اللہ سے تجارت ایک ایسی تجارت ہے جس میں پیسے کے ضیاع کا کوئی خطرہ نہیں
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۶۹
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
چار غانا میں قائم ہو چکے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہم خدمت کے لئے وہاں گئے ہیں۔ہم
نے ان طبی مراکز کے ذریعہ ۴۰۰ ۳۰ سے زائد ایسے مریض ہیں جنہوں نے فیس ادا نہ کی نہ دوائی
کی قیمت دی ان کا مفت علاج کیا۔یعنی جو غریب لوگ ہیں ہم ان کا مفت علاج کرتے
ہیں۔کیونکہ ہم ان کی خدمت کے لئے گئے ہوئے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمارے طبی مراکز کو اتنی
مقبولیت بخشی ہے کہ وہاں کے لحاظ سے جو بڑے بڑے امیر اور لکھ پتی لوگ ہیں وہ بھی علاج کے
لئے ہمارے ہسپتالوں میں آتے ہیں۔حتی کہ ایک وزیر صاحب ہمارے کلینک میں آنے لگ
گئے۔کسی نے ان سے کہا۔تم وزیر ہو گورنمنٹ کا نہایت اعلیٰ ہسپتال موجود ہے۔تم وہاں جاؤ گے
لوگ تمہاری خوشامد بھی کریں گے تمہارے آگے پیچھے پھریں گے۔سارے ڈاکٹر تمہارا اور
تمہارے رشتہ داروں کا علاج کریں گے۔تم سرکاری ہسپتال کو چھوڑ کر احمدیوں کے کلینک میں
علاج کروانے کیوں چلے جاتے ہو۔انہوں نے کہا کہ میں صرف اس لئے جاتا ہوں کہ وہاں جا کر
میرے دل کو زیادہ تسلی ہوتی ہے اور ہونی چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں
غیر معمولی شفاء رکھی ہے۔اس واسطے ۳۰۴۰۰ کا تو مفت علاج کیا لیکن خدا تعالیٰ نے ایسے حالات
پیدا کر دیئے کہ امیر لوگ مجبور ہو گئے کہ وہ ہمارے ہسپتالوں میں آ کر اپنا علاج کروائیں کیوں کہ
انہوں نے دیکھا کہ احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفاء ہے تو وہ اپنے علاج کے لئے ہمارے
ہسپتالوں میں آنے لگ گئے۔پس جہاں میں ساڑھے تیں ہزار لوگوں کا مفت علاج کیا گیا وہاں تین لاکھ چار ہزار امیر
لوگ اپنا علاج کروانے کے لئے آئے اور انہوں نے فیسیں ادا کیں۔جس سے بہت زیادہ آمد
ہوئی یہی اللہ تعالیٰ کی برکت ہے جسے نفع سمجھنا چاہیے۔پس اللہ تعالیٰ کی بڑی شان ہے کہ وہ تھوڑی
سی قربانی کا بہت بڑا اجر عطا فرماتا ہے
ہمارے نئے سکول ابھی ابتدائی شکل میں ہیں یعنی پہلی دوسری جماعتیں جاری ہوئی ہیں۔آہستہ آہستہ ترقی کریں گے۔تحریک جدید کے جو پہلے سکول ہیں ان میں سے سیرالیون کے ایک
ہیڈ ماسٹر نے مجھے بتایا کہ جب سکول میں داخلے شروع ہوتے ہیں تو ایک ایک دن میں حکومت کے
چار چار وزیر بیچوں کی سفارش لے کر میرے پاس آ جاتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو اپنے سکول میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۰
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
داخل کر لو۔اب تو یہاں بھی عوامی حکومت ہے۔دیکھیں گے ان کے وزیر کیا کرتے ہیں۔ان سے
پہلے کی حکومتوں کے جو وزیر تھے عوامی نہیں تھے مگر وہاں کے وزیر عملا عوامی ہیں۔ان کے درمیان
امیر اور غریب یا وزیر اور عوام کا خاص فرق نہیں ہے۔آپ دیکھیں کہ اپنے دفتر سے اٹھ کر ایک
ایک دن میں چار چاروزیر ایک ہیڈ ماسٹر سے سفارش کرنے پہنچ جاتے ہیں کہ یہ ہمارا بچہ ہے اس کو
سکول میں داخل کر لیں۔سیرالیون میں حکومت نے یہ قانون بنایا کہ کسی ہائر سیکنڈری سکول میں
چار سو سے زیادہ لڑکے داخل نہیں ہوں گے۔چنانچہ اس پر لوگوں نے ایک ہنگامہ بپا کر دیا اور کہا
کہ احمدیہ میں تو یہ قانون نہیں چلے گا۔(وہاں ہمارے سکول عام زبان میں احمدیہ “ کہلاتے
ہیں چنانچہ عوام نے حکومت پر اتنا دباؤ ڈالا کہ حکومت کو یہ اعلان کرنا پڑا کہ ہمارا قانون احمدیہ
پر لاگو نہیں ہو گا۔چنانچہ ہم نے اپنے حالات کے لحاظ سے مثلاً چھ سولر کے داخل کرنے تھے لیکن
دوسال کی بات ہے وہاں کی حکومت پیچھے پڑ گئی کہ چھ سولر کا تو کم ہے۔یعنی خود قانون بنایا کہ کسی
سکول میں چارسو سے زیادہ لڑکا نہیں ہو گا لیکن پھر کہا کہ احمد یہ سکولز اس قانون سے مستثنیٰ ہیں۔پھر
کہا کہ تم نے جو چھ سو کی شرط لگائی ہے۔ٹھیک نہیں۔ہم پیسے دیتے ہیں تم سکول کے نئے ونگ
(wing) بناؤ۔نئی لیبارٹریز بناؤ۔نئے سامان لاؤ۔نیا سٹاف رکھو۔ان کا سارا خرچ ہم برداشت
کریں گے۔مگر تم تعداد چھ سو کی بجائے آٹھ سو تک لے جاؤ۔کیونکہ عوام ہمیں تنگ کرتے ہیں۔اب یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو ہمیں مختلف شکلوں میں نظر آ رہا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کا جو فضل ہے دنیا جہان کے خزانے تو اس کی قیمت نہیں بن سکتے۔وہ تو اس
سے بھی زیادہ قیمتی ہے اور اس کا فضل اس کے فضل کے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔اس کے فضل
کے حصول کے لئے عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنا پڑتا ہے۔اس کے فضل کے حصول کے لئے اپنی
روح کو پانی کی طرح اس کے آستانے پر بہانا پڑتا ہے۔اس کے فضل کو جذب کرنے کے لئے دنیا
کی ہر مخلوق کو اپنے وجو دسمیت لاشے محض سمجھنا پڑتا ہے۔اس کے فضل کو جذب کرنے کے لئے سر
کبھی اونچے نہیں ہوا کرتے بلکہ جھکتے جھکتے زمین کے ساتھ لگ جاتے ہیں تب آسمان سے اللہ تعالیٰ
کا فضل نازل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں برکت ڈال دیتا ہے۔پھر اس کسمپرسی کی حالت میں نئے کلینک جن میں ابھی پوری طرح طبی سامان بھی مہیا نہیں تھا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۱
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے ہمارے ڈاکٹروں نے ایسی جگہ ہاتھ ڈالا کہ وہاں کے بڑے بڑے ماہر
غیر ملکی جرمن ، امریکن اور نجیئن ڈاکٹر ہاتھ نہیں ڈالتے تھے۔وہ یہ مشورہ دے رہے تھے کہ اس کا
اپریشن یہاں نہیں ہو سکتا اس کو باہر بھیجو۔اب گورنمنٹ کے ہسپتال جن میں ہر قسم کا سامان موجود
ہے مگر ہمارے ڈاکٹر نے کہا کہ میں اس مریض کا اپریشن کرتا ہوں اور اس نے اس لکڑی کی میز پر
( جس پر بعد میں اعتراض ہو گیا کہ تمہارے پاس لوہے کی میز ہونی چاہئے ) لٹا کر اس کا اپریشن کر
دیا اور وہ چنگا بھلا ہو کر گھر چلا گیا۔ایک ڈاکٹر نے مجھے لکھا کہ اس کے پاس ایک ایسی مریضہ آئی
کہ مجھے خود اس بات کا یقین تھا کہ وہ دو چار دن میں مر جائے گی۔پھر میرے دل میں یہ خیال پیدا
ہوا کہ میں جس کا نمائندہ ہوں یعنی خدائے قادر و توانا کا تو وہ تو اس کو اس حالت میں بھی شفاء دے
سکتا ہے۔چنانچہ میں نے آپ کو دعاؤں کے لئے لکھا۔خود بھی دعائیں کیں اور یہ دعائیں کہ خدایا
اسلام کو غالب کرنے کے لئے ہم تیری راہ میں خدمات بجالانے کی خاطر یہاں آئے ہیں تو اپنی
قدرت کا اظہار فرما اور اس کو معجزانہ طور پر شفاء عطا فرما۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس کا علاج کیا
اور چند دن کے بعد مجھے وہی عورت جو مر رہی تھی راستے میں ملی۔میں حیران ہو گیا کہ یہ وہی عورت
ہے۔میں نے پوچھا تو کہنے لگی ہاں۔میں اچھی ہوگئی ہوں۔اب چلتی پھرتی ہوں۔پس اپریشن تو
سینکڑوں ہوتے ہیں لیکن سینکڑوں نہیں بیسیوں اپریشن ایسے ہوتے ہیں کہ دنیا کے ماہرین نے
جس کو لا علاج قرار دیا تھا، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب روحانی فرزند مہدی معہود کے
خادموں نے اللہ تعالیٰ کی رحمت کا اس دنیا کو یہ معجزہ دکھایا کہ وہ لاعلاج تندرست ہو کر بازاروں
میں چلنے پھرنے لگے۔وقت زیادہ ہو گیا ہے بعض تفاصیل چھوڑی جاسکتی ہیں۔اب اس تقریر کو ختم کرنے سے پہلے
اور آپ کے دل میں اللہ تعالیٰ کی حمد کی موجیں اور بھی زیادہ بلند کرنے کی خاطر میں آپ کو یہ
خوشخبری دیتا ہوں کہ نائیجیریا کی حکومت نے ہمیں اپنے ملک میں براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کھولنے کی
اجازت دے دی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔( از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۲
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار