آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان اور ہر زمانہ کے لئے رحمت بن کر مبعوث ہوئے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸۷
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
وہ تو امام ہے۔اُس نے تو بہر حال آگے کھڑا ہونا ہے اور جو اس کے پیچھے پہلی صف ہے اس میں مٹی
سے اٹا ہوا ایک مزدور آدمی بھی کھڑا ہوتا اور امیر بھی اور پیچھے جو آئے گا وہ بعض دفعہ مزدور کے
پاؤں میں اپنا سر رکھ رہا ہو گا۔غرض عمل سے بتا دیا کہ بشر ہونے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں۔اب مثلاً یہ عیسائی ہیں یہ جب افریقہ میں گئے تو انہوں نے مساوات قائم نہیں کی۔یہ میں
آپ کو بتا دیتا ہوں اور اس وجہ سے اب وہ Retreat یعنی وہاں سے ان کی واپسی ہے اور اس
طرح ہمارے لئے آگے بڑھو کا پروگرام ممکن ہو گیا ہے۔ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ پیچھے جا
رہے ہیں۔ایک لطیفہ بتا دوں بعض مبلغین نے مجھ سے ذکر کیا کہ پہلے ان کا شہروں میں زور تھا پھر
ان کا قصبوں میں زور ہوا۔جہاں ہمارے مبلغ جاتے تھے وہ پیچھے ہٹتے جاتے تھے اور اب وہ
Bush ( بش ) میں چلے گئے۔وہاں Bush کا مطلب ہے وہ علاقہ جہاں سڑکیں کوئی نہیں
جنگل ہیں وہ جہاں ان ملکوں کی آبادی کے وحشی حصے آباد ہیں۔ابھی تک وہ علاقہ اوپن نہیں ہوا
یعنی کھلا نہیں ہے۔نہ سڑکیں بنی ہیں نہ سکول اور اس لیے ان کی زندگی بڑی غیر مہذب ہے چنانچہ
پیچھے ہٹتے ہٹتے اب بش Bush میں چلے گئے ہیں۔بے اختیار میرے منہ سے سے نکلا
follow them to the bush ان کے پیچھے جاؤ bush میں۔تم یہاں کیوں کھڑے ہو؟
دراصل بات یہ ہے کہ عیسائیوں نے مساوات کو قائم نہیں کیا۔میرے لیے تو یہ حیرت کا
مقام تھا اور مجھے بڑا دکھ ہوا کہ جب میں نے ہزاروں لوگوں کے مجمع میں پہلی دفعہ ایک بچے کو اٹھا کر
پیار کیا تو اس سے ایک عجیب سماں پیدا ہوا۔ان کے چہروں سے اس قدر خوشی پھوٹ پھوٹ کر نکل
رہی تھی کہ اس خوشی سے ہوا میں ایک ایسا ارتعاش پیدا ہوا جسے میرے کانوں نے بھی سنا۔اس سے
مجھے خوشی بھی ہوئی لیکن مجھے بڑا رنج اور صدمہ بھی ہوا کہ یہ بیچارے آج تک پیار سے محروم ہیں دو
سو سال سے عیسائیت انہیں یہ کہہ رہی تھی کہ وہ مساوات کا پیغام لے کر آئی ہے مگر وہ اس پر عمل نہیں
کر رہی تھی۔چنانچہ جب میں نے ایک افریقن بچے سے پیار کیا تو یہ انہوں نے ان کی زندگی میں پہلی بار
دیکھا۔میں نے بعض دوستوں سے پوچھا کہ میں نے آج یہ کیا نظارہ دیکھا ہے؟ بہر حال اس سے
مجھے خوشی بھی ہوتی کہ ہم اسلام کا پیغام لے کر گئے ہیں لیکن رنج بھی ہوا کہ وہ آج تک پیار -
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸۸
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
محروم رہے ہیں۔اس حد تک کہ وہ تو اپنے تصور میں بھی یہ بات نہیں لا سکتے تھے کہ کوئی ایسا شخص بھی
افریقہ سے باہر پیدا ہو سکتا ہے جو ان سے پیار کرے ان کے بچوں سے پیار کرے۔قرآن کریم کے مطابق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
(الکھف: 1)‘ اور صرف فرمایا ہی نہیں بلکہ خدا تعالی نے فرمایا کہ ساری دنیا میں اعلان کر دو کہ
بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں۔بشر ہونے کے لحاظ سے دنیا میں اس وقت
کتنے فرق پیدا ہو گئے ہیں اور اس کے نتیجہ میں کتنی خرابیاں پیدا ہوئیں۔کتنے اطمینان اور سکون تھے
دلوں کے جو چھین لیے گئے۔حقارت کی ایک نگاہ ڈال دی اور بے چین کر دیا جس پر یہ نگاہ پڑی
تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو ہمیں بڑے زور اور شدت کے ساتھ یہ سبق دیا
ہے کہ کسی کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا۔اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو محبت اور پیار
اور رضا کی نگاہ سے دیکھے تو پھر آپ کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس کی پیدا کردہ مخلوق میں سے ہر
ایک کو پیار اور محبت اور رضا کی نگاہ سے دیکھیں ورنہ آپ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں کیسے رضا اور پیار کو
دیکھ سکتے ہیں۔پس دوسرا ذریعہ بنی نوع انسان کے دلوں کے جیتنے اور تمام اقوام عالم کو ملت واحدہ بنادینے
کا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اور آپ کے طفیل ہمارے ہاتھ میں اللہ تعالی نے
مساوات انسانی کا وسیلہ دیا ہے۔اب جیسا کہ میں نے بتایا ہے مختلف ممالک اور مختلف نسلیں اور مختلف دور اور مختلف زمانے
گزرے ہیں لیکن کسی جگہ کسی زمانے میں کوئی شخص پیدا ہو، اگر وہ مجنون نہیں تو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ
إنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ کا جو نعرہ ہے یہ انسانوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرے گا انہیں جیتے گا؟
نہیں۔یہ کوئی نہیں کہے گا۔اگر کوئی کہے گا تو دوسرا یہ سمجھے گا یہ پاگل ہو گیا ہے یہ تو کوئی شخص کہ ہی
نہیں سکتا۔یہ تو انسانی فطرت کے خلاف ہے۔یہ کیساز بردست ہتھیار ہے۔میں اس وقت اصولی ہتھیاروں کو لے رہا ہوں جو ہر ملک ہر قوم اور ہر زمانے میں ایک
جیسے کارگر وار کرنے والے ہیں۔اب یہ نعرہ ایسا ہے کہ آپ کسی ملک میں چلے جائیں اور وہاں
کے لوگوں سے
کہیں
کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ لوگوں کے دل جیتنے کے لئے ہمیں یہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۸۹
لعرہ دیا ہے:۔إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ (الكهف : ااا)
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اس کے ذریعہ ہم تمہاری قوم کے دل جیت لیں گے تو وہ ضرور کہیں گے کہ اگر اخلاص سے
اور عملی نمونے کے ساتھ یہ نعرہ لگاؤ گے تو تم ہمارے دل جیت لو گے اور عملاً ان مکہ والوں کے دل
جیتے ، جو تیرہ سال تک ہر قسم کا دکھ دیتے رہے تھے۔ان عرب قبائل کے دل جیتے جن کی قدر کسری
اور قیصر جو اس وقت کی دو بہت بڑی مضبوط سلطنتیں تھیں یعنی جس طرح آج امریکہ روس یا چین
ہے اس طرح وہ سلطنتیں تھیں ان کی نگاہ میں عرب کی قیمت یہ تھی کہ جب پہلی دفعہ مسلمان وہاں گئے
ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہم ان کو تھوڑے سے پیسے دے دیتے ہیں۔پتہ نہیں شاید تمیں چالیس روپے
فی کس کے حساب سے تھے یہ انہیں دے دیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ تم جاؤ اپنی عیش کرو یہاں کیا
کرنے آئے ہو۔یہ ان کی نگاہ میں عربوں کی قیمت تھی لیکن اسلام نے اس ذلیل سمجھے جانے والی
اور حقیر سمجھے جانے والی قوم کے دل پیار سے جیت لیے۔انہوں نے جواب میں یہی کہا اور اپنے
عمل سے بھی یہی ثابت کیا۔میں نے اسی جلسہ میں بتایا تھا کہ مسلمان ان کو کہتے تھے کہ جو لوگ
تمہارے ملک میں داخل ہوتے ہیں وہ موت سے، اس سے زیادہ پیار کرتے ہیں جتنا تم اپنی زندگی
سے پیار کرتے ہو۔اس واسطے بچ کے رہنا۔موت سے زندگی کی نسبت کون زیادہ پیار کرتا ہے؟
سوائے اس شخص کے کہ جس نے اپنے رب کی نگاہ میں پیار اورمحبت دیکھی ہو۔کوئی شخص موت سے
زندگی کے مقابلے میں زیادہ پیار نہیں کر سکتا۔انہوں نے اپنے رب کی نگاہوں میں پیار دیکھا ، رضا
دیکھی ، محبت دیکھی، اس کی عظیم قدرتوں کے جلوے اپنی حفاظت کے لیے اپنی تکالیف کے دور
کرنے کے لیے دیکھے۔اس کی پیار بھری آواز کو سنا۔اس کے بعد کیا وہ موت سے ڈر سکتے تھے۔موت تو ان کے لیے ایک کھلونا بن کر رہ گئی تھی۔پس دوسرا عظیم وسیلہ جو ایک احمدی کے ہاتھ میں آج تمام دنیا کے دل جیتنے کے لیے دیا گیا
ہے وہ مساوات انسانی کا وسیلہ اور ذریعہ ہے اور یہ شرف انسانی کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے اور
تیسرے نمبر پر آ جاتا ہے دکھوں کو دور کرنا یعنی ہمدردی اور غم خواری کرنا۔در اصل دو قسم کے دکھ ہوتے ہیں جن کو دور کیا جاتا ہے اور آگے ان کا طریق بھی مختلف ہو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۰
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
نا ہے۔ایک دکھ اور درد اور مصیبت حق کے غصب ہو جانے سے پیدا ہوتی ہے۔مثلاً میں نائیجیریا
میں گیا تو ابھی دو تین دن ہی ہوئے تھے کہ میں نے محسوس
کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے
نائیجیریا
میں بسنے والوں کو ضرورت کی ہر چیز دے دی تھی لیکن وہ جو عیسائیت کا پیغام لے کر اور اپنی فوجوں کو
پوری طرح مسلح کر کے داخل ہوئے تھے انہوں نے ان بیچاروں سے ہر چیز چھین لی۔میں نے اپنے
ایک افریقن دوست سے کہا کہ میں نے تو یہ محسوس اور مشاہدہ کیا ہے کہ خدا نے تمہیں ہر چیز دی تھی
مگر تم ہر چیز سے محروم کر دیئے گئے۔تو اس نے کہا ٹھیک ہے۔اگلے دن ان کا جو ہیڈ آف دی سٹیٹ
ہے یعقو بو گوون اس سے ملاقات ہوئی۔وہ بڑا اچھا آدمی ہے عیسائی ہے لیکن دل کا بڑا نیک انسان
ہے۔مسلمانوں کے حقوق کا بڑا خیال رکھتا ہے۔باتوں باتوں میں میں نے اس سے کہا کہ آپ کے
ملک میں آ کر اور آپ کے حالات دیکھ کر میرے دل پر جو پہلا اور بڑا گہرا تاثر پیدا ہوا ہے اور جس کا
کل میں نے اپنے ایک افریقین دوست سے اظہار بھی کیا ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے ہر چیز
دی تھی مگر آپ کو ہر چیز سے محروم کر دیا گیا۔تو وہ میری بات سن کر کہنے لگا:۔How true you are! how true you are!
اس نے دو دفعہ یہ کہا۔کتنی سچی بات آپ کہہ رہے ہیں کتنی سچی بات آپ کہہ رہے ہیں۔غرض ایک محرومی اور دکھ اور درد اور پریشانی اور مصیبت اس وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ کسی
شخص کے حقوق غصب کر لئے جاتے ہیں اور ایک دکھ اور درد اور تکلیف اس لیے پیدا ہوتی ہے کہ
اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو آزمانا چاہتا ہے مثلاً حوادث زمانہ ہیں۔حادثہ ہوا کوئی عزیز فوت ہو گیا یا
کوئی بچہ مرگیا یا خاوند حادثہ کا شکار ہو گیا یا قحط آ گیا یا زلازل آگئے یا جس طرح مشرقی پاکستان میں
ہوا ہے وہاں طوفان آ گیا ہے۔پس دو قسم کے دکھ اور درد ہوتے ہیں جن میں بنی نوع انسان مبتلا نظر آتے ہیں جو محروم کیے
جانے کے نتیجہ میں دکھ اور درد پیدا ہوتا ہے اس کا یہ علاج ہے کہ جو غاصب ہے اس سے مال لے کر
جو حق دار ہے اسے پہنچا دیا جائے۔تو اس طرح یہ دُکھ دور ہو جائے گا۔اسلام نے اس سلسلہ میں جو
حسین تعلیم پیش کی ہے اور پہلے زمانہ میں لوگوں نے اس پر عمل بھی کیا ہے۔ہم نے انشاء اللہ ساری
دنیا میں اس کے مطابق عمل کرنا اور کروانا ہے اسلام کی اس حسین تعلیم پر میں نے بڑا غور کیا ہے میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۱
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
یہ علی وجہ البصیرت پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کوئی انسانی دماغ اس جگہ نہیں پہنچ سکتا۔میں نے یہاں بھی اور باہر کے ملکوں میں بھی کہا کہ دیکھو یہ تعلیم اپنے حسن کی انتہاء اور اپنے احسان
کی انتہاء کے نتیجہ میں ایسی ہے کہ کوئی انسانی دماغ وہاں تک پہنچ ہی نہیں سکتا۔اب تم سوچو کہ
جس کتاب میں یہ نازل ہوئی ہے وہ انسان کی بنائی ہوئی تو نہیں ہو سکتی۔یہ قرآن کریم کی
حقانیت اور صداقت کی بھی ایک دلیل ہے۔قرآن کریم کے اندر ایک ایسی تعلیم ہے ہر انسان کو
یہ ماننا پڑے گا کہ وہاں تک انسان نہیں پہنچ سکتا مثلاً یہ کمیونزم ہے۔آج کل اس کے بھی نعرے
لگ رہے ہیں۔یہ کمیونزم بھی وہاں تک نہیں پہنچا۔کمیونزم یعنی اشتراکیت نے جو نعرہ لگایا ہے وہ بظاہر بڑا حسین ہے اور وہ یہ ہے کہ جس کی
جتنی ضرورت ہے ہم وہ پوری کر دیں گے۔یہ نعرہ بظاہر کان میں بڑا اچھا لگتا ہے لیکن جب میں
نے مثلاً ( شاید کسی اور نے بھی غور کیا ہوگا۔غور کیا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ اس میں جو خرابی اور
نقص ہے وہ یہ ہے کہ ضرورت کی تعریف نہیں کی گئی۔صرف یہ کہہ دیا:
"To each according to his needs۔"
لیکن نیڈز (needs) کو ڈیفائن (Define) نہیں کیا یعنی اس کی تعریف نہیں کی۔میں
نے کارل مارکس کی کتابیں پڑھی ہیں۔داس کا پٹیل (Das Capital) اس کی مشہور کتاب
ہے۔اسے میں نے ایک سے زائد بار پڑھا ہے اینجل ، لینن اور سٹالن ان سب کے original
works ( یعنی اصل کتابیں ) پڑھی ہیں۔میری طبیعت ایسی ہے کہ میں خالی اقتباس سے تسلی نہیں
پاتا۔اصل کتاب پڑھتا ہوں۔جس شخص نے کچھ لکھا ہے یہ اس کا حق ہے کہ اس کے خلاف تنقید
کرنے سے پہلے اس کی کتاب پڑھ لی جائے صرف لوگوں
کی تنقید پر انحصار نہ کیا جائے۔لیکن مجھے
ان کی کتابوں میں کہیں بھی نیڈز (needs) یعنی ضرورت کی تعریف نظر نہیں آئی۔اب اسی افریقہ کے سفر سے واپسی پر ہم ہالینڈ میں ٹھہرے ہوئے تھے تو ایک موقع ایسا میسر
آیا کہ چائے کی ایک پیالی پر انٹر نیشنل کورٹ کے چند جز کے ساتھ اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع ملا۔ان
میں روسی حج بھی تھا یعنی انٹرنیشنل کورٹ میں جو بج روس کی نمائندگی کر رہا ہے وہ بھی وہاں موجود
تھا۔مجھے بڑی خوشی ہوئی میں نے سوچا کہ آج اس سے پتہ کریں یہ نیڈز (needs یعنی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۲
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
ضرورت کی کیا تعریف بتاتا ہے۔چنانچہ میں نے اس سے یہ کہا کہ تم نے نعرہ تو بڑا اچھا لگایا ہے
کانوں کو بڑا بھلا معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک شخص کی ضرورت پوری کر دی جائے لیکن مجھے اس میں
خرابی یہ نظر آرہی ہے کہ تم نے needs یعنی ضرورت کی تعریف نہیں کی۔اگر آپ مجھے needs
کی تعریف بتا دیں تو میں آپ کا بڑا ممنون ہوں گا۔خیر وہ ادھر اُدھر کی باتیں کرنے لگا اور چار پانچ
منٹ باتیں کرتا رہا لیکن اس نے "ضرورت" کی تعریف نہیں بتائی اور جو دوسرے ججز سن رہے تھے
وہ اس کی باتیں سُن کر مسکرا رہے تھے۔میں نے سمجھا کہ میرا مقصد حل ہو گیا ہے۔پس ایک غریب آدمی کو یہ غلط فہمی ہے ایک محروم اور دُکھیا کو یہ غلط اطلاع دی گئی ہے کہ
اشتراکیت اس کے دُکھوں کا مداوا اور اس کی مصیبتوں کا علاج ہے۔ایسا ہر گز نہیں ہے ہم نے
۱۹۶۷ء میں جب یورپ کا ٹور (tour) کیا تھا اُس سفر پر جانے کا جو راستہ لیا تھا وہ کراچی ، تہران،
ماسکو اور فرانکفرٹ تھا۔فرانکفرٹ میں ہماری مسجد اور مشن ہے میں نے وہاں سے دورہ شروع کرنا
تھا چنانچہ جب ہمارا جہاز ماسکو پہنچا تو وہاں ہمیں قریباً پون گھنٹہ ٹھہر نا پڑا۔ہم جہاز سے نیچے اترے۔میری آنکھ نے بہت سی چیزیں مشاہدہ کیں۔ان میں سے دو چیز میں بڑی دلچسپ ہیں۔ایک یہ کہ ماسکوائیر پورٹ پر ساری دنیا کے ہوائی جہاز آ کر اترتے ہیں اس لحاظ سے بہ
ہوائی اڈہ ساری دُنیا کے لئے Show window یعنی نمائش گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔یہاں
روی تہذیب اور ان کی سوشلزم کا بہترین نمونہ نظر آنا چاہئے لیکن مجھے وہاں کے کسی ایک شخص کی
جسمانی حالت ایسی نظر نہیں آئی جس کے متعلق میں یہ کہہ سکوں کہ اُسے پیٹ بھر کر کھانا ملتا ہوگا۔کلے چپکے ہوئے اور سفید سے داغ کلوں پر پڑ جاتے ہیں کمزوری کے نتیجہ میں وہ پڑے ہوئے لیکن
اس سے بھی زیادہ جس چیز سے مجھے دُکھ ہوا وہ یہ تھا کہ کسی ایک شخص کے چہرے پر میں نے
مسکراہٹ نہیں دیکھی۔میں سوچ میں پڑ گیا۔میں نے سوچا اگر ساری عمر رو کر ہی گزارنی ہے تو پھر
اشتراکیت کا ہمیں کیا فائدہ؟
اب مثلاً ہماری جماعت ہے پہلے بھی میں نے بتایا ہے اس جلسہ پر بھی بتایا ہے کہ ۸۰ سال
سے ہمیں گالیاں دی جارہی ہیں جو جس کی زبان میں آئے وہ بول جاتا ہے۔ہمیں گالی دینا اسی
طرح فیشن بن گیا ہے جس طرح ہماری عورتوں میں لپ اسٹک لگا نا فیشن ہے ہمارے مردوں میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۳
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
گالی دینا ایک فیشن بن گیا ہے کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں لیکن ۸۰ سالہ گالیوں اور کفر کے
فتووں نے ہمارے چہروں سے مسکراہٹیں نہیں چھینیں۔اس واسطے کہ مسکراہٹ کا اصل منبع اور سر
چشمہ اللہ تعالیٰ کا پیار ہے جس کو وہ پیار حاصل ہو اس کے چہرے سے مسکراہٹ کون چھین سکتا ہے؟
کوئی چھین ہی نہیں سکتا۔یہ ناممکن بات ہے۔یہ مسکراہٹ اور بشاشت جس کا ذکر حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے، کمیونزم نے جہاں اپنا اثر و نفوذ پیدا کیا ہے وہاں ہمیں نظر
نہیں آئی۔البتہ یہ درست ہے کہ میں صرف پون گھنٹہ وہاں ٹھہرا۔یہ بھی درست ہے کہ میں نے
چند سو روی آدمیوں سے زیادہ نہیں دیکھے لیکن یہ بھی تو ایک حقیقت ہے کہ وہ انٹرنیشنل
ائیر پورٹ ہونے کے لحاظ سے جسے انگریزی میں Show Window کہتے ہیں یعنی اس کی
نمائش کہ کیا کیریکٹر ہے وہاں نظر آنا چاہیے۔لیکن اس کے مقابلہ میں اسلام نے اس دکھ کو جو محرومی کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے یا دُکھ اور
درد اور تکلیف اور بے چینی اور پریشانی لاحق ہوتی ہے مثلا کسی کو اس کا حق نہیں ملا اس لئے وہ
پریشان ہے یا مثلاً لڑکا ذہین ہے مگر وہ اُسے پڑھا نہیں سکتا۔ماں باپ کے لئے تو وہ ساری عمر کا
دُکھ ہے۔ایک بچہ یونیورسٹی میں فرسٹ آ جاتا ہے لیکن اس کے ماں باپ اتنے غریب ہیں کہ وہ
اُسے کالج میں نہیں داخل کروا سکتے۔اگر وہ بچہ نہ پڑھ سکے تو ساری عمر اس کے ماں باپ اور
دوسرے بھائی بہن کہیں گے کتنی ظالم ہے یہ دنیا کہ ہمارا بچہ یا بھائی میٹرک میں فرسٹ آیا تھا لیکن
اسے پڑھایا نہیں ہے اور یہ میں محض فلسفیانہ مثال نہیں دے رہا بلکہ امر واقعہ ہے ہمارا کالج جب
لاہور میں تھا۔ایک اخبار میں یہ آ گیا کہ جو بچہ اس دفعہ میٹرک کے امتحان میں یونیورسٹی میں فرسٹ
آیا ہے وہ اتنے غریب خاندان کا ہے کہ آگے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل نہیں کر سکتا اس لئے کوئی
آدمی اس کی مدد کرے میں نے اس اخبار کو خط لکھا کہ ہمارا کالج اُس کے سارے اخراجات
برداشت کرے گا وہ بچہ ہمارے کالج میں آ جائے۔ادھر اپنے ساتھیوں سے میں نے کہا کہ یہ بچہ
پڑھ گیا۔یا اسے میں نے پڑھا دینا ہے یا کسی متعصب امیر دل میں جو اس کے لئے پہلے پیسے خرچ
نہیں کرنا چاہتا تھا اب وہ ہمارے تعصب کی وجہ سے خرچ کرے گا اور بچہ پڑھ جائے گا اور ہماری
جو غرض ہے وہ پوری ہو جائے گی۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۴
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
مجھے اس سے غرض نہیں کہ اس بچے کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے بلکہ مجھے تو اس سے
غرض ہے کہ وہ بچہ پڑھ جائے تو میری غرض پوری ہو جائے گی پندرہ دن کے بعد مجھے اس لڑکے کا
خط آیا جس میں اس نے بڑے پیار سے لکھا کہ میرا باپ ان پڑھ ہے وہ ان چیزوں کی سمجھ نہیں رکھتا؟
آپ نے مجھ سے جو پیار کا سلوک کیا ہے میں اس کی قدر جانتا ہوں۔جب آپ نے اخبار میں یہ
اعلان کیا تو کئی امیر آدمیوں نے کہا کہ نہیں ! نہیں۔احمدیوں کے کالج میں نہیں جانا ہم تمہارا خرچ
برداشت کرتے ہیں۔اس نے لکھا کہ اس وظیفہ کے باوجود میرے دل میں یہی خواہش تھی اور اب
بھی ہے کہ میں آپ کے پاس آجاؤں لیکن چونکہ والد کا کہنا ماننا ضروری ہے۔میرا والد کہہ دے گا
کہ وہاں نہیں جانا اس لئے میں آپ کے پاس نہیں آ سکتا۔لیکن اگر ہمارے علم میں نہ آتا اور اس
قسم کا واقعہ نہ ہوتا تو آپ سوچ لیں کہ اس خاندان کو ساری عمر یہ دُکھ پہنچتا رہتا کہ اللہ تعالیٰ نے
ہمارے بچے کو اتنی سمجھ اور عقل دی تھی مگر وہ آگے نہیں پڑھ سکا۔پس یہ دُکھ تو لمبے بھی ہیں اور چھوٹے بھی ہیں۔بہر حال محرومی ایک لعنت ہے اور مظلوم ہونا
لعنتی بنانے کا ایک آلہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو آدمی کسی مظلوم کو دیکھتا؟
ہے اور اس کی مدد نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ سے دور اور ملعون ہے۔اسلام نے جس حق کو قائم کیا
ہے اور میرے نزدیک جہاں تک انسانی دماغ نہ پہنچا اور نہ پہنچ سکتا تھا وہ یہ حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
اپنے بندے کو مخاطب ہو کر فرمایا اے میرے بندے! میں نے تجھے پیدا کیا ہے اور تو اپنے جسم اور
ذہن اور روح میں جو قوت اور استعداد دیکھ رہا ہے یہ بھی میں نے پیدا کی ہے۔لیکن اس دُنیا میں
میں نے تدریج کا اصول رائج کیا ہے۔ایک قوت دی ہے اس کی نشو و نما ہونی چاہیے۔ایک
قابلیت عطا کی ہے اس کو پروان چڑھنا چاہئے تمام قوتوں اور استعدادوں کی نشو ونما کے لئے اور
اس کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانے کے لئے جس مادی اور غیر مادی چیز کی ضرورت تھی وہ میں نے
یعنی رب العالمین نے پیدا کر دی ہے دنیا میں کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلاں شخص نے اپنی قوتوں
اور استعدادوں کی نشو و نما اس لئے نہیں کی کہ اُس کے رب نے اُسے بھلا دیا تھا۔یہ
کوئی نہیں کہہ سکتا ہمارے رب نے وہ اشیاء پیدا کر دی تھیں۔اگر اس کو نہیں ملتیں جو اس کی
قوتوں اور استعدادوں کی نشو ونما کے لئے ملنی چاہئیں تھیں تو کوئی غاصب ہے، کوئی ظالم ہے جس
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۵
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
نے اس کی مادی اشیاء یا غیر مادی چیزیں غصب کر لیں ہیں اور اس کو نہیں مل رہی ہیں اور اس کے
لئے دکھوں کا سامنا پیدا کر دیا ہے۔پس یہ دکھ جو محرومی اور مظلومی کے نتیجہ میں پیدا ہوئے ہیں ان کو دُور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ
نے اس قدر حسین تعلیم ہمارے ہاتھ میں پکڑا دی ہے اللہ تعالیٰ ہر شخص کی قوت اور استعداد کو اس کی
نشو و نما کے کمال تک پہنچانا چاہتا ہے فرماتا ہے اے مسلمانو ! تم نے فرد واحد کی چاہے مسلمان ہو،
چاہے غیر مسلم ، ان قوتوں اور استعدادوں کو جو اللہ تعالیٰ کے عطیے ہیں مثلاً بیج عطیہ ہے اللہ تعالیٰ کا ،
وہ درخت بن جاتا ہے اس کو پھل لانا چاہئے ، اسی طرح قدرت کے عطیے جو ہیں ان
کی نشو و نما ہونی
چاہئے اور یوں
اللہ تعالیٰ کے حسن کے خوبصورت جلووں کا پھول کھلنا چاہئے تا کہ دُنیا دیکھے۔اب میرا اندازہ یہ ہے کہ مثلاً علم کے میدان میں ہمارے پاکستان نے ایک لاکھ ذہن اپنی
غفلت اور بے تو جنگی کے نتیجہ میں ضائع کر دیئے ہیں۔خدا تعالی پاکستان کو نہیں بھولا تھا ہم
خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو بھول گئے اور اس کے ناشکر گزار بندے بن گئے۔آج ہم کہتے ہیں کہ
ہمارے پاس سائنسدان کافی نہیں ہیں۔تم نے سائنسی دماغ کا گلا گھونٹ دیا اس لئے کہ وہ دماغ
ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوتا تھا اور اب تم رو ر ہے ہو کہ ہم ترقی کیسے کریں؟ یہ تو ایسی بات
ہے کہ ایک بے وقوف بچے کو اس کے ماں باپ دس پندرہ روپے دے دیں اور وہ پھاڑ پھوڑ کر
ٹوکری میں پھینک دے اور باپ کے ساتھ چیزیں خرید نے چلا جائے اور وہاں جا کر کہے کہ میں
چیزیں کیسے خریدوں گا میرے پاس کوئی پیسے نہیں ہیں۔یہ ٹھیک ہے کہ تمہارے پاس پیسے نہیں ہیں
مگر تمہارے پاس اس لئے پیسے نہیں ہیں کہ جہالت کی وجہ سے یا اپنے بچپن اور نالائقی کی وجہ سے
جو تمہیں پیسے دیئے گئے تھے وہ تم نے ضائع کر دیئے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنے فضل
انعامات کی شکل میں جو ذہن عطا کئے تھے وہ تم نے ضائع کر دیئے شکوہ کس سے؟ اپنے ظلم -
کر شکوہ کرو۔اپنی درندگی سے جا کر شکوہ کرو۔اپنے رب سے تم شکوہ نہیں کر سکتے۔تمہارا رب تو
تمہیں نہیں بھولا تھا تم اُسے بھول گئے۔تم اس کے ناشکرے بندے بن گئے۔پس جہاں تک اقتصادیات کا تعلق ہے اور اس سے ملتی جلتی چیزیں ہیں ان کی تفصیل میں
میں اس وقت نہیں جا سکتا، دیر ہورہی ہے۔اسلام نے جو تعلیم پیش کی ہے اور حضرت نبی کریم صلی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۶
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے جو اسوہ رکھا ہے اس کی مثال دنیا پیش نہیں کر سکتی۔انسانی عقل
وہ چیزیں آ ہی نہیں سکتی تھیں اور اس سے بہتر نمونہ کوئی دکھا ہی نہیں سکتا تھا۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان باتوں کا اور قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے کا خیال
رکھتے تھے اور صرف آپ ہی خیال رکھ سکتے تھے مثلاً قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا۔وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَتَّى لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ (الدريت: ۲۰)
کہ کچھ امیر اور دولتمند لوگ ایسے بھی ہیں جن کے سارے مال ان کے نہیں بلکہ کسی اور کا حق مارا گیا
ہے جس نے ان کے اموال میں اضافہ کیا ہے اس لئے ”وَفي أَمْوَالِهِمْحَقُ لِلسَّابِلِ وَالْمَعْرُوْمِ ، محروم
اور سائل کا حق ان کے مالوں کے اندر ہے وہ نکالنا چاہئے اور حق دار کو حق پہنچنا چاہیے۔قرآن کریم کی ایک آیت میں اتنا انذار ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حشر کے دن ایک گروہ
ایسا ہوگا کہ میں فرشتوں سے کہوں گا۔جاؤ اور اس گروہ کو جہنم میں جھونک دو اور وہاں جہنم میں
جھونکنے کی دو وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ایک تو اس لئے کہ وسیع حکمتوں والے رب پر یہ لوگ ایمان
نہیں لائے تھے اور دوسری وجہ یہ کہ لوگوں کو مسکینوں کو کھانا کھلانے کی رغبت نہیں دلاتے تھے اور نہ خودان
کو کھلاتے تھے۔لوگ بھو کے مر رہے تھے اور یہ اُن کا خیال نہیں رکھتے تھے اور حکمتوں سے پر یہ ایک
Universe ایک عالمین پیدا کیا گیا تھا اور یہ اس پر غور نہیں کرتے تھے۔پس یہاں صرف دو وجہیں بیان ہوئی ہیں ایک یہ کہ وسیع حکمتوں والے رب پر ایمان نہیں
لاتے تھے اور دوسرے بھوکوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اس لئے انہیں جہنم میں جا کر جھونک دو۔پس
جس مسلمان نے جہنم سے بچنا ہو یا جہنم سے بچا ہوا ہو تو وہ وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی حکمتوں پر غور کرتا
اور اس کی ذات وصفات کی معرفت رکھتا ہے اور جس حد تک اس کے پاس مال ہے وہ اس کے
ذریعہ خدا تعالیٰ کے بندوں کا خیال رکھتا ہے اور کسی کو بھوکا نہیں رہنے دیتا۔بھوک دور کرنے کی
ذمہ واری تو اللہ تعالیٰ نے لی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم کھیتیاں پیدا کرتے ہو؟ تم نہیں پیدا کرتے ،
میں پیدا کرتا ہوں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک فاحشہ عورت نے ایک
جانور کے اوپر رحم کر کے پیاس کے وقت میں پانی دیا تھا۔اس نیکی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے اُس
فاحشہ عورت کے گناہ معاف کر دئیے اور اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۷
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
قرآن کریم اس بات سے بھرا پڑا ہے ایسی متعدد آیات ہیں جن میں یہ کہا گیا ہے کہ مسکین کا
خیال رکھو، جائع ( بھوکے ) کا خیال رکھو۔معتر کا خیال رکھو۔سائل کا خیال رکھو۔محروم کا خیال رکھو۔دکھوں
کی مختلف وجوہات کا ذکر کر کے یہ کہا گیا ہے کہ یہ تمہاری ذمہ واری ہے کہ تم ان دکھوں کو دور کرو۔اسلام نے استعدادوں کی نشو و نما کے کمال تک پہنچانے کے لئے ایک اعلیٰ نظام قائم کیا ہے
اسلام کی نشاۃ اولی میں اس پر اس رنگ میں عمل ہوا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ چونکہ اس سے بہتر
اشتراکیت ہے اس لئے ہم اپنے دکھوں کے علاج کے لئے اسلام کی بجائے اشتراکیت کو رائج
کریں گے۔کوئی عقل مند شخص یہ نہیں کہہ سکتا۔جیسا کہ میں نے ابھی مختصر آبتایا ہے اس اختصار سے بھی آپ کو یہ سمجھ آ گئی ہو گی کہ یہ ایک
ایسی تعلیم ہے کہ انسانی دماغ وہاں تک پہنچ ہی نہیں سکتا۔اب جو غلط فہمیاں ہیں یا بعض لوگ شرا
سے بھی اس سے الٹ نعرے لگا رہے ہیں۔وہ غلطی خوردہ ہیں۔ہم تو کسی کے دشمن نہیں۔دنیا
ہماری دشمن ہوتی رہے۔ان کے لئے دعا کرنی چاہئے اور کسی کے خلاف جھوٹا الزام لگا کر اس پر
گرفت نہیں کی جاسکتی۔یہ بڑی معقول بات ہے کیونکہ جھوٹا الزام لگا کر یہ کہنا کہ سزا دے دو۔یہ تو
نہ قانوناً جائز ہے اور نہ عقلاً اور شرعا ور نہ تو دنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔قانون نے یہ تو کہا ہے کہ
اگر سچا الزام بھی ہو مگر ثابت نہ ہو تو سزا نہیں دینی۔بہت احتیاط برتی ہے۔لیکن کیا کسی قانون، کسی
شریعت اور کسی عقل میں یہ بات آ سکتی ہے کہ جھوٹا الزام لگاؤ۔جھوٹے گواہ پیش کرو اور سزا دے دو
اور کہہ دو اس میں خیر اور بھلائی ہے۔اس طرح تو امن اُٹھ جائے گا اور اطمینان قلب باقی نہیں
رہے گا اس لئے غلط الزام نہیں لگانے چاہئیں۔لیکن ہو سکتا ہے کہ ہمارے ملک میں بعض لوگ ایسے
ہوں جنہوں نے اسلام کے متعلق کچھ علم حاصل ہی نہ کیا ہو اور وہ دیانتداری سے یہ سمجھتے ہوں کہ
اس ملک میں دکھوں کا علاج اشتراکیت ہے۔ان کو ہم ہیں سمجھانے والے۔میں بہتوں سے ملا ہوں۔اس لحاظ سے میں نے بہت۔کمیونسٹ مسلمان بنائے ہیں۔اکثر لوگ غلطی خوردہ ہیں یعنی اسلام سے پیار بھی ہے اور اسلام
بعد بھی۔ایک ہی وقت میں اُن میں متضاد چیزیں تھیں۔چنانچہ جب میں نے ان
کو بتایا تم کدھر جا
رہے ہو۔اس سے حسین تعلیم کی طرف تو خدا تمہیں بلاتا ہے تو پھر ان
کو سمجھ آ گئی۔لیبل ہی تھا نا لگا ہوا ،
----
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۸
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
پکڑ کرا تارکر پھینک دیا۔جس طرح جرابوں پر لیبل لگے ہوئے ہوتے ہیں آپ لیبل ساتھ لگا رہنے
دیتے ہیں؟ نہیں، پہنے سے پہلے آپ لیبل اتار کر پھینک دیتے ہیں۔اسی طرح لیبل اتار دیا تو
مسلمان بن گئے۔لیکن ہو سکتا ہے بعض پکے بھی ہوں۔تا ہم اول تو وہ تعداد میں زیادہ نہیں دوسرے
ان کے متعلق بھی مجھے تو حسن ظن ہے۔میں انہیں احمق تو نہیں سمجھتا کہ اگر ان کو پوری طرح سمجھایا
جائے اور وہ نہ سمجھیں۔غرض یہ ہتھیار ایک اور وسیلہ اور ذریعہ ہے۔اب دُنیا کی کوئی عقل اور کوئی قوم اور کوئی ملک
اور کوئی زمانہ اور کوئی نسل یہ نہیں کہ سکتی کہ یہ تعلیم کہ ہر شخص کی قوتوں اور استعدادوں کی نشو ونما کمال
تک ہونی چاہئے یہ ایک ایسی تعلیم ہے جو ہمارے دلوں کو جیتے گی نہیں بلکہ اسلام کے خلاف اور
زیادہ نفرت پیدا کر دے گی۔کوئی عقلمند یہ نہیں کہے گا۔یہ ایک بڑا از بردست ہتھیار ہے جو اللہ تعالیٰ
نے ہمیں دیا ہے۔اسی طرح خدمت ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران: (۱۱)
تم بہترین امت ہو۔نہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اُمت اپنے حسن میں اور نہ اپنی خوبی
میں اور نہ اپنے احسان میں تمہارے برابر ہے نہ کوئی اور امت - حضرت آدم علیہ السلام سے لے
کہنے والے کہتے ہیں کہ ) ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر آئے ہیں تو ان میں سے ہیں تمہیں ہزار
شرعی پیغمبر ہوں گے ہی۔غرض اتنی امتیں بن گئیں اتنی ان کی شریعتیں بن گئیں کوئی شریعت کسی
پیغمبر کے ماننے والوں کی اور کوئی کسی پیغمبر کے ماننے والوں کی لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ اسلام کے
مقابلے میں ، امت محمدیہ کے مقابلے میں خیر نہیں ہیں۔بہتر نہیں ہیں زیادہ حسین نہیں ہیں۔زیادہ
احسان کرنے کی قوت رکھنے والے نہیں ہیں۔( یہ دوسرا فقرہ تو میں جلدی میں کہہ گیا ہوں) اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے تم اس لئے بہترین امت ہو کہ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تم لوگوں کی بھلائی کے لئے پیدا
کئے گئے ہو یہ حسن تم میں اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ دُنیا اس حسن کے نتیجہ میں احسان کے عظیم
جلوے دیکھے۔فرمایا: اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تمہارا اپنا وجود ہی کوئی نہیں رہا۔اب اگر دُنیا ملت واحدہ
بن جائے گی تو امریکہ والے روس کی خدمت کر رہے ہوں گے روس چین کی خدمت کر رہا ہو گا۔یہ
سارے فساداورلڑائیوں کے خطرے اور ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم کے نتیجہ میں انسانیت کی تباہی