آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان اور ہر زمانہ کے لئے رحمت بن کر مبعوث ہوئے

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۱
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اس سفر میں لندن میں ملا تھا۔وہ پوچھنے لگے کہ اتنا پڑا پر لیس تم نے کیا کرنا ہے۔میں
انہیں کہا یہ تو بڑا نہیں ہے ہم نے قرآن کریم کے تراجم ساری دُنیا میں پھیلانے ہیں۔ابھی چھوٹا ہے اس کو آگے اور بڑھائیں گے وہ عیسائی لیکن تاجر تھا اس لئے عیسائی ہونے کے
لحاظ سے تو اس کے جذبات یہ تھے کہ اس کا منہ چقندر کی طرح سرخ ہو گیا کہ یہ کیا کہہ رہے
ہیں کہ ہم ساری دُنیا میں قرآن کے تراجم پھیلائیں گے لیکن تاجر ہونے کی حیثیت سے وہ کچھ
کہہ نہیں سکتا تھا کہ کیونکہ اس نے بہر حال اخلاق سے بات کرنی تھی۔پس وہ جو خرچ ہے وہ بہر حال یہاں سے ہو گا اس واسطے وہ انشاء اللہ ہمارا خرچ ہو گا یعنی صحیح
مصرف ہوگا۔اس طرح نہیں کہ جس طرح کسی سادہ لوح قابل رحم حضرت نے تقریر میں کہہ دیا تھا کہ
نصرت جہاں ریزروفنڈ نصرت بھٹو کے نام پر سیاسی پیسے جمع کئے جارہے ہیں دُعا کیا کریں اللہ تعالیٰ
ان کو عقل بھی دے اور بھی بہت کچھ دے ہم تو دعا کرنے کے لئے ان کے خادم ہیں۔یہ سب بولتے
رہتے ہیں لیکن ہم تو ان کے خادم ہیں۔دُعا بھی ایک بڑی اور ضروری خدمت ہے۔غرض اللہ تعالیٰ یہ رقم دے رہا ہے میں نے جو ایک سکیم بنائی تھی اس کے مطابق میں نے سوچا
تھا ۶ ا ڈاکٹر چھ ملکوں میں بھیجوں گا لیکن جب اللہ تعالیٰ نے سکیم بنا کر دی تو وہ ۴۰ سے اوپر ڈاکٹروں
کی سکیم بن گئی۔پھر ڈاکٹروں کی طرف سے وقف کا یہ حال ہے کہ لندن سے ہمارے ایک ڈینٹسٹ
ڈاکٹر ہیں۔میرا اندازہ یہ ہے کہ وہ ۳ ۴ ہزار پاؤنڈ ماہانہ کما رہے ہیں لیکن جب میں نے ڈاکٹروں
میں وقف کی تحریک کی تو انہوں نے ساٹھ پاؤنڈ ماہوار پر اپنی زندگی وقف کر دی۔یعنی ۳ ۴۰ ہزار
پاؤنڈ کمانے والا وقف کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ کام کرو۔میں نے کہا تھا مجھے تسلی ہے۔اللہ تعالیٰ خود ہی کام کرنے والے آدمی بھی دے گا میں نے مٹی کے بُت گھڑ کر تو افریقہ میں نہیں
بھیجنے۔جس نے پیدا کیا ہے وہ مالک ہے وہ مجھے پیسے دے گا اور آدمی بھی دے گا۔وہاں میرا تو یہ خیال تھا کہ پہلے سال شاید ہمیں تھوڑے سے ٹیچرز کی ضرورت پڑے مگر جب ٹیچرز
کے لئے میں نے تحریک کی تو کوئی ڈیڑھ سو کے قریب ایم اے۔ایم ایس سی۔بی اے۔بی ایس سی ٹرینڈ
نے زندگی وقف کر دی ہے بہت سارے دوست غلط فہمی میں مجھے خط لکھ دیتے ہیں کہ ہم میٹرک پاس
ہیں یا ہمیں میٹرک پاس ہی سمجھیں کیونکہ ہم میٹرک میں اچھے نمبر لے کر فیل ہوئے تھے اس لئے
----

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۲
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
ہمیں بھی افریقہ بھیج دیں۔اللہ تعالیٰ ان کے علم میں زیادتی بخشے۔وہ حکومتیں اپنے ملک کے سکولوں
میں کام کرنے کے لئے ایسے لوگوں کو اجازت نہیں دیتیں۔یہاں پاکستان میں تو اجازت مل جاتی
ہے۔ان
کو سمجھ نہیں مگر وہاں کی حکومتیں اجازت نہیں دیتیں۔اس واسطے یہ خیال دل میں نہ لائیں۔اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت ڈالے اور علم میں بھی برکت ڈالے۔اب نصرت جہاں آگے بڑھوں کے منصوبے کے مطابق اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے۔میں کچھ حقائق اور واقعات بتا دیتا ہوں تا کہ یہ بھی پتہ لگے کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اپنے فضلوں اور
رحمتوں سے اپنی جماعت کو نواز رہا ہے۔ابھی سال نہیں ہوا۔چند مہینے ہوئے ہیں۔ہم نے شاید ۱۴ رمئی کو افریقہ چھوڑا تھا چھ مہینے کے
اندر وہاں کام شروع ہو گیا ہے بریگیڈیر ڈاکٹر غلام احمد صاحب جو یہاں سے یکم نومبر کو گئے تھے ؟
انہوں نے کو کو فاغانا میں ہیلتھ سنٹر کھول کر کام شروع کر دیا ہے۔تو گویا نومبر کے شروع میں ہمارا
ایک ہیلتھ سنٹر کام کرنے لگ گیا ہے اس ہیلتھ سنٹر کے لئے وہاں کے ایک پیرا ماؤنٹ چیف نے جو
احمدی نہیں ایک نہایت اچھی اور وسیع سیمنٹ والی عمارت ہمیں مفت دی ہے اور ڈاکٹر صاحب کی
رہائش کے لئے مکان بھی دیا ہے۔اور اس ہیلتھ سنٹر کے ارد گر د نصف میل کا علاقہ ہمارے مشن کو دے دیا ہے کہ آگے تم۔ترقی کرنی ہے کیونکہ تم یہاں آئے تو تم ترقی بھی تو کرو گے تم یہاں سکول بھی کھولو گے اس لئے میں
تمہیں یہ زمین دے دیتا ہوں۔تم اس پر قبضہ کر لو۔غرض اللہ تعالیٰ اس طرح اپنا فضل کرتا ہے۔ان سارے ملکوں کے شمال میں مسلمان آبادیوں کی بڑی بھاری اکثریت ہے۔نارتھ نائیجیریا،
نارتھ غانا وغیرہ نارتھ کے جو حصے ہیں وہ مسلم ایریاز کہلاتے ہیں لیکن جس طرح شروع میں یہاں
بعض لوگوں نے یہ فتویٰ دے دیا تھا کہ انگریزی پڑھنے سے انسان کا فر ہو جاتا ہے۔وہاں بھی
مولویوں نے عورتوں میں تعلیم رائج نہیں ہونے دی۔مرد تو کچھ باغی بن گئے اور ان فتوؤں کی کچھ
پرواہ نہیں کی لیکن عورتیں تعلیم میں بہت پیچھے رہ گئیں اور مجھے یہ دیکھ کر بڑا صدمہ ہوتا تھا۔ایک تو
اس وجہ سے کہ عورت تعلیم میں پیچھے رہ گئی اور دوسرے اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب انہوں نے دُنیا کو
دیکھا اور بدلے ہوئے حالات کو دیکھا تو انہیں بھی تعلیم کا شوق پیدا ہوا لیکن چونکہ وہاں مسلمانوں کا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۳
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
کوئی سکول نہیں تھا اس لئے مسلمانوں کے علاقوں میں عیسائی گھس گئے اور انہوں نے مسلمان
بچیوں کو عیسائی بنانا شروع کر دیا۔یہ دیکھ کر مجھے بڑا دکھ ہوتا تھا۔میں نے اپنے مبلغوں کو کہا تھا کہ
مسلم نارتھ یعنی جو مسلمانوں کا شمالی علاقہ ہے وہاں بعض جگہیں تو ایسی ہیں جہاں ننانوے فیصد
مسلمان ہیں اور تعلیم میں پیچھے ہیں وہاں لڑکیوں کے سکول کھولنے کی طرف توجہ کریں۔اس میں بھی
اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور غانا کے شمال میں وا کا علاقہ ہے وہاں ہماری جماعتیں بھی بڑی ہیں۔وہاں نصرت جہاں گرلز اکیڈمی وا کے نام سے ہمارا ایک سکول کھل گیا ہے۔غانا کی حکومت نے
ہماری کافی مخالفت کی لیکن مخالفت متعصبانہ نہیں۔وہاں کی حکومتیں عقلی دلیل ضرور نکال لیا کرتی
ہیں۔انہوں نے انگریز سے ٹرینینگ لی ہوئی ہے۔بہر حال وہ کہنے لگے کہ کئی سال ہوئے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لڑکیاں سکول میں داخل
ہوں مگر چار پانچ سے زیادہ داخل نہیں ہوئیں۔ہم تمہیں خواہ مخواہ اجازت دے دیں۔تمہیں تکلیف
ہوگی۔وہ ہم پر الٹا احسان جتارہے تھے کہ پیسے خرچ کرو گے لڑکی کوئی نہیں آئے گی۔چنانچہ ہم نے بڑی مشکل سے ان کو یہ باور کرایا کہ ہم اپنے پیسے ضائع کرنے کے لئے تیار
ہیں۔تمہیں کیا ہے؟ پیسے ہمارے ضائع ہوں گے۔تم ہمیں اجازت دے دو۔چنانچہ اجازت مل گئی
تو پہلے سال کے پہلے داخلے میں ( جو اُن کے کئی سالوں میں چار پانچ تک پہنچا تھا ) دس لڑکیاں
منتخب ہو کر داخل ہوئیں۔نصرت جہاں آگے بڑھو کے منصوبہ کے ماتحت غانا میں ایک دوسر الڑکوں کا سکول بھی کھولا جا
چکا ہے۔اس میں لڑکیوں کے لئے بھی پہلی کلاس ہے چھوٹی بچیاں ہیں اور پہلی کلاس ہے ان کو
پڑھانے کے لے میاں بیوی کوالیفائیڈ ٹیچر ز جو اہل ہیں وہ یہاں سے چلے گئے ہیں اور وہ وہاں
کام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پیسے بھی دیئے آدمی بھی دیئے۔اللہ تعالیٰ نے ایسے میاں بیوی
استاد تیار کر کے رکھے ہوئے تھے کہ جو دونوں استاد بننے کے اہل ہوں۔ہمیں کیا پتہ تھا کہ ضرورت
پڑے گی۔جب ضرورت پڑی تو اللہ میاں بنی بنائی چیز سامنے لے آیا کہ یہ لو مجھے تو پتہ تھا اور یہاں
بھی جو دوسرا لڑکوں کا سکول ہے وہاں بیوی پڑھی ہوئی کی ضرورت نہیں تھی وہاں مرد چلا گیا ہے۔غرض یہ دو سکول فوری طور پر تھوڑے سے عرصہ میں کھل گئے ہیں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۴
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اس وقت تک ان ملکوں میں چودہ ڈاکٹروں کی تقریری ہو چکی ہے اور مزید اٹھارہ ڈاکٹروں
کے لئے ہم انتظام کر رہے ہیں۔اس طرح بیل کر بہتیں ہو جائیں گے۔جو میں نے سوچا تھا وہ پانچ
اور سات سال کے درمیانی عرصہ کا منصوبہ تھا جس طرح پانچ سالہ پلاننگ یہاں ہوتی ہے کچھ ویسا
ہی غلط دماغ میں آیا تھا لیکن اللہ میاں تو فوری کام کرتا ہے ایک سال میں ۳۲ ڈاکٹروں کا انتظام کر
دیا۔فالحمد لله علی ذالک اب تو میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ پہلے سال میں ہم اس
سے زیادہ کام کر چکے ہوں گے جو میرا اپنا منصوبہ تھا سات سال میں کام کرنے کا۔یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے۔اس وقت تک ۳۷ ڈاکٹروں نے وقف کیا ہے۔باقی اور بھی نکل رہے ہیں اور وقف کر رہے ہیں۔ایک تو لاہور میں ڈاکٹر بنانے کا انتظام ہے اور ایک نشتر کالج ملتان ہے جو لاہور کے کالج میں فرسٹ آیا
ہے وہ ہمارا ایک واقف احمدی بچہ ہے جس نے اپنی زندگی نتیجہ نکلنے سے پہلے ہی وقف کر دی تھی۔غانا میں پہلے انہوں نے کہا تھا کہ چار ڈاکٹروں کی ضرورت ہے اب وہ چھ ڈاکٹروں کا
مطالبہ کر رہے ہیں انشاء اللہ اس کا انتظام بھی ہو جائے گا۔وہاں نیچی مان ایک جماعت ہے جہاں
کے مبلغ انچارج ایک افریقن ہی ہیں۔وہ بڑا مخلص اور پیارا نو جوان ہے وہاں ایک دوست نے
بارہ کمروں پر مشتمل ایک مکان میڈیکل سنٹر کے لئے دے دیا ہے۔وہ ایک بڑا اچھا مکان ہے۔میں اس مکان کو دیکھ کر آیا ہوں۔انشاء اللہ وہاں بھی ایک ڈاکٹر جنوری فروری تک پہنچ جائے گا۔ہاں جو کوکو فا میں ہیلتھ سنٹر کھل چکا ہے وہاں انہوں نے اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی۔باہر سے اور بھی پیرا ماؤنٹ چیف آئے ہوئے تھے وہاں روایتی مجالس بھی ہیں یعنی جس طرح مثلاً
بی بی سی یا شہروں میں کمیٹیاں ہوتی ہیں۔اس قسم کا طریق انہوں نے پیرا ماؤنٹ چیف کے ساتھ
قائم رکھا ہوا ہے اس کو روایتی مجالس کہتے ہیں۔اس روایتی مجلس کا جو سیکر ٹری تھا اس نے اس موقع
پر ہزاروں کے مجمع میں کہا کہ میں احمدیت میں داخل ہوتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے یہ فضل بھی کیا ہے
ویسے انشاء اللہ یہ سارے چیف بھی آجائیں گے۔غا نا میں تیسر اسکول بھی بڑی جلدی کھل رہا ہے اور پانچ چھ ہیلتھ سنٹر بھی انشاء اللہ کل جائیں
گے۔میرے دورے کے اختتام سے ایک سال کے اندر اندر مجھے امید ہے یہ سارے کام ہو
جائیں گے۔تو کجا یہ کہ ہم سات سال کے اندر یہ انتظام کرنا چاہتے تھے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو یہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۵
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
ނ
توفیق دے رہا ہے کہ وہ ایک سال میں اس سے دگنا کام کرے۔سیرالیون میں چار ہیلتھ سنٹر ز منظور ہو چکے ہیں۔یعنی جورو، بواچے بوہ، روکر یو راور فری ٹاؤن
میں۔ایک پانچویں کے لئے ہم کوشش کر رہے ہیں۔ویسے وہاں بعض نام ہیں میلوں کے نام پر۔فری ٹاؤن سے جو راستہ بو کی طرف جاتا ہے اس پر ایک جگہ ہے ۴۷ میل اس کا نام ہے یعنی وہ جگہ
فری ٹاؤن سے ۴۷ میل کے فاصلے پر ہے اور اس کا نام بی ۴۷ میل ہے۔وہاں بھی ہماری جماعت
اور ایک چھوٹا سا سکول ہے ایک جگہ کا نام شاید چورانوے میل ہے وہاں بھی ہمارا ایک سکول ہے۔وہاں سے لڑکے آئے ہوئے تھے۔ان میں سے ایک جگہ پر تو چھوٹی بچیاں بھی آئی ہوئی تھیں۔پانچ چھ سال کی بچیوں سے مصافحہ کرنے کی تو کوئی ممانعت نہیں ہے لیکن میں عام طور پر بچتا ہوں
اور یہ کہا کرتا ہوں کہ بڑے ہو کر اگر تم نے یہ کہا کہ میں نے مہدی معہود کے تیسرے خلیفہ۔مصافحہ کیا تھا۔تو کسی نے تم سے یہ نہیں پوچھنا کہ اس وقت تمہاری عمر کیا تھی ؟ تو غلط نہی پیدا ہو
جائے گی اس لئے میں احتیاط بچتا ہوں۔غرض وہاں پرائمری سکول کے چھوٹے چھوٹے لڑکے اور لڑکیاں آئی ہوئی تھیں۔سٹرک پر
مجھے ملنے کے لئے جمع تھیں۔مجھے مبلغ صاحب کہنے لگے کہ موٹر چلتی رہے گی آپ انہیں سلام کر دیں
ان کے لئے کافی ہوگا۔میں نے کہا ان کے لئے کافی ہوگا میرے لئے کافی نہیں ہے میں تو موٹر سے
اتروں گا۔خیر میں موٹر سے اترا۔وہاں چھوٹی بچیاں بھی تھیں اور بچے بھی تھے میں ایک چکر لگا کر
لڑکوں کی طرف آیا اور لڑکوں نے مجھ سے مصافحے کرنے شروع کئے شاید ایک لمحہ کے لئے میری
نظر اپنی کار کی طرف گئی یا کسی اور چیز کی طرف گئی (جواب مجھے یاد نہیں رہا ) تو میں نے دیکھا کہ
ایک چھوٹا سا ہاتھ ہے جس نے میرا ہاتھ پکڑ رکھا ہے اور وہ چھوڑ ہی نہیں رہا ہر دوسرا مصافحہ اس کے
او پر ہورہا ہے وہ تین مصافحے اس عرصہ میں ہو گئے مگر اس ہاتھ نے میرا ہاتھ تو نہیں چھوڑا۔اگلا جو
آیا اس نے دونوں ہاتھوں پر مصافحہ کیا میں نے مڑ کر دیکھا تو ایک چھوٹی بچی۔مجھے یہ ماننا پڑتا ہے
کہ اس میں زور بڑا تھا۔اس نے سارے مصافحے ہم دونوں کے ہاتھوں پر کروائے بڑی مشکل
سے ہاتھ چھڑوایا۔غرض وہ بڑا پیار کرنے والے تھے۔میں نے بتایا تھا ایک جگہ یہ بھی نظارہ ہوا۔وہاں مصافحے نہیں کرتے تھے پروگرام کچھ ایسا تنگ بنایا ہوا تھا مجھے تکلیف بھی بڑی تھی لیکن کوئی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۶
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
چارہ نہیں تھا۔وقت ہی نہیں تھا لیکن وہ ہلہ کر کے آئے اور ہمارے چوہدری محمد علی صاحب،
ظہور باجوہ صاحب اور جو نیر صاحب جو میرے ساتھ قاصد بن کر گئے ہوئے تھے ان کو دھکا دیا تو یہ
کوئی پندرہ فٹ اُدھر اور کوئی ادھر۔اور آگے بڑھ کر مجھے گھیر لیا جو دوست مصافحے کرنے کے لئے
میرا ہاتھ پکڑے وہ چھوڑے ہی نہ۔اب یوں ہاتھ پکڑا ہوا ہے جو دوسرا آئے وہ اس کے ہاتھ کو
پکڑے اور زور لگا کر چھڑوانے کی کوشش کرے اور پھر وہ بھی میرے ہاتھوں کو اسی طرح پکڑے
اور پھر اسی طرح کرتا رہے۔بڑی مشکل سے ہم کا رتک پہنچے۔غرض یہ ۴۷ جگہ کا نام ہے۔جہاں ہماری جماعت ہے اور چوتھی جماعت تک کا ایک پرائمری
سکول بھی ہے یہاں بھی ہم کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ bush ہی ہے وہاں پر بخش محاورہ ہے ایسی
جگہ کے لئے جہاں تہذیب و تعلیم نہیں گئی۔نہ وہاں سکول ہیں اور نہ کوئی میڈیکل سنٹر ہے۔کوئی چیز
نہیں ہے اس واسطے بش ایریا میں جتنے زیادہ سکول اور ہیلتھ سنٹر بن جائیں اتنے زیادہ اچھے ہیں۔جورو میں بھی ( یہ سیرالیون میں ہے۔وہاں کے پیرا ماؤنٹ چیف نے ہیلتھ سنٹر اور ڈاکٹر
کے لئے مکان اور زمین دینے کا وعدہ کیا ہے اس نے کہا ہے کہ یہ جو captial investment
ہوتی ہے یعنی سرمایہ جو ہے یہ میں خرچ کرتا ہوں ڈاکٹر آپ بھیجیں اور کمائیں آپ۔یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے کہ جو کمائیں گے اس میں سے ان کا حصہ نہیں ہو گا مفت دے دیتے ہیں وہ کہتے ہیں مکان
بنا کر دیں گے۔زمین دیں گے۔وہاں سے خط آتے ہیں بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ایک پیرا ماؤنٹ چیف نے لکھا ( شائد وہ
کماسی کا تھا) کہ میرے چیف ڈم یعنی میرے علاقے میں اگر کوئی شخص بیمار ہو جائے تو اُسے طبعی
امداد کے لئے ۲۰ ، ۲۰ میل ، ۲۵ ،۲۵ میل دور جانا پڑتا ہے۔اس لئے مکان اور زمین کے سلسلہ میں
خرچ ہم برداشت کریں گے۔آپ ڈاکٹر کا انتظام کریں۔غرض اس قسم کے بھی وہاں علاقے
ہیں۔خدمت کے جذبہ کے ساتھ ہم انشاء اللہ وہاں جائیں گے اور اپنی ہتھیلیاں پیارے دلوں کے
ساتھ بھر کر واپس لے آئیں گے آپ پوچھیں گے کہ انہیں آپ رکھیں گے کہاں ؟ تو اس قسم کا سوال
پہلے بھی مجھ سے ہو چکا ہے ۱۹۶۷ء میں ڈنمارک میں پریس کانفرس میں صحافیوں سے باتیں کرتے
ہوئے صحافیوں نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ ہمارے ملکوں میں اسلام کیسے پھیلائیں گے؟ مطلب

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۷
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
یہ تھا کہ اسلام تو صرف تلوار سے پھیل سکتا ہے۔تلوار ہم نے آپ کے ہاتھ سے چھین لی ہے۔اس
لئے تم ہمارے ملکوں میں اسلام کیسے پھیلاؤ گے؟ میں نے کہا ہم آپ کے دل جیتیں گے اور اسلام کو
پھیلائیں گے۔وہ حیران ہو کر میرے منہ کو دیکھتے تھے کہ یہ کیا جواب دے رہا ہے۔وہ تو یہ سمجھتے تھے
کہ سوائے تلوار کے کوئی اور ذریعہ نہیں ہے اسلام کے پھیلانے کا۔چنانچہ اس وقت وہاں ایک
ادھیڑ عمر کی صحافیہ بھی بیٹھی ہوئی تھیں۔وہ بڑی خاموش اور سلجھی ہوئی طبیعت کی تھیں وہ کوئی سوال
وغیرہ نہیں کر رہی تھیں۔اپنے نوٹ لکھ رہی تھیں۔اس موقع پر جب میں نے کہا کہ ہم تمہارے دل
جیتیں گے اور اسلام پھیلائیں گے تو اس نے آرام سے مجھ سے یہ سوال کر دیا آپ ان دلوں کا کیا
کریں گے۔میں نے اس سے
کہا ( اللہ فضل کرتا ہے اس وقت جواب سمجھ میں آجاتا تھا ) تمہارے
دل جیتیں گے اور تمہارے پیدا کرنے والے رب کے قدموں میں جا کر رکھ دیں گے۔نائیجیر یا پہلا ملک تھا جہاں ہم گئے وہاں اب چار نہیں بلکہ دس میڈیکل سنٹر کھولنے کا پروگرام
بن گیا ہے۔سولہ سکولوں کا میں کہہ کر آیا تھا تو انشاء اللہ سولہ سے زیادہ کھلیں گے وہاں حکومت بھی
اور چیف بھی بہت زیادہ تعاون کرتے ہیں۔یہاں تو ہمیں بعض دفعہ گورنمنٹ کے ادارے مسجد
کے لئے زمین نہیں دیتے۔اگر چہ اس کی گورنمنٹ تو ذمہ دار نہیں تو میونسپل کمیٹیاں یا قصبوں کی جو
ٹاؤن کمیٹیاں ہیں وہ تعصب سے کام لیتی ہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔بہر حال حکومت کو
پوچھنا تو چاہئے لیکن اس سلسلہ میں حکومت پر الزام نہیں لگا سکتے۔غلط جگہ پر الزام بھی نہیں لگتا
چاہیے۔مسجد بنانی ہوتی ہے مگر خدا کا گھر بنانے کے لئے زمین نہیں مل رہی ہوتی اور وہاں بندوں کا
بنانا ہو تو یوں بڑی فراخدلی کے ساتھ زمین دے دیتے ہیں۔نائیجیریا کے شمال سے ایک گورنر اور وزیرلیگوس میں کیبنٹ میٹنگ attend کرنے کے لئے
آئے۔نائیجیریا کا شمال مسلمانوں کا علاقے ہونے کی وجہ سے مسلم نارتھ کہلاتا ہے۔چنانچہ یہ گورنر
صاحب خود بھی مسلمان تھے۔انہوں نے لیگوس ایر پورٹ پر صحافیوں کے سامنے یہ اعلان کیا کہ میرا
علاقہ تعلیم میں بہت پسماندہ ہے اور میں نے اس سلسلہ میں emergency declare کر دی
ہے یعنی تعلیمی محاذ پر ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے اور جہاں تک مسئلہ تعلیم کا تعلق ہے اسے
ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ عوام میرے ساتھ تعاون کریں گے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۸
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اگلے دن یہ اخبار میں بھی آ گیا۔اسی وقت میں نے ایک افریقن دوست کو بلایا۔وہ وہاں کے کسی
محکمہ کے ڈپٹی سیکرٹری ہیں اور بڑے دلیر آدمی ہیں۔میں نے انہیں بلایا اور کہا کہ تم گورنر کے پاس
جاؤ اور اُسے میری طرف سے یہ پیغام دو کہ آج کے اخبار میں یہ خبر آئی ہے کہ میں آپ کے علاقہ
میں ( وہ سٹیٹس نئی بنی ہیں ان میں ایک سٹیٹ سکو تو کے نام سے ہے۔) یعنی سکو تو سٹیٹ میں فوری
طور پر چار سکول کھولتا ہوں اور آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔دو چیزوں میں ایک یہ کہ ہمیں
زمین دیں کیونکہ میں پاکستان سے زمین نہیں لاسکتا اور دوسرے یہ کہ آپ ہمیں ٹیچرز پرمٹ دیں
کیونکہ اس کے بغیر ہم یہاں آ اور ٹھہر نہیں سکتے۔چنانچہ جب ہمارے یہ دوست اس گورنر سے ملے
تو وہ یہ سن کر بہت خوش ہوا اور کہنے لگا کہ ریڈ ٹیپ ازم (Red Tapism) تو ساتھ لگی ہوئی
ہے۔میرا شکریہ ادا کر دیں اور تسلی رکھیں کہ آپ کے ساتھ پورا پورا تعاون کیا جائے گا ہمارے
واپس آنے کے بعد غالباً سکولوں کے لئے زمین مل چکی ہے۔ایک ایک سکول کے لئے حکومت نے ۴۰ ، ۴۰ ایکٹر زمین دی ہے۔یہاں چالیس مرلے لیتے
ہوئے لوگوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے اور وہ بھی قیمتا لیکن یہ ۴۰ ایکڑ زمین مفت دی گئی ہے اور وہاں
میں نے کہا تھا کہ دولڑکیوں کے اور دولڑکوں کے سکول کھولنے ہیں۔کچھ تو ہمارے مبلغ سمجھے نہیں۔میں نے کہا تھا کہ جہاں لڑکوں کا سکول ہو گا وہیں لڑکیوں کا سکول ہو گا اس لئے کہ ہم نے یہاں سے
میاں بیوی استاد بھجوانے ہیں اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ افریقہ کے ممالک میں خاوند ایک جگہ ہو اور
اس کی بیوی پانچ سو میل دور کسی اور جگہ کام کر رہی ہو۔اس لئے لڑکیوں کا سکول بھی وہیں کھولیں
گے۔انشاء اللہ یہ بھی کھل جائے گا اور زمین بھی مل جائے گی۔چنانچہ اب یہ اطلاع بھی آچکی ہے
کہ حکومت نائیجیریا نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے سکولوں کے لئے بھی آپ کو زمین دیں گے لیکن پہلی
کلاس میں ابھی بہر حال چھوٹی کلاس کی لڑکیاں ہیں۔اگلے سال تک لڑکیوں کا الگ انتظام ہو جائے
گا۔غرض اس طرح وہ تعاون کر رہے ہیں۔نہ صرف حکومت بلکہ وہاں کے پیرا ماؤنٹ چیف بھی تعاون
کر رہے ہیں۔گیمبیا میں بھی ابھی چند دن ہوئے ہیں اطلاع آ گئی ہے۔میرا یہ نوٹ تیار کرنے کے بعد
ہی یا شاید انہی دنوں میں۔وہاں میں نے ان کو کہا تھا کہ میں چار میڈیکل سنٹر اور ایک میڈیکل ہاسپیٹل
یہاں کھولنے کے لئے تیار ہوں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۹
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
وہاں ایک راز کی بات ہے۔میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔آپ کسی کو نہ بتائیں ہمارے
میڈیکل سنٹر مستحقین کا مفت علاج کرتے ہیں۔نہ صرف یہ کہ ڈاکٹر فیس نہیں لیتا بلکہ دوائی بھی مفت
دی جاتی ہے۔خدمت کے لئے ہم وہاں گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دیتا ہے اور پیسے بھی دیتا
ہے۔اپنی جیب میں سے تو کچھ نہیں دیتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہماری
راہبری کے لئے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی چیز ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے۔پیدائش کے وقت کون
ایسا شخص ہے جو سونے سے جب بھر کر لایا کرتا ہے۔اُسے تو اپنی ہوش نہیں ہوتی۔غرض ہم مستحقین
کا علاج مفت کرتے ہیں مگر کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جن سے فیس نہیں لیتے البتہ دوائی کی قیمت دو
آنے چار آنے لے لیتے ہیں کیونکہ وہ دے سکتے ہیں لیکن کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جن کے پاس
پیسے ہوتے ہیں اُن سے ہمارا ڈاکٹر خوب کھل کر فیس بھی لیتا ہے اور دوائی کی قیمت بھی لیتا ہے اور
مریض اتنی کثرت سے آتے ہیں کہ ہمارا ایک میڈیکل سنٹر سال میں اوسطاً اڑھائی ہزار پاؤنڈ
جاتا ہے۔یہ گویا اس کی بچت ہے۔اگر چار سنٹر ہوں تو دس ہزار پاؤنڈ سالانہ بچت ہے۔ہائی سکول کھولنے کے لئے ہمیں پہلے سال تقریباً ۳ ہزار پاؤنڈ کی رقم کی ضرورت ہوتی
ہے۔دوسرے سال بھی اتنی ہی رقم اور تیسرے سال بھی یہی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے اس کے بعد
پھر وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاتا ہے۔میں نے گیمبیا میں اُن سے کہا کہ آپ چار میڈیکل سنٹر کھولنے میں میری مدد کریں۔میں آپ
سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے ملک میں ہر سال ایک ہائی سکول کھولتا چلا جاؤں گا۔انشاء اللہ۔ہم نے وہاں جو پیسے کمانے ہیں۔وہ یہاں گھر تو نہیں لانے۔انہیں پر خرچ کرنے ہیں۔غرض اُن
کے امیر سے لے کر ان کے غریب پر خرچ کر دیں گے۔جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے کہ میں نے اقتصادی تعلیم اس لئے دی ہے کہ دولت صرف امراء میں چکر نہ لگاتی رہے۔یہ ایک
بنیادی اصول ہمیں سکھایا گیا ہے۔جو امیر کہتے ہیں کہ ظلم ہو گا اگر ہم سے دولت لے لی جائے مگر
قرآن کہتا ہے کہ یوں عمل ہونا چاہئے اس پر عمل کر کے تم پر ظلم کیسے ہو گیا تم پر بڑا احسان ہوگا۔تمہارے ملک میں کمیونزم نہیں آئے گا۔کیونکہ کمیونزم نے جائز حقوق دے کر زائد نہیں لیا تھا بلکہ
سب کچھ لے لیا تھا جان بھی لے لی تھی۔اس لئے تم اپنی جان بچاؤ۔کمیونزم آ گیا تو تمہاری جانیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۲۰
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
بھی خطرے میں ہیں۔مال بچانے کا نعرہ لگا کر اپنی جانیں تو نہ گنواؤ۔یہ تو عقلمندی کی بات نہیں۔جتناحق کسی اور کا تمہارے پاس ہے وہ تم سے مانگتے ہیں۔اگر ہر پاکستانی کی پڑھائی کا انتظام ہو
جائے ، اس کے کھانے کا ، اس کی مناسب رہائش کا ، اس کے کپڑوں کا ، اس کے علاج کا اور
اس کی تعلیم کا انتظام ہو جائے۔تو پھر اگر کسی کے پاس ایک کروڑ روپیہ بھی اپنا ہے تو غریب
للچاتی ہوئی نظروں سے ایک امیر کی طرف نہیں دیکھے گا۔میری عقل اس بات کی ذمہ واری لیتی
ہے کہ انشاء اللہ یہ نہیں ہوگا۔۔غرض وہاں ہم اُن کے امیر سے لیتے ہیں اور غریب پر خرچ کر دیتے ہیں ہمارے کا نو
کے میڈیکل سنٹر میں کئی سالوں میں ۲۰ ہزار پاؤنڈ کی بچت ہوئی تھی۔اب ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوا
ہم نے انہیں کہا کہ یہ ساری رقم اسی سنٹر پر لگا دو اور ایک ہسپتال بنا دو۔چنانچہ اب وہ ہسپتال کی
ایک نہایت خوبصورت بلڈنگ بن گئی ہے جس پر کم و بیش تمیں ہزار پاؤنڈ خرچ ہوا ہے جس کا
مطلب ہے کہ پانچ لاکھ روپیہ خرچ ہوا ہے۔بچت ہوئی ہوئی تھی۔ایک دھیلہ نہیں لے کر آئے
سب وہاں خرچ کر دیا اور اس کا نتیجہ بھی اللہ کے فضل سے بڑا خوشکن نکلا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
یو نہی تو نہیں فرمایا تھا کہ ان وسائل اور ہتھیاروں کے ذریعہ جو میں نے تمہیں دیئے ہیں تم لوگوں
کے دل جیتو گے۔ان میں ایک ذریعہ کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔کا نو خاصہ بڑا شہر ہے۔وہاں
حکومت کا اپنا ایک اچھا ہسپتال ہے۔وہاں حکومت کے ایک وزیر صاحب گورنمنٹ کے ہسپتال
کی بجائے ہمارے ڈاکٹر کے پاس آیا کرتے ہیں۔ان کے دوستوں نے ایک دن پوچھا تم نے
کیا بنایا ہوا ہے۔تم ملک کے وزیر ہو۔حکومت کا ہسپتال ہے جس میں تمہیں ہزار قسم کی جائز یا
نا جائز ( یہ میں اپنی طرف سے کہہ رہا ہوں ) سہولتیں مل جائیں گی تم وہاں جاؤ۔اس نے جواب
دیا کہ نہیں۔جو سہولت مجھے جماعت احمدیہ کے کلینک میں ملتی ہے وہ مجھے گورنمنٹ کے ہسپتال
میں نہیں ملتی۔پس یہ جذبہ ہے اور یہ بنیادی اصول ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
جو ڈاکٹر اپنے مریض کے لئے دعائیں نہیں کرتا وہ بڑا ظالم ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ دوائی نے آرام
دینا ہے۔دوائی نے تو آرام نہیں دینا۔اللہ تعالیٰ کی قدرت کے ایک جلوے نے آرام دینا ہے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
--
۵۲۱
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اس کو تم طلب کرو۔دوائی کا تو یہ ہے کہ یہ ایک پردہ ہے۔یہ دنیا پردہ کی دنیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی
قدرتیں بالکل ظاہر ہو کر تو سامنے نہیں آسکتیں ورنہ یہ دنیا ابتلاء اور امتحان کی دنیا نہ رہے پھر تو یہ
جزاء کی دنیا ہو جائے۔وہ اگلے جہان کی باتیں ہیں۔اس دنیا میں پردوں کا یہ حال ہے کہ ایک
بیچارہ غریب مزدور تھا ہمارے کالج میں کام کرتا تھا۔ایک دفعہ کام کرتے ہوئے اس کا گھٹنا فٹ بال
جتنا سوج گیا۔پتہ نہیں اسے کیسی تکلیف تھی۔وہ میرے پاس آیا میں نے اسے ہومیو پیتھک (جس
کے متعلق لوگ کہتے ہیں یہ کوئی دوائی ہی نہیں) کی تین چار پڑیاں بنا کر دیں اور کہا یہ کھا لو اور اس
کے لئے دعا کر دی۔اڑتالیس گھنٹے کے بعد دیکھا تو وہ کام کر رہا تھا۔میں بڑا پریشان ہوا۔مجھے اس
پر بڑا رحم آیا۔میں نے دل میں کہا کہ معلوم ہوتا ہے یہ اتنا غریب آدمی ہے کہ روز کماتا ہے اور کھاتا
ہے اسے تھوڑ اسا افاقہ ہو گیا ہو گا اس لئے کام کرنے کے لئے آگیا ہے ورنہ بھوکا رہتا۔اس رحم کے
جذبہ کے ماتحت میں نے اسے بلایا اور پوچھا تمہارا کیا حال ہے؟ کہنے لگا۔جی آرام آ گیا ہے مجھے
یقین نہیں آیا۔دھوتی اس نے پہنی ہوئی تھی۔میں نے کہا ذرا دھوتی اٹھاؤ اور اپنا گھٹنا تو ذرا دکھاؤ۔جب اس نے دھوتی اٹھائی تو مجھے یہ پتہ نہ لگے کہ اس کا بیمار گھٹنا کون سا تھا۔دونوں بالکل ٹھیک تھے۔پس اللہ نے شفا دینی ہے۔ہمارے بعض بزرگوں نے کاغذ کی گولی بنا کر دی تو پیٹ درد سے
تڑپنے والے مریض کو آرام آگیا ہم نے اس قسم کے ہزاروں قصے دیکھے ہیں۔غرض دعا بڑی
ضروری ہے۔اب وہاں نائیجیریا گورنمنٹ کے ہسپتال میں وزیر صاحب کو آرام بھی ملتا ہوگا اور بھی
کئی سہولتیں ان کو ملتی ہوں گی مثلاً دوائیاں اچھی ملتی ہوں گی اٹن شن (attention ) ہوتی ہوگی۔نرسنگ اچھی ہوتی ہوگی۔لیکن وہ دعا نہیں مل سکتی تھی جو ایک احمدیہ کلینک میں مل سکتی ہے۔اس لئے
وہ وزیر صاحب اپنے ہسپتال کی بجائے ہمارے ہسپتال ہی جاتے ہیں۔اگر ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی رحمت سے اور اس کی دی ہوئی توفیق سے اپنے
میڈیکل سنٹرز سے کمائیں تو وہاں ہم پندرہ سولہ نہیں بلکہ آٹھ دس سال میں سینکڑوں ہائر سیکنڈری
سکول یعنی انٹرمیڈیٹ کالج کھول سکتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ ہمیں اتنی رقم دے دے تو اور ہزار
منصوبے کر سکتے ہیں ہم ہر جگہ قرآن کریم پہنچا سکتے ہیں۔غرض کام تو تھوڑا نہیں ہے یہ تو بڑا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جتنی طاقت آپ کو دی اس طاقت کو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۲۲
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
آپ استعمال کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ برکت پر برکت ڈالتا چلا جاتا ہے۔ہاں ضمناً میں گیمبیا کا ذکر کر رہا تھا۔گیمبیا وہ ملک ہے جس میں وہاں کے سربراہ مملکت
گورنر جنرل نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑے سے برکت حاصل کی۔ریاستوں
کے رؤساء نے تو پہلے بھی بڑی برکت لی ہے۔ہماری تاریخ نے اسے محفوظ کیا ہے۔لیکن ایک آزاد
ملک کے گورنر جنرل نے پہلی بار گیمبیا میں یہ شرف حاصل کیا۔اس کی تفصیل ہی چھوڑ دیتا ہوں۔ایک اور بڑی خوشخبری ہے۔وہ میں آپ کو سنا دیتا ہوں تا کہ آپ بھی میری طرح بہت حمد
کریں۔یہ تو میں ایک سابق گورنر جنرل کی بات کر رہا تھا۔ایک موجودہ سربراہ مملکت جو اپنے ملک
میں اتنے مقبول ہیں کہ ان کو لوگ کہتے ہیں کہ یہ ہمارا باپ ہے اور سارا ملک ان کے بچوں کی طرح
ہے۔ان کے بیٹے نے بیعت کر کے جماعت میں شمولیت حاصل کی ہے۔پس آسمانوں پر یہ فیصلہ ہو چکا ہے اور خدائی تقدیر حرکت میں ہے کہ باہر سے بادشاہ بھی اور
وزراء بھی۔متوسط طبقہ کے لوگ بھی اور امراء بھی اور مظلوم اور محروم اور سائل اور غریب اور مسکین
اور یتیم بھی جماعت احمدیہ میں داخل ہو کر اخوت کی برادری اور محبت کی برادری میں ایک ہوتے
چلے جائیں گے۔یہاں تک کہ وہ وعدہ پورا ہو جائے گا جو بنی نوع انسان کو ملت واحدہ بنا دینے کا
وعدہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا تھا اور جس کے متعلق آپ نے فرمایا ہے کہ میرے
روحانی فرزند مہدی معہود کے زمانے میں اور اس کے ذریعہ سے پورا ہوگا۔باہر کے بادشاہ کی
حیثیت سے داخل ہوں گے مگر اسلام اور احمدیت میں وہ اپنے ایک غریب بھائی کو بھائی کی حیثیت
سے گلے لگالیں گے۔نہ کوئی بادشاہ رہے گا اور نہ کوئی فقیر۔سارے ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے قدموں میں آپ کے غلام بن کر اللہ کے نیک بندوں کی حیثیت سے اس دنیا میں ایک
نہایت ہی حسین معاشرہ قائم کر کے ایک ایسی زندگی گزارنے والے ہوں گے جو ان کے پیدا
کرنے والے کی نگاہ میں معزز زندگی ہوگی اس کی رضا کی جنتیں انہیں حاصل ہوں گی۔فتنہ وفساد
مٹ جائے گا۔بھائی بھائی ہو کر بھائی پر ظلم نہیں کرے گا بلکہ بھائی بھائی کی خدمت کرے گا اور اس
کے لئے قربانی کر رہا ہوگا۔اب میں اس بشاشتوں سے بھر پور جلسے اور بشارتوں کے پورا ہونے سے جو ہمارے دلوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی