اللہ سے تجارت ایک ایسی تجارت ہے جس میں پیسے کے ضیاع کا کوئی خطرہ نہیں

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
اس انتظام کے ماتحت میں نے ایک ریفریشر کورس بھی جاری کیا ہے۔کیونکہ علم تو ہر آن بڑھ رہا
ہے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب روحانی خزائن ہیں جب ہم ان کو پڑھتے ہیں تو کوئی
نہ کوئی نئی بات سامنے آجاتی ہے اس لحاظ سے مبلغین کے لئے ریفریشر کورس ضروری ہے۔نئی چیزیں
سامنے آتی ہیں۔مختلف جگہوں سے ہمارے مبلغ بعض نئی سے نئی معلومات بھجواتے رہتے ہیں۔جو
ہمارے مبلغین کو مجموعی طور پر معلوم ہونی چاہئیں۔اس واسطے ریفریشر کورس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔یہ
عجیب بات ہے کہ شاہدین جامعہ احمدیہ سے پڑھ کر آ جاتے تھے اور انہوں نے سلسلہ کی صرف وہ کتابیں
پڑھی ہوتی تھیں جو ان کے کورس میں ہوتی تھیں۔حالانکہ ایک مبلغ کو تو ساری کتا ہیں کم از کم تین دفعہ
پڑھی ہونی چاہئیں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو احمدی میری کتب کو
تین دفعہ نہیں پڑھتا مجھے اس کے ایمان کے متعلق خطرہ رہتا ہے۔پس جس نے دوسروں کے دلوں میں
ایمان پیدا کرنا ہے اس نے اگر خود تین دفعہ ساری کتابیں نہ پڑھی ہوئی ہوں تو وہ دوسروں کے اندرکس
طرح ایمان پیدا کر سکتا ہے؟ غرض ریفریشر کورس میں ہم اس طرف بھی بہت زور دیتے ہیں۔اداره طباعت و اشاعت قرآن مجید
اس ادارہ کے دو حصے ہیں ایک حصہ قرآن پبلیکیشنز کے نام سے جاری ہو چکا ہے۔دوسرا
پریس سے متعلق ہے۔یعنی ربوہ میں پریس لگانے کا کام ہے اس کے متعلق میں پہلے بھی کئی دفعہ
ذکر کر چکا ہوں۔اس کے لگانے میں کچھ روکیں پیدا ہوگئی ہیں۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ فضل
فرمائے اور وہ روکیں دور ہو جائیں۔تاہم جہاں تک اس کے پہلے حصہ کا تعلق ہے۔اس وقت تک
پچھتر ہزار قرآن کریم طبع کروائے جاچکے ہیں۔انگریزی ترجمہ پاکٹ سائز چھپیں ہزار، انگریزی
ترجمه حمائل سائز نہیں ہزار قرآن کریم اردو ترجمہ جو زیادہ تر یہاں کے لئے ہے۔اس کا ترجمہ تفسیر
صغیر کا ہے اور اسے حمائل سائز میں طبع کروایا گیا ہے۔اس کی قیمت سات روپے رکھی گئی ہے یہ
بڑی تھوڑی قیمت ہے اس میں کوئی نفع نہیں ہے۔سوائے اس کے کہ ضرب اور تقسیم میں کوئی دھیلہ
آنہ بچ جائے۔تو پھر اس کی دو شکلیں بنتی ہیں۔یا وہ ہم اپنی طرف سے ڈالیں یعنی نقصان اٹھا لیں یا
نفع میں ڈال دیں۔تو اس طرح جب پچھتر ہزار کی تعداد میں چھپے گا تو اس کا بھی ہزار دو ہزار توی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۵۸
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ضرور بن جائے گا۔یہ نفع تو ضرور ہے۔لیکن ہم اس کو نفع نہیں کہہ سکتے گویا ہم قرآن کریم اردو
ترجمہ اصل لاگت پر دے رہے ہیں۔گویا ستر ہزار میں سے پچیس ہزار کی تعداد میں قرآن کریم
مترجم نصرت جہاں کی سکیم کے ماتحت یہاں سے خرید کر باہر بھجوائے گئے ہیں اور اس کے علاوہ
قریباً چھ ہزار نسخے ( بعض جگہ تھوڑے سے سادہ قرآن کریم بھی گئے ہیں) باہر والوں نے
LC کھول کر منگوائے ہیں۔اس سے ہماری حکومت کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے۔اس سلسلہ میں بھی میں
نے ایک سکیم بنائی ہے۔حکومت کی بھی تو خدمت کرنی چاہئے۔اس واسطے میں نے سکیم بنائی ہے
کہ پہلی سیڑھی یا پہلے درجہ پر ایک لاکھ قرآن کریم گیارہ ڈالر فی نسخہ قیمت پر امریکہ بھجوائے
جائیں۔اس سلسلہ میں ہماری خط و کتابت کافی آگے بڑھ چکی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری
حکومت کو گیارہ لاکھ ڈالر یعنی ایک کروڑا کیس لاکھ روپیہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔پھر ہم ان سے کہہ
سکتے ہیں کہ ہمیں کچھ کاغذ منگوانے دو۔کچھ پریس کی مشینری منگوانے دو۔پس یہ سکیم بھی ٹھوس
نیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔امریکن کمپنیوں سے با قاعدہ خط وکتابت ہورہی ہے۔وہ کہتے ہیں
کہ ہمیں قرآن کریم اچھے کاغذ پر چاہئے اور ۶۰ فیصد کمیشن دو۔ہم اس کا انتظام کر رہے ہیں۔کیونکہ امریکہ میں لوگ بڑی قیمت پر کتابیں لے لیتے ہیں۔ایک امریکن یہاں
آیا تھا تو چونکہ پہلے
ہمارا اندازہ تھا کہ چار پانچ شلنگ قیمت رکھیں گے چنانچہ میں نے اس سے کہا کہ ہم اتنی تھوڑی
قیمت پر قرآن کریم دیں گے۔تو وہ چیخ پڑا اور کہنے لگا خدا کے لئے اتنی ستی کتاب ہمارے ملک
میں نہ بھیجیں ہمارا ملک بہت امیر ہے لوگ سمجھیں گے کہ چونکہ اس کی کوئی قیمت ہی نہیں ہے اس
لئے یہ اچھی کتاب نہیں ہے جب تک آپ اس کی زیادہ قیمت نہیں رکھیں گے لوگ اس میں کوئی
دلچسپی نہیں لیں گے۔چنانچہ اس نے یہ مشورہ دیا تھا کہ اس کی کم از کم گیارہ ڈالر قیمت رکھیں
بہر حال اس کے لئے میں نے اپنی برادری کا وہ حصہ ( جماعت احمد یہ ایک بین الاقوامی برادری
بن جاتی ہے ) جولندن میں آباد ہے یعنی لندن کی جماعت سے کہا ہے کہ بارہ تیرہ ہزار قرآن کریم
شائع کرنے کے لئے بہترین کاغذ ( جس کے نمونے ہم نے منگوا کر دیکھ لئے اور پسند کر لئے ہیں)
وہ ہمیں تحفہ بھیجو۔پس اچھا کا غذ یہاں تحفہ آ جائے گا پھر ہم اس پر قرآن کریم طبع کروا کر امریکہ
بھجوائیں گے۔کیونکہ یہاں کا بنا ہوا جو کا غذ اس وقت مل رہا ہے وہ اتنا اچھا نہیں۔کیونکہ ہمارے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۵۹
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
کاغذ بنانے کے کارخانے ابھی اتنا اچھا نہیں بنا سکتے۔انشاء اللہ وہ بھی جلد اچھا کاغذ بنانے لگ
جائیں گے لیکن ابھی وہ اتنے اچھے کاغذ نہیں بنا سکتے۔کاغذ کی موٹائی ہر جگہ برابر نہیں ہوتی۔اس
واسطے جب فرمے میں آتا ہے تو جس جگہ کا غذ موٹا زیادہ ہوتا ہے وہاں ضرورت سے زیادہ سیاہی
لگ جاتی ہے اور جہاں سے پتلا ہوتا ہے وہاں لفظ مٹ جاتا ہے یا لفظ صاف نہیں اٹھتا۔اس لئے
لندن سے جو کاغذ آئے گا اس پر قرآن کریم چھپوا کر امریکہ میں بھجوایا جائے گا کیوں کہ ان لوگوں کو
اچھے کا غذ پر کتابیں چھاپنے اور پڑھنے کی عادت پڑی ہوئی ہے۔اچھے کاغذ کے اوپر کتابیں شائع
کرتے ہیں۔اگر وہ یونہی فضولیات قسم کی کتابیں ہیں میں ڈالر پر بیچ دیتے ہیں تو قرآن کریم میں تو
ہر بھلائی ، عزت اور خیر کا سامان ہے اس کی قیمت کم کیوں ہو۔میں نے جماعت کو یہ مشورہ دیا تھا کہ جہاں تک ممکن ہو جو طریق عیسائیت نے اختیار کیا ہے
وہی قرآن کریم کی اشاعت کے سلسلہ میں ہمیں بھی اختیار کرنا چاہئے۔عیسائیت کے پاس تو
بڑے پیسے ہیں اس لئے دنیا کے ہر بڑے ہوٹل کے ہر کمرہ میں بائیبل کا ایک نسخہ پڑا ہوا ہے۔یہ صیح
ہے کہ اگر کسی ہوٹل کے ایک کمرے میں دس ہزار آدمی ٹھہرتا ہے تو شاید ان میں سے ایک آدمی کو
بائیبل سے دلچسپی پیدا ہوتی ہو اور وہ اسے پڑھتا ہو۔لیکن یہ میچ ہے کہ اگر ایک آدمی کو دلچسپی پیدا ہو
تو اس کے لئے بائیبل موجود ہے۔لیکن اگر دس ہزار میں ایک آدمی کو قرآن
کریم با ترجمہ دیکھنے کی
ضرورت پڑے تو اس کے لئے اس کمرے میں قرآن شریف نہیں ہے۔اس واسطے بڑے بڑے
ہوٹلوں کے ہر کمرے میں بائیبل کے ساتھ قرآن کریم پڑھا ہوا ہونا چاہئے۔اگر ہم نے دنیا کی
توجہ قرآن عظیم کی طرف پھیرنی ہے تو پھر اس طرح بھی قرآن کریم کی اشاعت ضروری ہے۔الحمد لله ہمارے افریقن بھائیوں نے جونا کیجیریا میں بستے ہیں اس کی ابتداء کر دی ہے۔نائیجیریا
کے ایک بڑے ہوٹل کے سو کمرے تھے انہوں نے قرآن
کریم مترجم خرید کر ہوٹل والوں کو دے دیئے
ہیں۔ہمارے دوستوں نے یہ تحفہ بڑے پیار سے دیا اور انہوں نے بڑے پیار سے لیا۔ایک دوسرے
ہوٹل میں جس کے دوسو کمرے تھے وہاں احمدیوں نے دو سو قرآن کریم خرید کر ہر کمرے میں رکھنے
کے لئے دیئے ہیں۔ابتداء ہو گئی ہے اور جب ابتداء ہو جائے تو انشاء اللہ انتہاء بھی ہو جایا کرتی
ہوگئی
ہے۔جماعت احمدیہ کراچی کی طرف سے مجھے ابھی ابھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے قرآن کریم کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
سو نسخے بیچ لگژری ہوٹل میں رکھوانے کا انتظام کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔پریس کی سکیم مکمل ہو چکی تھی۔مگر یہاں کے ملکی حالات بدل گئے۔گذشتہ سال سوا سال کا
زمانہ بڑے فسادات کا زمانہ ہے اب بھی کئی لوگوں کو جوش آ جاتا ہے کہ ہم امن اور شرافت سے
بھی آجاتا
کیوں رہ رہے ہیں۔کوئی شرارت کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔دنیا کے حالات بھی
دگر گوں تھے۔دنیا تو خفا تھی اپنے بھی پاکستان سے خفا تھے۔پھر حکومت کو دنیا کے حالات کو دیکھ کر
اپنے روپے کی قیمت گھٹانی پڑی چنانچہ ہمارا منصوبہ نہایت اعلی مکمل پریس کی شکل میں ایک ہی کمپنی
نے سارا تیار کر کے یعنی اس کی ہر چیز ایک لاکھ پاؤنڈ کے عوض تیار کی جس کا مطلب تھا کہ یہ پریس
گیارہ لاکھ روپیہ میں لگے گا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے میرے دماغ میں سکیم آگئی تھی۔اس لئے میں
نے جماعت سے کسی مزید چندے کی اپیل نہیں کرنی تھی اور یہ رقم دے دینی تھی مگر روپے کی قیمت
گر جانے سے وہی پر لیس جو گیارہ لاکھ روپے میں مکمل ہونا تھا اس پر اب ستائیس لاکھ روپے کی
لاگت آتی ہے اور کچھ اس میں قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں شاید اس لئے بھی اور زیادہ قیمت ہوگئی ہو۔پھر جب ستائیس لاکھ قیمت ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے ایک نئی سکیم سمجھائی بدلے ہوئے حالات میں
اللہ تعالیٰ خود معلم بنتا ہے اور انگلی پکڑ کر منزل کی طرف لے جاتا ہے۔ورنہ ہم عاجز بندے ہیں۔اگر اس کی رہنمائی حاصل نہ ہو تو ہم کہاں کام کر سکتے ہیں لیکن اس سکیم کے مکمل ہونے میں کچھ دیر
لگے گی۔تاہم میں یہ چاہتا تھا کہ کام شروع ہو جائے۔پھر آہستہ آہستہ پھیل کر عمدہ شکل میں مکمل ہو
جائے گا۔اس لئے زمین کی تعیین کر دی گئی ہے۔جس پر چار دیواری کا ایک حصہ بھی بن چکا ہے۔میرا خیال ہے کہ انشاء اللہ اگلے جلسہ سالانہ سے پہلے (اللہ تعالیٰ ہر طرح سے خیر رکھے تو ) وہاں
ایک چھوٹا پر لیس لگا دیا جائے گا۔جس میں اکثر یہیں کی مشینیں ہوں گی کچھ باہر سے منگوائیں گے۔خود نہ منگوا سکے تو بیرونی جماعتوں سے کہیں گے کہ قرآن کریم کی اشاعت کے کام میں ہمارا ہاتھ
بٹاؤ اور بعض مشینری ہمیں بطور تحفہ بھیجو۔پس یہ پریس انشاء اللہ اگلے سال کسی نہ کسی شکل میں کام
شروع کر دے گا۔وباللہ التوفیق۔ہماری خواہش یہ ہے کہ اگلے پانچ سات سال میں مختلف
زبانوں میں دس لاکھ قرآن کریم مترجم دنیا کے ملک ملک میں پھیلا دیں۔قرآن کریم کی اس ہمہ گیر
اشاعت کی سکیم کو میں اس لئے دُہرا رہا ہوں کہ جہاں میں اس کے لئے دعا کرتا ہوں ساری

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۶۱
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
جماعت بھی اس کے لئے دعا کرے کہ جو وقت ہم نے اس کی اشاعت کے لئے سوچا ہے خدا
کرے اس سے پہلے یہ کام مکمل ہو جائے۔مجلس نصرت جہاں
۱۹۷۰ء میں میں نے مغربی افریقہ کا دورہ کیا۔میں گیمبیا میں تھا جب اللہ تعالیٰ کی طرف
سے مجھے یہ کہا گیا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ ان ملکوں میں اشاعت کی مہم کو تیز کرنے پر خرچ کرو۔میں بڑا خوش ہوا اور اللہ تعالیٰ کی بڑی حمد کی۔اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو گیا کہ اس نے بڑی
مہربانی کی ہے۔وہاں سے میں لندن آیا اور وہاں میں نے پہلی دفعہ اس کا اعلان کیا اور میں نے
احباب سے کہا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کہا ہے کہ تم ایک لاکھ پاؤنڈ طبی مراکز اور تعلیمی اداروں پر خرچ
کرو۔اس لئے مجھے یہ فکر نہیں ہے کہ یہ ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم کہاں سے آئے گی۔میں تو ایک
غریب بے کس انسان ہوں میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے۔جب خدا نے مجھے کہا ہے کہ خرچ کرو
تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ساتھ مجھے یہ وعدہ بھی دے رہا ہے کہ میں خود اس رقم کو مہیا کروں گا اور
اسی طرح مجھے یہ بھی فکر نہیں ہے کہ ڈاکٹر اور ٹیچر کہاں سے آئیں گے خدا خود اپنے فضل سے دے
گا۔جس بات کا مجھے فکر ہے اور آپ کو بھی فکر ہونا چاہئے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس حقیر کوشش کو قبول
فرمائے اور وہ ہمارے اس منصوبہ میں برکت ڈالے پہلے تو میں نے ان کا کچھ اور ٹارگٹ مقرر
کیا پھر میں نے ان کو کہا اور پھر یہاں بھی آ کر کہا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خدمت پر
جتنے سال گزرے ہیں اتنے لاکھ اور لندن کی جماعت سے کہا کہ غالبا اتنے پاؤنڈ دے دو۔اب تو
پچاس ہزار پاؤنڈ کی قیمت کوئی چودہ پندرہ لاکھ روپے بن جاتی ہے۔یہ بڑی چیز ہے۔پھر میں نے
ان سے کہا میرے لندن سے روانہ ہونے سے پہلے پہلے دس ہزار پاؤنڈ نقد جمع کرو تا کہ ہم فوراً
کام شروع کر دیں۔ابھی چند دن ہوئے کہ تار آیا ہے کہ وعدہ جات اکاون ہزار پاؤنڈ سے اوپر
چلے گئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ۳۷ اور ۴۰ ہزار کے درمیان وعدے ادا بھی
ہو چکے ہیں گویا بہت تھوڑا حصہ ہے جو باقی رہتا ہے۔چنانچہ میں نے واپس یہاں آ کر بھی تحریک کی اور میں نے اس وقت یہ بھی کہا کہ مجھے معلوم
وقت یہ بھی کہا کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۶۲
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ہے کہ جماعت نے مالی لحاظ سے فضل عمر فاؤنڈیشن میں جو زائد قربانیاں دی ہیں اس کا زمانہ ابھی
ختم ہوا ہے اور اب خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق اس کے حکم سے جماعت کے کندھوں پر یہ نیا بوجھ
ڈال رہا ہوں مگر مجھے امید ہے کہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بشاشت کے ساتھ اور ہنستے کھیلتے
اس بوجھ کو اُٹھالے گی۔اب دیکھو اللہ تعالیٰ نے ہماری قربانیوں کو قبول فرما کر ہم پر کیا کیا فضل نازل فرمائے۔مخلصین پاکستان اس وقت تک نصرت جہاں ریزروفنڈ میں ۲۰,۳۹۰, ۲۷ روپے کے وعدے کر
چکے ہیں۔جب کہ بیرون پاکستان میں وعدے پاکستانی سکہ میں ۲۰,۸۰۰, ۳۱ روپے ہیں یعنی
بیرون ممالک مجموعی طور پر پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں۔اس رقم میں ابھی وہ زائد وعدے جو
انگلستان میں دوستوں نے کئے ہیں وہ شامل نہیں۔اس طرح کل وعدے ۵۸ لاکھ سے اوپر جاچکے
ہیں۔میں نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے پیش نظر ا۵ لاکھ کی خواہش کی
تھی۔مگر اللہ تعالیٰ نے جماعت کو بڑی ہمت عطا فرمائی۔دوستوں نے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لیا چنا نچہ ا کا وان لاکھ کی بجائے اٹھاون لاکھ کے وعدے ہو چکے ہیں۔اس تحریک میں حصہ لینے والے۳۰،۲۸۲ پاکستان سے اور بیرونی ممالک میں حصہ لینے والے
۲۰۰۱۱ دوست ہیں۔پندرہ دسمبر ۱۹۷۲ ء تک وصولی کا نقشہ حسب ذیل ہے۔پاکستان میں ۸۳۴، ۷۸، ۱۷ روپے یعنی قریباً ۱۸ لاکھ روپیہ وصول ہو چکا ہے۔بیرون پاکستان میں ۱۵ لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔اندرون اور بیرون پاکستان کی مجموعی رقم جو
وصول ہو چکی ہے ۴۴۸ ، ۳۲،۶۷ روپے بنتی ہے۔ابھی وصولی کا زمانہ ختم نہیں ہوا۔جا
فضل عمر فاؤنڈیشن میں جماعت نے دی تھی اس سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔یعنی فضل عمر فاؤنڈیشن
کی جو نقد رقم وصول ہوئی تھی وہ ۳۰۷۷۵۸۰ روپے جب کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ کی وصولی
۳۲ لاکھ سے زیادہ ہے۔الحمد للہ علی ذالک
سورۃ فاطر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتب اللهِ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً
يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ لِيُوَفِّيَهُمْ أَجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ
(فاطر: ۳۱،۳۰)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۶۳
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ مومن خدا کی راہ میں اپنے اموال خرچ کر کے گویا
اللہ تعالیٰ سے ایسی تجارت کرتے ہیں جن میں نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ !
سے بہت زیادہ نفع بھی دیتا ہے
ا ہے۔چنانچہ جماعت نے جو رقم دی وہ بھی گواللہ تعالیٰ سے تجارت کے مترادف ہے لیکن جب وہ
رقم ہمارے پاس آئی تو میں نے سوچا کہ اس رقم سے بندوں سے تجارت کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ
سے تجارت کی جائے۔یعنی انفرادی حیثیت میں بھی وہ ایک تجارت ہے۔قرآن کریم نے بھی اس
کا نام تجارت رکھا ہے اور یہ ایک ایسی تجارت ہے جس میں پیسے کے ضائع ہونے کا کوئی خطرہ
نہیں ہے۔نفع کی بعض شکلیں ہیں جن کے ضائع ہونے کا تو کوئی خطرہ نہیں لیکن جن کے جائز
ہونے کا کوئی سوال نہیں ہے لیکن جو تجارت ہے اس میں دونوں چیزیں ساتھ لگی ہوئی ہیں۔اس
میں نفع بھی ملتا ہے اور بعض دفعہ نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔پیسے بھی ضائع ہو جاتے ہیں یعنی
سرمایہ بھی جاتا رہتا ہے لیکن روحانی دنیا میں انسان اللہ تعالیٰ سے ایک ایسی تجارت کرتا ہے جس
میں لَنْ تَبُور کی رو سے گھاٹا نہیں پڑتا ، جس میں پیسے ضائع ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اس کے
علاوہ جو عام نفع ہے وہ بھی ملتا ہے۔پس فرمایا لِيُوَفِّيَهُمْ أَجُورَهُمُ یعنی معمول کے مطابق جو نفع ہوتا ہے وہ بھی تمہیں اللہ تعالیٰ
عطا فرمائے گا لیکن وہ اسی پر بس نہیں کرے گا۔دنیا میں ڈیویڈنڈ (Dividend) دینے والی جو
کمپنیاں ہیں وہ کوئی پانچ فیصدی کوئی آٹھ فیصدی کوئی دس فیصدی کوئی بارہ فیصدی یا زیادہ سے
زیادہ پندرہ فیصدی نفع دینے کا اعلان کرتی ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے فرمایا یہ بھی میں دوں گا اس کے
علاوہ جو بندوں کا معمول نہیں اور جو نفع دینے کا میرا معمول ہے وہ بھی میں دوں گا۔اگر تمہارا
اخلاص غیر معمولی اخلاص ہو گا تو میری طرف سے تمہارے اموال میں غیر معمولی زیادتی بھی
ہوگی۔میں تمہیں بہت زیادہ مال دوں گا۔پس اس آیت کا میرے دماغ پر اثر تھا۔چنانچہ جب یہ رقمیں جمع ہونی شروع ہوئیں تو ایک
موقع پر مکرم محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے میرے پاس آ کر بڑے اخلاص سے اور
بڑے پیار سے اور بڑے اصرار کے ساتھ یہ کہا کہ آپ کے پاس نصرت جہاں ریز روفنڈ کی جو رقم

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۶۴
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
آ رہی ہے یہ آپ خرچ کر دیں گے تو سرمایہ کم ہو جائے گا۔اس واسطے جس طرح ہم نے فضل عمر
فاؤنڈیشن میں کیا ہے اس طرح آپ بھی کریں۔فضل عمر فاؤنڈیشن کو نفع مند کا موں پر پیسے لگانے
کا کافی تجربہ ہو چکا ہے۔اگر آپ چاہیں تو ہماری خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔جمع شدہ رقم
تجارت پر لگا دیں اس سے جو فائدہ حاصل ہو اس کو اپنی سکیم پر خرچ کریں۔اسی طرح مکرم کرنل
عطاء اللہ خاں صاحب جو فاؤنڈیشن کے وائس چیرمین ہیں انہوں نے بھی مجھے یہی مشورہ دیا۔میں
نے چوہدری صاحب سے کہا کہ چوہدری صاحب مکرم ! جن کمپنیوں میں آپ یہ رقم لگائیں گے ، وہ
مجھے آٹھ فیصد یا دس فیصد یا بارہ فیصد یا زیادہ سے زیادہ پندرہ فیصد نفع دیں گی اس سے زیادہ تو نہیں
دیں گی۔میں نے بھی ایک تجارت سوچی ہے جس کے ساتھ میں تجارت کرنا چاہتا ہوں وہ مجھے سو
فیصدی سے بھی زیادہ نفع دے گا۔(نعرے)
چنانچہ میں نے اپنے رب کریم پر بھروسہ رکھتے ہوئے وہ تمام سرمایہ جو آپ کی طرف سے
میرے ہاتھ میں دیا گیا تھا نصرت جہاں سکیم پر خرچ کر دیا اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے میں خرچ کرتا
چلا گیا یہاں سے ڈاکٹر بھیجے۔جن میں سے اکثر بیوی بچوں سمیت بھجوائے گئے تاکہ ان کا وہاں دل
لگا رہے اور وہ ٹھیک طرح سے کام کر سکیں۔ایک ایک ڈاکٹر اور ان کے خاندان پر صرف کرائے
کے طور پر دس دس پندرہ پندرہ ہزار روپے خرچ آئے۔اس کے علاوہ سکول ٹیچر بھجوائے گئے جن
میں سے بعض کے بیوی بچے بھی ساتھ بھجوائے گئے جو سامان ہم ان کو باہر سے بھجوا سکتے تھے وہ بھی
بھجوایا یعنی کچھ یہاں سے کچھ غیر ملکوں نے دیا ہوا ہے۔وہ سب ان کو بھجوایا گیا۔اس عرصہ میں
ایک لمحہ کے لئے بھی میرے دل میں یہ خیال نہیں آیا کہ میں پیسے خرچ کر رہا ہوں ختم ہو جائیں گے
تو اور پیسے کہاں سے آئیں گے۔چنانچہ ہر ہفتے خرچ کی رپورٹیں میرے پاس آتی ہیں میں ان کو
ایک دن دیکھ رہا تھا کہ اچانک میری توجہ اس طرف پھیری گئی کہ پاکستان میں اللہ تعالیٰ نے میرے
دل کو تسلی دلانے کے لئے دس لاکھ روپے کا ریز رو بنا دیا ہے۔الحمد للہ۔اور میرا کوئی خرچ ایسا
نہیں جو میرے اصل سرمائے کو دس لاکھ سے نیچے لے آئے۔ثم الحمد لله اور اسی طرح
غیر ممالک میں میرا کوئی ایسا خرچ نہیں جو میرے اس ریز رو کو وہاں کے لحاظ سے پندرہ ہزار پاؤنڈ
سے نیچے لے آئے۔یعنی اگر کسی ایک مہینے میں یا دو مہینے میں ایک لاکھ روپے خرچ کیا اور فی الواقع

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
خرچ کیا ہے مثلاً قرآن کریم خریدے گئے یا دوسرے اخراجات کرنے پڑے تب بھی اگر دس لاکھ
سے رقم ایک ہزار کم ہوگئی تو بڑی جلدی ہی دس لاکھ سے اوپر چلی گئی۔ایک تو یہ چیز ہے جو میرے
مشاہدہ میں آئی۔اللہ تعالیٰ اس طرح فضل کرنے والا ہے چنانچہ میں اور بھی دلیر ہو گیا۔چنانچہ میں
نے خرچ کیا اور خدا کے نام پر اور اس کی مخلوق کو فائدہ پہنچانے کے لئے دل کھول کر خرچ کیا۔ہم
نے وہاں جو طبی مراکز اور تعلیمی ادارے کھولے ( زیادہ تر طبی مراکز تھے ) ان سے اللہ تعالیٰ نے
پتہ ہے کیا نفع دیا؟ ہم نے ان کے اجراء پر اپنے سرمایہ سے بارہ اور پندرہ لاکھ کے درمیان خرچ
کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس رقم پر ان اداروں کی بدولت ہمیں ۶۳۵ ،۱۶، ۳۵ روپے نفع دیا۔الحمد لله علی ذالک
فضل عمر فاؤنڈیشن نے اپنا سرمایہ دنیا کی تجارت پر لگایا اور دنیا کے معمول کے مطابق ان کو
سات سال میں آٹھ لاکھ روپے نفع ملا اور ہم نے اللہ کے ساتھ ایک تجارت کی اور اس پر کامل
بھروسہ کیا اور اس کی مخلوق کی خدمت میں پیسے کے لحاظ سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی اور نہ ہمارے دل
میں کوئی خوف پیدا ہوا۔چنانچہ وہ جو سارے خزانوں کا مالک ہے اس نے صرف پندرہ مہینے کی
کوشش میں ( سات سال نہیں ) پینتیس لاکھ سے زائد ہمیں نفع عطا فرمایا۔ہمارا سرمایہ بھی محفوظ
ہو گیا اور خدمت کے کام بھی جاری ہو گئے۔ہم نے پھر یہ نفع اپنے پاس تو نہیں رکھنا تھا۔چنانچہ ہم نے پینتیس لاکھ میں سے تھیں لاکھ کی
رقم وہاں کے اداروں ( طبی مراکز اور تعلیمی اداروں پر خرچ کر دی۔اس وقت سولہ ہیلتھ سنٹرز
مغربی افریقہ کے چار ملکوں میں کام کر رہے ہیں اور گیارہ ہائر سیکنڈری سکولز یعنی انٹر میڈئیٹ کا لجز
کام کر رہے ہیں۔ان کے اوپر ہم نے تمہیں لاکھ روپیہ خرچ کیا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں پینتیس لاکھ کا فائدہ
پہنچایا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا پورا سرمایہ محفوظ ہے۔تمہیں لاکھ روپے ان ممالک میں آپ
نے رفاہ عامہ کے کاموں پر خرچ کیے اور نفع میں سے پانچ لاکھ سے زیادہ آپ کے پاس محفوظ ہے
اور اس پر کوئی زیادہ عرصہ بھی نہیں گذرا۔صرف پندرہ مہینوں میں اللہ تعالیٰ نے یہ فضل فرمایا
ہے۔پس یہ فرق ہے جو تجارت میں رونما ہوا۔اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرنے والا اور بڑا پیار
کرنے والا ہے ہمیں اس کا شکر کرنا چاہئے۔جیسا کہ میں بتایا ہے ہم ان کی خدمت کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطاب
لئے وہاں گئے ہیں اور آپ کی بے لوث خدمت نے ان کے دلوں پر بڑا اثر کیا ہے ان کو
جو فائدہ ہوا وہ میں بتا دیتا ہوں۔اب مثلاً ہمارے سکول ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا
کہ شمالی نائیجیریا کا علاقہ مسلم نارتھ (Muslim North) یعنی مسلمانوں کا علاقہ کہلاتا
ہے۔وہاں کی ایک ریاست ہے جس کا نام سوکوٹو ہے۔حضرت عثمان فو ڈیو جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے پہلی صدی میں نائیجیریا میں مجدد ہوئے تھے ، یہیں کے رہنے
والے تھے۔سوکوٹو کے گورنر نے لیگوس میں اخباری بیان میں بتایا ہم تعلیم میں بہت پیچھے
ہیں اس لئے ہم نے اپنی ریاست میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔میں نے ان کی
تقریر ریڈیو پرسنی تو میں نے ایک افریقن بھائی سے کہا کہ تم کل چلے جاؤ اور ان سے کہو کہ
میں تمہاری ریاست میں اپنے خرچ پر چار سکول کھولتا ہوں لیکن دو چیزوں میں تم ہماری مدد
کرو اور ہم سے تعاون کرو ایک یہ کہ ہم پاکستان سے زمین نہیں لا سکتے۔ہمیں زمین دو
جہاں ہم سکولز بنا ئیں دوسرے یہ کہ ہمارے ٹیچر ز تمہاری اجازت کے بغیر نہیں آسکتے ان کو
آنے کی اجازت دو چنانچہ وہ بڑا خوش ہوا۔اس نے اجازت دے دی۔بڑی مدد دی۔ہم
نے زمین خریدی۔ہم نے اس پر مکان بنائے۔ہم نے ابھی دوسکولوں کا کام مکمل کیا ہے
اور ساڑھے نو لاکھ روپے ان کے اوپر خرچ کر دیئے ہیں۔جب یہ سکول کھل گئے تو ریاست
نے اعلان کر دیا کہ ہم یکم جنوری سے سارے سکول قومی تحویل میں لے رہے ہیں لیکن
انہوں نے یہ اعلان کیا کہ ایک تو ہم (جس نے سکولوں پر جتنا خرچ کیا ہے ہم اس کا
معاوضہ دیں گے اور دوسرے یہ کہ اگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ قومی سکولوں
میں پڑھانے کی پیشکش قبول کریں تو ہم ان کو موقع دیں گے۔نائیجیریا کی جماعت نے
جب اس کے متعلق مجھے لکھا تو میں نے اپنے اساتذہ سے کہلا بھیجا کہ تم ان کی سروس میں
شامل ہو جاؤ کیونکہ ہم ان کی خدمت کے لئے گئے ہیں ہمارے آدمی ان کی خدمت کریں
گے۔تاہم گورنر سے وفد کی صورت میں ملو اور ان سے کہوں کہ ہم یہاں آئے ہم نے ان
سکولوں کی عمارتوں وغیرہ پر پیسے خرچ کئے ہم نے اس لئے پیسے نہیں خرچ کئے تھے کہ ہم اس
سے کوئی مالی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ہم تمہارے پیار کی وجہ سے یہاں آئے تھے۔ہم

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۶۷
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
تمہیں یہ بتانے کے لئے آئے تھے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت سے کتنا
پیار کیا ہے۔آپ سکولوں کا معاوضہ دینا چاہتے ہیں ہمارا دل نہیں کرتا کہ ہم معاوضہ
لیں۔اس لئے دوشکلوں میں سے ایک مان لو یا تو ہمیں چیک دو۔ہم ایک وفد کی صورت
میں آ کر تمہاری خدمت میں تمہارے ہی علاقہ کے پسماندہ حصوں میں تعلیمی اغراض کے
لئے پیش کر دیں گے اور اگر چاہو تو ہم وہ رقم لے کر ایک نئے سکول کی عمارت بنادیں گے
اور ٹیچر منگوالیں گے اور بنی بنائی عمارت تمہارے حوالے کر دیں گے۔چنانچہ جب یہ وفد سوکوٹو کے گورنر کے پاس گیا تو دونوں باتوں سے بڑے خوش
ہوئے اور گو پیسے تو حکومت نے بھی خرچ کرنے تھے لیکن وہ خصوصاً اس بات سے بڑے
خوش ہوئے کہ جماعت نے ٹیچر ز کو یہاں خدمت کی اجازت دے دی ہے۔تاہم ابھی
حکومت نے اس کا آخری فیصلہ نہیں کیا۔پس ہم ان کی خدمت کے لئے وہاں گئے ہوئے ہیں عیسائیوں کی طرح پیسے کمانے
کے لئے نہیں گئے ہم تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں۔آپ نے تو یہ اعلان
فرمایا تھا۔مَا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرِ (الشعراء : ١١٠)
کیا آپ یا میں کسی سے جا کر نیکی کرنے کی اجرت مانگیں گے؟ ہمارے آقا نے یہ اعلان کر
دیا ہے کہ ہم اجرت نہیں مانگا کرتے۔ہم تو اللہ تعالیٰ کے عشق میں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار
میں خدمت کے لئے دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہے ہیں اور انشاء اللہ پہنچیں گے اور پہنچیں گے
جب تک کہ ساری دنیا کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع نہیں کر لیتے۔ہمارے
ایک ڈاکٹر نے نانا سے مجھے لکھا (اس میں تھوڑی سی تربیت کی کمی تھی ) کہ غانا کا ملک ہیلتھ سینٹرز
اور سکولوں
کو قومیالے گا۔اس لئے ہسپتالوں اور سکولوں کی عمارتیں نہیں بنانی چاہئیں۔میں نے ان
کو لکھا کہ میں عمارتیں اپنے لئے تو نہیں بنا رہا انہیں کے لئے بنا رہا ہوں۔اگر وہ قومی تحویل میں نہ
بھی لیں تب بھی جس وقت میں نے دیکھا کہ جو ملک ہمارے ہسپتالوں اور سکولوں میں اپنے آدمی
متعین کر کے ان سے صحیح فائدہ اٹھا سکتا ہے تو میں خود کہوں گا کہ وہ ان کو سنبھال لیں۔غرض ہم

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۶۸
۱۲۷ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار
ہسپتال اور سکول کی عمارتیں ان کی خدمت کے کام کرنے کے لئے بنا رہے ہیں۔اس واسطے کوئی
گھبرانے کی بات نہیں ہے۔غا نا میں ایک نئے کلینک کی عمارت پر بیالیس ہزارسیڈیز ( کوئی اڑھائی لاکھ روپیہ خرچ
کرنے کے لئے منظور کر دیا ہے۔اتنی رقم ہمارے پاس پڑی ہوئی تھی اس سے یہ عمارت بھی بن
جائے گی۔وہاں کے لوگ بڑے غیر تربیت یافتہ ہیں اور تہذیب و تمدن میں بڑے پیچھے ہیں کئی
اچھے لوگ بھی ہیں مگر ان کو اچھے ہونے کے باوجود لالچ بھی آ جاتا ہے چنانچہ ایک پیرا ماؤنٹ چیف
نے کہا میں تمہیں مفت زمین دیتا ہوں اور یہ کروں گا وہ کروں گا لیکن جب ڈاکٹر وہاں چلا گیا اور
کام شروع ہو گیا تو ہم نے کہا تم نے زمین کا وعدہ کیا تھا اس لئے اب زمین دو کہ ہم اس کے اوپر
ہسپتال کی عمارت بنائیں تو کہنے لگا کہ میں اس شرط پر زمین دیتا ہوں کہ جب میری مرضی ہوگی
میں یہ زمین مع اس عمارت کے جو آپ بنائیں گے واپس لے لوں گا۔میں نے اپنے مشن سے کہا
کہ یہ تو ان پر بھی ظلم ہے۔ان کی تربیت خراب ہوتی ہے۔جب تک زمین اپنے نام پر قانونی طور
پر رجسٹری نہ ہو جائے اس وقت تک عمارت نہیں بنانی۔جب رجسٹری ہو جائے گی تو پھر تو جب دینی
ہوگی حکومت کو دیں گے کسی فرد واحد کو نہیں دیں گے۔پس غانا میں میں نے ہسپتال بنانے کے لئے تین لاکھ روپے کی رقم کی منظوری دے دی
ہے۔لیکن زمین
کا جھگڑا تھا۔اب میرے خیال میں جلدی مل جائے گی۔اگلے سال انشاء اللہ ایک اور
ہسپتال بن جائے گا۔غرض خدا نے پیسے بھی دیئے اور یہ جماعت پر اس کا بہت بڑا احسان ہے۔پھر خدا
نے کام کرنے کے لئے آدمی بھی دیئے یہ بھی اس کا ایک بہت بڑا احسان ہے اور جس بات سے ہماری
طبیعت جنتوں کی فضا میں سانس لینے لگ گئی وہ یہ تھی کہ خدا تعالیٰ نے جو خزانوں کا مالک ہے ہماری حقیر
کوششوں کو قبول فرماتے ہوئے ہمارے اس پیسے میں اتنی برکت ڈالی کہ اس دنیا میں غیر معمولی طور پر
ہمیں پینتالیس لاکھ روپے نفع بھی دیا اور یہ دلیل ہے اس بات کی کہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحم سے
ہماری قربانیوں کو شرف قبولیت بخشا۔ورنہ برکت ڈالنا تو نہ میرا کام اور نہ آپ کی کوشش کا نتیجہ ہو سکتا
ہے۔یہ تو وہی جانتا ہے کہ جو بڑی برکتوں والا اور سارے خزانوں کا مالک ہے۔اس وقت تک ہمارے ہیلتھ سنٹر ز پانچ گیمبیا میں چار سیرالیون میں ، تین نائیجیریا میں اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی