ہم دولت مند ہیں اس لئے کہ ہمارے پیسے میں اللہ تعالی نے بڑی برکت ڈالی ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲۹
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
قیمت زیادہ نہیں لیکن سیمنٹ کی ڈیڑھ سو بوری ضائع ہو جائے گی۔تب وہ اللہ تعالیٰ جب اپنے
عاجز بندوں کی دُعا قبول کرتا ہے تو ایک فقرہ بھی قبول کر لیتا ہے۔اُس وقت میرے دل میں خیال
آیا اور میں نے دُعا کی کہ خدایا تیرا نقصان ہو جائے گا۔اگر یہ بارش برس گئی تو تیری جماعت کا
نقصان ہو جائے گا اور اُس کے بعد میں نے اُن بادلوں کی طرف منہ کیا اور سر سے اشارہ کیا کہ
اُدھر چلے جاؤ! اور بادلوں نے اپنا راستہ چھوڑا اور جنوب کی جانب نکل گئے اور ایک فرلانگ کے
فاصلہ پر برستے ہوئے لائکپور کی طرف چلے گئے۔تو خدا تعالیٰ کا فعل بھی ہمیں یہ بتاتا ہے اور اُس کا
حکم اور تعلیم بھی ہمیں یہ کہتی ہے کہ ہمیں کوئی پیسہ ضائع کرنے کے لئے نہیں دیا گیا اور خدا تعالیٰ نے
برکت ڈالی اور خدا تعالیٰ نے ہم عاجز بندوں کو (یعنی ساری جماعت کو ) یہ توفیق دی کہ وہ اس
بات کا خیال رکھیں کہ کوئی پیسہ ضائع نہ ہو اور برکتوں سے ہمارے گھر بھر جاتے ہیں۔میں نے بتایا
کہ ہم اپنے بھائیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک حد تک کوششیں کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
نے اس سال اتنی برکت دی کہ ضرورت بڑھ گئی تھی خصوصاً دو وجوہ سے ایک سیلاب کی وجہ سے
نقصان ہو گیا تھا۔یہاں ربوہ میں بہت سے لوگوں کے سامان ضائع ہو گئے تھے اور دوسرے
سردی کی وجہ سے ضرورت بڑھ رہی تھی اور تیسرے یہ کہ کچھ گھروں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہو
گئی ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہمارے گھروں میں وہ بھی برکت دیتا ہے بہر حال یہ جو مختلف شعبوں کی
طرف سے امداد دی جاتی ہے۔ایک امداد دی جاتی ہے پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے میری
منظوری کے ساتھ۔میرے پاس بعض ایسی درخواستیں آجاتی ہیں اور بعض لوگ بظاہر محتاج نہیں
ہوتے وہ سفید پوش ہوتے ہیں اور ان سے بات کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے لیکن میں تو ہر ایک
کے لئے اللہ کے حکم سے باپ کے طور پر ہوں اور اسی طرح میرے ساتھ جماعت کا ہر فر دسلوک
کرتا ہے خواہ وہ اپنی عمر میں کتنا ہی بزرگ کیوں نہ ہو بہر حال وہ مجھے لکھ دیتے ہیں کہ ہمیں
ضرورت ہے۔میں پرائیویٹ سیکرٹری کے ذریعہ سے کچھ مدات ہیں بجٹ کی اور کچھ دوسری
مدات ہیں جو باقاعدہ بجٹ کا حصہ نہیں ان میں سے ان کو مدد چلی جاتی ہے۔کچھ وظائف
مقرر ہیں طلبہ کے، بیواؤں کے، تو ستاون ہزار روپیہ اس مد سے دیا گیا ہے۔صدر انجمن احمد یہ
نے اپنے کارکنان کی امداد پر اکہتر ہزار سات سو چھہتر روپے کی امداد دی۔تحریک جدید نے اپنے
--
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۰
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
--------
کارکنان کی امداد پر چھتیس ہزار ایک سو تہتر روپے خرچ کئے اور اس کے علاوہ ہم یہاں امداد دینے
ہیں جو ہمارے ادارے گندم کی سالا نہ ضرورت کا ۱/۴ حصہ مفت اپنے کارکنان کو دیتے ہیں۔ہم
نے حساب کیا ہے فی کس ۱/۲ سیر روزانہ کے حساب سے ساڑھے چارمن فی کس گندم سالانہ
چاہئے تو جس کنبہ کے دس افراد کھانے والے ہیں اُس کو سال کی پنتالیس من گندم چاہئے۔اس کا
چوتھا حصہ یعنی سوا گیارہ من یہ مفت دی جاتی ہے اور باقی کے لئے قرض دیا جاتا ہے تاکہ سارا سال
انہیں تکلیف نہ ہو۔بہر حال جو یہ مفت والا حصہ ہے۔اس پر صدرا مجمن احمد یہ خرچ کرتی ہے اور
جو ایسے خاندان ہیں جو ایک حد تک اپنی غذائی ضرورتیں پوری کر سکتے ہیں ساری نہیں کر سکتے اُن
کی فہرستیں بنوا کر اور محلوں سے مشورہ کرنے کے بعد اُن کو بھی زیادہ تر یہاں کے لوگوں کو اور کچھ
ربوہ سے باہر کے لوگوں کو بھی گندم اور آٹے کے لحاظ سے جتنی ضرورت وہ پوری نہ کر سکیں اتنی کی
انہیں امداد دے دی جاتی ہے۔اس سکیم کے ماتحت چار سونو مختلف خاندانوں میں دو ہزار دوسو پنتیس
من گندم تقسیم کی گئی۔اس دفعہ ایک ہنگامی ضرورت پڑی۔سیلاب آیا۔ربوہ میں اتنی ضرورت نہیں پڑی کم پڑی ہے
لیکن باہر بعض جگہ تو گاؤں کے گاؤں پانی میں گھر گئے تھے۔وہاں جو ضرورت پوری کی گئی ہے اصل
میں وہ اس عظیم جذبہ کے ذریعہ ہوئی ہے جو جماعت احمدیہ کے افراد کے دلوں میں موجزن ہے کہ
رکسی کو ہم نے دُکھ میں نہیں دیکھنا۔جہاں ہمیں دُکھ اور پریشانی نظر آئے گی اپنی بساط کے مطابق ہم
اُس دُکھ اور پریشانی کو دور کرنے کی انتہائی کوشش کریں گے۔چنانچہ بیسیوں گاؤں جو سیلاب میں
گھرے ہوئے تھے اُن تک ہمارے بعض نوجوان چون چون میل سائیکل پر سوار ہو کر اور کبھی سائیکل
کو اپنے اُوپر اُٹھا کر وہاں پہنچے ہیں اور دو دو تین تین دن تک کھانا وہاں پہنچاتے رہے۔پھر اس کے
بعد اُن کا دوسرا انتظام ہو گیا۔پانی خشک ہو گیا یا کم ہو گیا۔کوئی وہاں جانے کے لئے تیار نہیں تھا۔اس
میں
کوئی شبہ نہیں کہ بعد میں فوج آئی ہے تو اس نے بڑا اچھا کام کیا ہے لیکن شروع میں تو انتظام ہی کوئی
نہیں تھا۔یہ جو سارا خرچ ہوا دوائیاں کپڑے، گھی ، دودھ چاول آٹا تھا وغیرہ وغیرہ ساری تفصیل تو
میرے پاس رپورٹ میں تھی لیکن وہ میں نے چھوڑ دی اور ان سب چیزوں پر جماعت کے دولاکھ
چوہتر ہزار نو سو بیس روپے خرچ ہوئے اور کسی پر احسان نہیں بلکہ ہم سمجھتے ہیں ، آپ بھی اور میں بھی کہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۱
۲۷ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے اپنے بندوں کی اس قسم کی خدمت کرنے کی ہمیں توفیق دی جس کی
مثال اس ملک میں تو ہمیں کہیں اور نظر نہیں آتی۔فالحمد للہ علی ذلک۔تحریک وقف عارضی
ایک تحریک وقف عارضی کے نام سے میں نے شروع کی تھی گذشتہ سال دو ہزار چونتیس
مردوں اور پانچ سو چوبیں مستورات کل دو ہزار پانچ سو اٹھاون افراد نے وقفِ عارضی کے لئے
اپنے اوقات پیش کئے۔سالِ رواں میں واقفین کے ۸۴۱ وفود اور واقفات کے ۳۸۱ وفود کل
بارہ سو بائیس وفود بھجوائے گئے۔اس طرف بھی جماعت کو زیادہ توجہ دینی پڑے گی۔اس لئے کہ
اگر یہ حقیقت ہے اور اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ اسلام اور احمدیت
کو مخلوق خدا کی خدمت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اُن سے ہمدردی اور خیر خواہی کے لئے پیدا کیا گیا
ہے۔اگر سارے انسانوں کی خدمت کے لئے پیدا کیا گیا ہے تو سارے انسانوں کے حالات کا
آپ کو علم ہونا چاہئے۔اسی کے پیش نظر میں نے سائیکلوں والی مہم شروع کی اور سرگودھا سب سے
آگے نکلا۔بعض اور ضلعوں نے بھی کام کیا۔سرگودھا نے اپنے ضلع کے قریباً سارے گاؤں سے
ملاپ کیا اور ان کی تعداد ان کے نقشہ کے مطابق ایک ہزار اڑ تھیں اور ہمارے پاس ایک نقشہ ہے
اس کے مطابق ایک ہزار نواسی ہے۔کچھ فرق ہے لیکن اُن کے پاس جو نقشہ تھا اُس کے مطابق ہر
گاؤں میں اُنہوں نے ملاپ کیا اور ہر گاؤں میں خالی ایک مرتبہ کا ملاپ تو کافی نہیں ہمارے پاس
اتنی تعداد میں واقفین عارضی آنے چاہئیں اور آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ ایک شکل میں اس کی
اس رنگ میں بدلتا ہوں کہ ان واقفین میں سے ایک حصہ تو پرانے طریق پر کام کرے گا اور اُن کا
ایک حصہ سائیکل سوار واقفین کا ہوگا اور ان کو ایک گاؤں نہیں بلکہ پانچ یا دس گاؤں دیئے جائیں
گے اور اس دو ہفتہ کے وقت میں وہ ان پانچ سات یا دس گاؤں جو اُن کے سپرد ہوں گے ان میں
وہ چکر لگاتے رہیں گے اور ان کے حالات معلوم کریں گے اور اُن کی خدمت کریں گے اور ان کی
اصلاح اور تربیت کے لئے کوشاں رہیں گے۔اس غرض کے لئے صرف ایک ضلع میں آپ کو ایک ہزار
سے زائد واقفین کے وفود کی ضرورت ہے اور آپ نے سارے پاکستان کے لئے ہمیں بارہ سو بائیس
وفود دیئے ہیں نہ صرف یہ کہ کام کا وقت ہے بلکہ کام کو بڑا تیز تر کرنے کا وقت ہے۔اس کے لئے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۲
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔اس لئے کہ تاریخ محفوظ رہے اور اس لئے کہ جو واقفین ( عارضی ) ہیں
اُن کو ہمیشہ دعائیں ملتی رہیں۔میں نے شروع سے ہی اپنے دفتر کو کہا کہ جب کچھ عرصہ کام ہو
جائے تو کام کے بعض حصوں کی تکمیل ناممکن ہو جاتی ہے کیونکہ ان حصوں کا کام بہت بڑھ جاتا
ہے۔اس لئے شروع سے یہ کرو کہ واقفین کے کارڈ بناؤ۔چنانچہ جس طرح لائبریری کی کتابوں
کے کارڈ ہوتے ہیں جہاں سے اس کتاب کا نام پتہ معلوم ہوتا ہے اسی طرح ان واقفین کے متعلق
معلوم ہو سکے کہ کب وقف کیا۔پھر کب دوبارہ وقف کیا پھر سہ بارہ کب وقف کیا۔کیار پورٹ
ہے۔کس علاقہ میں اُس نے کام کیا۔یہ کارڈ اس وقت تک دس ہزار ایک سواستی بن چکے ہیں۔میں سمجھتا ہوں یہ بڑا کام ہے اور بڑا مفید کام ہے۔مجھے یہ معلوم کر کے بڑی خوشی ہوئی کہ اتنے !
احمدیوں کے کارڈ واقفین کے طور پر ہماری کیبنٹ (چھوٹی سی الماری میں محفوظ کر لئے گئے
ہیں۔پاکستان کے باہر بڑی حد تک انگلستان اور تنزانیہ اور سیرالیون اور گیمبیا اور ایران اور جزائر
نجی وہاں وقف عارضی کے ماتحت کام ہوا۔ان کا ایک کام فضل عمر درس القرآن کا ہے۔اس سال فضل عمر درس القرآن کلاس میں
۸۱۶ افراد شریک ہوئے جن میں طلبہ ۳۰۱ اور طالبات ۵۱۵ تھیں، اس کلاس کے ذریعہ طالبات
نے قرآن کریم سیکھنے میں بہت دلچسپی لی ہے۔اللہ تعالیٰ اُن کی عمروں میں برکت ڈالے اور وہ تمام
برکات انہیں نصیب ہوں جن کا وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جماعت کو دیا گیا ہے
اور اللہ تعالی طلبہ کو بھی توفیق دے کہ وہ اس طرف زیادہ توجہ دیں اور اپنی بہنوں سے آگے بڑھنے
کی کوشش کریں۔ہفتہ قرآن مجید جو جماعتیں اپنے طور پر قرآن
کریم کی تعلیم کو پھیلانے کے لئے اور دوستوں
کو قرآن کریم کا علم دینے کے لئے مناتی ہیں یہ ہفتہ بھی منایا گیا۔نظارت اشاعت لٹریچر
اس نظارت کی طرف سے کچھ کتب شائع ہوئیں جن کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں۔اب ان
کی طرف سے ایک لاکھ پچانوے ہزار ( کتب سمیت) پمفلٹ اور رسائل شائع کئے گئے ہیں۔یہ
جو مختلف وقتوں میں ( دیکھنے میں تو یہ بھی کام تھے لیکن ہمارا تو سارا کام ہی دینی ہے ) کام ہوا اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۳
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
ہر
اس سے جماعت کا یہ حصہ یعنی کام بڑا منظم ہو گیا ہے کہ اپنا لٹریچر اور پمفلٹ وغیرہ کس طرح
پہنچانے ہیں۔ایک وقت میں پانچ ہزار کی تقسیم نہیں ہوا کرتی تھی اور گذشتہ سال بعض دفعہ ایک لاکھ
ہم نے دیا اور ہمیں اور مطالبہ آگیا کہ اور دیں ہمیں تقسیم کرنے کے لئے۔یہ تو ہے لٹریچر جو نظارت
اشاعت لٹریچر نے شائع کیا۔میرا خیال ہے اس کے علاوہ بھی لاکھوں کی تعداد میں پمفلٹ شائع
کئے گئے ہیں اور تین لاکھ پمفلٹ تیار ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین حوالوں پر مشتمل
تین لاکھ پمفلٹ تیار ہے اور یہ جو ہمارے مخالفوں نے ہم پر افترائے عظیم کیا کہ جماعت احمدیہ نے
نعوذ باللہ کلمہ طیبہ بدل دیا ہے اُس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین حوالے لے کر
الے پر مشتمل ایک دو ورقہ اور ہر ایک، ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کیا ہے اور ہم امید کرتے
ہیں کہ جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کی صحیح اور کامیاب اشاعت کرے گی اور اس طرف
توجہ ہو رہی ہے لیکن اپنے ملک کے لحاظ سے اور گاؤں کی تعداد کے لحاظ سے ابھی بہت کام ہیں جو
ہمیں یہاں کرنے ہیں اور کرنے پڑیں گے۔اگر جماعت نے یہ نظارے دیکھنے ہوں کہ ساری دنیا
میں اسلام غالب آ گیا۔تو وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَاعَدُّوا لَهُ عُدَّةً (التوبة : ٢٦ يه الزام
صرف منافق پر پڑتا ہے کہ تمہارا یہ دعویٰ کہ تم یہ کام کرنا چاہتے تھے درست نہیں ہے۔اس لئے کہ
جو کام تم اپنے دعوئی کے مطابق کرنا چاہتے ہو اس کے لئے تم نے تیاری ہی نہیں کی اور خدا کے فضل
سے ہم تو منافق نہیں۔ہمارے اندر نور ایمان ہے ہمارے اندر اللہ اور اس کے رسول کی محبت ہے
سمندر کے پانیوں سے بھی زیادہ موجزن ہے۔ہم نے جو کام کرنا ہے اس کے لئے ہم نے تیاری
بھی کرنی ہے اور خدا کے فضل اور اس کی توفیق سے اس میں اُسی کی بشارتوں اور فضلوں کی وجہ سے
کامیاب بھی ہونا ہے۔وقف جدید
امسال وقف جدید کا بجٹ دولاکھ بیالیس ہزار روپے تھا۔وعدہ جات دولاکھ پچیس ہزار روپے
کے قریب ہوئے۔پچھلے سال سے قریباً ساٹھ ہزار روپے کا اضافہ ہے لیکن جو بجٹ ہے اگر اُس کے
مطابق جماعت پورا کر دے تو بڑی اچھی بات ہے۔ان کا کام اور زیادہ اچھی طرح ہو جائے گا۔وقف جدید کے معلمین سے قاعدہ يسرنا القرآن پڑھنے والوں کی تعداد ایک ہزار سات سو چار۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۴
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
ناظرہ قرآن کریم پڑھنے والوں کی تعداد ایک ہزار چار سو چالیس اور باترجمہ پڑھنے والوں کی
تعداد پانچ سو بتیس ہے۔خدمت خلق کے بھی اس ادارے نے بڑے کام کئے ہیں۔اس کا کچھ ذکر
تو پہلے آ گیا ہے۔ایک بڑی خوش کن خبر ہے ایک بڑا عجیب واقعہ رونما ہو رہا ہے کہ ہمارے
پاکستان کے بعض علاقوں میں اچھوت ہندو ر ہتے ہیں اور کسی کی توجہ اُن کی طرف نہیں۔چند سال
سے جماعت احمدیہ نے ان کی طرف توجہ کی اور ان میں سے سینکڑوں حلقہ بگوش اسلام ہو چکے ہیں
اور اگر ہم ان کی طرف صحیح توجہ دیتے رہے اور ہم اللہ تعالیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں اس کی
توفیق عطا کرے گا تو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ اگلے آٹھ دس سال میں یہ سارے ہندو نہیں تو
ان کی اکثریت اسلام اور احمدیت کو قبول کر چکی ہوگی۔یہاں مسجدیں بن رہی ہیں اور دوسرے بھی
اچھے کام ہورہے ہیں۔اشاعت قرآن عظیم کا جو ایک نیا ادارہ میں نے قائم کیا تھا وہ کثرت سے
قرآن کریم انگریزی ترجمہ والا باہر بھجوا چکا ہے اور یہاں بھی اُردو تر جمعہ والا قرآن مجید شائع کیا اور
بچوں کے لئے جمائل جو بے حد مقبول ہوئی ہے اور اس میں دور و کیں پیدا ہو گئیں۔ایک تو عارضی
روک ہے۔آپ گھبرایا نہ کریں کئی لوگ گھبرا جاتے ہیں۔اگر ہمیں ہمارے یہ بھائی چنگیاں نہ
کاٹیں اگر ہمیں یہ سوئیاں نہ چھوئیں تو ہم چین کی نیند کیسے سوئیں۔ہمیں تو اس کی عادت پڑ چکی
ہے اور خدا تعالیٰ نے اُن کو پوری طرح ہوشیار اور بیدار رکھا ہوا ہے۔کوئی نہ کوئی کام کرتے رہتے
ہیں لیکن کبھی اُنہوں نے یہ نہیں سوچا کہ تم اسی سال سے یہ کام کرتے آرہے ہو اور اسی سال سے
ہم زمین کے ایک ذرّہ کی طرح ظاہر ہوئے تھے اور اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت اور برکت کی ہوا
ایسی چلی کہ ساری دنیا میں ہم پھیل گئے۔نہ تمہاری چنگیوں نے ہماری راہ کو روکا نہ تمہارے سوئیاں
چھونے نے ہمیں کمزور کیا۔شروع میں تو انہیں پتہ ہی نہیں لگا کہ وہ کیا کر رہے ہیں انہوں نے ہمیں اجازت دے
دی۔باہر بھجوانے کے لئے اجازت لینی پڑتی ہے۔ہم تو قانون کے پابند لوگ ہیں۔وہ ہمیں
اجازت دے دیتے تھے ہم بڑے خوش تھے اور قرآن کریم باہر جا رہا تھا لیکن جب اُنہوں نے
دیکھا کہ ہزار ، دو ہزار ، دس ہزار ہیں ہزار یہ تو کہیں کے کہیں پہنچتے چلے جارہے ہیں تو اب کچھ رستہ
میں روک ڈالتے ہیں لیکن میں نے بتایا کہ اس سے زیادہ اس روک کی اہمیت نہیں جتنا بچے آپس
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۵
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
میں مذاق کرتے ہوئے ایک دوسرے کو سوئی چبھو دیتے ہیں۔روٹی کا ایک ہلکا سا ذرہ لے کر فاختہ
اُڑانا اسے کہا کرتے تھے۔کبھی ہم بھی بچپن میں سکول کے زمانہ میں کیا کرتے تھے۔فاختہ اُڑا
دیتے ہیں۔اس سے نقصان تو کچھ نہیں ہوتا یہ تو ایک کھیل ہے۔تو وہ ہم سے کھیلیں کھیل رہے ہیں
اور ہم سنجیدگی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی توحید کو دنیا میں قائم کرنے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔وہ اپنا
کام کرتے چلے جائیں خدا ہمیں توفیق دے گا ہم اپنا کام کرتے چلے جائیں گے۔کامیابی تو
بہر حال اسلام کے لئے مقدر ہے اور خدا تعالیٰ کی توحید سے متعلق ہی یہ فیصلہ آسمانوں پر ہو چکا ہے
کہ اس نے اب دنیا میں قائم ہونا ہے۔بہر حال اُس تیز رفتاری کے ساتھ قرآن کریم باہر نہیں
جاسکا اور دوسری روک اس میں یہ پیش آئی کہ کاغذ کا ملنا بند ہو گیا اور جو مل رہا ہے وہ خراب مل رہا
ہے۔اس لئے میں نے جب دیکھا کہ اس قرآن کریم کا فائدہ افریقہ کے ممالک میں بڑا ہے اور
مجھے خیال آیا کہ بعض اور مصلحتیں بھی تھیں افریقہ اور یورپ میں بھی انگریزی جرمن اور ڈچ
زبانوں وغیرہ کے اس طرح کے جمائل طرز کے قرآن کریم کثرت کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں
بھجوائے جائیں پھر مشورے کئے ، جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ یہ موجودہ پاکستانی کاغذ جو ہمیں
دستیاب ہے یہ ان کے معیار کا نہیں ہے۔پھر انگلستان کی لجنہ نے مجھے چار ہزار پاؤنڈ پیش کئے
تھے۔میں نے انہیں کہا کہ تمہیں قیامت تک ثواب ملتا رہے گا۔میں ان چار ہزار پاؤنڈ کو
قرآن کریم کی اشاعت میں لگا دیتا ہوں تم چار ہزار پاؤنڈ نقدی کی صورت میں دینے کی بجائے
مجھے چار ہزار پاؤنڈ کا کاغذ بھجوا دو۔وہ کاغذ یہاں پہنچ چکا ہے اور بہت ہی اچھا کاغذ ہے اور وہ
کاغذ جسے میں تو قرآن کا کاغذ کہتا ہوں اور عیسائی دنیا اُسے بائیل پیپر کہتی ہے لیکن ہوگا کبھی وہ
بائیل کا کا غذاب تو قرآن کا زمانہ آ گیا۔اب تو وہ قرآن کریم کا ہی کا غذ کہلائے گا۔قرآن کریم
کی تمیں ہزار جلد میں اس کا غذ سے جو لجنہ کی طرف سے تحفہ آیا ہے وہ تیار ہوں گی اور اُسے ہم یورپ
اور امریکہ میں بجھوائیں گے۔یورپ میں بھی انگریزی جاننے والے ہیں۔اس کے بعد دوسرے
تراجم کی باری بھی آجائے گی۔بہر حال یہ کام ہو رہا ہے اس طرح تو نہیں اس رفتار سے تو
نہیں۔اس مقدار میں بھی ہو وسعت میں بھی یعنی جو ہماری خواہش ہے لیکن کام شروع ہو گیا اور
اسی سلسلہ میں میں نے کہا تھا دُنیا میں ہوٹلوں کے ہر کمرہ میں قرآن کریم مترجم رکھ دو۔اب ہر وہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۶
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
کمرہ جس کے اندر اس وقت بائیبل موجود ہے اُس کے اُوپر قرآن کریم مترجم رکھا ہونا چاہیئے
اور یہ کام شروع ہو گیا۔اس کو وقت لگے گا لیکن نائیجیریا میں بارہ ہوٹلوں میں گیارہ سو میں کمرے تھے۔گیارہ سو میں قرآن کریم کی کا پہیاں ان کو دی گئیں۔سیرالیون میں پانچ ہوٹلوں میں چارسو کمرے
تھے ان کو چار سو قر آن کریم دیئے گئے۔جزائر مجی میں پانچ سو قر آن کریم ہوٹلوں میں رکھنے کے
لئے دیئے گئے۔اسی طرح زیمبیا میں ایک ہوٹل میں ہیں قرآن کریم دیئے گے۔یہ اعداد اُس
رپورٹ کے مطابق ہیں جو ہمیں پہنچ چکی ہے لیکن جس تعداد میں باہر گئے ہیں جو اجمالی رپورٹیں ہم
تک پہنچی ہیں اس سے ہم یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ اس سے بہت زیادہ قرآن کریم ہوٹلوں میں
رکھے گئے ہیں۔غانا میں ایک سٹیٹ ہوٹل کارپوریشن ہے۔یعنی حکومت کے جو ہوٹل ہیں ان سب
کا نظام ایک ہے اور ان پر کوئی فوجی افسر سر براہ ہے اور اُنہوں نے ایک موقع پر قرآن کریم وصول
کئے۔تو ایک تقریب کے موقع پر تقریر کی وہ تقریر بڑی دلچسپ ہے۔اُنہوں کہا اس تحفہ کی پیشکش
سے بوجوہ میں بے حد متاثر ہوا ہوں میں دنیا میں گھوما پھرا ہوں دنیا کے ہر خطہ اور علاقہ میں مجھے
جانے کا موقع ملا ہے ہر ہوٹل میں جہاں بطور مہمان میں ٹھہرتا رہا میرے کمرہ میں ہمیشہ ہی بائیل کا
ایک نسخہ موجود ہوتا تھا۔خود ہمارے ہوٹلوں کے تمام کمروں میں بائیبل کے نسخے موجود ہیں۔اکثر
و بیشتر میں اس امر پر حیران ہوتا رہا ہوں کہ دوسرے مذاہب والے اس قسم کی جگہوں پر اپنالٹریچر
کیوں نہیں رکھواتے تاکہ اُن کے اپنے پیرووں کو سفر کے دوران بھی دستیاب ہوسکیں اور وہ اس
سے استفادہ کر سکیں۔آج کی تقریب جس میں اس غرض کے لئے قرآن شریف کے نسخے بطور تحفہ
عطا کئے گئے ہیں اسی لئے میری نگاہ میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔آج کے دن کے بعد جو
مسلمان بھی باہر سے غانا آئے گا یا خود اس ملک کا کوئی مسلمان ان ہوٹلوں یا ریسٹ ہاؤسز میں -
ނ
کسی ایک میں قیام کرے گا جو سٹیٹ ہوٹلز کارپوریشن چلا رہی ہے تو وہ اپنی مقدس کتاب
استفادہ کرنے سے محروم نہیں رہے گا اور اگر وہ مذہبی قسم کا نہ بھی ہوا تو بھی اُسے یہ ضرور احساس
ہوگا کہ اُس کے مذہب کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔ہاں بائیل کے ساتھ قرآن کریم کو موجود نہ پا کر
اُسے نظر انداز کئے جانے کا احساس ضرور ہوتا ہوگا ( اور جس کے ذمہ دار تو وہ خود تھے ) ہوٹل کے
کمروں میں قرآن کریم کے نسخے موجود پا کر غیر مسلموں کو بھی یہ موقع ملے گا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۷
۲۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
کی لائی ہوئی تعلیم کا مطالعہ کر کے اپنی معلومات میں اضافہ کر سکیں۔پس یہ کام شروع ہو چکا ہے۔دنیا میں ہوٹلوں کے کمرے چند ملین ضرور ہوں گے۔چالیس
پچاس لاکھ یا ممکن ہے ایک کروڑ سے بھی زیادہ کمرے ہوں اور جو کام شروع ہی نہ ہو وہ اپنی انتہا
تک کیسے پہنچ سکتا ہے۔یہ واضح بات ہے جو کام شروع ہو جائے اور چلتا رہے وہ ضرور پایہ تکمیل
تک پہنچ جائے گا۔جو کام شروع ہو اور رُک جائے وہ عارضی طور پر یا ہمیشہ کے لئے نا کام ہو جائے
گا۔یہ کام شروع ہو گیا اور رُکے گا نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ ایک جماعت نے اسے شروع
کیا اور اللہ تعالیٰ کی قادرانہ مدد اور نصرت ان کے شامل حال ہے۔اس لئے رُکے گا نہیں۔اس
لئے ہم علی وجہ البصیرت نہ کہ صرف حسن ظن کی بنا پر بلکہ ہماری عقل بھی یہ کہتی ہے کہ ایک دن آنے
والا ہے اور میں سمجھتا ہوں بڑی جلدی آنے والا ہے جب دنیا کے ہر ہوٹل کے ہر کمرہ میں بائیل ہو
یا نہ ہو قرآن کریم کا ترجمہ ضرور ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ۔ہمارے پاس اس وقت بھی (جبکہ پہلے کی تعداد سے نسبتاً زیادہ مبلغین تیار ہو رہے ہیں)
دوسونو مبلغین ہمارے پاس ہیں۔اندرونِ ملک یعنی اصلاح وارشاد کے لئے بھی اور اصلاح کے
کام اور اشاعت اسلام کے لئے باہر بھجوائے جانے کے لئے بھی۔یہ تعداد بھی بڑی کم ہے اور اسی
کے متعلق آپ کو اپنے گھروں میں سوچنا چاہئے۔کیونکہ ان میں شامل ہونے والے وہ ہیں جو آپ
کے گھروں جو آپ کی گودیوں میں پلے ہیں۔وہ آپ نے کوشش کر کے اور صحیح تربیت کر کے اپنی
گود جس کے ساتھ ہزار بلا بھی شامل ہے وہاں سے اُٹھا کر اُسے اللہ کی گود میں بٹھانا ہے۔جس
کے ساتھ کوئی خطرہ باقی نہیں رہتا۔گھروں میں سوچیں اور وہ بچے پیدا کریں جو دین کی خاطر اپنے
زندگیوں کو وقف کرنے والے ہوں۔تحریک جدید کے ماتحت اس وقت صرف ستائیس مشن کام کر رہے ہیں اور چونکہ
حديقة المبشرین کے نظام میں سارے مبلغین کو اکٹھا کر دیا گیا ہے اور حسب ضرورت ان کو مبلغ
مل جاتے ہیں پس ستر مرکزی مبلغ باہر کام کر رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ کم و بیش اتنے ہی مقامی
مبلغین بھی تحریک جدید کے زیر انتظام کام کر رہے ہیں۔لا اله الا الله محمد رسول اللہ کی
تعلیم صحیح معنی میں مساجد کے مدرسہ ہی میں سیکھی جاسکتی ہے۔جہاں اللہ تعالیٰ کے حضور انسان
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۸
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطا۔پانچ وقت جمع ہو کر اُسی کے متعلق اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق علم حاصل کرنے کی
کوشش کرتا ہے۔تو ہم نے ان جماعتوں میں جہاں مساجد نہیں تھیں ان علاقوں میں جہاں
دہریت پھیلی ہوئی تھی ان علاقوں میں جہاں شرک موجزن تھا غالب اور صاحب اقتدار تھا ان
علاقوں میں خدا کے نام کو بلند کرنے کے لئے اس کلمہ طیبہ سے نوع انسانی کو روشناس کرانے کے
لئے مساجد تعمیر کی ہیں اور کرتے چلے جا رہے ہیں۔بہت سی پہلے بن چکیں۔اس ایک سال میں
تحریک جدید کے نظام کے ماتحت انیس نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔قرآن کریم کے تراجم اس وقت انگریزی زبان میں۔ڈچ ، جرمن ، ڈینش ، اندونیشین،
سواحیلی ان چھ زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں اور تحریک جدید کے ماتحت گیارہ سیکنڈری سکول کام
کر رہے ہیں اور تین میڈیکل سینٹر ہیں جو بڑے کامیاب ہیں۔پرانے سکول ہیں اور بہت ہی
زیادہ مقبول ہیں اور اب میں آگے آتا ہوں۔ایک دوسری سکیم جاری ہوئی اور پہلو بہ پہلو بہت زیادہ تیزی کے ساتھ ہسپتال اور طبی مراکز
قائم کئے گئے اور ہائر سیکنڈری سکول بھی کھولے گئے۔اس کے علاوہ مڈل اور پرائمری سکول وہ تو
سینکڑوں کی تعداد میں کام کر رہے ہیں۔مغربی افریقہ میں سو ڈیڑھ سو کے قریب سکول ہیں۔بہر حال علمی میدان میں جماعت ان پسماندہ علاقوں کی بہت خدمت کر رہی ہے۔۱۹۷۰ء میں میں نے مغربی افریقہ کا دورہ کیا مغربی افریقہ میں بہت سے ممالک ہیں ان
میں اس وقت تک چھ ممالک میں ہمارے با قاعدہ مرکزی مبلغ اور تبلیغی مراکز پائے جاتے ہیں۔دو
نئے ہیں۔اور چار پرانے نائیجیریا، غانا، سیرالیون اور گیمبیا۔نئے ہیں آئیوری کوسٹ اور لائبیریا۔لائبیریا میں اُس وقت نیا نیا مشن تھا۔وہاں کے پریذیڈنٹ جو بعد میں فوت ہو گئے بڑے
اچھے دل کے مالک تھے دنیوی لحاظ سے سب کا خیال رکھنے والے تھے۔میں نے اُن سے نہیں کہا
تھا اُنہوں نے خود جماعت سے وعدہ کیا کہ وہ ایک سوا سیکٹر زمین جماعت کو اپنے تبلیغی مرکز اور
سکول اور ہسپتال کے لئے دیں گے لیکن ہمارے ان ممالک میں سرخ فیتہ (Red Ribbon)
چلتا ہے وہ وہاں بھی چلتا ہے۔دیر ہوگئی۔اس عرصہ میں وہ فوت ہو گئے۔مجھے خدشہ بھی پیدا ہوا
لیکن انہوں نے دھڑلے کے ساتھ بھری مجلس میں یہ اعلان کیا تھا کہ میں نے ان سے وعدہ کیا ہے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳۹
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
کہ سوا پکڑ ان کو دوں گا اور بعد میں آنے والوں نے اُن کی عزت کرتے ہوئے ان کی زبان کا
پاس رکھا اور پچھلے سال با قاعدہ قانونی طور پر سوا یکٹر زمین رجسٹر ہو چکی ہے اور شاید کچھ اور بھی مل
جاۓ۔فالحمد للہ۔بہر حال جب میں دورہ پر گیا تو خدا تعالیٰ نے میرے ذہن میں یہ ڈالا کہ
ہم نے خدمت کی اور بے لوث خدمت کی۔ہم نے ان کی سیاست میں دلچسپی نہیں لی۔ان کے
مال میں سے ایک پیسہ پر بھی ہماری نگاہ نہیں پڑی ہم باہر سے آئے انہیں اس قابل تو بنایا کہ وہ
سیاست میں زیادہ مدبرانہ طور پر حصہ لے سکیں لیکن ان کی سیاست میں ہم نے حصہ نہیں لیا۔ہم
نے اُن کی دولت میں کوئی لالچ یا طمع نہیں کیا۔ان کو تعلیم دے کر اس قابل بنادیا کہ اپنے لئے اور
اپنے ملک کے لئے یہ زیادہ کمائیں لیکن پھر بھی جو کرنا چاہئے تھا جس کے یہ مستحق اور ضرورت مند
ہیں وہ ہم نے نہیں کیا۔اس سلسلہ میں انسان سوچتا بھی ہے اور دعائیں بھی کرتا ہے۔پانچواں ملک جہاں میں گیا وہ گیمبیا تھا اور گیمبیا میں اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ کہا کہ کم از کم
ایک لاکھ پاؤنڈ ان ممالک میں ان کی خدمت کے لئے خرچ کرو۔جب میں وہاں سے واپس آیا
تو پہلا ملک جہاں افریقہ سے باہر ٹھہر اوہ انگلستان تھا۔میں نے اپنے بھائیوں سے بڑی وضاحت
سے یہ کہا کہ خدا نے یہ کہا ہے کہ یہ کام کرو میں اُن سے اللہ تعالیٰ کی اس منشاء کے مطابق یہ وعدہ کر
کے آیا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ سات سال کے اندر اندر تمہارے مملکوں میں سولہ
نے طبی مراکز کھولوں گا اور کافی نئے سیکنڈری سکول کھولوں گا۔تعداد بھی میں نے بتائی تھی اس وقت
مجھے یاد نہیں رہی بہر حال سولہ سے زیادہ ہی بتائی ہوگی۔اس کے لئے بہت سی چیزوں کی ضرورت
ہے۔اس کے لئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے اس کے لئے ٹیچرز اور پروفیسروں کی ضرورت ہے
اس کے لئے مال کی ضرورت ہے اور چونکہ خدا نے کہا کہ کم سے کم اتنا خرچ کرو اس لئے میں اپنے
رب سے یہ امید رکھتا ہوں کہ اپنی خواہش کو پورا کرنے کے سامان وہ خود ہی پیدا کر دے گا اور مجھے
ایک سیکنڈ کے لئے بھی گھبراہٹ نہیں کہ مجھے ڈاکٹر کہاں سے ملیں گے سکولوں میں پڑھانے والے
ایم ایس سی لیکچررز کہاں سے آئیں گے سکولوں یا ہسپتالوں کی عمارتیں بنانے کے لئے پیسہ کہاں
سے آئے گا۔خدا کی یہ منشاء ہے خدا کی منشاء پوری ہوگی۔ایک چیز کی مجھے فکر ہے اور وہ یہ میرا پہلا
اعلان تھا وہاں سے آکر اور مجھے بھی اس کی فکر ہے تمہیں بھی اس کی فکر کرنی پڑے گی پیسہ بھی خدا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴۰
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
دے گا اور آدمی بھی دے گا لیکن مجھے اور تمہیں یہ فکر کرنی چاہئے کہ ہم یہ حقیر قربانی جو اپنے رب کے
حضور پیش کریں وہ قبول ہوتی ہے یا نہیں۔اس کے لئے ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا ہماری
ان حقیر قر بانیوں کو قبول فرمائے۔مجھے بھی یہ فکر ہونی چاہئے اور آپ
کو بھی یہ فکر ہونی چاہئے۔میں
نے ان سے پانچ سات سال کا وعدہ کیا تھا کہ اس عرصہ میں اتنے ہیلتھ سنٹر بن جائیں گے لیکن
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنی رحمت سے یہ سامان پیدا کئے کہ ابھی ڈیڑھ سال نہیں گذرا تھا کہ
وہاں سترہ طبی مراکز بن گئے جن میں سے کئی بڑی عمارتوں والے ہسپتال عملاً بن چکے ہیں اور کئی
اس راہ پر ہیں جو آج نہیں تو کل۔اور ہمارے نئے سکول اور کھلے ہیں اس کے لئے بائیں اساتذہ
یہاں خدا نے دیئے اور وہ وہاں کام کر رہے ہیں سکول بھی ہیں اور ہسپتال بھی۔سکول ہسپتال کی
نسبت زیادہ وقت میں بالغ ہوئے ہیں۔کیونکہ ہسپتال آج اگر جا کر کام شروع کرے اور اللہ تعالیٰ
اپنی رحمت سے ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفاء دے تو کل کو دوسرے ہسپتالوں کے مریض وہاں آنے
شروع ہو جائیں گے لیکن سکولوں کی ہر سال ایک نئی کلاس زائد ہوتی ہے۔اگر زیادہ ہمت کریں تو
ایک سال میں دو کلاسیں اور پانچویں سال میں یا تین چار سال میں مکمل ہوتا ہے اور چھیل کر اس پر
خرچ آتا ہے بہر حال سکولوں میں کام ہو رہا ہے اور اساتذہ کی زیادہ ضرورت بھی پڑ رہی ہے اور ی
اساتذہ میسر بھی آرہے ہیں اور ڈاکٹروں پر تو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کا اس طرح ہاتھ رکھا کہ
ایک ڈاکٹر نے ڈیڑھ سال میں تمہیں ہزار پاؤنڈ خالص بچت کی۔حالانکہ ہزاروں کی تعداد میں
غریبوں کا علاج مفت کیا لیکن خدا تعالیٰ نے ہاتھ میں اتنی برکت رکھی کہ بڑے بڑے دولت مند جو
افریقہ میں رہتے ہیں جن میں حکومت کے بڑے بڑے افسر یہاں تک کہ وزراء شامل تھے اپنے
ہسپتالوں کی بجائے وہ ہمارے چھوٹے چھوٹے کلینکوں میں آنے شروع ہو گئے۔خدا نے انہیں
پیسہ دیا تھا اور ڈاکٹروں کو پتہ تھا انہوں نے اُن سے پیسے لئے۔اُن کے پیسے میں ہمیں دلچسپی نہیں
تھی۔اُن کا پیسہ ہم ان ہی کے مُلک پر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہم نے
وہاں خرچ کیا ہے۔پھر ایک دھیلہ ہم وہاں سے باہر نہیں لے کر آئے۔بلکہ لاکھوں باہر سے ہم
وہاں لے کر جاتے ہیں اور ان پر خرچ کرتے ہیں۔یہ نہ فخر کی بات ہے اور نہ یہ کسی پر احسان ہے
یہ تو خدا کی شان ہے کہ وہ اپنی رحمت سے ہم پر یہ احسان کرتا ہے کہ وہ ہمیں اپنی مخلوق کی خدمت کی