سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

خطابات ناصر
خطابات
بر
جلسہ ہائے سالانہ جماعت احمد یہ
۱۹۷۴ء تا ۱۹۸۱ء
فرموده
سیدنا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد
خليفة المسيح الثالث رحمه الله تعالى
جلد دوم

خطابات ناصر جلد دوم۔1974-1981ء
ثالث رحمه الله تعالى
خطابات جلسہ ہائے سالا نہ فرموده حضرت حافظ مرزا ناصراحم خلیفه مسیح الثالث۔Khetabaat-e Nasir Volume: 2
1974-1981
Addresses at annuual gatherings from 1974 to 1981
delivered by Hadhrat Mirza Nasir Ahmad,
Khalifatul Masih III (Rahemahu Allah)
Islam International Publications
Published by:
First Published in 2010
ISBN: 1 85372914 0

بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
اصر
هو النـ
پیش لفظ
سیدنا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفتہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرمودہ
خطابات کی جلد دوم پیش خدمت ہے۔یہ جلد ۱۹۷۴ء سے وفات تک کے جلسہ سالانہ کے افتتاحی خطاب
دوسرے روز کے خطاب اور اختتامی خطابات پر مشتمل ہے۔ان خطابات کی کل تعداد ۲۴ ہے جن میں سے تعداد۲۴ ہے سے
۱۹ خطابات غیر مطبوعہ ہیں (جن میں سے چار خطابات آڈیو کیسٹس سے ٹرانسکر پٹ (Transcript)
کئے گئے ہیں اور پہلی دفعہ شائع کئے جارہے ہیں۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے مجلس انصار اللہ سے خطابات
سبیل الرشاد ( حصہ دوم ) مجلس خدام الاحمدیہ سے خطابات مشعل راہ (حصہ دوم) اور کے خواتین سے
جلسہ سالانہ کے دوسرے روز کے اور دیگر اہم مواقع کے خطابات لجنہ اماءاللہ پاکستان نے "المصابیح،
کے نام سے الگ شائع کر دیئے ہیں اس لئے انہیں اس جلد میں شامل نہیں کیا جارہا۔جن مقدس وجودوں کو خدائے قادر مقام خلافت پر فائز کرنے کے لئے منتخب فرماتا ہے انہیں اپنی
بر معمولی تائید ونصرت سے نوازتا ہے۔ان کی زبانِ مبارک سے حقائق و معارف اور دقائق ولطائف
جاری فرماتا ہے۔اس جلد میں مندرجہ ذیل اقتباسات جماعتی نقطہ نگاہ سے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ہلا جلسہ سالانہ ۱۹۷۴ء کے ولولہ انگیز افتتاحی خطاب میں حضور انور نے فرمایا:
پاکستان ہمارا وطن ہے۔اس میں بسنے والے احمدیوں کا یہ وطن ہے۔اس وطن میں اللہ تعالیٰ۔جماعت احمدیہ کا مرکز بنایا ہے۔اس ملک میں بسنے والوں کا ایک فیصد یا نصف فیصد یا چوتھائی فیصد یا
اس سے بھی کم ایسا ہے جس میں شرافت نہیں ان کے کہنے سے ہمارا مرکز کسی اور ملک میں نہیں جائے
گا۔جس قدر چاہیں وہ افواہیں پھیلاتے رہیں۔ہمارا یہ ملک ہے۔جس طرح ایک لاکھ میں سے
ننانوے ہزار نو سوننانوے پاکستانی شریف شہریوں کا یہ ملک ہے، اسی طرح احمدیوں کا بھی یہی ملک

ہے ہم نے بھی اسی ملک میں رہنا ہے اور اس ملک نے ہماری اسی طرح خدمت کرنی ہے جس طرح
ماں اپنے بچے کی خدمت کر رہی ہوتی ہے
جلسہ سالانہ ۱۹۷۴ء کے دوسرے روز کے خطاب میں غلبہ اسلام کی نوید سناتے ہوئے فرمایا:
اس وقت ایک بڑی زبر دست جنگ شروع ہو چکی ہے۔امریکہ چاہتا ہے کہ ساری دُنیا اس
کے ساتھ مل جائے اور نوع انسانی امتِ واحدہ بن جائے۔اشتراکیت بھی کہتی ہے کہ ساری دُنیا کی
وہی خیر خواہ ہے۔تمام دنیا کو اشتراکیوں کے ساتھ مل جانا چاہئے تا کہ ساری دُنیا ایک خاندان بن
جائے۔اسی طرح چین کا سوشلزم بھی یہی کہتا ہے کہ ساری دُنیا اُن کے ساتھ مل جائے اور ایک
خاندان بن جائے۔ان تین تحریکوں کے علاوہ گود نیا داروں کی نگاہ میں دھتکارا ہوا مگر حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عظیم روحانی فرزند مہدی معہود ہے جو یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے غلبہ اسلام کی
جو بشارتیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دی تھیں۔اُن کی رو سے میں دُنیا میں یہ اعلان کرتا ہوں
کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل دُنیا کا ہر انسان ایک خاندان کی لڑی میں پرویا جائے
گا اور آپ کے طفیل نوع انسانی امت واحدہ بن جائے گی۔فرمایا۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
(الصف : ۱۰) تمام دنیا پر اسلام غالب آئے گا اور تمام ملکوں پر تو حید کا جھنڈا لہرائے گا۔جلسہ سالانہ ۱۹۷۴ء میں نیشنل اسمبلی کے فیصلہ اور فقہ احمدیہ کی تدوین کا ذکر فرمایا:
۷ ستمبر ۱۹۷۴ء کو ہماری نیشنل اسمبلی نے یہ قرارداد پاس کی کہ دستور یا قانون کی اغراض کے لئے
احمدی مسلمان نہیں سمجھے جائیں گے پھر وہ یہ کہیں گے کہ جب قانون کی اغراض کے لئے آپ کو مسلمان
نہیں سمجھا جائے گا تو شریعت کے اس حصہ کا جو قانون بن چکا ہے اس کا آپ کے اوپر اطلاق بھی نہیں ہو
گا۔اس واسطے یہ ضروری ہو گیا کہ ہم فقہ احمدیہ کی تدوین کریں اور اس وقت میں اس کا اعلان کرتا ہوں۔کچھ دوست میں نے کام پر لگائے تھے چنانچہ نکاح اور ورثہ کے متعلق فقہ احمدیہ کے دو بابوں کا ابتدائی کام ہو
چکا ہے۔ہم اپنی یہ فقہ جماعت کی شوریٰ میں پیش کریں گے اور جماعت فیصلہ کرے گی کہ یہ فقہ ہے جس
کے قانون کی پابندی جماعت احمد یہ کرے گی اور جس کے قانون کی پابندی اگر حکومت نے کروانی ہوئی تو وہ
جماعت احمدیہ سے کروائے گی یہ نہیں کہ زید اور بکر جس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں وہ ہمارے لئے قانون بنانا
شروع کر دے۔یہ اتنی نا معقول بات ہے کہ کوئی سین (sane) آدمی اس کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔

۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء کو صد سالہ جو بلی فنڈ کا ذکرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا:
میں نے صد سالہ جو بلی کا جب اعلان کیا اُس وقت جو میرے دماغ میں خیال تھا اس کے
مطابق اعلان کیا جب خدا تعالیٰ میرے فیصلہ کو ٹھکرا کے ردی کاغذ کی طرح پھاڑ کے پرے پھینک
دے نا ، تو اتنی خوشی ہوتی ہے مجھے کہ کوئی حد نہیں اور میں بتاتا ہوں کیوں خوشی ہوتی ہے میرا اندازہ
تھا اور بڑے ڈر ڈر کے میں نے اعلان کیا کہ دو کروڑ پچاس لاکھ روپیہ اگلے پندرہ سال میں جمع کر
دے جماعت تا کہ ہم آنے والی غلبہ اسلام کی صدی کا شایانِ شان استقبال کر سکیں۔مگر جو
وعدے ہوئے وہ نو کروڑ بانوے لاکھ کے یعنی قریباً دس کروڑ کے وعدے ہو گئے۔میں نے کہا تھا
ابھی دس سال رہتے ہیں اُس زمانہ میں کہ پندرہ سال تک اڑھائی کروڑ جمع کر دو اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے جو وصولی ہو چکی ہے وہ قریباً دو کروڑ انیس لاکھ روپے کی۔یعنی قریب قریباً اتنی جو میں
نے سارے زمانہ کے لئے اعلان کیا تھا۔۲۷ رسمبر ۱۹۷۹ء کو ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو نوبل انعام ملنے پر حضور نے فرمایا:
بڑا عظیم یہ الہام ہے بڑی عظیم یہ پیشگوئی ہے کہ ”میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال
حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گئے
میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے کہ اگلے دس سال کے بعد آنے والے سو سال میں جس صدی
کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں ہمیں ایک ہزار سائنسدان اور محقق چاہئیں اور یہ جو اس سے پہلے
دس سال ہیں اس میں ایک سوسائنسدان اور محقق چاہئیں لیکن آج تک یہ ایک پیشگوئی تھی جس کا ایک
بھی مظہر ہمارے سامنے نہیں تھا۔یعنی کچھ اس طرح وہ ابھرا ہو اور آسمانوں تک پہنچا ہو اپنی علمی تحقیق میں
کہ واقع میں اُس کے متعلق یہ کہا جاسکے کہ علم اور معرفت میں اُس نے کمال حاصل کیا اور اپنی سچائی کے نور
اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رُو سے سب کا منہ بند کر دیا۔(اپنے حلقہ تحقیق میں ) آئن سٹائن بہت بڑا
سائنسدان گزرا ہے۔انہوں نے بھی کام کیا اور ناکام ہوئے اور ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے کام کیا
اس پر اور وہ کامیاب ہوئے اور اُن کو نوبل پرائز ملا اور دنیا کے چوٹی کے سائنسدانوں میں پہنچ گئے۔حمله ۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء کو پندرھویں صدی کے پہلے جلسہ کے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
پندرھویں صدی ہجری کا یہ پہلا جلسہ ہے اور پندرھویں صدی ہجری کے پہلے جلسے کا یہ پہلا دن

ہے اور پندرھویں صدی ہجری کے پہلے دن کی یہ پہلی تقریر، افتتاحی تقریر ہے۔جب ہم ماضی کی طرف
دیکھتے ہیں تو پچھلی صدی ، چودھویں صدی ایک ایسی صدی ہے جس کے ساتھ ہمارا اور ہمارے محبوب
محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا اور ہمارے پیارے مذہب اسلام کا بڑا گہرا تعلق ہے۔مجموعی طور پر اگر نظر ڈالی
جائے جانے والی صدی پر تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم روحانی قوت ، قوت قدسیہ
کے نتیجہ میں جو انقلاب بپا ہوا اور جس نے اس زمانہ میں اپنے عروج کو پہنچنا تھا اس کی بنیاد پڑی۔اگر
ہر شخص دوسرے کی خدمت کے لئے تیار ہو جائے تو آج دنیا سے فساد مٹ جاتا ہے اور فساد نے مٹنا ہے
اس صدی میں۔میں تمہیں بتارہا ہوں فساد نے مٹنا ہے اس صدی میں انشاء اللہ اور میرے اور تمہارے
ہاتھوں سے مٹنا ہے اور ہمیں اس کے لئے قربانیاں دینی پڑیں گی اور ہم اس کے لئے قربانیاں دیں گے۔حیح ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء کو جماعت کو ستارہ احمدیت عطا کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:
دل میں آپ کے یہ تڑپ تھی کہ جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ کے نقش قدم پر
چلنے والے پہلے ہزاروں ، لاکھوں ، خدا جانے کتنے؟ آسمان کے ستارے بنے جماعت احمدیہ کے
سارے افراد ہی ستارے بن جائیں۔یہ دیکھ کر پڑھ کے، غور کر کے دعا کر کے میں اس نتیجہ پر پہنچا
کہ آج میں آپ کو ستارہ احمدیت دوں جو علامت ہو Symbol ہوان برگزیدہ احمدیوں کا جو آسمانی
رفعتوں پرستاروں کی طرح پیدا ہوئے اور قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے،
۲۷ دسمبر ۱۹۸ء کو حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کے اوصاف کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:
منصورہ بیگم (نور اللہ مرقدها) نے میرے ساتھ دینی ذمہ داریوں کو نباہتے ہوئے اس طرح
زندگی گزاری جس طرح دو چیزیں ایک زندگی گزار رہی ہوں۔یعنی یہ بھی درست نہیں ہوگا کہنا کہ ہمیں
ایک دوسرے سے پیار تھا کیونکہ اس میں بھی دُوئی پائی جاتی ہے۔ہم دونوں نے ایک زندگی گزاری۔خاموشی کے ساتھ جتائے بغیر، اظہار کئے بغیر وہ اس بات کا بھی خیال رکھتی تھیں کہ میری زندگی کے کسی دن
میں دومنٹ بھی ضائع نہ ہوں تا کہ وہ دومنٹ میں سلسلہ کے کاموں میں خرچ کر سکوں۔ہر کام اپنے
ہاتھ سے صفائی کے ساتھ ، وقت کے اوپر میرے کھانے کا خیال رکھنا، میرے پینے کا خیال رکھنا، میری
حفاظت کا خیال رکھنا، میرے جذبات کا خیال رکھنا اور میں نے سوچا کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا
کے نقش قدم پر چلنے والی صرف ایک تو نہیں ہوئیں پیدا ، نہ صرف ایک کی ضرورت ہے۔

ہ ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء کو تعلیمی منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے حضورا نور نے فرمایا:
میں نے اپنی جماعت کو کہا ہر جگہ جہاں میں گیا کہ جب تک ہم علم کے میدان میں انہیں
شکست نہیں دیں گے اسلام کی بالا دستی ان سے نہیں منوا سکتے۔یہ منصوبہ علمی ویسے ہی نہیں بن گیا۔اسی
کے پیچھے یہ تصور یہ حقیقت جو اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھائی تھی اس کے اوپر میں نے بنیاد رکھی تھی اس کی
جس میں تمغے بھی ملے ، جس میں اور بہت ساری چیزیں شامل ہیں۔ہم نے ساری دنیا کے سب سے
بڑے عالموں کو علم کے میدان میں شکست دینی ہے۔جس طرح ہم سے پہلے بزرگوں نے دی انہیں
اور اس طرح اسلام کی برتری ثابت کرنی ہے۔۲۷ دسمبر ۱۹۸۱ء کو مخزن الكتب العلمية کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا:
میں نے سوچا کہ جو ہماری بنیادی کتابیں ہیں۔ان میں جو اخلاص ہے اور جو روحانی ضرورت ہے
اس کو بلیک نہیں ہونے دوں گا۔اس واسطے آپ نے دیکھا ہوگا کم از کم باہر سے بہت ساروں نے )
وہ ایک عمارت بن گئی۔ظاہر سے بھی خوبصورت ہے اور جگہ بڑی ہے اندر کتا بیں رکھنے کی۔ابھی تو
کام شروع کرنا تھا۔تعمیر میں کچھ دیر ہوئی تھی۔تو ۱/۴ حصے میں بارہ تیرہ ہزار کتب آگئی تھیں اور میرے
خیال میں خالی ہو جائے گا۔خدا کرے کہ وہ سارا خالی ہو جائے پھر پھرنی پڑیں ہمیں۔اگلے جلسے تک
پچاس ساٹھ ہزار کتا بیں بکاؤ اس کے اندر ہوں گی۔ہر وہ کتاب جو آپ کے لئے ضروری ہے وہاں
اس کے نسخے موجود ہوں گے۔ایک تو یہ ہے کہ وقت ضائع کئے بغیر آپ وہاں سے خرید سکتے ہیں
دوسرے یہ کہ کنٹرول ریٹ پہ خرید سکتے ہیں۔۲۷ دسمبر ۱۹۸۱ء کو نصرت جہاں ریز روفنڈ کا تذکرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:
ایک سال کا بجٹ آمد و خرچ تین کروڑ گیارہ لاکھ چھتیس ہزار آٹھ سو چھیں (۳۶۸۲۶ ،۳۱۱)
اور ریز رو بھی کافی وہاں پڑے ہوئے ہیں جہاں ہمیں کھڑا نہیں ہونے دیتا اللہ تعالیٰ۔مثلاً ہسپتال ہے
ایک بلاک ختم ہوا ہے، ضرورت ہے، اگلا بلاک بناؤ۔اوزار ہیں منگوالو۔یعنی کسی جگہ (میں نے بتایا تھا
ناوہ تو کہتا ہے۔يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (البقرة :۲۱۳) مجھے یہ سوچنے کی بھی ضرورت نہیں
پڑتی کہ پیسے کہاں سے آئیں گے۔میں بڑا عا جز انسان ہوں اور خدا تعالیٰ پھر انتظام کر دیتا ہے اور

۶
کرتا چلا جاتا ہے اور میں تو حیران ہوں ، حیرت میں گم ہوں اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی
عظمت میرے اس زمانے میں اس بات سے ثابت ہوئی کہ میرے جیسے عاجز انسان کو اس نے ہاتھ
میں پکڑا اور اعلان کیا دنیا میں کہ اس ذرہ ناچیز سے میں دنیا میں انقلاب بپا کردوں گا اور کر دیا۔عليه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۷ء کو عظیم الشان غلبہ اسلام کی پیشگوئی کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا:
یہ جماعت احمد یہ ہے۔تعداد میں مختصر سی جماعت۔پیسے کے لحاظ سے دنیا میں سینکڑوں
شاید ایسے امیر لوگ ہوں کہ جن کی دولت جماعت احمدیہ کی ساری دولت سے بھی زیادہ ہے لیکن
جس کی خوشیاں جماعت احمدیہ کی خوشیوں سے کروڑواں حصہ بھی نہیں ہیں۔جو دور بین نگاہ رکھتے
ہیں ان کو نظر آنا شروع ہو گیا ہو گا۔جو نو جوان ہیں انہیں میں کہتا ہوں جماعت احمدیہ کی زندگی میں
انقلاب عظیم بپا ہو چکا حرکت میں ہے اور اس میں Momentum پیدا ہورہا ہے حرکت جو ہے روز
بروز تیز ہوتی چلی جارہی ہے۔آج نہیں تو کل کل نہیں تو پرسوں۔ساری دنیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے جمع ہوگی۔یہ خدا کا فیصلہ ہے اور خدا تعالیٰ نے اپنے اس فیصلہ کا بھی اعلان کیا کہ
میرے منصوبوں میں کوئی ماں جایا مجھے نا کام کرنے والا نہیں پیدا ہوا۔جوخدا نے کہا وہ ہوگا۔خطابات ناصر کی تیسری جلد حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطابات قبل از خلافت و بعض دیگر مواقع
کے اہم خطابات پر مشتمل ہوگی۔انشاء اللہ تعالیٰ

نمبر شمار
۶
فہرست خطابات
جلد دوم
خطابات جلسه سالانه از ۱۹۷۴ء تا ۱۹۸۱ء)
عنوان
خطاب فرموده
صفحہ
جلسہ سالانه ۱۹۷۴ء ( منعقده ۲۶، ۲۷، ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۴ء)
ماں کی طرح مادر وطن کے پاؤں تلے بھی جنت ہے افتتاحی خطاب
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۴ء
شریعت محمدیہ نے دستور حیات کو نہایت شرح وبسط کے دوسرے روز کا خطاب
ساتھ بیان کر دیا ہے۔۲۷/ دسمبر ۱۹۷۴ء
ہمارا ایمان ہے کہ اللہ بے عیب اور پاک ہے اور ہر حمد کا اختتامی خطاب
مرجع و منبع اس کی ذات ہے
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۴ء
جلسه سالانه ۱۹۷۵ء ( منعقده ۲۶، ۲۷، ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۵ء)
۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء
۱۵
۵۵
دعا کریں کہ اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی افتتاحی خطاب
دعاؤں کو ہمارے حق میں بھی قبول کرے
مسجد اللہ کا گھر ہے اس پر کسی اور کی ملکیت اسلام تسلیم ہی دوسرے روز کا خطاب ۹۷
نہیں کرتا
۲۷/ دسمبر ۱۹۷۵ء
جماعت کو اسلامی آداب و اخلاق کے بارہ میں متوجہ کرنے اختتامی خطاب
کے عظیم علمی جہاد کا اعلان
۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۵ء
۱۳۳

نمبر شمار
عنوان
خطاب فرموده
صفحہ
جلسہ سالانہ ۱۹۷۶ء ( منعقدہ ۱۰، ۱۲،۱۱ / دسمبر ۱۹۷۶ء)
ہم رب کریم کی رضا کے حصول کی خاطر یہاں جمع افتتاحی خطاب
ہوئے ہیں
۱۰/ دسمبر ۱۹۷۶ء
اسلام تو نرمی خوشی خلقی ، نرا پیار اور نری محبت ہے دوسرے روز کا خطاب
۱۱/ دسمبر ۱۹۷۶ء
و اس عالمین سے خدمت لینے کی قوتیں اور استعدادیں اختتامی خطاب
۱۲/ دسمبر ۱۹۷۶ء
1۔۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
انسان کو دی گئی ہیں
جلسہ سالانہ ۱۹۷۷ء ( منعقدہ ۲۶، ۲۷، ۲۸ دسمبر ۱۹۷۷ء)
افتتاحی خطاب
۲۶ دسمبر ۱۹۷۷ء
171
۱۶۹
٢٠٣
۲۳۳
ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے ، ان کی ادائیگی اور دعاؤں کے
ذریعہ خدا سے مدد مانگنے کے لئے جمع ہوتے ہیں
انشاء اللہ وہ دن بھی آئے گا جب دنیا کے ہر ملک سے دوسرے روز کا خطاب ۲۴۱
جلسہ میں شمولیت کے لئے احمدی جمع ہوں گے
۲۷؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
انسان کی پیدائش کا اصل مدعا خدا کی پرستش اور اس کی اختتامی خطاب
معرفت ہے
۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
جلسه سالانه ۱۹۷۸ء ( منعقده ۲۶، ۲۷، ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء)
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۸ء
۲۷۵
۳۰۷
خالص توحید کو اپنے ذہنوں میں ، اپنے سینوں میں ، اپنی افتتاحی خطاب
روح میں اور اپنی زندگی میں قائم کرو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پہلی دفعہ اس حقیقت کو دوسرے روز کا خطاب ۳۱۷
آشکارہ کیا کہ مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے تھے ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
آئندہ انشاء اللہ جب اسلام غالب آئے تو تاریک براعظم کو اختتامی خطاب
نورانی براعظم ہی کا نام دیا جائے گا
۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
۳۵۵

نمبر شمار
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
۲۳
۲۴
عنوان
خطاب فرموده
صفحہ
جلسہ سالانہ ۱۹۷۹ء ( منعقده ۲۶، ۲۷، ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء)
دنیا کا کوئی ایسا خطہ نہیں جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے افتتاحی خطاب
عاشق احمدی نہ بستے ہوں
ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
۲۶ دسمبر ۱۹۷۹ء
۳۸۳
دوسرے روز کا خطاب ۳۹۱
۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء
قبولیت دعائے ابراہیمی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے اختتامی خطاب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا
۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
جلسه سالانه ۱۹۸۰ء ( منعقده ۲۶، ۲۷، ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۰ء)
۴۲۷
چودھویں صدی کے ساتھ ہمارا ، ہمارے محبوب
افتتاحی خطاب
۴۵۷
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کا بڑا گہرا تعلق ہے ۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء
اصل زندگی کام اور ایسے اعمال کا نام ہے جن سے خدا دوسرے روز کا خطاب ۴۶۳
راضی ہو جائے اور وہ مقبول اعمال بن جائیں
۲۷ دسمبر ۱۹۸۰ء
اس صدی میں خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اختتامی خطاب
کا پیار قائم ہوگا اسلام غالب آئے گا
۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
جلسه سالانه ۱۹۸۱ء ( منعقده ۲۶، ۲۷، ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء)
۴۸۵
ہماری خواہش ہے کہ ساری دنیا کو اکٹھا کر کے محمد
افتتاحی خطاب
۵۱۳
صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا جمع کریں
۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ساری دنیا کے دل خدا اور اس کے رسول دوسرے روز کا خطاب ۵۱۹
صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتے جائیں گے ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
قرآن کریم کی تعلیم پر بنیاد رکھ کر میں بتاؤں گا کہ
سبحان اللہ کے معنے حقیقاً کیا ہیں؟
اختتامی خطاب
۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
۵۵۱

خطابات ناصر جلد دوم
1
ماں کی طرح مادروطن کے پاؤں
تلے بھی جنت ہے
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۴ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارے دل خُدا کی حمد سے لبریز ہیں۔گزشتہ برس ۲۶ کی صبح کو جس قدر دوست جلسہ گاہ
میں موجود تھے۔اس وقت جلسہ گاہ کو دیکھ کر میرے حافظہ نے بھی تصدیق کی اور میری نگاہوں
نے بھی مشاہدہ کیا ہے کہ آج پچھلے سال سے قریباً ۵۰ فیصد زیادہ دوست یہاں موجود ہیں۔فالحمد لله علی ذالک۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيمَانِ ( موضوعات
کبیر صفحه ۴۰) اپنے وطن سے محبت کرنا جزو ایمان ہے۔آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ماؤں کے
پاؤں تلے جنت ہے۔اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ مادر وطن کے پاؤں تلے جنت ہے۔بعض
لوگ یہ افواہیں پھیلاتے رہے ہیں کہ ہم اس جنت کو چھوڑ کر کہیں باہر جانے کا خیال رکھتے
ہیں۔ہم مادر وطن کے پاؤں کی جنت سے باہر کیسے جائیں گے، جب کہ ہمارے محبوب آقا
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طرف یہ فرمایا ہے۔حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيمَانِ اور
دوسری طرف یہ کہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہے۔مادر وطن کا جو محارہ ہے۔اس میں بڑی صداقت
ہے جس طرح ماں کے پاؤں تلے جنت ہے اسی طرح انسان مادر وطن میں اپنے لئے جنت کا
ماحول پیدا کرتا ہے۔آخر وطن ہے کیا چیز ؟ وطن دُنیا کا ایک ایسا حصہ ہے جس میں انسانوں کا ایک
گر وہ بطور شہری کے بستا ہے۔اس کا تعلق ایک تو انسان کے ساتھ وہ ہے جو انسان سمجھتا اور بنالیتا ہے
اور اُس ملک میں بسنے والوں کے ساتھ اُس ملک کا ایک تعلق وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی