ہم دولت مند ہیں اس لئے کہ ہمارے پیسے میں اللہ تعالی نے بڑی برکت ڈالی ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴۱
۲۷ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
دیتا ہے اور ہمارے دل اس کی حمد سے بھرے ہوئے ہیں اور ہم اُس کے احسان مند ہیں اور
ممنون ہیں ہمارا کسی پر احسان نہیں ہے۔پھر وہاں ایک اور واقعہ ہوا۔وہاں پہلا ملک ہے جہاں نائیجیریا نے فیصلہ کیا کہ سکولوں کو
قومیالیا جائے۔(Nationalize کر لیا جائے ) لیکن اُنہوں نے اپنے صوبوں کو کہا کہ اپنے
حالات کے مطابق کام کرو۔ایک وہ صوبہ تھا جہاں ہم دو سکول کھول چکے تھے جہاں ہم ان سکولوں
کی عمارتوں پر ابتدائی خرچ ( پورا تو نہیں کیونکہ ابھی میں نے بتایا ہے کہ کئی سال میں دو سکول مکمل
ہوتے ہیں ) ابتدائی طور پر چند لاکھ روپیہ ہم خرچ کر چکے تھے۔انہوں نے کہا ہم سکولوں کو قومیا
لیتے ہیں اور ہم جتنا خرچ ہوا ہے وہ خرچ کرنے والوں کو ( معاوضہ کے طور پر ) دیں گے۔مجھے
اُنہوں نے لکھا میں نے کہا وہاں جو گورنر تھے عثمان فاروق صاحب بڑے اچھے آدمی ہیں۔میں
نے اُن سے ۱۹۷۰ء میں وعدہ کیا تھا اُن سے جا کر کہو تمہاری خدمت کے لئے آئے تھے تمہاری
خدمت میں ہم نے سکول تیار کر دیئے۔تم چاہتے ہو کہ انہیں قومیا لو بڑی خوشی سے ایسا کر لو۔یہ
سکول تمہارے لئے بنے ہیں تم لے لو اور معاوضہ ہم نے کوئی نہیں لینا۔ہمارے اس رویہ سے وہ
بڑے حیران ہوئے۔ان کا سارا ملک حیران ، اُن کے عوام حیران ، ان کی حکومت حیران ، ان کے
اخبار حیران ، ان کا ریڈیو حیران ، ان کا ٹیلیویژن حیران۔سارے پر لیس میں یہ بات آگئی کہ وہ
کہنے لگے عجیب لوگ ہیں یہ باہر سے آئے ہیں حکومت پیسہ دیتی ہے یہ لیتے نہیں ہیں۔ہم کیوں
لیتے ہم تو خُدا کے مزدور ہیں اس کی مخلوق کی خدمت اُس دنیا میں جا کر کر رہے ہیں۔خیر عیسائی
بڑا گھبرائے وہ ہم سے ناراض ہو گئے۔اُنہوں نے کہا عجیب ہو تم ! ہم نے تو بڑی بڑی فہرستیں
بنائی تھیں پیسہ لینے کے لئے مگر تم نے ہمارا دروازہ بند کر دیا۔تم نے کہا کہ مفت لے لو اب ہمیں
بھی سوچنا ہے۔مفت تو شاید نہ دیں لیکن چھوڑنا پڑے گا بہت کچھ۔خیر تمہاری اپنی نیتیں ہیں۔تمہارے ساتھ اللہ تعالیٰ کا سلوک اور ہے ہمارے ساتھ اور ہے ہم نے تو ہر دینی اور دنیوی حسنہ
اُسی سے حاصل کرنی ہے کسی اور کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا نے نہ آج تک پھیلائے ہیں نہ کبھی۔پھیلائیں گے اللہ کی توفیق سے۔ہمارے جو سترہ طبی مراکز وہاں کام کر رہے ہیں۔ان کے کوائف مختصراً یہ ہیں کہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴۲
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
اکتو بر۱۹۷۳ ء تک ( یہ تین ماہ قبل کی رپورٹ ہے ) کل مریض جو ان سترہ طبی مراکز میں علاج کے
لئے آئے ان کی تعداد ۶۶۹۰۰۰ ہے۔۶۶۹۰۰۰ مریضوں کا اِن پسماندہ ممالک میں اللہ تعالیٰ کی
توفیق سے ہمارے احمدی ڈاکٹروں نے علاج کرنے کی توفیق پائی اور قریباً ۶۰۰۰۰ مریض ایسا تھا
جس کا تمام علاج مفت ہوا۔نہ فیسیں لی گئیں نہ دوائی کے پیسے لئے گئے اور جو دے سکتے تھے ان
میں سے بعض ایسے تھے جو کہتے کہ مثلاً فیس نہ لو ہم سے ہم دے نہیں سکتے دو پیسے دوائی کی قیمت
لے لو۔وہ ان سے لی گئی اور جو امیر ہے وہ اپنا پیسہ دیتا ہے اور ہم بھی لیتے ہیں۔اس کے علاوہ اللہ
کی بڑی رحمت اور برکت ہمیں نظر آتی ہے۔ایسے مریض جن پر آپریشن کی ضرورت تھی ان کی
تعداد ۴۶۰۰ ہے۔۴۶۰۰ آپریشن جن میں سے بعض مریض ایسے تھے جن کے کیس نہایت اُلجھے
ہوئے تھے۔ایسے مریض جن کے متعلق ملک کے ماہر ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ لاعلاج ہیں اگر
آپریشن کروانا ہی ہے تو ” خداوند یسوع مسیح کے نام سے یہاں نہ کروانا۔ان کو وہاں لے جاؤ
جہاں عیسائیت زوروں پر ہے۔خدا تعالیٰ نے کہا شفا دینا خداوند یسوع مسیح کا کام نہیں یہ تو
خدائے واحد و یگانہ قادر مطلق اور شافی و کافی کا کام ہے اور ہمارے ڈاکٹروں نے خدا تعالیٰ پر
تو کل کرتے ہوئے اپریشن کئے اور اللہ تعالیٰ نے کامیاب کئے اور بالکل لاعلاج مریض دواؤں
سے شفایاب ہو گئے۔خدا کی اتنی رحمت نازل ہوئی اور اتنا فائدہ پہنچانے کی اس چھوٹی سی جماعت
دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت کو خدا نے توفیق دی کہ اتنی خدمت خدا تعالیٰ کی مخلوق کی وہاں کرے۔پہلے تو یہ سب کا پیسہ مانگتے تھے میں نے بتایا کہ ہمیں آدمی مل گئے ڈاکٹر بھی اور ٹیچر بھی۔پروفیسر بنانے کے لئے کیونکہ وہاں ہائر سیکنڈری سکول ہیں۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں میں نے کہا
تھا کہ مجھے فکر ہی کوئی نہیں کہ پیسہ کہاں سے آئے گا۔جس کا کام ہے وہ خود ہی پیسے کا انتظام کر۔گا۔ہمیں تو اپنی فکر کرنی چاہئے کہ ہماری حقیر قربانی قبول ہو جائے۔اس مد میں اس وقت تک
باوجود اس کے کہ خود پاکستان سے بعض رقموں کی اطلاع ہمیں نہیں ملی اور بیرونِ ملک سے چندہ
بہت سارا ایسا ہے جس کی اطلاع ہمیں نہیں ملی اس کے باوجود نصرت جہاں ریزرو فنڈ میں
۵۰۶۴۶۲۸ روپے وصول ہو چکے ہیں۔مجھے کم سے کم جو کہا گیا تھا وہ ۲۵لاکھ روپیہ تھا اب خدا کی
شان دیکھو۔۲۵ لاکھ روپے مجھے خرچ کرنے کو کہا گیا تھا خدا تعالیٰ نے یہ مطالبہ کروایا تھا جماعت
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴۳
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطا۔سے کہ کم از کم پچیس لاکھ روپیدان پسماندہ علاقوں کی خدمت کے لئے دو اور آپ
کو یہ توفیق دی
اپنی شان دکھانے کے لئے کہ ایک لاکھ کی بجائے دولاکھ پاؤنڈ سے زیادہ آپ نے دے دیئے پھر
خدا نے اپنے عمل سے یہ کہا کہ میرے یہ عاجز بندے جو میرے خزانوں سے ایک چھوٹا سا حصہ
وصول کرتے ہیں اُنہوں نے میری راہ میں میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے میری رضا کے
حصول کے لئے دولاکھ پاؤنڈ اس آواز پر قربان کر دیئے۔میں نے (یعنی خدا تعالیٰ نے) قبولیت
کے نشان کے طور پر ( یہ میرا اپنا ذوقی استدلال ہے) اپنے خزانوں سے آپ کے دیئے ہوئے
۵۰ لاکھ سے کچھ زائد روپے کے مقابل پر اس مد میں ساٹھ لاکھ سے زائد روپیہ اس مد میں دے
دیا۔جو ہمارے طبی مراکز سے آمد ہوئی اور جو سکولوں کی فیسوں وغیرہ سے آمد ہوئی اس کی رقم قریباً
ستر لاکھ روپیہ بنتی ہے۔آپ نے ۵۰ لاکھ خدا کے حضور پیش کیا۔اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے خزانوں سے قریباً
ستر لاکھ کے خزانے دے دیئے یہ بتانے کے لئے کہ آپ
کی قربانیاں قبول ہوئیں اور اس عرصہ میں
جو بڑا تھوڑا عرصہ ہے ) ہم نے ان ممالک میں طبی مراکز اور سکول کھولنے پر اور وہاں قرآن کریم
کی اشاعت پر اس وقت تک ۸۷۰۰۰۰۰ روپیہ خرچ کیا ہے ابھی عملاً تین سال بھی نہیں ہوئے
قریباً اڑھائی پونے تین سال ہوئے ہیں۔۸۷ لاکھ روپے جماعت کے جو تمام کام میں ان کے
علاوہ یہ ایک چھوٹا سا منصوبہ تھا اس پر ۷ ۸ لاکھ روپے ( بلکہ ۸۸ لاکھ سمجھنا چاہئے صرف کچھ ہزار کی
کمی ہے ) خدا تعالیٰ نے انتظام کر دیا کہ ہم خرچ کریں اور اس کی رحمت سے اپنی جھولیوں کو بھر
لیں اور آخر میں ایک بات جو رہ گئی ہے وہ میں کہنی چاہتا ہوں اور ۸۸ لاکھ روپیہ اس معمولی سی
مد میں اُس جماعت کو خرچ کرنے کی توفیق عطا کی جو اس عرصہ میں (اگر تین سال کا عرصہ لیا
جائے تو ) دیگر کاموں پر قریباً چار کروڑ روپیہ خرچ کر چکی ہے اور وہ جماعت جو ایک سال میں
سال رواں مراد ہے ) ایک کروڑ ارسٹھ لاکھ روپیہ خدا کی راہ میں قربان کر رہی ہے اور ان کے علاوہ
جو چندے ہیں ( اور کچھ اور قربانیاں ہیں جن کا کل مطالبہ کیا جائے گا ) یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے یہ
اُسی کی رحمت ہے کیونکہ جس وقت جماعت کی ابتداء ہوئی اور تربیت کی ابتدا تھی اور لوگوں کا اس
طرف رجحان نہیں تھا اور جماعت چھوٹی تھی۔اُس وقت یہ حال تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴۴
۲۷ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار
جماعت کے آرام کی خاطر لنگر خانہ میں ایک کنواں لگانے کی ضرورت پیش آئی۔اس لئے پیش نہیں
آئی کہ وہاں کوئی کنواں پہلے سے موجود نہیں تھا۔بلکہ اس لئے پیش آئی کہ وہ کنواں مشترک ملکیت
میں تھا۔آپ بھی خاندان کے فرد کے لحاظ سے اور آپ کے مخالف رشتہ دار اس کے دوسرے حصہ
کے مالک تھے اور وہ ہر وقت فتنہ اور فساد پیدا کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے تب آپ نے سوچا کہ
اس ہر وقت کی بدمزگی سے بچنے کے لئے ایک کنواں لگا دیا جائے۔ستا زمانہ تھا اڑھائی سوروپے
میں کنواں لگ جاتا تھا۔اڑھائی سو روپے میں کنواں لگانا تھا۔آپ نے چندہ کی تحریک کی جن کو
تحریک کی ان میں سے ایک ہمارے نانا خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم بھی تھے اور آپ نے ان
کو خط لکھا اور خط میں لکھا یہ حالات ہیں ہمارے اپنے رشتہ دار تنگ کرتے ہیں۔لنگر خانے میں
ہمارے احمدی ہمارے مخلص مرید جو ہیں وہ پہلے سے زیادہ آنے لگے ہیں اور بدمزگیاں پیدا ہوئی
ہیں ہم نے سوچا ہے کہ اس بدمزگی سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہم یہاں ایک کنواں لگا دیتے
ہیں اڑھائی سوروپے اس پر خرچ آئیں گے آپ کا نام بھی میں نے اس غرض کے لئے چندہ دینے
والوں میں شامل کر دیا اور جو میں نے چندہ آپ کے ذمہ لگایا ہے اس کے مطابق آپ مجھے رقم کی
دیں اور میں نے آپ کے نام کے آگے دو آنے لکھ دیئے ہیں مجھے دو آنے بھجوا دیں۔ابتداء آپ کی قربانیوں کی دو آنے سے ہوئی تھی اور ابھی آپ کے ابتدائی دور کا ہی ایک
زمانہ ہے ( دوسرا دور آنے والا ہے آپ کے سامنے اس کے متعلق میں کل کچھ کہوں گا ) اور ابتدائی
دور کے ہی ایک اگلے حصہ میں آپ یہاں پہنچ گئے کہ میں آپ سے ۲۵ لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا؟
ہوں اور آپ ۵۱ لاکھ روپے جماعت کے کاموں کے لئے دے دیتے ہیں۔یہ ایک چھوٹی سی بات
ہے اور آپ یہاں پہنچ گئے کہ کنواں لگانے کے لئے ساری جماعت کی طرف سے دیئے گئے
دوسو پچاس روپے کے مقابلے میں جس طرح کنواں ایک چھوٹی سی جماعتی ضرورت تھی
نصرت جہاں آگے بڑھوا بھی ایک چھوٹی سی جماعتی ضرورت تھی اس کے لئے دوسو پچاس کے
مقابلہ میں آپ نے اکیاون لاکھ روپیہ دیا اور ایک سال میں اب ایک کروڑ ارسٹھ لاکھ روپیہ وہی
جماعت دو آنے دینے والی وہ خدا کے حضور میں پیش کرتی ہے۔کتنی رحمت اور کتنا فضل آپ پر
اللہ تعالیٰ کا ہے۔آپ کے اور ہمارے دل خدا تعالیٰ کی حمد سے ہمیشہ معمور رہنے چاہئیں۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴۵
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب
لبریز رہنے چاہئیں۔ہمارا تو اگر ذرہ ذرہ خدا کی راہ میں فنا ہو جائے تب بھی ہم اُس کا شکر ادا نہیں
کر سکتے اتنا پیار کیا ہے اُس نے ہم سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور مہدی موعود کے ذریعہ
کہ کس کی طاقت ہے کہے کہ میں اُس پیار کے بدلے میں اس کا ہزارواں حصہ اس کا کروڑواں
اس کا اربواں حصہ بھی شکر ادا کر سکتا ہوں۔پس الْحَمْدُ کے ترانوں کے ساتھ اس مجلس کو ہم ختم
کرتے ہیں اور بہت الْحَمْدُ لِلهِ کہا کریں۔بہت الْحَمْدُ للہ پڑھا کریں۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں
ہمیشہ ہی آپ پر اسی نہج پر نازل ہوتی رہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور جو آپ قربانیاں پیش کریں
اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے خزانوں سے اُس سے کہیں زیادہ آپ کے خزانوں کو بھر دے۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
۶۴۶
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)