اسوۂ نبوی کے بارہ میں قرآن کریم کے بیان فرموده بنیادی اصولوں کا ذکر

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۳
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
اسوۂ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں قرآن کریم کے
بیان فرمودہ بنیادی اصولوں کا ذکر
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائیں:۔لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ
وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرًا (الاحزاب : ۲۲)
قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ وَ أُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ
الْمُسْلِمِينَ (الزمر : ۱۳۱۲)
قُلْ إِنَّنِي هَدينى رَبِّي إِلى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِلَّةَ إِبْرَهِيمَ
حَنِيفًا ۚ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ O لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ
(الانعام: ۱۶۴،۱۶۲)
اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے ہمیں قرآن عظیم جیسی ہدایت اور نبی کریم جیسے افضل الرسل کا
اسوہ حسنہ عطا فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم کے ذریعہ یہ اعلان فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
قیامت تک تمام بنی نوع انسان کے لئے اسوہ حسنہ ہیں یعنی آپ ایک ایسا نمونہ ہیں جو اپنی ذات میں
انتہائی طور پر پاک اور مطہر ہے اور یہ ایک ایسا نمونہ ہے کہ جس کی اتباع اور اقتداء کے نتیجہ میں
اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں انسان اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق پاک اور مطہر بن سکتا ہے۔اس اعلان سے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بنی نوع انسان کے لئے ایک
اُسوہ حسنہ ہے۔طبعا یہ سوال پیدا ہوتے ہیں۔ایک تو یہ کہ کس چیز میں اور کس حد تک آپ انسان

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
کے لئے اسوہ ہیں۔آیا اس کا فیصلہ کرنا انسان کے اختیار میں ہوتا ہے۔اگر یوں ہوتا تو پھر ایک
گروہ کھڑا ہوتا اور وہ کہتا کہ ٹخنے سے اوپر اپنی شلوار یا پاجامے یا دھوتی کو رکھنا اسوۂ نبوی ہے۔ایک دوسرا پاک اور مطہر گروہ کھڑا ہوتا اور وہ کہتا کہ آنحضرت کی حیات مبارکہ کا میں نے مطالعہ کیا
ہے۔آپ مختلف اوقات میں مختلف قسم کے لباس پہنتے رہے ہیں۔اس لئے میں اس نتیجہ پر پہنچا
ہوں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ لباس کے معاملے میں یہ ہے کہ جو لباس میتر
آئے وہ پہن لیا جائے۔گویا ایک رائے ظاہری عالم کی اور ایک رائے نائیجیریا میں اپنے وقت کے
مجد دکی ہے۔چنانچہ ان دو آراء میں ہمیں زمین و آسمان کا فرق نظر آتا ہے۔ظاہر ہے اگر یہ بات
انسان پر چھوڑ دی جاتی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سے بعض چیزوں کو لے کر کہہ
دیا جاتا کہ یہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے تو پھر ہمارے لئے بڑی مشکل پڑ جاتی۔ہر شخص اپنی رائے
منوانا چاہتا اور اس طرح دنیا میں ایک فساد عظیم پیدا ہو جاتا۔اس لئے اس مفروضہ کو تو ہمیں
بہر حال رڈ کرنا پڑے گا کہ اسوۂ حسنہ کی تعیین انسان کے اختیار میں دی گئی ہے۔یہ بات انسان
کے اختیار میں نہیں دی گئی کیونکہ اللہ تعالی اسلام کو انسان کے لئے رحمت بنا کر بھیجنے والا ہے۔اس کو
فتنہ وفساد کا موجب بنانے والا نہیں۔دوسری رائے یہ قائم ہوسکتی ہے کہ اس بات کا یقین کرنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
کی کون سی باتیں بنی نوع انسان کے لئے اُسوہ ہیں۔یہ ایک تو قرآن عظیم کا کام ہے۔قرآن عظیم
خود بتائے گا کہ وہ عظیم ہستی جس کے متعلق قریب سے قریب تر پہنچنے اور اچھی طرح سے پہچاننے
والوں نے یہ گواہی دی تھی کہ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ ( مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱) کہ قرآن کریم کی
ہدایت کو پڑھنا ہو تو آپ کی زندگی میں پڑھ لو۔قرآنِ عظیم نے بنیادی طور پر ہماری زندگی کے ہر
شعبہ میں ہماری رہنمائی کی ہے اور بتایا ہے کہ آنحضرت کی زندگی اور آپ کی ہستی کس معنی میں
بنی نوع انسان کے لئے قیامت تک اسوہ حسنہ ہے۔پس جہاں تک تفصیل کا سوال ہے چونکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی قرآن کریم
کی ہدایت کا نمونہ ہے اور چونکہ قرآن کریم کی ہدایت اپنے اپنے وقت کی ضروریات کے مطابق
کھلتی چلی جائے گی۔اس لئے جو تفسیر کرنے والے ہیں وہ خدا تعالیٰ سے علم حاصل کر کے لوگوں کو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۵
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
یہ بھی بتائیں گے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے یہ پہلو تمہارے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔کیونکہ قرآن کریم کے متعلق خدا تعالیٰ نے جہاں اس کے کتاب مبین ہونے کا دعوی کیا ہے۔وہاں
کتاب مکنون ( ایک چھپی ہوئی کتاب ) کا بھی دعوی کیا ہے اور اس حصہ قرآن کریم کے متعلق یہ
اعلان فرمایا کہ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :۸۰) کہ خدا تعالیٰ کے پاک اور مطہر
بندوں کے سوا ( جن کا معلم خود خدا بنے گا ) کتاب مکنون یعنی قرآن کریم کے پوشیدہ حصوں کو دنیا پر
کوئی ظاہر نہیں کر سکے گا۔پس یہی لوگ جن کا خود خدا معلم بنے گا یہ اختیار بھی رکھیں گے کہ دنیا کو بتائیں کہ حضرت
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا کون سا ورق ایسا ہے جو اس زمانے میں ہمارے لئے
اسوہ حسنہ ہے۔مثلاً نائیجیریا کے اُس بزرگ ولی اور مجدد کے متعلق جس کے بارہ میں میں نے
ابھی بتایا ہے کہ اُنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کا مطالعہ کیا اور اس نتیجہ پر پہنچے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس کے متعلق اسوہ یہ ہے کہ ستر پوشی کے لئے جو لباس میسر آئے
وہی پہن لیا جائے۔چنانچہ انہوں نے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹوپی بھی پہنی۔آپ
نے رومال بھی باندھا۔آپ نے ایک بڑا سا کڑا (عقال ) بھی سر پر لپیٹا۔آپ نے چادر بھی
استعمال کی قمیض بھی پہنی۔آپ نے پاجامہ بھی پہنا۔جو کسی وقت ڈھیلا اور کسی وقت تنگ بھی ہوتا
تھا۔آپ نے دھوتی کے طور پر چادر بھی باندھی وغیرہ وغیرہ پھر انہوں نے لکھا کہ اس سے ہمیں پتہ
لگتا ہے کہ کوئی ایک لباس اسوۂ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں شامل نہیں بلکہ جو کپڑا کسی کو میسر آئے وہ
اُسے پہن لے۔تاہم اس میں اصل چیز ایک تو یہ ہے کہ ستر ڈھکے آدمی ننگا نہ رہے دوسرے یہ کہ
اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے جو جائز زینت کا جائز سامان پیدا کیا ہے۔( مرد کے لئے اور قسم کا ہے
اور عورت کے لئے اور قسم کا ) اس زینت کو وہ اختیار کرے۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کے ذکر
میں مشغول رہے۔قرآن کریم نے اگر اسوۂ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بنیادی باتیں اور اصول بتائے ہیں تو
ہمیں قرآن کریم پر غور کرنا چاہئے کہ وہ اصول اور بنیادی باتیں کیا ہیں جس وقت یہ مضمون میر۔ذہن میں آیا اور میں نے بڑا غور کیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اسوۂ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم -

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۶
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
بارہ میں قرآن کریم میں جو بنیادی اصول بیان ہوئے ہیں۔وہ مجھے سمجھائے چنانچہ اس وقت میں
اُن ہی اصولوں کا اپنے بھائیوں کے سامنے ذکر کروں گا۔قرآن کریم نے ایک بنیادی اصول جس میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے
لئے اسوۂ حسنہ ہیں وہ آپ کا اول المسلمین ہونا بیان کیا ہے۔قرآن کریم میں آپ کے متعلق
اول المسلمین کے الفاظ دو مختلف جگہوں پر مختلف مضامین کے ضمن میں استعمال ہوئے ہیں۔ایک
تو سورہ زمر کی ان آیات میں بیان ہوا ہے۔قُلْ إِنّى أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ وَأُمِرْتُ
لأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ
کہ مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی اس طرح عبادت کروں کہ اطاعت صرف اُسی کے
لئے مخصوص کر دوں اور مجھے یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ میں اول المسلمین یعنی سب میں سے بڑا
فرمانبردار ہوں۔اس آیت کریمہ کے معنے سمجھنے اور سمجھانے کے لئے بعض دوسری آیات سامنے
لانی پڑیں گی۔اس وقت میں ایک ہی آیت کولوں گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا ( النِّسَاء :۱۳،۱۲)
تیرے پر خدا کا سب سے زیادہ فضل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے یہ معنی بیان
کئے ہیں کہ کوئی نبی تیرے مرتبہ تک نہیں پہنچ سکتا ذاتی جو ہر میں بھی اور ظاہری خدمات کی رو سے بھی۔غرض یہاں یہ بتایا گیا ہے کہ آپ ساری مخلوقات میں سے اول المسلمین یعنی اللہ تعالیٰ کے سب
سے بڑے فرمانبردار ہیں اور اس مضمون کی وضاحت کرنے کے لئے وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا
میں اشارہ کیا گیا ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے اس کا مطلب کہ
کوئی نبی نہ ایسا آیا اور نہ آ سکتا تھا جو فرمانبرداری کے مقام میں آپ سے بڑا ہوتا۔آپ سب۔بڑے فرمانبردار ہیں۔اس معنی میں اول المسلمین کہا گیا ہے کیونکہ یہاں آنحضرت کی زبانِ مبارک
سے کہلوایا گیا ہے کہ مجھے خدائے واحد و یگانہ اور رب کریم نے یہ حکم دیا ہے کہ میں اول المسلمین بن
جاؤں اور کسی سے پیچھے نہ رہوں۔بلکہ سب کو پیچھے چھوڑ دوں اور خود آگے نکل جاؤں۔پس اول المسلمین کے اس معنی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے اسوہ نہیں بن

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۷
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
سکتے۔کیونکہ وہ تو ایک ہی تھا جو آگے نکل سکتا ہے۔سب سے آگے دو نہیں نکل سکتے۔یا تین نہیں نکل
سکتے بلکہ ایک ہی ہوتا ہے۔جو سب سے آگے نکلتا ہے۔پس سورۃ زمر میں جو مضمون بیان ہوا ہے۔اس میں آپ کی ایک بلندشان بیان کی گئی۔اور وہ یہ کہ قرب الہی کے حصول میں آپ ساری مخلوقات میں سے آگے نکل گئے۔حتی کہ انبیاء کو
بھی ذاتی جوہر کے لحاظ سے بھی اور ظاہری خدمات کے لحاظ سے بھی اپنے پیچھے چھوڑ دیا۔دوسری جگہ اول المسلمین ایک دوسرے معنی میں استعمال فرمایا ہے۔اس معنی میں آپ ہمارے
لئے اسوہ حسنہ ہیں۔اللہ تعالیٰ سورہ انعام میں فرماتا ہے کہ اے رسول! تو لوگوں سے کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ
نے صراط مستقیم کی طرف میری رہنمائی کی یعنی اُس نے مجھے وہ راہ بتائی ہے جس پر چل کر خدا داد قوتوں
اور استعدادوں کو کامل نشو و نما ملتی ہے۔چنانچہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا نمونہ بیان کر کے بتایا کہ اگر
قوتوں کی صحیح نشو ونما کرنا مقصود ہو تو شرک کا کوئی شائبہ انسانی زندگی، انسانی کوشش اور انسانی محنت میں
نہیں ہونا چاہئے۔ظاہر ہے کہ اگر کوئی شخص کچھ تو خدا کی طرف ٹھک جائے اور کچھ غیر اللہ کی طرف
جھک جائے تو نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلے گا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے رسول! تو کہہ دے!
إنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔میری نماز اور میری دعا ئیں جن
سے میں اللہ تعالیٰ سے قوت حاصل کرتا اور طاقت پاتا ہوں اور میری عبادتیں اور میری زندگی اور
میری موت اللہ تعالیٰ کے جلال کو ظاہر کرنے والی اور اس کے بندوں کو آرام پہنچانے کے لئے
ہے۔لِلهِ رَبِّ العَلَمِينَ اس میں اللہ کے لفظ میں خدا کے جلال کو ظاہر کرنے کی طرف اشارہ ہے اور
رب العالمین میں بندوں کی خدمت کی طرف اشارہ ہے۔یہاں یہی نہیں فرمایا لَا شَرِيكَ له بلکہ یہ بھی فرمایا وَبِذلِكَ أُمِرْتُ مجھے اس چیز کا حکم
دیا گیا ہے کہ جو صراط مستقیم بنائی گئی ہے۔اُس پر چلوں۔ملت ابراھیم کو اختیار کروں اور
میری نماز اور میری عبادت، میری زندگی اور میری موت خدا تعالیٰ کے جلال اور بنی نوع
انسان کی خدمت کے لئے وقف ہوا اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو قائم کرنا میری زندگی کا مقصد
ہو اور پھر فرمایا وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ یعنی ان قوتوں کی نشو ونما کا مجھے حکم دیا گیا ہے۔گویا
اِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۸
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
جو آنحضرت کو جسمانی اور علمی اور اخلاقی اور روحانی قوتیں عطا ہوئی تھیں وہ آپ کی ذات میں اپنے
کمال کو پہنچی ہوئی تھیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ توفیق دی تھی کہ آپ اپنی خداداد قوتوں کی نشو و نما
کو ان کے کمال تک پہنچا دیں۔چنانچہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسی معنی میں اول المسلمین
ہونا بنی نوع انسان کے لئے اسوۂ حسنہ کے مترادف ہے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسی عبادات کیسے کریں۔ہمیں اس کی طاقت نہیں ہے میں کہتا ہوں
تمہیں کسی نے یہ کب کہا ہے کہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسی اپنی زندگی گزارو۔وہ طاقتیں تم میں ہیں
ہی نہیں۔اُن طاقتوں کی تم نشو و نما تمام کر ہی نہیں سکتے لیکن اس میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر چہ یہ
تو صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کامل درجہ کی طاقتیں عطا فرمائی تھیں لیکن یہ
بھی درست ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو قو تیں اور طاقتیں اور استعداد میں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے عطا ہوئی تھیں آپ نے اپنی پوری توجہ اور انہماک اور ہر قسم کی قربانی کر کے اور ایثار دکھا
کر اُن طاقتوں اور استعدادوں کو ان کے کمال تک پہنچا دیا تھا۔اس لئے ہر شخص کا یہ فرض ہے کہ وہ
اس اسوۂ نبوی کے مطابق اپنے اپنے دائرہ استعداد میں اپنی اپنی طاقتوں اور استعدادوں کو ان
کے کمال تک پہنچائے۔گواؤل المسلمین کے اس معنی میں آپ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔أنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِینَ کے لحاظ سے اسوہ نہیں کیونکہ اس میں تو سب سے آگے
نکلنا مراد ہے اور سب سے آگے ایک ہی نکلا کرتا ہے اور جس نے آگے نکلنا تھا وہ نکل گیا لیکن اس
معنی میں آپ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو بھی اور قو تیں دیں ان قوتوں
کو آپ نے اپنے دائرہ استعداد میں ( دائرہ استعداد سے مراد شریعت کا کمال ہے۔) اپنے کمال کو
پہنچا دیا۔اس لئے ہر شخص کو کہا گیا کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں سو کی بجائے
۹۰ فیصد طاقت ملی ہو تو وہ اپنے اس دائرہ استعداد میں اسے کمال تک پہنچائے۔اگر کسی کو استی یا
ستر یا پچاس یا پچیس یا ہیں یا دس فیصد طاقت ملی ہو تو وہ اپنے اسی دائر ہ استعداد میں اپنی طاقتوں
اور قوتوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچائے۔پس قرآن کریم نے اصولی طور پر جو پہلی چیز بتائی ہے وہ یہ ہے کہ اپنے اپنے دائرہ استعداد
میں اپنی قوتوں اور طاقتوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے مطابق کمال تک پہنچایا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷۹
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طاقتیں سب سے زیادہ تھیں۔آپ کا دائرہ استعداد ایک
کامل دائرۂ استعداد تھا۔آپ نے اپنے دائرہ استعداد میں اپنی طاقتوں
کو کمال تک پہنچایا۔اسی
طرح آپ کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے
دائرہ استعداد میں اپنی قوتوں کو ان کے کمال تک پہنچائے اور یہی وہ تعلیم ہے جس میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے اُسوہ حسنہ ہیں۔اب کسی کا دوسرے شخص سے یہ کہنے کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا کہ تو میرے جتنی نمازیں نہیں پڑھتا یا نوافل نہیں پڑھتا اس لئے تو جہنم میں جائے گا۔کوئی
شخص دوسرے سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ تو میرے جتنے روزے نہیں رکھتا اس لئے تو جہنم میں جائے گا۔کوئی شخص کسی سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ تو میرے جتنی زکوۃ نہیں دیتا اس لئے تو جہنم میں جائے گا۔جس شخص کو خدا نے پیسے ہی نہیں دیئے وہ زکوۃ کیسے دے گا۔جس شخص کی فطرت میں کثرت نوافل
کی استعداد ہی نہیں رکھی گئی اس کے حصہ میں نوافل کی کثرت نہیں۔خدا تعالیٰ نے اس نکتہ کے
سمجھانے کے لئے ہمیں فرمایا ہے کہ اگر تم اپنے اپنے دائرہ استعداد کے مطابق اپنی قوتوں اور
طاقتوں کو کمال نشو و نما تک پہنچاؤ گے تو تمہارے حالات کے مطابق جنت کا ایک نہ ایک دروازہ
کھول دیا جائے گا۔ظاہر ہے کہ ہر ایک آدمی کے حالات مختلف ہوتے ہیں۔ہر ایک کی دلی کیفیت
مختلف ہوتی ہے۔ہر ایک آدمی کا مجاہدہ مختلف ہوتا ہے۔اسی طرح ہر ایک کی استعدادیں بھی مختلف
ہوتی ہیں۔اس لئے لازماً ہر ایک کا دائرہ استعداد اور اس کا کمال بھی مختلف ہوتا ہے۔چنانچہ خدا
نے فرمایا میں نے تمہارے لئے جنت کے آٹھ دروازے بنادیئے ہیں۔تم اپنی استعداد اور اس کی
نشو و نما کے مطابق جس دروازے کو پسند کرو اس میں سے داخل ہو جاؤ۔پس پہلی چیز یا پہلا اصول یا پہلی بنیادی بات جو قرآن کریم میں اسوہ رسول کے بارہ میں
بیان ہوئی ہے وہ یہی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ساری قوتوں
اور طاقتوں کو اُن کی نشو و نما کے کمال تک پہنچا دیا تھا۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم بھی اپنے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم پر تمہاری جتنی بھی طاقتیں ہوں اُن کو اپنے اپنے دائرہ میں
کمال تک پہنچاؤ یہی اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنے کا نام ہے۔اگر تم ایسا نہیں کرو گے اور
تمہارے اندر کسی نہ کسی لحاظ سے کمزوری واقع ہو جائے گی تو تم خُدا کے اُس پیار کو حاصل نہیں کر سکو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
گے۔جسے تم اپنی فطری استعداد کی کمال نشو و نما سے حاصل کر سکتے تھے۔انسانی قوتوں اور طاقتوں میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو کمال حاصل تھا اُس کے
متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
مراتب قرب و محبت کا اعلیٰ و اکمل درجہ وہ ہے۔ناقل )‘، جس میں ایک نہایت
افروخته شعله محبت الہی کا انسانی محبت کے مستعد فتیلہ پر پڑ کر اس کو افروختہ کر دیتا ہے۔( بھڑک اُٹھتا ہے۔ناقل ) اور اس کے تمام اجزا اور تمام رگ وریشہ پر استیلاء پکڑ کر اپنے
وجود کا اتم اور اکمل مظہر اس کو بنا دیتا ہے۔اور یہ کیفیت جو ایک آتش افروختہ کی۔صورت پر دونوں محبتوں کے جوڑ سے پیدا ہو جاتی ہے اس کو رُوحِ امین کے نام سے
بولتے ہیں۔کیونکہ یہ ہر یک تاریکی سے امن بخشتی ہے اور ہر یک غبار سے خالی ہے اور اُس
کا نام شدید القویٰ بھی ہے۔کیونکہ یہ اعلیٰ درجہ کی طاقت وحی ہے جس سے قوی تر (طاقت)
وحی متصور نہیں اور اس کا نام ذو الافق الا علی بھی ہے۔کیونکہ یہ وحی الہی کے انتہائی درجہ کی
تجلی ہے اور اس کو داسی مارالہی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔کیونکہ اس کیفیت کا اندازہ
تمام مخلوقات کے قیاس اور گمان وو ہم سے باہر ہے اور یہ کیفیت صرف دنیا میں ایک ہی
انسان کو ملی ہے۔جو انسانِ کامل ہے۔جس پر تمام سلسلہ انسانیہ کا ختم ہو گیا ہے اور دائرہ
استعدادات بشریہ کا کمال کو پہنچا ہے۔ارتفاع کے تمام مراتب کا انتہا۔۔۔۔۔محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم ( توضیح مرام روحانی خزائن جلد نمبر ۳ صفه ۶۳ ۶۴)۔پس یہ تو وہ دائرہ کمال ہے جس میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بشری استعدادیں
اپنے کمال
کو پہنچیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی استعدادوں کے لحاظ سے بھی اور اُن کی
نشو و نما کے لحاظ سے بھی امت محمدیہ کے لئے ایک کامل نمونہ بنے۔اس میں ہمارے لئے یہ سبق
ہے اور ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوتوں اور
استعدادوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچایا۔اسی طرح تمہیں بھی جو قو تیں اور استعدادیں دی گئی ہیں
تمہارا بھی فرض ہے کہ تم ان کی نشو و نما کو کمال تک پہنچاؤ اور تم ایسا کر سکتے ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۱
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِن
الْمُسْلِمِينَ ( حم السجدة : ٣٤)
امت محمدیہ کا کوئی فرد اول المسلمین تو ہو نہیں سکتا لیکن اپنے دائرہ استعداد میں مسلمین۔گروہ میں تو وہ یقینا شامل ہوسکتا ہے۔کے
یہ تو اُس اسوۂ نبوی کا ایک پہلو تھا جو بنیادی طور پر قرآنِ کریم میں بیان ہوا ہے۔دوسرا پہلو
ہمارے سامنے یہ آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو قو تیں دی ہیں وہ اپنی صفات کا مظہر بننے کے
لئے دی ہیں۔چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوتیں اور استعداد میں سب سے بڑھ کر اور کامل
تھیں اور آپ ان قوتوں اور استعدادوں کی نشو ونما کامل طور پر کی تھی۔اس لئے آپ صفات باری
کے مظہر اتم بن گئے تھے۔اس طرح کہ انسان کو جو بھی طاقتیں دی گئی ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کی صفات
کا مظہر بننے کے لئے دی گئی ہیں۔کیونکہ انسان کو تعبد ابدی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔انسان کی
زندگی کا مقصد یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اس کی زندگی پر چڑھ جائے۔یہی اس کی جنت
ہے اور اس سے دوری اس کے لئے جہنم ہے۔پس اسوۂ نبوی کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ آپ خود تو
صفات باری کے مظہر اتم ہیں۔کیونکہ آپ کو کامل استعداد میں عطا ہوئی تھیں اور آپ نے ان کی
نشو و نما کو کمال تک پہنچا دیا تھا مگر ہمیں یہ فرمایا کہ اپنی قوتوں اور طاقتوں کی نشو ونما کے بارے میں
ہمیشہ یہ دیکھتے رہنا کہ اگر ان کی نشو و نما کے نتیجہ میں ہماری زندگی پر خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ
چڑھ جائے تو یہ گویا اُن کی صحیح نشو ونما کے مترادف ہے۔اگر تمہاری کوششوں کے نتیجہ میں تمہاری
زندگی پر خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ نہیں چڑھتا تو تمہاری کوشش غلط ہے۔پس اس میں ہمیں ایک
راستہ بتایا اور ایک مقصد ہمارے سامنے رکھا اور ہمیں یہ کہا گیا کہ دیکھو! حضرت نبی کریم اللہ تعالیٰ
کی صفات کے مظہر ہیں۔نہ صرف اپنے مقام کے لحاظ سے مظہر اتم بلکہ اپنی اصلیت کے لحاظ سے بھی
خدا تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم ہیں۔اس لئے تمہارے وہ اسوہ ہیں۔تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرح اپنے اپنے دائرہ میں اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر بنو۔یہ تو تھا دوسرا پہلو۔تیسرا اصول جو قرآنِ کریم نے ہمیں بتایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات میں ہمیں
حسنِ کامل اور احسان کامل نظر آتا ہے اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اللہ تعالیٰ کی صفات

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۲
---
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
کے مظہر اتم ہیں۔قریباً قریباً ساری خدائی صفات آپ کی زندگی میں جلوہ گر ہیں۔اس لئے ہم خدا تو
نہیں کہہ سکتے کیونکہ خدا کی مخلوق خدا نہیں بن سکتی لیکن خدا کی مخلوق جب خدا کے قریب تر پہنچ سکتی
ہے اور حضرت محمدؐ کی ذات میں پہنچی ہے تو ہمیں آپ کی ذات میں خدا کی وہی شکل اور کیفیت نظر
آتی ہے۔جو قرآنِ کریم میں بیان ہوئی۔پس ایک تو جہاں تک انسان اپنے حسن کو دوبالا کر سکتا تھا
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں وہ دوبالا ہو چکا ہے اور جہاں تک کوئی انسان خدا تعالیٰ کے احسان
کی صفات کو اپنی زندگی میں جلوہ گر کر سکتا تھا۔وہاں تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے
احسان کی صفات جلوہ گر ہیں۔گویا آپ حسن و احسانِ صفات باری کے مظہر اتم ہیں۔اللہ تعالیٰ کی
صفتِ حُسن سے کیا مراد ہے؟ اور اللہ تعالیٰ کی صفتِ احسان سے کیا مراد ہے؟ اس کے متعلق حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں وضاحت فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:
”خدا تعالیٰ کی صفات اپنے نفس میں حسنِ باری ہیں۔مثلاً یہ تصور کہ ایک ایسی ذات ہے
جس نے تمام عالمین کو پیدا کیا اور وہ اُن کی ربوبیت کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔یہ ربوبیت کی
صفت ایک حُسن ہے۔رحمانیت کی صفت ایک حُسن ہے۔رحیمیت کی صفت ایک حُسن ہے اور
مالکیت یوم الدین کی صفت ایک حسن ہے لیکن جب یہی صفات جو اپنے نفس میں حسنِ باری تعالیٰ کو
ظاہر کر رہی ہیں کسی فرد یا جماعت پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور ان کو فائدہ پہنچاتی ہیں تو فرد یا جماعت کے
لئے احسان کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔خدا تعالیٰ کا رب ہونا اس کے حُسن کی علامت ہے اور
خدا تعالیٰ کا اپنے رب ہونے کے لحاظ سے ہر کس و ناکس کی ربوبیت کرنا اُس کے احسان کی
علامت ہے گو یا اللہ تعالیٰ کا ہر فرد بشر کی یا جماعت پیدا کر کے اُس کی ربوبیت کے طور پر اس میں
ایک انقلاب عظیم بپا کرنا اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کو ظاہر کرتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی صفات میں حسن بھی کامل اور اللہ تعالیٰ کی صفات میں احسان کے کامل
جلوے بھی نظر آتے ہیں اور یہی حال محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا بھی ہے۔آپ کی زندگی میں بھی
حسن واحسان کے جلوے نظر آتے ہیں۔انسان ہونے کی جو حد ہے اُس میں ہم سب برابر ہیں لیکن
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حسن و احسانِ باری میں یکتا اور انسان کامل ہیں اس لئے وہ منفرد ہیں۔ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ اس بات میں ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے لئے اسوہ حسنہ بنایا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۳
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
ہے۔تم حسن و احسانِ باری تعالیٰ کے مظہر اتم تو نہیں بن سکتے لیکن تم اپنی استعداد اور طاقت کے
مطابق مظہر حسن اور احسان باری ضرور بن سکتے ہو۔اس لئے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اسوۂ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے تمہیں بھی اپنے اندر اپنی زندگیوں میں اپنے معاملات میں اپنے
تعلقات میں اپنے پیار میں اپنے غضب میں حسن و احسانِ باری کا اس رنگ میں مظہر بننے کی
ضرورت ہے جس رنگ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں حسن و احسانِ باری کو ظاہر کیا۔چنانچہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جب ہم یہ کہتے ہیں کہ آپ صفات باری کے
مظہر اتم ہیں تو ہمیں کچھ مزید بھی بتانا پڑے گا۔ورنہ تو یہ ایک فلسفہ بن جاتا ہے اور ہر آدمی اس
حقیقت کو مجھ نہیں سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر بڑے حسین رنگ میں روشنی ڈالی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ سورہ حمد میں اللہ تعالیٰ کی جن بنیادی صفات کا ذکر ہوا ہے وہ چار ہیں۔ان کو اصل الاصول صفات باری یا اتم الصفات سمجھنا چاہئے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات ان
ہی چار صفات کے ساتھ کسی نہ کسی شکل میں تعلق رکھتی ہیں۔اگر ہم یہ ثابت کر دیں کہ یہ خدا تعالیٰ کی
ام الصفات ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ( میں قرآن کریم کی زبان میں بات کر رہا
ہوں ) قرآنِ کریم کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ صفات آپ کے اندر پائی جاتی تھیں۔تو پھر ہمیں تاریخ
دیکھنی پڑے گی۔جس کو وقتی طور پر ہم ایک حد تک نظر انداز بھی کر سکتے ہیں اور کچھ مثالیں بھی دے
سکتے ہیں۔قرآن کریم کہتا ہے کہ رب العالمین کی صفت کامل طور پر محمدصلی اللہ علیہ وسلم میں پائی
جاتی تھی اور رحمانیت کی کامل صفت آپ کے اندر پائی جاتی تھی اور اسی طرح رحیمیت کی اور
مالکیت کی صفت بھی آپ کی ذات میں جلوہ گر تھی اور چونکہ یہ چاروں صفات اللہ تعالیٰ کی ساری
صفات کی اصل یا اُتم الصفات ہیں اس لئے ماننا پڑے گا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود
تمام صفات باری تعالیٰ کا مظہر اتم ہے۔یہ چار صفات جو سورہ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی بیان کی ہیں اور جن کے متعلق ہمیں بتایا گیا
ہے کہ وہ اصل الاصول اور اُم الصفات ہیں۔قرآن کریم نے یہ کہا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ( النور : ۳۶) اللہ تعالیٰ جو
تمام صفات حسنہ کا مالک ہے۔اُس میں کوئی عیب یا نقص، کوئی اندھیرا ایا ظلمت نہیں پائی جاتی۔تمام

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
جہانوں کا حقیقی نور وہی ہے۔اس حقیقت کو شاید بچوں کے لئے سمجھنا مشکل ہو گا اس لئے میں ا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں سمجھا دیتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:
” یہ سورج کی روشنی نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا نور ہے جو سورج کی چادر میں چُھپ کر یا
لپٹ کر دنیا پر ظاہر ہورہا ہے۔یہ چاند کا نور نہیں ہے جو اندھیری راتوں کو منو رکرتا ہے۔یہ
اللہ تعالیٰ ہی کا نور ہے۔جو چاند کی چادر میں اپنے کو لپیٹتا اور اس مادی اور ابتلاء اور امتحان
کی دنیا کو جگمگا دیتا ہے۔یہ گلاب کی خوشبو نہیں ہے جو مشامِ جان کو معطر بنا دیتی ہے۔یہ
خدا تعالیٰ کے لطف و کرم کا پر تو ہے جو انسان کو لذت اور سرور بخشتا ہے اور گلاب کے
پردے میں چھپ کر سامنے آتا ہے اور یہ بادل نہیں جو مینہ برساتے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی
رحمتیں ہیں جو بادل کی شکل اختیار کرتی ہیں اور مینہ برسانے لگ جاتی ہیں۔خیر یہ ایک بڑا
گہر ا مسئلہ ہے جو لوگ اس کو سمجھتے ہیں وہ اس سے حظ اٹھا سکتے ہیں۔بہر حال خدا تعالیٰ کے متعلق قرآن کریم نے یہ اعلان کیا کہ وہ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ
ہے۔یہ گویا خدا کے حسن کا اعلان ہے۔چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ
خدا تعالیٰ کے حسن کی خوبیاں جو کسی فرد یا گروہ کو عملاً فائدہ پہنچاتی ہیں۔یہ وہی نور اور وہی حسن کی
صفات ہیں جو مختلف شکلوں میں انسان پر ظاہر ہوتی ہیں۔پس جیسا کہ میں بتا رہا ہوں چا رام الصفات جو سورۃ فاتحہ میں بیان ہوئی ہیں ان میں سے
پہلی صفت ربوبیت ہے ، ربوبیت کا مطلب ہے پیدا کرنا اور کمال مطلوب تک پہنچانا۔یہاں تاریخ
کا قانون رائج ہے۔بچہ پہلے ماں کے پیٹ میں پیدا ہوتا ہے۔جہاں نو ماہ تک اس کی پرورش کی
جاتی ہے۔پھر وہ اس دنیا میں آتا ہے اور سانس لیتا ہے۔بعض دفعہ سانس نہیں لیتا۔بہر حال جب
بچہ پیدا ہوتا ہے اس وقت اس کے اندر کوئی طاقت نہیں ہوتی۔اس کو دودھ کی ضرورت ہے جو
خود بخو داس کی ماں کی چھاتیوں میں اتر آتا ہے مگر دنیا کی کون سی عورت ہے جو خدا تعالیٰ کے منشاء
اور حکم کے بغیر اپنی چھاتیوں میں اپنے یا کسی اور کے بچہ کے لئے دودھ پیدا کر دے۔اگر ماں اپنی
مرضی سے اپنے بچے کے لئے دودھ پیدا کرنے پر قادر ہوتی تو وہ اپنی عزیز اور پیاری سہیلی کے بچہ
کے لئے جسے دودھ نہیں مل رہا اس کے لئے دودھ پیدا کر دیتی مگر وہ نہیں پیدا کرتی اور نہ پیدا کرسکتی

آج 10 میں سے 10 باقی