اسوۂ نبوی کے بارہ میں قرآن کریم کے بیان فرموده بنیادی اصولوں کا ذکر

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 4

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰۹
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
اس میں اپنا فضل شامل کر کے اتنی طاقت پیدا کر دے گا۔اب دنیا اسلام کی طرف متوجہ ہو رہی
ہے۔وہ لوگ جن کی زبانیں اسلام کو بُرا بھلا کہنے میں اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دینے میں بخشک ہو رہی تھیں۔انہوں نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ ہم اسلام کی تعلیم کو غور کی
نظر سے دیکھیں اور سوچیں۔اب ایک دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کرنے لگ گئی
ہے۔وہ پہلے ایسا نہیں کرتی تھی۔چنانچہ دنیا میں ایک انقلاب عظیم بپا ہو رہا ہے لیکن خدا کہتا ہے کہ
اُس نے بنی نوع انسان کے سامنے اور قیامت کے دن بھی یہ اعلان ہوگا کہ خدا کہے گا کہ میں نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک پیارے کو ایک جماعت یہ کہتے ہوئے دی تھی کہ ان کے ذریعہ میں
اسلام کو نمایاں کروں گا۔اس لئے جو تمہارا ہے وہ مجھے دے دو۔جو میرا ہے وہ بھی تمہیں مل جائے
گا اور تم غالب آ جاؤ گے۔ورنہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔اس لئے سب سے بڑی چیز دُعا ہے۔غلبہ اسلام کے لئے قربانیاں بھی دیں۔غلبہ اسلام کے لئے اپنا آرام و آسائش بھی قربان کر
دیں۔ایثار اور قربانی کا نمونہ پیش کریں۔اور یہ پیشکش اپنے رب کے حضور رکھیں اور سب سے
زیادہ دعائیں کریں۔اس لئے بھی کہ خدا تعالیٰ آپ کو مقبول خدمت کی (ایسی خدمت کی جسے
خدا تعالیٰ قبول کرتا ہے اور احسن جزاء دیتا ہے ) تو فیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں
کے مطابق اور اپنی بشارتوں کی رُو سے وہ نتائج نکالے جس کا اس نے اعلان فرمایا ہے کہ میں
جماعت احمدیہ کے ذریعہ سے اسلام کو غالب کروں گا۔میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ آپ نے یہاں جو سنا اور
سمجھا آپ اس سے ہمیشہ بہتر سے بہتر فائدہ اُٹھاتے رہیں اور ہماری یہ جو دعا ئیں تھیں انفرادی
بھی اور اجتماعی بھی کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے ہم وارث بنیں۔خدا کرے کہ وہ دعائیں قبول ہوں
اور ہم حقیقتا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جائیں اور ہمیں اس کا وہ پیار حاصل ہو جائے جس
کے بعد اُس کی ناراضگی کا کوئی خوف باقی نہیں رہتا۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔یہاں بھی
اللہ تعالیٰ کے فرشتے اُس کی رحمت کا سایہ آپ کے سروں پر کئے رکھیں اور آپ خیر و عافیت کے
ساتھ اپنے اپنے گھروں میں پہنچیں۔خیریت رہے سفر میں بھی اور اس حضر میں بھی (مرکز حضر ہی
ہوتا ہے ) جو اس سفر کے بعد ہو گا۔کسی نے یہاں سے اسی میل دور جانا ہے کسی نے تین ہزار میل

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
دور جانا ہے۔کسی نے پانچ ہزار میل دور جانا ہے۔کسی نے یہاں سے نو دس ہزار میل دور جانا ہے۔بہر حال یہ سفر عارضی ہے۔خدا تعالیٰ کرے کہ اس عارضی سفر میں آپ کو کوئی عارضی تکلیف بھی نہ
پہنچے اور کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔کوئی دکھ نہ پہنچے۔خوش وخرم اور ہنستے اور مسکراتے چہروں کے ساتھ
آپ یہاں سے روانہ ہوں اور اپنے مسکراتے چہروں کے ساتھ آپ اپنے گھروں کو پہنچیں اور
ہمیشہ مسکراتے چہرے آپ کی قسمت میں رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے مبلغوں کو بھی احسن جزاء دے
کہ وہ ہمارے نمائندے ہیں۔ان کے ذہنوں کو جلا بخشے اور ان کی فراست کو تیز کرے اور ان
کی عقل کو منور کرے اور ان کو غالب کرے اور تمام وہ ہتھیار ظاہری اور باطنی دے جس کے
نتیجہ میں اسلام کا سپاہی غالب آیا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُن کے خاندانوں میں بھی برکت ع
کرے اور ان کی اولادوں میں بھی برکت ڈالے اور ان کے ذہنوں کو اسلام کے نور سے منور
کرے اور خدا کرے کہ ان کا انجام بخیر ہو اور قیامت تک احمدیت اور اسلام کی نسلیں محبت اور
پیار اور عزت و احترام کے ساتھ ان ہستیوں کو یا درکھیں۔اب دُعا کر لیتے ہیں۔دعا ئیں ہمیشہ ہی
آپ کے ساتھ ہوتی ہیں۔اب بھی اجتماعی دُعا کرتے ہیں۔اس وقت بہت بڑا اجتماع ہے۔میرے خیال میں ساٹھ ہزار کے قریب احمدی اور دوسرے دوست بھی یہاں بیٹھے ہیں۔جلسہ گاہ
بھر گئی ہے۔سارے مل کر عاجزی کے ساتھ اور تضرع کے ساتھ اور ابتہال کے ساتھ خدا کے حضور
جھک کر یہ دعا کریں کہ وہ ہمیں اپنا بنالے۔پھر ہمیں سب کچھ مل جائے گا۔کسی اور چیز کی ضرورت
نہیں رہے گی۔آؤ اب دُعا کر لیں۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی