اسوۂ نبوی کے بارہ میں قرآن کریم کے بیان فرموده بنیادی اصولوں کا ذکر

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹۷
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
اُس نے خود ہوتا ہے لیکن وہ اپنی رحمت سے ہمارے لئے برکتوں کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔میں
نے کل آپ کو بتایا تھا پندرہ مہینے میں طبی مراکز اور سکولوں کی آمد پنتالیس لاکھ روپے تک پہنچ گئی
ہے۔فالحمد للہ علی ذلک۔پھر اسی آمد میں سے ہم نے خرچ کیا گو ابتدائی خرچ تو اُس پیسے
میں سے ہوا تھا جو جماعت نے نصرت جہاں ریزروفنڈ میں دیا تھا لیکن بعد میں اصل سرمایہ واپس
آ گیا اور آمد میں سے خرچ کیا گیا۔دنیا کہتی ہے جماعت احمدیہ نے خرچ کیا ہے مگر حقیقت یہ ہے
کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ ہے۔ایک ملک کے ہائی کمشنر ( مصلحتا میں ملک کا نام نہیں
لوں گا ) نے کہا جس رنگ میں جماعت احمد یہ کام کر رہی ہے ہم نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ اگلے آٹھ
سال میں ہمارے ملک کی ۸۰ فیصد آبادی احمدی ہو چکی ہوگی اور اس نے یہ بھی کہا کہ میں نے تو
اپنے بیٹے کو کہہ دیا کہ ابھی سے احمدیت میں داخل ہو جاؤ آٹھ سال کے بعد احمدی ہوئے تو کوئی
مزہ نہیں ہوگا۔ایک پاکستانی دوست نائیجیریا میں تھے۔وہاں سے اُن کا کسی اور ملک میں تبادلہ ہوا
تو وہ ایک احمدی دوست سے کہنے لگے کہ خاموشی کے ساتھ مگر نہایت تندہی کے ساتھ جماعت احمدیہ
نائیجیریا میں تبلیغ اسلام کا کام کر رہی ہے۔اب دیکھو وہ خود احمدی نہیں ہے لیکن اس کا تاثر یہ تھا کہ
جماعت احمدیہ ترقی کر رہی ہے۔تاہم جماعت احمدیہ نہ تو خاموشی سے کام کر رہی ہے اور نہ دنیا کی
واہ واہ اس کے مد نظر ہے۔ہم نے لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا (الدهر : ١٠) کی
رو سے دُنیا سے یہ نہیں کہنا کہ وہ ہمارا شکر ادا کرے۔پس یہ ہے ہمارا علم اور یہ ہے ہمارا لائحہ عمل۔ہم دنیا سے نہ شکر گزاری کے متمنی ہیں اور نہ کسی
سے کوئی بدلہ مانگتے ہیں۔ہم تو خدا تعالیٰ کے بندے بن کر بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے
میدانِ جہاد میں برسر پیکار ہیں۔خدا نے فرمایا کہ میں جن و انس اور انسان اور غیر انسان کا رب
ہوں۔ہم اپنے ملک سے باہر نکلے اور ہم نے کہا کہ اپنے رب کی اس صفت کا صحیح مظاہرہ بھی ہوسکتا
ہے کہ جب ہم دنیا کے کونے کونے میں پہنچ کر اپنے رب سے کہیں کہ ہمیں جتنی طاقت ہے اتنے ہم
پھیلے اور تیری ربوبیت کے جلوؤں میں اپنی حقیر سی کوشش ہم نے بھی شامل کر دی۔اے خدا تو اپنے
فضل سے ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرما اور ان کے بہترین نتائج پیدا کر۔پس یہ ہے ہمارا پروگرام اور یہ ہے ہماری کوششوں کا منتہائے مقصود۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹۸
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
میں رحمان ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے کسی چیز کا اجر نہیں مانگتا یہ رحمانیت
کے معنی اور مفہوم کا بنیادی تصور ہے۔یعنی بغیر کسی عوض کے خدمت کرنا اور مخلوق خدا پر رحم کرنا۔جو
خدا تعالیٰ کا سچا عاشق ہے اور اس کے جلوؤں کو دیکھتا ہے اور اس کی صفات کی معرفت رکھتا
ہے اور اس کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ اس صفت سے متصف ہو اور بنی نوع انسان کی خدمت بغیر کسی
اجر کے کرتا رہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے۔گالیاں سن کر دُعا دو
اب گالی دینا کوئی خدمت تو نہیں جس کے بدلے میں کسی کو دُعا دی جائے کہ گویا کسی کی
خدمت کا بدلہ اُتارا جا رہا ہے۔بلکہ وہ تو خدمت کی ایک بھیانک شکل میں نفی ہے مگر گندہ دہانی
کرنے والا شخص جس کی گندہ دہانی اپنی انتہاء کو پہنچی ہوئی ہو وہ بھی یہ یادر کھے کہ وہ ہمارے احسان
سے بچ نہیں سکتا۔وہ اپنی محفلوں کو ہمیں گالیاں دے کر سجاتا ہے۔ہم اپنی راتوں کو ان کے لئے
دعائیں کر کے منور رکھتے ہیں۔ہمارا خدا رحمان ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اس کی صفت رحمانیت کے مظہر کے طور پر اس کے
جلوؤں میں اپنی طرف سے تھوڑی سی چاشنی ملا دیں۔تاکہ اس کی رحمتوں کے ہم بھی وارث بن
جائیں۔یہ ضروری ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو باتیں بیان فرمائی ہیں۔خصوصاً اس ضمن
میں وہ بڑی ضروری ہیں۔کئی لوگ ایسے موقع پر غصے میں آ جاتے ہیں۔ویسے تو یہ انسانی فطرت
ہے۔غصہ میں آنا نہ بُرا ہے اور نہ قابلِ اعتراض ہے۔تاہم غصے کو نہ دبانا یہ بُری بات ہے۔میں نے بتایا تھا کہ ایبٹ آباد میں ہمارے مکان بن رہے تھے۔بعض لوگوں نے ان کو آگ لگا
دی جس سے ہیں پچیس ہزار روپے کا نقصان ہو گیا۔ہمارے بعض احمد یوں نے بڑے غصے کا اظہار کیا۔میں نے اُن سے کہا تم بڑے عجیب لوگ ہو۔تم یہ بنیادی بات بُھول جاتے ہو کہ جماعت احمدیہ کو
اللہ تعالیٰ نے اتنا بلند مقام عطا فرمایا ہے اور اس کے اندر اتنی طاقت اور وسعت پیدا کر دی ہے کہ یہ
ہیں پچیس ہزار روپے کی رقم اس کے لئے ایسی ہے جیسے ایک مضبوط جسم پر ایک مکھی آکر بیٹھ جائے۔کیا
وہ مضبوط جسم اس مکھی کے بوجھ تلے دب جایا کرتا ہے۔نہیں ! ہر گز نہیں !! ہم ان کی ان حرکتوں کے نتیجہ
میں ان کے دشمن نہیں بنتے۔بلکہ ہمارے دل میں اُن کے لئے رحم کی موجیں اور زیادہ شدت اختیار کر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹۹
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
جاتی ہیں کہ قرآن کریم ایک حسین تعلیم تھی یہ اس سے غفلت برتنے والے ہیں اور اس کے کمالات سے
بے خبر ہیں۔قرآن
کریم یہ کہتا ہے کہ کوئی شخص اگر تم پر احسان
نہ بھی کرے تب بھی تم اس پر احسان کرو۔یہ وہ لوگ ہیں جن پر ہم احسان کرتے ہیں وہ ہمیں مٹانے کے درپے ہیں۔ہم ان سے جزا اور شکر کا
مطالبہ نہیں کرتے مگر وہ ہمیں مٹانے کے درپے ہیں۔وہ قرآن کریم کی تعلیم کو بھول جاتے ہیں۔ہم ان
کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور وہ ہمیں گالیاں دے رہے ہیں اور نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔قرآن کریم نے ایک جگہ کہا ہے کہ یہ لوگ استہزاء کر رہے ہیں اور اے رسول ! تو ان کی ان
حرکتوں پر تعجب کر رہا ہے۔خدا نے ان کے لئے ایک عزت کا سامان آسمان سے بھیجا۔اور وہ اپنی
عزت اور شرف کے سامان کو پہچانتے ہی نہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی رحیمیت ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حقیقت کو بھی بطور
مظہر اتم کے دنیا پر ظاہر فرمایا
ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی نصیحت فرمائی ہے کہ اپنے
اپنے دائرہ استعداد میں کمال کو پہنچانی چاہئے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو ٹھیک کام کرنے
والے ہیں ان کے کام کی تکمیل میں اُن کی مدد کر نا ضروری ہے۔صفت رحمانیت کے زیادہ ظاہری جلوے وہاں عیاں ہوں گے جہاں یہ جلوہ ظاہر ہو رہا
ہے۔اس کا جماعت سے تعلق نہیں اور رحیمیت کا جلوہ تعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى ( المَآبِدَة :٣)
کے ماتحت ظہور پذیر ہوگا۔کوشش کرو کہ جو نیک کوشش میں مصروف ہے وہ اپنے مطلوب کو حاصل
کرلے۔یعنی اپنی زبان میں احمدیت کی زبان میں یا اسلام کی زبان میں بات کریں تو کوشش کرو کہ
تمہاری نوجوان نسل جو اس لئے پیدا کی گئی ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرے ان کی تربیت
درست ہو اور وہ جو کوشش کر رہے ہیں اس میں تم ان کے مددگار بنو اور ان کا ہاتھ بٹاؤ۔ان کے ساتھ چلو۔ان کی رہنمائی کرو اور ان سے پیار کرو اور ایسا پیار کہ اس دُنیا میں اس سے زیادہ پیارا نہیں کہیں نظر نہ
آئے۔وہ سمجھ جائیں اور یہ حقیقت پہچان جائیں کہ وہ کس غرض کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔یاد رکھو
اپنے مطلوب کو حاصل کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے۔اپنی کوشش اور اپنے بھائی کی مدد اور اس کا ساتھ
دینا۔اس طرح کرنے سے ہم صفت رحیمیت کے مظہر بن جائیں گے اور جماعت کو ایک بنیان مرصوص
یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح بنا دیں گے۔اس لئے نہیں کہ اس سے میں نے یا آپ نے کوئی ذاتی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
فائدہ اُٹھانا ہے بلکہ اس لئے کہ ہم میں سے ہر ایک شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرے اور وہ اس
عظیم ہستی کی عظیم فوج کا ایک سپاہی بن جائے۔جس کے ذریعہ سے دنیا کے گھر گھر میں اللہ تعالیٰ کے
نور کے چراغ روشن ہوئے ہیں اور جن مکانوں کے او پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لوائے حمد لہرایا جانا ہے۔پھر جماعت کو مالکیت یوم الدین کا بھی مظہر بنا ہے۔ہم اس کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ساری جماعت مل کر کوشش کرتی ہے۔اسے ہر وقت سامنے رکھنا چاہئے۔کوئی فیصلہ نفس کے جوش
سے نہیں کرنا چاہئے ہر فیصلہ اللہ تعالیٰ کی منشاء اور اسلامی تعلیم کے مطابق ہونا چاہئے اور اس فیصلہ
سے فضائی فیصلہ مراد نہیں ہے۔اس فیصلہ سے ثالثی فیصلہ مراد نہیں ہے۔بلکہ ہر کام کے کرنے سے
پہلے جو فیصلہ کیا جاتا ہے وہ فیصلہ مراد ہے۔صبح سے لے کر شام تک آپ کا جو وقت گذرتا ہے۔اس
میں آپ اس قسم کے سینکڑوں فیصلے کرتے ہیں۔مثلاً آپ نے بچوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے۔ان میں سے ہر ایک سے بوجہ طبیعتوں کے اختلاف کے علیحدہ علیحدہ سلوک کرنا ہے۔آپ نے یہ
فیصلہ کرنا ہے کہ اگر مثلاً کسی کی بیوی غفلت کر جائے تو غصہ میں نہیں آنا۔پچھلے دنوں مجھے بڑا دکھ
پہنچا جماعت کے ایک کارکن کی بیوی آپا مریم صدیقہ اور منصورہ بیگم کے پاس آئی اور بتایا کہ اُس
کے خاوند نے اسے اتنی بے رحمی سے مارا ہے کہ اس کا سارا جسم نیلا ہوا ہوا ہے۔تم خدا کی طرف اور
اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور اس کے محبوب مہدی کی طرف منسوب ہوتے ہو۔تمہارے
کان میں تو یہ آواز پڑ رہی ہے کہ مالکیت یوم الدین کی صفت کے مظہر ہولیکن اپنے نفس کے جوش
سے ظلم اور وحشت کا مظاہرہ کرتے ہو۔احباب جماعت ایسے لوگوں کے لئے دُعا بھی کریں۔پس مالکیت یوم الدین کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ نفس کے سارے جوش ٹھنڈے ہو جائیں۔سوچو اور غور کرو۔بعض دفعہ جوش آ بھی جاتا ہے۔اس قسم کی کیفیت فطرتی لازمہ ہے۔مثلاً
کہیں جلسہ ہو رہا ہے۔وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دی جارہی ہیں۔ایک وقت
میں غیر ملکوں میں اسلام کے خلاف سخت گندے اعتراض کر دیئے جاتے تھے۔دنیا کے ایک
حصے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی گئی اور گندہ اعتراض کیا گیا اور دنیا کے دوسرے حصہ میں
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی معہود علیہ السلام کو گالیاں دی گئیں اور گندے اعتراضات کر
دیئے گئے۔جہاں بھی یہ اعتراض ہو وہاں ہمارے نفس جوش میں نہیں آنے چاہئیں۔خدا تعالیٰ کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰۱
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
ایک بندے کی روح میں وہ رد عمل پیدا ہونا چاہئے کہ خود خدا کہے کہ میرا بندہ میرا محبوب ہے یہ غلط
قدم نہیں اٹھاتا۔گالیوں میں گالیاں ملا کر گند اور عفونت کی آواز کو ہم نے بلند نہیں کرنا بلکہ گالیوں
کے گندے شعلوں کو اپنے آنسوؤں اور دعاؤں سے بجھانے کی کوشش کرنی ہے۔اس کے لئے ہم
پیدا کئے گئے ہیں۔یہی ہماری زندگی ہے۔یہی ہماری روح ہے اور یہی ہمارا شعار ہے۔اس کے
بغیر تو کوئی زندگی نہیں ہے۔اگر ہم نے قرآن کریم کو چھوڑ دینا ہے۔اگر ہم نے اس سے کوئی پیار
نہیں کرنا۔اگر ہمارے دل میں مہدی معہود کے لئے کوئی پیار نہیں تو کیا کرنا ہے زندہ رہ کر۔اگر
خدا سے دور ہی رہنا ہے تو پھر زندگی کا کوئی مزہ نہیں ہے۔مزہ تو اس میں ہے کہ خدا کہے کہ تکلیفیں
برداشت کرو۔ہم ان تکلیفوں کو برداشت کریں اور ہمیں پتہ یہ لگے کہ ان میں خدا نے ہمارے لئے
سرور پیدا کر دیا ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کسی نے سوال کیا کہ جن لوگوں کو
آپ خدا کے پیارے اور محبوب کہتے ہیں اُن پر دُکھ کیوں آتے ہیں ان پر ابتلاء کیوں نازل ہوتے
ہیں۔آپ چونکہ خود صاحب تجربہ تھے آپ نے مسکرا کر دیکھا اور فرمایا تم ان سے جا کر پوچھوان
ابتلاؤں اور امتحانوں کو (جو دشمن کی نگاہ میں دُکھ اور تکلیف کا موجب ہیں ) دکھ اور تکلیف سمجھتے ہیں
یا ان میں نہایت لذت اور سرور پاتے ہیں۔جب وہ اسے تکلیف ہی محسوس نہیں کرتے تو تم اسے
تکلیف کیوں کہتے ہو۔پس یہ خدا کی چار صفات ہیں جو اصول کے طور پر سورۃ فاتحہ میں بیان ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ
نے انسان کو اس لئے پیدا کیا کہ وہ ان چار صفات کا مظہر بنے اور اپنی زندگیوں پر ان کا رنگ
چڑھائے۔اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایک عملی نمونہ پیش کرنے کے لئے اپنے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو خلق کیا اُن کی اُنگلی پکڑی۔ان کا ساتھی اور دوست بنا۔ان سے پیار کرنے والا بنا۔اُن کو اپنا
محبوب بنایا۔خود ان کا محبوب بھی بنا اور اس طرح گویا ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ اس عالمین کی یا
ان افلاک کی جو غرض تخلیقی تھی وہ پوری ہو جائے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے
سامنے اپنا عمدہ نمونہ پیش کیا اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ
نے اپنی صفات کا مظہر بنانے کے لئے تمہارے سامنے جو نمونہ رکھا ہے۔اس میں کوئی خامی کوئی
کمزوری اور کوئی نقص نہیں ہے۔جو صفات باری کا مظہر اتم اور مظہر اکمل ہے اور وہ ایک کامل اور

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰۲
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
مکمل اسوۂ حسنہ بن کر تمہارے سامنے آیا۔اس اسوۂ حسنہ کے مطابق جو تمہیں قومی دیئے گئے۔تعبد ابدی کے لئے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کے لئے ان کی نشو و نما کو کمال تک پہنچاؤ۔خدا تعالیٰ کی صفات کے حسن و احسان کے جو جلوے خدا کی صفات اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
صفات میں نظر آتے ہیں وہ حسن و احسان کے جلوے تمہاری زندگیوں میں بھی نظر آئیں۔تم رب
بھی بنو خدا کے فضل اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے اپنے اپنے دائرہ استعداد کے اندر اندر اور اس
طرح رحمان بھی بنور حیم بھی بنو اور مالک یوم الدین بھی بنو اور خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے جو دائرہ
مقر ر کیا ہے اس کے اندر رہو گے تو میری رضا کی جنتوں میں میری رضا کے ماحول میں رہو گے۔باہر نکلو گے تو جہنم میں جا پڑو گے۔اس لئے باہر نہ نکلنا۔اپنے اپنے دائرہ میں اپنی زندگی گزارو۔آپ کے سارے پروگرام، آپ کے سارے کام اور سارے فیصلے اور ساری تمنائیں اور دعائیں
اور آپ کی زندگی کے سارے پہلو اسی حقیقت کے غماز ہونے چاہئیں حتی کہ آپ کے آخری لمحات
میں بھی یہ حقیقت نظر انداز نہیں ہونی چاہئے جب کہ انسان موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر
کھڑا ہوتا ہے اور خدائے رحمان سے کہتا ہے یا خدائے رحیم سے کہتا ہے کہ اے خدا اس قسم کی
ہزاروں موتیں بھی آئیں تیری رحمت اور تیرے فضل اور تیرے پیار کے مقابلہ میں یہ موتیں ہمیں
کیسے ڈرا سکتی ہیں موت ہمارا منتہا نہیں۔تیری رضا ہمارا منتہائے مقصود ہے اور تیرے فضل اور رحم
پر منحصر ہے۔اب اس کے بعد میں دعا کروں گا۔کچھ زبانی دعائیہ کلمات کہوں گا اور پھر ہم اجتماعی طور پر
دعا کریں گے۔سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک بڑا ہی مظلوم ہے۔پاکستانی قوم
یا اس کے شہری بڑے ہی مظلوم ہیں اور اس بات کی سب سے بڑی دلیل پچھلے ڈیڑھ دو سال کا
زمانہ ہے۔اس عرصہ میں فساد پیدا کرنے والوں نے فساد پیدا کیا۔مجھ سے جو بھی سیاستدان ملنے
آتے تھے ان سے میں یہی کہا کرتا تھا کہ مجھے تو یہ نظر آ رہا ہے کہ پاکستان کو اس کی حقیقی ماں نہیں
ملی۔کہتے ہیں ایک قاضی کے پاس ایک مقدمہ گیا۔ایک چھوٹا بچہ سال دو سال کا تھا۔اس کی ماں
ہونے کی دعویدار دو عورتیں تھیں۔ایک کہتی تھی میں اس کی ماں ہوں دوسری
کہتی تھی میں اس کی ماں
ہوں۔یہ بچہ مجھے دو اور دونوں کے پاس بڑی مضبوط گواہیاں تھیں۔بیچارہ قاضی بڑا پریشان تھا۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰۳
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
آخر خدا نے اس کے دماغ میں روشنی ڈالی۔اس نے ان عورتوں سے کہا دیکھو ! تم دونوں اس بچے
کی ماں ہونے کی دعویدار ہوا اور گواہیاں ایک جیسی پختہ اور مضبوط ہیں اس لئے میرے لئے تو اب
ایک ہی راہ ہے میں آدمی منگواتا ہوں بچے کو دوحصوں میں کاٹ دیتا ہوں۔ایک حصہ ایک عورت
لے جائے اور دوسرا حصہ دوسری عورت۔اس پر اس بچے کی حقیقی ماں بولی کہ میں اس بچے کی مال
نہیں ہوں۔اس کو سالم رہنے دو اور دوسری عورت کو دے دو۔پس پاکستان کو اب تک حقیقی ماں نہیں ملی ، آری چل گئی۔ملک دوحصوں میں تقسیم ہو گیا۔پھر
بھی کسی کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ ہوا۔یہاں الیکشن ہوئے اور وہ بھی بڑی دیر کے بعد۔ان
الیکشنوں کے دوران غلط باتیں بھی ہوئی ہوں گی۔اس سے انکار نہیں لیکن بحیثیت مجموعی جہاں تک
ہمیں علم ہے ایسی دھاندلیاں نہیں ہوئیں جو سارے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا جواز پیدا کرتی
ہوں۔جب الیکشن ہوئے تو کچھ سیاسی پارٹیوں کو زیادہ نمائندگی ملی اور کچھ کو کم ملی۔جب ملک بٹ
گیا تو پھر مزید حالات خراب ہو گئے۔قتل و غارت ہوا۔ہماری قوم نے دُکھ اُٹھایا یہاں بھی کہنے کو جنگ ہوئی بھی اور عملاً جنگ نہیں بھی
ہوئی۔اس تفصیل میں کیا جاؤں بڑی دُکھ دہ کہانی ہے اور پھر ایسے حالات پیدا ہوئے کہ اس حصہ ملک میں
جس پارٹی کی اکثریت تھی اس کوحکومت مل گئی اور اس حصہ ملک یعنی مشرقی پاکستان میں جو پارٹی اکثریت
میں تھی اس کو حکومت مل گئی۔اب جبکہ جمہوری طریقے پر نمائندگی ملی تھی تو جمہوریت کا تقاضا ہے کہ
پانچ سات سال کے بعد جب دوبارہ انتخاب ہوگا تو جمہوری طریقے پر ووٹ لینے کی کوشش کی جائے اور
اس طرح جس پارٹی کو اکثریت مل جائے وہ حکومت کرے مگر نہیں۔جمہوریت کا نام لے کر غیر جمہوری
اور کند چھری سے جمہوریت کی گردن کاٹنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔یہاں تک کہ کسی نے یہ نعرہ لگا
دیا کہ گزشتہ عام انتخابات ہی ٹھیک نہیں تھے۔اگر اس طرح نعرہ لگانے سے صحیح انتخابات بھی غلط ہو جاتے
ہیں اور ٹھیک انتخابات بھی ٹھیک نہیں رہتے تو پھر جو اگلا انتخاب ہوگا۔اس کے خلاف بھی یہی نعرے لگیں
گے پھر تو یہ نعرے قیامت تک لگتے چلے جائیں گے اور ہماری مظلوم قوم دُکھ اٹھاتی رہے گی۔اس لئے بہتر
صورت یہ ہے کہ لوگ چار پانچ سال تک انتظار کریں موجودہ حکومت کو کام کرنے کا موقع دیں۔پھر جب
اگلا انتخاب آئے تو پھر جمہوری طریقے پر انتخاب لڑیں مگر اب حالت یہ ہے کہ لوگ موجودہ حکومت کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰۴
۱۲۸ دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
خلاف گلیوں میں نکل آئے ہیں۔یہ آگ لگانے کی کوشش ہورہی ہے قتل وغارت کا بازار گرم کرنے کی
کوشش ہو رہی ہے۔جمہوریت کے ایک غلط معنی بھی اپنا لئے گئے کہ جمہوریت میں دس آدمیوں کو تو یہ
اجازت ملنی چاہئے کہ وہ دوسرے دس آدمیوں کی دکانوں کو آگ لگا دیں مگر دوسرے دس آدمیوں کو یہ
اجازت نہیں ملنی چاہئے کہ آگ لگانے والوں کے ہاتھ پکڑ لیں یا اُن کو سرزنش کر سکیں۔اب ساری کوشش
یہ ہے کہ مسائل کو آپس میں خلط ملط کر دیا جائے اور ملک کو کسی قسم کا فائدہ نہ پہنچ سکے۔چند مہینے یا چند سال
کی حکومت ہے۔تم حکومت سے ہزار اختلاف کر سکتے ہو اُن کا برملا اظہار بھی کر سکتے ہو۔جمہوریت میں
تمہیں اظہار خیال سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن تم ان کو کام کرنے کا موقع تو دو۔اگر تمہارے نزدیک ایک
سال کے اندرہی ان کی ناکامیاں ظاہر ہوگئی ہیں تو چار سال تک انتظار کرو۔اگر تمہاری بات درست ہے تو
ان کو ایک ووٹ بھی نہیں ملے گا۔پھر تو تمہیں ووٹ زیادہ مل جائیں گے۔تم حکومت بنالینا لیکن صبر کے
ساتھ اور تحمل کے ساتھ کسی کو کچھ عرصہ کام کرنے کا تو موقع دو۔جیسا کہ پچھلے جلسہ سالانہ پر بھی میں نے بتایا تھا ہم پر یہ اعتراض کر دیا کہ احمدی بڑے
بیوقوف ہیں۔کسی نے کہا بڑے دھوکہ باز ہیں۔کسی نے کہا ملک کے بڑے غدار ہیں۔اسلام کا نام
لیتے ہیں اور دہریوں اور سوشلسٹوں کو ووٹ دیتے ہیں۔میں نے اس اعتراض کا جواب دے دیا
تھا۔جواب تو میں نے دے دیا تھا۔ان کا منہ بند کرنے کے لئے۔میں نے انہیں کہا تھا کہ اگر
تمہاری یہ بات سچ ہے کہ ہماری وجہ سے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ ملے اور ان کی حکومت قائم
ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے تو تم صبر سے کام لو۔ہم میں اتنی طاقت ہے کہ ہم ان کو کمیونسٹ بھی
نہیں بنے دیں گے۔خیر یہ تو ایک ایسا جواب تھا جو ان کے منہ بند کرنے کے لئے میں نے دیا تھا
لیکن اللہ تعالیٰ کی اپنی تقدیر چلتی ہے۔مدتوں کی غلط باتیں تو فوراً صحیح نہیں ہو جاتیں۔ابھی پچھلے
دنوں پیپلز پارٹی کا جو کنونشن ہوا ہے۔اس میں بھٹو صاحب نے بڑی وضاحت سے کہا ہے کہ میں
نے کبھی بھی کسی سے کمیونزم کا وعدہ نہیں کیا تھا۔کوئی شخص کھڑا ہو جائے اور بتائے کہ میں نے ایسا
وعدہ کیا تھا مگر کسی کو بولنے کی جرات نہ ہوئی۔پھر جیسا کہ میں نے کل بھی بتایا تھا۔اسلامی سوشلزم کا نعرہ لگایا تھا۔اسلامی سوشلزم ہے کیا ؟
کچھ لوگوں کو اس کا کچھ پتہ ہے اور کچھ کو اس کا کچھ بھی پتہ نہیں ہے لیکن نیت درست ہے۔کمیونزم کا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
نعرہ تو نہیں لگایا گیا۔اسلامی سوشلزم کا نعرہ لگایا گیا ہے۔ہمارا یہ دعویٰ ہے اور ہم کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ہمارا یہ دعویٰ درست ہے کہ قرآن کریم کا نیا علم اس زمانہ سے تعلق رکھنے والا علم او
اس زمانہ کے مسائل کو سلجھانے والا علم حضرت مسیح موعود مہدی معہود کے ذریعہ ہم نے حاصل کیا
ہے۔اس لئے ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ اسلامی سوشلزم کے متعلق رہنمائی کرنا یہ ہمارا کام ہے۔حضرت
مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے کتابیں بھی لکھیں۔لیکچر بھی دیئے۔اپنی تفسیر کبیر میں بہت سی آیات
قرآنیہ کی تفسیر بڑی وضاحت اور تفصیل سے بیان فرمائی ہے اور بتایا ہے کہ اسلامی سوشلزم کا کیا
مطلب ہے۔اسلام ہر انسان کے جو حقوق قائم کرتا ہے اور ان کی ادائیگی کی طرف توجہ دلاتا ہے وہ
کون سے حقوق ہیں۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہمیں بتاتا
ہے کہ انسان کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ وہ اپنی تمام قوتوں کی کمال نشو و نما کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی کی
رضا کو حاصل کرے۔دنیا کے آرام ، دنیا کی سہولتیں، طاقت کو قائم رکھنے کے لئے غذا کا ہونا۔حوادث
زمانہ سے بچنے کے لئے حفاظتی سامان، رہنے کے لئے مکان کا ہونا تعلیمی سہولتیں میتر آنا۔یہ ساری ضمنی
چیزیں ہیں البتہ روحانی ترقیات میں ممد و معاون ہیں۔اس سے ہمیں انکار نہیں۔اس لئے یہ چیز میں بھی
ہمیں ملنی چاہئیں۔خود اسلام یہ کہتا ہے کہ یہ چیزیں ملنی چاہئیں اسلام کہتا ہے کہ ہم نے انسان کے حق کو
قائم کیا ہے۔ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ دنیا میں جب تک ایک شخص بھی ایسا ہے کہ ہمارے قائم کردہ
حقوق اس کو نہیں ملے۔وہ اپنے حقوق کا مطالبہ کر کے سٹرائیکس کی خاطر باہر گلیوں میں آئے یا شرافت
کے ساتھ اپنے گھروں میں بیٹھا رہے۔اس کو اس کا حق ملنا چاہئے اور اگر نہیں ملتا تو دنیا میں کوئی غاصب
اور ظالم امیر آدمی ہے جس نے اس کے حصہ کی دولت بھی اپنے گھر میں سمیٹ رکھی ہے۔قرآن کریم
نے یہ فرمایا ہے بعض دفعہ امیر آدمی ناراض ہو جاتے ہیں۔ہم تمہاری ناراضگی کی پرواہ کریں یا اپنے رب
کی ناراضگی کی پرواہ کریں۔جو حقوق خدا تعالیٰ نے قائم کئے ہیں۔شرف انسانی کے متعلق اور انسان کی
قوتوں کی صحیح اور کامل نشو ونما کے لئے وہ حقوق تو خدا نے قائم کئے ہیں۔میرا یا آپ کا یا کسی اور کا یہ کام
نہیں ہے کہ ان حقوق کو کالعدم قرار دے دیں۔یہ انسان
کا بنایا ہوا کوئی قانون نہیں ہے کہ جیسے ایک
حکومت بناتی ہے اور دوسری آ کر بدل دیتی ہے۔ایک حکومت آج ایک قانون بناتی ہے اور ایک مہینے
کے بعد کہتی ہے غلطی ہو گئی اس لئے وہ قانون بدل دیتی ہے۔اسے تو خدائے علام الغیوب نے اپنی کامل

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰۶
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
حکمتوں کے ساتھ ابدی صداقت اور ہدایت کے رنگ میں قرآن کریم میں شامل کر کے رحمۃ للعالمین کو
الہام کر کے دنیا میں قائم کیا ہے۔یہ تو قائم ہو گا۔اب زمانہ آ گیا ہے کہ یہ قائم ہو۔جہاں تک کمیونزم پہنچا
یا جہاں تک چین کا سوشلزم پہنچا اسلام اس سے کہیں آگے نکل چکا ہے۔میں نے کئی سیاست دانوں سے
جو بائیں طرف ( یعنی کمیونزم کی طرف جھکے ہوئے تھے کہا ہے کہ ایک مظلوم آدمی نے ایک مزدور نے ،
ایک غریب آدمی نے تمہارا کیا قصور کیا ہے کہ تم باہر نکلے اور سٹیج پر جا کر تم نے یہ تقریر میں شروع کر دی ہیں
کہ تمہاراحق تو سو پیسوں کا ہے لیکن تم پچاس پیسوں پر راضی ہو جاؤ۔قرآن اُسے سو پیسے دیتا ہے لیکن تم
کہتے ہو ہم لیفٹسٹ (Leftist) تمہارے لئے پچاس پیسوں کا انتظام کریں گے۔یہ بات تو ٹھیک نہیں
ہے۔کئی ایک کو یہ بات سمجھ آگئی اور کئی ایک کو مجھ نہیں بھی آتی ہوگی۔تا ہم ہمارا کام اُن کو بتادینا ہے۔میں کہہ یہ رہا ہوں کہ ہمارا ملک جب سے بنا ہے مظلوم ہی چلا آ رہا ہے۔پچھلے دو سال میں تو
ظلم کی انتہا ہوگئی ہے۔بڑا دکھ ہوتا ہے۔میں بلا مبالغہ یہ کہتا ہوں کہ کئی راتیں تو میں سونہیں سکا کتنی
سجیں ایسی آئی ہیں کہ جنہوں نے مجھے سارا دن پریشان رکھا۔اسی جلسہ سالانہ سے پہلے مجھے خیال آیا کہ کیا ظلم ہو رہا ہے اس قوم پر کسی کو آرام سے کام ہی
نہیں کرنے دیتے۔دنیا میں اختلاف ہوا کرتے ہیں۔بھائی بھائی میں اختلاف ہو جایا کرتا ہے
لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوا کرتا کہ بھائی بھائی کی گردن اُڑا دے۔پس میں احباب جماعت سے کہتا ہوں کہ تم پیار سے ، عقل سے ، دلائل سے اپنی بات منوانے
کی کوشش کرو۔اگر تم ایسا کرو گے تو کوئی آدمی نہیں جو تمہاری بات نہ مانے۔تمہاری بات اس لئے
کوئی نہیں سنتا کہ انسانی فطرت سچی بات قبول کر لیتی ہے اس لئے کہتے ہیں کہ ان کی بات ہی نہ سنو۔اسی لئے کفار نے کہا کہ جب قرآن پڑھا جائے تو تم شور مچایا کرو تم کہتے ہو مرزائیوں کی کتابوں
کو ہاتھ نہ لگاؤ۔تم ہاتھ لگاؤ، تم پڑھو، تم ہماری غلطیاں نکالو۔مجھ سے جب کبھی کوئی دینی عالم یا
مولوی صاحب ملتے ہیں تو میں تو ان سے یہ نہیں کہا کرتا کہ آؤ میں تمہیں تبلیغ کروں۔بلکہ اس سے کہا
کرتا ہوں کہ اگر میں غلط راستے پر ہوں تو تم مجھے سیدھے راستہ پر ڈال دو۔جب وہ بات شروع
کریں گے تو خود ہی پتہ لگ جائے گا کہ کون حق پر ہے اور کون حق پر نہیں ہے۔اس لئے آپ بھی یہی
کہا کریں۔جو ملے اس سے اس طرح تبلیغ کریں۔آخر ان کے نزدیک ایک احمدی کا یہ حق نہیں ہے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰۷
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
کہ اسے صراط مستقیم دکھائی جائے۔اُس کو راہ راست پر لایا جائے اُس کو سچی باتیں بتاتی جائیں۔اگر احمدی کا یہ حق ہے تو اُن کا یہ فرض ہے کہ وہ یہ باتیں اسے بتائیں۔ہمارے گھروں پر آئیں۔ہمارے ساتھ بیٹھ کر چائے پئیں۔ہمارے ساتھ ملیں۔ہمیں پیار سے اپنی باتیں سنائیں جو بات
ہمیں سمجھ میں نہیں آئے گی ہم ان سے پوچھیں گے کہ یہ مسئلہ ہمیں سمجھ نہیں آیا مثلاً وہ کوئی دلیل دیں
گے۔حیات مسیح کی ہم کہیں گے دیکھو ہمیں یہ مسئلہ سمجھ نہیں آتا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم زندگی گزار نے
کے بعد طبعی وفات پا کر زمین میں مدفون ہوں اور جو اُن سے کہیں چھوٹا تھا اور جو معراج میں کشف آ۔کوئی آسمان نیچے دکھایا گیا تھا۔اُسے آپ آسمان پر زندہ بٹھاتے ہیں اور وہ نبی اور وہ خاتم النبین اور
وہ خاتم المرسلین جس نے اپنے ماننے والوں سے یہ کہا تھا ” اذا تواضع العبد رفعه الله الى
السماء السابعة “ ( کنز العمال جلد ۲ ص ۲۵ مطبع دائرہ معارف حیدر آباد) کہ تم میں سے جو بھی تواضع
اور منکسر المزاجی سے کام لے گا، تکبر نہیں کرے گا اور زمین کی طرف اس کا سر ہمیشہ جھکا رہے گا اس
کا رب اُسے ساتویں آسمان تک لے جائے گا۔یعنی حضرت مسیح علیہ السلام سے بھی چند آسمان اوپر
لے جائے گا۔پس جو بات ہمیں سمجھ نہ آئے وہ ہم اُن سے پوچھیں گے۔آخر ہمارے بھی اسی طرح تم
پر حقوق ہیں جس طرح تمہارے حقوق ہم پر ہیں۔پس شور کرنا اور بلا وجہ اصرار کرنا درست نہیں ہے۔بہر حال اس وقت میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ہم پر یہ اعتراض کر دیا گیا کہ مذہبی جماعت کہلانے
کے باوجود یہاں کمیونزم کو غالب کرا دیا اور اُن کے حاکم بننے کے سامان پیدا کر دیئے مگر دنیا نے
دیکھ لیا کہ یہ اعتراض غلط تھا۔ہم حکومت کو صحیح مشورہ دیتے ہیں۔دنیا کی دوستیوں کی طرح تو
حکومت سے تعلق نہیں ہوتا لیکن ہم اُن کو بتاتے رہتے ہیں کہ قرآن کریم کی یہ تعلیم ہے۔میں نے
بتایا تھا کہ ایک کتاب ”اسلام غرباء اور یتامیٰ کا محافظ جو قرآن کریم کی آیات کی تفسیر ہے وہ
حکومت کے نمائندوں تک پہنچائی گئی ہے۔آپ بھی اپنے دوستوں کو دیں۔یہ ملک اور اس ملک
کے حالات ہم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی دعاؤں میں ایک بڑا حصہ اُن کا بھی رکھیں۔بہت
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کی قسمت کو سنوارے اور ملک کے اندر جو نا سمجھ دوست ہیں اُن کو سمجھ
عطا کرے اور جو سمجھدار ہیں اُن کی فراست کو اور بھی زیادہ تیزہ کر دے اور ہر فرد کو یہ توفیق دے کہ
ہر دوسرے کی خدمت کے لئے انتہائی کوشش کرے۔اگر ہر شخص ہر دوسرے شخص کی خدمت کرے
اہر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰۸
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔اختتامی خطاب
کروڑ کی آبادی میں پانچ کروڑ ننانوے لاکھ نانوے ہزار نو سو ننانوے (۵٬۹۹,۹۹,۹۹۹)
آدمی تو اس کے خادم بن سکتے ہیں اور اگر ہر شخص اپنی ہی خدمت کرے اور دوسرے کا خیال نہ
رکھے تو وہ بیچارا اکیلا ہی خادم ہے۔پس ہر دوسرے شخص کی خدمت کرنا خدمت کے مواقع اور
دروازے پیدا کر دیتا ہے۔اس حقیقت کو بھولنا نہیں چاہئے۔اس حقیقت کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے
بے نفس اور بے لوث خدمت کرنا چاہئے۔کسی سے کچھ نہ مانگیں۔دینے والا تو خدا ہے۔وہ بہت
کچھ دے دیتا ہے۔کل میں نے بتایا تھا تھوڑی سی چیز ہم نے دی تھی۔اللہ تعالیٰ نے اس کا بہت بڑا
نتیجہ نکالا۔میرے سامنے ہمارے مبلغ آتے ہیں۔میرے پیارے بچے میرے ہاتھ پر بیعت
کرنے والے میں ان کو یہی کہا کرتا ہوں دیکھو ہم ایک دھیلہ خرچ کرتے ہیں اور ایک ہزار گنا بڑھ
کر اس کا نتیجہ نکل آتا ہے اور یہ بات ثابت کرتی ہے کہ یہ ہماری محنت اور قربانی کا نتیجہ نہیں ہے۔بلکہ یہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ ہے۔ورنہ یہ دھیلہ تو دنیا بھی خرچ کرتی ہے لیکن اُن کا اتنازیادہ
اور غیر معمولی نتیجہ کیوں نہیں نکلتا۔صرف اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اُن کے ساتھ نہیں ہوتا۔پس
دُعائیں کرو کہ جہاں تک دنیوی برکات کا سوال ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ اس قوم کو عطاء فرمائے اور
یہاں ہمارے ملک میں بھی کوئی آدمی ایسا نہ رہے جس کو کوئی دُکھ اور پریشانی ستارہی ہو۔اسی طرح
ساری دنیا میں بھی ایک امن کی فضا پیدا ہو جائے اور اللہ تعالیٰ دُنیا کو عقل عطا فرمائے۔بڑی دُعا
آج کل یہی کرنی چاہئے۔اس کے علاوہ یہ دراصل پہلی دُعا کو نمایاں کرنے کے لئے اس کا پہلے ذکر
کر دیا ہے۔ورنہ یہ دوسری دعا کا حصہ ہے۔غلبہ اسلام کے لئے دعائیں کرنا مقصود ہے۔غلبہ اسلام
مقدر ہے۔غلبہ اسلام کے لئے جس قدر اموال کی ضرورت ہے غلبہ اسلام کے لئے واقفین زندگی
کی ضرورت ہے۔غلبہ اسلام کے لئے جس قدر مادی ذرائع کی ضرورت ہے۔غلبہ اسلام -
لئے جس قدر اثر و رسوخ کی ضرورت ہے۔وہ ہمارے پاس نہیں بلکہ اس کا کروڑواں اربواں
بھی نہیں ہے اور ہمیں خدا نے یہ فرمایا کہ باہر نکلو اور غلبہ اسلام کے لئے اپنے گھروں اورا
رشتہ داروں کو چھوڑ دو اگر ہم بحیثیت جماعت پوری کی پوری کوشش کریں تب بھی نا کافی ہے۔محض
نا کافی نہیں بلکہ کافی کوشش کا اربواں حصہ بھی نہیں ہے اس لئے ہمارے خدا نے ہمیں یہ فرمایا ہے
کہ تمہاری جتنی طاقت ہے اتنا تم لے آؤ۔غلبہ اسلام کے لئے جتنی طاقت کی ضرورت ہے۔وہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی