اللہ سے تجارت ایک ایسی تجارت ہے جس میں پیسے کے ضیاع کا کوئی خطرہ نہیں

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۳
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
اللہ سے تجارت ایک ایسی تجارت ہے جس
میں پیسے کے ضیاع کا کوئی خطرہ نہیں
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء بمقام ربوہ کی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔انفلوئنزا کا اثر گلے پر کچھ زیادہ ہو گیا ہے۔بہر حال کوشش کروں گا کہ جو کچھ میں اس وقت
کہنا چاہتا ہوں وہ میری آواز میں آپ تک پہنچ جائے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش اور آپ کے وجود کی خاطر اس سارے عالم کو
پیدا کیا گیا ہے۔اس لئے آپ کی برکات ماضی کی طرف بھی اسی طرح بہتی رہی ہیں۔جس طرح
کہ وہ مستقبل کی طرف بہتی رہی ہیں اور بہتی رہیں گی۔ماضی کی طرف ان کا جو رخ ہے وہ ایک
دقیق مضمون پر مشتمل ہے۔عام فہم نہیں رہتا اس لئے ماضی کے متعلق خاموشی اختیار کرتے ہوئے
ہم یہ کہتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے۔قرآن کریم کی
شریعت اپنے پورے جلال کے ساتھ اور اپنی پوری ہمہ گیری کے ساتھ قیامت تک کے انسانوں کے
لیے بھیجی گئی ہے اور انسان نے اس سے جسمانی ، مادی ، اخلاقی اور روحانی فوائد حاصل کرنے ہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد قریباً تیرہ سو سال گذرنے پر حضرت
مہدی معہود علیہ السلام کا ظہور ہوا۔اس عرصہ میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رب کریم کی
طرف سے فدائی خدام عطا کئے گئے۔چنانچہ اسلامی تاریخ پر جب ہم اس نقطہ نگاہ سے نظر ڈالتے
ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے فدائی خدام زمان و مکان ہر دولحاظ سے مختلف درجات میں
بٹے ہوئے ہیں۔بھی آپ کو کوئی ایسا خادم ملا جس نے ایک صدی کے زمانہ تک اپنے علاقے میں
آپ کے دین کی خدمت کی ہے۔کوئی آپ سے محبت اور پیار کرنے والا ایسا آدمی پیدا ہوا جس
نے اپنی زندگی میں ایک چھوٹے سے علاقے میں بعض دفعہ چند گاؤں میں یا ایک شہر میں اسلام کی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۴
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
---------
خدمت کی مثلاً بدعات وغیرہ کا قلع قمع کیا۔زمانہ کے لحاظ سے ان مجددین کا ایک سلسلہ ہے جو
صدی کے سر پر مبعوث ہوتے رہے اور صدی کے سر پر ایک سے زائد مجدد بھی پیدا ہوتے
رہے۔جیسا کہ مجددین کی تاریخ سے ہمیں پتہ لگتا ہے۔سب سے وسیع مکان خدمت ان کو ملا
جنہیں اپنے ملک میں اسلام کی خدمت کی ذمہ داری سونپی گئی۔پس یہ مختلف قسم کے درجات ہیں
جن میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خدام بٹے ہوئے ہیں۔پھر جیسا کہ قرآن کریم میں
بشارت دی گئی تھی اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں وضاحت سے امت محمدیہ
کو یہ بتایا گیا تھا۔اپنے وقت پر مہدی علیہ الصلوۃ والسلام ظاہر ہوئے۔اسلام کی جو خدمت آپ
کے ذمہ لگائی گئی وہ زمانہ کے لحاظ سے آپ کی ماموریت سے لے کر قیامت تک ممتد ہے اور مکان
کے لحاظ سے اس نے آپ کے ملک یعنی برصغیر پاک و ہند سے لے کر ساری دنیا کے ملکوں پر احاطہ
کیا ہوا ہے۔گویا یہ ایک بہت بڑا فرق ہے جو مہدی معہود کی خادمانہ حیثیت اور آپ سے پہلے
بزرگوں کی خادمانہ حیثیت میں ہمیں نظر آتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہونا چاہئے تھا اور یہی ہوا کہ جو مجدد
ایک صدی کے لئے آیا اس کی تحریرات اور کلام میں صرف اس قدر مسائل اور ان کا حل ہمیں نظر آتا
ہے جن کا جس قدر اس صدی کے ساتھ تھا اس سے اگلی صدی کے ساتھ ان کا تعلق نظر نہیں آتا۔جو
مجد دا یک خاص علاقے کے لئے آیا تھا۔اس کا کلام اس کی کتب اور اس کی تقاریر و تحریر اس خاص
علاقے کی مذہبی برائیوں کو دور کرنے سے تعلق رکھتی تھیں۔مسلمانوں میں مذہبی برائیاں اور
غیر مسلموں کے ذہنوں میں اسلام کے خلاف جو چیزیں پیدا ہو گئیں تھیں۔ان برائیوں کو دور کرنا
اور اسلام کے خلاف اعتراضات کا جواب دینا عموماً اس کی غرض بعثت میں شامل نہیں ہوتا تھا۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک صدی قبل نائیجیریا کے شمالی علاقے میں
جس کا ایک حصہ اس وقت نائیجیریا میں شامل ہے اور کچھ حصہ شمال کی طرف بعض دوسرے ملکوں
میں شامل ہو گیا ہے۔لیکن پہلے وہ ایک علاقہ تھا جہاں ایک مجدد پیدا ہوئے جن کی وفات غالباً
۱۸۱۸ء میں ہوئی ہے۔انہوں نے یہ اعلان کیا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس علاقے میں مسلمانوں
میں جو بدعات شنیعہ پائی جاتی ہیں ان کو دور کرنے کے لئے مبعوث کیا ہے ان کے مجددیت کے
دعوئی سے قبل وہاں اس زمانہ کے علماء کو یہ بشارت دی گئی تھی کہ عنقریب اللہ تعالیٰ کا ایک مصلح پیدا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۵
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ہونے والا ہے۔چنانچہ ان کی کچھ کتب جو پہلے نایاب تھیں مجھے پتہ لگا کہ دوبارہ شائع ہوئی
ہیں۔میں نے ان کی کتابیں منگوائیں ان کو پڑھا۔بعض اور دوستوں کو بھی پڑھوائیں تو معلوم ہوا
کہ انہوں نے اپنی بعثت کی غرض یہ بتائی کہ ان کے علاقہ میں مسلمانوں کے اندر جو بری رسوم پیدا
ہوگئی ہیں ان کو دور کرنے اور سنت نبوی کو قائم کرنے کے لئے وہ بھیجے گئے ہیں۔ان کا تعلق قریباً
ایک صدی کے زمانہ کے ساتھ تھا۔کیونکہ ایک صدی کے بعد خود ان کے ماننے والوں میں بری
رسوم پیدا ہو گئیں۔پس زمانہ کے لحاظ سے ان کی خدمات دینیہ کا اثر باقی نہیں رہا۔مکان کے لحاظ
سے انہوں نے اپنی کتب میں صرف انہی بدعات کا ذکر کیا ہے جو ان کے اپنے علاقہ کے مسلمانوں
کے ساتھ تعلق رکھتی تھیں۔پس جس قسم کا مجدد یا مصلح یا ولی اللہ تھا اس کی تقریر و تحریر میں ہمیں اسی قسم کا مواد ملتا
ہے۔چنانچہ حضرت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم
روحانی فرزند اور ایک عظیم خادم ہیں۔آپ کا زمانہ آپ کی ماموریت سے قیامت تک ممتد اور
مکان کے لحاظ سے ساری دنیا پر محیط ہے۔اس لئے آپ کی کتب میں ہمیں وہ سارا مواد ملتا ہے یا
مجھے یوں کہنا چاہئے کہ حضرت مہدی معہود و مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جملہ ارشادات کی روشنی میں قرآن کریم کی تفسیر جابجا بیان فرمائی ہے
اس میں وہ مواد ہے جس میں کہیں تفصیل کے ساتھ اور کہیں اختصار کے ساتھ انسان کی معاشرتی
اقتصادی ، سیاسی ، اخلاقی اور روحانی زندگی کے تمام مسائل کا حل موجود ہے جو قیامت تک کسی نہ کسی
وقت اور کسی نہ کسی شکل میں نوع انسان کے سامنے آنے والے تھے۔اس لئے جماعتی طور پر جو اچھا اور
مفید لٹریچر کتب کی شکل میں اخبارات کی شکل میں یا رسائل کی شکل میں شائع ہوتا ہے وہ حضرت مسیح موعود
الصلوۃ والسلام کی کتب کی روشنی میں ہے یا خود آپ کی کتب
دوبارہ شائع ہوتی ہیں۔کیونکہ ہم نے
سلسلہ کے لٹریچر کو ( یعنی کتب و رسائل وغیرہ ) کونئی نسل کے ہاتھ میں پہنچانا ہے۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب تو چھپتی رہیں گی۔کیونکہ آپ کی کتب
میں قرآن کریم کی آیات اور اس تفسیر کی روشنی میں جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے
قیامت تک کے مسائل کا حل پایا جاتا ہے۔علاوہ ازیں ہم کچھ تاریخی مواد چھاپتے ہیں۔مثلاً

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۶
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطا
لجنہ اماءاللہ مرکز یہ اپنی تاریخ دو جلدوں میں پہلے شائع کر چکی ہے۔تیسری جلد اب شائع کی گئی
ہے۔اسی طرح تاریخ احمدیت شائع ہو رہی ہے۔یا بعض مضامین اخباروں میں شائع ہوتے
ہیں۔تاریخی مواد ہمیں دو وجوہات کی بنا پر شائع کرنا چاہئے اور اس کے دو فائدے ہیں جن کو
سامنے رکھ کر اس کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ایک تو یہ کہ ہر تاریخی کتاب ایک خاص زمانہ سے تعلق رکھتی
ہے۔پس ہمارے سامنے ہماری نوجوان نسلوں کے سامنے اور ہم میں نئے شامل ہونے والوں کے
سامنے یہ بات آتی رہنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مخصوص زمانہ میں ہم پر کتنے بے انتہاء فضل
نازل فرمائے ہیں۔تا کہ ہم علی وجہ البصیرت خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا عرفان حاصل کریں اور ہم اپنی
روح کی گہرائی سے اپنے رب کریم کی حمد کرنے والے ہوں۔دوسرے یہ کہ ہر تاریخی زمانہ اگلے
زمانہ کے لئے ایک سیڑھی بنتا ہے۔اگر آپ پہلی سیڑھی پر قدم نہیں رکھیں گے تو دوسری سیڑھی پر بھی
قدم نہیں رکھ سکیں گے۔اس لئے پہلی سیڑھی پر قدم رکھنا ضروری ہے۔یعنی ایک خاص گذرے ہوئے
زمانہ کے حالات کا علم حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل کی ذمہ داریوں کو آپ
سمجھ سکیں اور اُن سے
کما حقہ، عہدہ بر آہو سکیں۔اس لئے جلسہ سالانہ کے موقع پر اس دوسری تقریر میں جب سلسلہ احمدیہ
اور دنیا کے متعلق عام باتیں بیان کی جاتی ہیں۔تو ساتھ ہم یہ اعلان بھی کرتے ہیں کہ ہماری یہ کتب
شائع ہوئی ہیں یا یہ ہمارے اخبارات ورسائل ہیں۔جماعت کے دوست خصوصاً نو جوان اور جماعت
میں نئے نئے شامل ہونے والے حصہ کو چاہئے کہ وہ ان کو خریدے اور ان سے فائدہ اُٹھائے۔کسی وقت عیسائی دنیا اور دوسری دنیا نے کہا تھا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے انہوں نے
یہ غلط کہا تھا لیکن اپنے دجل کے ذریعہ اسلام کے ابتدائی زمانہ کو ہم بنا دیا تھا پھر حضرت مہدی معہود
آئے انہوں نے اعلان فرمایا
سیف کا کام قلم سے ہی دکھایا ہم نے ( در مشین صفحہ ۱۷)
چنانچہ قلم سے ہم نے اس اعتراض کو دور کیا اور ثابت کیا کہ اسلام کو پھیلانے کے لئے
طاقت اور تلوار کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں اس بارہ میں پوری معلومات حاصل کرنی چاہئیں
ہم قلمی جہاد میں بھر پور حصہ لے سکتے ہیں۔غرض جو اخبارات اور رسائل جاری ہیں یا دورانِ سال ، جو کتب نئی شائع ہوئی ہیں یا نئے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۷
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطا۔سرے سے شائع ہوئی ہیں ان کے متعلق دوستوں کو توجہ دلانے کے لئے میں اس وقت اعلان
کروں گا۔تا کہ دوست ان کو خریدیں اور ان سے فائدہ اُٹھا ئیں۔پہلے میں روز نامہ الفضل کو لیتا ہوں اخبار الفضل کی اشاعت اتنی نہیں جتنی ہونی چاہیے۔پھر رسالہ تحریک جدید ہے۔یہ ایک خاص طبقہ کے لئے بہت ہی مفید ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں
خدمت اسلام بجالانے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔چنانچہ غیر ممالک میں اسلام کی تبلیغی جد و جہد اور
اس کی کامیابی یعنی غیر ملکوں میں اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا فضل اور احسان کر رہا ہے یہ رسالہ اس کی بعض
جھلکیاں پیش کرنے کے لئے مخصوص ہے۔پھر ماہنامہ انصار اللہ ہے جس کا تعلق جماعت کے اس حصہ سے ہے جن کو میں بوڑھے کہنے
کی بجائے ”جوانوں کے جوان“ کہا کرتا ہوں۔اس لئے جوانوں کے جوان اس میں دلچسپی لیں۔پھر ماہنامہ ” خالد ہے جو خدام الاحمدیہ کا رسالہ ہے۔تفخیذ الا ذہان ہے۔الفرقان ہے۔ان سب کی
اشاعت کی طرف تو نہیں کہنا چاہئے ان سے فائدہ اٹھانے کی طرف جماعت کو توجہ دینی چاہئے۔نظارت اشاعت لٹریچر و تصنیف کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتاب چشمہ معرفت دوبارہ شائع ہوئی ہے۔ایک نئی کتاب بھی شائع کی گئی ہے۔اس کو میں نے
ہی اپنی نگرانی میں ایڈٹ (Edit) کروایا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی تفسیر کبیر میں
قرآن
کریم کی بہت سی ایسی آیات کی تفسیر بھی شائع ہو چکی ہے۔( تفسیر کبیر سارے قرآن کریم کی
تفسیر پر مشتمل نہیں تاہم قرآن کریم کے جتنے حصہ کی تفسیر کی گئی ہے اس میں سے ) جن آیات میں
حقوق العباد کا ذکر ہے یا یتامی ، بیوگان اور غرباء کی پرورش کا ذکر ہے اس کو الگ کر کے کتابی
صورت میں شائع کر دیا گیا ہے۔اب قوم یوں تو اس وقت عوامی حکومت اور اسلامی سوشلزم کا نعرہ
لگا رہی ہے۔مگر اسلام نے اس سلسلہ میں جو احکام بیان فرمائے ہیں ان کی طرف کسی کو کما حقہ، توجہ
نہیں ہے۔اس لئے یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان کی راہنمائی کریں اور ان کو بتائیں کہ اسلامی سوشلزم
میں اسلام کا حصہ کیا ہے کیونکہ اسلامی سوشلزم میں سوشلزم تو بعد کی بات ہے پہلے تو لفظ ”اسلامی“
کو دیکھنا ضروری ہے خود یہ فقرہ بھی ہمیں یہی بتا رہا ہے۔غرض سوشلزم کے متعلق اسلام کیا کہتا ہے
یہ ہم نے بتانا ہے۔چنانچہ یہ کتاب خدا تعالیٰ کے فضل سے شائع ہو گئی ہے۔اس کا نام رکھا گیا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۸
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطا۔ہے۔اسلام غریبوں اور یتیموں کا محافظ یہ کتاب تفسیر کبیر کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔دوستو
کو اس کی کثرت سے اشاعت کرنی چاہیے۔خصوصاًسیاست دانوں میں کیونکہ وہ علی وجہ البصیرت
نعرے نہیں لگاتے بلکہ اندھیرے میں نعرے لگا دیتے ہیں۔کوئی سوشلزم کے متعلق نعرہ لگا دیتا ہے
لیکن سوشلزم کے متعلق کچھ پڑھا نہیں ہوتا۔کوئی اسلام کا نعرہ لگا دیتا ہے اور قرآن کریم کا اسے علم
نہیں ہوتا۔اس لحاظ سے بھی یہ قوم بڑی مظلوم ہے اور قرآنی رہنمائی کی محتاج ہے۔ایک کتاب ” قادیانیت کے نام سے ہمارے خلاف کسی نے لکھی تھی جیسا کہ عام طور پر
دیکھا جاتا ہے یا تو لوگ حوالوں کے الفاظ بدل دیتے ہیں یا معانی بدل دیتے ہیں اور پھر اعتراض
کر دیتے ہیں۔اس کا جواب احمدیت“ کے نام سے لکھا گیا ہے اور اسی طرح علمی تبصرہ “ شائع
کیا گیا ہے ختم نبوت مودودی صاحب کا ایک رسالہ ہے جسے کتا بچہ کہنا چاہئے اس کے جواب
میں یہ رسالہ جس کا نام علمی تبصرہ “ ہے لکھا گیا ہے۔اسی طرح مکرم قاضی محمد نذیر صاحب نے
شان مسیح موعود علیہ السلام کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے۔الشركة الاسلامية نے گذشتہ دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو کتب شائع کی
ہیں وہ یہ ہیں۔(۱) روحانی خزائن جلد ۳۔(۲)۔روحانی خزائن جلد ۵۔(۳)۔مجموعہ اشتہارات جلد دوم۔(۴) لیکچر لاہور
(۵) تجلیات الہیہ۔اسی طرح الشركة الاسلامية نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کتاب ”ہمارا رسول“
دوبارہ شائع کی ہے۔قاضی محمد نذیر صاحب کی کتاب ”الحق المبین فی تفسیر خاتم النبین اب پہلی
دفعہ شائع ہوئی ہے۔ادارۃ المصنفین کی طرف سے تاریخ احمدیت جلد ۱۲۔جامع صحیح بخاری جز ۱۳ ، تاریخ احمدیت
جلد ۱۳ ، تفسیر آل عمران والنساء شائع کی گئی ہے تفسیر کے متعلق احباب کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۹
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مصلح موعود کی حیثیت سے مبعوث ہوئے تھے۔آر
زمانہ کی ضرورت اور زمانہ کے اُلجھے ہوئے مسائل کے متعلق لکھتے تھے۔جو کمزوریاں اور بدعات
مسلمانوں میں پیدا ہو گئی تھیں آپ ان کی اصلاح کرتے تھے اور جو اعتراضات اندھیروں میں
بسنے والے لوگوں نے اسلام پر کئے تھے آپ ان کے جواب دیتے تھے۔مگر آپ جو کچھ لکھتے اور
کہتے تھے ان کی بنیاد قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت یا اس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
کسی نہ کسی ارشاد پر رکھتے تھے۔اس لئے مضمون کے لحاظ سے آپ نے بعض دفعہ ایک آیت سورۃ بقرہ
سے لی ، ایک سورۃ کہف سے لے لی یا ایک آخری پارہ کی لے لی اور اس طرح اپنے استدلال کو
مؤثر بنانے کے لئے مختلف آیات کو اکٹھا کر دیا اور ان کی تفسیر بیان کی اور اس سے ثابت یہ کیا کہ
اعتراض غلط ہے اور اس سے نتیجہ یہ نکالا کہ غیر مسلم اسلام کی طرف جو بات منسوب کر رہے ہیں وہ غلط
ہے اس سے نتیجہ یہ اخذ کیا کہ آج کل مسلمانوں میں جو بعض رسوم پائی جاتی ہیں۔وہ اسلامی تعلیمات
کے خلاف ہیں۔وغیرہ۔گویا آپ نے ثابت کیا کہ آپ واقعی ایک عظیم مصلح ہیں اور وہی مہدی
معہود ہیں جس کی خدمت پر حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوئے اور آپ نے فرمایا تھا کہ جب
وہ آئے گا تو میری طرف سے اسے سلام کہنا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان فرمودہ تفسیر کی تالیف کا یہ سلسلہ شروع ہو
چکا ہے۔اس سے پہلے سورۃ فاتحہ کی تفسیر بڑے اچھے کاغذ پر اور بڑی اچھی کتابت کے ساتھ شائع
ہو چکی ہے۔میری کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ ایسی کتابیں سستی ترین قیمت پر دوستوں کے ہاتھ میں
پہنچ جائیں۔تاہم کچھ نہ کچھ نفع تو ضرور رکھنا پڑتا ہے۔کیونکہ متعلقہ عملہ کو تنخواہیں دینی پڑتی ہیں۔اس
کے بعد سورۃ بقرہ کی تفسیر شائع ہوئی اور اب اس سال آل عمران اور نساء کی شائع ہوئی ہے۔میرا اندازہ
ہے کہ یہ تفسیر دس جلدوں میں مکمل ہوگی۔تیسری جلد تک چھپ چکی ہے۔۔لجنہ اماء اللہ نے اپنی ” تاریخ لجنہ“ کی جلد سوم جو ۱۹۵۹ء سے ۱۹۷۲ ء تک کے حالات
وکوائف پر مشتمل ہے شائع کی ہے۔اسی طرح ایک ہمارے عزیز ہیں لطیف احمد قریشی صاحب انہوں
نے مکرم محترم روشن دین تنویر مرحوم کا منظوم کلام اکٹھا کر کے شائع کیا ہے۔ہمارے بزرگ محترم
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی دو کتب بھی اس وقت دکانوں پر موجود ہیں۔ایک تحدیث نعمت اور

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۰
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
دوسری میری والدہ۔انہوں نے قیمت بہت رکھی ہے پتہ نہیں کیوں۔یہ کتب اور رسائل ہیں۔دوستوں کو ان کتب سے استفادہ کرنا چاہیے۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا
ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب اور آپ کے ارشادات قیامت تک کی نسل کے لئے
ہیں۔اگر انہوں نے کامیابیاں حاصل کرنی ہیں اور کامیابیوں پر قائم رہنا ہے تو وہ ان سے بہر حال
استغناءنہیں برت سکتے۔آپ کی کتب کے علاوہ جو باقی لڑ پچر ہے۔وہ تو گویا اسی چراغ سے اپنے
گھر میں چھوٹے چھوٹے دیئے روشن کرنے کے مترادف ہے۔مثلاً آپ نے جو مضامین بیان فرمائے
ہیں ان کو نئی کتابوں میں پھیلا دیا اور کچھ اپنی زندگی میں جو حالات دیکھے اُسی کے مطابق جو اسلام نے
بیان کئے ہیں اُن کا اظہار ہوتا ہے پس چوہدری ظفر اللہ خان صاحب اور ہم سارے اسی طرح کے لکھنے
والے ہیں۔اصل تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی ہیں۔کیونکہ اور کسی کو ہمارے محبوب
ہمارے آقا ہمارے خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کہلوایا۔امت محمدیہ میں مہدی معہود کے سوا
اور کسی کو یہ شرف حاصل نہیں ہوا۔پس جس شخص کی قدر حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے کی ، امت مسلمہ کی
کوئی نسل اس کی خدمات کی قدر کرنے اور ان سے استفادہ کرنے سے بے نیاز نہیں رہ سکتی۔غرض یہ تو تھے اخبارات و رسائل اور کتب سلسلہ جو دوران سال شائع ہوئیں۔احباب جماعت کو
ان کی اشاعت کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔اب میں جماعتی اداروں اور ان کی کارکردگی کو لیتا ہوں۔وقف جدید
وقف جدید کے زیر انتظام مغربی پاکستان میں مختلف مراکز میں اس وقت ۶۴ معلمین
جماعت کی تعلیم و تربیت کا کام کر رہے ہیں۔ان کا دائرہ کار کر دگی ۱۱۱۵ دیہات ہیں۔وہ یوں تو
بہت سے کام کرتے ہیں لیکن ان میں سے نمایاں کام ایک تو بچوں کو قائدہ میسر نا القرآن پڑھانا ہے
دوسرے قرآن کریم ناظرہ اور باترجمہ سکھانا ہے اور تیسرے نماز کا ترجمہ سکھانا ہے۔اس سلسلہ
میں جماعت میں ہزاروں افراد ان سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔اس وقت جو فائدہ اٹھارہے ہیں ان
میں ۱۲۷۲ بچے جو قاعدہ یسرنا القرآن پڑھ رہے ہیں۔۶۵۸ قرآن کریم با ترجمہ اور ۱۰۰۸ نماز
باترجمہ سیکھ رہے ہیں جب کہ قرآن کریم ناظرہ پڑھنے والوں کی تعدا د ۷۵۴ ہے۔کیونکہ گذشتہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۱
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطا۔سال جلسہ سالا نہ نہیں ہوا تھا اس واسطے میں مختصراً دو سالوں کی طرف اشارہ کرتا چلا جاؤں
گا۔چنانچہ ان معلمین کے حلقہ احباب میں ۴۱۲۲ دوستوں کو امسال اور ۲۰۳۷ دوستوں کو سال
گذشته مختلف کتب ان کی ضرورت کے مطابق پڑھنے کے لئے مہیا کی گئیں۔اس کے علاوہ دفتر
وقف جدید سے مختلف اوقات کتب لے جانے والوں کی تعداد سال رواں میں ۱۱۰۴۷ اور سال
گذشتہ میں ۲۳۲۰ تھی۔وقف
جدید اپنی طرف سے بھی کچھ کتب اپنی ضرورت کے مطابق شائع کرتی رہتی
ہے۔چنانچہ وقف جدید نے سال رواں میں ”ہماری تعلیم دس ہزار کی تعداد میں شائع کی۔۲- احمدیت کا پیغام پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا۔۳۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جو میاں مبارک احمد صاحب نے لکھی ہے وہ دو ہزار کی تعداد میں شائع کی ہے۔اس وقت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے۔وصال حضرت ابن مریم علیہ السلام اور۔دو مسئلے زیر طبع ہیں۔آئندہ سال بھی معلمین وقف جدید کی نئی کلاس کو خاص توجہ دینی
چاہئے۔نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ وقف کرنا چاہئے یا بڑی عمر کے ایسے دوست جن کو وقف جدید۔9966
معلم بننے کے اہل اور مناسب سمجھے ان کو اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے۔اس ایک سال کے عرصہ میں مشرقی پاکستان ہماری بدقسمتی سے اور ہمارے گناہوں کے نتیجہ
میں ہم سے علیحدہ ہو گیا۔مشرقی پاکستان سے ۳۵ ہزار کی رقم بطور چندہ وقف جدید کو سالا نہ وصول ہوتی
تھی۔موجودہ حالات میں وہ موصول نہیں ہو سکتی۔لیکن اس کے باوجود مغربی پاکستان کے احباب
جماعت نے اپنی غیرت کا یہ ثبوت دیا کہ اگر چہ مشرقی پاکستان سے رقم نہیں ملی۔تاہم اس کمی کے
باوجود کل بجٹ سے سات آٹھ ہزار رو پیز ائد وصول ہوا۔الحمد للہ علی ذالک اللہ تعالیٰ ان
دوستوں کو احسن جزاء عطا فرمائے جنہوں نے وقف جدید کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔صدرانجمن احمد یہ
صدر انجمن احمدیہ کی کارکرگی کی تفصیلی رپورٹ تو ہر سال مجلس شوریٰ میں پیش ہو جاتی
ہے۔وہاں جماعت کے نمائندے آتے ہیں۔باتیں سنتے ہیں اور یہ نصیحت بھی وہاں پلے باندھتے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۲
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ہیں کہ ہم واپس جا کر یہ باتیں جماعتوں کو سنائیں گے۔اگر راستہ میں وہ پلکہ کھل جاتا ہے تو اس کا تو
مجھے پتہ نہیں۔بہر حال وہ مجلس شوریٰ میں تو یہی کہتے ہیں کہ انہوں نے تمام باتیں پلے باندھ لی
ہیں۔جو چیز مجلس شوری میں اس طرح نمایاں نہیں ہوتی اور نہ کوئی خاص ضرورت سمجھی جاتی ہے۔کیونکہ بہت زیادہ بنیادی اہمیت کے معاملات مجلس شوریٰ میں زیر بحث ہوتے ہیں۔وہ یہ ہے کہ
کارکنان کو علاوہ گزاروں کے ( جو بہت کم ملتے ہیں ) بعض امداد میں دی جاتی ہیں۔تحریک جدید،
وقف جدید ، انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور صدرانجمن احمدیہ کے کارکنوں کو یا ایسے خاندانوں کو جن
کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اپنے گزارے کم سے کم معیار پر بھی نہیں کر سکتے۔چنانچہ صدر انجمن احمدیہ کے کارکنان کو سالانہ گندم کا ایک چوتھائی مفت دیا جاتا ہے۔اگر
روز انہ نصف سیر گندم فی کس سمجھی جائے تو سال کے لئے ساڑھے چار من گندم بنتی ہے۔اگر وہ دو
میاں بیوی ہیں یعنی ایک شخص کی نئی نئی شادی ہوئی ہے اور وہ انجمن کا کا رکن بنا ہے تو ان کو نومن کی
ضرورت ہے۔تو صدرانجمن احمد یہ اس کا چوتھائی حصہ یعنی دو من دس سیر مفت دیتی ہے اور اگر کوئی
پرانا کا رکن ہے اور اس کے ماشاء اللہ سات آٹھ بچے کھانے والے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اس پر بڑا
ضل فرمایا ہے اور دو وہ خود میاں بیوی ہیں یہ کل دس افراد بن جاتے ہیں۔اس خاندان کو
پینتالیس من گندم کی ضرورت ہوگی تو ان کو مثلاً صدرانجمن احمدیہ ( اور اس طرح دوسرے ادارے
بھی ) چوتھا حصہ یعنی گیارہ من دس سیر گندم مفت دیتے ہیں اور یہ اپنی ذات میں بڑی مدد
ہے۔اب اگر ایک شخص کو نومن کی ضرورت
تھی تو اس کو دو من دس سیر گندم مفت دی گئی دوسرے
خاندان کو پینتالیس من کی ضرورت تھی ہم نے گیارہ من دس سیر دی۔یعنی پہلے آدمی کی اصل
ضرورت سے بھی زیادہ دے دی۔غرض ہم اپنے کارکنوں کو ان کی گندم کی اصل ضرورت کا ایک
چوتھائی مفت دے دیتے ہیں۔چنانچہ اس سال صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے ۲۲۳۰ من گندم
کے طور پر مدد دی گئی جس پر جماعت نے ۴۲۷۵۲ روپے خرچ کئے۔اس طرح موسم سرما میں کچھ
کپڑوں کی زائد ضرورت ہوئی ہے۔کچھ ایسے خرچ بھی کرنے پڑتے ہیں۔جن کی گرمیوں میں
ضرورت پیش نہیں آتی تو ان کے لئے پچھلے سال کم رقم تھی۔اس سال ہم نے یہ قانون بنایا ہے کہ
کارکن اور اس کے زیر کفالت افراد مثلاً اگر دس ہوں تو دس کے لئے ۶ ۱ روپے فی کس کے حساب

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۳
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
سے دیئے جائیں۔یعنی موسم سرما کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جو دو افراد ہیں ان کو ۳۲
روپے اور جس شخص کا خاندان دس افراد پر مشتمل ہے ان کو ۱۶۰ روپے دیئے گئے۔اس لحاظ سے
اس کارخیر میں صرف صدر انجمن احمدیہ کا جو حصہ ہے وہ ۳۰۴۷۲ روپے کا ہے اس کے علاوہ جو
کارکن نہیں اور جن کی خبر میں عام طور پر رکھتا ہوں۔اس موسم میں بھی اور ویسے بھی اللہ تعالیٰ کا بڑا
فضل ہے۔تا ہم یہ صحیح ہے کہ بعض لوگوں کو مانگنے کی عادت پڑ گئی ہے۔چنانچہ ایک دفعہ چوہدری
ظفر اللہ خاں صاحب باہر سے آئے تو مجھے کہنے لگے کہ یہاں غریب کو پوچھنے کا کوئی انتظام
نہیں۔میں نے کہا کیا بات ہے کہنے لگے کہ ایک شخص میرے پاس آیا تھا اور وہ رو رہا تھا کہ مجھے
کوئی پوچھتا نہیں۔میرے ذہن میں آیا کہ فلاں شخص کو مانگنے کی عادت ہے ہوسکتا ہے وہی
ہو۔میں نے کہا ابھی پانچ چھ دن ہوئے اتنی رقم تو وہ مجھ سے لے کر گیا ہے۔پس ایسے لوگ بھی
ہیں جن میں اس قسم کی کمزوری پائی جاتی ہے۔دوست ان کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی
اس کمزوری کو دور کر دے۔بہر حال ہم اپنے دوستوں کی ضرورت کا حسب توفیق خیال رکھتے ہیں۔چنانچہ ۱۹۶۷ من گندم ایسے خاندانوں میں مفت تقسیم کی گئی جو کار کن نہیں تھے اور اس کے
اوپر ۳۴۷۱۳ روپے خرچ کئے گئے۔اس کے علاوہ فطرانہ ہے اور زکوۃ فنڈ ہے اور بعض دوسری
رقمیں ہیں جو دوست بھجوا دیتے ہیں۔یہ اس وقت تک ( جب کہ ابھی سال ختم نہیں ہوا ابھی بہت
ساری رقم آئندہ دو چار مہینوں میں خرچ کی جائے گی ) ان رقموں میں سے بھی جن کا زیادہ تر حصہ
ربوہ میں مقیم غیر کا رکن کو دیا جاتا ہے۔یہ پچپن ہزار روپے کی رقم ہے۔پس یہ ملا کر قریبا نوے ہزار
روپے کی رقم بن جاتی ہے۔(جس میں بمشکل پانچ فیصد کا رکن ہوں گے کیونکہ ان کو الگ طور پر
امدادمل جاتی ہے ) جو ربوہ کے غریب گھرانوں کو بطور امداد دی جاتی ہے مثلاً ان لوگوں کو جن کے
زیادہ بچے ہیں اور آمدنی تھوڑی ہے یا مختلف حالات ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کی مختلف شکلوں میں
امداد کی جاتی ہے یہ صرف اللہ تعالیٰ کے فضل کا اظہار ہے کسی پر احسان جتانا مقصود نہیں ہے۔یہ
اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے کہ اس کی توفیق سے ہم اپنے بھائیوں کی ایک حد تک خبر گیری کر سکے۔صدر انجمن احمدیہ کے لازمی چندہ جات کا جو بجٹ ہے یعنی چندہ عام اور حصہ وصیت اس پر
بھی مشرقی پاکستان کے کٹ جانے کا اثر پڑا اور یہ اثر پڑنالازمی تھا مگر باوجود اس کے کہ گذشتہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۴
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطا۔سال سخت ہنگاموں کا سال تھا اور سخت فساد کا سال تھا اور سخت فتنوں کا سال تھا جس میں پاکستان کو
ایک بڑا شدید بنیادی نقصان اٹھانا پڑا، اس میں بھی جماعت کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی کہ
مشرقی پاکستان کی جماعت کا چندہ وصول نہ ہونے کے باوجود مجموعی بجٹ سے (یعنی جس مشرقی
پاکستان کا چندہ شامل تھا) سینتیس ہزار روپے زائد رقم وصول ہوئی۔پس اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا
احسان ہے اس لئے دوستوں کو چاہئے کہ اللہ کا شکر کیا کریں اور اس کی حمد کیا کریں اور بشاشت
سے اپنی زندگی گزارا کریں۔مجلس شوری میں آپ کے نمائندوں نے میرے پاس یہ سفارش کی تھی کہ مغربی پاکستان کا
سال رواں کا بجٹ پچھلے سال کے مجموعی بجٹ سے بھی تین لاکھ روپے زائد رکھا جائے چنانچہ یہ رقم
بجٹ میں رکھی گئی ہے۔کچھ بیچ میں دوسرے چندے آتے ہیں۔جماعتوں نے مختلف شکلوں میں
ادائیگی کے بارہ میں اپنے لئے سہولتیں پیدا کی ہوتی ہیں۔مثلاً راولپنڈی کی جماعت ہے وہ
حالات کی مناسبت سے ایک وقت میں یہ کہہ دیتی ہے کہ ہم لا زمی چندوں کو وقتی طور پر چھوڑ بھی
دیں تو کوئی بات نہیں۔تحریک جدید کا چندہ پورا کر دیتے ہیں ، یا وقف جدید کا چندہ پورا کر دیتے
ہیں وغیرہ۔کچھ ویسے بھی توجہ کم تھی اس لئے میں نے ایک پچھلے خطبہ جمعہ میں جماعت کو اس
طرف توجہ دلائی۔دوسرے بعض لوگوں کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ چونکہ مرکز نے کہا ہے
نصرت جہاں ریزروفنڈ میں اپنا اسی فیصد وعدہ پورا کرو۔اس لئے لازمی چندوں کی ادائیگی میں کمی
واقع ہو گئی ہے۔میں نے کہا کہ تمہارا یہ اعتراض بھی باقی نہیں رہنے دیں گے۔چنانچہ میں نے
اپنے خطبہ میں یہ اعلان کیا کہ تمہارے نصرت جہاں ریزروفنڈ کے جو وعدے ہیں وہ بعد میں ادا کر
دینا مگر ۳۱ دسمبر تک لازمی چندہ جات کا ۸/۱۲ یعنی ۲/۳ حصہ ادا کر دو۔اب دیکھتے ہیں کہ جماعت
اس پر کس حد تک عمل کرتی ہے۔ویسے یہاں حساب میں پڑنے کی ضرورت بھی نہیں اس طرح خواہ
مخواہ وقت ضائع ہو گا جن کے سپرد یہ کام ہے۔ان کو میں نے سمجھایا ہے کہ وہ شکل نہیں بنتی
جو تمہارے دماغ میں آئی ہے۔بہر حال اس خیال سے کہ کسی کمزور ایمان احمدی کے دل میں یہ
خیال پیدا نہ ہو میں نے مختصر بتا دیا ہے۔کیونکہ لازمی چندہ جات کے علاوہ جو دوسرے چندے ہیں
ان کی ادائیگی بھی معمول بن گئی ہے اس معمول میں یارٹ میں کوئی چیز آ جاتی ہے تو ساتھ ہی بعض

آج 10 میں سے 10 باقی