اللہ سے تجارت ایک ایسی تجارت ہے جس میں پیسے کے ضیاع کا کوئی خطرہ نہیں

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۵
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
دفعہ ایمان میں کچھ کمزوری بھی آجاتی ہے تقویٰ میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ معاف
فرمائے۔تاہم بعض دوسری تحریکیں جب شروع ہوتی ہیں تو اس میں کمزوری نہیں آتی مثلاً
نصرت جہاں ریزروفنڈ کا جب میں نے اعلان کیا تو میں نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ فکر ہی نہیں ہے کہ
پیسے آئیں گے بھی یا نہیں اور آئیں گے تو کہاں سے آئیں گے۔کیونکہ مجھے تو خدا نے فرمایا ہے کہ
خرچ کرو۔اس لئے جس خدائے قادر و توانا نے مجھے کہا ہے کہ خرچ کرو وہ چونکہ تمام خزانوں کا
مالک ہے اس لئے وہ مجھے پیسے بھی عطا فرمائے گا۔مجھے تو کہے کہ خرچ کرو۔اگر وہ مجھے دے گا نہیں
تو میں خرچ کہاں سے کروں گا۔میں تو خزانوں کا مالک نہیں ہوں میں ایک دھیلے کا مالک بھی نہیں
ہوں۔یہ تو سب کچھ اس کی عطا ہے۔بہر حال میری اپنی طبیعت ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے فضل کیا
اسے میں آگے چل کر خدا تعالیٰ کی توفیق سے بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے بہت بڑے فضل
ہیں۔انسان ان فضلوں
کو دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے۔بہر حال تین لاکھ کا زائد بجٹ آپ کے نمائندوں کے مشورہ سے بجٹ میں رکھا گیا
تھا۔اس کی ادائیگی میں گو بظا ہر تھوڑی سی سستی نظر آتی ہے۔لیکن مجھے تو فکر نہیں ہے انشاء اللہ
سارا بجٹ پورا ہوگا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ایسے مادہ سے بنایا ہے کہ جس کے اجزاء کا
آج کا سائنسدان پتہ ہی نہیں لے سکتا کہ یہ ہے کیا چیز۔انہوں نے سونے کا بھی تجزیہ کر لیا
اور ایٹم کو بھی پھاڑ کر تباہی کے سامان پیدا کر لئے اور اس طرح چاندی اور دوسری دھاتوں کی
بھی مختلف طاقتیں اور ان کے استعمال ایجاد کر لئے لیکن جس مادہ سے احمدی بنا ہے اس کو
سائنسدان نہیں پہچان سکے اور نہ پہچان سکیں گے۔فضل عمر فاؤنڈیشن
فضل عمر فاؤنڈیشن کی ابتداء ۱۹۶۵ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر ہوئی اور عملاً ۱۹۶۶ء
سے کام شروع ہوا۔گویا سات سال پہلے یہ تحریک کی گئی تھی اور جماعت نے چندہ عام اور
حصہ وصیت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بڑے شوق کے ساتھ اور بڑے جذبہ کے ساتھ اور اس
محبت کی وجہ سے جو ان کے دل میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی تھی فضل عمر فاؤنڈیشن

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۶
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
کے وعدہ جات بھی پورے کر کے بڑی ہمت اور بڑی قربانی کا مظاہرہ کیا۔اس وقت کے
حالات کے لحاظ سے ہم نے یہ سمجھا کہ یہ بڑی قربانی ہے اور یقیناً بہت بڑی قربانی
تھی۔چنانچہ فاؤنڈیشن کے لئے پاکستان اور بیرون پاکستان جو نقد عطیہ جمع ہوا ( عطیہ جات
جمع کرنے کا کام الا ماشاء اللہ ختم ہو چکا ہے ) اور وہ بقدره ۳۰,۷۷٫۵۷ روپے تھا بعض
دوستوں نے عطیہ کے طور پر کچھ جائیدادیں بھی فاؤنڈیشن کو دے دیں۔جن کی قیمت اندازاً
۳,۴۰,۰۰۰ ہے یہ کل ۳۴,۱۷,۵۷۰ روپے کی رقم بنتی ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن نے سوچا کہ رقم ۱۰ ہزار ہو یا ۳۴ لاکھ یا ۳۴ ارب ہو اگر سرمایہ خرچ
کرنا شروع کر دیا جائے تو سال میں نہیں تو پانچ سال میں یا دس سال میں نہیں تو پچاس سال
میں ختم ہو جائے گا اس واسطے انہوں نے یہ تجویز کیا کہ اس روپے کو تجارت پر لگا دیا جائے اور
تجارت کریں اس دنیا کے ساتھ۔چنانچہ انہوں نے بعض کمپنیوں کے حصص خرید لئے اور یہ
فیصلہ کیا کہ جو نفع ہو گا (یعنی Dividends جو تقسیم ہوتے ہیں ) اس نفع سے ہم خیر کے کام
کریں گے چنانچہ ان سات سالوں میں دفتری رپورٹ کے مطابق ان کو ۸,۲۶,۸۲۰ روپے
نفع کے طور پر آمد ہوئی۔یعنی ایک لاکھ پندرہ میں ہزار روپے سالانہ کے حساب سے آمد ہوئی
اور چونکہ اصول یہ بتایا گیا تھا کہ سرمایہ خرچ نہیں ہو گا۔بلکہ آمد میں سے اس وقت تک انہوں
نے جو خرچ کیا ہے۔وہ چار لاکھ اور کچھ ہزار کی رقم تو اس لائبریری کی عمارت اور فرنیچر پر
خرچ کی گئی ہے جسے آپ جلسہ گاہ سے مسجد مبارک کی طرف جاتے ہوئے راستہ میں دیکھتے
ہیں۔بڑی خوبصورت عمارت ہے گو مکمل بعد میں ہوئی تھی اور چھوٹی پہلے ہو گئی تھی۔اس واسطے
اس کے افتتاح پر مجھے یہ اعلان کرنا پڑا کہ اس کے ساتھ ایک بہت بڑی دوسری لائبریری
بنانے کا ابھی سے سوچ لو۔انشاء اللہ وہ بھی بن جائے گی اس کے علاوہ ان کی تجویز ہے جو
ہائی ٹیکنیکس انسٹی ٹیوٹ کی طرز پر زرعی اور ٹیکنیکل ٹرینگ کلاسز کھولنے سے متعلق ہے۔یعنی یہ
تعلیمی ادارہ نہیں لیکن اس کے لئے ابھی تک ان کو کوئی اور موزوں لفظ ملا نہیں جس سے ان
کے ذہن میں جو منصوبہ ہے اس کو ظاہر کیا جا سکے۔اس لئے وہ ہائی ٹیکنیکس انسٹی ٹیوٹ کی طرز
کا کوئی منصو بہ سوچ رہے ہیں۔ابھی وہ سوچ رہے ہیں اس لئے منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔جب وہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۷
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
مکمل ہوگا تو اس کے اوپر وہ خرچ کریں گے۔علاوہ ازیں انعامی مضامین لکھوانے کا پروگرام تھا جو فی نفسہ بڑا ہی اہم نہایت ضروری
اور بڑا ہی مفید پروگرام ہے لیکن نہ جماعت کے دوستوں نے اس کی طرف پوری توجہ کی اور نہ
فضل عمر فاؤنڈیشن کے منتظمین نے جماعت کو کما حقہ توجہ دلائی۔چنانچہ نتیجہ یہ نکلا کہ ایک سال
ایسا بھی آیا کہ اس میں ایک مقالہ بھی معیاری نہیں تھا اور عملاً کسی سال میں بھی پانچ دس سے
زیادہ مقالے نہیں آئے۔پانچ چھ مقالے سال کے حساب سے آ رہے ہیں۔چنانچہ ۱۹۷۰ء
میں چھ مقالے آئے۔اس سے اگلے سال سات مقالے موصول ہوئے۔اس سے پہلے
1949ء میں جو چند مقالے آئے تھے ان کے انعام کا فضل عمر فاؤنڈیشن نے اب تین سال
کے بعد اعلان کیا ہے۔ظاہر ہے یہ بھی ایک انتظامی خرابی ہے۔جس کام کا نتیجہ جتنا جلد تر
ممکن تھا اتنا جلد نہ نکلے تو اس میں حصہ لینے والوں کو کوئی خاص دلچسپی نہیں رہتی۔مثلاً حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق کہ گھوڑوں کی پیشانی میں امت مسلمہ کے
لئے قیامت تک خیر و برکت کے سامان رکھے ہیں۔میں نے جماعت کو ایک تحریک کی تھی کہ
دوست گھوڑوں اور ان کی افزائش نسل کی طرف توجہ کریں۔چنانچہ اچھی نسل کے گھوڑے پالنے
میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے ہم نے اس سال بھی گھوڑ دوڑ کرائی۔اب فرض کریں کہ گھوڑ دوڑ تو
اس سال ہوتی اور ان کو انعام تین سال کے بعد دیا جاتا تو اگلے سال کسی نے گھوڑ دوڑ میں شامل
نہیں ہونا تھا لیکن گھوڑ دوڑ ختم ہوئی اور وہیں اول دوم آنے والے گھوڑوں کے مالکوں میں سے کسی کو
پانچ کسی کو دس اور کسی کو پندرہ کسی کو بیس روپے بطور انعام مل گئے اور وہ خوشی خوشی اپنے گھروں کو چلے
گئے۔غرض کسی کام میں دلچسپی پیدا کرنے کا یہ بھی ایک ذریعہ ہے کہ جلد از جلد انعام دے دیا جائے۔پس میں فضل عمر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ سے یہ کہتا ہوں کہ اگر آپ تین سال کے بعد کسی کو
انعام دیں گے تو اس مقالہ نویسی میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی۔اب مثلاً ۱۹۷۰ء میں جو مقالے
آئے تھے ان میں سے کسی کے انعام کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔استثنائی طور پر ایک احمدی
نومسلم ڈاکٹر عبدالہادی صاحب کیوسی (وہ بڑے سکالر ہیں اس میں کوئی شک نہیں) انہیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر اسپر نٹو زبان میں کتاب لکھنے پر انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۸
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ہے۔فیصلہ استثنائی ہے۔انعام استثنائی نہیں۔کیونکہ وہ میرے نزدیک بھی اس کے مستحق ہیں۔پھر حضرت فضل عمر رضی اللہ عنہ کی سوانح کی تیاری گو۶۷۔۱۹۶۶ ء سے شروع ہے
لیکن اب ۱۹۷۲ء ختم ہو رہا ہے مگر ابھی تک وہ آخری شکل میں ہمارے سامنے نہیں آئی
پہلے ملک سیف الرحمن صاحب نے ایک مسودہ ایک کمیٹی کے مشورہ کے ساتھ تیار کیا۔پھر
فاؤنڈیشن نے کہا نہیں یہ بھی درست نہیں ہے اب یہ کام یہاں میاں طاہر احمد صاحب
کے سپر د ہے کہ وہ اس کو از سر نو لکھیں یا ملک سیف الرحمن صاحب کے تیار کردہ مسودہ کی
اصلاح کریں یا جیسے بھی مناسب ہو۔بہر حال یہ کتاب اس وقت تک چھپ جانی چاہئے
تھی لیکن ابھی تک نہیں چھپ سکی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے عید الاضحیہ کے خطبات کو آخری شکل دی جارہی
ہے۔یہ بھی انشاء اللہ کتابی صورت میں جلد شائع ہو جائیں گے۔میں نے فضل عمر فاؤنڈیشن اور اس کی کارکردگی کے ضمن میں ایک بات نمایاں کی
ہے دوست اس کو ذہن میں رکھیں میں نے آپ کے سامنے یہ بات نمایاں کی ہے کہ
فضل عمر فاؤنڈیشن کی نقد آمد ۳۰,۷۷٫۵۸۰ تھی اور اس کی انتظامیہ نے سوچا اور صحیح
سوچا کہ سرمایہ کی بجائے سرمایہ کی آمد خرچ کرنی چاہئے۔اس لئے انہوں نے یہ سرمایہ
مختلف کمپنیوں کے حصص میں لگا دیا اور ان کو اوسطاً ایک لاکھ پندرہ ہمیں ہزار روپے سالانہ
کے حساب سے نفع ملا۔اس نفع کی مقدار نے خیرات اور نیکی کے کاموں کو محدود کر
دیا۔کیونکہ جب نفع ہی سال میں اوسطاً لا کھ سوالا کھ آنا ہے تو وہ سال میں دس لاکھ روپے
خرچ نہیں کر سکتے۔کیونکہ ان کے پاس پیسے ہی نہیں اس واسطے وہ خرچ کہاں سے کریں
گے لیکن بعد میں ایک اور تجارت کی گئی جس کی شکل ہی کچھ اور ہے۔میں آگے چل کر اس
پر روشنی ڈالوں گا۔دوست ان ہر دو تجارتوں کا جب اپنے ذہن میں موازنہ کریں گے تو
بے اختیار ان کی زبان پر اللہ تعالیٰ کی حمد جاری ہو جائے گی۔نظارت اصلاح و ارشاد متعلقه وقف عارضی و تعلیم القرآن
اس نظارت کے تحت جو کام ہو رہا ہے۔اس کے بعض حصوں کی طرف ہماری جماعت پوری تی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۴۹
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
توجہ نہیں کر رہی۔اس سال یعنی یکم جنوری تا دس دسمبر وقف عارضی کے کل ۳۳۲, ۴ فارم موصول
ہوئے۔یہ کوئی ایسی زیادہ کمی تو نہیں جو باعث فکر ہو۔تاہم میں یہ چاہتا تھا کہ پانچ اور سات ہزار
کے درمیان فارم آجائیں۔اگر پانچ ہزار بھی لے لیں تو پھر بھی سات سو کی کمی ہے جہاں تک
وقف عارضی کے وفود کا تعلق ہے دوران سال کل ۲,۷۹۴ وفود باہر بھجوائے گئے۔یہ بھی کم
ہیں۔جیسا کہ میں نے پچھلے جلسہ سالانہ پر بھی کہا تھا یہ بڑی ہمت کا رضا کارانہ کام ہے۔اس میں تو
کوئی شک نہیں کہ اپنی جگہ کو چھوڑنا ، اپنے خرچ پر جانا کسی کی مہمان نوازی قبول نہیں کرنی خود کھانا
تیار کرنا وغیرہ۔گویا اس طرح پندرہ دن تک کام کرنا بڑے مجاہدہ کا کام ہے۔اس عرصہ میں وہ عام
تکلیفوں سے بھی زیادہ تکلیف برداشت کرتے ہیں مثلاً زیادہ وقت دیتے ہیں، کم سوتے ہیں،
زیادہ دعائیں کرتے ہیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے نشان بھی زیادہ دیکھتے ہیں۔بہر حال اس
کا بڑا فائدہ ہے۔بہت ساری ہماری کمزور جگہیں تھیں جو ہماری نظر سے اوجھل تھیں وہ سامنے
آگئیں۔بعض جگہ جہاں تربیت کی کمی تھی وہاں تربیت ہو گئی۔بعض جگہ جہاں
تبلیغ کی ضرورت تھی
وہاں تبلیغ ہوگئی۔دوست ہنستے کھیلتے باتیں کرتے ، کھانا پکاتے ،مسجد میں گفتگو کرتے ، اپنوں۔سے !
ملتے غیروں سے باتیں کرتے دن گزار دیتے ہیں۔یہ ایک اور ہی روحانی فضا ہے جو وقف عارضی
کے ذریعہ انسان کو میسر آتی ہے۔اس کو پروفیشن (Profession) تو نہیں کہنا چاہئے۔کیونکہ
پھر پروفیشن کا یہ مطلب ہوگا کہ سارے احمدی پروفیشنل مبلغ نہیں ہیں۔سارے احمدی پروفیشنل مبلغ
ہیں اس لئے اس معنی میں تو یہ لفظ استعمال نہیں کر سکتے۔لیکن عام معمول کے خلاف یہ ایک قسم کی
تربیت کرنے ، ماحول کو سنوار نے ، فضا کو حسین بنانے کا ایک کام ہے۔یہ بھی ایک مہم ہے
جو جاری کی گئی ہے۔اس کے بڑے فائدے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس وقف عارضی میں حصہ لینے
والوں کو بہت ہی ، بہت ہی ، بہت ہی جزاء عطا فرمائے۔فضل عمر درس القرآن کلاس ہر سال
ایک ماہ کے لئے منعقد ہوتی تھی پچھلے سال میں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے لئے امراء اضلاع اپنے
ہاں کلاس کا انتظام کیا کریں اور میں نے یہ ہدایت اس لئے دی کہ ایک دو امراء نے میرے پاس
یہ اعتراض پہنچا دیا کہ مرکز میں اس کلاس کا انتظام بڑا خراب ہے بچے مسجد میں شور مچاتے :
ہیں۔حالانکہ وہ بچے انہی کے اضلاع سے آئے ہوئے تھے۔اس لئے میں نے کہا ان کو آداب

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
مسجد اپنے ضلع میں سکھایا کرو۔پھر ہمارے پاس بھیج دیا کرو۔پھر اگلے سبق ہم سکھایا کریں گے۔چنانچہ اس سال یہ تجربہ کیا گیا ہے۔میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ یہ طریق خاطر خواہ کامیاب نہیں
رہا۔اس کام کے انچارج ابو العطاء صاحب بھی کہتے ہیں کہ ان کے خیال میں بھی یہ طریق اتنا
کامیاب نہیں ہوا۔اس لئے ساری جماعت کے سامنے ایسے امراء جواب دہ ہیں کہ وہ کیوں ایک
ہفتہ تک بھی جماعت کے بچوں کو سنبھال نہیں سکے۔یہاں مرکز میں جب وہ آئیں گے اور انشاء اللہ
بہت زیادہ تعداد میں آئیں گے تو ہم ان کو سنبھالیں گے۔لیکن چونکہ یہ کلاس گرمیوں میں ہوتی
ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میں خود یہاں نگرانی نہیں کروا سکتا کیونکہ گرمی میرے لئے بیماری بن
چکی ہے۔خون میں شکر آنے لگ جاتی ہے۔بعض دفعہ تو تکلیف بڑھ جاتی ہے۔جس سے بعض
اور عوارض لاحق ہو جاتے ہیں۔اس واسطے گرمیوں میں مجھے کسی نہ کسی ٹھنڈے مقام کی طرف جانا
پڑتا ہے۔ورنہ میں کام نہیں کر سکتا۔کام تو میں جہاں بھی جاؤں کرتا ہوں۔یہ تو نہیں کہ میں چھٹی
پر ہوتا ہوں لیکن بہر حال ربوہ سے باہر ہوتا ہوں۔ویسے ان دنوں میں بھی ایک دو دفعہ ربوہ
آجا تا ہوں۔جہاں تک اس کلاس
کی تعداد کا تعلق ہے اس میں ہمارے بچے اور نو جوان خاصی بڑی تعداد
میں شامل ہوتے ہیں۔تاہم بچیاں سبقت لے جاتی ہیں۔بہت ساری جگہیں ہیں جہاں ہماری
بچیاں آگے نکل رہی ہیں اس جلسہ گاہ میں بیٹھے ہوئے نو جوانوں کو اپنی فکر کرنی چاہئے کیونکہ اس
تقریر کی آواز زنانہ جلسہ گاہ میں بھی پہنچ رہی ہے ان کو میں نہیں کہہ رہا۔چنانچہ اس سال فضل عمرؓ
درس القرآن کلاس میں ۳۹۱ طلبہ اور ۴۰۹ طالبات شامل ہوئیں اور میں سمجھتا ہوں اور میرا تاثریہ
ہے کہ طالبات اپنے نتیجہ کے لحاظ سے بحیثیت مجموعی طلبہ سے آگے نکل گئی ہیں۔یعنی اول دوم
آنے کے لحاظ سے نہیں لیکن جتنی فیصد طالبات ساٹھ فیصد سے زیادہ نمبر لیتی ہیں اتنے فیصد طلبہ
ساٹھ فیصد سے زیادہ نمبر نہیں لیتے۔یعنی عام طور پر طالبات کا نتیجہ زیادہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ وہ
زیادہ انہماک کے ساتھ درسوں کو سنتی اور یا د رکھتی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی یعنی ہماری بچیوں
کو مغربی تہذیب کی بدعنوانیوں سے محفوظ رکھے اور وہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ اسلام کی اس
آخری جنگ، اس غالب جنگ اور اس فتح مند جنگ میں حصہ لینے والی ہوں۔یہی نظارت مجلس ارشاد

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۵۱
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
کا بھی اہتمام کرتی ہے اس سال مجلس ارشاد کے چار اجلاس ربوہ میں منعقد ہوئے اور بیرونی
جماعتوں میں سے ۶ ا جماعتوں نے اس کا اہتمام کیا۔تعلیم القرآن بذریعہ موصیان کا جہاں تک تعلق ہے ہمارے کام کا یہ حصہ بہت کمزور ہے
صرف ۲۴ مجالس کی طرف سے رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔پس موصی صاحبان پر تو ہم بڑا حسن ظن
رکھتے ہیں ان کو زیادہ توجہ کے ساتھ زیادہ تندہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نباہنا چاہیے۔تحریک جدید
اس وقت ۳۱ غیر ممالک میں ہمارے مشن کام کر رہے ہیں اور دنیا کو ( بیچ میں نافعے تو
ہیں ) ہمارے مشنز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے اس میں ذرا بھی مبالغہ نہیں ہر
صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے تو جماعت احمدیہ کو اپنی تعداد میں بھی اور اپنے اثر و رسوخ اور
خدمت میں بھی زیادہ پاتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے۔اس عرصہ میں جونئی مساجد بنائی گئیں
تحریک جدید کی رپورٹ کے مطابق ان کی تعدا د ۲۴ ہے لیکن میرے علم میں اور بھی بہت ساری
مساجد ہیں جو غیر ممالک میں بنائی گئی ہیں۔مثلاً ڈاکٹر غلام مجتبی صاحب جو خدا کے فضل سے بڑے
کامیاب ڈاکٹر ہیں انہوں نے ایک بڑی اچھی مسجد بنوائی ہے لیکن دفتر نے اس کو اپنی رپورٹ میں
شامل نہیں کیا۔پس یہ میرے علم میں ہے کہ کئی اور بھی اچھی مساجد بنائی گئی ہیں۔جس کا تحریک جدید
کو علم نہیں ہوا اور وہ اس رپورٹ میں شامل نہیں۔علاوہ ازیں بیرونی ممالک میں ے انٹی جماعتیں
قائم ہوئی ہیں۔گذشتہ دو سالوں میں چونتیس مبلغین باہر تشریف لے گئے اور اٹھائیس مبلغین باہر
سے واپس مرکز میں تشریف لائے۔تحریک جدید کی طرف سے جہاں تک قرآن کریم کے تراجم اور ان کی اشاعت کا تعلق ہے
کچھ زبانوں میں تو پہلے تراجم ہو چکے ہیں۔مثلاً انگریزی، ڈچ ، جرمن ، سواحیلی زبان میں پورے
قرآن کریم کا ترجمہ ہو چکا ہے۔یہ تراجم مع تفسیر قرآن بھی چھپتے ہیں اب تو میں نے اشاعت
قرآن کریم کے لئے ایک علیحدہ محکمہ کھول دیا ہے۔آپ بھی بڑی دعائیں کریں ہم نے بھی بڑی
دعائیں کی ہیں۔اللہ تعالیٰ اس ضمن میں بھی بڑے فضل نازل کر رہا ہے۔غیر مبائعین کے پاس جو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۵۲
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ترجمے والا قرآن کریم تھا۔میں اس کی تفصیل میں اس وقت نہیں جانا چاہتا کیوں کہ اس پر ایک
زمانہ گذر چکا ہے۔دنیا جانتی ہے کہ وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔تاہم انہوں نے ساٹھ سالہ
محنت کے نتیجہ میں قرآن کریم انگریزی ترجمہ وغیرہ کے ایک لا کھ اور چند ہزار نسخے شائع کئے ہیں
اور خدا کے فضل سے ہم نے صرف پچھلے سال کے عرصہ میں ۷۵ ہزار قرآن کریم شائع کر دیئے
اور انشاء اللہ اس اگلے سال میں ہم ان سے کہیں آگے نکل جائیں گے اور جیسا کہ میں آگے چل کر
بتاؤں گا میری یہ خواہش ہے اور میری اور آپ کی بھی یہ دعا ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس میں
کامیابی عطا فرمائے کہ اگلے پانچ سات سال میں دس لاکھ قرآن کریم با ترجمہ دنیا کے کونے کونے
میں پہنچا دیں۔یہ انسان کی تعداد کے لحاظ سے کوئی بڑا کام نہیں ہے لیکن اسے ہم ایک بڑے کام کی
ابتداء ضرور کہہ سکتے ہیں۔اس کے لئے بعض اور تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اس ضمن میں میں آگے
چل کر بیان کروں گا۔بہر حال تحریک جدید نے سواحیلی زبان میں قرآن کریم پانچ ہزار کی تعداد میں دوبارہ شائع
کیا ہے۔یوگنڈا کی یوگنڈوی زبان کے ترجمے کی پہلے پانچ پاروں کی طباعت ہو چکی ہے۔سویڈش
زبان میں ۲۱ پاروں کا ترجمہ طباعت کے لئے تیار ہو چکا ہے۔تحریک جدید کی طرف سے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں سے ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
انگریزی میں پانچ ہزار کی تعداد میں، توضیح مرام پانچ ہزار کی تعداد میں ، فتح اسلام پانچ ہزار کی
تعداد میں اور برکات الدعا پانچ ہزار کی تعداد میں شائع ہوئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی کتب کے اقتباسات ”ہم مسلمان ہیں“ کے نام سے کتابی صورت میں شائع کئے گئے
تھے یہ کتاب انگریزی میں زیر طبع ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی اسپینش زبان میں پہلی دفعہ زیر طبع
ہے۔انشاء اللہ دو ہزار کی تعداد میں شائع ہو جائے گی اسی طرح «کشتی نوح مسیح ہندوستان میں
بھی اسپینش زبان میں زیر طبع ہیں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کتب میں سے احمدیت یعنی
حقیقی اسلام کو تحریک جدید نے ساتویں بار شائع کیا ہے۔اسلام کا اقتصادی نظام اسپینش
زبان میں دو ہزار کی تعداد میں اور لائف آف محمدم جرمن زبان میں دو ہزار کی تعداد میں شائع
کیا ہے۔دعوۃ الا میر کا عربی ترجمہ کروالیا گیا ہے۔اسی طرح دعوۃ الامیر کا ترکی زبان میں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۵۳
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ترجمہ مکمل ہو چکا ہے ”دعوۃ الا میر کا سواحیلی ترجمہ بھی مکمل ہو چکا ہے۔ترکی ترجمہ کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ترکی میں ہم ابھی تک اپنا مشن قائم نہیں کر سکے
لیکن ترکوں کے دل میں اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے احمدیت کا پیار پیدا کیا ہوا ہے۔گو وہاں مشن !
نہیں لیکن پھر بھی چند ایک دوست احمدی ہو چکے ہیں۔جو دوست وہاں جاتے ہیں وہ یہ رپورٹیں
لے کر آتے ہیں کہ وہ بڑے پیار سے باتیں سنتے ہیں۔جو ترک مزدور سوئٹزر لینڈ اور جرمنی میں کام
کر رہے ہیں وہ عیدین اور بعض دوسرے مواقع پر مسجد میں آ کر خادموں کی طرح کام کرتے
ہیں۔ابھی انہوں نے گو بیعت نہیں کی لیکن بعض چھوٹی چھوٹی باتیں اُن کا احمدیت کی طرف میلان
ظاہر کرنے کے لئے کافی ہیں۔مثلاً ایک ترک نے کہا کہ ہم احمدیت کو کیسے قبول کر لیں جب کہ
ہم حنفی کے لفظ کو نہیں چھوڑ سکتے۔یہ ایک تاریخی پس منظر ہے جس کی وجہ سے حنفی کا لفظ ان کے
دلوں میں گھر کر چکا ہے۔میں نے اپنے دوست سے کہا تم عجیب ہو تمہیں ان کو یہ جواب دینا
چاہیے تھا کہ پہلے آپ حنفی مسلمان تھے اب تم حنفی احمدی مسلمان بن جاؤ گے۔اگر تم حنفی کا لفظ
پنے ساتھ رکھو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔علاوہ ازیں اسپینش زبان میں کمیونزم اینڈ ڈیموکریسی ( Communism and
Democracy) کا ترجمہ مکمل کروالیا گیا ہے پھر اسی سپینش زبان میں ” میں اسلام کو کیوں نہیں
مانتا کو پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے۔میرا افریقہ کے نام ایک چھوٹا سا پیغام تھا
محبت اور اخوت کا پیغام اسے تحریک جدید نے پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا ہے۔اسی طرح
امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ بھی شائع کیا گیا ہے۔حرف انتباہ کے متعلق جیسا کہ دوست
جانتے ہیں ایک بڑا ز بر دست انتباہ ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ چھوٹا سا مضمون ۱۹۶۷ء میں
انگریزی میں تیار ہوا تھا۔جرمن زبان میں بھی اس کا ترجمہ ہو چکا ہے۔ڈینیش زبان میں بھی ہو چکا
ہے اور میرا خیال ہے ترکی زبان میں بھی اس کا ترجمہ ہو چکا ہے۔یہ کتاب یہاں بھی شائع کی گئی
ہے۔اس کی بھی اشاعت ہونی چاہئے۔کیونکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غلبہ اسلام کے
لئے جو عظیم بشارتیں دی ہیں اور حضرت مہدی معہود علیہ السلام نے ہم تک پہنچائی ہیں۔ان عظیم
بشارتوں کا اس میں ذکر ہے اور بڑے دھڑلے کے ساتھ اور بڑی تحدی کے ساتھ دنیا کو کہا گیا ہے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۵۴
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
کہ تمہیں دوراستوں میں سے ایک کو قبول کرنا پڑے گا۔تیسری راہ کوئی نہیں ہے چاہے ایک راستہ
کو قبول کر و جوامن کا ضامن ہے چاہے دوسرے راستے کو قبول کرو جو تباہی کی طرف لے جانے
والا ہے۔یعنی یا اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کا جو راستہ ہے جو تقویٰ کی راہیں ہیں ان کو قبول کر دیا
تباہی کے راستے کو قبول کرو۔تحریک جدید نے کچھ متفرق کتب بھی شائع کی ہیں۔مثلاً میاں مبارک احمد صاحب کی لکھی
ہوئی سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ترکی اور اسپینش زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔غالباً جرمن زبان میں بھی اس کا ترجمہ ہو رہا ہے۔نماز کی کتاب سواحیلی اور اسپینش میں طبع کروائی
گئی ہے "ادعية الفرقان “ سواحیلی میں دوسرا ایڈیشن طبع کروایا گیا ہے۔سیرت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پانچ ہزار کی تعداد میں طبع کروائی گئی ہے۔”اسلام اور عیسایت کی تعلیم کا
موازنہ اٹالین زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں طبع کروائی گئی ہے۔پھر ایک کتاب الكفر مِلَّةٌ
وَاحِدَةٌ “ ہے اس کو عربی زبان میں طبع کروایا گیا ہے۔یہ دراصل ان مسلمانوں کے حق میں ہے
جو اُردن وغیرہ میں تھے۔جن پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔یہ ایک پرانا مضمون ہے۔جو حضرت
مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے لکھا تھا۔یہ بھی بڑا عجیب مضمون ہے۔عیسایت پر ریویو انگریزی
یں پانچ ہزار کی تعداد میں کفارہ انگریزی میں تین ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے۔یہ کتب تحریک نے شائع کی ہیں اور ان کی اشاعت بالخصوص غیر ممالک میں کی جانی ہے۔گوی
بیرونی ممالک میں اشاعت کتب ہورہی ہے اور یہ کام بڑا ضروری ہے۔لیکن سب سے زیادہ
ضروری یہ ہے کہ ہم غیر ممالک میں قرآن کریم مترجم کی اشاعت کریں۔جس کے لئے ، جیسا کہ
ابھی میں نے بتایا ہے کہ ایک اور سکیم کے ماتحت کام شروع ہو چکا ہے۔حديقة المبشرين
اس کا ذکر غالبا میں نے ۱۹۷۰ء کے جلسہ سالانہ پر بھی کیا تھا۔کچھ اصلاح طلب امور اپنے
مبلغین کے متعلق جب میرے علم میں آئے تو میں نے سوچا کہ اس وقت شاہدین کے دو گروہ بن
گئے ہیں یعنی ایک صدر انجمن کے مربی اور دوسرے تحریک جدید کے مبلغ ، یہ صورت درست نہیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ہے۔جب سارے شاہد ہیں اور سارے الا ما شاء اللہ قربانی دینے والے اور فدائی ہیں تو پھر مربی
اور مبلغ کا امتیاز نہیں ہونا چاہئے۔اس فرق کو دور کرنے کی بہتر صورت یہی تھی کہ یہ سب ایک ہی
انتظام کے ماتحت رہیں۔چنانچہ اس کے لئے جو ابتداء انتظام کیا اس کا نام پول (Pool)
رکھا گیا۔یہ ایک انگریزی کا لفظ ہے اور یہ کچھ اچھا نہیں لگتا تھا۔لیکن اور کوئی موزوں لفظ ملتا نہیں
تھا۔اس لئے اسے اختیار کر لیا گیا پھر اس کا نام ”حدیقۃ المبشرین رکھا گیا۔یہ نام بڑا اچھا لگتا
ہے۔گویا ایک ایسا باغ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں شاہدین ( مربیان و مبلغین ) کی صورت
میں خوبصورت درخت عطا فرمائے ہیں۔ان کے اس مشتر کہ انتظام کا اصول یہ بنایا ہے کہ پہلے
قاعدہ کے مطابق جامعہ احمدیہ سے فارغ ہونے والے شاہدین کی تقسیم تعداد کے لحاظ سے تو ہو جائے
گی۔کیونکہ انجمن اور تحریک دونوں نے ان کا خرچ برداشت کرنا ہوتا ہے۔مثلاً اگر جامعہ احمدیہ سے
گیارہ لڑکے شاہد بن کر نکلے ہیں تو پانچ انجمن کے حصہ میں اور چھ تحریک کے حصہ میں آئیں گے۔یا
کسی سال پانچ تحریک کے حصہ میں آئے ہیں اور چھ انجمن کے حصہ میں آئے ہیں۔تو ایسی نسبت
سے ان کو گذارہ دینے کے لحاظ سے دونوں کی ذمہ داری ہوگی۔لیکن یہ کہ زید تحریک کا ہے اور بکر
انجمن کا ہے یہ نہیں ہو گا تحریک کو اس کی ضرورت کے مطابق جو بھی اچھے اور تجربہ کار مبلغ ہوں گے
جن کا ہمیں بھی تجربہ ہوگا کہ وہ باہر کام کر سکتے ہیں دے دیئے جائیں گے۔ورنہ یہ ایک لحاظ سے
ظلم ہے گو ہم ان پر ایک لحاظ سے غصہ بھی ہوتے ہیں لیکن دراصل ظالم تو ہم ہی بنتے ہیں۔کیونکہ
ہمارا ایک بچہ آج جامعہ احمدیہ سے پاس ہوتا ہے تو کل اسے ٹکٹ دے کر کہتے ہیں نائیجیریا میں جا؟
کر تبلیغ کرو۔حالانکہ تبلیغ کرنے کا اسے ابھی کوئی تجربہ ہی نہیں ہوتا صحیح مبلغ کی روح ابھی اس کے
اندر پیدا ہی نہیں ہوئی۔قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کی ذات کی معرفت اور اس کی صفات کے
عرفان کے متعلق جو تعلیم دی ہے اس کو اُس نے کما حقہ حاصل ہی نہیں کیا۔اس کے متعلق اس کا علم
کتابوں تک محدود ہے۔اس کو دعاؤں کے ذریعہ عملی میدان میں کام کرنے کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ
کی صفات کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع نہیں ملا۔اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کی معرفت اور عرفان
پختہ نہیں ہوا مگر اسے ہم اٹھا کر بیرونی ملکوں میں بھجوا دیتے ہیں۔جہاں وہ ٹھوکر کھاتا ہے۔بعض
دفعہ ایسی چھوٹی چھوٹی غلطیاں کر جاتا ہے جن سے جماعت کو نقصان پہنچتا ہے۔مثلاً غانا میں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ہمارے ایک مبلغ نے یہ غلطی کی کہ گورنمنٹ کا ایک انسپکٹر معائنہ کرنے کے لئے آیا تو اس نے کہہ دیا
کہ یہ کالا آدمی ہے۔میں اس کے ساتھ بیٹھ کر چائے کس طرح پیوں میری اس سے ہتک ہو
جائے گی۔تم تو ان کی خدمت کے لئے گئے ہو۔تم تو اس کے غلام بن کر آئے ہو جس نے بعض
رواتیوں کی رو سے ایک یہودی یا بعض لوگوں کی روایت کی رو سے ایک عیسائی کا گند صاف کیا
تھا۔یہ روایت غالباً پہلی روایت کی نسبت زیادہ صحیح ہے۔پہلے تو مجھے علم نہیں تھا۔کل پرسوں میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک حوالہ پڑھ رہا تھا۔آپ نے لکھا ہے کہ وہ عیسائی تھا اور بستر پر اس
کا اسہال نکل گیا تھا۔جب وہ کسی کام کے لئے آیا تو اس نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
بنفس نفیس بستر کے کپڑے دھو رہے تھے حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک وجود پر اس
وقت بھی ہزاروں لوگ جان قربان کرنے والے تھے۔چنانچہ آپ کے جاں نثاروں نے عرض بھی
کیا کہ یا رسول اللہ آپ ہمیں خدمت کا موقع دیں آپ نے فرمایا نہیں ، وہ میرا مہمان تھا۔خدا
نے مہمان کے جو حقوق مقرر کئے ہیں ان کو میں ادا کروں گا۔چنانچہ جب اس عیسائی نے یہ دیکھا تو
وہ مسلمان ہو گیا۔پس اس پاک وجود کے خادم ، اس کے غلام بلکہ اس کی جوتیوں کی خاک کے
برابر بھی اپنے آپ کو نہ پانے والوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ جب ان کو خدمت کا موقع ملے اور وہ
افریقہ میں جائیں تو یہ کہہ دیں کہ کالے آدمی کے ساتھ بیٹھ کر چائے پینے میں ہماری بڑی بے عزتی
ہے۔لیکن اس بے چارے کا کوئی قصور نہیں ہے۔کیونکہ ہم نے اس کی تربیت کئے بغیر ، اس کو
مانجھے بغیر، اس کو پالش کئے بغیر وہاں بھیج دیا۔میں مانتا ہوں کہ ہیرے ہیں لیکن لوگ جب کان
سے ہیرا نکالتے ہیں تو اسے کب فروخت کے لئے بھیجتے ہیں۔جب تک اس کو پالش نہ کر لیں کٹ
نہ کر لیں۔چنانچہ پہلے آپ ان کو کاٹتے ہیں ، ان کے مختلف زاویے بناتے ہیں پھر پالش کرتے
ہیں اور پھر وہ بازاروں میں بکنے کے لئے جاتا ہے۔جو آدمی وقف کرتا ہے وہ ہیرا ہے۔اس میں
کوئی کلام نہیں ہے لیکن وہ جس وقت کان سے نکلتا ہے یعنی جامعہ احمد یہ پاس کرتا ہے تو ہمارا فرض
ہے کہ ہم اس کو ہیرے کی طرح کٹ بھی کریں اور پالش بھی کریں پھر ہم ان کو کہیں کہ جاؤ اور دنیا
کو بتاؤ کہ خدائے قادر و توانا نے اپنے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مہدی معہود کو بنی نوع انسان
کی خدمت کرنے کے لئے یہ ہیرے اور جواہرات عطا فرمائے ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی