کتب کی کثرت ِاشاعت سے مراد یہ ہے کہ نئے سے نئے علوم نکلیں گے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)۔۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
سواحیلی زبان میں تین ہزار کی تعداد میں شائع کی جارہی ہے۔حیات احمد عربی میں تین ہزار۔الحمد لله ما مسلمانیم “ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فارسی زبان میں
اقتباسات ہیں ایک ہزار کی تعداد میں شائع کیا جا رہا ہے۔( غالباً ایک ہزار غلطی سے لکھا گیا
ہے۔دس ہزار شائع ہونا چاہیے۔تحریک نوٹ کر لے )۔قبر مسیح انگریزی میں تین ہزار۔کفارہ
انگریزی میں تین ہزار۔عیسائیت پر ریویو انگریزی میں تین ہزار۔جو مختلف کتب کے تراجم تیار ہورہے ہیں۔ان میں اسلامی اصول کی فلاسفی“ کا ڈینش
زبان میں ترجمہ ، دعوۃ الامیر کا عربی اور فارسی زبان میں۔”ہم مسلمان ہیں" کا ترجمہ انگریز
زبان میں امن کا پیغام اور حرف انتباہ کا سپینش زبان میں اور اسلامی نماز کا سپینش میں۔وقف جدید
وقف جدید کا سال یکم جنوری سے شروع ہوتا ہے۔اللہ کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے اور
اسی پر کامل تو کل اور بھروسہ رکھتے ہوئے میں اگلے سال کے افتتاح کا اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ
مجھے بھی اور جماعت کو بھی ان ذمہ داریوں
کو سمجھنے اور نباہنے کی توفیق عطا کرے جو مصلح موعود رضی
اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ پیاری تحریک ہم پر ڈالتی ہے۔معلمین وقف جدید کی تعداد ایک سو تین ہے۔جن میں سے سولہ معلمین مشرقی پاکستان میں
کام کر رہے ہیں۔شعبہ ارشاد وقف جدید کے تحت چونتیس ہزار تین سو چھتر کتب اور رسائل وغیرہ
مختلف علاقوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔یعنی پاکستان کی مختلف زبانوں میں۔علاقہ نگر پارکر میں ہندو جن لوگوں کو اچھوت کہا کرتے تھے اور جب وہ مسلمان ہو جا ئیں تو
مسلمان ان کو بھائی کہتے ہیں۔خدا کا بڑا فضل ہے۔اس علاقے میں بڑی اچھی تبلیغ ہورہی ہے اور
بڑی کثرت سے لوگ احمدی ہو رہے ہیں۔میرا خیال ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں اچھوت ہندو،
مسلمان بھائی بن چکا ہے۔آٹھ معلم وہاں کام کر رہے ہیں۔وہاں جو ہمارا نیا مسلمان بھائی بنتا
ہے، وہ بڑے شوق سے اپنے بچوں کو قرآن کریم پڑھاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں اس میں بڑی
برکت ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم ان پڑھ ہیں اور بڑے ہو گئے ہیں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶۶
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
بچے پھر ہندو بنیں یا ہندؤں کا اثر قبول کریں۔اس واسطے تم ان کو پڑھاؤ۔وہ ہم سے بڑے آدمی
مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان بچوں
کو قرآن کریم پڑھاؤ اور اسلام کی تعلیم دو۔فضل عمر فاؤنڈیشن
فضل عمر فاؤنڈیشن کا افتتاح ۱۹۶۵ء کے جلسے میں کیا گیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا۔ایک بات اس وقت تو میں نے ظاہر نہیں کی اب بتا دیتا ہوں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جب خلافت کے مقام پر کھڑے کئے گئے تو سارے مخالف اندرونوں نے کہا۔ایک بچے کو بٹھا دیا
ہے۔اس نے کیا کام سنبھالنا ہے۔پھر وہی بچہ جب الہی تقدیر کے مطابق ۱۹۶۵ء میں ہم سے جدا
ہوا تو کہنے لگے بڑا ذہین، بڑا صاحب فراست، بڑا عالم ، بڑامد براور بڑ انتظم جماعت سے علیحد
ہو گیا ، اب دیکھنا ان کا کیا حشر ہوتا ہے۔۱۹۱۴ء میں وہ نا قابل اعتناء بچہ تھا اور ۱۹۶۵ء میں وہ ایک
ایسا بت بن گیا تھا ( غیروں کی نگاہ میں ، ہماری نگاہ میں نہیں ) کہ وہ خیال کرتے تھے کہ اب وہ بت
نہیں ہے تو جماعت ختم ہو جائے گی لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے عمل سے اور اپنی رحمتوں کے جلوے دکھا
کر جماعت کو کہا کہ ۱۹۱۴ء کا بچہ بھی میری انگلیوں میں ہتھیار بن کر اٹھایا گیا تھا اور ۱۹۶۵ء میں بھی
وہ میرا پیارا تھا جس کو میں نے اپنے پاس بلا لیا۔پھر میں نے ایک اور ذرہ ناچیز کو پکڑا، وہ بھی میری
انگلیوں میں ہے۔۱۹۱۴ء میں بھی تم ایک کو نا اہل کہتے رہے تھے ۱۹۶۵ء میں بھی کہہ لو ، کوئی فرق
نہیں پڑتا۔ان لوگوں کو دکھانے کے لئے چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے ذہن میں یہ تجویز
بیج کے طور پر آئی اور اعلان ہوا۔اب خدا تعالیٰ نے یہ نظارہ دکھانا تھا کہ تم کہتے تھے جماعت بت پرستی کے اصول پر قائم ہے
اور بڑا شور مچارہے تھے کہ گڑی بن گئی ، گڈی بن گئی۔آؤ میں تمہیں یہ بتا تا ہوں کہ یہ جماعت
ہماری محبت کی بنیاد پر قائم ہے۔اس وقت انگلستان کی جماعتوں نے جو وعدے کئے اور بعد میں جو وصولیاں ہوئیں وہ
اکیس ہزار کی تھیں۔پھر میں نا اہل، میں نے تو اہلیت کا دعوی ہی
کبھی نہیں کیا کبھی مجھے کچھ کہتے ہیں تو
ہنسا کرتا ہوں کہ اگر میں نے کوئی دعوی کیا ہوتا پھر تم الزام لگاتے تو مجھے فکر اور تشویش ہوتی۔میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶۷
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
نے دعوی کبھی کوئی کیا نہیں، مجھے تو فکر نہیں۔تو وہی نا اہل اور واقعی میں تو نا اہل تھا۔اللہ تعالیٰ اگر
اہلیت نہ دے اور اتنی نہ دے جتنی اسے چاہئے تھی تو آدمی کیا کر سکتا ہے۔وہ جماعت جن کے اوپر
اتنے اور بار ہیں۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے چندے ابھی ختم ہوئے تھے۔دو گھنٹے میں ان کے پاس
ٹھہرا اور ان
کو کہا پچاس ہزار کے مقابلے میں تمیں ہزار سے زائد وعدے ان دو گھنٹوں میں آچکے
تھے۔اس وقت وہ اڑتالیس ہزار سے اوپر نکل گئے ہیں اور اٹھارہ ہزار سے اوپر نقد جمع ہو چکا
ہے۔تین سال میں فضل عمر فاؤنڈیشن کا اکیس ہزار ہوا تھا۔اس وقت جماعت میں اتنی طاقت۔پھر اللہ تعالیٰ نے مال میں برکت ڈالی۔چار پانچ سال بڑا عرصہ ہوتا ہے۔مالوں میں اس
نے بے شمار برکت ڈالی۔اس لحاظ سے بھی ان کو کہیں کا کہیں لے گیا۔قربانی دینے والے دلوں
کے احساس میں بھی برکت ڈالی اور انہوں نے کہا اکیس ہزار پر ہم نے نہیں ٹھہرنا۔چنانچہ اب
اڑتالیس ہزار تک پہنچ چکے ہیں اور ابھی کام جاری ہے۔میں نے انہیں کہا تھا چلنے سے پہلے چند
دنوں میں دس ہزار نقد دو کیونکہ میں افریقہ والوں کو اس عرب شاعر کی طرح یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں
نے تمہارے ہاں میڈیکل سنٹر اور سکول کھولنے ہیں۔میں ہوں بڑا امیر مگر میری ساری دولت
وعدوں پر مشتمل ہے، نقد کوئی نہیں۔ان وعدوں کے ساتھ میں میڈیکل سنٹر تو نہیں کھول سکتا نہ
سکول کھول سکتا ہوں۔مجھے نقد چاہئے۔پس چند دنوں میں مجھے دس ہزار نقد دو تا کہ جب خدا میرا
یہ کام شروع کرنا چاہے تو میں ادھر اُدھر نہ دیکھوں۔میرے پاس رقم ہونی چاہئے۔چنانچہ چند
دنوں کے بعد جب میں نے لندن کو چھوڑا تو وہاں دس کی بجائے ساڑھے گیارہ ہزار نقد جمع ہو گئے
اور اب نقد اٹھارہ ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔اتنے پیارے ہیں آپ، آپ کی کوئی قیمت نہیں۔دنیا
کے سارے جواہر ایک مخلص احمدی کے دل کو نہیں خرید سکتے۔یہ میں پاؤنڈوں میں بات کر رہا
ہوں۔اکیس ہزار پاؤنڈ ، پچاس ہزار پاؤنڈ۔اٹھارہ ہزار پاؤنڈ جمع ہو چکا ہے۔مجھے ایک دوست نے لکھا کہ میں نے اپنی شادی کے لئے کچھ رقم جمع کی ہوئی تھی ادھر آپ کا
خط آ گیا۔(اب میں نے کچھ خط لکھے تھے کہ جو وعدے کئے ہیں، وہ پورے کرو۔مجھے پیسوں کی
خدا کے لئے ضرورت ہے۔) لکھتا ہے۔آپ کا خط آیا تو میں نے وہ رقم جو شادی کے لئے جمع کی
تھی ، نصرت جہاں ریز روفنڈ میں دے دی اور اپنی شادی ملتوی کر دی۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶۸
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
گورنمنٹ کو ان کے اداروں پولیس وغیرہ نے رپورٹ کی کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ میں
سے بھٹو صاحب کی پارٹی کو دے رہے ہیں۔ایک مولوی صاحب نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ نصرت
بھٹو کے نام پر یہ فنڈ جاری کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی عقلیں تیز کرے۔میں گورنر صاحب سے
ملنے گیا ان کو میں نے کہا آپ کے پاس ایسی رپورٹیں آئیں ہیں، میں آپ کو بتا تا ہوں پرسوں
میرے پاس یہ خط آیا کہ میں نے اپنی شادی ملتوی کر دی ہے اور پیسے فنڈ میں دے دیئے۔جو اتنے
مخلص اور اسلام کا در در کھنے والے دل ہیں آپ سمجھتے ہیں کہ ہم احمق اور بے ایمان اور ظالم لوگ
ہیں جو ان کا پیسہ سیاست کے اوپر خرچ کر دیں گے۔کہنے لگے میرے پاس رپورٹ تو آئی
تھی۔میں نے کہا پھر غلط آئی تھی۔میں بڑی عاجزی کے ساتھ حکومت کے کانوں اور آنکھوں کی خدمت میں یہ عرض کروں گا
کہ آنکھیں کھلی رکھو اور کان بھی کھلے رکھو۔اپنی آنکھوں اور کانوں کو صحت مند رکھو۔آنکھ اور کان کی
دو قسم کی بیماریاں ہوتی ہیں کبھی تو آنکھ جو چیز سامنے ہوتی ہے اس کو دیکھ نہیں سکتی ، کبھی دن رات کو
نہیں دیکھتی۔اس کو ہم کہتے ہیں کہ نظر کمزور ہوگئی۔کبھی صرف رات کو نہیں دیکھتی۔اس کو لوگ
اندھرا تا کہتے ہیں۔ایک آنکھ کی بیماری یہ ہے کہ جو چیز نظر نہیں آ رہی ہوتی وہ ان کو نظر آتی ہے مثلاً
ایک ایسی بیماری ہے جس میں ایک چیز کو وہ دو دیکھیں گے۔کان کبھی بہرا ہوتا ہے اور وہ سنتا ہی نہیں۔کبھی اس میں بیماری ہوتی ہے۔آواز میں
نہیں ہوتیں مگر کان شاؤں شاؤں بول رہے ہوتے ہیں۔لگتا یہ ہے کہ یہ لوگ جن کو صحت مند آنکھ
اور کان ہونا چاہئے تھا۔ہر دو لحاظ سے یہ دونوں چیزیں بیمار پڑ گئی ہیں اور چار بیماریوں سے ملوث
ہیں۔ہم تو حقیر جماعت ہیں ، دعا کر سکتے ہیں۔آپ بھی دعا کریں میں بھی دعا کرتا رہتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ ان کو ان چاروں بیماریوں سے بھی شفا عطا فر مادے۔فضل عمر فاؤنڈیشن اس خیال کے اوپر اللہ تعالیٰ کا ایک تازیانہ تھا جو کہتے تھے کہ اب
جماعت مر جائے گی۔خدا نے کہا کہ جماعت اتنی قربانیاں پہلے دے رہی ہے۔آؤ تمہیں ایک
نظارہ دکھاؤں۔یہاں پاکستان میں فضل عمر فاؤنڈیشن کی پچیس لاکھ کی تحریک تھی لیکن ستائیس لاکھ
ہو گئے۔وہاں انگلستان میں اکیس ہزار پاؤنڈ وعدے اور وصولی ہوئی۔اب میں نے تحریک کی تو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۶۹
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
پچاس ہزار پاؤنڈ کے قریب پہنچ گئے۔یہ تو خیر بعد کی بات ہے لیکن وہاں اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ
جماعت مری نہیں۔جس کے جسم میں خون نہیں ہوتا وہ بلڈ بنک میں جا کر خون
کا عطیہ نہیں دیا کرتا۔اس جسم میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتوں کا خون ہے۔جب بھی اللہ تعالیٰ کا نظام اپنے
بلڈ بنک کے لئے ان سے خون طلب کرے گا۔یہ خون دیں گے۔یہ تو وہ تھے جو کہتے تھے کہ
جماعت مرگئی کیونکہ ان کا وہ امام نہیں رہا جس کی وجہ سے وہ زندہ تھے۔پھر وہ لوگ جو کہتے تھے کہ
جماعت مرجائے گی کیونکہ ایک نا اہل امام بنا دیا گیا۔ان کے لئے خدا نے اب میرے دماغ میں
نصرت جہاں ریز روفنڈ کی تحریک ڈالی۔میں ایک مثال دے رہا ہوں۔اس وقت جبکہ کہا گیا تھا کہ
جماعت مرگئی تو انگلستان کی چھوٹی سی جماعت نے اکیس ہزار پاؤنڈ یعنی چار لاکھ روپے سے اوپر
چندہ دیا۔جیسا کہ میں نے کہا انہوں نے خون کا عطیہ دیا اور جس جماعت کو کہا تھا کہ یہ مر جائے گی
کیونکہ امام نا اہل اور بالکل ناکارہ ہے، اس جماعت کو پانچ سال کے بعد اس شکل میں دکھایا کہ
بس ہزار پاؤنڈ سے چھلانگ لگا کر وہ پچاس ہزار پاؤنڈ تک اپنی قربانی میں علاوہ لازمی چندوں
کے پہنچی ہوئی تھی۔خدا نے کہا کہ میں حیسی و قیوم ہوں۔میں زندہ کرتا، زندہ رکھتا اور قائم رکھتا ہوں۔میں
نے تمہیں یہ طاقت نہیں دی کہ تم کسی کو زندہ کر سکو یا زندہ رکھ سکو۔میں نے اپنے مسیح کو ان بشارتوں
کے مطابق کہا جو میں نے اپنے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دی تھیں کہ ایسی جماعت دوں گا جن کی
زندگی میں خود بنوں گا اور جن کا سہارا میں ہوں گا۔انسان تو عاجز ہے۔اس کو اپنے عجز کا ہی اقرار کرنا چاہئے لیکن اس عاجز انسان کو اللہ تعالیٰ کو
عاجز قرار نہیں دینا چاہئے نہ اس کو عاجز ہونے کا اعلان کرنا چاہیے۔جب دنیا یہ کہتی ہے کہ خدا عاجز
ہے تو خدا اپنی قدرت کا نظارہ دکھاتا ہے۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ (الرحمن:۳۰) ہر روز ایک نئی
شکل میں وہ ہمارے سامنے آتا ہے۔غیر محدود قدرتوں کا مالک ہمیں غیر محمد ودجلوے دکھاتا ہے۔ہم نے تو اپنی ان آنکھوں سے اپنے پیدا کرنے والے رب کو دیکھا ہے اور اس کی عظمت
اور جلال کو اپنے خون کی رگوں میں بہتے ہوئے دیکھا ہے۔دنیا کے نعروں کا جماعت پر کیا فرق پڑا
یا کیا پڑسکتا ہے۔جب کہ میں نے بتایا ہے اللہ تعالیٰ آپ
کو ہمیشہ ہی اس مقام پر کھڑا کرے۔میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)۔۴۷۰
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
یہ مبالغہ نہیں کر رہا۔خلیفہ تو میں اب بنا ہوں۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہو گیا۔پچھلے تمہیں سال سے
میرے سوچ و بچار میں یہ ہے اور میں اُس وقت بھی کہا کرتا تھا کہ ساری دنیا کی دولت ایک احمدی
کی قیمت بھی نہیں بنتی۔دنیا تمہیں نہیں پہچانتی اور تمہیں اس کا کوئی فکر نہیں ہونا چاہئے۔اللہ جس
نے تمہیں وہ بنایا جو تم ہو ، جب اس کی محبت تمہیں مل جاتی ہے تو اور کا خیال کوئی نہیں۔لیکن دنیا
تمہیں پہچانے گی ، اس لئے نہیں کہ دنیا کی عزتوں کی خواہش تم رکھتے ہو ، نہ اس لئے کہ دنیا کا
اقتدار تم حاصل کرنا چاہتے ہو۔دنیا اس لئے تمہیں پہچانے گی کہ خدا نے کہا کہ میں نے تمہیں دنیا کا
خادم بنایا اور کوئی آتا ہے جو اپنے خادم کو نہیں پہچانتا پھر اچھے خادم کو۔تم تو دنیا کے اچھے خادم ہو۔آج نہیں تو کل دنیا تمہیں پہچانے گی۔اس واسطے میں بار بار کہ رہا ہوں کہ دنیا تم سے جو مرضی ہے
دشمنی کرتی رہے تم کسی کے دشمن نہیں ہو۔تم تو خادم ہو اور خادم کو آقا بہر حال پہچانتا ہے اور اس کی
تعریف کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ہمیں اس کی ضرورت نہیں لیکن اپنے وقت پر یہ چیز ہمیں مل جائے
گی۔انشاء اللہ تعالی۔فضل عمر فاؤنڈیشن کی ساری دنیا کی وصولی بتیس لاکھ چونسٹھ ہزار تھی۔کل نفع نقدی کی صورت
میں چار لاکھ چھ ہزار ہے کیونکہ بہت ساری رقم یہ نفع آور کاموں پر لگاتے ہیں۔کیپیٹل ایپریشی ایشن
(Capital Appreciation) یعنی بعض چیزیں جو خریدی گئیں اور ان کی اس وقت قیمت
بڑھ چکی ہے یا کچھ شیئر (Share) خرید کے اور ان کی قیمتیں بڑھ گئیں۔اس لحاظ سے نفع چار لاکھ
ستاسی ہزار ہے۔لندن میں وہاں کے چندے کی ان ویسٹ منٹ (Investment) کی گئی تھی۔دو مکانات خریدے جاچکے ہیں اور ایک کے خریدنے کا انتظام ہو رہا ہے۔لائبریری کی سکیم تھی۔آپ نے دیکھا ہو گا بڑی خوبصورت بن رہی ہے اور اس کے لئے ہم
کتابوں کا بھی سوچ رہے ہیں۔جو آیات قرآنی میں نے پڑھی تھیں۔ہمیں اس طرف بڑی توجہ
کرنی پڑے گی۔اتنا تو ہمارے پاس ابھی مال نہیں اس واسطے جن دوستوں کو میں نے کتابوں کی
رستیں بنانے پر لگایا ہے ان کو میں نے کہا ہے کہ ایک یا دو مضمون لے لو۔اُن مضامین سے متعلق
دنیا کی بہترین اور اس کثرت سے کتابیں ہوں کہ پاکستان میں اس مضمون میں جو بھی دلچسپی لے
اُس کو مجبور ہو کر ہمارے پاس آنا پڑے اور پاکستان میں اور کہیں وہ کتاب نہ ملے۔انشاء اللہ ایسا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
ہو جائے گا اور ہر سال ترقی ہوتی چلی جائے گی۔۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار
عیدین کے خطبات کی پہلی جلد شائع ہو چکی ہے ، یہ بھی دوست خریدیں۔حضرت مصلح موعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سوانح حیات کا مسودہ قریباً تیار ہے۔علمی اور تحقیقاتی تصانیف کا مقابلہ ہر سال
ہوتا ہے۔اس سال کے انعامی مقابلہ میں گیارہ مقالہ جات کے وعدے ہیں جن میں سے تین
مقالے موصول ہو چکے ہیں باقی کو بھجوانا چاہیے۔زیادہ دوستوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت دوست صرف اس خیال سے اس میں حصہ لیتے ہیں کہ شاید ہمیں انعام مل
جائے۔ایک ہزار روپیہ انعام کی لالچ نہ کریں۔جو اس طرف متوجہ ہوں گے ان کا علم بہت بڑھے
گا۔کئی ہزار احمدی بی۔اے ہے۔یعنی بی۔اے یا بی۔اے سے او پر جس کی تعلیم ہے مثلاً ایم۔اے
یا ڈاکٹر وغیرہ یا جو اس سے زیادہ تعلیم سبھی جاتی ہے، ان
کو توجہ کرنی چاہیے۔انعام ملے یا نہ ملے۔تحقیق کے بعد، بڑی محنت سے راتوں کو جاگ کر اور کتب پڑھ کر مقالہ لکھنا یہ خود ایک انعام ہے۔وقف عارضی
وقف عارضی کے نئے فارم دو ہزار تین کے پہنچ چکے ہیں۔یہ بڑی مفید اور اچھی سکیم ثابت
ہوئی ہے۔بڑی مؤثر ہے اور اس کے بڑے اچھے اثر نکل رہے ہیں۔گذشتہ سال مردوں کے
بائیس سو چون وفود بھجوائے گئے ( یعنی پنتالیس سو افراد پر مشتمل ایک وفد دو واقفین پر مشتمل ہوتا
ہے۔بعض دفعہ ایک رہ جاتا ہے لیکن دو ہی جاتے ہیں اور بنائے بھی دو ہی جاتے ہیں۔مستورات
کے پانچ سوسات وفود بھجوائے گئے۔مستورات کے لئے ہم نے یہ قانون بنایا ہے کہ ان کو ا کیلئے
نہیں بھیجنا، نہ ایک نہ دو، وقف عارضی پر یا تو عورت اپنے بھائی کے ساتھ جائے لیکن زیادہ بہتر یہ
ہے کہ اپنے خاوند کے ساتھ جائے یا ہم ان کو ان کے اپنے شہر اور حلقے میں لگا دیتے ہیں اور اپنے ؟
گھر میں رہ کر وہ کام کرتی ہیں۔مردوزن ہر دو کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔وقف بعد ریٹائر منٹ
ایک سو چودہ دوستوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد وقف کیا ہے۔اللہ کا شکر ہے کہ ان میں سے
اکثر نو جوان ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد آج سے پندرہ یا بیس سال بعد وہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۷۲
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
ہمیں ملیں گے۔جو جلدی ریٹائر ہونے والے ہیں ان کی تعداد اتنی زیادہ نہیں اور جو فوری ضرورت
ہے اس کی تعداد زیادہ ہے۔بہت سے تو ایسے مخلص ہیں جو کہتے ہیں کہ جب آپ کہیں ہم استعفی
دیں گے اور کام کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے بڑے اچھے دل دیئے ہیں لیکن سوائے اشد ضرورت
کے میں نہیں چاہتا کہ ان کو اکھیڑوں کیونکہ وہ بھی جماعت کے لئے خدمت کر رہے ہیں۔ایسے
لوگ دس فیصد حصہ وصیت کا دے رہے ہوتے ہیں اور دوسرے چندے بھی دیتے ہیں۔اپنے شہر،
گاؤں قصبے اور ضلع کو انہوں نے سنبھالا ہوا ہوتا ہے۔اس کو مدنظر رکھنا چاہیے۔بہر حال آدمیوں کی
بہت ضرورت ہے۔تعليم القرآن
کچھ جماعتیں رپورٹیں بھجوا رہی ہیں، کچھ ست ہیں۔ہفتہ قرآن مجید بھی منایا گیا جس سے کافی
فائدہ ہوا۔تعلیم القرآن کلاس منعقد کی گئی جس میں صرف پانسو تیر ہ طلبہ اور طالبات شریک
ہوئیں۔میں نے امرائے اضلاع کو کہا تھا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے۔شاید میں نے امرائے اضلاع
کی میٹنگ میں کہا ہو۔اب میں جماعت کے سامنے ان کو ذمہ دار قرار دیتا ہوں۔اس کلاس میں
با قاعدہ سکیم کے ماتحت نمائندے آنے چاہئیں مثلاً چاہے آپ شروع میں دس قریب قریب کی
جماعتوں کا ایک نمائندہ بھیجیں اور وہ وہاں جا کر کام کرے۔اول تو یہ ہے کہ ہر گاؤں کا آئے یہ ٹھیک
ہے کہ اس کے نتیجہ میں ایک ہزار مرد آئے گا۔اس دفعہ کل تعداد پانچ سو سے اوپر تھی۔مرد سوا دو سو کے
قریب تھے اور لڑکیاں زیادہ تھیں وہ آپ سے آگے بڑھ رہی ہیں اور یہ شرم کی بات ہے کہ مردوں سے
لڑکیاں آگے بڑھ جائیں۔بہر حال آگے بڑھ رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے۔اگر ہر جماعت
سے ایک نمائندہ بھی آئے تو ایک ہزار آنا چاہیے لیکن لاہور سے ایک کا کیا مطلب؟ راولپنڈی، پشاور
سے ایک کا کیا مطلب؟ وہاں کے تو ہر محلے سے ایک دو آ بھی سکتے ہیں اور آنے بھی چاہئیں۔اس
طرح یہ پندرہ سو کی تعداد بن جائے ہیں سو کی بن جائے۔سوا دوسو تو کچھ بھی نہیں۔اے امرائے اضلاع ! اگر آپ نے ہی کیا ہے تو میں آپ کے ذریعہ آپ کو سزا دوں گا اور
آپ کی ساری جماعت کو بھی۔سزا یہ دوں گا کہ جب وہ کلاس ہو گی تو میں کہیں ادھر اُدھر ہو جایا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۷۳
۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب
کروں گا اور ان سے نہ ملوں گا۔میں اس رنگ میں بھی غصے کا اظہار کر سکتا ہوں اور بعض دفعہ
کیا کرتا ہوں لیکن میری خواہش یہ ہے اور اُسی کے لئے جماعت کو پیدا کیا گیا ہے اور یہی حقیقی
ذمہ داری ہے جو ان کمزور کندھوں پر ڈالی گئی ہے کہ جماعت میں زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی
تعلیم کو پھیلایا جائے اور زیادہ سے زیادہ ہمارے بھائی اور بہنیں قرآن کریم سے واقف ہوں۔محض ترجمہ بھی کافی نہیں، محض پرانی تفسیروں کو تھوڑا سا پڑھ لینا کافی نہیں۔بعض دفعہ جب
پوری توجہ ہو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک صفحہ بھی پڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔اس
لئے کہ اُس صفحے میں دوسو نیا مضمون دماغ میں آجاتا ہے۔ہر سطر میں دو دو مضمون ہوتے ہیں۔عجیب انسان تھے۔اصل ، اصل شاگرد تھے۔کتابیں پڑھ کر ہمارا ذہن ایک اور فیصلہ کرتا ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی اور بچے اور اصل شاگر د حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ہی تھے۔دوسری کتابوں سے مقابلہ کر کے دیکھ لیں۔میں صبح اٹھا ہوں تو میری طبعیت میں کچھ کمزوری تھی۔دراصل نومبر میں میں بہت بیمار رہا ت
پہلے فلو اور پھر نقرس کا حملہ ہوا۔اللہ نے فضل کیا۔پرسوں تو میری صحت اتنی اچھی تھی کہ میں سمجھتا
تھا بہت ہی اچھی ہے لیکن یہ کمزوری کوفت کا اثر ہے۔اب ایک حصہ رہ گیا ہے۔میرے دماغ نے
فیصلہ کیا تھا کہ یا آج کہہ جاؤں گا یا کل کی تقریر میں اس کا حصہ بنالوں گا۔اللہ تعالیٰ کی منشاء یہی
معلوم ہوتی ہے کہ کل کی تقریر کا حصہ بنالیا جائے۔(رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
لدلد
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)