مہدی علیہ السلام روحانی قوتوں اور ان کی نشوونما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس اور ظلِّ کامل ہیں

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴۷
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
مہدی علیہ السلام روحانی قوتوں اور ان کی نشو و نما میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس اور ظل کامل ہیں
اور
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام ربوہ کی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یہ خواہش تھی کہ جماعت صد سالہ جشن منائے۔یعنی وہ
لوگ جن کو سوواں سال دیکھنا نصیب ہو وہ صد سالہ جشن منائیں اور میں اپنی بھی اسی خواہش کا
اظہار کرتا ہوں کہ صد سالہ جشن منایا جائے۔اس لئے میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے اور
میں نے بڑی دعاؤں کے بعد اور بڑے غور کے بعد تاریخ احمدیت سے یہ نتیجہ نکلا ہے کہ اگلے چند
سال جو صدی پورا ہونے سے قبل باقی رہ گئے ہیں وہ ہمارے لئے بڑی ہی اہمیت کے مالک ہیں۔اس عرصہ میں ہماری طرف سے اس قدر کوشش اور اللہ کے حضور اس قدر دعا ئیں ہو جانی چاہئیں کہ
اس کی رحمتیں ہماری تدابیر کو کا میاب کرنے والی بن جائیں اور پھر جب ہم یہ صدی ختم کریں اور
صد سالہ جشن منا ئیں تو اس وقت دنیا کے حالات ایسے ہوں جیسا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایک
صدی گزرنے کے بعد ہونے چاہئیں اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا منشا ہے کہ یہ جماعت اس کے حضور
قربانیاں پیش کر کے غلبہ اسلام کے ایسے سامان پیدا کر دے اسی کے فضل اور اسی کی دی ہوئی عقل
اور فہم سے اور اسی کے سمجھائے ہوئے منصوبوں کے نتیجہ میں دنیا کے وہ لوگ بھی جنہیں اس وقت
اسلام سے دلچسپی نہیں ہے وہ بھی یہ سمجھنے لگیں کہ اب اسلام کے آخری اور کامل غلبہ میں کوئی شک
باقی نہیں رہ گیا۔یہ سپریم ایفرٹ (Supreme Effort) یعنی انتہائی کوشش جو آج کا دن اور
آج کا سال ہم سے مطالبہ کرتا ہے اس آخری کوشش کے لئے ہمیں کچھ سوچنا ہے اور پھر سب نے
مل کر بہت کچھ کرنا ہے۔یہ خیال کر کے کہ سوسال ( کے بعد جماعت احمد یہ کے قیام پر ایک سوسال )
پورے ہو جائیں گئے۔یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت پر اس معنی میں کہ آپ نے جو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴۸
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
پہلی بیعت لی اور صالحین اور مظہرین کی چھوٹی سی جماعت بنائی تھی اس پر ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کوسو
سال گزر جائیں گے۔میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ ہمیں کوئی منصوبہ بنانا چاہئے تا کہ ہم تیاری کریں اس
صدی کے جشن کو منانے کی لیکن چونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ۱۹۸۹ ء کا سال بڑا ہی اہم سال ہوگا اس
لئے میری طبیعت کا میلان سو سالہ جشن منانے کی طرف اتنا نہیں ( وہ بھی ہم نے منانا ہے) جتنا
دوسری صدی کے استقبال کی تیاری کی طرف میرا میلان ہے۔جب مجھے یہ خیال آیا تو اللہ تعالیٰ نے اس تصور سے ہی میرے لئے بہت سی برکتوں کے
سامان پیدا کر دئیے۔میں نے سوچا کہ جس زمانہ میں مہدی کے آنے کی پیشگوئیاں کی گئی ہیں
رآن عظیم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور صلحائے امت کے کشوف ور دیا اور وحی
والہام اور دوسرے بزرگوں نے عقل و فراست کے نتیجہ میں جو باتیں لکھی ہیں یہ کس زمانے کے
ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔یعنی کس زمانہ میں وہ مہدی آئے گا جو خدا کا پیارا ہوگا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کا محبوب ہوگا پھر وہ کون سی علامتیں بتائی گئی ہیں جن کا تعلق اس زمانے سے ہے؟ پھر کیا مقام ہے
مہدی کا امت کے صلحاء کے نزدیک اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک اور مطہر دل میں
قرآن کریم جیسی عظیم کتاب کے اندر؟
پس جب میں نے اس مضمون پر سوچنا شروع کیا تو میرے سامنے ایک بہت وسیع مضمون
آگیا جس کا بیان کرنا جلسہ کی ایک تقریر میں ممکن ہی نہ تھا۔پھر میں نے کوشش کی کہ اس کو مختصر کروں
مگر میں اس کوشش میں بھی نا کام ہو گیا۔کیونکہ مختصر کرنے کو باوجود میرے پاس جو مواد تھا وہ بھی اتنا
تھا کہ اس کے بیان کرنے کے لئے آٹھ دس گھنٹے کی ضرورت تھی۔پھر میں نے یہ سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کا
منشاء یہ تھا کہ یہ سب باتیں میرے علم میں آجائیں اور صرف کچھ ابتدائی باتیں تمہیدی طور پر یا اہم
اشارات کے رنگ میں (بہت حد تک زبانی یا شاید کہیں کہیں حوالہ کے ساتھ ) بیان کر دوں۔قرآن کریم اور احادیث نبویہ کے علاوہ صلحائے امت نے اپنے مشاہدات اور اپنے غور وفکر
اور متفرق رؤیا اور الہامات کے نتیجہ میں جو باتیں لکھیں یا کہیں یا ان سے روایت کی گئی ہیں ان سے
ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اس امت پر یا نوع انسانی کی زندگی میں ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے انسان
نے ایک ایسا زمانہ دیکھنا ہے جس میں شیطانی طاقتوں کا زبردست حملہ ہو گا۔حدیثوں نے اس کو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴۹
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
اس طرح بھی بیان کیا ہے کہ وہ شیطانی طاقتیں اپنے قید خانہ سے نکلیں گی اور دجال کا دجل ساری دنیا
میں پھیل جائے گا اس میں یہ بھی بتایا ہے کہ انسانی اقدار جو روحانی اقدار کی بنیاد پر بنتی ہیں وہ بھی دنیا
سے مٹادی جائیں گی۔روحانی رفعتوں کے حصول کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔کیونکہ انسان نے
پہلے با اخلاق انسان بننا ہے اور پھر بعد میں یہ سوال پیدا ہونا ہے کہ وہ روحانی انسان بنے۔کفر والحاد
اور فسق و فجور کا زمانہ یعنی خدا تعالیٰ سے دوری کا زمانہ آئے گا اور یہ اتنی شدت اختیار کر جائے گا کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اے امت محمدیہ کے افراد! تمہاری اس زمانہ میں یہ حالت ہوگی
کہ تم یہ سوچنا بھی نہ کہ مادی ذرائع سے ان دجالی طاقتوں کا مقابلہ کر سکتے ہومگر مقابلہ ضرور ہوگا۔جب مادی ذرائع سے ان دجالی طاقتوں
کا مقابلہ ممکن نہیں ہوگا اور انہوں نے مغلوب ضرور ہونا ہے
تو پھر اس کا صاف نتیجہ نکلتا ہے عقلا بھی اور اسلامی تعلیم کی رو سے بھی کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں سے کوئی
روحانی منصوبہ تیار کر کے زمین پر بھیجے گا جو ان کا مقابلہ کرے گا اور ان کو پسپا کرے گا اور ان کو شکست
دے گا اور وہ ناکام ہوں گے۔اس زمانہ کے متعلق یہ بھی کہا گیا ہے کہ شروع سے قیامت تک
شیطان سے عباد الرحمن کی جو جنگ ہونی ہے، باطل کے ساتھ حق کی جولڑائی ہونی ہے وہ آخری جنگ
ہوگی جس کے بعد شیطانی طاقتوں کو ہمیشہ کے لئے اسلام کی روحانی طاقت مغلوب کرلے گی۔یہ
زمانہ وہ زمانہ ہے جس میں مہدی معہود علیہ السلام نے معبوث ہونا ہے اور آخری زمانہ کی جو
علامات بتائی گئی ہیں قرآن عظیم میں اور جو علامات بتائی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث
میں ، اور جو علامات بتائی ہیں صلحائے امت نے ان کی ہمیں اس زمانہ میں بڑی کثرت نظر آتی
ہے۔کیونکہ جب ہم ان علامات پر غور کرتے ہیں جن کا ذکر قرآن کریم ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارشادات اور صلحائے امت کے اقوال میں کیا گیا ہے تو ہمیں تاریخی طور پر بھی یہ نظر آتا ہے کہ
ان کے ظاہر ہونے کا زمانہ تیرہویں صدی ہجری سے شروع ہوا ہے اور پھر یہ دجل اور یہ ظلمت اور
یہ شیطانی ظلمات کا قوت کے ساتھ بڑھتے چلے جانا، یہ زمانہ کے ساتھ ساتھ ظہور پذیر ہوتا چلا گیا
اور اس قدرز بر دست یلغار تھی (جیسا کہ میں پچھلے چند مہینوں سے اس موضوع پر خطبے دے کر آپ
کے ذہنوں کو اس کے لئے تیار کر رہا تھا اور بتا رہا تھا کہ اسلام پر اس قدر ز بر دست یلغار تھی کہ
انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ) خدا تعالیٰ کے خلاف محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسے وجود کے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
خلاف قرآن جیسی کتاب کے خلاف اتنا ز بر دست حملہ تھا کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔یہ حملہ ا
زبر دست حملہ تھا کہ حملہ آوروں نے جو دیکھا اور سمجھا وہ یہ تھا کہ ان افواج نے ظلمات کے ان
لشکروں نے یہ سمجھ لیا کہ حملہ بڑا سخت ہے اور اسلام کا اور صداقت کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں تو وہ
اس نتیجہ پر پہنچے اور عقلاً بھی انہیں اسی نتیجہ پر پہنچنا چاہئے تھا ) کہ اسلام اب مغلوب ہو جائے گا
اور باطل غالب آئے گا۔اس وقت امت محمدیہ میں بعض صلحاء بھی تھے۔شاید ہزاروں کی تعداد میں
تھے۔اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن ان کا مقام اور ان کا کام محدود تھا۔اپنے چھوٹے سے،
محدود اور بڑے مختصر دائرہ میں وہ خدمت اسلام کر رہے تھے لیکن جو یلغار تھی وہ محدود نہیں تھی وہ تو
سارے محاذ پر پھیلی ہوئی تھی اور ان صلحاء کی کوشش ( اللہ انہیں جزائے خیر دے ) اسلام کی شمع کو
روشن اور زندہ رکھنے کے لئے تھی۔اسلام کے سورج کی روشنی کو ساری دنیا پر پھیلانے کے لئے نہیں
تھی اور نہ ظلمات کے بادلوں کو چھانٹنے کے لئے تھی۔اسلام پر حملہ آوروں کو یہ نظر آرہا تھا کہ ہمیں
بڑی طاقت مل گئی ہے ہم نے اپنی عقل کے غلط استعمال سے اسلام کے خلاف غلط قسم کی دلیلیں مہیا
کر دی ہیں۔اعتراض کر دیئے ہیں۔سائنس کی ایجادات کو اسلام کے مقابلہ میں قرآن عظیم کے
مقابلہ میں لا کر کھڑا کر دیا اور جیسا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں بتایا تھا ہر قسم کی تحریف معنوی کی کوشش
کی گئی ہے مگر خدا تعالیٰ نے جو سلسلہ ان کے مقابلے میں کھڑا کیا تھا وہ ان کو نظر نہیں آرہا تھا۔اس
لئے وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم کامیاب ہوئے اور اسلام ہمیشہ کے لئے مغلوب ہو گیا۔یہ حالت تھی تیرہویں صدی اور چودہویں صدی ہجری کے ابتدائی سالوں کی۔گویا مہدی معہود
علیہ السلام کی بعثت سے معاقبل کا زمانہ انتہائی فتنوں کا زمانہ تھا۔انتہائی دجل کا زمانہ تھا۔انتہائی
افترا کا زمانہ تھا۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف انتہائی گندہ دہنی کا زمانہ تھا۔یہ وہ
زمانہ تھا جب اسلام کا در در کھنے والے لوگوں کے سر جھکے ہوئے تھے اور فخر سے سراٹھا کر اپنے مسلمان
ہونے کا اعلان نہیں کیا کرتے تھے اور یہ مبالغہ نہیں۔۱۹۷۰ ء کے میرے مغربی افریقہ کے دورہ کے
موقع پر ایک بھرے مجمع میں سیرالیون کے ایک بڑے مسلمان سیاسی لیڈر نے مجھ سے کہا ( وہ احمدی
نہیں۔وہ کسی زمانہ میں سیرالیون میں نائب وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں ) کہ ہم احمدیت کے ممنون
ہیں اس لئے کہ ان کے آنے سے پہلے اسلام کا نام لیتے ہوئے ہماری گرد نہیں شرم سے جھک جاتی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۵۱
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
تھیں۔کیونکہ اسلام پر حملہ بڑا سخت تھا اور مسلمان دینی لحاظ سے بہت کمزور ہو گئے تھے۔پھر انہوں
نے کہا۔پھر جماعت احمدیہ کے مبلغ آئے اور انہوں نے ہمیں قرآن عظیم کی صحیح تفسیر سمجھائی۔اب ہم
گردنیں اونچی کر کے اسلام کا نام لیتے ہیں۔بہر حال یہ تو اس زمانہ کے بعد کے زمانہ کی باتیں ہیں۔اس زمانہ میں تو دشمن یہ سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ بس ہم نے اسلام کو مغلوب کر لیا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں ہندوستان میں پادریوں نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ ہندوستان
میں دیکھنے کو کوئی مسلمان باقی نہیں رہ جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افریقہ ہماری جھولی میں پڑا
ہے۔پھر انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مسلمان ممالک کو ہم فتح کرتے ہوئے خداوند یسوع مسیح کا
جھنڈا خانہ کعبہ پر لہرائیں گے۔یہ وہ اعلانات تھے جو اس زمانہ میں عیسائی پادریوں کی طرف سے
کئے گئے تھے اور اس زمانہ میں کوئی عالم کوئی پڑھا لکھا ان کے مقابلہ میں آواز اٹھانے والا
تاریخ انسانی نے کوئی نہ دیکھ پایا۔پھر اس وقت خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والا اور حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں مست ایک انسان پیدا ہوا اور اس کا نام مسیح (علیہ اسلام) بھی رکھا
گیا۔اور اس کا نام منصور بھی رکھا گیا اور اس کا نام محمد بھی رکھا گیا اور اس کا نام احمد بھی رکھا گیا اور
اس
کا نام محمود بھی رکھا گیا اور اس کا نام مہدی بھی رکھا گیا۔اور وہ مسیح اور مہدی خدا تعالیٰ کی طرف
سے نوع انسانی کی بھلائی کے لئے اور قرآن کریم کی عظمت کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے کھڑا ہوا
اور اس نے ساری دنیا کی دولتوں کو اور ان ساری دنیوی طاقتوں کو اور ان سارے دنیوی اثر
ورسوخ اور اقتدار کو للکارا۔انہوں نے لوگوں سے کہا تم دنیا کے مال و دولت کی وجہ سے اور دنیا کی
جاہ و حشمت کے برتے اور سیاسی اقتدار کی وجہ سے اور ان ہتھیاروں کی وجہ سے جو تم نے ایجاد کر
لئے ہیں یہ سمجھتے ہو کہ تم اسلام کو مغلوب کر لو گے لیکن انہوں نے کہا مہدی کو خدا نے زبردست
روحانی ہتھیار دیا ہے اس لئے اسلام کو ایٹم بموں کی ضرورت نہیں ہے۔نہ تو پوں کی ضرورت ہے
اور نہ رائفلوں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے اسوہ حسنہ میں وہ حسن کے جلوے رکھے ہیں اور احسان کی طاقتیں رکھی ہیں کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ
ہم تمہارے دلوں کو خدا تعالیٰ اور اس کے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت نہ لیں۔اس مہدی نے اندرونی فتنوں کو دور کرنے کے لئے یہ بھی کہا کہ تم اپنی حالت دیکھو۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۵۲
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
بہتر فرقے ایسے ہیں جو ایک دوسرے کو کا فرقرار دینے والے ہیں جبکہ دشمن اسلام، اسلام پر حملہ
آور ہو رہا ہے۔آپ نے فرمایا مجھے خدا تعالیٰ نے حکم بنا کر تمہاری طرف اس لئے معبوث کیا ہے کہ
تم نے تکفیر کا جو بازار گرم کر رکھا ہے میں تمہیں سمجھا کر اس اندورونی فتنے کو دور کر دوں اور
امت محمدیہ مہدی کے جھنڈے تلے ایک جماعت ایک خاندان بن جائے مجھے خدا نے اس لئے
بھیجا ہے کہ میں امت محمدیہ کو اتحاد کی لڑی میں پرو دوں۔مگر وہ لوگ جن کی کتابیں آج بھی اس قسم
کے کفر کے فتوے ایک دوسرے پر لگانے والی ہیں کہ کوئی شریف آدمی ان کو پڑھ نہیں سکتا۔اگر پڑھ
لے تو بے چین ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔یہ سارے مہدی کے خلاف اکٹھے ہو گئے مہدی نے کہا تھا
میں تکفیر کا بازار بند کرنے کے لئے آیا ہوں اور ان سب نے اکٹھے ہو کر کہا کہ تم کا فر ہو۔تم اس لئے
کا فر ہو کہ تم ہمارے بازار کفر کو مٹانا چاہتے ہو۔ایک دفعہ میرے غیر از جماعت دوست مجھے ملنے
کے لئے آئے۔مجھے خیال آیا کہ ان کو پتہ تو لگے کہ ان کے گھر میں کیا ہو رہا ہے۔میں نے لائبریری
سے ایک کتاب منگوا کر اسے دکھائی کہ کفر کے صرف یہ دوفتوے پڑھ لو۔زمیندار آدمی تھا۔ان کو
پڑھتا رہا۔اچھے لمبے فتوے تھے۔جب پڑھ چکا تو اس کے منہ سے بے اختیار نکلا کہ ” کی بڑی گالی
اے جو رہ گئی ہووے۔“
حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے حکم بنا کر بھیجا ہے تا کہ لو
گ آپس میں جو کفر بازی کر رہے ہوں میں اسلام کے اندر اس کفر بازی کو بند کراؤں۔اور
آپ نے لوگوں کو عقلی دلائل دے کر سمجھایا۔قرآن کریم کی آیات ان کے سامنے پیش کیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پیش کئے۔آپ نے فرمایا کہ تم مانتے ہو یا نہیں کہ مہدی
حکم ہوگا۔شیعوں کی کتاب میں بھی ہیں اور سینیوں کی کتابوں میں بھی ہے کہ جب بھی مہدی آئے گا
وہ حکم بن کر آئے گا۔اس لئے قبل اس کے کہ میں تمہیں یہ کہوں کہ مجھے ما نو تم اس بات کو تسلیم کرو کہ
جو بھی مہدی آئے گا اور جب بھی آئے گا اور وہ جو بھی ہو گا تمہاری ساری حدیثوں کو قبول نہیں
کرے گا کیونکہ وہ حکم ہے۔اس نے تمہارے درمیان فیصلہ کرنا ہے تمہاری احادیث میں ، تمہاری
کتب میں اچھی باتیں بھی ہیں اور صحیح باتیں بھی ہیں کچی باتیں بھی ہیں اور کچھ رطب و یابس بھی مل
گیا ہے لیکن اگر دیو بندیوں کی ساری احادیث کو درست قرار دے دیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تم

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۵۳
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
نے پہلے سے جو کفر بازی شروع کر رکھی ہے باقی فرقوں کو کا فرقرار دینے کی وہ تو اسی طرح قائم
ہے گی اور پھر تو مہدی حکم نہ رہا۔اس لئے اس نے شیعوں پر بھی فتوے دینے ہیں۔اس نے
بریلویوں کے اوپر بھی اور ان کی روایات پر بھی فتویٰ صادر کرنا ہے۔اس نے اہل حدیث پر بھی
فتویٰ صادر کرنا ہے۔اس لئے کہ ایسی احادیث اور روایات جو باہم متضاد ہیں ان کا باہمی تضاداس
بات کی عقلی دلیل ہے کہ ایک بات درست ہوگی اور ایک بات درست نہیں ہوگی اور ہوسکتا ہے
دونوں ہی غلط ہوں۔چنانچہ حضرت مسیح عود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو بھی حکم آئے گا
تمہیں عقلاً یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ اس کا حکم ہی چلے گا۔آپ نے فرمایا خدا نے مجھے حکم بنایا
ہے اس لئے احادیث کی روایات سے مجھے نہ ناپو بلکہ میرے فیصلوں سے اپنی احادیث کو نا پو اور
جانچ پڑتال کرو اور حکم کے یہی معنی ہیں۔اس وقت میں یہ بات نہیں کر رہا کہ حاکم کون ہے بلکہ میں
امت محمدیہ کے سارے فرقوں کو اس طرح مخاطب کر رہا ہوں جس طرح پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے مخاطب کیا ہے اور جس طرح پہلوں نے مخاطب کیا ہے اور جس طرح قرآن کریم نے اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مخاطب کیا ہے کہ مہدی حکم ہو کر آئے گا۔پس اگر وہ مہدی سارے فرقوں کو درست قرار دے دے در آنحالیکہ ان میں تضاد پایا جاتا
ہے تو یہ تو ایک مجنون شخص ہی ہوسکتا ہے جو سارے فرقوں کو درست قرار دے دے لیکن اگر مہدی یہ
کہے کہ یہ حدیث قرآن کریم کے منشاء کے خلاف ہے یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے
اقوال وارشادات کے خلاف پڑتی ہے اس لئے قابل قبول نہیں ہے تو تمہیں ماننا پڑے گا آپ نے
فرمایا قرآن کریم کی جو تفسیر میں کروں وہ تمہیں ماننی پڑے گی اور جن احادیث کے متعلق میں یہ
کہوں کہ وضعی ہیں اور قبول کے قابل نہیں تو وہ بھی تمہیں ماننا پڑے گا اور جس کے متعلق میں یہ کہوں
کہ قابل قبول ہیں وہ تمہیں قبول کرنی پڑیں گی۔اس لئے کہ خود تمہارے نزدیک مہدی حکم ہے اور
حکم کی یہی تعریف ہے۔میری صداقت کے کیا دلائل ہیں وہ مجھ سے آکر پوچھو میں تمہیں سمجھا دوں
گا لیکن یہ کہنا کہ ایک شخص مہدی بھی ہو اور وہ کفر بازی کو بند بھی نہ کرے، وہ مہدی بھی ہو اور
اندرونی فتنوں کو دور بھی نہ کرے، وہ مہدی بھی ہو اور نعوذ باللہ اتنا مجنون بھی ہو کہ دو فرقوں کی
متضادا حادیث کو صحیح قرار دے یہ تو نہیں ہوسکتا۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
علاوہ ازیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مہدی کے متعلق یہ بھی فرمایا ہے کہ مجھے اتنا پیارا
ہے کہ امت محمدیہ میں کوئی ایسا پیارا نہیں ہے۔اس لئے تم میں سے جس شخص کو اللہ تعالیٰ مہدی معہود
کو پانے کا موقع نصیب کرے تو وہ میری طرف سے اسے سلام کہے۔نہ صرف یہ بلکہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کو اپنی آل میں شامل فرمایا ہے۔مہدی کو اپنی آل میں شامل کرنے کے لئے
دنیا کو یہ بتایا کہ دیکھو یہ جو سلمان فارسی ہے یہ ہم میں سے یعنی اہل بیت میں سے ہیں۔اگر نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے پر سلمان فارسی اہل بیت میں سے بن جاتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
جب یہ کہتے ہیں وہ جو میرا عکس ہو گا وہ مہدی اہل بیت میں سے کیسے نہیں ہو گا ؟ لیکن ظاہر بین نگاہ
اس
کو دیکھ نہیں سکتی۔چنانچہ اس تحقیق کے دوران مجھے ایک دلچسپ حوالہ یہ بھی ملا کہ جب مہدی ظاہر
ہوں گے تو علماء وقت ان کا یہ کہہ کر انکار کریں گے کہ ہم تجھے نہیں مانتے اور نہ تجھے پہچانتے ہیں۔اس
لئے نہیں پہچانتے کہ تو آلِ فاطمہ میں سے نہیں ہے۔یعنی وہ ہوگا تو سچا امام مہدی لیکن اس کا یہ کہہ کر
انکار کیا جائے گا کہ چونکہ تو آل فاطمہ میں سے نہیں ہے اس لئے ہم تجھے نہیں پہچانتے۔تو پہلوں نے
خبر دی تھی کہ وہ آلِ فاطمہ میں سے نہیں ہوگا لیکن محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا کہ وہ ہم میں سے یعنی
اہل بیت میں سے ہو گا ان کا کہنا اپنی جگہ درست اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کہنا جو ہے وہ تو ہے
ہی درست اور سب سے بڑی صداقت ہے۔حضرت ابن عربی بڑے پایہ کے بزرگ ہیں۔انہوں
نے ایک جگہ لکھا ہے کہ جب مہدی ظاہر ہوں گے تو ان کا کام بڑا اہم ہوگا اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ
انہیں خدا رسیدہ اور مقربین کی ایک جماعت دے گا جو ان کے کام میں ان کی مد ہوگی اور یہ لوگ مہدی
کے وزراء کہلائیں گئے اور یہ سارے کے سارے وزراء غیر عرب ہوں گئے۔ان میں سے ایک بھی
عرب کا باشندہ نہیں ہوگا۔یہ محی الدین ابن عربی کا قول ہے۔جب ہم بات کریں عربی بولنے وا۔ممالک سے تو وہ آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ جن لوگوں کی زبان عربی نہیں ہے وہ قرآن کو کیسے سمجھ سکتے
ہیں۔حالانکہ عربی جاننا قرآن کریم کے سمجھنے کے لئے تو شرط نہیں ہے۔کیونکہ جن لوگوں کو بڑی اچھی
عربی آتی تھی انہوں نے قرآن کریم کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔بدر کے میدان میں جن کو خدا کے
قہری طمانچہ نے قتل کیا تھا وہ عربی دان نہیں تھے کیا ؟ تو یہ شرط نہیں ہے ( نہ عربی دانی کی شرط ہے اور نہ
عربی جاننے کی شرط ہے) لیکن بتانے والے نے یہ بتایا اور کہنے والے نے یہ کہا کہ مہدی کے وزراء

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
سارے کے سارے وہ ہوں گے جن کا عرب ممالک سے تعلق نہیں ہوگا۔ایک بھی ان میں سے عرب
نہیں ہوگا۔سارے عجمی ہوں گے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پہنچایا۔ان کو اپنی آل میں شامل کرنے کے لئے سلمان
کے متعلق وہ کہا جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔وأَخَرِيْنَ مِنْهُمُ لَمَّا يَلْحَقُوْابِهِمْ (الجمعة :۴)
کی تفسیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کی کہ وہ تمہارے بعد آئیں گے۔انہوں نے مجھے دیکھا تو نہیں
ہو گا لیکن ان کا مقام بڑا بلند ہے۔اس کے علاوہ اس بات کے نتیجہ میں کہ صلحائے امت کو اللہ تعالیٰ
کی طرف سے یہ علم دیا گیا تھا مہدی کا اتنا بلند مقام ، اتنا بلند مقام ہے جو ان حوالوں میں مجھے نظر آیا
تو میں حیران ہو گیا۔تیرہ سو سال پر پھیلی ہوئی ہماری ساری اسلامی تاریخ میں لاکھوں صلحاء پیدا ہو
ئے ہزاروں کتب لکھیں۔کچھ ضائع ہو گئیں فسادات کے زمانے میں۔مختلف اداروں میں مختلف
فسادات رونما ہوئے ہیں۔مخالفین نے اسلام کی لائبریریاں اور کتب خانے جلا کر راکھ کر دئے اور
ہمیں بڑا دکھ ہوتا ہے یہ سوچ کر کہ پتہ نہیں کیا کیا علم کے خزانے ان کے اندر بھرے ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے اس نقصان سے امت مسلمہ کو بچالیا کیونکہ آج کی ہر ضرورت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے پورا کر دیا ہے۔جہاں تک علوم روحانیہ اور اسرار دینیہ کا سوال ہے ہمیں نقصان نہیں پہنچا ( لیکن
ہمارے دل ان کتب کو پڑھ کر یہ محسوس کرتے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے اس طرح بھی پیار کرتا
ہے جتنا ان سے کیا تو ان کے لئے ہمارے دل سے ہماری زبانوں سے دعائیں نکلتیں ) اور چونکہ
بعض ایسے اعتراضات بھی ہماری تاریخ میں ہیں جو ایک وقت میں ہوئے اور بعد میں دوبارہ نہیں
ہوئے تو بہت سے ایسے اعتراضات بھی اسلام پر ہوئے ہوں گے کہ جن کا جواب صلحائے امت
نے ان کتب میں دیا ہوگا جو جلا دی گئیں اور ضائع ہو گئیں۔ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔اگر وہ
کتب ضائع نہ ہوتیں تو ان کی علمی تحقیق کا علم بھی ہمیں حاصل ہوتا۔ہم اس طرح اللہ تعالیٰ کے
فضلوں اور رحمتوں اور جلووں سے لطف اندوز ہوتے بہر حال میں نے اس تحقیق میں یہ دیکھا کہ
صلحائے امت کے دلوں میں مہدی معہود کا اس قدر بلند مقام ہے اور اتنا بڑا رتبہ ہے کہ میں
حیران ہو گیا۔چنانچہ ہمارے ایک بزرگ نے یہ لکھا ہے کہ مہدی پہلے تمام انبیاء سے بلند تر مقام رکھتے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
-
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
ہیں۔اس لئے اپنے باطن میں یعنی روحانی قوتوں اور ان
کی نشو و نما میں بالکل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
عکس ہیں اور چونکہ حل کامل ہیں۔اس لئے پہلے تمام انبیاء کے مقابلہ میں جوظل کامل نہ تھے حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل کامل کا مقام بلند ہے۔پھر یہ بھی عجیب بات کہ بعض نے مہدی کے زمانہ
کو پایا تو ہے مگر اسے پہچانا نہیں مثلاً ہمارے غیر مبائعین دوست ہیں۔انہوں نے مہدی کو پایا مگر
اس کی عظمت کو نہیں پہچانا اور وہ جنہوں نے پایا تو نہیں تھا لیکن انہوں نے مہدی کو پہچان لیا ،
چارسوسال پانچ سو سال آٹھ سو سال پہلے ان کے دل میں اتنی عظمت اور احترام ہے کہ آدمی حیران
ہو جاتا ہے ایک حوالہ ہے کہ مہدی کھڑا ہوگا اور کہے گا کہ جس نے عیسی علیہ السلام کو دیکھنا ہو وہ مجھے
دیکھ لے اور اسی طرح دوسرے انبیاء کا نام لے گا اور کہے گا کہ سب کی صفات میں سے ایک حصہ
ظل کامل ہونے کے لحاظ سے مجھے ملا ہے۔تو مہدی کا یہ مقام امت محمدیہ کے صلحاء کے دلوں میں
ہے۔اس قسم کے بہت سے حوالے اکٹھے ہو گئے ہیں۔ہمارے علماء کو تو پہلے علم ہے لیکن اکٹھے ہو کر
جواثر دل پر پڑتا ہے اس کی خاطر ا کٹھے، ترجمہ کے ساتھ میں یہ حوالے شائع کرا دوں گا۔مہدی
کے تو معنی اور مفہوم اور اس کی حقیقت ہی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے براہ راست ہدایت پانے والا
حاصل کرنے والا۔تو وہ لوگ جو تقلید کے عادی ہو چکے ہوں گے وہ اس کو نہیں مانیں گے
کیونکہ اجتہاد سے خدا تعالیٰ کی عطا کردہ فراست مختلف ہوگی پھر بعض لوگوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ
علماء انکار کریں گے مہدی کا کیونکہ اس پر ایمان لانے کے نتیجہ میں ان کی چودھراہٹ جاتی رہے
گی۔اس لئے وہ کہیں گے کہ ایک مولانا حضرت بنے ہوئے ہیں یہ
نہیں رہیں گے اس لئے وہ اس
کا انکار کر دیں گے۔یہ بھی لکھ دیا ہے وہ کہیں گئے کہ اس طرح دین کو ہم نے جو دنیا کمانے کا ذریعہ
نہیں کہہ رہا اور نہ کسی کے متعلق کہہ رہا ہوں میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ پہلوں نے مہدی کو ہر پہلو
سے شناخت کیا۔اتنی عظمت ہے ان کے دلوں میں مہدی علیہ السلام کی کہ انسان حیران ہو جاتا
ہے۔انہوں نے اسے مسیح بھی کہا اور محمد اور احمد کا لقب بھی دیا۔مہدی بھی کہا۔محمود بھی کہا اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل بھی کہا اور آپ کا بروز بھی کہا اور مہدی علیہ السلام کے کام بتائے۔آپ کا زمانہ بتایا۔یہ بھی بتایا کہ عیسائیت کا دجل اس زمانہ میں پھیلا ہوگا اور وہ اس کو مٹا دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ میں اپنی اس مہم میں کامیاب ہو چکا ہوں۔اب کہاں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
ہیں وہ پادری جو میرے مقابلہ پر آکر اس اعتراض کو دہرائیں جو پہلے دہرایا کرتے تھے۔آر۔نے لکھا کہ پادری کہا کرتے تھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نشان نہیں دکھایا۔آپ نے کہا
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بے شمار نشانات دکھائے اور تم آؤ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سے آکر
نشان دیکھو اور آپ نے دکھائے بھی۔عبد اللہ آتھم کا نشان ، ڈوئی کا نشان ، قرآن کریم کی عظمت
کے اظہار کا نشان۔آپ نے پادریوں
کو للکارا۔آپ نے کہا تم بائیل کی قریباً ستر کتب پر فخر کر ر
ہو اور میں تمہیں کہتا ہوں کہ قرآن عظیم اتنی عظمت رکھنے والا ہے سورۃ فاتحہ میں جو روحانی اسرار
پائے جاتے ہیں وہ تم اپنی ساری کتب میں سے نکال کر نہیں دکھا سکتے۔میں جب ۱۹۶۷ء میں یورپ کے دورے پر گیا تو اس وقت میں نے یہ حوالہ نقل کر کے اس
کا انگریزی میں ترجمہ کرایا تھا اور وہ میں نے پاس رکھا ہوا تھا۔جب میں نے عیسائی وفود کو اکٹھی
ملاقات کا وقت دیا اور جب ملاقات ختم ہو گئی تو میں نے ان سے کہا میں نے پہلے اس لئے بات نہیں
کی کہ تمہیں جواب دینے کا موقع نہیں ملے گا۔اب میں تمہیں یہ چیلنج دیتا ہوں۔یہ چیلنج ہے مہدی معہود
کا عیسائیت کو کہ تم اپنی ساری کتب میں سے سورۃ فاتحہ کے برابر اسرار روحانی نکال کر دکھا دو تو ہم
سمجھیں گے کہ تمہارے پاس کچھ ہے لیکن اگر نہ دکھا سکو تو پھر ہم کہیں گے کہ تمہارے پاس کچھ بھی
نہیں ہے میں نے انہیں کہا تھا تم یہ عذر پیش کر کے بچ نہیں سکتے کہ جس عظیم ہستی نے یہ چیلنج دیا تھا وہ
تو اس وقت دنیا میں ہے نہیں تو کس کو جا کر کہیں کہ ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں۔یہ تمہارا عذر اس
لئے مقبول نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ میں خلافت حقہ راشدہ کا سلسلہ جاری کیا ہے
اور میں ایک خلیفہ کی حیثیت سے تمہارے سامنے موجود ہوں۔تم چیلنج قبول کرو۔میں تمہارے
مقابلے پر آؤں گا۔اسی طرح دوسرے چیلنج بھی عیسائیوں کو ہیں۔پھر دیگر مذاہب کو اور پھر انسانی
عقل کو چیلنج دیا اور انسان کی کوتاہ عقل اسے قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئی۔میں نے خطبہ میں
بتایا تھا کہ یہ چیلنج ہیں۔سارے دانشوروں
کو یہ چیلنج ہیں اور میں اس چیلنج کو جو دیا گیا ہے اس کو صحیح
ثابت کرنے کے لئے یہاں کھڑا ہوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہ قرآن کریم کی کسی تعلیم کو تم اگر
خلاف عقل سمجھتے ہو تو میرے سامنے پیش کرو۔ہمارے سامنے پیش کرو۔ہم ہر صاحب عقل انسان
کو تسلی دلائیں گے کہ تمہارا یہ اعتراض کہ اسلام کی تعلیم خلاف عقل ہے ، غلط ہے بلکہ یہ تو عین عقل

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۵۸
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
کے مطابق ہے۔تم اگر یہ کہتے ہو کہ کہاں ہیں وہ نشان جن کا دعویٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کیا گیا
ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کا نچوڑ تھے۔ان کی باتیں نہ کرو۔آپ کے علاوہ بھی آج ہزاروں
آپ کے غلام موجود ہیں اس قسم کے نشان تمہیں دکھا سکتے ہیں جو تم مسیح کی طرف منسوب کرتے ہو۔کیا
یہ واقعہ اور حقیقت نہیں ہے کہ تم عیسائی پادریوں نے جو ڈاکٹر تھے اور اپنے فن میں ماہر تھے۔مغربی
افریقہ میں بعض مریضوں کو جب لا علاج قرار دے دیا۔جو تمہارے منہ میں بجتی نہیں کیونکہ حضرت مسیح
نے کہا تھا کہ اگر تم میں رائی کے برابر ایمان ہوگا تو تم معجزانہ طور پر بیماروں کو چنگا کرو گے لیکن اس رائی
کے برابر ایمان کا بھی انکار کرتے ہوئے تم نے اعلان کیا کہ بعض مریض لاعلاج ہیں۔تب مسیح محمدی
کے غلاموں کے پاس وہ مریض آئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی عظمت کو قائم کرنے کے لئے ان کو اچھا کر دیا۔فالحمد للہ علی ذلک۔دنیا انشاء اللہ احمدیت کے ذریعہ ان نشانوں کو دیکھتی چلی جائے گی کیونکہ یہ خدا کی شان
کو نمایاں کرنے کے لئے ہیں۔ان نشانوں کے ذریعہ دنیا کے دل میں خدا اور اس کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور انسانوں سے ہمدردی کے جذبات کو پیدا کرنا مقصود ہے۔یہ اللہ تعالیٰ
کا فضل ہے کہ وہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر دنیا کے دل جیتنے کے لئے اور آپ
کے جھنڈے تلے نوع انسانی کو جمع کرنے کے لئے اپنی زندہ تجلیات دکھاتا ہے۔یہ کہنا کہ وحی
کے دروازے بند ہیں، یہ کہنا کہ کوئی مسلمان اب سچی خواب بھی نہیں دیکھ سکتا ، یہ اعلان کرنا کہ خدا
تو زندہ ہے لیکن وہ آج اپنی زندگی کا ثبوت نہیں دیتا، خدا کبھی سنتا تھا پر آج وہ انسان کی بات نہیں
سنتا اور کبھی وہ بولتا تھا لیکن آج اس نے بولنا بند کر دیا ہے، بالکل غلط ہے۔تم یہ اعلان کر کے
اسلام کی عظمت کو نوع انسانی کے دل میں قائم نہیں کر سکتے۔۱۹۶۷ء میں ایک جگہ مجھ سے ایک عیسائی عورت نے جو سوشل ورکر تھی پوچھا تھا
مسلمان اور عیسائی میں کیا فرق ہے؟ میں نے اس سے کہا کہ تمہارا مطلب یہ ہے کہ ایک
عیسائی اور ایک سچے مسلمان میں کیا فرق ہے؟ وہ کہنے لگی ہاں میرا یہی مطلب ہے۔میں نے کہا کہ
ایک سچے مسلمان کا زندہ تعلق اپنے خدا سے ہوتا ہے لیکن عیسائی دنیا میں ہمیں ایک آدمی بھی نہیں
دکھایا جا سکتا جس کا تعلق خدا سے ہو۔پھر میں نے کہا تم ایک عورت ہو۔میں تمہیں ایک عورت کی

آج 10 میں سے 10 باقی