آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان اور ہر زمانہ کے لئے رحمت بن کر مبعوث ہوئے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۷۵
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان اور ہر زمانہ
کے لئے رحمت بن کر مبعوث ہوئے
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں:
وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ١٠٨)
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا
پھر حضور انور نے فرمایا:۔(بنی اسراءیل : ۸۳)
ہمارے محبوب ! ہمارے آقا! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام بنی نوع انسان کے
لئے اور ہر زمانہ کے لئے رحمت بن کر مبعوث ہوئے تھے۔اس لئے آپ کی نظر محدود نہیں تھی۔آپ کی توجہ محدود نہیں تھی۔آپ کی دعائیں کسی خاص قوم یا زمانہ تک محدود نہیں تھیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام مکان کے لحاظ سے ان حدود سے باہر نہ دیکھ سکے، جن حدود کے
اندر بنی اسرائیل قیام کرتے تھے اور نہ اس زمانہ سے پرے ان کی نگاہ جاسکی جس زمانہ سے یا جس
وقت سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہوئے۔آپ کے زمانہ سے ورے دورے حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی نظر رہی۔مگر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے تھے۔انسان کے
زمین پر پیدا ہونے سے قبل، بلکہ جب سے کہ یہ عالم بنا اس وقت سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کے فیوض جاریہ دوسری مخلوق پر بھی اپنا اثر کر رہے تھے، اُن پر بھی برکتیں نازل کر رہے تھے۔کیونکہ دوسری ساری مخلوق انسان کے لئے بنائی گئی تھی۔یہ چاند یہ سورج یہ ستارے اور ستاروں کا
یہ خاندان اور جو کچھ اس عالمین میں ہے وہ اس لئے بنا کہ اس زمین پر اچھے نیک اور مفید اثر ڈالے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
تا کہ انسان اُن سے فائدہ اُٹھائے انسانیت انسانوں کے سرتاج اور انبیاء کے فخر ( صلی اللہ علیہ وسلم )
کے حسن واحسان کے جلوے دیکھنے کے قابل ہو جائے۔چونکہ حضرت نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم کے فیوض روحانیہ کسی ایک قوم کے لئے یا کسی ایک
زمانے کے لئے نہیں تھے بلکہ تمام بنی نوع انسان نے آپ کے فیوض سے حصہ لینا تھا۔اس لئے یہ
سوال پیدا ہوتا ہے کہ بشر کی حیثیت سے تو آپ نے اس زمین پر ایک محدود وقت میں یہ زندگی
گزاری۔پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار سے آپ کو ہم سے واپس لے لیا اور عرش پر اپنی
دائیں جانب پوری عظمت اور جلال کے ساتھ بٹھا دیا کیونکہ آپ کے وجود میں اللہ تعالیٰ کی صفات،
اس کی عظمت اور جلال کا کامل انعکاس تھا۔وہ جس کا تھا اُس کے پاس چلا گیا لیکن وہ جہاں بھی تھا
اور جس کے لئے پیدا کیا گیا تھا یعنی انسانیت اس کو وہ کھولا نہیں، بلکہ ہر قوم تک ہر زمانے تک اس
کی محبت اور اس کی رحمت کی موجیں جوش مارتی ہوئی پہنچیں اور انسان نے اُن سے فائدہ اُٹھایا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بشارت بھی دی تھی کہ آپ کے ذریعہ
تمام اقوام عالم تمام بنی نوع انسان وحدت اجتماعی کی شکل اختیار کریں گے اور ایک خاندان بن
جائیں گے۔یہ دُنیامت واحدہ بن جائے گی۔پاکستان اور ہندوستان اور چین اور روس اور یورپ
اور امریکہ اور جزائر کے رہنے والوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔مثلاً ایک خاندان کے افراد مختلف
جگہوں پر رہتے ہیں مگر بوجہ اس کے کہ وہ مختلف جگہوں پر رہتے ہیں، وہ مختلف خاندان نہیں بن
جاتے۔افراد تو وہ اسی ایک خاندان کے ہوتے ہیں۔غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملتِ واحدہ کا وعدہ دیا گیا تھا لیکن آپ کی نشاۃ اولی
میں، پہلے زمانہ میں، جو اسلام کی ترقی کا زمانہ تھا، اس میں ایسے اسباب ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے
کہ تمام بنی نوع انسان ایک قوم بن جائے۔اس وقت نہ تار تھی ، نہ ڈاک تھی نہ کتب کے شائع
ہونے کا انتظام تھا، نہ انسان چند گھنٹوں میں ساری دُنیا کا چکر لگا سکتا تھا۔اس واسطے اس زمانے کو
ہمارے اسلامی لٹریچر نے ( یعنی ہمارے علماء اور اولیاء نے جو کتب لکھی ہیں اور آراء ظاہر کی
ہیں،اس میں انہوں نے ) اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ آپ کا وہ زمانہ تکمیل ہدایت کا تھا۔قرآن کریم ایک رحمت اور شفاء کی حیثیت میں ، ایک کامل اور مکمل شریعت کا حامل بن کر دُنیا کی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
CLL
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
طرف نازل ہوا اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں قرآن کریم کے ہر حکم پر
عمل کر کے ایک حسین اسوہ بنی نوع کے ہاتھ میں دیا لیکن امریکہ کے رہنے والوں تک اُس وقت وہ
آواز نہیں پہنچ سکتی تھی کیونکہ اس وقت ایسے وسائل اور ذرائع نہیں تھے لیکن وعدہ تھا کہ انسانیت کو
ایک خاندان بنا دیا جائے گا۔ایک قوم بنا دیا جائے گا۔یہ دنیا ملت واحدہ بن جائے گی۔دوسرے
تمام ادیان جو ہیں اُن کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ مٹ جائیں گے۔اُن کی ضرورت نہیں رہے
گی۔جس طرح کھنڈرات ہوتے ہیں اس طرح شاید ان کے نشان باقی رہ جائیں گے۔شاید
ہزاروں کی تعداد میں عیسائیت پر ایمان لانے والے باقی رہ جائیں یا ہزاروں کی تعداد میں یہودی
باقی رہ جائیں یا ہندو یا دھریت پر دھر یہ قائم رہیں۔دھریت اگر چہ لامذہبیت کا نام ہے لیکن
بہر حال ان کے کچھ اصول ہیں جن کے مطابق وہ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ وعدہ نہیں تھا کہ بطور مذہب کے صرف اسلام باقی رہ جائے گا۔اگر محض یہ
وعدہ ہوتا تو اس صورت میں بھی پورا ہو جاتا کہ اسلام کے علاوہ تمام مذاہب ختم ہو جاتے۔ان کا اثر و
رسوخ قائم نہ رہتا لیکن دھریت قائم رہتی۔دھریت اس معنی میں تو مذہب نہیں ہے۔یہ وعدہ نہیں
تھا۔یہ بشارت نہیں تھی بلکہ بشارت یہ تھی کہ اتنی بھاری اکثریت انسانوں کی جن میں امریکہ میں بسنے
والے، افریقہ میں بسنے والے، یورپ میں بسنے والے، ایشیا میں بسنے والے، روس میں بسنے والے،
چین میں بسنے والے، جاپان میں بسنے والے ، آسٹریلیا میں بسنے والے ، نیوزی لینڈ میں بسنے والے
اور دیگر جزائر میں بسنے والے سارے شامل ہیں۔وہ عیسائی ہوں، یہودی ہوں، بد مذہب ہوں یا
لامذہب دھریے ہوں ان سب کے متعلق یہ بشارت تھی کہ کسی عقیدے یا خیال یا مذ ہب یا اصول کا
انسان یا گروہ یا جماعت جو اسلام کے مخالف ہے وہ باقی نہیں رہے گا۔کھنڈر باقی رہتے ہیں قلعہ تو
باقی نہیں رہتا۔جو کھنڈر باقی ہوتا ہے اس کو شہر تو کہ سکتے ہیں آباد نہیں کہہ سکتے۔غرض نشان کے طور
پر جہاں لوگوں کے لئے عبرت کا مقام بننے کے لئے کچھ نشان رہ جائیں گے سینکڑوں کے تعداد میں
شاید ہزاروں کی تعداد میں ممکن ہے لاکھ ڈیڑھ دو لاکھ بھی ہوں مگر لاکھ ڈیڑھ دو لاکھ دنیا کی آبادی
میں کوئی بڑی تعداد نہیں ہوتی۔پس یہ بشارت تھی نشاۃ اولیٰ میں جب حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہدایت کومکمل کر کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اس کی اشاعت کے کام میں مصروف ہوئے (اشاعت کے کام میں تو شروع سے مصروف تھے لیکن
تکمیل دین آپ کی زندگی کے آخری حصے میں ہوئی اور پھر آپ کے خلفاء نے اس کام کو جاری کیا
جس کے نتیجہ میں اسلام اس وقت کی معروف دنیا میں پہنچ گیا لیکن چونکہ وسائل اور ذرائع نہیں
تھے۔دنیا میں بہت سی جگہوں پر انسان بستے تھے اور دوسری جگہوں پر بسنے والے انسانوں کو اسلام کا
علم ہی نہ تھا۔انسان یہ جانتا ہی نہیں تھا کہ امریکہ اور آسٹریلیا میں اور نیوزی لینڈ میں اور افریقہ کے
ان جنگلات میں ( جہاں لوگ بالکل غیر مہذب زندگی گزارر ہے تھے ) انسان بس رہے ہیں۔غرض تکمیل ہدایت تو ہو گئی لیکن اشاعت تکمیل ہدایت کا جو وعدہ تھا وہ عملاً اُس وقت پورا
نہیں ہوا اور نہ ہو سکتا تھا۔کیونکہ اُس وقت ذرائع نہیں تھے لیکن یہ وعدہ تھا کہ قیامت سے پہلے
اسلام کے ذریعہ تمام بنی نوع انسان کو ملت واحدہ میں جمع کر دیا جائے گا۔ہو
ہمارے بزرگوں نے آیت کریمہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: ١٠) یعنی محمد رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لئے مبعوث کیا گیا ہے کہ آپ اسلام کو تمام خیالات اور ادیان پر غالب
کریں اور دہریت بھی اور مختلف مذاہب بھی قریباً ختم ہو جائیں یا جن کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ
گے۔میں کہوں گا ختم ہو جائیں اور صرف اسلام باقی رہ جائے وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمُ لَمَّا
لحَقُوا بِهِمْ (الجمعة : ۴) میں بھی اللہ تعالیٰ نے اسی طرف اشارہ فرمایا ہے اس کے متعلق
ہمارے بزرگوں نے لکھا ہے کہ مسیح کے نزول کے ساتھ اور مہدی موعود کے آنے کے ساتھ پیشگوئی
پوری ہوگی۔ہماری اسلامی کتب اس چیز سے بھری پڑی ہیں۔اس کی تفصیل میں میں اس وقت
ہیں جانا چاہتا۔غرض پہلوں نے بھی مانا اور ہمیں بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر
جو وحی نازل کی اس کے ذریعہ بتایا ہے کہ قرآن کریم میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ
جو وعدہ کیا تھا کہ اسلام تمام انسانوں کے دلوں کو جیت لے گا اور بنی نوع انسان بحیثیت نوع کے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں جمع ہو جائیں گے اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا
زمانه مهدی موعود اور مسیح موعود کا زمانہ ہے پھر اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی
اللہ تعالیٰ نے الہاما بتایا چنانچہ آپ نے اس مسئلہ پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۷۹
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
یہ جو پہلے حوالے ہیں یا اب حوالے ہیں ان کی تفصیل میں میں اس لئے جانا نہیں چاہتا کہ میں
اس بات کو بطور تمہید کے بیان کر رہا ہوں۔ایک دو حوالے میں بتا بھی دیتا ہوں تا کہ بعض جستجو کر۔والے دل جو ہیں ان
کی تسلی بھی ہو جائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔جس کامل انسان پر قرآن شریف نازل ہوا اس کی نظر محدود نہ تھی اور اس کی عام
غم خواری اور ہمدردی میں کچھ قصور نہ تھا بلکہ کیا باعتبار زمان اور کیا باعتبار مکان اس کے نفس
کے اندر کامل ہمدردی موجود تھی اس لئے قدرت کی تجلیات کا پورا اور کامل حصہ اس کو ملا اور
وہ خاتم الانبیاء بنے۔“
(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد نمبر ۲۲ صفحه ۲۹)
ہماری جامع البیان عربی کی مشہور تفسیر ہے۔اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى
66
الدِّينِ كُلِّم کے معنے یہ ہیں کہ لیظهر دينه الحق الذي ارسل به رسوله علی کل دین سواه و
ذلك عند نزول عیسی ابن مریم و حين تصير الملة واحدة فلا يكون دين غير الاسلام
66
( جامع البیان فی تفسیر القرآن جلد ۲۸ صفحه ۸۸ زیرتفسیر سورة الصف آيت هو الذي ارسل رسوله۔۔۔۔۔۔یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے ساتھ یہ وعدہ پورا ہو گا کہ تمام بنی نوع انسان ایک
وجود بن جائیں ایک ملت واحدہ بن جائیں۔بحارالانوار جو شیعہ حضرات کی کتاب ہے اس میں لکھا ہے کہ ابن مریم جو حکم اور عدل بن کر
آئے گا اس کی بعثت کا مقصد یہ ہے کہ وہ صلیب کو توڑے گا۔( بحارالانوار جلد ۵۲ صفحه ۳۸۴/۳۸۳)
انہوں نے یہ کیف انتم اذا نزل ابن مريم فيكم و امامکم منکم ( حدیث دی
ہے اور یہ حدیث بخاری میں بھی موجود ہے۔بخاری کی دو مشہور شرحیں ہیں۔ایک عینی کی اور دوسری
فتح الباری۔عینی کی شرح بخاری میں یہ لکھا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ کسر صلیب سے مراد
نصاری کے جھوٹ اور بطلان کا اظہار ہے یعنی ہر شخص کو بتا دیا جائے گا اور ان کے ذہن نشین کرا دیا
جائے گا کہ جو عقائد نزول مسیح محمدی کے وقت نصاری کے ہیں وہ درست نہیں ہیں بلکہ باطل ہیں۔فتح الباری میں لکھا ہے :۔اى يبطل دين النصرانية ( فتح الباری جلد ۶ کتاب الانبیاء باب نزول عیسی علیہ السلام صفحہ ۴۹۱)
کہ وہ عیسائی مذہب کو باطل قرار دے گا اور اس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸۰
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
ایک جگہ بڑے ہی لطیف پیرایہ میں یوں بیان فرمایا ہے۔کسی عیسائی نے پوچھا کہ آپ کس غرض
کے لیے مبعوث ہوئے ہیں۔جواب میں آپ نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس لیے مبعوث فرما
ہے کہ میں اس صلیب کو دلائل کے ساتھ تو ڑ دوں جس صلیب نے حضرت مسیح کی ہڈیوں کو توڑا اور
زخمی کیا تھا۔بحارالانوار کی جو میں نے حدیث پڑھی تھی اس کے آگے وہ لکھتے ہیں کہ ابن عباس نے
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ کسر صلیب کا تعلق مہدی سے ہے اور
مہدی صلیب کو توڑے گا اور اللہ تعالیٰ کے دین کو تمام دینوں پر غالب کرے گا۔اگر چہ مشرک اسے
پسند نہ کریں۔غرض بحار الانوار نے کسر صلیب اور قتل خنزیر کی حدیث کو آیہ کریمہ که لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ
كُلِهِ وَلَوْكَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (الصف:۱۰) کی تفسیر قرار دیا ہے۔جیسا کہ میں نے متعدد بار بتایا ہے
چونکہ قرآن کریم ایک کامل اور مکمل کتاب ہے اس لئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی
ارشاد ایسا نہیں جو قرآن کریم سے باہر ہو آپ کا ہر ارشاد اور ہر قول قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت
کی تفسیر ہے۔اگر آپ ایک بات کے متعلق بھی غلط طور پر یہ مجھنے لگیں کہ آپ نے قرآن کریم سے
کوئی زائد بات کی ہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ اس حد تک آپ نے قرآن کریم کو غیر کامل قرار دے
دیا لیکن چونکہ قرآن کریم کس ایک کامل اور مکمل کتاب ہے اس لئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے سارے ارشادات اور اقوال قرآن کی تفسیر ہیں خواہ ہمیں ان کی سمجھ آئے یا نہ آئے۔میں نے دیکھا ہے کہ بعض دفعہ مدتوں یعنی سال دو سال تک ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی کوئی عبارت پڑھتے رہتے ہیں یا کوئی حدیث یا تفسیر پڑھی ہوتی ہے لیکن سمجھ نہیں آ رہی
ہوتی کہ اس کا قرآن کریم کی کس آیت کے ساتھ تعلق ہے لیکن پھر اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے اور اس کا
مضمون ذہن میں آجاتا ہے اور معلوم ہو جاتا ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ فرمایا
ہے وہ فلاں آیت کی تفسیر ہے۔پس یہ تو اصولی طور پر انسان
کا دماغ یہ تسلیم نہیں کر سکتا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
کچھ بھی قرآن کریم سے زائد کہا ہو۔یہ ہوہی نہیں سکتا۔یہ بالکل ناممکن بات ہے۔اسی واسطے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸۱
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
بحارالانوار کے مصنف کے دماغ میں آیا کہ حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث تھی کہ مہدی خنزیر
کو قتل کرے گا اور صلیب کو توڑے گا۔تو انہوں نے اپنے دماغ میں ہماری طرح سوچا ہوگا کہ کون سی
آیت کی یہ تفسیر ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انہیں سمجھا دیا ہوگا کہ یہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِينِ كُلِّم کی
تفسیر ہے اور یہ بشارت مہدی اور مسیح کے زمانہ میں پوری ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
اس کے متعلق فرماتے ہیں:۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حسب آیت وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ دوباره تشریف
لا نا بحجر صورت بروز غیر ممکن تھا اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت نے ایک
ایسے شخص کو اپنے لئے منتخب کیا جو خلق اور خو اور ہمت اور ہمدردی خلائق میں اس کے مشابہ تھا
اور مجازی طور پر اپنا نام احمد اور محمد اس کو عطا کیا تا یہ سمجھا جائے کہ گویا اس کا ظہور بعینہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور تھا۔(تحفہ گولڑ و یہ روحانی خزائن جلد نمبر ۷ صفحه ۲۶۳)
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ مجھ میں اور میرے محبوب روحانی
فرزند مہدی میں کوئی فرق نہیں اور اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی وحی کے
ذریعہ یہ بتایا ہے کہ آپ میں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کوئی فرق نہیں۔ایک بالکل
صاف اور مصفا آئینہ ہو اور آپ اس میں شکل دیکھیں تو آپ کا چہرہ ہو بہو اس کے اندر منعکس
گا۔کوئی فرق نہیں ہوگا اس حقیقت کو ہم مختلف محاوروں میں ادا کرتے ہیں۔کبھی ہم کہتے ہیں
بروزی رنگ میں کبھی ہم کہتے ہیں خالی طور پر کبھی ہم کہتے ہیں کہ بالکل آپ کا عکس۔بہر حال
جب رنگ پورے کا پورا اور کھل کر اور روشن ہو کر چڑھ جائے تو کہتے ہیں کہ یہ اس رنگ میں رنگین
ہو گیا ہے۔جو لوہا آگ میں سُرخ کیا جاتا ہے وہ آگ نہیں بن جاتا لیکن اس پر آگ کا اتنا رنگ
چڑھ جاتا ہے اور آگ کی اتنی خصلتیں اس کے اندر پیدا ہو جاتی ہیں کہ اپنی تاخیرات کے لحاظ سے
آگ میں اور اس میں کوئی فرق نہیں کیا جاسکتا۔یہی کیفیت ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے اس روحانی فرزند کی جو آپ کو اتنا عزیز تھا کہ اس امت محمدیہ میں اس قدر پیار کا اظہار
آپ نے اور کسی سے نہیں کیا۔آپ نے فرمایا اگر تم مہدی کو ملو، اس کے زمانے میں پیدا ہو تو میرا
سلام اُسے پہنچا دینا۔بڑے پیار کی یہ بات ہے۔بڑے بڑے بزرگان امت محمدیہ میں پیدا ہوئے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸۲
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
ہیں۔اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگر کوئی بزرگ بھی ایسا نہیں پیدا ہوا جسے حضرت نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنے سلام کے لئے منتخب کیا ہو یہ ایک بڑا فرق ہے۔پس اُس زمانے سے لے کر آج تک اور پھر قیامت تک حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے روحانی فیوض کا سمندر ٹھاٹیں مار رہا ہے۔وہ نہ مکان کو دیکھتا ہے اور نہ زمانے کو دیکھتا ہے وہ جو
عالمین کے لئے رحمت بن کر آیا وہ ہر ایک کے پاس پہنچا اور انہیں محبت اور پیار کے ساتھ گلے لگایا
اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں اُن کے اوپر کھول دیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ اس قدر عظیم
کام کیسے کیا گیا ؟ اس کے لئے کیا وسائل اور ذرائع اختیار کئے گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت جو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں عالمین کے لئے ظاہر ہوتی ہے وہ عالمین تک پہنچ
جائے۔اس کا بھی تو اللہ تعالیٰ نے انتظام کرنا تھا۔وہ کون سی قو تیں تھیں جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو اس غرض کے حصول کے لئے دی گئیں اور فطرت کے وہ کون سے تقاضے تھے جو اس لئے پیدا
کئے گئے کہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ جب اُس رنگ یا اس رنگ میں جلوہ دکھائے
تو انسانی فطرت اُسے قبول کر لے۔اس جلسہ کے لئے میں نے بہت سا کچھ سوچا تھا اور بہت سے حوالے جمع کئے تھے لیکن جس کو
انگریزی میں melting point کہتے ہیں وہ سارا مضمون غیر معین طور پر میرے دماغ میں چکر
لگا رہا تھا۔اپنی شکل نہیں اختیار کر رہا تھا۔پھر اللہ تعالیٰ بڑا پیار کرتا ہے۔وہ بڑا پیار کرنے والا ہے۔گزشتہ رات کو ایک وقت میں اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا (ویسے الہاما نہیں بلکہ میرے دل میں
ڈالا ) اور اس سے ایک واضح شکل میرے سامنے آ گئی اور اس کے مطابق میں آپ سے ا۔بات کر رہا ہوں۔ہمارے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وہ کون سے ذرائع بتائے گئے ہیں جن کے نتیجہ میں حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت ملک ملک ، شہر شہر، قریہ قریہ، گاؤں گاؤں
اور گلی گلی پہنچ گئی۔اس مادی
دنیا میں کوئی وسیلہ ہونا چاہئے اور اس مادی دنیا میں جو لوگ رہتے ہیں ان کی طبیعت اور فطرت کے
مطابق ہونا چاہئے ورنہ تو خالی رحمة للعالمین کہہ دینا کافی نہیں ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو
پہلے انبیاء گزرے ہیں کہنے والے تو ان کے حق میں مبالغہ کرتے ہوئے کچھ کا کچھ کہہ جاتے ہیں مگر نتیجہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸۳
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
صفر ہوتا ہے مگر اسلام نے ایک حسین نعرہ لگایا ہے۔اللہ تعالی نے دنیا کی ہر نسل کو مخاطب ہو کر کہا کہ
رحمة للعالمين تمہاری طرف مبعوث کیا جا رہا ہے اور پھر اس رحمت کو ہر فرد تک پہنچانے کا انتظام
کیا۔یہ انتظام کیا تھا؟ اس کے متعلق ہمیں سوچنا چاہیے۔ہر ذہن کو اس پر غور کرنا چاہیے۔اس وقت
میں جو باتیں بیان کروں گا آپ ان کو سمجھنے کی کوشش کریں۔غرض ایسے ذرائع ہونے چاہئیں کہ ہر قوم کے دل اور ہر قوم کی فطرت اور ہر زمانے کے
لوگ اس کو قبول کرنے کے لئے تیار ہوں۔ہر نسل اور ہر قوم کی فطرت صحیحہ انسانیہ ایک ہی ہے۔یہ
فطرت صحیحہ انسانیہ کہے کہ یہ جو بات کہی جارہی ہے یہ واقع میں ایسی ہے کہ یہ ہمارے دلوں کو موہ
لیتی ہے۔ایسے مضبوط روحانی اور اخلاقی بندھن ہیں کہ جن سے باہر نکلنا کوئی پسند ہی نہیں کرتا اور
ان بندھنوں میں جکڑ کر سارے انسانوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔اس زمانے میں ہم داخل ہو چکے ہیں
اور ذمہ واری ہم پر ہے ( اس کے متعلق تو میں بعد میں بیان کروں گا ) لیکن کیا ذمہ داری ہے اور کیا
وسائل اختیار کئے گئے ہیں پہلے میں ان کو لیتا ہوں۔پہلی چیز کہ کوئی شخص (سوائے کسی پاگل کے ) یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کے نتیجہ میں انسانوں کے
دل نہیں جیتے جا سکتے اور تمام اقوام عالم کو ملت واحدہ نہیں بنایا جا سکتا اور یہ وسیلہ اور یہ ذریعہ جو
اختیار کیا جا رہا ہے یہ درست نہیں ہے کوئی عقلمند یہ نہیں کہے گا۔سارے لوگ یہ کہیں گے کہ اگر
ذریعہ اختیار کیا جائے تو یقیناً ہر انسان کا دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتا جا سکتا ہے پس پہلا
وسیلہ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن کریم کے ذریعہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ہے
وہ شرف انسانیت کا ہے ہر انسان کی عزت اور اس کے احترام کو قائم کرنے کا نعرہ لگا دیا۔جہاں
بتوں کے خلاف نعرہ لگایا تھا وہاں بت پوجنے والوں کے خلاف نعرہ لگا دیا کہ ایک عربی اور عجمی
میں کوئی فرق نہیں ہے ایک کالے اور گورے میں کوئی فرق نہیں ہے ہر انسان کو بحیثیت انسان
محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ وہ شرف اور عزت بخشی گئی جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا تھا اور جس
کے متعلق خدا چاہتا تھا کہ ان کو ملے۔اب دُنیا کا کوئی انسان یہ نہیں کہہ سکتا کہ جی! اگر تمام بنی نوع انسان کو عزت و شرف کے
ایک مقام پر لا کر کھڑا کر دیا جائے تو اس سے اقوام عالم کے دل نہیں جیتے جائیں گے۔یہ کوئی نہیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸۴
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
کہ سکتا۔ہر آدمی یہ کہے گا کہ تم ہمیں یہ عزت دو ہم تمہاری طرف آجائیں گے۔حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود کیا کہیں ہماری زبان تو آپ کی شان بیان نہیں کر سکتی اس کے ساتھ بھی
پیار آ جاتا ہے عزت اور شرف اور احترام اور پیار بھی بیچ میں آ جاتا ہے۔میں اس وقت ایک ہی
مثال دیتا ہوں کیونکہ آج کا مضمون کچھ لمبا ہو گیا ہے کل کا بھی بیچ میں چھوٹا ہوا ہے۔اس لئے
تفصیل میں میں جانہیں سکتا۔قرآن کریم نے متعدد جگہ پر اس بات کا اظہار کیا ہے چنا نچہ اللہ تعالیٰ
سورہ زخرف میں فرماتا ہے:۔وَإِنَّهُ لَذِكْرُ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْتَلُونَ (الزخرف: ۴۵)
66
اس آیت میں امت محمدیہ کی ذمہ واری کی طرف بڑے زور سے توجہ دلائی گئی ہے اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اے محمد ! یہ کلام جو تیرے اوپر اتارا جا رہا ہے وہ تیرے لئے بھی شرف اور عزت کا
موجب ہے اور تیری قوم کے لئے بھی ” وَسَوْفَ تُسْتَلُونَ “ اور اے امت محمدیہ ! تم سے پوچھا
جائے گا کہ تم نے اس ہدایت اور تعلیم کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالا ہے یا نہیں۔وَمَا هُوَ
إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِينَ “ (القلم :۵۳)
یه در اصل و لقومک کے متعلق ہے کیونکہ کوئی معاند اور مخالف کہہ سکتا تھا کہ اس کے مخاطب
صرف عرب ہیں کیونکہ وہ آپ کی قوم ہیں اس لئے دوسری جگہ فرمایا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی قوم عرب نہیں بلکہ عالمین میں بسنے والے با اختیار اور بالا رادہ کام کرنے والی مخلوق ہے اس
لئے فرمایا وَ مَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِيْنَ قرآن کریم ساری دُنیا کے لئے شرف لے کر آیا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان
کو جھنجھوڑنے کے لئے انہیں مخاطب کر کے کہتا ہے
بَلْ أَتَيْنَهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُونَ (المؤمنون :۷۲)
ہم ان کے پاس ان کی عزت کا سامان لے کر آئے تھے اور دُنیا میں کوئی عقل مند انسان اپنی
عزت اور شرف کے سامان کی وصولی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا یا لینے سے
انکار نہیں کرتا۔لیکن یہ
عجیب قوم ہے کہ جو سامان ہم ان کی عزت یا شرف کا لے کر آئے تھے وہ اپنی عزت کے ان
سامانوں سے اعراض کر رہے ہیں اور قرآن کریم کی طرف توجہ نہیں کرتے۔پس پہلا ذریعہ ملتِ واحدہ کے قیام کا اللہ تعالیٰ نے امتِ مسلمہ کے ہاتھ میں یہ دیا ہے کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸۵
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
تمام انسانوں کو ایک جیسی عزت اور شرف حاصل ہے ابھی میں مساوات کی بات نہیں کر رہا یہ اس
سے بڑھ کر ہے یہاں سے ابتداء ہوتی ہے۔ہر انسان Potentially یعنی اگر وہ اپنے قولی کی صحیح
نشو و نما کرے تب اس قابل ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت کا مقام حاصل کرے۔جو انسان یا
جو فرد واحد اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت کا مقام حاصل کر لیتا ہے وہ بنی نوع انسان کے لئے معزز اور
قابل احترام بن جاتا ہے اس میں کوئی شک نہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی
میں بڑے ہی حسین نمونے ہمارے لئے چھوڑے ہیں میں ایک چھوٹی سی مثال دے دیتا ہوں۔ایک صحابی تھے وہ مزدوری کیا کرتے تھے پتھروں کی کٹائی کیا کرتے تھے۔پتھر کوٹ کوٹ کر
ان کے ہاتھ جسم کے رنگ سے زیادہ کالے ہو گئے تھے۔عام طور پر ہاتھ سے کام کرنے والوں کے
ہاتھ کالے ہو جاتے ہیں خصوصاً جو مٹی میں کام کرنے والے پتھر کی کٹائی کرنے والے لوگ ہوتے
ہیں اُن کے جسم پر سیاہی کا زیادہ رنگ آجاتا ہے۔غرض وہ رنگ میں بالکل سیاہ ہو گئے تھے۔ایک
دن حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے پوچھا کہ تمہارے یہ ہاتھ کیوں کالے ہو گئے
ہیں۔تو اس صحابی نے آگے سے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں دن بھر پتھر پر پھاؤڑا چلاتا ہوں اور اس
سے اپنے اہل وعیال کی روزی کماتا ہوں جب اس نے یہ کہا تو غالباً اس رنگ میں کہا ہوگا یا اظہار
کیا ہو گا کہ میں ہوں تو انسان مگر دُنیا میں میری عزت اور احترام کوئی نہیں۔لیکن آپ تو لوگوں کی
عزت و احترام کو قائم کرنے کے لئے مبعوث کئے گئے تھے جب آپ نے یہ سنا تو اس صحابی کا ہاتھ
پکڑ کر فرط محبت سے چوم لیا۔یہ عزت اور احترام ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے غریب سے غریب
مزدور کو دیا اور یہ عزت اور شرف کا مقام یا عزت و شرف دینے کی تعلیم ہے جس کے ذریعہ سے ہم
آج دُنیا میں یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہم نے دل محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت کے چھوڑنا
ہے۔عزت و شرف کے بیان کرنے کے بعد اب میں مساوات کو لیتا ہوں۔مساوات، انسانی عزت یا شرف انسانی کے بعد دوسرے نمبر پر آتی ہے۔شرف انسانی تو
ہے کہ ہم نے دوسرے آدمی کی عزت کرنی ہے۔اس میں یہ نہیں ہوتا کہ کس چیز میں ہم نے
دوسرے انسانوں سے اُسے برابر سمجھنا ہے۔عزت کرنی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے
فرمایا ہے کہ جو بھی تمہیں ملنے کے لئے آتا ہے اس کی عزت اور احترام کرو خواہ وہ بہترین سوٹ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
میں ملبوس ہو خواہ چیتھڑوں میں لپٹا ہوا ہو۔۴۸۶
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
مساوات کا عظیم نعرہ بھی حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لگایا ہے سو چو آ نحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم جیسا وجود کہ جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا۔لَوْلَاكَ لِمَا خَلَقْت الافلاک ( موضوعات کبیر زیر حرف لام )
اے رسول !! تیری یہ شان ہے کہ اگر میں تجھے پیدا نہ کرنا چاہتا تو اس دُنیا کو نہ پیدا کرتا۔پھر
میں نے اس دُنیا کو کیوں پیدا کرنا تھا؟ میں نے تیری خاطر اس عالمین کو پیدا کیا ہے۔اس افلاک کو
ا کیا ہے۔زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے آپ کا پاک اور مطہر وجود مبتداء ہے مزدور کا بھی اور
انبیاء کا بھی سب اس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوتے ہیں۔( یہ محاورہ ہے ویسے تو ہاتھ جوڑنے
کی ہمیں تعلیم نہیں دی گئی۔لیکن سمجھانے کے لئے میں نے یہ محارہ استعمال کیا ہے۔) ہم سب اس
کے سامنے پیار سے جھکتے ہیں اس پر درود بھیجتے ہیں۔درود بھیجنے میں بھی غریب۔اور سب سے بڑے
نبی کا ( آپ کے بعد جو ہیں ) ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ایسے پاک و مطہر اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں
اس قدر معزز اور محبوب وجود کے منہ سے دنیا کو مخاطب کر کے یہ اعلان کروایا۔قلی ساری دُنیا میں یہ
اعلان کر إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الكهف: ) کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں
کوئی فرق نہیں ہے میں تمہاری طرح ایک بشر اور تم میری طرح ایک بشر ہو آپ رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی کا مطالعہ کریں آپ کو کہیں فرق نظر نہیں آئے گا۔حج کے موقع پر روسائے قریش اپنے لئے بعض امتیازی نشان قائم کیا کرتے تھے مثلاً اچھی جگہوں
پر خیمے لگا لیتے۔آپ کے صحابہ کے دماغ میں یہ پرانی بات تھی۔انہوں نے آہستہ آہستہ تربیت حاصل
کی تھی۔کسی کے منہ سے نکل گیا کہ آپ کے لئے خاص جگہ خیمہ لگتا ہے فرمایا بالکل نہیں۔جو لوگ پہلے
آگئے ہیں انہوں نے اپنا حق لے لیا ہے جو بعد میں آئے ہیں انہیں جہاں جگہ ملی وہاں خیمے لگائیں گے۔غرض زندگی کے کسی شعبہ کو لے لیں۔آپ نے کوئی امتیاز روا نہیں رکھا۔یہ امتیاز نہیں ہے
( اگر کوئی عیسائی یہ اعتراض کر دے گا ) کہ نماز میں سب سے آگے کھڑے ہوتے ہیں نماز میں امام
نے تو بہر حال آگے کھڑے ہونا ہے۔وہ جو امام آگے کھڑا ہوتا ہے وہ بشر کی حیثیت سے نہیں کھڑا
ہوتا بلکہ وہ امام کی حیثیت سے کھڑا ہوتا ہے وہاں یہ سوال نہیں ہوتا کہ بشر بشر میں کوئی فرق کرنا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی