اسوۂ نبوی کے بارہ میں قرآن کریم کے بیان فرموده بنیادی اصولوں کا ذکر
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۵
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
ہے۔ظاہر ہے کہ وہ اپنی مرضی سے دودھ پیدا نہیں کر سکتی۔خدا کا منشاء ہو تو دودھ پیدا ہوتا ہے ورنہ
دودھ پیدا نہیں ہوتا۔بچہ کی پیدائش سے ربوبیت شروع ہو جاتی ہے۔چند دنوں کا بچہ پھر طفل بنتا
ہے۔پھر وہ طفل کی عمر سے نکل کر خادم کی عمر میں داخل ہوتا ہے۔علم میں کمال حاصل کرتا ہے پھر وہ
علمی کمال حاصل کر لیتا ہے تو عمل کے میدان میں آ جاتا ہے۔ہر جگہ اور ہر قدم پر اسے اللہ تعالیٰ کی
ربوبیت کی ضرورت ہوتی ہے دراصل خدا تعالیٰ نے اپنی معرفت اور عرفان کے لئے انسان کو پیدا
کیا ہے۔تعبد ابدی کے لئے پیدا کیا ہے۔انسان کو اپنے دائرہ استعداد کے اندر خدا تعالیٰ کی
صفات کا مظہر بننے کے لئے پیدا کیا ہے مظہر صفات باری بننے کے لئے پہلے سانس سے لے کر
آخری سانس تک اُسے جن چیزوں کی ضرورت تھی وہ ساری اس کے لئے مہیا کر دی گئیں۔انسان
کو زندگی کی ضرورت تھی اُسے طاقتوں کو بحال رکھنے کے لئے اور اپنی ذہنی قوتوں سے صحیح اور بھر پور
کام لینے کے لئے غذا کی ضرورت تھی۔اس کو اخلاق کے اظہار کے لئے مادی ذرائع کی ضرورت
تھی۔اخلاق کا اظہار بھی مادی ذرائع کا محتاج ہے۔یہ نہیں کہ آپ اپنے اخلاق کا اظہار سفر کسی
مادی ذریعہ سے کر سکیں۔مثلاً ایک شخص آتا ہے اور کہتا ہے مجھے کپڑے کی ضرورت ہے۔آپ اس
سے پیار کرتے ہیں اور اس کے لئے کپڑے کا انتظام کر دیتے ہیں۔اگر آپ کے پاس کپڑا ہی نہ
ہو تو آپ کیا کریں گے۔ایک شخص کو گندم کی ضرورت ہے ایک شخص کو اس بات کی ضرورت ہے
جذباتی لحاظ سے کہ جو اس کو ملے وہ مسکراتے چہرے سے ملے۔میں نے جماعت کو کہا تھا۔اس
جلسہ سے پہلے بھی اور یہاں بھی آکر کہا کہ دُنیا تیوریاں چڑھا کر اور سُرخ آنکھیں نکال کر تمہاری
طرف
دیکھتی ہے۔تم اس کی طرف مسکراتے چہروں سے دیکھو۔چنانچہ مجھے بڑی خوشی ہوئی یہ دیکھ کر
کہ چھوٹے چھوٹے بچے ملاقاتوں کے دوران مسکراتے اور کھلے ہوئے چہروں کے ساتھ ملتے
تھے۔دنیا قطع نظر اس کے کہ غلط ہے یا صحیح وہ اپنا طریق اختیار کرتی ہے۔ہمیں اس سے سروکار
نہیں۔ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ جس چیز کی انسان کو اس وقت ضرورت ہے وہ اس کو ملنی چاہئے اور عام
طور پر انسان
کو مسکراتے چہروں کی ضرورت ہے۔اس لئے دوستوں کو ہر ایک سے مسکراتے چہرے
کے ساتھ ملنا چاہئے۔یہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔اگر ضرورت نہ ہوتی تو
اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ مسکرانے والا چہرہ عطا نہ کرتا۔جیسا کہ حدیث میں آتے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۶
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
ہے کہ آپ زور زور سے تو نہیں ہنستے تھے البتہ ہر وقت مسکراتے رہتے تھے۔غرض اللہ تعالیٰ رب ہونے کے لحاظ سے تمام عالمین کی اور اس عالمین کے ہر فرد کی ربوبیت
کر رہا ہے اور ہر ایک کو کمال مطلوب تک پہنچا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان کئے کہ مثلاً جو
درخت اُگیں عام قانون کے مطابق جب اُن کی پرورش کی جائے اور وہ بڑے ہوں تو ثمر آور
ہوں۔ہمارے اکثر زمیندار بھائی جو اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں وہ آخر کس کے بھروسے پر
گندم کا بیج زمین میں ڈال آئے ہیں۔اپنے اس رپ کریم کے بھروسے پر جس نے قرآن کریم
میں فرمایا ہے۔ءَ أَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهُ أَمْ نَحْنُ الزُّرِعُونَ کیا کھیتیاں تم اُگاتے ہو؟ نہیں! کھیتیوں
کو تو میں اُگا تا ہوں اور یہی وہ حقیقت ہے جس کی بناء پر تم نے خدا پر بھروسہ کیا کیونکہ وہ ربّ ہے۔اب دیکھو گندم جس کو مالک نے زمین میں ڈال دیا اس کے متعلق ہمارے رب کریم نے کہا میں اس
کی پرورش کر دوں گا اور ایک سے سات سو بنادوں گا اور یہ اس لئے کہ اس کی ربوبیت سارے
عالمین میں کارفرما ہے۔سورج، چاند اور ستاروں کے علاوہ بعض ایسے ستارے بھی ہیں جن کی
روشنی ابھی تک زمین پر نہیں پہنچی۔غرض یہ کائنات اور اس میں موجود کروڑوں کیڑے جو انسان کی
خدمت میں لگے ہوئے ہیں اُن کو پیدا کیا اور ان کی ربوبیت کرتا چلا جارہا ہے۔احسان کی دوسری خوبی اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت میں مضمر ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہر جاندار کو (صفت ربوبیت میں جاندار یا غیر جاندار کا سوال نہیں ہے ) درخت ہیں۔پتھر
ہیں، کائنات کے یہ ایسے ذرے ہیں جن میں سے ایک کو اللہ تعالیٰ زمرد بنا دیتا ہے۔ایک کو لعل بنا
دیتا ہے اور ایک کو سنگ مرمر بنا دیتا ہے اور کسی ذرے کو حکم دیتا ہے کہ تو مٹی کا ذرہ اسی طرح بنارہ
لیکن تیری قیمت زیادہ ہے۔اب اگر ساری دنیا میں زمیندار کو آپ پوچھیں کہ اگر اللہ کہے کہ اس
کے کھیت کے ذروں کو ہیرے اور جواہرات بنا دیتے ہیں تو وہ کہے گا کہ اے میر۔کھاؤں گا کیا؟ پس مٹی کے جو ذرے، ہیرے اور جواہرات نہیں بنے اُن کی قیمت ہیرے اور
جواہرات سے بھی زیادہ ہے۔کیونکہ انسان بحیثیت مجموعی اُن کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو گیا۔پس ربوبیت کے جلوے ہر مخلوق دیکھتی ہے۔پتھر ہو یا مٹی یا درخت ہوں یا پانی ہو یا ہماری
کھیتیاں ہوں ، جانور ہوں، انسان ہو۔سب ربوبیت کے سائے تلے ہیں۔رحمانیت فرمانِ خداوندی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۷
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
ہر جاندار پر ہے اور ہر جاندار کو اس نے مناسب حال صورت اور سیرت بخشی ہے یعنی اس کو شکل بھی
ایسی دی کہ جو کام اس سے وہ لینا چاہتا تھا وہ لے اور اس کو سیرت بھی ایسی بخشی وہ صفات الہی کا
مظہر بنے۔گویا اس کو جسمانی لحاظ سے ایسی ظاہری اور باطنی شکل عطا کی کہ وہ خدا کی صفات کے
رنگوں میں رنگین ہو سکے۔بکری سے کہا کہ ہم تجھے ایسا جسم دیتے ہیں کہ تو درخت کے پتے بھی
کھا جایا کر اور بھیٹر جس کی بہت ساری قسمیں ہیں ) اُن سے کہا کہ تو درخت کے پتے نہ کھا بلکہ گھا
س پھوس میں منہ ماراس میں سے تیرے لئے خوراک مل جائے گی۔اونٹ سے کہا کہ جہاں بکری
کا منہ نہیں پہنچتا وہاں تک اپنی گردن لے جا اور وہاں سے پتے کھا لے۔پس اللہ تعالیٰ نے اُن
جانوروں کی جو مختلف اغذیہ بنائی ہیں جن کے گوشت کو ہمارے لئے حلال کیا۔سوچنے والی بات یہ
ہے کہ آخر ایسا کیوں کیا۔اس نے ایسا اس لئے کیا کہ دوسری جگہ فرمایا تھا کہ میں نے تمہارے لئے
متوازن غذا بنائی ہے اگر صرف درختوں کے پتے اور گھاس پھوس کھانے سے گوشت بنتا ہوتا تو پھر
بکری ہی ہوتی اونٹ اور گائے بیل نہ ہوتے تو گوشت کے لحاظ سے انسان کی غذاؤں میں فرق
آ جاتا۔اس لئے انسانی جسم کو متوازن غذا بہم پہنچانے کی خاطر مختلف جانور پیدا کئے جو مختلف قسم کا
چارہ کھاتے ہیں اور مختلف تاثیر رکھتے ہیں لیکن اس کا سب سے زیادہ فائدہ انسان نے اُٹھایا کیونکہ
اس کے لئے خدا نے بکری کو بھی قربان کر دیا اور بھیٹر کو بھی قربان کر دیا اس کے لئے اونٹ کو بھی
قربان کر دیا اور بیل کو بھی قربان کر دیا حتی کہ جتنے حلال جانور ہیں ان کو قربان کر دیا۔تا کہ انسان
کے جسم کو متوازن قسم کی پروٹین مل جائے۔جہاں تک انسان کا تعلق ہے ہر چیز اُس کے جذبات پر اثر انداز ہوتی ہے یعنی انسان کا جو
مطلوب ومقصود ہے وہ ہے اپنے اپنے دائرہ میں مظہر صفات باری بننا۔اب مظہر صفات باری بننے
کے لئے (تفصیل میں جاؤں تو بات لمبی ہو جائے گی۔آپ یہاں بھی سوچیں اور گھروں میں بھی جا
کر سوچیں مثلاً ٹانگیں عطا ہوئیں۔مجھے اور آپ کو دوسری جگہ چل کر بھی جانا ہوتا ہے۔کیونکہ
بہت ساری صفات کے مظہر ہونے کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ چل کر جانا پڑتا ہے۔استاد کو
اپنے گھر سے اسکول جانا آنا پڑتا ہے اور اس کے لئے اس کے سکول پہنچنے کا انتظام ہونا چاہئے۔غرض انسان نے صفاتِ باری کا مظہر بنا تھا۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کی کروڑوں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۸
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
مثالیں دی جاسکتی ہیں۔مثلاً انسان کو آنکھیں دیں۔اس کو کان دیئے اس کو آنکھیں اور کان اس
لئے دیئے کیونکہ اس نے دنیا کا معلم بھی بننا تھا اور اس طرح دوسرے حواس دیئے علم کی ابتداء
حواس کے ذریعہ کی حواس سے حاصل ہونے والی معلومات کو علم کہتے ہیں آنکھوں نے جو دیکھا اور
کانوں نے جو سنا۔ایک ایسا علم ہے جس کا ذریعہ گویا ہمارے حواس ہوتے ہیں۔جہاں تک آنکھ کا تعلق ہے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میرے سامنے ایک خاص شکل کا میدان
ہے۔اس کے پرلے سرے پر کچھ سیٹرھیاں بنی ہوئی ہیں اور خلقت کا ایک ہجوم بیٹھا ہوا ہے مگر میری
آنکھ اس پیار کو نہیں دیکھ سکتی جو میرے دل میں سے چشمہ کی طرح نکل کر آپ تک پہنچتا ہے اور نہ
آپ
کا وہ تعلق دیکھ سکتی ہے جو آپ کی طرف سے مجھے ملتا ہے۔( نعرے) لیکن میرے کان اظہارِ
مسرت کے ان کلمات کو سنتے ہیں جو اس مجمع میں کہے جاتے ہیں مگر میرے کانوں نے اس کے پیچھے
محبت و پیار کا جو جلوہ تھا وہ نہیں سنا۔صرف ایک آواز سنی ہے۔علم حاصل کرنے کی ابتداء جو اس کے
ذریعہ ہوئی۔پھر اللہ تعالیٰ نے زبان دی ہے۔ہم سوال کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعہ علم کو بڑھا
سکتے ہیں۔سوال کرنا حصول علم کے لئے بڑا ضروری ہے اس لئے چھوٹے بچوں کو سوال کرنے دینا
ہئے۔بعض دفعہ بچے اتنی کثرت سے سوال کرتے ہیں کہ استاد یا ماں باپ انہیں چیڑ لگا دیتے
ہیں اور کہتے ہیں چُپ کرو کیوں ہمارے کان کھاتے ہو۔یہ طریق غلط ہے۔اس طرح تو گویا تم
حصول علم کا ایک دروازہ بند کر رہے ہو۔بچوں کو سوال کرنے دو اور صبر سے اُن کو جواب دو۔تمہیں اللہ تعالیٰ نے کان دیئے ہیں اس کے سوال کو سُننے کے لئے اور انہیں زبان دی ہے سوال
پوچھنے کے لئے۔پس اللہ تعالیٰ نے جس قسم کا کام لینا تھا اس کے مطابق انسان بنا دیا۔انسان اپنے جسم اور
اپنی طاقت کے لحاظ سے ہر دوسری مخلوق سے زیادہ طاقتور ہے۔اللہ تعالیٰ نے گھوڑے کو شریعت
نہیں دینی تھی۔اس لئے گھوڑے کو وہ جسم نہیں دیا۔نہ عقل اور سمجھ دی اور نہ علم کے حصول کے
ذرائع دیئے ہیں۔یہ انسان کا خاصہ ہے۔اُسے عقل شعور عطا کیا کیونکہ اس نے حاملِ شریعت
بننا تھا۔دراصل وہ فکر جو حواس سے حاصل شدہ علوم اکٹھا کرتی ہے اور نتیجہ نکالتی ہے وہ جانوروں
کو نہیں دی گئی۔البتہ وہ عقل بتائی جو تحریر کی لیبارٹری میں جا کر دیکھتی ہے کہ میرے فکر نے صحیح
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸۹
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
نتائج بھی نکالے ہیں یا نہیں۔گدھے اور شیر کو یہ عقل نہیں دی۔خدا نے اُن سے جو کام لینے تھے
اس کے مطابق انہیں جسم دے دیا اور جو انسان سے کام لینے تھے ان کے مطابق انسان کو جسم
دے دیا۔یہ تمام جلوے جو مخلوق خدا بالخصوص انسان کی ذات میں ظاہر ہوئے۔صفت رحمانیت
کے مظہر ہیں۔پھر ان حواس کے بقاء کے لئے انسان کو صورت اور سیرت بخشی۔وہ خود باقی نہیں رہ سکتا۔اس کو اس طرح نہیں بنایا کہ جس طرح ہم توپ کا گولہ پھینکتے ہیں اور وہ تباہی مچادیتا ہے اس میں بھی
ایک جان ہوتی ہے۔اس میں بھی ایک حرکت پیدا ہوتی ہے۔وہ بھی زندگی کے مترادف ہے مگر
توپ سے جو گولہ نکلا وہ جہاں گیا وہاں پھٹ گیا۔بس قصہ ختم ہوا لیکن انسان نے تو ایک معینہ مدت
تک باقی رہنا تھا۔جب تک خدا تعالیٰ اسے زندہ رکھنا چاہے وہ زندہ رہتا ہے۔اس کی قوتوں کو
اُٹھانے اور پیدا کرنے اور بڑھانے والے سامان پیدا ہونے چاہئے تھے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے
اس کی بقاء کے لئے جن جن چیزوں کی اُسے ضرورت تھی وہ ان کے لئے مہیا فرما ئیں گویا یہ اس کا
احسان ہے اور صفت رحمائیت کا مظہر ہے۔پس صفت رحمانیت ام الصفات اور اصل الاصول میں
دوسرے نمبر پر ہے اور اس سے سب سے زیادہ فائدہ انسان اُٹھاتا ہے کیونکہ جانوروں کو بھی انسان
کی خاطر قربان کر دیا جاتا ہے۔احسان کی تیسری صفت رحیمیت بھی ہے۔اس کا بھی محض انسان سے تعلق ہے صفت رحیمیت
کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ انسان کی دُعا اور اس کی تضرع اور اعمال صالحہ کو قبول فرماتا ہے یہ اس کی
رحیمیت ہے۔اس طرح وہ انسان کو آفات اور بلاؤں سے بچاتا ہے اور اس کی کوشش میں جو خامی
اور نقص اور کمزوری رہ جائے اس کو دور کر دیتا ہے۔اس کی کوشش کو ضائع ہونے سے بچالیتا ہے۔سو ہمارا خدا بڑا رحیم خدا ہے۔آپ میں سے ہر ایک دوست سوچے۔بہت سے زمیندار
دوست بیٹھے ہیں۔وہ سوچیں کہ انسان سے سستی اور غفلتیں ہو جاتی ہیں۔کبھی نیند آ جاتی ہے اور
اس عرصہ میں کھیتوں کا پانی ٹوٹ جاتا ہے۔یا نہر کے پانی کی باری ہوتی ہے آدمی اُٹھ نہیں سکتا اور
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زمین کے کچھ حصہ کو سو کا آ جاتا ہے۔اسی طرح ہزاروں مواقع ایسے آتے ہیں
جہاں انسان سے غفلتیں ہو جاتی ہیں۔تاہم ایک طرف انسان کی کوشش ہے۔دوسری طرف اس کی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
----
۵۹۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
کمزوری ہے یہ دونوں ساتھ ساتھ بلکہ متوازی چل رہی ہوتی ہیں۔خدائے رحیم اپنی رحیمیت کی
صفت کے ماتحت انسانی کوششوں میں کمزوریوں کو دُور کرتا ، انسان کی کوششوں کو ضائع ہونے سے
بچاتا اور کچی کوشش اور محنت کا پھل دیتا ہے۔احسان کی چوتھی صفت صفت مالکیت یوم الدین ہے۔صفت رحیمیت دُعا اور عبادت کے
ذریعہ کامیابی کا استحقاق پیدا کرتی ہے۔جس طرح بی اے کا ایک نوجوان طالبعلم بڑی محنت کرتا
ہے اور بڑے اچھے پرچے کرتا ہے۔نتیجتاً وہ فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہو جاتا ہے۔بظاہر وہ
کامیاب تو ہو گیا لیکن اس معنی میں وہ کامیاب نہیں ہوا کہ اس کو نوکری بھی مل گئی۔اس کو یہ کہہ دیا گیا
کہ تم اس قابل ہو گئے ہو کہ جہاں ایک اچھے گریجوایٹ کو لگایا جاتا ہے۔وہاں تمہیں بھی لگایا جا سکتا
ہے اور بس لیکن دُنیا کی بادشاہتیں جس چیز کو نظر انداز کر دیتی ہیں ہمارا مالک خدا اپنی صفت مالکیت
کے نتیجہ میں اس کا ثمرہ بھی عطا کرتا ہے۔ہمارا رب انسان کو صرف یہی نہیں کہتا کہ اے میرے بندے تو میری رضا کی جنت کا مستحق
وگیا۔بلکہ وہ یہ بھی کہتا ہے ادْخُلِی جَنَّتِي ( الفجر : ۳۱) آ اور میری جنت میں داخل ہو جا کیونکہ
میں مالک ہوں۔یہ اللہ تعالیٰ کی وہ چار بنیادی صفات ہیں جن کو اُتم الصفات اور اصل الاصول صفات کہا گیا۔ہے اور قرآن کریم کی سورۃ الحمد میں بیان ہوئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ان اصل الاصول چار صفات باری کی پہلی
جلوہ گاہ انسان کامل کے دل کے سوا اور کوئی نہیں ہوسکی۔ان صفات کی پہلی جلوہ گاہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
دل ہے۔آپ کے دل پر ان صفات کا جلوہ نازل ہوا۔پس حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
قرآن کریم نے یہ اعلان کیا کہ آپ ان چار ام الصفات کے مظہر اتم ہیں۔مثلاً قرآن کریم نے کہا کہ
اللہ تعالیٰ ربّ العالمین ہے۔قرآن کریم نے یہ بھی کہا کہ محبوب خدا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
رحمۃ للعالمین ہیں۔چنانچہ سورۃ انبیاء میں فرمایا وَ ما ارسلنكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ١٠٨) -
گویا صفت ربوبیت کے مظہر اتم ہونے کا جلوہ رحمتہ للعالمین کی شکل میں ظاہر ہوا۔آپ سے پہلے
جتنے انبیاء گذرے ہیں وہ رحمت تو تھے لیکن رحمتہ للعالمین نہیں تھے۔ربوبیت کے مظہر تو تھے لیکن
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹۱
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
ربوبیت کاملہ کے مظہر نہیں تھے۔حضرت موسیٰ آئے تو انہوں نے فرمایا کہ صرف بنی اسرائیل کی
اصلاح اور ترقی میرے مد نظر ہے۔مجھے کسی اور قوم سے کیا غرض ؟ اس لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام
صرف بنی اسرائیل کے لئے رحمت تھے۔اس میں کوئی شک نہیں لیکن عالمین کے لئے رحمت
نہیں تھے۔خدا تعالیٰ کی ربوبیت کے مظہر تو تھے لیکن ربّ العالمین کی صفت کے مظہر نہیں تھے۔رب العالمین کی ربوبیت کا ملہ کا کامل مظہر وہ دل تھا جس پر ربّ العالمین کا جلوہ نازل ہوا اور اس
نے اس پاک وجود کو رحمتہ للعالمین بنادیا۔آپ کا دل بنی نوع انسان کے لئے گداز ہوا۔آپ کا
سا را ماحول عرب تھا لیکن آپ کا دل ہے کہ رحمتہ للعالمین کی موجوں سے لبریز تھا۔آپ نے
جزیرہ نمائے عرب سے یہ اعلان کیا کہ کالے اور سفید میں کوئی فرق نہیں۔سرخ اور سفید میں کوئی
فرق نہیں۔عرب اور عجم میں کوئی فرق نہیں ہے۔یہ جذبہ اور یہ انسانی قدرو منزلت رحمۃ للعالمین کا
نتیجہ ہے۔یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام ( جو اپنی اپنی قوموں اور زمانوں
کے لئے رحمت تھے ) ان کا نہ یہ جذبہ ہے اور نہ اُن کے بس کی یہ بات ہے۔پس خدا نے فرمایا۔میں رب العالمین ہوں اور خدا نے فرمایا کہ میرا محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض و برکات کو لیں تو وہ ساری دنیا پر محیط ہیں۔آپ کی
ہدایت اور تبلیغ کو سامنے رکھیں تو وہ ساری دنیا پر مند ہیں۔گویا اللہ تعالیٰ نے آپ کو قیامت تک کے
لئے فیض رسانی کا ذریعہ بنا دیا۔یہ چیز تھی جو آپ لائے۔آپ ساری دنیا کے لئے نبی اور آپ
سارے زمانوں کے لئے ہیں۔نہ پہلے انبیاء کی مکانی وسعت ساری دنیا تھی اور زمانی وسعت
قیامت تک کا زمانہ تھا۔رحمانیت کو لیں۔یعنی بغیر اجر دینے والا تو اس میں بھی آپ کی ذات اسوہ کا
رنگ رکھتی ہے۔رحمانیت کے جلوے مجاہدہ کے محتاج نہیں ہوتے۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے فائدہ کے
لئے سورج بنایا۔ہم نے کب سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانے کی خاطر کوئی مجاہدہ کیا تھا۔یا کوئی
نمازیں پڑھی تھیں۔یا کوئی قربانیاں دیں تھیں۔یا کوئی خدمت خلق کی تھی۔ہماری پیدائش سے ہی
نہیں بلکہ آدم کی پیدائش سے بھی پہلے اس کا رخانہ عالم کی ہر چیز کو انسان کی خدمت پر لگا دیا۔اسی
طرح بے شمار چیزیں صفت رحمانیت کی مظہر ہیں۔اس کے لئے انسان کو کچھ کرنا نہیں پڑتا۔اللہ
تعالی کی یہ صفت خود بخود جوش میں آتی ہے اور جانداروں کے لئے وہ کسی عمل کے بغیر نعماء اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹۲
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
فیوض کے چشمے جاری کر دیتا ہے۔پس خدا کی دوسری بنیادی صفت رحمانیت ہے۔یعنی بغیر کسی
عمل کے فیض پہنچانا اور نفع پہنچانا اور نعمتوں سے مالا مال کر دینا۔چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
صفات باری کے مظہر اتم ہیں اس لئے آپ نے اپنی صفت رحمۃ للعالمین کی رُو سے سب اقوام اور
قیامت تک کی نسلوں سے کہا مَا اسْتَلُكُمُ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ (الفرقان : ۵۸) میں تمہارے
پاس جو ہدایت لایا ہوں اس پر میں تم سے کسی اجر کا مطالبہ نہیں کرتا۔میں تمہارے کسی عمل کے نتیجہ
میں تمہیں یہ کامل شریعت نہیں دینا چاہتا بلکہ اس خداداد محبت کے نتیجہ میں دینا چاہتا ہوں جو میرے
دل میں تمہارے لئے موجزن ہے۔پس اس سے ظاہر ہوا کہ آپ کے فیوض و برکات کا کوئی بدل
اور اجر نہیں ہے اور آپ رحمانیت کے بھی مظہر اتم ہیں۔خدا کی تیسری صفت صفت رحیمیت ہے۔آپ صفت رحیمیت کے بھی مظہر اتم ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرمایا كَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا
(الاحزاب: ۴۴) یعنی مومنین کے لئے آپ کی ذات بحیثیت رحیم کے ہے۔مال کو ضائع ہونے
سے بچانا۔نیکیوں کا اجر دینا، یہ صفت رحیمیت باری تعالیٰ میں اصل ہے۔اس کے مقابلہ میں فرمایا
کہ محمد بھی تمام بنی نوع انسان کے لئے رحیم ہیں۔جو شخص خدا کی آواز پر لبیک کہتا ہوا ( خواہ وہ کسی
زمانے یا کسی ملک یا کسی قوم کا فرد ہو ) حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں
آجائے گا اور آپ کی اتباع کرے گا اور آپ کی ہدایت اور شریعت کا جوا اپنی گردن پر رکھے گا۔اس کا عمل ضائع نہیں ہو گا۔اس کا اُسے ثمرہ مل جائے گا۔یا کم از کم اس کے ثمرہ کا استحقاق ضرور پیدا
ہو جائے گا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔آپ کے صحابہ نے جو محنتیں اسلام کے لئے کیں اور ان خدمات میں جو تکالیف
اٹھا ئیں وہ ضائع نہیں ہوئیں۔بلکہ اُن کا اجر دیا گیا۔“ (الحکم، اراگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۰)
گویا آپ کی دعاؤں کے نتیجہ میں اور آپ کی قوت قدسیہ کے ذریعہ ثمرہ کا استحقاق پیدا ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ کی چوتھی صفت مالک یوم الدین ہے اور یہ بھی اتم الصفات میں سے ہے۔اس
کے متعلق بھی قرآن کریم نے دعویٰ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مالکیت یوم الدین کے کامل
اور اتم مظہر ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کی کئی آیات میں اس کا ذکر ہے۔اس وقت میں ایک آیت
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹۳
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
پڑھوں گا۔قرآن کریم نے کہا۔إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (الفتح :۲) اور اس فتح مبین اور
ت عظیم کی ایک بڑی زبر دست تجلی فتح مکہ کے موقع پر ظاہر ہوئی۔اس دن ایک مالک اور قادر کی
حیثیت سے ( اللہ تعالیٰ کے مظہر ہونے کی حیثیت سے اس میں کوئی شک نہیں ) آپ مکہ میں فاتحانہ
طور پر داخل ہوئے۔عدل کرنے کے لئے بلکہ مالکیت کا جلوہ دکھانے کے لئے مکہ کی سرزمین میں
قدم رکھا۔وہ لوگ جنہوں نے مکی زندگی کے تیرہ سال آپ کو اور آپ کے متبعین کو انتہائی تکالیف
اور دکھ پہنچائے تھے اُن سے کہا بتاؤ میں تمہارے ساتھ کیا سلوک کروں؟ انہوں نے کہا ہم آپ
سے اسی سلوک کی توقع رکھتے ہیں جو یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔اس وقت تک اہل مکہ
یہ سمجھ چکے تھے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی صفت مالکیت کے بھی مظہر اتم ہیں۔چنانچہ اس فتح عظیم کے دن
جب کہ اہلِ مکہ کی قسمتوں کا فیصلہ ہو چکا تھا۔آپ نے ان سے فرمایا کہ جاؤ تمہیں معاف کیا اور
معاف بھی کیا تو اس رنگ میں کیا کہ کہا میں تمہارے پاس نہیں ٹھہرتا کیونکہ اس سے میری اس صفت
میں فرق آتا ہے۔آپ اور آپ کے صحابہ کی جائیدادیں آپ کے وہ مکانات اور حویلیاں جو مکہ اور
اس کے گردو نواح میں چھوڑی تھیں وہ آپ نے واپس نہیں لیں۔آپ نے فرمایا میں خدا کا پیغام
لے کر تمہاری طرف آیا تھا۔تم نے مجھے قبول نہیں کیا اور تم نے ہماری جائیدادوں پر قبضہ کر لیا اور
ہمیں مکہ سے باہر نکال دیا۔اب میں خدا کی صفت مالکیت کا مظہر اتم ہونے کی حیثیت میں تمہارے
پاس آیا ہوں۔یہ جائیدادیں یہ مال و متاع یہ کوٹھیاں یہ حویلیاں سب تمہیں دیتا ہوں۔یعنی مالک
ہونے کے لحاظ سے یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ کسی چیز کا بھی تم سے بدلہ نہیں لیا جائے گا۔جاؤ خدا کی فوج
میں داخل ہو جاؤ اور خدا کی نعمتوں پر شکر بجالاؤ۔پس قرآن کریم کا یہ دعویٰ ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاروں ام الصفات
کے کامل اور اتم طور پر مظہر ہیں۔یہ چاروں صفات وہ ہیں جس کا بیان ہمیں سورۃ فاتحہ میں نظر آتا
ہے۔ایک حدیث بھی ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مجھے لوائے حمد عطا کیا
گیا ہے اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ آپ ان صفات باری کے مظہر اتم تھے جو بنیادی طور پر
سورہ حمد میں پائی جاتی ہیں۔اُن کا آپ کو جھنڈ ا عطا کیا گیا ہے۔میں نے وقت کی مناسبت سے چھوٹی چھوٹی مثالیں دی ہیں۔قرآن کریم نے سورہ حمد میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
اللہ تعالیٰ کی چار بنیادی صفات بیان کی ہیں۔جنہیں ائم الصفات یا اصل الاصول کہہ سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری صفات کے مظہر اتم ہیں۔تمہیں ہر صفت
کے متعلق تحقیق کرنے کی ضرورت نہیں۔میری بنیادی صفات ہیں اُن کے آپ مظہر اتم ہیں۔تم
دیکھ لو۔آپ رحمتہ للعالمین ہیں۔آپ کی زندگی میں رحمانیت کے جلوے نظر آتے ہیں۔آپ کی
زندگی میں رحیمیت اور مالکیت کے جلوے کامل طور پر نظر آتے ہیں ایسے جلوے نہ کسی نے پہلے
دکھائے اور نہ کوئی آئندہ دکھا سکتا ہے۔کیونکہ نہ پہلوں کو وہ استعدا د ملی جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی
اور نہ بعد میں آنے والوں کو مل سکتی ہے۔یہ نکتہ اور یہ مسئلہ بڑا اہم ہے کہ گو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان صفات کا مظہر اتم بنایا
گیا مگر خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بُت بنالو اور ان کی پوجا کرنے لگو۔بلکہ
خدا نے یہ فرمایا کہ میر احمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے اتنے قریب آ گیا ہے کہ کوئی طاقت اتنی قریب نہیں
آسکتی یہ صرف صرف میرے محمد کو حاصل ہوا ہے اس نے انسانی طاقتوں کے لحاظ سے جتنا قرب
حاصل کیا جا سکتا تھا اُس نے اتنا قرب حاصل کر لیا ہے۔اس لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے لئے اسوۂ حسنہ ہیں۔ہم بھی اپنی اپنی طاقت کے مطابق قرب الہی حاصل کر سکتے ہیں۔غرض پہلی بات یہ تھی کہ اپنی قوتوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچاؤ۔اس میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو مد نظر رکھو۔دوسرے یہ کہ انسان
کو تمام قو تیں اور طاقتیں صفات باری تعالیٰ کا مظہر بننے کے لئے دی گئی
ہیں۔تیسرے یہ کہ انسان کے صفات باری کا مظہر بننے کی علامت یہ ہے کہ اس کے وجود میں بھی
حسن واحسان کے جلوے نظر آنے لگیں۔کیونکہ خود صفات باری میں بھی ایک جلوہ حسن کا اور دوسرا
احسان کا نظر آتا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی میں بھی ایک جلوہ حسن کا اور دوسرا احسان کا نظر آتا ہے۔جس طرح خدا نور ہے۔اسی طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نو رکہا گیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفات باری کے مظہر اتم ہونے کے لحاظ سے اور لَوْلَاكَ لَمَا
خَلَقْتُ الافلاک (موضوعات کبیر حرف اللام) کے بلند ترین شرف سے مشرف ہونے کی وجہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹۵
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
سے اس سارے جہان کا نور ہیں۔آپ خالق اور مخلوق کے درمیان ایک ذریعہ بن گئے ہیں۔اسوۂ نبوی کا تیسرا بنیادی نکتہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات اور اُن کے مظہر اتم
کی صفات کے جلوؤں میں ایک پہلو حسن کا ہے اور دوسرا احسان کا ہے۔اس لئے تمہارے اندر بھی
اپنے اپنے دائرہ استعداد کے لحاظ سے حسن و احسان کے جلوے ظاہر ہونے چاہئیں اور اس غرض
سے جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔قرآن کریم نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع اور فرمانبرداری کا حکم دیا
ہے اور ہم سے اِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران :۳۲) کی رُو
سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہمارے سامنے جو اسوہ حسنہ رکھا ہے اپنے دائرہ استعداد میں اس کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر
صفات باری کے مظہر بنیں گے اور دُنیا کو حسن و احسان کے جلوے دکھائیں گے تو ہم اللہ تعالیٰ کی
محبت کو حاصل کر لیں گے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔آپ کے نقش قدم پر چلنا (انسان کو خدا کا محبوب بنادیتا ہے )۔جب ایک انسان
بچے دل سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہے اور آپ کی تمام عظمت اور بزرگی
کو مان کو پورے صدق وصفا اور محبت اور اطاعت سے آپ کی پیروی کرتا ہے یہاں تک کہ
کامل اطاعت کی وجہ فنا کے مقام تک پہنچ جاتا ہے۔تب اس تعلق شدید کی وجہ سے جو آپ
کے ساتھ ہو جاتا ہے۔وہ الہی نور جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اترتا ہے۔اس سے یہ شخص
بھی حصہ لیتا ہے اور اس کے ہر ایک عضو میں سے محبت الہی کا نور چمک اُٹھتا ہے۔۔تب اندرونی ظلمت بکلی دور ہو جاتی ہے۔علمی رنگ سے بھی اس میں نور پیدا ہو جاتا ہے اور
عملی رنگ سے بھی نور پیدا ہو جاتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۶۸۱)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”جماعت احمدیہ میں داخل ہونے والوں کا پہلا فرض یہی ہے کہ یہ چاروں صفتیں
اپنے اندر بھی قائم کرے کیونکہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا یہی تقاضا ہے کیونکہ خدا کی ربوبیت یعنی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹۶
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
نوع انسان اور نیز غیر انسان کا مربی بنا اور ادنیٰ سے ادنی جانور کو بھی اپنی مربیانہ سیرت
سے بہرہ نہ رکھنا ایک ایسا امر ہے کہ اللہ کی کچی عبادت کرنے والا کمال محبت سے اس
الہی سیرت کا پرستار بن جاتا ہے اور خود بھی اس صفت اور سیرت کو اپنے اندر پیدا کرتا ہے
تا اپنے محب کے رنگ میں آجائے۔“
گو یا اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کا مظہر بننے کا جو حکم دیا اس کو یاد دلاتے ہوئے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام ہم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے اندر صفت ربوبیت پیدا کریں اور اس
کے نتیجہ میں انسان اور غیر انسان کے مربی بننے کی کوشش کریں۔یعنی انسان تو کیا جانوروں کو بھی
اپنی مربیانہ صفت سے بے بہرہ نہ رکھیں۔ہمارے جماعتی پروگرام اسی نکتہ کو مد نظر رکھتے ہوئے
بنائے جاتے ہیں۔دنیا دیکھتی ہے اور بڑی حیران بھی ہوتی ہے کہ ہمیں اس ملک میں اپنے آرام
اور سکھ بھی عام لوگوں جتنے نصیب نہیں ہیں ہم ایک غریب قوم ہیں مگر خدا تعالیٰ کی رضا کو ہر حال
میں دنیوی مرضیات پر ترجیح دیتے ہیں۔ہمارا زمیندار اگر ہفتہ میں ایک دفعہ مزیدار سالن کے
ساتھ روٹی کھا سکتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں وہ بھی نہیں کھاتا میں اس لذت کو کھوتا ہوں آخر وہ کیا چیز
ہے جو اس جذبہ کے پیچھے کام کر رہی ہے۔دنیا حیران ہے بعض دفعہ وہ ہمیں بیوقوف بھی سمجھتی ہے۔کیونکہ وہ خدا اور اُس کے حُسن سے بے بہرہ ہے اور یہ امر ہمارے لئے غم اور افسوس کا باعث
کہ لوگ خدا کی صفات سے کیوں غافل ہیں۔پس ہمارے پروگرام بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے ہیں اور ہمیں اس کی طرف توجہ دینی
چاہئے۔بعض جاہل اور کم علم لوگ مجھے بھی لکھ دیتے ہیں کہ اپنے ملک میں تو کچھ نہیں کرتے اور
غیر ملکوں میں توجہ دیتے ہیں۔ہم تو پیدا ہی اس لئے ہوئے ہیں کہ غیروں کی خدمت کریں۔اگر
غیروں سے تمہاری مراد باہر کے ممالک ہیں تو وہ بھی مستثنیٰ نہیں ہو سکتے۔ہمیں پیدا ہی اس لئے کیا
گیا ہے کہ ہر وہ جگہ جس میں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے جلوے نظر آتے ہیں وہاں ہم پہنچیں !
اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے جلوؤں کے ساتھ اپنی استعداد کے مطابق اپنی ربوبیت کے تھوڑے بہت
جلوے بھی شامل کر دیں۔پھر خدا تعالیٰ چونکہ بڑا مہربان ہے وہ کہتا ہے میرے بندوں نے سب کچھ کیا ہے حالانکہ کیا