مہدی علیہ السلام روحانی قوتوں اور ان کی نشوونما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس اور ظلِّ کامل ہیں
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷۱
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
انسان ان نقصانات کو برداشت کئے بغیر انٹر نیشنلزم ( بین الاقوامی برادری ) ہی کا حصہ کیوں نہ بن
سکتا ہو۔اب جہاں جہاں نئی نئی آزاد مملکتیں قائم ہوئی ہیں وہاں نیشنلزم یعنی قومیت کا پرچار زیادہ کیا
جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ مذہب کی پیروی کی بجائے نیشنلزم سے چمٹے رہنا چاہئے۔مثلاً میں
۱۹۷۰ء میں جب افریقہ کے دورے پر گیا تو ایک موقع پر مجھے بتایا گیا کہ چند لوگ کہتے ہیں
لیکن میں نے ان کو سمجھایا کہ
Ghanian for Ghana
Ghanians are for the whole world, not for Ghana alone
میں نے ان
کو یہ بھی سمجھایا کہ جہاں تک تمہاری سیاست کا تعلق ہے تم نیشنلسٹ بنے رہو۔خود سیاسی حالات تمہیں یہ سبق سکھا دیں گے کہ تمہیں کس حد تک نیشنلسٹ بننا چاہئے اور کس حد تک
تمہیں انٹر نیشنلزم ( بین الاقوامی برادری ) میں شامل ہو کر اس کے فوائد حاصل کرنے چاہئیں لیکن
جہاں تک دین اسلام کا تعلق ہے خدا کا مہدی اور مسیح آگیا۔اب مسیح کی خلافت کا سلسلہ جاری
ہو گیا۔خلافت کا مرکز تم سے کچھ مانگتا نہیں بلکہ وہ تمہیں کچھ دیتا ہے۔اس لئے دین کے معاملہ میں
نیشنلزم کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بین الاقوامی برادری ( بیہ اس زمانہ کا بہت بڑا کارنامہ ہے)
اس کی ابتدا ہو چکی ہے۔نسل انسانی امت واحدہ بننے کے لئے تیار ہو چکی ہے لیکن اس کے لئے
محنت کرنا پڑے گی۔ذہنی تربیت کرنی پڑے گی لیکن بہر حال یہ کام شروع ہو چکا ہے۔ایک تحریک
چل پڑی ہے، جو انشاء اللہ کامیاب ہوگی۔پس دنیا کو امت واحدہ بنانے کے لئے تدابیر کرنی چاہئیں۔دعا کرنی چاہئے۔چنانچہ وہ
تدابیر جو اس وقت تک میرے ذہن میں آچکی ہیں وہ یہ ہیں۔اول :۔دنیا میں ٹیلیفون کے علاوہ ایک
طریقہ ٹیلیکس کا ہے۔یہ ایک جدید نظام ہے جو تارا اور ٹیلیفون کی نسبت جلد پیغام پہنچانے میں کام آتا
ہے اور سستا بھی ہے۔ساری دنیا کے ممالک جہاں اس وقت تک جماعت احمد یہ مضبوط ہو چکی ہے،
ان کا آپس میں ٹیلیکس کے ذریعہ باہمی تعلق قائم ہو جانا چاہئے۔چنانچہ میں نے اس کی ابتداء
جماعت احمد یہ انگلستان کو تحریک کر کے کروادی تھی۔وہاں
پتہ کروایا گیا تھا۔ایک کمپنی ایسی ہے جو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷۲
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
بر دے دیتی ہے اور پیسے بھی کم خرچ ہوتے ہیں اور پیغام بھی فوراً پہنچا دیتی ہے۔چنانچہ انہوں
نے اس نمبر کی اطلاع دی۔ہفتہ کو مجھے اطلاع ملی۔آگے اتوار کا دن تھا۔پیر کے روز میرا پہلا پیغام
انگلستان کو ٹیلیکس کے ذریعہ لائکپور سے بھجوایا گیا۔اس مواصلاتی نظام پر آٹھ دس ہزار روپے خرچ
آتے ہیں اور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔دو آنے کا زمانہ گذر گیا۔اب جماعت پر اللہ تعالیٰ کا اتنا
فضل ہے کہ دس ہزار کو بھی کچھ نہیں سمجھتے۔جب میں نے انگلستان کو ٹیلیکس پر پیغام بھیجا علاوہ
دعاؤں کے میں نے ان کو یہ نصیحت بھی کی کہ وہاں سے ٹیلیفون پر پورے یورپ کے تمام مشنوں کو
کہو کہ خلیفہ وقت نے آپ کو یہ دعا ئیں بھیجیں ہیں۔اب دیکھو جلسہ سالانہ کی خبریں مہینے گزر جاتے
تھے تب جا کر بیرونی ملکوں کو پتہ لگتا تھا اور خبر وہی جو خط کے ذریعہ جاتی تھی اور جماعتیں بڑا تلملاتی
تھیں۔ان کا غصہ بجا تھا۔وہ کہتے تھے کہ کیا ہمارا حق نہیں ہے کہ جلسہ سالانہ کی خبریں ہمیں بروقت
ملیں۔اب آپ ہی دیکھ لیں۔یہاں بیٹھے ہوئے کتنی سکینت اور آرام محسوس کر رہے ہیں۔وہ محروم
تھے۔ان کو جلسہ سالانہ کی کوئی نہ کوئی خبر تو جلد پہنچنی چاہئے تھی خواہ وہ دھند لی ہی کیوں نہ ہوتی۔پہلے
کئی کئی ہفتوں کے بعد ان
کو خبر ملتی تھی کہ جلسہ سالانہ پر کیا کیا ہوا ہے لیکن اب یہ انتظام ہو گیا۔چہ یہ انتظام ابھی کچھ حصہ کے متعلق ہوا ہے لیکن ابتداء ہوگئی ہے۔۲۶ تاریخ کو جلسہ سالانہ کی
ضر رپورٹ نصف گھنٹے میں بھجوا دی گئی۔پھر ۲۷ تاریخ کی رپورٹ آج چلی گئی اب اس تقریر کے
خلاصہ کی خبر کل چلی جائے گی۔تو یہ نظام انشاءاللہ ترقی کرے گا اور بہت سے ممالک میں پھیل جائے گا۔پھر سب کے تعلق
ایک جیسے ہو جائیں گے اور اس طرح امت واحدہ کی ایک شکل بن جائے گی۔بھائی بھائی ہونے کا
احساس آپ سبھی محسوس کریں گے جب آپ عملاً بھائی بھائی بن جائیں گے اور آپ کے درمیان
ایک قریبی تعلق پیدا ہو جائے گا۔اس سلسلہ میں جو دوسری بات جو میرے دماغ میں آئی وہ بھی جماعت احمد یہ انگلستان نے شروع کی
ہے اور میں نے اس کا نام رکھ دیا ہے : (World Bilal Radio Amarteur Club)
آزاد ملکوں نے اجازت دے رکھی ہے کہ جو شخص چاہے اور دلچسپی رکھتا ہو وہ ایک خاص قسم کی
اور
ریڈیائی لہروں پر پیغام نشر کر سکتا ہے اور اسی پر وہ ایک دوسروں سے ملاپ کرتے ہیں۔دوستیاں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷۳
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
کرتے ہیں لیکن جو ملک ابھی نئے نئے آزاد ہوئے ہیں مثلاً ہمارا ملک ہے یہ بھی نیا نیا آزاد ہوا
ہے۔اس میں بھی گودیر سے اجازت ملے گی لیکن کسی نہ کسی وقت اس کی اجازت ضرور مل جائے گی
لیکن جہاں اس قسم کی نشریات کی آزادی ہے وہاں تو کام شروع کر دینا چاہئے۔مختلف
کلبز (Clubs ) بن جائیں اور آپس میں پیغامات کا تبادلہ کریں۔ایک دوسرے کو بتائیں کہ ایسا
موسم ہے مثلاً اگر یہاں بھی اس کی اجازت ہوتی تو آپ دوسرے ممالک کے لوگوں کو بتاتے کہ صبح
سے یہاں شدید دھند پڑی ہوئی ہے اور سردی بھی بہت ہے۔ایسی سردی تو ہم نے کبھی نہیں دیکھی
تھی مگر ایمان کی حرارت بھی عجیب چیز ہے کہ دوست اس سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔سانس ٹھیک
طرح سے آنہیں رہا۔منہ سے بخارات دھواں بن کر نکل رہے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ جلسہ میں
شامل ہونے والا ہر آدمی سگریٹ پی رہا ہے لیکن بایں ہمہ دوست بیٹھے ہوئے ہیں اور جلسہ کی تقاریر
سن رہے ہیں۔تیسری بات جو بین الاقوامی سطح پر کی جائے گی وہ آپس میں قلم دوستی ہے۔بعض ملکوں سے
ہمیں اس غرض کے لئے ہزاروں آدمی مل جائیں گے ( بعض ملکوں سے کم ملیں گے ) جو آپس میں
خط و کتابت کریں گے لیکن جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا یہ کام ایک انتظام کے ماتحت ہونا
چاہئے۔مثلاً سوئٹزرلینڈ میں کچھ درجن احمدی ہیں۔اگر ان میں سے ایک پاکستان کے ایک احمدی
سے خط و کتابت کر رہا ہو اور دوسرا امریکہ کے ایک احمدی سے، تیسرا نائیجیریا کے ایک احمدی سے،
چوتھا انڈونیشیا کے احمدی سے، پانچواں نجی کے ایک احمدی سے تو جس وقت اتوار کے دن اکٹھے
ہوکر باتیں کریں گے تو کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ کا کتنا فضل ہوا ہے نجی کی جماعت پر کہ انہوں نے
اتنے قرآن کریم ہوٹلوں میں رکھوا دیئے ہیں۔اسی طرح دوسرا کہے گا نائیجیریا کے احمدی دوستوں
پر کتنا فضل ہوا کہ میرے دوست نے خط لکھا ہے کہ سو بُت پرستوں نے اپنے بتوں کو جلا دیا اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا لہرا دیا۔پس ہم پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں تو بڑی نازل ہو رہی ہیں ہم ابھی
ان کو سمیٹنے کی طرف متوجہ نہیں ہوئے۔اس ( قلم دوستی ) سے بھی ساری دنیا کو امت واحدہ بنانے
میں بڑی مدد ملے گی۔ہم ایک دوسرے کے حالات قریب سے جاننے لگ جائیں گے۔امت واحدہ بنانے کے سلسلہ میں چوتھی بات یہ ہے کہ پہلے دنیا کے کسی مناسب مقام پر
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷۴
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
ایک بہت بڑا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن قائم کرنا پڑے گا۔میں نے پچھلے جلسہ سالانہ کے موقع پر یہ
اعلان کیا تھا کہ نائیجیریا نے ہمیں براڈ کاسٹنگ سٹیشن قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔گو
اجازت تو دے دی ہے لیکن ہمیں بعد میں یہ معلوم ہوا کہ وہ ریڈ یوٹیشن جو بہت چھوٹے پیمانہ پر کام
کر سکتا ہے اس کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ اس ملک کے دستور کی رو سے بڑے پیمانے پر ریڈیو
سٹیشن لگانے کی اجازت نہیں مل سکتی۔اگر حکومت چاہے بھی تب بھی اجازت نہیں مل سکتی۔اس
لئے نائیجیریا کی جماعت احمد یہ اس ملکی دستور میں ترمیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔خدا کرے وہ
اس میں کامیاب ہو جائیں۔جس وقت وہ اس میں کامیاب ہو جائیں گے تو پھر حکومت کو اجازت
دینے میں سہولت پیدا ہو جائے گی۔تو پھر ممکن ہے وہ نائیجیریا ہی ہو یا کوئی دوسرا ملک آگے
آ جائے۔میری خواہش یہ ہے کہ جس طرح روسی ریڈیو سٹیشن دنیا کا سب سے بڑا اور صاف سنائی
اورصافہ
دینے والا نشریاتی ادارہ ہے اس سے بھی زیادہ عمدہ ریڈیو اسٹیشن ہو۔اگر کبھی ہمیں فرصت ہو یا خاص
وجہ ہو یا اتفاقاً روی اسٹیشن سننے کا موقع مل جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے سامنے بیٹھا ہوا
کوئی شخص باتیں کر رہا ہے۔روس نمبر ایک نہیں۔نمبر ایک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ کے غلام
ہیں۔اس لئے دنیا میں انشاء اللہ عنقریب سب سے بڑا ریڈیو اسٹیشن اسلام کا ہوگا اور اس منصوبہ
کے مطابق اس کے لگانے کی کوشش کی جائے گی۔پانچویں یہ کہ مرکز سلسلہ میں جلسہ سالانہ پر اقوام عالم کے وفود کی شرکت کا جو نظام جاری ہوا ہے
اس کو مضبوط کیا جائے گا۔اس میں بعض وقتیں بھی ہیں۔مثلاً ان کی رہائش کی ، ان کے آرام و آسائش کی
وقت ہے۔اس دفعہ ان
کو مختلف جگہوں پر ٹھہرایا گیا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن سوچ رہی ہے کہ وہ ایک
گیسٹ ہاؤس بنا دے جو ۲۰ رہائشی کمروں پر مشتمل ہو۔میں نے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ
کی ذیلی تنظیموں کو بھی کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام تین تین کمروں پر مشتمل ایک ایک گیسٹ ہاؤس
بنوائیں۔اس طرح موجودہ گیسٹ ہاؤس کو ملا کر ۳۳ کمرے تو میسر آجائیں گے۔پھر انشاء اللہ اور
بنتے رہیں گے۔بہر حال ان وفود کے آنے کا بڑا فائدہ ہوا۔یہاں کے رہنے والوں کو بھی فائدہ ہوا اور باہر
سے آنے والوں کو بھی فائدہ ہوا اور میں اپنی طرف سے اور سب احمدیوں کی طرف سے اور ان کی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷۵
۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
طرف سے بھی جو اس جلسہ میں شامل نہیں ہو سکے ان سب ( وفود) کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کہتا ہوں۔امت واحدہ بنانے کے اس منصوبہ کا چھٹا حصہ یہ ہے کہ تصاویر کا تبادلہ کیا جائے۔مثلاً اب
یہاں بھی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔گوان کی ابتدائی شکل ہے لیکن کام شروع ہو گیا ہے۔میں سمجھتا ہوں
اس سلسلہ میں البم تیار ہونے چاہئیں جو ملک ملک بھجوائے جائیں۔اس موقع پر بھی اور شوری کے
علاوہ دوسرے اجتماعات کی تصاویر بھی البم کی صورت میں باہر بھجوائی جائیں اور اسی طرح مثلاً
جماعتی تقریبات ہوتی ہیں۔نائیجیریا میں، غانا میں، آئیوری کوسٹ میں، لائبیریا میں سیرالیون
میں۔ان کی تصاویر بھی یہاں آپ کے پاس پہنچنی چاہئیں۔وہ Still بھی ہوں یعنی بورڈوں پر
لگا دی جائیں اور movies بھی ہوں جو پروجیکٹر پر دکھائی جائیں اور آپ کو پتہ لگے کہ احمدیت
کتنی ترقی کر رہی ہے۔آپ یہ بات تصور میں نہیں لا سکتے کہ سالٹ پانڈ میں میں نے جو خطبہ جمعہ
دیا تھا اس میں ہمارا اندازہ یہ ہے کہ ہمیں ہزار سے زیادہ احباب شامل تھے اور یہ بھی نمائندے
تھے۔سارے دوست جمع نہیں ہو سکتے تھے۔اسی طرح سیرالیون میں ہزار ہا کی تعداد میں لوگ مجھے
ملتے رہے ہیں اور وہ بھی مختلف جماعتوں کے نمائندے تھے۔نائیجیریا میں جہاں مجھے ایک ہی خطبہ
دینا تھا اس جگہ جہاں نماز کا انتظام کیا گیا تھا دو رویہ کمرے تھے اور بیچ میں صحن اور ہال تھا۔غرض
کمرے صحن اور ہال بھرا ہوا تھا۔ہر جگہ مجھے احمدی ہی احمدی نظر آرہے تھے اور وہ سب نمائندے
تھے۔کیونکہ وہ ایک بڑا پھیلا ہوا اور وسیع ملک ہے اس لئے بہت کم نمائندے آ سکتے ہیں اور
اقوام عالم کے جو وفود یہاں آئیں گے اگر ملکی قانون اجازت دیتا ہو تو مناسب مقامات پر شامل
ہونے والے وفود کے قومی جھنڈے بھی لہرائے جائیں تا کہ اس طرح یہاں والوں کے ایک تو ع
میں اضافہ ہو اور دوسرے ان قوموں کی اس طور پر عزت افزائی کی جائے۔اتحاد کے قیام کے لئے
دو ورقہ اشتہارات کی بھی اشد ضرورت ہے۔کیونکہ اندرون ملک بھی اتحاد ضروری ہے ملک۔اندر دو ورقہ اشتہارات کی کثرت سے اشاعت اور اس کے لئے چھوٹے پر لیس قائم کرنا۔پنجم۔اور اس منصوبہ کی جو آخری بات کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ امت محمدیہ فرقے فرقے
میں بٹ گئی ہے۔ہر ایک کی اپنی احادیث ہیں۔ہر ایک کی اپنی روایات ہیں۔ہر ایک کی اپنی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
66
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
تفاسیر ہیں۔ہر ایک کی اپنی عادتیں ہیں۔ہر ایک کے اپنے طریق عبادات ہیں۔کوئی آمین بالجھر
کہتا ہے کوئی آمین بالخفی کہتا ہے۔مسلمانوں پر ایسا زمانہ بھی گذرا ہے کہ آمین بالجہر کہنے
والے کی مسجد میں اگر اس فرقے کا آدمی آگیا جو آمین بالجھر نہیں کہتا تو وہیں اس کی گردن
اڑا دی گئی۔اسی طرح آمین بالجھر نہ کہنے والوں کی مسجد میں آمین بالجہر کہنے والوں کی گردن
اڑا دی گئی۔یہ اختلافات ہیں مگر لوگوں سے ہم یہ کہتے ہیں کہ خدا کے لئے یہ تو سوچو کہ ان
اختلافات کے باوجود کتنے اہم وہ امور ہیں جن میں ہمارا اتحاد موجود ہے۔ہم تو حید باری پر
افراد کی یا آدمیوں کی عادتیں بگڑ کر مشرکانہ شاید بن گئیں ہوں لیکن جہاں تک عقیدہ کا سوال ہے اور زبان
سے اقرار کا تعلق ہے ہم سب خدائے واحد ویگانہ پر ایمان لانے والے ہیں۔ہم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ
پڑھتے ہیں ہم لا اله الا الله محمد رسول اللہ “ کہنے والے ہیں۔محمد رسول اللہ کو خاتم النبین
مانتے ہیں۔ہر فرقہ خاتم النبیین کے معنے مختلف کر جائے گا لیکن کوئی شخص کھڑے ہو کر یہ نہیں کہہ سکتا
کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین نہیں مانتا۔خاتم النبیین کے عقیدہ میں ہم سب متحد
ہیں۔سارے فرقے قرآن کریم کی عظمت کا اقرار کم از کم زبان سے تو کرتے ہیں۔میں یہ نہیں کہتا
کہ کوئی نہیں کر رہا۔میں یہ کہتا ہوں کہ ایک دوسرے پر الزام نہ لگاؤ اور جب زبان سے اقرار کیا
جار ہا ہے تو دل سے تسلیم کرو۔قرآن عظیم کی عظمت کو پہچانو اور اس کا اعلان کرو۔یہ ہمارا مشتر کہ
عقیدہ ہے۔ہم قرآن کریم کو ایک کامل اور مکمل کتاب مانتے ہیں۔یہی ہمارے سب فرقوں کا عقیدہ
ہے۔تمام فرقے قرآن کریم کو قیامت تک کے لئے کامل ہدایت نامہ سمجھتے ہیں۔پس اس سولہ سال کے عرصے میں ہم اسلام کے تمام فرقوں کو بڑی شدت کے ساتھ نہایت
عاجزی کے ساتھ ، بڑے پیار کے ساتھ ، بڑی ہمدردی کے ساتھ اور غمخواری کے ساتھ یہ پیغام دیتے ہیں
اور دیتے رہیں گے کہ جن باتوں میں ہم متحد ہیں ان میں اتحاد عمل بھی کرو اور اسلام سے باہر کی دنیا میں
توحید خالص کے پھیلانے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو منوانے اور قرآن کریم کی شان کے اظہار
کے لئے اکٹھے ہو کر کوشش کرو اور باہر جا کر آپس میں نہ لڑو تا کہ اسلام کو فائدہ پہنچے۔پھر اللہ تعالیٰ جن کے
ذریعہ زیادہ کام لے گا یا جو دوسروں کو زیادہ قائل کرلیں گے یا جن سے ان کو زیادہ فیض پہنچے گا وہ نمایاں
ہو کر سامنے آجائیں گے۔اس لئے نتیجہ خدا پر چھوڑ دو۔پس اتحاد عمل کرو، ان بنیادی اصولوں پر جن میں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷۷
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
ہمارا عقیدہ ایک ہے۔پس یہ پیغام ہے اس منصوبہ کا جو آج میں ساری اسلامی دنیا کو دے رہا ہوں۔اشاعت اسلام کا یہ وہ جامع منصوبہ ہے جسے میں نے مختصر بیان کر دیا ہے۔دنیا کا ہر منصوبہ
روپیہ چاہتا ہے مثلاً جو براڈ کاسٹنگ اسٹیشن لگانے پر روپیہ خرچ ہوگا۔قرآن کریم کے تراجم پر
روپیہ خرچ ہوگا۔سو زبانوں میں اسلامی لٹریچر کی اشاعت پر بہت رقم خرچ آئے گی۔ہر زبان میں
مختصر سی کتاب پر بھی ۶۰،۵۰ لاکھ روپے کی لاگت کا اندازہ ہے۔سولہ سال میں یہ رقم جمع ہونی ہے
لیکن سولہ سال پر پھیلا کر کام کرنے ہیں۔کچھ کام تو ابھی سے شروع کر دیئے جائیں گے۔مثلاً
تراجم ہیں۔ان کی نظر ثانی کرانی ہے۔اگر غیر ہوئے تو وہ کہیں گے پیسے لاؤ۔ابھی حال ہی میں
جس شخص نے فرانسیسی ترجمہ قرآن کریم پر نظر ثانی کی ہے وہ ہمارا مسلمان بھائی تھا لیکن ہم اسے
پیسے دیتے تھے۔اب پھر احمد کی دوست اس کی دوبارہ نظر ثانی کر رہے ہیں۔بہر حال اس منصو بہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک معقول رقم کی ضرورت ہے۔اس کو ہم
صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کا نام دیتے ہیں۔تو ہمیں اس فنڈ کے لئے رقم کی ضرورت ہے۔اس
کی آخری شکل تو سولہ سال کے بعد بنے گی۔سر دست اس کے لئے جتنی رقم کی اپیل کرنا چاہتا ہوں
وہ صرف اڑھائی کروڑ روپیہ ہے۔یہ رقم بظاہر بہت بڑی رقم ہے اس لئے بھی کہ جماعت دیگر مالی
قربانیوں میں ان سولہ سال میں اگر اس معیار پر بھی چلتی رہے ( ویسے ہر سال آمد نیاں بڑھ رہی
ہیں۔برکتیں بڑھ رہی ہیں قربانیوں کا جذبہ بڑھ رہا ہے ) تو ۲۵ ، ۲۶ کروڑ روپیہ اشاعت اسلام پر
خرچ کر رہی ہوگی۔اس کے علاوہ میں نے اڑھائی کروڑ روپے کی اپیل کی ہے۔خدا تعالیٰ برکت
ڈالے گا۔جماعت بڑھے گی یعنی چندہ دینے والے آئیں گے۔چندہ دینے والوں کی آمدنیاں
بڑھیں گی۔یہ ۲۶، ۲۷ کروڑ کا اندازہ تو جماعت کی قربانیوں کا آج کا معیار ہے۔ہو سکتا ہے کہ
جماعت اگلے سولہ سال میں اشاعت اسلام پر ۵۰ کروڑ روپے خرچ کرنے لگ جائے۔ہم مذہب
کو کھیل نہیں سمجھتے اور نہ ہم دشمن کے اعتراض کی کوئی پرواہ کرتے ہیں۔ہمارے خدا نے ہمارے
اندر ایک آگ لگا رکھی ہے کہ ہم نے اسلام کو مادی دنیا پر غالب کرنا ہے۔خدا تعالیٰ کے منشاء کو پورا
کرنے کی انسان کی طرف سے حقیر سی کوشش اس لئے کرنی پڑتی ہے کہ یہ خدا کا منشاء اور حکم ہے
ور نہ کامیابی تو اس کے فضل سے حاصل ہوتی ہے مگر خدا تعالیٰ ہماری تھوڑی سی کوشش سے بے شمار
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷۸
۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
نعمتوں کا وارث بنا دیتا ہے۔پس آج میں اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے اڑھائی کروڑ روپے کی
اپیل کرتا ہوں لیکن میں اپنے رب کریم پر کامل بھروسہ رکھتے ہوئے آج ہی یہ اعلان بھی کر دیتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ ان سولہ سالوں میں ہمارے اس منصوبہ کے لئے پانچ کروڑ روپے کا انتظام کر دے
گا انشاء اللہ تعالی۔میں نے ابھی اس منصوبہ کا اعلان نہیں کیا تھا کہ انگلستان کی جماعت نے ایک کروڑ
روپے کا وعدہ کر دیا اور میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ میں گو جماعت تھوڑی ہے لیکن ان کی آمدنیاں
کافی ہیں۔دوسرے ممالک میں بھی ہمارے احمدی بستے ہیں۔کوئی بعید نہیں کہ ۵۰ ،۴۰ لاکھ کے
ریب غیر ممالک سے اس مد میں چندہ اکٹھا ہو جائے اور جتنی رقم آپ نے پچھلے تین سال میں
نصرت جہاں ریز روفنڈ میں دی ہے اگر اسی نسبت سے اتنی رقم آپ اگلے سولہ سالوں میں دیں تو یہ
کوئی پونے تین کروڑ روپیہ بن جاتا ہے۔اس سے بھی آگے لے جایا جا سکتا ہے تاہم ہمارے دل میں
کوئی تکبر نہیں پیدا ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے دین کی اشاعت کا کام کرو اور یہ
خدا تعالیٰ کی رحمت ہے کہ اس نے کہا کہ میں تمہاری حقیر کوششوں کو قبول کر کے کام میں فرشتوں سے
کرواؤں گا اور کریڈٹ تمہیں دے دوں گا۔اس لئے مجھے یہ فکر نہیں ہے کہ اڑھائی یا پانچ کروڑ روپیہ
کہاں سے آئے گا یا آئے گا بھی یا نہیں۔انشاء اللہ ضرور آئے گا اور اس کے لئے جس قدر انسانوں
کی ضرورت ہے اور جس قسم کے دماغوں کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ ہمیں دے گا جو فکر ہمیں کرنی
چاہئے مجھے بھی اور آپ کو بھی وہ یہ ہے کہ خدا کرے ہماری ان حقیر قربانیوں کو قبول کر کے وہ عظیم
نتائج جو اپنے فرشتوں کے ذریعہ اپنے فضل سے پیدا کرے گا ان کے سارے کے سارے
انعامات (فرشتوں نے انعام لے کر کیا کرنا ہے ) آپ کی جھولیوں میں ڈال دے اور ہماری حقیر
قربانیوں کو وہ قبول کرے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہمیں بہت سی بشارتیں دے رکھی ہیں۔ایک بشارت کا اقتباس میں پڑھ دیتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے:۔میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہو جائے۔میرا دل
مردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے اور میری جان عجیب تنگی میں ہے۔اس سے بڑھ کر
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷۹
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
اور کون سا دلی درد کا مقام ہوگا کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا گیا ہے اور ایک مشتِ خاک کو
رب العالمین سمجھا گیا ہے میں کبھی کا اس غم سے فنا ہو جاتا اگر میرا مولیٰ اور میرا قادر تو انا مجھے
تسلی نہ دیتا کہ آخر توحید کی فتح ہے۔غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے
وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے گی اور نیز اس کا بیٹا
اب ضرور مرے گا۔خدا قادر فرماتا ہے کہ اگر میں چاہوں تو مریم اور اس کے بیٹے عیسی اور
تمام زمین کے باشندوں کو ہلاک کروں۔سو اب اس نے چاہا ہے کہ ان دونو کی جھوٹی
معبودانہ زندگی کو موت کا مزہ چکھا دے۔سواب دو نو مریں گے کوئی ان کو بچا نہیں سکتا اور وہ
تمام خراب استعدادیں بھی مریں گی جو جھوٹے خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں۔نئی زمین ہوگی
اور نیا آسمان ہوگا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے
چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے تو بہ کا دروازہ بند ہوگا کیونکہ داخل
ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر
فطرت سے دروازے بند ہیں اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔قریب ہے
کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی
حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہوگا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب
ہے کہ خدا کی کچی تو حید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے
اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی
مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا لیکن نہ کسی تلوار
سے نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نور
اتارنے سے۔تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں
سمجھ میں آئیں گی“۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۸،۷)
جس چیز کو خدا کا ایک ہی ہاتھ مٹا سکتا ہے۔جو فتح خدا تعالیٰ کی ایک قادرا نہ تجلی حاصل کر سکتی
ہے اس کو ایک لمبے عرصے میں پھیلا کر اور اس مجاہدہ میں آپ کو شریک کر کے اللہ تعالیٰ نے کتنا
احسان کیا ہے جماعت احمد یہ پر۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۸۰
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
پس اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکو اور اس سے دعائیں کرو۔اسی سے مانگو۔کوئی بت نہ
ظاہری اور نہ اپنے دلوں میں پوشیدہ رکھو۔سب بتوں کو تو ڑ کر اور سب حیلوں سے منہ موڑ کر اس خدا
پر کامل اور پختہ اور زندہ ایمان لاؤ جو نہایت ہی پیار کرنے والا اور بہت ہی رحمتیں نازل کرنے والا
اور اس دنیا میں نیک بندوں اور پیاروں کے لئے جنت کو پیدا کرنے والا اور دشمن کے ہر وار کو
ناکام بنانے والا ہے اور دشمن کے دیئے ہوئے ہر دکھ کو سکھ میں تبدیل کر دینے والا ہے، جو ہر آگ
کو جو اس کے سلسلہ کو مٹانے کے لئے جلائی جائے ٹھنڈی کر دینے والا اور سلامتی سے لبریز کر دینے
والا خدا ہے۔جس نے اپنے مہدی کو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی خدمت کرنے کے لئے مبعوث
کیا اور اسلام کے غلبہ کے لئے پیشگوئیاں عطا ہوئیں جس نے نوع انسانی کے دلوں کو جیتنے کے
روحانی اور اخلاقی اسلحہ عطا کئے اس کی جماعت ہو کر کسی اور کی طرف نہ دیکھو۔اس کو مانو۔اس کا
عرفان حاصل کرو۔اسی کے ہو جاؤ اور اس کے علاوہ کسی اور کی طرف نہ جھکو اور نہ کسی کا خیال اپنے
دل میں لاؤ۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں تمہیں اپنے گھیرے میں لے لیں گی۔اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا تم پر
اس قدر نزول ہوگا کہ تمہاری زندگیوں کے لمحات ختم ہو جائیں گے مگر خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا شمار نہ
ہو سکے گا۔خدا بڑی پیاری ہستی ہے۔تم اس
کو بھی نہ بھولو۔اس سے کبھی جدائی اختیار نہ کرو۔کیونکہ
اسی میں ہماری زندگی ہے، اسی سے ہمارا نور اور اسی سے ہمارا سکون اور وہی ہماری جنت اور وہی
ہماری روح ہے۔اب ہم دعا کریں گے اور اس دعا پر اس سال کے جلسہ سالانہ کا اختتام ہوگا۔جہاں اور بہت
سی دعائیں دل سے یا زبان سے کیں وہاں میں یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس
سردی کے موسم میں اس دھند میں ، ان برفانی ہواؤں میں اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جلسہ
میں شمولیت کی توفیق عطا کی ہے اور یہاں آپ کا حافظ و ناصر ہوا ہے۔جن کو آپ پیچھے چھوڑ کر
آئے ہیں ان کا بھی حافظ و ناصر ہو اور آپ پیار کے جذبہ کے اظہار کے لئے یہاں آئے۔(آخر)
یہ پیار کا جذبہ ہی تھا جو دوستوں کو اس شدید سردی کے موسم میں یہاں لے آیا )۔اللہ تعالیٰ آپ کو
اس پیار کے جذبے کی احسن جزا عطا فرمائے اور جو اپنی مجبوریوں کی وجہ سے آپ کے ساتھی نہیں
بن سکے، یہاں سے غیر حاضر رہ گئے ان کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے آپ ہی کے ساتھ رحمت اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۸۱
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب
فضل میں شامل کرے۔اور جیسا کہ خدا نے وعدہ دیا ہے، وہ اپنی رحمت اور برکت اور فضل سے آپ کے نفوس میں
برکت ڈالے۔آپ کے اموال میں برکت ڈالے۔آپ کے درو دیوار سے برکتوں کے سوتے
پھوٹیں اور دنیا آپ سے فیض حاصل کرے اور دنیا میں کسی فرد واحد کو بھی آپ میں سے کوئی دکھ نہ
دے۔آپ ہر ایک کے لئے سکھ کے سامان پیدا کرنے والے ہوں اور دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی
بنائی ہوئی جنتوں کی طرف ان کو کھینچنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہر جہت سے اور ہر طرح سے آپ
کے ساتھ ہو آپ کا مددگار ہو۔آپ کا حافظ و ناصر ہو۔ہر تکلیف سے آپ کو بچائے رکھے۔آپ
خوش و خرم یہاں آئے۔ہنستے کھیلتے مسکراتے ہوئے آپ نے اس جلسہ میں شمولیت کی اور اس سے
فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔خدا کرے آپ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں۔ہنستے مسکراتے اپنے
گھروں کو واپس جائیں۔جس طرح یہاں آپ کے لئے اللہ تعالیٰ کی خاص برکتوں کے دروازے
اس لئے کھلے کہ آپ نے اس للہی جلسہ میں شرکت کی ، اسی طرح آپ کے گھروں میں بھی اللہ تعالیٰ
کی برکت کے دروازے اس لئے کھلیں کہ آپ نے ایک امتیاز پیدا کیا خدا کے فضل سے اور آپ کو
سیح موعود علیہ السلام و مہدی معہود علیہ السلام کی جماعت میں داخل ہونے کی توفیق عطا ہوئی اور
اس وقت ہمارے جو مبلغ دنیا میں ہماری نمائندگی کر رہے ہیں اور اشاعت اسلام کے کاموں میں
لگے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کا رہبر ہو، ان کا معلم ہو۔ان برکتوں کا اظہار ان کی زبانیں اور ان کی
قلمیں کریں جن کی بشارت دی گئی ہے اور وہ دشمن اسلام کا منہ بند کرنے والے ہوں اور وہ اپنے
نور فراست سے دنیا پر غالب آنے والے ہوں اور جہاں جہاں بھی ہمارے احمدی ہیں اللہ تعالیٰ
ان کو اپنا مقام پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے اور انسان کا دل خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
جیتنے کے سامان ان کو میسر آئیں۔آؤاب دعا کر لیں۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )