مہدی علیہ السلام روحانی قوتوں اور ان کی نشوونما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس اور ظلِّ کامل ہیں

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
مثال دیتا ہوں۔ہماری ایک احمدی بہن ایک رات عاجزانہ طور پر گڑ گڑا کر دعا ئیں کر رہی تھی۔یکے بعد دیگرے تین دفعہ اس سے خدا ہم کلام ہوا اور تیسری دفعہ جو چاہتی تھی اس کے مطابق اس کو
تسلی دی گئی۔یہ ۱۹۶۵ء کی جنگ کا واقعہ ہے اس احمدی عورت کا ایک لڑکا میجر تھا اور محاذ جنگ پر
لڑ رہا تھا اور اس محاذ پر شدید جنگ لڑی جارہی تھی خدا تعالیٰ نے اس سے پہلے یہ کہا کہ پاکستان کی
حفاظت کا سامان کیا گیا۔اس عورت کی مامتانے کہا اے ہمارے رب ! بڑا فضل کیا تو نے لیکن میرا
!
دل تو اپنے بیٹے کے لئے تڑپ رہا ہے۔اس کے لئے مجھے تسلی چائیے۔تب خدا تعالیٰ نے اسی
ا
رات اسے دوسری مرتبہ بتایا کہ اس محاذ پر جہاں اس کا بیٹا لڑ رہا ہے وہاں خدا تعالیٰ نے حفاظت
کے لئے فرشتے بھیج دیئے ہیں مامتا کو پھر بھی تسلی نہ ہوئی۔اس نے کہا اے خدا! ہمیں بحیثیت قوم
تیرا ممنون ہونا چاہیے اور تیری حمد کے ترانے گانے چاہئیں لیکن میرا دل اب بھی تسلی نہیں پکڑتا میرا
دل تو اپنے بچے کے لئے بے چین ہے۔تب اسی ایک رات میں خدا نے تیسری بارا سے بتایا کہ ہم
تیرے بچے کی حفاظت کریں گے۔میں نے اس عیسائی عورت سے کہا تین دفعہ بات کرنا بڑی
عجیب بات ہے لیکن میرے نزدیک اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ جب اس نے خدا تعالیٰ کی یہ
آواز سنی تو اس کا دل تسلی پا گیا۔اس نے یہ بھی نہ سمجھا کہ شاید یہ خدا کی آواز نہ ہو۔میرے دل کا
واہمہ ہو یا شیطانی وسوسہ۔کیونکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے اللہ تعالیٰ کے
کلام میں ایک عظمت اور شوکت ہوتی ہے۔میں نے اس انگریز عورت سے
کہا تم عیسائی دنیا سے
مجھے ایک مثال بتا دو۔میں تمہیں جماعت احمدیہ میں سے ہزاروں ایسی مثالیں دے سکتا ہوں۔پس جس وقت عیسائیت اپنی ساری طاقتوں کو جمع کر کے اور الحاد کی ساری افواج کو اکٹھا کر
کے اور اپنا حلیف بنا کر اسلام کو مٹانے کے لئے حملہ آور ہوئی تھی اس وقت اسلام کی حفاظت کے
لئے اور اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کے لئے کون آگے بڑھا ؟ اس وقت خدا نے مہدی معہود اور
مسیح موعود کو کھڑا کیا۔وہ اکیلا تھا۔اس کی آواز اپنے گھر میں بھی سنائی نہ دیتی تھی۔اس کی آواز
پنے رشتہ داروں کے کانوں تک بھی نہیں پہنچتی تھی مگر خدا نے آپ
کو فر مایا کہ میں نے جس غرض
کے لئے تجھے بھیجا ہے اس کا میں خود ذمہ دار ہوں اور اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ تو کامیاب ہو
گا۔جس وقت یہ دعویٰ کیا گیا تھا اس وقت تو قادیان کے پانچ میل کے فاصلے پر بہت سے گاؤں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
ایسے تھے جن کے باشندے آپ کا نام تک نہ جانتے تھے اور پھر خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت کا ہم
نے یہ نظارہ بھی دیکھا کہ اتنے بھرے ہوئے ہندوستان میں سے جو ہزاروں۔لاکھوں میل پر پھیلا
ہوا تھا۔شہر شہر میں یہ مخالفانہ آواز گونجی کہ ہم قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔تمہارا یہ نعرہ
مہدی معہود کی صداقت کی دلیل تھا۔اس کا اور اس کے گاؤں کا تو نام بھی لوگ نہیں جانتے تھے۔خدا نے کہا تھا کہ میں تیرے نام کو دنیا میں عزت کے ساتھ پھیلاؤں گا۔کچھ اپنوں نے پھیلا
اور کچھ تم ( مخالفوں ) نے جا کر پھیلا دیا۔مخالفتوں کا ایک اثر تو یہ ہوا کہ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ
کی راہ میں قربانیاں دینے کے مواقع میسر آئے اور اس طرح پر جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو
اتنا جذب کیا کہ جیسا کہ میں نے کل بتایا تھا کہ ایک وقت میں اڑھائی سوروپے کی لاگت پر ایک کنواں
لگانے کے لئے دو دو آنے چندہ کی اپیل کی گئی اور اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ
روپے کے عام چندوں کے علاوہ صرف نصرت جہاں ریزروفنڈ میں اکیاون لاکھ روپے جمع ہو گئے
ہیں اور اس طرح ہماری یہ خواہش بھی پوری ہو گئی کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت
کے ۵۱ سال کے مقابلے میں ۵۱ لاکھ روپے جمع ہو جائیں۔گویا ہر سال کا ایک لاکھ روپیہ۔پس مہدی معہود علیہ السلام کا جو کام ہے اور مہدی معہود کو جو بشارتیں ملی ہیں وہ ہم پر کچھ
ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہیں اور جس زمانہ میں ہم داخل ہورہے ہیں اور جس کے بعد غلبہ اسلام کی
صدی میں سولہ سال رہ گئے ہیں۔۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کو پہلی بیعت ہوئی تھی اور آج سے سولہ سال بعد
۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء میں سو سال گزر جائیں گئے۔یہ جو سولہ سال کا عرصہ ہے اس میں جیسا کہ میں
نے بتایا دو اغراض کے پیش نظر۔ایک خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گانے کے لئے کہ اللہ تعالیٰ اپنی
رحمتوں سے ہمیں پوری ایک صدی تک نوازتا چلا گیا، ہم نے صد سالہ جشن منانا ہے۔دوسرے ہم نے
اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کے ساتھ سر جھکاتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعلان کرنا ہے کہ اے ہمارے
رب! ہم اپنی تمام کمزوریوں کے باوجود تجھ سے یہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح ہم نے تھوڑے ہوتے
ہوئے پورے ایک سو سال تک تیری راہ میں قربانیاں دیں تا کہ تیرا دین غالب آئے۔اس کا ایک
مرحلہ طے ہو گیا ہے۔اب دوسرے مرحلہ کے لئے ہمیں قربانیاں دینے کی توفیق بخش۔اسلام کی یہ جو آخری جنگ ہے اور ساری دنیا پر اسلام نے قیامت تک کے لئے غالب آنا

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶۱
۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
---
ہے، اسے تاریخ کی ایک کتاب سمجھیں تو اس کا ایک باب اس صدی کے اختتام پرختم ہوگا اور پھر
ایک دوسرا باب کھلے گا اور ہم نے اپنے رب کے حضور اس موقع پر اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ پہلی
صدی میں ہم نے بنیادیں بنائیں۔کچھ عمارتیں بھی کھڑی کیس ابھی اسلام کی عمارت اتنی بلند نہیں
ہوئی اور نہ اس میں اتنی وسعت پیدا ہوئی ہے کہ اس میں ساری دنیا سما سکے۔پس حمد اور عزم یہ دو لفظ ہیں جن کا انتہائی مظاہرہ انشاء اللہ تعالی ۱۹۸۹ء میں ہماری طرف
سے کیا جائے گاو باللہ التوفیق اور اس حمد اور اس عزم کے عظیم مظاہرے کے لئے قرآن کریم کی
عین ہدایت کے مطابق ہم نے تیاری کرنی ہے۔اشاعت اسلام کے پروگرام بنانے ہیں۔خدا کی
راہ میں قربانیاں دینی ہیں۔نئی نئی سکیمیں سوچنی ہیں۔چنانچہ اس ضمن میں میں اپنا وہ منصوبہ جس کا
میں نے وعدہ کیا تھا اس وقت آپ کے سامنے رکھوں گا۔یہ جو جشن منایا جائے گا یہ محض جلسہ سالانہ
کے موقع پر نہیں منایا جائے گا بلکہ وہ سال جشن کا سال ہوگا۔اس سال ہم ۲۳ / مارچ سے جشن منانا
شروع کریں گے اور ہمارے جذبات کا اظہار اور خدا کے حضور ہمارے عزم کا اظہار اور فضاؤں کو
خدا کی حمد سے بھر دینے کا جو عمل ہے اس کی ابتدا ء ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کو ہو گی۔گویا وہاں سے جشن
شروع ہوگا اور پھر ۱۹۸۹ء کے جلسہ سالانہ پر یہ اپنے عروج پر پہنچے گا اور اس کی ابتداء مکانات سے
ہوگی۔اس
کی تفصیل میں مجلس مشاورت کے موقع جماعت کو بتا دوں گا۔ہم اس کی ابتداء کریں گے
گھروں سے، پھر محلوں سے، پھر قصبوں اور شہروں سے اور پھر ملکوں سے اور پھر مختلف براعظموں
کے لحاظ سے اور پھر ہم ساری دنیا کے احمدی اپنے نمائندوں کے ذریعہ یہاں جمع ہو کر خدائے
قادر و توانا کی حمد کے گیت گائیں گے۔جب میں ساری دنیا کے نمائندوں کی بات کرتا ہوں تو اس
سے اپنے پر بھی ذمہ داری ڈالتا ہوں۔اس سال غیر ممالک سے چودہ وفود آئے ہیں اور ہمارے
دل بڑے خوش ہیں۔جس سے باتیں کرتا ہوں اس کا دل خوشی سے بھرا ہوا پاتا ہوں۔لوگ سمجھتے
ہیں ہمیں اسی دنیا میں جنت مل گئی لیکن سولہ سال کے اندر میری خواہش ہے اور اس کے لئے ہم نے
کوشش کرنی ہے۔باقی جہاں تک نتیجہ کا تعلق ہے ہو گا۔وہی جو خدا چاہے گا لیکن ہم نے اپنی
عاجزانہ دعاؤں اور تدبیر سے یہ کوشش کرنی ہے کہ دنیا کا ایک ملک بھی ایسا نہ رہے جہاں کے وفود
۱۹۸۹ء کے جلسہ سالانہ پر نہ آئے ہوں۔اس کے لئے ہم نے بڑی تیاری کرنی ہے۔اس سلسلہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶۲
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
میں میرے ذہن میں اس کا جو ڈھانچہ بنا ہے اس کی بہت سی تفاصیل زیر غور ہیں اور وہ تو جیسا کہ
میں نے بتایا ہے،انشاء اللہ مجلس مشاورت پر پیش ہو جائیں گی۔اوّل:۔اشاعت اسلام اور اصلاح وارشاد اور تعلیم وتربیت کے کام کو تیز سے تیز تر کرنے
کے لئے ہماری کوشش اس منصوبہ کی شق نمبرا ہوگی۔چناچہ مغربی افریقہ میں اشاعت اسلام اور
اصلاح وارشاد اور تعلیم و تربیت کے کام کو تیز سے تیز تر کرنے کے لئے تین مراکز کا انتخاب کیا
جائے گا اور وہ تین مراکز افریقہ کے سارے ممالک پر مشتمل ہوں گے۔یعنی مغربی افریقہ کے
سارے ممالک کا نقشہ سامنے رکھ کر ان کو تین حصوں میں تقسیم کر دیں گے اور ہر حصہ کا ایک مرکز ہوگا
اور اس مرکز سے اس علاقے میں اسلام کی تبلیغ کی جائے گی۔اس وقت تک مغربی افریقہ میں
ہمارے با قاعدہ مشن تو صرف چھ ممالک میں ہیں۔حالانکہ مغربی افریقہ کے ممالک کی تعداد بہت
زیادہ ہے۔اس طرح مشرقی افریقہ میں بھی تین مراکز بنا کر اسلام کی تبلیغ واشاعت کو تیز سے تیز تر
کرنے کی کوشش کی جائے گی۔میں جب بھی مرکز کا لفظ بولتا ہوں تو اس سے میری مراد یہ ہوتی ہے
جہاں ایک جامع مسجد اور مکمل مشن ہاؤس ہو۔کیونکہ اس کے بغیر تو اشاعت اسلام کا کام نہیں ہوسکتا۔گو اس وقت مغربی افریقہ میں ہمارے مراکز قائم ہیں لیکن میں ایسے مراکز کی بات کر رہا ہوں جو
کسی ایک ملک کے لئے مرکز نہیں بنیں گے بلکہ بہت سے ممالک کے لئے ایک ایک مرکز ہوگا۔ہوسکتا ہے موجودہ مرکز کو اس غرض کے لئے منتخب کریں یا کسی نئی جگہ کو منتخب کر کے وہاں مرکز بنا ئیں۔یورپ میں اس وقت ہماری حالت یہ ہے کہ اٹلی میں ہمارا کوئی مشن نہیں ہے۔فرانس میں
ہمارا کوئی مشن نہیں ہے۔حالانکہ ان دونوں ملکوں کی بہت بڑی اہمیت ہے۔اٹلی میں اس لئے کہ یہ
کیتھولسزم (Catholicism) کا مرکز ہے۔یعنی عیسائیت ایک وقت میں اپنے عروج پر تھی تو
اس وقت یہی ان کا ایک فرقہ تھا۔پھر آہستہ آہستہ دوسرے فرقے بھی بن گئے لیکن اس وقت بھی
عیسائیت کے بہت بڑے حصے کا مرکز اٹلی ہے۔ان کا پوپ یعنی قائد اعلیٰ اٹلی میں رہتا ہے لیکن اٹلی
میں ہمارا کوئی تبلیغی مرکز نہیں۔پھر فرانس میں بھی ہمارا کوئی مرکز نہیں۔حالانکہ فرانسیسی زبان بھی
بہت مشہور زبان ہے۔یہ اس وقت بھی جبکہ برٹش ایمپائر اپنے عروج پر تھی انگریزی کے بعد
دوسرے نمبر پر آتی تھی۔یہ بھی دنیا کے اکثر حصوں میں بولی جاتی تھی۔مثلاً مراکش میں بولی جاتی۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶۳
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
تھی۔اب اس دفعہ سفر کے دوران میں نے ایک ملک میں مراکش کے سفیر کو بتایا کہ ہم فرانسیسی میں
قرآن کریم کا ترجمہ عنقریب شائع کرنے والے ہیں۔تو وہ یہ سن کر بہت خوش ہوا اور اس نے ہم سے
یہ وعدہ لیا کہ جب بھی یہ قرآن کریم شائع ہو، اسے ایک نسخہ بھجوا دیا جائے۔چناچہ اس کا نام نوٹ کیا
ہوا ہے اور دفتر میں رکھا ہوا ہے۔پس زبان کے لحاظ سے کن کن ممالک میں فرانسیسی زبان بولی جاتی
ہے، ایک وقت میں انگریزی کے بعد فرانسیسی دوسرے درجہ پر آتی تھی۔ممکن ہے اب اس کی اہمیت
کچھ کم ہو گئی ہو لیکن اب بھی مغربی افریقہ کے کئی ممالک میں فرانسیسی زبان بولی جاتی ہے۔سپین میں ہمارا مبلغ تو ہے لیکن کرایہ کے مکان میں رہتا ہے۔وہاں بھی مرکزی مشن ہاؤس
اور مسجد کی ضرورت ہے اور سپین کی اہمیت یہ ہے کہ شمالی امریکہ اور کینیڈا میں تو انگریزی بولنے
والے لوگ غالب آئے لیکن جنوبی امریکہ کے اکثر ملکوں میں سپینش زبان بولنے والے غالب
آئے۔تو ان ملکوں میں اگر ہم نے اشاعت اسلام کے کام کو مضبوطی سے چلانا ہے تو ہمیں ان کا جو
مرکز ہے یا کبھی رہا ہے وہاں ہمیں اپنے مرکز کو مضبوط کرنا پڑے گا۔علاوہ ازیں تین ایسے ممالک ہیں جن کی یہ اہمیت تو نہیں ہے یعنی اٹلی اور فرانس اور سپین کی
طرح تو نہیں ہے لیکن ان کی ایک اور وجہ سے بڑی اہمیت ہے۔وہ ہیں ناروے، سویڈن اور
ڈنمارک۔اس علاقے میں عیسائیت بہت دیر بعد پہنچی ہے۔تاہم جب اس علاقے میں عیسائیت
پہنچی تو لوگوں نے عیسائیت کو قبول کر لیا اور بڑی جلدی قبول کر لیا۔ہم امید رکھتے ہیں اور ہم
دعائیں کرتے ہیں کہ اگر ہماری طرف سے صحیح طور پر اور صحیح طریقے پر اور وسیع پیمانے پر اسلام کو
پیش کیا گیا تو یہاں کے عوام اسلام کو بھی اسی طرح جلدی قبول کر لیں گے جس طرح انہوں نے
ایک وقت میں عیسائیت کو قبول کر لیا تھا۔ڈنمارک میں ہماری ایک خوبصورت مسجد بھی ہے جسے
دیکھنے کے لئے سیاح آتے رہتے ہیں اور مشن ہاؤس بھی ہے جس میں مبلغ کی رہائش اور دفتر ہے
ایک بہت بڑا ہال ہے جہاں لوگ جمع ہوتے ہیں لیکن ناروے اور سویڈن میں نہ ہماری کوئی مسجد ہے
اور نہ مشن ہاؤس ہے۔کرایہ کے مکانوں میں یا بعض دوست اپنے مکانوں میں رہ رہے ہیں۔میں نے
ان کو ہدایت کی تھی کہ اپنی زمین خرید و اور مکان بنواؤ۔انشاء اللہ جلد ہی اس کا انتظام ہو جائے گا۔غرض ان دو ملکوں میں بھی مشن ہاؤس کھلنے چاہئیں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
یہ ہے یورپ۔اور یورپ کا ایک حصہ ہے انگلستان جو ساتھ ہی لگتا ہے۔وہاں اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بڑی مضبوط جماعت قائم ہے لیکن وہاں کام کا پھیلاؤ بھی زیادہ ہو گیا ہے اور تبلیغ کی
ضرورت بھی بڑھ گئی ہے۔اس لئے انگلستان میں جماعت احمدیہ کے کام کو مضبوط کرنے کے لئے
ہمیں وہاں تین سے پانچ تک نئے مبلغ بھجوانے ہوں گئے اور کئی جگہ نئے مرکز بھی کھولنے پڑیں گے۔جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے اس کے دو حصے ہیں۔ایک وہ حصہ ہے جس میں انگریزی
غالب ہے اور دوسرے حصہ میں سپینش اور پرتگالی زبان غالب ہے۔جہاں انگریزی غالب ہے
وہ کینیڈا اور شمالی امریکہ ہے۔اسے امریکن لوگ دی سٹیٹس (The States) کہتے ہیں۔جن
کا خیال ہے کہ دی سٹیٹس صرف امریکہ کا علاقہ ہے۔بہر حال امریکہ میں اشاعت اسلام کے کام کو
تیز کرنے کے لئے ایک تو کینیڈا میں مرکز کھولنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں نہ تو کوئی مرکزی مسجد
ہے اور نہ مشن ہاؤس ہے اور امریکہ میں بھی تین سے پانچ نئے مبلغ اور ان کے لئے نئے مشن ہاؤسز
کھولنے پڑیں گئے۔جنوبی امریکہ میں بھی تین مراکز اور مرکزی مساجد کا انتظام کرنا ہے۔ویسے
وہاں مساجد تو ہیں لیکن اشاعت اسلام کا کام نہیں ہو رہا۔پس اشاعت اسلام کے لئے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔کچھ علاقوں کی طرف ممکن ہے زیادہ توجہ
دینی پڑے۔اس وقت جو میرے ذہن میں تھا وہ بتا دیا ہے۔یہ وہ کوشش ہے جو اشاعت اسلام کی
مہم کو تیز کرنے کے لئے کی جانے والی ہے اور جو میں نے نام لئے ہیں مساجد اور مشن ہاؤس کے،
اس کے لئے بھی شاید ستر اسی لاکھ یا ایک کروڑ روپے کی ضرورت پڑے گی۔بہر حال ضرورت حقہ
کے لئے فرشتے آسمانوں سے دولتیں لے کر زمین پر اترتے ہیں۔اس لئے مجھے اس ضمن میں بھی
خدا تعالی کی مدد پر پورا بھروسہ ہے۔دوم : قرآن کریم کا ترجمہ نوع انسانی کے ہاتھ میں دینا اشد ضروری ہے۔میں نے کل بتایا
تھا کہ اس وقت تک چھ زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہوچکے ہیں۔بعض زبانوں میں
تراجم تو ہو چکے ہیں لیکن ان کی اشاعت میں کچھ دقت تھی۔ان میں ایک فرانسیسی زبان میں ترجمہ
قرآن کریم ہے۔اس کی نظر ثانی بھی ہو چکی ہے۔میرا خیال تھا کہ یہاں پر یس جلدی لگ جائے گا
تو اس کی طباعت سنتی بھی ہوگی اور جلدی بھی ہو جائے گی۔لاہور میں جو انگریزی ترجمہ قرآن مجید

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
چھپوایا گیا تھا اس پر کم و بیش تین سال لگ گئے تھے۔میں نے کہا کہ یہاں چھ ماہ میں چھپ جائے
گا۔اڑھائی سال تک انتظار کر لو۔تب بھی وہی نتیجہ نکلے گا جو لا ہور کی کوشش کا نکلا۔ہمارے ملک
میں غیر ملکی زرمبادلہ کی دقت کی وجہ سے کچھ تھوڑی سی روک پیدا ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے بھی
سامان پیدا کر دے گا۔تاہم اگر ضرورت پڑی تو باہر سے چھپوا لیں گے۔میرا خیال ہے کہ روسی
زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے لیکن وہ اب تک اس لئے شائع نہیں کیا جا سکا کہ کوئی ترجمہ جس پر
جماعت احمدیہ کا لیبل ہوا ہو ایسا نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہو سکتا ہے کہ اس میں ہماری کسی غفلت کی
وجہ سے وہ غلطیاں رہ جائیں جو نہیں رہنی چاہئیں۔اس لئے کوئی اچھا قابل اعتبار آدمی ملے جو ترجمہ
پر نظر ثانی کرے تب وہ چھپ سکتا ہے، ورنہ نہیں۔یا اللہ تعالیٰ ہمیں کوئی احمدی ایسا دے دے جو
روسی زبان جانتا ہو لیکن پہلے ہمارا یہ خیال تھا کہ کوشش کے بغیر ہمیں کوئی آدمی مل جائے گا جو
روسی ترجمه قرآن کریم پر نظر ثانی کر سکے گا۔ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ کوئی آدمی ملے جو روسی
ترجمہ کو دیکھ کر اس کی صحت کی ضمانت دے۔اب وقت آگیا ہے کہ روسی زبان میں قرآن کریم کا
ترجمہ کریں۔پھر چینی زبان ہے۔اس میں قرآن کریم کا ترجمہ ضروری ہے اس لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ
نے چین پر رحم کیا کہ اخلاق کی طرف ان کو متوجہ کیا اور روسی اشترا کی اخلاق سے جتنا پیچھے ہے اتنا
ہی چینی سوشلزم نے اخلاقیات پر زور دیا۔ایک اور صحیح قدم آگے بڑھا ئیں تو وہ روحانیت کے
میدان میں پہنچ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے۔بہر حال ہم تو نوع انسانی کی خدمت کرنے
کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور کسی کے خلاف ہمیں کوئی عناد اور دشمنی نہیں ہے۔ہم تو ہر ایک کی
خیر خواہی اور بھلائی چاہتے ہیں۔اس لئے ہم چینی زبان میں جلد ترجمہ کرانا چاہتے ہیں۔اسی طرح
اٹالین سپینش ، افریقہ میں ہاؤ سا زبان میں ہمارا ترجمہ قرآن کریم مختصر نوٹوں کے ساتھ شائع ہونا
چاہئے۔اس کے علاوہ ایک اور مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔دوایسی زبانیں جو مغربی افریقہ کے
بڑے علاقوں میں بولی جانے والی ہوں ان میں بھی ترجمہ ہونا چاہئے۔مشرقی افریقہ میں ہمیں یہ
سہولت میسر آگئی کہ سواحیلی زبان مختلف علاقوں کی سانبھی زبان تھی۔قبائلی ڈائیلاگ مختلف تھے لیکن
سواحیلی مشتر کہ زبان تھی لیکن مغربی افریقہ کا یہ حال نہیں ہے۔ہاؤ سا زبان نائیجیریا کے شمال میں گو
ایک بہت بڑے علاقے میں بولی جاتی ہے لیکن ایسی زبان نہیں ہے جو مغربی افریقہ کے دوسرے

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶۶
۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
علاقوں میں بھی بولی جاتی ہو۔بہر حال ہاؤ سا سمیت افریقہ کی تین زبانوں میں تراجم ہونے
چاہئیں۔اسی طرح یوگو سلاوی زبان میں تفسیری نوٹوں کے ساتھ ترجمہ کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ ایک اور چیز بھی بہت ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے لئے آج کل کے
حالات کے لحاظ سے یہ بہت ضروری ہو گیا کہ ہم قرآن کریم کی عربی تفسیر شائع کریں۔ہم پر اس
سلسلہ میں اعتراضات بھی ہوتے رہتے ہیں۔اس پر گھبرانے کی یا غصہ میں آنے کی ضرورت نہیں
لیکن میں عینی شاہد ہوں کہ وہاں ہمارے عربی لٹریچر کی بڑی مانگ ہے۔میں جب پڑھنے کے لئے
انگلستان گیا تھا تو اس وقت میں کچھ دیر کے لئے مصر میں بھی رکا تھا۔مصریوں نے یک زبان ہو کر کہا
تھا کہ ریویو میں کبھی کبھی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی جو تفسیر چھپتی رہتی ہے جب ہماری نظر سے
گزرتی ہے تو ہم اس کو پڑھے بغیر رہ نہیں رہ سکتے بلکہ کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسے پڑھ کر احمدیت میں
داخل نہ ہوں۔تو ان کو تر جمہ کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود عربی دان ہیں۔تاہم ترجمہ کی اس لحاظ
سے ضرورت تو ہے کہ عربی دانوں نے بھی ترجمہ کیا ہے مختصر تفسیر کے رنگ میں ) ان کو ضرورت ہے
قرآن کریم کے ان رموز اور اسرار روحانیہ کے جاننے کی جن کی اس دنیا کے انسان کو ضرورت تھی
اور وہ مسیح موعود اور مہدی معہود کو سکھائے گئے تھے اور وہ ان سے محروم ہیں۔ہم ان کے خادم ہیں۔اب ظاہر ہے خادم ہونے کا نعرہ لگانا اور خدمت سے انکار کرنا درست نہیں پس ان کی خدمت کا
جذ بہ رکھنا ہم سے یہ تقاضہ کرتا ہے کہ ہم قرآن کریم کی وہ تفسیر جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل۔مہدی موعود کو سکھایا تھا وہ ان تک پہنچائیں اور یہ ان پر انشاء اللہ اثر کریں گی اور ان کے تعصبات
اور غلط فہمیاں جو عدم علم اور غفلت کی وجہ سے پیدا ہو گئی ہیں وہ انشاء اللہ دور ہو جائیں گی۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ بشارت دی ہے کہ اہل مکہ فوج در فوج اللہ کی اس
ނ
جماعت میں شامل ہوں گے۔آج نہیں تو کل لوگوں نے احمدیت کی طرف ضرور آنا ہے۔اسی طرح ہمیں فارسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیر شائع کرنی چاہئے اور وہ اس
لئے کہ جس طرح ایک بہت بڑے علاقے میں مادری زبان کے طور پر عربی بولی جاتی ہے اسی
طرح ایک بہت بڑے علاقے میں فارسی بھی مادری زبان کے طور پر بولی جاتی ہے۔دوسرے اس
لئے بھی کہ ایران میں اکثریت شیعوں کی ہے اور چونکہ دوسروں کی نسبت شیعوں کا امام مہدی۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶۷
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
زیادہ تعلق ہے اور اسی لئے ان کی کتب میں امام مہدی کا نقشہ دوسرے فرقوں کی نسبت زیادہ صحیح
کھینچا گیا ہے۔ایک دو جگہ ان کو مسئلہ سمجھ نہیں آیا۔اگر ہم دو تین الجھی ہوئی باتیں ان کو سمجھا دیں تو
میں سمجھتا ہوں کہ شیعہ اصحاب ہم سے بہت قریب ہیں۔باقی جہاں تک آنے والے کا حکم ہونے کا
تعلق ہے یہ تو شیعہ بھی مانتے ہیں کہ وہ حکم ہوگا۔بہر حال
وہ نسبتا قریب بھی ہیں اور ان کے دلوں میں
مہدی کی عظمت بھی ہے۔اگر ہم ان پر یہ ثابت کر دیں کہ تمہاری اپنی کتب میں مہدی کی صداقت کے
جو نشانات بتائے گئے تھے وہ پورے ہو چکے ہیں اس لئے مہدی جو آنا تھا وہ تو آ گیا۔اب اس کو تلاش کرنا
اور اس کو قبول کرنا اور اس کی برکتوں سے حصہ پانا یہ تمہارا کام ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ جلد صداقت کو
قبول کر لیں گے۔پس عربی میں قرآن کریم کی تفسیر اور فارسی میں قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیر ، چینی زبان میں
روسی زبان میں ، فرانسیسی زبان میں ، اٹالین زبان میں، یوگوسلاوین زبان میں سپینش زبان میں،
مغربی افریقہ کی تین زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کروانا، ان پر نظر ثانی کرنا اور ان کو اشاعت
کے لئے تیار کرنا، ان کی طباعت کرانا، اور طباعت پر خرچ کرنا اس پر ہی پچاس ساٹھ لاکھ روپے کے
خرچ کا اندازہ ہے۔تاہم اس پر جتنا بھی خرچ آئے کرنا پڑے گا کیونکہ یہ کام بہت ضروری ہے۔سوم :۔اس منصوبہ کا تیسرا حصہ یہ ہے کہ اسلام پانچ دس ممالک کے لئے تو نہیں آیا۔نہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پندرہ ہیں قوموں کی طرف مبعوث ہوئے ہیں۔اسلام تو رب العالمین کی
طرف سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمتہ للعالمین بنا کر نوع انسانی کو مخاطب کرتا ہے کہ میں تمہاری
بھلائی کے لئے آیا ہوں اور دنیا میں اعلان کیا جاتا ہے کہ امت محمدیہ کا قیام الخرجَتْ لِلنَّاسِ ہے۔الناس ، یعنی انسانوں کی مردوزن کی بھلائی کے لئے ہے۔پس ہما را خدا جس پر ہم ایمان
لاتے ہیں ، وہ صرف اسرائیل کا خدا نہیں یا وہ صرف ہندوؤں کا خدا نہیں ہے۔وہ رب العالمین
ہے۔اس نے سب جہانوں کو پیدا کیا اور وہی خدا ان کی ربوبیت کرتا ہے۔بڑی عظمت والا ہے
ہمارا خدا۔پھر وہ عالمین جن کے کناروں تک ہمارا ابھی تخیل بھی نہیں پہنچا اس کو بھی اس نے یہ کہا کہ
میں نے تمہیں اس لئے پیدا کیا ہے کہ میں انسان کی ایک نسل پیدا کرنا چاہتا ہوں اور تمہیں اس کی
خدمت پر لگانا چاہتا ہوں۔پس اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا اور اسے بڑی طاقتیں عطا فرمائیں
-----

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶۸
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
فَسَونكَ فَعَدَلَك (الانفطار : (۸) اور ان قوتوں کو درجہ بدرجہ مختلف ارتقائی مدارج میں سے گزار نے
کے لئے ہر قسم کے سامان عطا فرمائے۔پھر خدا نے انسان کو مخاطب کیا اور فرمایا اے انسان! تیری
نوع کو میں نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ تیری نوع میں سے میں اپنا ایک پیارا وجود پیدا کرنا چاہتا
ہوں۔حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے معا پہلے تک نوع
انسانی کو قبولیت اسلام کے لئے تربیت دی جاتی رہی۔چناچہ دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر
اس لئے آئے کہ وہ نسل انسانی کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
پیغام قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر انسان
کو بنایا گیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
انسان کی بھلائی کے لئے رحمۃ للعالمین“ بنا کر مبعوث کیا گیا مگر اے احمدی جماعت کے لوگو! تم بہ
سوچو کہ ہم کتنوں تک پہنچے ہیں؟ میں نے اپنے منصوبے کو ابھی محدود رکھا ہے کیونکہ بعض بنیادی قسم
کے کام اگلی صدی کی ابتداء کے لئے بھی چھوڑ دینے چاہئیں اور شاید ان کو ہم کر بھی نہ سکتے ہوں۔میں نے صرف یہ سوچا کہ اس وقت ہمیں اس صدی کا جشن منانے اور اگلی صدی کے استقبال کے
لئے اور اس عزم کے اظہار کے لئے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے ایک سو زبانوں میں اسلام کا
بنیادی لٹریچر شائع کرنا ہوگا۔میں نے حساب لگایا ہے کہ اگر فی زبان ایک لاکھ کی تعداد میں لٹریچر
شائع کیا جائے تب بھی ایک مختصر سی کتاب پر پچاس ساٹھ لاکھ روپے خرچ آئیں گے لیکن ابھی میں
خرچ کی طرف نہیں آرہا۔میں صرف ایک ضرورت بتا رہا ہوں کہ دنیا کی ہر زبان میں اسلامی لٹریچر
شائع ہونا چاہئے۔یعنی یہ کہ اللہ تعالی کی ہستی کا تصور کیا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام کیا
ہے؟ قرآن کریم کی عظمت کیا ہے؟ مسلمان کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ اس کے دل کا کیا نقشہ کھینچا
گیا ہے؟ اس کا مقام کیا ہے؟ اس نے نوع انسانی کے کن پہلوؤں کی کس رنگ میں خدمت کرنی
ہے؟ اس نے کس طرح انسان کا دل جیتنا ہے اور جیتے رکھنا ہے اپنے محبوب آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے بھی آقا اللہ تعالیٰ کے لئے۔اس قسم کی ساری باتیں اس لٹریچر میں آئیں گی۔یہ لٹریچر
سر دست سو زبانوں میں شائع کرنے کا منصوبہ ہے۔ویسے اپنی اہمیت کے لحاظ سے دنیا کی ساری
زبانوں میں ہونا چاہئے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶۹
۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
پس اگلے سولہ سال میں دنیا کی مختلف سوز بانوں میں لٹریچر تیار کرنا، اس پر نظر ثانی کرنا اور پھر
مختلف ممالک سے مشورے کرنا کہ ان کی کس قسم کی ضرورت ہے اور ہزاروں چیزیں سوچنی پڑیں
گی۔میرے خیال میں اس کے لئے شاید ہمیں آٹھ دس سال تیاری کرنی پڑے گی۔اس طرح ایک
ہی وقت میں طباعت کا کام تو بڑھ جائے گا لیکن اس عرصہ میں چھپ کر دنیا میں تقسیم ہو جائے گا۔بہر حال سو زبانوں میں لٹریچر پیدا کرنا اور اس کی تقسیم کا انتظام کرنا، یہ اس منصوبہ کا ایک
اہم حصہ ہے اور اس لٹریچر کو تقسیم کرنے کا ایک دوسرا پہلو جو ہے وہ دو ورقہ اشتہارات ہیں۔اس
طریق سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ
آف سیٹ (Off Set) کے دو چھوٹے پریس ( یہ ستر اسی ہزار روپے کا آجاتا ہے ) افریقہ کے
لئے اور ان سے ذرا بڑا انگلستان ہمیں مفت دے رہا ہے۔ابھی ہمارے بعض محکموں کے افسر
سوچ رہے ہیں کہ جو چیز ملک کو مفت مل رہی ہے وہ لے لینی چاہئے یا نہیں۔خیر ان کو کسی وقت سمجھ
آجائے گی۔اگر پہلے آگئی ہوتی تو وہ اس وقت تک یہاں پہنچ چکا ہوتا ؟ آہستہ آہستہ ہر ملک میں
اس قسم کے چھوٹے اور بڑے عمدہ پریس لگائے جائیں گے۔اس قسم کے پریس بڑے اعلیٰ معیار
کے دو ورقہ اشتہارات شائع کیا کریں گے۔ان کا انتظام ہونا چاہئے۔اس نکتے کا اگلے حصہ کے
ساتھ تعلق ہے۔وہاں بھی اس کو بیان کر دوں گا۔اس وقت دنیا کے حالات کچھ ایسے ہیں کہ کبھی کچھ
ہوتا ہے اور کبھی کچھ ہوتا ہے۔کچھ پتا نہیں لگ رہا کہ تو میں کس نہج پر چلتی ہیں اور کہاں پہنچتی ہیں یا ان
کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔اس وقت ہمیں ایک جگہ اچھے پر لیس پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔اس
لئے ہمیں پاکستان میں مرکزی اعلیٰ پیمانے کے پریس کے علاوہ دنیا کے کسی اور دو مقامات پر جو اس
کام کے لئے مناسب ہوں وہاں دو اچھے پر لیس بھی لگا دینے چاہئیں۔یہ کام آپ نے کرنے ہیں۔چهارم :۔حضرت مسیح موعود مہدی معہود علیہ السلام کا ایک بڑا کام یہ بتایا گیا تھا کہ آر
نوع انسانی کو امت واحدہ بنا دیں گے۔ایک تو کسر صلیب ہے۔دوسرے
مسلماں را مسلمان باز کردند
کا کام تھا یعنی جو اندرونی فتنے اور کمزوریاں اور خرابیاں تھیں ان
کو دور کر کے سچا اور پکا اور دلیر اور
قربانی دینے والا عمل سے اپنے ایمان کو ثابت کرنے والا مسلمان بنانا تھا اور تیسرے ساری دنیا کو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
اور ساری نوع انسانی کو امت واحدہ بنادینا آپ کا اصل مقصد تھا۔ساری مالتیں مٹ جائیں گی
سوائے ملت اسلامیہ کے۔یہ پیشگوئیاں موجود ہیں۔یہ پرانی خبریں ہیں۔قرآن کریم نے بتایا ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ کام ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صرف یہ کہا
اور اس کے ایک حصہ کے متعلق ہماری عقل اور سمجھ نے بھی ہمیں یہ بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے دنیا میں جو کام کرنے ہیں ان کاموں کا عرصہ قیامت تک پھیلا ہوا ہے۔کچھ پہلی صدی میں
ہوئے ، کچھ دوسری صدی میں ہوئے اور کچھ پندرہویں میں ہوں گے۔اگر قیامت تک کے کام
پہلی صدی میں ہو جاتے تو باقی دنیا کیا کرتی۔اللہ تعالیٰ نے ہر صدی کے لئے کچھ نہ کچھ کام رکھے
ہوئے ہیں۔اب یہ کام کہ نوع انسانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور برکات سے ایک خاندان
بن جائے ، ایک امت واحدہ بن جائے ، یہ ذمہ داری پیشگوئیوں کے مطابق مسیح موعود علیہ السلام
کے سپرد کی گئی ہے۔کیونکہ یہ ایک آخری کام ہے۔پھر جب اسلام کا کامل طور پر غلبہ ہو جائے گا تو
ر
پھر ( جیسا کہ میں نے بچوں کو بتایا تھا اور بڑوں
کو بھی بتایا تھا ) بیرونی محاذ کی جنگ ختم ہو جائے
گی۔کیونکہ نہ کوئی غیر رہے گا نہ غیر سے جنگ کا کوئی سوال پیدا ہو گا لیکن تربیت کا جو اندرونی محاذ
ہے اس پر تو نوع انسانی جب تک زندہ ہے جنگ جاری رہے گی۔بہر حال آخری کام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دنیا میں جوکرنا تھا وہ نسل انسانی کو امت واحدہ
بنانے کا تھا اور یہ کام پیشگوئیوں کے مطابق آپ کے جس جرنیل کے سپرد کیا گیا ہے اسے احادیث کی رو
سے مہدی اور مسیح کا لقب دیا گیا ہے۔بین الاقوامی برادری کا قائم کرنا یہ ایک بہت اہم کام ہے اور مشکل
کام بھی ہے۔اس میں تربیت کی بڑی ضرورت ہے۔اس وقت دنیا بنیادی طور پر اور ذہنی لحاظ سے دو
حصوں میں منقسم ہے۔ایک دنیا وہ ہے جو نیشنلزم کی حدود کو پار کر کے انٹر نیشنلزم برادری کی طرف حرکت کر
چکی ہے اور نیشنلزم یعنی قومیت کا جو جذبہ تھا دوسروں کے ساتھ ملاپ نہیں کرنا، کہتے تھے ہم فرانسیسی ہیں،
ہم انگریز ہیں، ہم جرمن ہیں یہ سرحدیں ختم ہو چکی ہیں۔اب تو یورپین کا من ( Common) مارکیٹ
بن چکی ہے۔پہلے لیگ آف نیشنز بنی تھی۔اب یونائیٹڈ نیشنز آرگنا ئز یشن بن گئی ہے لیکن دوسرا
حصہ ایسا ہے جو مظلوم اور غلام بنا رہا اور استحصال کا شکار رہا۔ان کو نئی نئی آزادیاں ملی ہیں۔وہ سمجھتے
ہیں کہ انہیں ترقی کی راہ پر چلتے ہوئے نیشنلزم میں سے ضرور گذرنا چاہئے۔خواہ آج کی دنیا میں
---

·

آج 10 میں سے 10 باقی