتاؤں گا
کہ ایک سیکنڈ میں کیا بتایا اور کیا کر دکھایا۔پس جس کے کان میں خدا یہ کہہ رہا ہو کہ میں نے تمہیں
اپنے لئے چن لیا۔جاؤ اور قربانی دو۔اب خدا نے جو اسے چن لیا تو اس نے سب کچھ پالیا۔اس
لئے بشاشت کے ساتھ ہر قسم کی قربانی دے گا۔میں سچ کہتا ہوں اگر میرے جسم کے ایک سو پچاس ٹکڑے کر دیے جائیں اور وہاں وہ کام
آجا ئیں تو میں اس کے لئے تیار رہوں۔لیکن اگر ایسا نہیں ہو سکتا اور یہ ناممکن ہے تو پھر وہ جو
اجتماعی وجود ہے کہ خلیفہ وقت اور ساری جماعت ایک وجود کا حکم رکھتی ہے تو اس وجود کے ٹکڑے
نکلنے چاہئیں اور مختلف جگہ چلے جائیں۔ایسے ہی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو ابراہیم نہیں کہہ دیا تھا۔آپ کو ابراہیمی پرندے بننا پڑے گا تب ہمارے کام پورے ہوں گے
اور تب اپنے وقت پر اسلام جلد سے جلد غالب آئے گا۔اس لئے تیار ہو جاؤ اور دعائیں کرو۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶۲
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
پر یشانیوں کو اٹھاؤ اللہ کے سامنے کیونکہ دوسروں کے سامنے تو ہم مسکراتے رہتے ہیں اور ہماری
مسکراہٹیں کوئی نہیں چھین سکتا۔ایک اور فضل یہ ہوا کہ اس سال کے دوران کا نو نائیجیریا) میں ایک نیا سکول کھولا گیا۔یہ
سکول آگے بڑھو کی سکیم سے پہلے کا ہے۔اس وقت تک تین سو سے زائد مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔سال رواں میں جونئی مساجد تعمیر
ہوئیں وہ میں بتا دیتا ہوں۔جزائر غرب الہند میں، ٹرینیڈاڈ میں ، تنزانیہ میں ، موروگورو میں نئی مسجد میں تعمیر ہوئی
ہیں۔ایسنس (امریکہ ) میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔اجے بو اوڈے نائیجیریا) کی
جس مسجد کا میں نے افتتاح کیا تھا ، وہ بہت بڑی جامع مسجد ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے دل ، ایسے سینے اور ایسی روحیں عطا کر رہا ہے کہ چھ ہزار میل دور بیٹھی
ہوئی ایک افریکن احمدی عورت نے اکیلے پچھپیں تمہیں ہزار پاؤنڈ خرچ کر کئے اجے بو اوڈے میں
احمد یہ جامع مسجد تیار کر دی جس کا مطلب یہ ہے کہ پانچ سات لاکھ روپیہ خرچ کیا۔افریقہ پیکس
(Africa speaks) میں اس تعمیر کی تصویر بھی آئی ہے۔یہ بھی اللہ کے فضل ہیں۔تحریک جدید کی طرف سے جو کتب شائع ہوئیں یا زیر تیاری یا زیر طباعت ہیں۔ان میں
سے ایک قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ ہے۔اس کی ہمیں بڑی ضرورت ہے کیونکہ افریقہ کے بہت
سارے ممالک فرانسیسی اقتدار کے ماتحت رہے تھے اور وہاں فرانسیسی بولی جاتی ہے وہ مکمل ہو چکا
ہے اور دیباچے کا ترجمہ کروایا جا رہا ہے۔اب شاید ہمیں چند مہینے انتظار کرنا پڑے تا کہ دو سال بچ
جائیں کیونکہ ہمارا نیا پر یس لگ رہا ہے اور یہ پریس اللہ کے فضل سے بڑا اچھا ہو گا۔باہر جو تین سال
میں کام ہوتا ہے وہ انشاء اللہ یہاں تین مہینے میں ہو جایا کرے گا۔انگریزی کا ترجمہ لاہور میں تین
سال میں تیار ہوا ہے۔حالانکہ انہوں نے بڑی محبت اور پیار سے قرآن کریم کا کام کیا ہے۔ہم ان
کے بڑے ممنون ہیں۔ان کو ہزار کام ہیں۔ایک تجارتی ادارہ ہے اور انہوں نے اپنے پیسے بھی
بنانے ہوتے ہیں یعنی با وجود تعلق اور پیار اور قرآن کریم کے کام کو پاک اور مقدس کام سمجھنے کے پھر
بھی تین سال لگ گئے۔یہاں ہمارا پریس جیسا لگا نا چاہئے اگر اللہ کی توفیق سے ویسا لگ جائے تو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶۳
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
میں نے اندازہ لگایا ہے کہ ہم تین مہینے میں تیار کر دیں گے۔اس کے لئے ہمیں اگر ایک سال بھی
انتظار کرنا پڑے تو کر لینا چاہئے کیونکہ ستا اور اچھار ہے گا اور تیار بھی جلدی ہو جائے گا۔جب میں لندن میں رہا تو اس کا رخانہ دار کے مینیجنگ ڈائر یکٹر کو ملا تھا۔وہ حیران ہو کر
پوچھنے لگا کہ اتنا بڑا پر لیں آپ نے لے کر کیا کرنا ہے۔میں نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ ساری دنیا
میں قرآن کریم کو پھیلا دیں۔یہ تو چھوٹا پر لیس ہے جو کہ ابھی اور بڑھے گا۔مشرقی افریقہ کی یوگنڈا کی زبان میں قرآن شریف مع تفصیلی نوٹس مکمل ہو چکا ہے۔پہلے
صرف پانچ پارے شائع ہوئے تھے۔اب تو مکمل ہو چکا ہے۔میں نے ابھی مشورہ نہیں کیا۔ان
سے پتہ کروں گا کہ یہ بھی اپنے پریس میں آسانی کے ساتھ چھپ سکتا ہے یا نہیں۔سواحیلی ترجمہ
قرآن کے دوسرے ایڈیشن کی طباعت کا انتظام کیا جا رہا ہے۔پہلے ایک ایڈیشن شائع ہوا تھا وہ ختم
ہو چکا ہے۔جو کتب شائع کی گئی ہیں ان میں سے ایک افریقہ کے نام محبت واخوت کا پیغام ہے۔میرا نوٹ ہے۔میاں مبارک احمد صاحب نے ”سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ب کتاب لکھی ہے۔یہ بھی انگریزی میں پانچ ہزار میں شائع کی گئی ہے اور بڑی اچھی کتاب۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کتاب ” میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں، دس ہزار کی تعداد
میں شائع کی گئی ہے۔اسلام اور عیسایت کا موازنہ اٹیلین زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع
کیا گیا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عربی پمفلٹ الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَة ” پانچ ہزار
کی تعداد میں شائع ہوا ہے۔اس میں عربی بولنے والے اسلامی ممالک کو یہ بتایا گیا ہے کہ غیر مسلم
ممالک اس معاملے میں تمہارے خلاف سب اکٹھے ہیں اور اکٹھے رہیں گے۔تمہیں ان سے کوئی
فائدہ نہیں۔تم اپنی زندگی اور بقا کی جدو جہد اور کوشش کے لئے آپس میں مل کر سکیمیں بناؤ۔ان کے
او پر انحصار نہ کرو۔وہ الکفر ملۃ واحدۃ ہے۔”امن کا پیغام اور حرف انتباہ یوگوسلاوین زبان
میں پانچ ہزار شائع کیا گیا ہے یہ ایک مختصری تقریر ہے جو میں نے اپنے ۱۹۶۷ء کے دورے کے
دوران لندن میں کی تھی۔اس میں ان کو پہلے مثالیں دی تھیں پھر میں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا
تھا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ تمہارے لئے دو راستے کھلے ہیں یا اپنے پیدا کرنے والے رب کی طرف
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶۴
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
واپس لوٹو یا تمہارا اللہ ناراض ہو کر تمہیں دنیا میں تباہ کر دے گا۔Total annihilation
( یعنی مکمل تباہی ) تم پر آئے گی۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشین گوئیوں میں
ہے۔اس کے مختلف زبانوں میں تراجم پہلے ہو چکے ہیں یوگوسلاویہ ایک کمیونسٹ ملک ہے جہاں
جماعت احمد یہ قائم ہو چکی ہے۔زیر طباعت لٹریچر
دعوۃ الا میر ٹرکشن زبان میں۔اس کے متعلق میں بتا دوں کہ لڑکی کے ایر پورٹ پر ہمیں بہت
شرمندہ ہونا پڑا۔ایک ترک دوکاندار کی طبیعت پر کچھ اثر ہوا۔وہ چوہدری محمد علی صاحب سے
پوچھنے لگی کہ یہ کون شخص ہے۔انہوں نے بتایا کہ امام مہدی آگئے ہیں اور یہ ان کے تیسرے خلیفہ
ہیں۔اس کا اُس نے جواب دیا میرے تو رونگٹے کھڑے ہو گئے۔بڑا شرمندہ کرنے والا جواب
تھا۔کہنے لگی۔اگر امام مہدی آگئے ہیں تو ہمیں کیوں پتہ نہیں لگا۔مطلب یہ تھا کہ تمہارا فرض تھا پھر
تم نے ہمیں کیوں نہیں بتایا۔اسی طرح اور بھی بہت ساری رپورٹیں ہیں۔پس وہ لوگ بڑی جلدی
مائل ہو جائیں گے۔وہاں کے ایک عالم سے ایک احمدی نے ان الفاظ میں کوئی بات کی تو وہ کہنے لگا۔تم ان
مرزا غلام احمد کی بات کر رہے ہو جو نبی تھے۔پھر وہ ترک عالم کہنے لگا وہ نبی تو تھے مگر تمہاری
جماعت نے ان کی وہ قدر نہیں کی جو کرنی چاہئے تھی۔اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ خدا کا ایک
پیارا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک محبوب ترین فرزند آیا لیکن تم نے دنیا کی طرف توجہ نہیں کی
، ہمارے پاس نہیں آئے۔پس دنیا تو ہمیں پکار رہی ہے۔ہمیں تو پنجابی محاورہ کے مطابق لنگوٹے کس لینے
چاہئیں۔“ جب تک ہم کامیاب نہیں ہو جاتے ہمیں آرام نہیں آنا چاہئے۔پوری تندہی سے کام
کرنا پڑے گا۔تو دعوۃ الا میر کا ترجمہ ٹرکش زبان میں ہورہا ہے۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا ترجمہ عربی اور فرانسیسی زبان میں پانچ ہزار کی تعداد سے شائع کیا جارہا ہے۔ادعية الرسول