ہم دولت مند ہیں اس لئے کہ ہمارے پیسے میں اللہ تعالی نے بڑی برکت ڈالی ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱۷
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
ہم دولت مند ہیں اس لئے کہ ہمارے پیسے میں
اللہ تعالیٰ نے بڑی برکت ڈالی ہے
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔یہ دھند یہ برفانی ہوائیں اور طوفان بادوباراں دُنیا والوں کو دُنیا کے کاموں سے نہیں روکتے
تو وہ جو اللہ تعالیٰ کے سپاہ ہیں اور جنہوں نے غلبہ اسلام کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کیا ہے وہ
اس موسم کی خرابی سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے یا اپنے گھروں میں بیٹھ سکتے یا نیکی کی باتیں سننے سے
محروم رہ جاتے ؟ سردی بہت ہے اور سردی کی عادت کم ہے۔کیونکہ اس علاقہ میں سردی اتنی نہیں
پڑتی لیکن اس آتش محبت کی وجہ سے جو ہماری روحوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بھڑ کائی ہم
نے اس طوفانی اور برف کی طرح سرد موسم کی پرواہ نہیں کی اور بعض لوگوں کے خیالات کے خلاف
اور اُن کی توقع کے خلاف اللہ تعالیٰ نے اس جلسہ کو ہر رنگ میں کامیاب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو
بھی اس کی احسن جزاء دے۔وہ بشارتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو ملی ہیں وہ ایک
یا دو یا تین بشارتیں نہیں۔ایسی بشارتیں ہیں جنہوں نے ساری دُنیا کو اپنے احاطہ میں لیا ہوا ہے اور
جن سے آنے والی نسلیں (اگر وہ اپنے مقام کو نہ بھولیں ) قیامت تک حصہ دار ہیں۔ان بہت سی
بشارتوں میں سے ایک بشارت یہ دی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔” میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی
کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گئے
تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹)
چنانچہ دنیا کے کونے کونے میں اس علم اور اس معرفت کی مثالیں ہمارے سامنے آتی ہیں۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱۸
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطا۔ہمارے نوجوان مجاہد جو اس وقت مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں اُن کا واسطہ بسا اوقات ایسے
معاندین اسلام سے بھی پڑ جاتا ہے کہ ظاہری علوم کے لحاظ سے ان کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں
لیکن اللہ تعالی علاوہ بنیادی اجتماعی برکت کے اس وقت انفرادی برکت کے طور پر بھی ان کی مدد
کے لئے آسمانوں سے فرشتوں کو بھیجتا اور ایسے جواب سکھاتا ہے جو مخالف کا منہ بند کر دیتے ہیں اور
اُسے لاجواب کر دیتے ہیں۔خدا نے آسمانوں پر یہی فیصلہ کیا کہ اسلام کے دلائل دنیا کے ہر قسم
کے دلائل پر فوقیت حاصل کریں اور اس نے جماعت احمدیہ کو اس کی توفیق عطا کی کہ وہ ان برکتوں
سے مالا مال ہوں۔اس وقت میرے سامنے اکثریت زمینداروں کی ہے۔مجھے ایک واقعہ یاد
آیا۔ایک مرتبہ جب میں بچہ تھا۔جلسہ کے دن تھے۔میں اتنا چھوٹا بچہ تھا کہ میری ڈیوٹی لگائی بھی
گئی تھی اور نہیں بھی لگائی گئی تھی۔یعنی حضرت میر محمد اسحاق صاحب نے میری ڈیوٹی اپنے ساتھ
اپنے دفتر میں لگالی تھی کیونکہ میری عمر ایسی نہ تھی کہ صحیح طور پر جلسہ کے رضا کار جو کام کرتے ہیں وہ
میں کرسکوں وہ مجھ سے چھوٹے موٹے کام لیتے رہتے تھے۔تاکہ میرے دل میں ایک تو بشاشت
پیدا ہو کہ میں نے جلسہ سالانہ کے کاموں میں ایک حقیر سی کوشش کی ہے اور دوسرے عادت پڑے
اور تجربہ حاصل ہو۔ایک شام رات کو کام سے فراغت کے بعد مجھ سے کہنے لگے اس وقت لوگ
اپنے کھانے سے فارغ ہو گئے تھے۔قادیان میں اس قسم کی سردی قریباً ہر جلسہ پر ہوتی تھی۔پاکستان بننے کے بعد اب ہمیں اُس سردی کی عادت نہیں رہی۔بہر حال وہ مجھ سے کہنے لگے
(مدرسہ احمدیہ کے ان کمروں میں جہاں افسر جلسہ سالانہ کا دفتر بھی تھا ) دیکھ آؤ کسی کو کوئی تکلیف نہ
ہو اور پھر مجھے آکر رپورٹ کرو۔اس وقت مجھے پتہ لگا کہ احمدی دوست اپنے ساتھ ایک
دوست کو بھی لائے ہوئے تھے۔جو ابھی احمدی نہ تھا اور آپس میں وہ تبادلہ خیال کر رہے تھے تو ایک
موقع پر ہمارا احمدی نوجوان جو خود طالبعلم تھا اُسے جواب
سمجھ نہیں آیا۔اُس نے کہا ٹھہرو میں ابھی
رکسی عالم کو لے کر آتا ہوں اور وہ تمہیں اس کا جواب دے کر تمھاری تسلی کروا دے گا۔وہ نکلا اور
ساتھ والے کمرہ میں گیا۔اُس نے دیکھا کہ ایک سفید پگڑی پہنے لمبی داڑھی والا صاف ستھرے
کپڑے پہنے ہوئے اور چہرہ پر اسلام اور احمدیت کا نُور لئے ایک شخص بیٹھا ہے۔وہ سمجھا کہ یہ
بزرگ کوئی بہت بڑا عالم یا مولوی ہے۔وہ کہنے لگا کہ ایک مسئلہ حل نہیں ہو رہا آکر اسے حل
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱۹
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
کر دیں۔اُس نے کہا چلو وہ اُس کے پاس آیا اور اُس بی اے کے طالب علم کی اُس نے اُس
جواب سے جو اللہ تعالیٰ سے سیکھ کر اُس شخص کو دیا تسلی کروا دی اور وہ وہ شخص تھا جو ایک زمیندار
تھا اور اپنے دستخط بھی نہیں کر سکتا تھا لیکن جب فرشتے آسمانوں سے نازل ہو کر علوم روحانی اور
علوم دنیاوی سکھاتے ہیں تو وہ یہ نہیں تلاش کیا کرتے جن کو دستخط آتے ہیں صرف انہیں کے پاس
پہنچیں۔وہ یہ دیکھا کرتے ہیں کہ جن کے دل میں تقویٰ کی شمع روشن ہو اور جن کے اندر یہ جوش
اور جذ بہ ہو کہ وہ اسلام کے ایک مجاہد کی حیثیت سے اسلام کی فوقیت کو ثابت کر کے دکھا دیں گے۔اُن کے پاس اللہ تعالیٰ کے فرشتے آتے اور آسمانی علوم ان کو سکھاتے اور دشمن کو لاجواب کر دیتے
ہیں یہ ایک بہت بڑی بشارت ہے جس کی ابتدا ہر لحاظ سے ہو چکی۔اسی سال ہمارے ملک کی
یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ مضامین میں احمدی بچے یا بچیاں ساری یونیورسٹی میں فرسٹ
آئے۔اسی سال ہمارے ربوہ کے کالج میں ایم ایس سی فزکس ( جو مضمون کے لحاظ سے بھی ایک
مشکل مضمون ہے اور ایم ایس سی کے امتحان کے لحاظ سے بھی ایک اونچا امتحان ہے ) کے امتحان
میں ہمارے ایک بچے نے یونیورسٹی میں آج تک جو سب سے زیادہ نمبر لئے گئے تھے اُس سے بھی
زیادہ نمبر لئے اور ربوہ کے سارے کے سارے طلبہ جو اس امتحان میں شامل ہوئے انہوں نے
فرسٹ ڈویژن لی اور خالی فرسٹ ڈویژن نہیں لی بلکہ وہ سارے کے سارے (سات یا آٹھ جتنے
بھی تھے ) وہ یونیورسٹی میں پہلے سترہ طلبہ جنہوں نے سب سے زیادہ نمبر لئے تھے اس فہرست میں
تھے۔اللہ تعالیٰ اس رنگ میں بھی فضل کر رہا ہے۔میں نے بتایا کہ جو علم روحانی سے فائدہ اُٹھا
کر اور علم کلام کے مقابلہ میں ساری دنیا میں آج اسلام کا علم کلام پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان
کے ذریعہ سے اسلام کی برکت ثابت کرتا ہے اور اس پیشگوئی کو پورا کرتا ہے کہ میں تیرے فرقہ کو
اس قدر علم اور معرفت میں کمال عطا کروں گا کہ وہ سب کا منہ بند کر دیں گے لیکن جب ہم
غور کرتے ہیں تو ہمیں کچھ افسوس بھی ہوتا ہے۔یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جن علوم
یہ اللہ
اور معرفت کے خزانوں کے دروازے ہمارے لئے کھولے ہیں ہم میں سے کم ہیں جو ان سے
فائدہ اُٹھا کر دنیا کی طرف ان خزانوں کو لے کر جائیں اور کوشش کریں کہ دنیا بھی ان خزانوں میں
حصہ دار بنے۔بہت کم یہ کوشش ہو رہی ہے اور اس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے کہ دنیا دارد نیوی
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
وحصوں پر
۶۲۰
سائنس پر انحصار کر کے اور نئی نئی ایجادات کر کے اسلامی تعلیم اور قرآن کریم کی تعلیم پر کس کس قسم
کے اعتراضات کر رہے ہیں۔ان کا جواب دینا چاہئے۔آج عیسائیت کا دجل ساری دنیا میں پھیلا
ہوا ہے۔تو جہاں تک عیسائیت کا سوال ہے یہ صحیح ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے بنیادی طور
پر ان کے منہ بند کر دیئے ہیں لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ جب وہ بنیادی حدود کو تو ڑ کر تفاصیل میں جاتے
ہیں تو یہ نہیں کہ کوئی ان کا منہ بند کرنے والا نہیں بلکہ یہ ہے کہ ہم احمدیوں کو ان کے منہ بند کرنے کی
طرف اتنی توجہ نہیں ہے جتنی کہ ہونی چاہئے۔بہر حال اس سلسلہ میں کچھ کام ہوتا رہتا ہے۔یہ کام
پر مشتمل ہے۔ایک تو وہ مضامین ہیں جو ہمارے اخبارات اور رسائل وغیرہ میں چھپتے
رہتے ہیں اور ایک وہ کوششیں جن کے نتیجہ میں کچھ کتابیں مارکیٹ میں فروخت ہونے کے لئے
آجاتی ہیں۔ہمیں ان کی طرف توجہ دینی چاہئے اور جس حد تک ممکن ہو ان کتب سے استفادہ کرنا
چاہئے۔کچھ تو پرانے اخبار ہیں اور بڑے مفید اخبار ہیں۔الفضل ہے جو ہمارا مرکزی اخبار ہے
اور ہماری جماعت کا ترجمان ہے لیکن اس کی اشاعت بھی اتنی نہیں جتنی آج ہونی چاہئے۔جتنی آج میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ جتنی آج سے پچاس سال قبل جماعت احمدیہ کی جس قدر
مالی قربانیاں تھیں اس کے مقابلہ میں آج جس قدر قربانیاں ہیں اُسی نسبت سے اُس وقت جتنا
الفضل چھپتا تھا آج اُسی نسبت سے زیادہ چھپنا چاہئے۔لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔اس کی طرف ہم توجہ
دلاتے ہیں اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے لیکن اتنا نہیں جتنا ہونا چاہئے۔احمدی دوست اس طرف توجہ
نہیں کر رہے۔اب تو بڑا ہی نازک وقت آچکا ہے۔جیسا کہ آپ انشاء اللہ تعالیٰ اسی کی توفیق سے کل
نئے منصوبہ کے متعلق اور اس کی ضرورت اور اہمیت کے متعلق کچھ سنیں گے اس کے لیے کل کا انتظار
کریں اللہ نے توفیق دی، اس پر ہی بھروسہ ہے، تو وہ اعلان ہوگا۔لیکن یہ تو میں ہر وقت کہوں گا کہ
ہم ایک نہایت ہی نازک دور میں اور ہم اپنی زندگی کے ایک نہایت ہی اہم دور میں داخل ہو چکے
ہیں اور اس وقت جو ذمہ داریاں جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالی گئی ہیں جب سے حضرت آدم کی
پیدائش ہوئی اس قسم کی اور اتنی اہم ذمہ داریاں کسی قوم پر نہیں ڈالی گئیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اُمت محمدیہ پر جو ذمہ داریاں ڈالیں یہ انہیں کی انتہا ہے۔کیونکہ وہی (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے
سر چشمہ اُن سارے منصوبوں کا جو ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے لئے جاری کئے گئے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲۱
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
لیکن جس طرح جنگ شروع ہوتی ہے تو اُس کا ابتدائی دور ایک اور مشکل کا ہوتا ہے۔جب وہی
جنگ اپنی انتہا کو پہنچتی ہے تو اس کی شکل ہی بدل جاتی ہے۔گذشتہ عالمگیر جنگ میں جب اتحادیوں
نے جوابی حملہ کیا تو انہوں نے یورپ پر کچھ فوجیں اُتاری تھیں۔وہ چیز ہی کچھ اور تھی جس وقت
اُنہوں نے جنگ جیتنے کے لئے حملہ کیا اپنے آپ کو یورپ میں مضبوط کر کے یہ فیصلہ کیا کہ اب
آخری ہلہ بول کر یہ جنگ جیت لینی چاہئے۔اُس وقت ان کی حالت ہی کچھ اور تھی آپ اُس دور
میں داخل ہو چکے ہیں جب اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا کہ شیطان کو جو ڈھیل دی گئی تھی ) کہ جب خدا
نے شیطان سے کہا انسانی زندگی میں تجھے قیامت تک ڈھیل دی جاتی ہے ) وہ آخری وقت کہ
جب اُس کی ڈھیل کا زمانہ ختم ہو رہا، اُس آخری زمانہ میں ہم داخل ہو چکے ہیں۔شیطان نے بھی
سوچا تھا کہ وہ خدا تعالیٰ کے دین پر ایک بھر پور وار کرے اور اللہ تعالیٰ نے یہ منصوبہ بنایا کہ شیطان
کو اور شیطانی لشکروں اور شیطانی طاقتوں کو اور ان ظلمات اور اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا
جائے اور اُس کام کے لئے آپ کو چنا اور آپ کو پیدا کیا گیا ہے۔پس اس دور میں بڑی ذمہ داریاں
ہیں۔اس چیز کو سمجھیں اللہ تعالیٰ آپ سے جو چاہتا ہے اور جس چیز کا آپ سے مطالبہ کرتا ہے جن
قربانیوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے جس قدر پیار کا ہمیں وعدہ دیا ہے اور جس قدر کا میابیاں
ہمارے لئے مقدر کیں اور ہمیں بتایا کہ یہ تمھارا انتظار کر رہی ہیں۔اگر ہم ان باتوں کو سمجھیں تو دنیا
کی ہر چیز کو بھول جائیں اور صرف اس ذمہ داری کو ہم اپنے سامنے رکھیں۔بہر حال علمی میدان
میں جو کوششیں ہیں ان کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔رسائل ہیں۔انصار اللہ ، الفرقان ،
خالد تنفيذ الاذھان ، مصباح اور اس کے علاوہ کچھ پرانی کتب ہیں۔جو اہم اور ضروری ہیں ان کی
خریداری کی طرف ہمیں توجہ دینی چاہئے اور کچھ کتابیں ہمارے سامنے آئیں ہیں ایک پرانی
کتاب تبلیغ ہدایت مصنفہ محترم حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ اسی طرح
66
ان کی تصنیف الحجّةُ البالغه ‘اور پھر جناب مودودی صاحب کے رسالہ ختم نبوت پر علمی تبصرہ
قاضی محمد نذیر صاحب کا اور ٹروتھ پریویلز (Truth Prevails قاضی محمد نذیر صاحب
کی اور کتاب ” بنتِ رسول کا حق وراثت پر تبصرہ اور مسئلہ فدک کا حل“۔پھر تحریک پاکستان
میں جماعتِ احمدیہ کا کردار مولوی دوست محمد صاحب کی بائیل کی الہامی حیثیت
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲۲
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
قاضی محمد نذیر صاحب کی۔" مسیح الدجال اور یاجوج و ماجوج کا ظہور ، مصنفہ مولوی
محمد اسد اللہ صاحب قریشی کا شمیری " تفسیر صغیر کے بیمثال معنوی لغوی اور ادبی کمالات مصنفہ
مولوی دوست محمد صاحب اور Jesus son of Mary‘ ڈاکٹر قاضی برکت اللہ صاحب
حال امریکہ کا ایک مقالہ ہے اور قریشی لطیف صاحب کی بار امانت اور سادہ نظمیں“۔”یا درکھنے کی
باتیں اور شمائل احمد مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی۔" حضرت بابا نانک صاحب کا مقدس چولہ
گیانی عباداللہ صاحب کی اور بھی کچھ کام کی کتابیں ہیں ان کی طرف توجہ دیں۔ان سے فائدہ
اُٹھا ئیں۔جو بچوں والے ہیں وہ اپنے بچوں کے لئے خریدیں اور دیکھیں کہ وہ ان سے فائدہ
اُٹھا ئیں۔دوسری بات فضل عمر فاؤنڈیشن کے متعلق ہے۔۱۹۶۶ء میں یعنی آج سے تقریباً سات
سال قبل فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام سے اس مجلس کا اجراء ہوا تھا اور ۱۹۶۶ء میں اس لئے اس کا
اجراء ہوا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے وصال کے بعد جماعت کے ایک حصہ کے دل میں
یہ خیال پیدا ہوا کہ آپ کے نام پر فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ایسوسی ایشن قائم کی جائے اور
جماعت اس میں مالی قربانی دے اور آپ کے نام سے تعلق رکھنے والے بعض کام کئے جائیں۔اس میں جماعت نے بڑے پیار سے حصہ لیا اور پاکستان کی جماعتوں نے ساڑھے چوبیس لاکھ روپہ
اس کے لئے بطور چندہ کے ادا کیا اور بیرونِ پاکستان نے قریباً ساڑھے بارہ لاکھ روپیہ اس کے
لئے ادا کیا۔اس عرصہ میں فضل عمر فاؤنڈیشن نے اپنے طریق کار کے مطابق بہت سا روپیہ
منافع کی کمپنیوں میں لگا دیا جن کے ڈیویڈنڈ (Dividend) ملتے ہیں اور گزشتہ سات سال میں
پاکستان میں قریبا ساڑھے آٹھ لاکھ روپیہ نفع ملا اور بیرونِ پاکستان میں قریبا اڑھائی لاکھ روپیہ فع
حاصل ہوا۔اس کے مقابلہ میں اِس عرصہ میں اخراجات چار لاکھ چوہتر ہزار روپے ایک اور
دولاکھ تہتر ہزار روپے ایک اور بیرونِ پاکستان میں خرچ نو ہزار روپے ہوا۔ایک تو جو آپ
نے صدرانجمن احمدیہ کے دفاتر کے پہلو میں لائبریری کی جو خوبصورت عمارت دیکھی ہے وہ
فضل عمر فاؤنڈیشن نے اپنے خرچ کی بنا پر شاید ساری کی ساری یا بہت حد تک اسے فرنشڈ
(Furnished) کر کے جماعت کے سپرد کر دی کہ اس میں لائبریری رکھی جائے۔جب اس کا
افتتاح ہوا اور مجھے اللہ تعالیٰ نے اس کے افتتاح کی توفیق دی تو وہاں میں نے دیکھا کہ جتنے عرصہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲۳
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
میں لائبریری کی یہ عمارت اس خیال کے مطابق تیار ہوئی کہ ہمارے پاس مناسب اور مناسب
وسعت والی لائبریری موجود نہیں اس لئے وہ بنائی جائے اس کو شاید ڈیڑھ دو سال لگے ہوں گے تو
وہ بھی دونوں لحاظ سے چھوٹی ہو گئی۔جو کتا بیں موجود ہیں اس کے لحاظ سے بھی وہ ایسی نہیں کہ بڑی
وسعت اس میں ہو سکے اور جو ہماری ضرورت ہے اس کے لحاظ سے تو وہ بہت چھوٹی ہے۔پھر
وہیں میں نے اعلان کیا تھا کہ یہ عمارت تو ایک حصہ بن جائے قرآن کریم کی مختلف زبانوں میں
تراجم کی جلدیں ہیں یا مختلف تفسیریں ہیں یا قرآن کریم کے مضامین یعنی خاص قرآن پر جو ہیں
ویسے تو ساری دنیا کے علوم پر قرآن کریم نے احاطہ کیا ہوا ہے۔لیکن وہ علیحدہ مضمونوں میں آجاتے
ہیں لیکن مجموعی طور پر قرآن عظیم کے متعلق ایک انسان جو کوشش قلیل کرتا ہے وہ یہاں آ جائے اور
باقی علوم کے متعلق کتا ہیں ( جب آپ نے ساری دنیا کا منہ بند کرنا ہے تو ساری دنیا کے علوم کے
متعلق پایہ کے مانے ہوئے مصنفین کی کتابیں موجود ہونی چاہئیں ) اس لائبریری کے عقب میں
بعض اور مقاصد کے مد نظر کچھ زمین چھوڑی گئی تھی واللہ اعلم اب بھی وہ لائبریری کو ملتی ہے یا
کسی اور کام آتی ہے بہر حال مجھے خیال پیدا ہوا کہ ممکن ہے وہاں لائبریری بن جائے۔پس وہ
ایک اچھی عمارت جس پر چارلاکھ چوہتر ہزار روپیہ خرچ ہوا ہے وہ فضل عمر فاؤ نڈیشن نے جماعت
کو دے دی۔اس طرح بعض دوسرے کاموں پر ان کا خرچ ہوا اور اب کچھ عرصہ سے روپیہ پڑا ہوا
ہے اور انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کہاں خرچ کریں۔جماعت نے تو وہ روپیہ قربانی کر کے دیا ہے
اور رکھ چھوڑنے کے لئے نہیں دیا۔بلکہ اس لئے دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے دین اور اس کی مخلوق کو اس
سے فائدہ پہنچے۔دو چار تجاویز زیر غور تھیں لیکن غور کے بعد انہیں رڈ کرنا پڑا اور دو ایک تجاویز اب
زیر غور ہیں۔امید ہے انشاء اللہ یہ روپیہ پڑا نہیں رہے گا بلکہ اسے برکت کے دھاروں میں چالو کر
دیا جائے گا۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام علمی تصانیف کے سالانہ انعامی مقابلہ کے لئے
۱۹۷۲ء میں پانچ مقالے موصول ہوئے۔کچھ موصول ہوئے اور کچھ کے او پر فیصلے ہو گئے اور ان کو
انعام مل گیا۔پہلا انعام ایک ہزار روپے کا ہے جو ہر مقالے کو علیحدہ علیحدہ عنوانوں کے ماتحت ملتا
ہے لیکن بہت کم ہمارے نوجوانوں نے اس طرف توجہ کی اور بہت کم انعام اُنہوں نے حاصل کیا۔انعام تو کوئی غرض نہیں۔یہ تو ہم نے ایک راہ نکالی تھی کہ ہمارا تعلیم یافتہ نو جوان وہ دین کا سپاہی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲۴
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
-------
اس سرحد پر بھی لڑنے کے لئے تیاری کرے گا کہ جو دوسروں کے اعتراضات اسلام پر ہیں اور خدا
اور رسول کے متعلق وہ نا سمجھی کی باتیں کرتے رہتے ہیں ان کے جوابات مختلف مضامین کے ماتحت
وہ نو جوان دے گا لیکن اس طرف ہماری جماعت بہت کم توجہ کر رہی ہے۔میرے خیال میں اس
وقت ہزاروں کی تعداد میں ہمارے پاس ایم ایس سی اور ایم اے اور اس سے بالا تعلیم والے
احمدی موجود ہیں اور بی اے یا بی ایس سی کو لیا جائے یا سکول ٹیچر ز (بی ایڈ وغیرہ) ان کے اندر علمی
مذاق پیدا ہونا چاہئے۔ان کو خدا تعالیٰ نے اس کی استطاعت عطا کی ہے کیونکہ وعدہ تھا اور خدا
اپنے وعدوں کے خلاف نہیں کیا کرتا۔لیکن ایک شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ اپنے مُلک میں
سب سے اچھا تیراک بن سکے لیکن وہ تیرنا نہ سیکھے تو اس ملک کو ایسے تیراک سے تو کوئی فائدہ نہیں
پہنچے گا اور نہ اللہ تعالیٰ پر اس کے دل میں یہ اعتراض پیدا ہوسکتا ہے کہ تو نے مجھے استعداد ہی نہیں
دی ورنہ میں اس میدان میں بھی دنیا کو آگے نکل کر دکھاتا۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے تو استعداد دی مگر
اُس نے اس استعداد سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کی۔اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا اور نہ وہ اپنی
طاقتوں میں کمزور ہے کہ کمزوری کی وجہ سے وہ وعدہ پورا نہیں کر سکا۔نہ وہ وعدہ خلافی کی صفت
اپنے اندر رکھتا ہے کہ کوئی کہہ سکے کہ طاقت بھی رکھتا ہے لیکن اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔وہ تو سبحان
اللہ ہر قسم کے عیب اور کمزوری سے پاک ذات ہے۔تمام قدرتوں کا مالک ہے اس نے کہا ہے کہ
میں نے جماعت احمدیہ کے ذہن کو ساری دنیا پر غالب آنے کے لئے بنایا۔اگر جماعت احمدیہ کا
ذہن علمی میدان میں ساری دنیا پر غالب آنے کے لئے کوشش ہی نہ کرے تو وہ ناشکرے کہلائیں
گے۔وہ جاہل نہیں کہلائیں گے۔وہ نا اہل نہیں کہلائیں گے وہ ناشکرے کہلائیں گے کہ خُدا نے
ایک طاقت انہیں دی لیکن اس سے اُنہوں نے فائدہ ہی نہیں اُٹھایا۔پس اس طرف ہمیں توجہ دینی
چاہئے۔ہزاروں نوجوان ہیں اور پانچ سات مقالے دے کر آپ اس ذمہ داری سے عہدہ برآ
نہیں ہو سکتے۔میں تو حیران ہوں۔ہمارے پاس ہر مضمون کے متعلق پانچ سوسات سو کے مقالے
آنے چاہئے تھے۔جو متحن بنتے اُن کو بھی پتا لگے کہ احمدیوں کے دماغ کس طرح علم کی رفعتوں پر
پرواز کرتے ہیں۔بہر حال اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہ بڑی
ضروری بات ہے حضرت فضل عمر مصلح موعودؓ کی سوانح پر چار پانچ سال سے ایک کتاب کی تیاری
----
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲۵
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
ہو رہی ہے چار پانچ سال سے کچھ انتظام بدلے کچھ ذمہ داریاں بدلیں۔اس وقت یہ کام مکرم
مرزا طاہر احمد صاحب کے سپرد ہے اور فضل عمر فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق پہلا حصہ مرتب ہو
چکا ہے اور اُمید ہے کہ شوریٰ تک شائع کر دیا جائے گا۔دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ فضل عمر فاؤنڈیشن کو
اپنے اس روپیہ کو جو خدا تعالیٰ کی ایک نعمت ہے ایسے کاموں پر خرچ کرنے کی جلد تو فیق عطا کرے کہ
جو کام اللہ تعالیٰ کی مزید نعمتوں اور فضلوں کو جذب کیا کرتے ہیں۔ہر سال ہی جماعت اپنے ان بھائیوں کا خیال رکھتی ہے جنہیں دنیوی لحاظ سے بعض تکالیف
ہوں اور بعض ضرورتیں لاحق ہوں۔یہ درست ہے کہ جتنی ضرورت ہے اس کے مطابق اس وقت
جماعت احمدیہ کو بھائیوں کے کام آنے کی بساط اور طاقت خدا نے ابھی نہیں دی کل کو دے گا اور
ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں گی اور یہ بھی صحیح ہے کہ بعض لوگ اپنی ضرورتوں کا اندازہ بھی غلط
لگا لیتے ہیں۔مثلاً ایک شخص ہے نوجوان ہے اُس نے شادی کروانی ہے اور وہ واقف زندگی ہے اور
غریب گھرانے کا بچہ ہے۔نہ گھر میں دولت ہے نہ اُس نے دولت کی کوئی پرواہ کی۔اُس نے اپنی
زندگی وقف کر دی اب شادی کا مرحلہ ہے اور اس پر بہر حال کچھ نہ کچھ خرچ ہوتا ہے۔تو اگر وہ اپنا
اندازہ درست کرے اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے تو اُس کے بھی کام پورے ہو جائیں اور ہماری
خواہش بھی پوری ہو جائے لیکن اگر ایک واقف زندگی یہ کہے کہ میں نے شادی کروانی ہے میرے
لئے دس ہزار روپے کا انتظام کر دو تو اس نے غلط اندازہ لگایا اور اگر ہم یہ کہیں کہ ہم ہزار دو ہزار کا
انتظام نہیں کر سکتے تو ہم نے غلط اندازہ لگایا۔خدا تعالیٰ کا فضل ہے ہم غلط اندازے نہیں لگاتے۔جس حد تک ممکن ہو امداد کر دیتے ہیں لیکن بعض دفعہ غلط اندازے لگانے والے بھی ہمارے پاس
آجاتے ہیں۔جو میں نے مثال دی ہے یہ کوئی لمبا چوڑا فرق نہیں۔تو ہمارے احمدی بچوں اور
نو جوانوں سے اس قسم کی غلطی بعض دفعہ ہو جاتی ہے۔جو ابھی ہم میں داخل بھی نہیں ہوئے بعض
دفعہ میرے پاس اُن کا یہ خط آجاتا ہے کہ میں بڑا دکھیا مجھے بڑی مصیبت بڑی مالی تنگی ہے اور سُنا
ہے کہ آپ غریبوں کی بڑی مدد کرتے ہیں۔میں ایک تجارت کرنا چاہتا ہوں مہربانی کر کے بواپسی
خط ایک لاکھ روپیہ مجھے بھجوا دیں اور بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں ( اور ہم حسن ظنی کی داد دیتے ہیں) کہ
ان کے پاس بے تحاشا روپیہ ہے اور یہ اسراف سے بھی نہیں رکیں گے اور دنیا کو خوش کرنے کے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲۶
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
لئے اسراف کر جائیں گے۔حالانکہ ہم دولت مند ضرور ہیں لیکن ہم پیسے والے نہیں ہیں۔ہم پیسے
والے اس لئے نہیں کہ پیسے کے لحاظ سے دُنیا میں ہم غریب جماعت ہیں لیکن ہم دولت مند ہیں!
ہمارے دل اس دولت کے نتیجہ میں خدا کی حمد سے لبریز ہیں۔ہم اس لئے دولت مند ہیں کہ
ہمارے پیسے میں اللہ تعالیٰ نے برکت بڑی ڈالی ہے۔جس کام پر دنیا والوں کے دس روپے خرچ
ہوتے ہیں۔اُس کام پر بعض دفعہ ہماری اٹھنی بھی خرچ نہیں ہوتی۔چونی میں وہ کام ہو جاتا ہے۔مثلاً اس دفعہ برکت دیکھو آپ کو جو خدا تعالیٰ نے ایک زندگی اور ایک رُوح دی ہے وہ ہمارے لئے
برکت کا باعث بن جاتی ہے۔اس مرتبہ سیلاب کی وجہ سے اور کچھ موسم کے حالات کی وجہ سے میرا
یہ خیال تھا کہ ہم قریباً ہر سال ایک سویا سوا سولحاف بنا کر تقسیم کرتے تھے اور ربوہ میں رہنے والوں
میں سے بعض ایسے بھی قربانی دیتے ہیں کہ ایک گھرانے میں میاں بھی اور بیوی بھی کمانے والے
تھے تو انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی لحاف کی ضرورت ہے اور میری طبیعت میں انقباض پیدا ہوا۔لیکن
جب میں نے پتہ کیا تو وہ گھر ماشاء اللہ بچوں کی برکت سے بھرا ہوا ہے اور دس بارہ افراد سونے
والے ہیں تو مجھے پتہ لگا کہ وہ گھر والے تین تین بچوں کو لٹا کر ایک ہی رضائی اُن کے اُوپر ڈالتے
تھے۔تو مجھے شرمندگی ہوئی اور میں نے اُن کے لئے جس حد تک ممکن تھا انتظام بھی کیا لیکن میں
برکت کی مثال آپ کو دے رہا ہوں تو اس مرتبہ میں نے اپنے دفتر سے پوچھا کہ سرد لحافوں پر کتنا
خرچ آئے گا۔انہوں نے کہا چار ہزار چار سو روپے۔مجھے محسوس ہوا کہ یہ زیادہ ہے۔میں نے کہا
پچھلے سال کیا خرچ آیا تھا۔کہنے لگے بائیں تمھیں سو روپے میں نے کہا یہ فرق کیوں ہے؟ کہنے
لگے کہ روئی کی قیمت (اب زمیندار بڑا امیر ہو گیا ہے نا !!) دوروپے سیر سے چھ روپے سیر تک پہنچ
گئی ہے۔کپڑا پچھلے سال تین روپے گز تھا اب چھ روپے گز ہو گیا ہے۔قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں۔میں نے سوچا کہ اگر میں نے دو گنا خرچ کرنا ہے تو اتنے ہی پیسے خرچ کر کے میں دوگنی رضائیاں
بناؤں گا اور ضرورت پوری ہو جائے گی اور اصل ان کے اس مہنگے اندازے نے میری توجہ اس
طرف پھیری کہ اگر چار ہزار چار سو روپے کی رقم خرچ کرنی ہے تو پھر ایک سولحاف پر کیوں خرچ کی
جائے۔اس سے زائد پر خرچ کرنی چاہئے۔میں نے انہیں کہا کہ اسی قیمت میں دو سو لحاف بنیں
گے۔وہ کہنے لگے کہ وہ کیسے؟ میں نے کہا کہ اس لئے کہ ہمارا احمدی زمیندار روئی کی کاشت کرتا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲۷
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطا۔ہے اور میں نے اپنے بچوں کو کہا کہ تم نے سائیکل کی سواری کی طرف توجہ دینی ہے خدا کی مخلوق کی
خدمت کے لئے۔تو گاؤں سے روئی اکٹھی کرو اور روئی اُگانے والے علاقہ کا زمیندار ایک لحاف
کی تین سیر روٹی دے دے۔جس نے دو چارا یکٹر میں بھی کپاس لگائی ہے۔اُس کے لئے تین سیر
روئی دینا کوئی بات نہیں ہے۔اتنی روئی تو چوہیاں اُٹھا کر لے جاتیں ہیں اور واپس کچھ نہیں
دیتیں۔یہاں تو آپ دیں گے تو خدا تعالیٰ کے فرشتے خدا تعالیٰ کے فضلوں سے آپ کی جھولیاں
بھر دیں گے۔بہر حال میں نے اندازہ لگایا کہ تین سیر روئی فی لحاف ڈالیں گے۔اس حساب سے
میں نے جماعت کو کہا کہ مجھے چھ سوسیر روئی چاہئے۔تو سات آٹھ سوسیر روئی آگئی اور ساتھ روپے
بھی آگئے اور معمول کے سولحافوں کے بجائے اس سال دو سولحافوں کا ارادہ تھا مگر اس کے مقابلہ
میں قریباً ساڑھے تین سولحاف بن گئے۔تو یہ برکت ہے۔اس لئے دنیا ہمیں دولت مند سمجھتی ہے
اور کئی مرتبہ مجھ سے بھی کوئی بات کرتا ہے تو میں کہتا ہوں الحمد للہ مجھے دولت مل گئی کیونکہ خدا تعالیٰ
نے ہمارے پیسے میں برکت بڑی دی ہے ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں جتنا دوسروں کے پاس ہے
لیکن پیسے میں برکت بڑی ہے۔یہاں جب
کا لج بنا تو میں پرنسپل تھا۔لاہور میں ہمیں تنگ کیا جاتا
تھا کہ ڈی اے وی کی بلڈنگ جماعت کی ضرورت سے زیادہ دے دی گئی ہے اور حکومت نے بڑا
احسان ان پر کیا ہے اور ٹوٹی پھوٹی وہ عمارت اور اسی ہزار روپے کے قریب تو اس کے ایک حصہ پر
ہمارا خرچ ہو گیا۔تب ہم وہ کالج چلا سکے۔خیر مجھے غیرت آئی کہ یہ لوگ اپنے آپ کو کیا سمجھتے
ہیں؟ اُس وقت میں نے اس شاندار کالج کا جواب بن چکا ہے ایک نقشہ بنایا اور حضرت مصلح موعود
رضی اللہ عنہ کے پاس لے گیا۔حضرت صاحب سے میں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں جلدی آؤ اور
حکومت بھی لوگوں کے اعتراضات سے تنگ آئی ہوئی ہے۔تو میں یہ نقشہ بنا کر لایا ہوں آپ
منظوری دے دیں تو میں کام کروں اور ہم یہاں آجائیں۔وہ بڑا سا نقشہ دیکھ کر حضرت مصلح موعود
رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ یہ نقشہ تو تم میرے پاس لے آئے ہو لیکن میں تمہیں بتادوں کہ اس قسم کی
عمارت بنانے کے لئے میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے جرات دی میں نے
کہا کہ میں اس وقت پیسے مانگنے نہیں آیا۔میں صرف نقشہ منظور کروانے آیا ہوں۔فرمانے لگے نہیں
میں تمہیں ایک لاکھ روپیہ کالج کے لئے اور پچاس ہزار روپیہ ہوٹل کی تعمیر کے لئے دے سکتا ہوں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲۸
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
اور کل کو میں یہ نہیں سنوں گا کہ جی بنیادیں بھر گئی ہیں اور پیسہ ختم ہو گیا اور پیسے دو۔اس لئے واپس
جاؤ اور اسی نقشہ پر نئے سرے سے لکیریں ڈالو اور کہو اتنا میں مکمل کر دوں گا۔میں نے کہا ٹھیک
ہے میں لکیریں ڈالتا ہوں لیکن میں نے کہا مجھے یہ اجازت دے دیں میں انفرادی طور پر جماعت
کے اہلِ ثروت افراد سے یہ تحریک کروں کہ وہ اس میں مالی عطیہ دیں اور جتنی عمارت بن سکے ہم بنا
دیں۔خیر میں آگیا۔میں نے لکیریں ڈالیں اور دوبارہ نقشہ حضرت صاحب کے پاس لے گیا۔حضرت صاحب نے فرمایا ٹھیک ہے۔عمارت شروع کر دی گئی۔میں نے بنانے والوں سے کہا کہ
پہلے تین Wings ( حصوں ) میں سے دو حصے بنانے شروع کر دو اور برآمدے نہ بنانا۔پھر مجھے
خیال آیا کہ برآمدوں کی کم از کم بنیا دیں پہلے بھر دینی چاہئیں ورنہ بنیاد ٹھیک نہیں رہے گی۔میں نے
کہا کہ چلو برآمدے کی بنیاد بھی بھر دو لیکن اوپر کی عمارت نہیں بنانی۔کام شروع ہو گیا۔پھر اللہ تعالیٰ
نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی دعاؤں سے ہمیں برکت دی اور جماعت کو یہ توفیق ملی کہ وہ
حصہ لے اور وہ عمارت جو حکومت اپنی پوری نگرانی اور طاقت کے باوجود اُس سستے زمانے میں
(ستے زمانہ میں ہم نے بنائی میں ستے زمانہ کی بات کر رہا ہوں ) تمیں چالیس لاکھ روپے میں بھی
نہیں بناسکتی تھی وہ خُدا کے فضل سے چھ لاکھ روپے میں تیار ہوگئی اور زیادہ حصہ افراد جماعت نے
خاموشی سے بھیج دیا اور وہ خرچ ہوتارہا اور خدا کی یہ شان دیکھی کہ وہ تعمیر کی نہیں۔جب بھی پیسہ ختم
ہونے لگتا تھا اللہ تعالیٰ کہیں نہ کہیں سے مدد کے سامان کر دیتا تھا اور میں نے آپ سے جلسہ سے
پہلے کہا کہ ایک دھیلہ بھی آپ کو خدا نے ضائع کرنے کے لئے نہیں دیا۔میں نے آپ کو اُس وقت
تو یہ بتایا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ رکابی میں ایک لقمہ بھی اپنی ضرورت سے
زائد نہ ڈالو۔جس سے میں نتیجہ نکالتا ہوں کہ اُمتِ محمدیہ کے کسی فرد کو ایک نعمہ بھی ضائع کرنے کی
نہ اجازت ہے اور نہ اسے پسند کیا گیا ہے۔پس خدا تعالیٰ بھی جو ہم سے سلوک کرتا ہے وہ ضیاع
سے بچاتا ہے۔ایک مرتبہ مجھے یاد ہے گرمیوں میں میں چھت کے اوپر کالج کے ہال کی چھت ڈلوا
رہا تھا اور کوئی ڈیڑھ سو بوری سیمنٹ ہم چھت کے لئے ہم ریت اور بجری میں ملوا چکے تھے۔تو شمال
سے دس بجے کے قریب بادلوں کی کالی گھٹائیں اُٹھیں میں نے سوچا کہ اگر یہ بارش اب ہوگئی تو یہ
ڈیڑھ سو بوری سیمنٹ کی ( روڑی نے خراب نہیں ہونا ریت کچھ خراب ہو جائے گی لیکن اس کی