آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان اور ہر زمانہ کے لئے رحمت بن کر مبعوث ہوئے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 5

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۲۳
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
میں اللہ تعالیٰ کے لئے حمد کے جذبات پیدا ہوئے اور جن سے ہمارے سینے معمور ہیں ان بشاشتوں
کے ساتھ اور خدا کی حمد سے معمور سینہ اور دل اور روح کی اس آواز کے ساتھ کہ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ
ہی کو زیب دیتی ہیں اور وہی اس کا مستحق ہے۔ساری تعریف کا مالک حقیقی اور سر چشمہ حقیقی اسی کی
ذات ہے۔ان جذبات کے ساتھ اور ان الفاظ کے ساتھ ہی اس پاک اور بشاش اور خوشیوں سے
بھر پور اور اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور جلسہ کے اختتام کا اعلان کرتا ہوں۔اب ہم دعا کریں گے۔دوست دعا کریں کہ یہ پیاری برادری جو ساٹھ ستر ہزار کی اس وقت
ایک خاندان کی طرح یہاں بیٹھی ہے۔گویا مجھے زمین نظر نہیں آتی۔آپ سب میرے بھائی ہیں۔ایک بھائی کے سر پر سے میری نظر پھسل کر دوسرے پیارے بھائی کے سر پر جاپڑتی ہے۔خدا کرے
یہ برادری ساری دنیا کے لئے ایک چھوٹی سی مثال بن جائے اور وہ وقت جلد آئے کہ جب ہم نگاہ
تصور سے دنیا کو دیکھیں تو ساری دنیا ایک خاندان ، ایک جسم اور ایک وجود کی طرح ہمیں نظر آئے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آدم اور آدم میں کوئی فرق نہیں انسان اور
انسان میں کوئی امتیاز نہیں۔آپ نے اپنے ہاتھوں کی انگلیاں ملائیں اور فرمایا دیکھو دونوں ہاتھوں
کی انگلیاں ایک دوسرے پر آجاتی ہیں تو ایک بن جاتی ہیں اسی طرح انسان انسان ایک ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مردہ بھی سنایا تھا۔حجتہ الوداع کے موقع پر جب
آپ اپنی عمر میں آخری بار ایک بہت بڑے مجمعے سے خطاب فرما رہے تھے۔آپ نے صحابہ کرام کو
مخاطب کرتے ہوئے ساری دنیا کے لئے یہ اعلان فرمایا کہ تم یہ نہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے تم
نے میرا قرب حاصل کیا۔میری زندگی کو، اس کے ہر شعبہ کو، اس کی ہر تفصیل کو اپنی آنکھوں۔دیکھا اور اسے اپنے لئے ایک نمونہ بنایا تم نے اپنی زندگیوں کو میرے اسوہ کے مطابق ڈھالنے کی
کوشش کی اور تم میں سے بہت سے اس میں کامیاب ہوئے ، اس کے باوجود یہ نہ سمجھنا کہ بعد میں
آنے والے تمہارے روحانی مقام تک نہیں پہنچ سکتے اور اس مقام کے دروازے بعد میں آنے
والوں کے لئے بند کیے گئے ہیں اور جو دنیا کے دوسرے حصوں میں انسان بستے ہیں اور جو نسلیں بعد
میں پیدا ہوں گی اور آنے والے زمانے میں وہ اپنے شعور کو پہنچیں گی۔وہ میری اور اللہ کی معرفت
حاصل کریں گی۔قرآن کریم کا علم پائیں گی۔وہ مایوس نہ ہوں وہ یہ نہ سمجھیں کہ اسیں صحابہ جیسے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۲۴
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
کس طرح بن سکتیں ہاں۔انہاں نے تے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دے نمونے نوں اپنی
انکھاں نال ویکھیا سی وہ مایوس نہ ہوں وہ یہ نہ سمجھیں بلکہ روحانی رفعتوں کے دروازے ان کے
لئے اس طرح کشادہ ہوں گے جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے روحانی رفعتوں
کے دروازے کشادہ کیے گئے تھے۔حجۃ الوداع کے موقعہ پر آپ نے اس مجمع کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تمہیں جو نصائح کر رہا
ہوں اور جو وصیت تمہیں دے رہا ہوں تم جو اس وصیت کو سن رہے ہو تم یہ نہ سمجھنا کہ سوائے تمہارے
اس پر کوئی عمل نہیں کر سکتا۔اس لئے تمہیں بہت سی نصائح کے بعد میں تمہیں یہ وصیت کرتا ہوں کہ
میری ان نصائح کو آنے والی نسلوں تک پہنچا دینا اور ان کو یہ بھی کہہ دینا کہ میں نے آج اس موقعہ پر
انہیں یہ بشارت بھی دی تھی کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ آنے والے اس وقت سننے والوں کی نسبت میری
نصائح پر زیادہ عمل کرنے والے ہوں۔صحابہ میں روحانی لحاظ سے مختلف درجات رکھنے والے
تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں جنہوں نے سب سے بلند روحانی درجہ حاصل کیا وہ
آپ کے لئے بھی میسر آسکتا ہے۔بشرطیکہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ اپنی زندگیوں پر
چڑھائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی اس کی توفیق عطا فرمائے۔دوست دعا کریں کہ غلبہ اسلام کا جو سورج اس عالمین پر طلوع ہو چکا ہے۔وہ (جیسا کہ
خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے ) درجہ بدرجہ آسمان کی بلندیوں کی طرف بلند ہوتا چلا جائے اور جلد ہماری
زندگیوں میں نصف النہار تک پہنچ جائے اور وہ چونکہ روحانی سورج ہے۔ہر لحاظ میں تو مماثلت
نہیں ہوا کرتی تمثیل کہتے ہی اس وقت ہیں جب کہیں اختلاف بھی ہو ورنہ تو وہی چیز بن جاتی
ہے۔یہ سورج تو حرکت میں ہے اور مسلسل حرکت کر رہا ہے جب یہ نصف النہار پر پہنچتا ہے تو
ساتھ ہی زوال شروع ہو جاتا ہے لیکن روحانی سورج جب اپنے سفر میں آسمان کے بلند تر مقام پر
پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی برکت سے وہاں ٹھہرتا ہے اور اس وقت تک ٹھہرا رہتا ہے جب تک کہ
اللہ تعالیٰ اسے حکم نہ دے۔خدا کرے کہ جب غلبہ ء اسلام کا یہ سورج بنی نوع انسان کو جو بشارتیں
دی گئی ہیں ان بشارتوں کا یہ چاند نصف النہار تک پہنچے تو اللہ تعالیٰ صدیوں اسے وہیں رہنے دے
تا کہ اس کے سورج اور اس کے چاند سے انسان کی روحانی زندگی ہر لحاظ سے ترقی یافتہ اور یہی نہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۲۵
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
ہو کہ صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا بلکہ یہ بھی ہوتا رہے کہ ہر نسل جو بعد میں آتی وہ صحابہ سے ملتی چلی
گئی۔نسلاً بعد نسلاً خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گانے والے اور شرک کو مٹا کر اور پھر شرک کے ہر
دروازے کو بند کرنے والی اقوام اس دنیا میں زندگی بسر کر رہی ہوں اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کی
بارش بن رہی ہوں۔میرا پیارا رب آپ کے ساتھ ہو یہاں بھی اور جب آپ اپنے گھروں میں
جائیں وہاں بھی اور راستے میں بھی۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہر چھوٹی اور بڑی تکلیف سے محفوظ رکھے اور
ہر معمولی اور غیر معمولی شر سے آپ کو امان میں رکھے۔آپ فرشتوں کی حفاظت اور ان کے پہروں
میں رہیں۔جہاں بھی آپ رہیں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے وارث بننے والے اور اس کی راہ میں اپنا
سب کچھ قربان کرنے والے، اپنی زندگیوں پر ایک فنا کو طاری کرنے والے، اللہ تعالیٰ کے پیار
کے لیے میں اپنی زندگیاں گزارنے والے رہیں۔جو باہر اس وقت ہمارے مبلغ کام کر رہے ہیں۔جو باہر ہماری جماعتیں ہیں خدا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور احمد مہدی کی عاشق اور محب۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی اسی طرح ہماری برکتوں کا وارث بنائے جس طرح کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں
بنائے۔وہ دور میں مکان کے فاصلے کے لحاظ سے۔لیکن دلوں کے فاصلے میں دوری نہیں ہوتی۔ہم
مکان کے لحاظ سے دور ہوتے ہوئے بھی اسی طرح دو انگلیوں کی طرح ہیں جو ایک دوسرے کے
اوپر آئی ہوتی ہیں اور ان میں کوئی فرق باقی نہیں رہتا۔اللہ تعالیٰ ان
کو بھی ہماری برکتوں میں شامل
کرے اور ہمیں بھی ان کی برکتوں میں شامل کرے۔ہم سب ایک جیسی برکتیں حاصل کرنے
والے ہوں اور ہم اے ہمارے رب ! اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ تیری برکتوں کا یہ دائرہ اسی
طرح محدود ر ہے بلکہ آج جو عیسائی اور آج جو یہودی اور آج جو آریہ اور ہندو اور جو بدھ مذہب
رکھنے والے یا بد مذہب اور دھریہ ہے۔اے خدا! تو اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر دے کہ
تیری محبت کے اس دائرہ میں وہ بھی داخل ہو جائیں اور جیسا کہ تو نے فرمایا ہے چند بد بخت ہی
تیرے اس دائرہ محبت والفت ورضا سے باہر رہیں۔تیرے فضل کو دنیا حاصل کرے۔تیرے حسن کا
جلوہ تمام بنی نوع انسان دیکھیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جلال
کو دنیا پہچانے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ
کو اپنا کر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں رنگین ہو کر اس سے قریباً ویسا ہی پالیں جیسا کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۲۶
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
تیرے محبوب اور ہمارے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھ سے پایا۔آواب دعا کرلیں۔پرسوز لمبی اجتماعی دعا کے بعد فرمایا۔وقت گزرتے پتہ ہی نہیں چلتا۔اب آپ نے جانا ہے۔دل اداس ہیں۔اللہ کے حوالے اور اللہ کے سپرد کیا آپ کو۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاننہ۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی