سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 2
خطابات ناصر جلد دوم
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ فرمایا ہے کہ ہم نے زمین و آسمان اور اس کی ہر چیز کو انسان کی
خدمت کے لیے بنایا ہے اللہ تعالیٰ نے مثلاً مجھے اور آپ کو جو پاکستان کے شہری ہیں، ان کو پاکستان
کے متعلق اور وہ دوست جو مختلف ممالک سے آئے ہوئے ہیں اور ہماری بیرونی جماعتوں کے
نمائندے ہیں اُن کو ان کے ملکوں کے متعلق یہ کہا کہ تمہارے ملک کی ہر چیز تمہاری خادم ہے کیونکہ
اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کی ہر شے کو حکم دیا ہے کہ وہ انسان کی خدمت کرے۔جس طرح ماں کو
حکم دیا گیا کہ وہ اپنے بچے کو پالے اور اس کی خدمت کرے اسی طرح ملک کو حکم دیا مثلاً ہمارے اس
ملک پاکستان کی ان پہاڑیوں کو بھی اور مٹی کے جن اجزاء سے یہ اینٹیں بنی ہیں اُن کو بھی ، ان
درختوں
کو بھی اور جو غذا یہ درخت لے رہے ہیں اُسے بھی ، علی هذا القياس ہر چیز کو خدا نے حکم دیا
ہے کہ وہ اُس کے بندے کی خدمت کرے اور اُس نے اپنے بندے کو یہ کہا کہ دیکھو! تمہارے لیے
خادم میں نے پیدا کر دیئے ہیں، لیکن ان کی خدمت پر ایک شرط بھی لگا دی ہے۔فرمایا ان چیزوں کو
صرف یہ حکم نہیں دیا گیا کہ وہ خدا کے بندوں کی خدمت کریں بلکہ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ اگر لوگ
خدمت لیں تو خدمت کرنا ورنہ نہ کرنا۔فرمایا: - لَيْسَ لِلإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : ٤٠)
کہ انسان جتنی کوشش کرے گا۔اپنے خادموں سے جتنی خدمت لے گا اتنی ہی وہ خدمت کریں
گے۔پاکستان ہمارا وطن ہے۔اس میں بسنے والے احمدیوں کا یہ وطن ہے۔اس وطن میں اللہ تعالیٰ
نے جماعت احمدیہ کا مرکز بنایا ہے۔اس ملک میں بسنے والوں کا ایک فیصد یا نصف فیصد یا چوتھائی
فیصد یا اس سے بھی کم ایسا ہے جس میں شرافت نہیں ان کے کہنے سے ہمارا مرکز کسی اور ملک میں
نہیں جائے گا۔جس قدر چاہیں وہ افواہیں پھیلاتے رہیں۔ہمارا یہ ملک ہے۔جس طرح ایک
لاکھ میں سے ننانوے ہزار نوسوننانوے پاکستانی شریف شہریوں
کا یہ ملک ہے، اسی طرح احمد یوں
کا بھی یہی ملک ہے ہم نے بھی اسی ملک میں رہنا ہے اور اس ملک نے ہماری اسی طرح خدمت
کرنی ہے جس طرح ماں اپنے بچے کی خدمت کر رہی ہوتی ہے۔خدا نے ماں کو کہا کہ بچے کو
دودھ پلا اور بچے کے کان میں یہ پھونکا کہ روئے گا تو ماں کی چھاتیوں میں دودھ اُترے گا ورنہ
نہیں اُترے گا، ہم نے اس ملک سے خدمت لینی ہے، ہم نے اس ملک سے اس طرح خدمت
لینی ہے کہ پاکستان جو ہمارا پیارا ملک ہے، وہ دُنیا کے معزز ترین ممالک میں شمار ہونے لگے۔
خطابات ناصر جلد دوم
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ملکوں
کا تنزل دو طرح ہوتا ہے۔یا تو اس لیے کہ انسان اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ماننے سے انکار کرتا
ہے کہ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : ٤٠)۔یعنی جتنی خدمت تم لینا چاہو گے، اتنی
خدمت تمہارا ملک کرے گا اور یا اس لئے ننزل آ جاتا ہے یا کمزوری پیدا ہو جاتی ہے کہ انسان کا تعلق
اپنے رب سے مضبوط نہیں رہتا اور انسان خود اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگ جاتا ہے شاید اس مضمون کے
متعلق میں اپنی پرسوں کی تقریر میں احباب کو کچھ بتاؤں گا، میں چاہتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے
اعتقادات کے متعلق بڑوں کو یاد دلاؤں اور چھوٹوں کو سمجھاؤں کہ ہمارے کیا اعتقادات ہیں۔غرض جیسا کہ میں نے بتایا ہے قرآن کریم نے یہ بھی کہا ہے کہ زمین کو انسان کا خادم بنایا
ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اپنے خادموں سے جتنی خدمت لینا چاہے گا۔اتنی یہ خدمت کریں
گے۔پکے ہوئے پھل اس کی جھولی میں نہیں گریں گے۔درختوں سے توڑنا پڑیں گے۔بعض
پھلدار درخت کانٹوں والے ہوتے ہیں۔اُن پر سے پھل توڑنے والوں کو کانٹے بھی چھتے ہیں
لیکن جب تک کانٹے نہ چھیں ، پھل حاصل نہیں ہوتا۔لیکن جہاں خدا تعالیٰ کی یہ عام تقدیر اور
قانون کارفرما ہے وہاں خدا تعالیٰ نے اپنا ایک خاص قانون بھی بنایا ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ
اپنی مخلوق کے ہر فعل کے متعلق اُسے حکم دیتا ہے۔قرآن کریم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ کوئی پتا
درخت سے نہیں گرتا جب تک اُسے گرنے کا الہی حکم نہ ہو۔گویا یہ قانونِ قدرت ہے کہ اپنے
موسم پر پت جھڑ ہو اور اس میں خدا تعالیٰ کی شان نظر آتی ہے۔کئی بیوقوف انسان دُنیا میں ایسے بھی
پیدا ہوئے جو کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اتنی بڑی ہستی ہے، زید یا بکر سے وہ ذاتی تعلق کیوں رکھے؟
آخر اس عالمین اور اس یونیورس (Universe) میں انسان کی کیا حیثیت ہے۔خدا تو بڑی
شان کا مالک ہے۔یہ دراصل ایک شیطانی خیال ہے۔اس قسم کے لوگوں کی اکثریت یہودیوں
میں پائی جاتی ہے۔قرآن کریم نے جس قادر و توانا، متصرف بالا رادہ اور تمام طاقتوں اور
قدرتوں والے خدا کا ہم سے تعارف کروایا اور عرفان بخشا ہے، کوئی چیز بھی اُسے تھکانے والی یا
کوفت دینے والی نہیں ہے نہ اسے نیند آتی ہے نہ اونگھ۔وہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔اُس کو کوئی تکلیف
نہیں ہوتی۔انسان سمجھتا ہے جس طرح مجھے تکلیف ہوتی ہے اسی طرح خدا کو بھی تکلیف ہوتی
ہے۔کسی کے ہاں پانچ بچے ہو جائیں تو گویا اُسے بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ گیا۔چنانچہ اسی
خطابات ناصر جلد دوم
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
تکلیف سے انسان
کو فیملی پلاننگ کا خیال آ گیا۔جن بچوں سے گھروں کی رونق تھی۔لوگ ان
بچوں کو گھروں سے باہر رکھنے کے سامان پیدا کرنے لگ گئے۔ویسے یہ ایک الگ مضمون ہے،
میں نے اس کا ضمنا ذکر کر دیا ہے۔میں فیملی پلاننگ پر تنقید نہیں کر رہا۔یہ آپ کے اور میرے
سوچنے والی باتیں ہیں۔غرض خدا تعالیٰ نے یہ کہا کہ اے لوگو! اگر تم مجھے اس حد تک ناراض کر لو کہ میں اپنا غضب تم
پر نازل کرنا چاہوں تو بادل پانی برسانا چھوڑ دیں گے۔کنوئیں خشک ہو جائیں گے، فصلوں میں
دانہ نہیں لگے گا۔یہ کائنات جو تمہاری خادم بنائی گئی ہے خدمت سے انکار کر دے گی۔ہم نے بہر حال دعائیں کرنی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بعض ایسے واقعات
بتائے ہیں جن میں یہ کہا گیا ہے کہ پوری قوم نہیں تو اگر اس کا ایک حصہ بھی دعائیں کرنے والا اور
دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کرنے والا اور اس کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کو جذب
کرنے والا ہو تو ساری قوم دنیوی رحمتوں اور برکتوں میں شامل ہو جاتی ہے۔۔یہ ذمہ داری کہ دعاؤں کے ساتھ ہم اپنے ملک کے استحکام اور اس کی خوشحالی کے سامان
پیدا کریں، بہت بڑی حد تک جماعت احمدیہ پر عائد ہوتی ہے۔کیونکہ یہ تو ہمات کی دنیا ہے، یہ
منطق و فلسفہ کی دنیا ہے، یہ ایسے سائنسدانوں کی دُنیا ہے جنہوں نے خدائی صفات کے ایک حصے
کو سمجھا اور دوسرے کو سمجھ بھی نہ سکے، اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو یا تو خدا کو مانتے ہی نہیں
اور اگر مانتے ہیں تو ان کو اس بات کا احساس ہی نہیں کہ اُن کے ساتھ خدا کا زندہ تعلق بھی پیدا ہو
سکتا ہے چنانچہ اسلام نے صرف تعلیم ہی نہیں دی بلکہ اس پر عمل کرنے اور خدا کو پانے کی تلقین بھی
کی ہے۔اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ میں کروڑوں انسان دُنیا کے گوشے گوشے اور ملک ملک
میں ایسے پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اپنے رب کریم سے ایک زندہ تعلق پیدا کر کے اس کی طاقتوں کو خود اپنی
آنکھوں سے دیکھا اور دُنیا کو بھی مشاہدہ کروایا کہ دیکھو خدا تعالیٰ کیسی صفاتِ حسنہ کا مالک ہے۔انسان اگر خدا کی قدرت کے جلوے دیکھنا چاہے تو وہ دیکھ سکتا ہے۔غرض میں
بتا یہ رہا ہوں کہ تدبیر کے علاوہ خدا تعالیٰ سے پیار کا ایک زندہ تعلق رکھ کر ہم نے
خطابات ناصر جلد دوم
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
اپنے ملک کے لیے دعائیں کرنی ہیں اور اس کی خوشحالی کے سامان پیدا کرنے ہیں تد بیرا اپنی جگہ
ضروری ہے مگر دعاؤں کے ذریعہ ملک کی خوشحالی کے سامان پیدا کرنا، اس کی ذمہ داری بڑی حد
تک جماعت احمدیہ پر عائد ہوتی ہے۔اس لیے وہ تھی جو مادر وطن کے بعض نا سمجھ سوتیلے رشتوں
کی طرف سے ہماری زندگی میں پیدا ہو ، وہ ہمیں ان دعاؤں سے نہیں روک سکتی اور نہ ہمیں اس
ملک سے باہر جانے پر مجبور کر سکتی ہے۔جن لوگوں کے یہ خیالات ہیں وہ اپنے دماغوں سے ان کو
نکال دیں۔ہم نے پاکستان کے لیے دعائیں کیں۔ہم اس کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور
دیتے چلے جائیں گے اور دعائیں کر رہے ہیں اور کرتے چلے جائیں گے۔ہم اپنے رب کریم سے
اُمید رکھتے ہیں کہ ایک دن وہ ہماری دعاؤں کو سنے گا اور اس ملک میں استحکام اور اس کی خوشحالی
کے سامان پیدا کر دے گا اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سُنے گا اور ان لوگوں کی ہدایت کے لیے بھی
سامان پیدا کرے گا جو سو تیلے رشتوں کی وجہ سے مادر وطن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے نظر آتے ہیں
خدا کرے کہ وہ بھی حقیقت کو سمجھیں اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے کام کریں۔اس سال ہمارے لیے کچھ برکتیں اور رحمتیں نئی شکل میں آسمان سے نازل ہوئیں۔اس
رنگ میں کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ جن
بزرگوں کے متعلق (یعنی ہماری نگاہ میں بزرگ ورنہ اللہ تعالیٰ کے تو سارے عاجز بندے ہیں)
آپ یہ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا اُن سے پیار کا تعلق ہے ، وہ اتنے سخت اور شدید ابتلاؤں میں مبتلا
ہمیں نظر آتے ہیں۔یہ کیوں؟ کیا خدا تعالیٰ اُن سے پیار نہیں کرتا؟ کیا خدا تعالیٰ کے پیار کا اس
طرح اظہار ہوتا ہے کہ وہ اپنے بندوں کو شدید تکلیف پہنچائے حالانکہ جو لوگ خدا کو چھوڑ کر
غیر اللہ کے بندے بن جاتے ہیں، ان کو بھی لوگ ایسی تکلیف میں مبتلا نہیں دیکھتے۔اس کے بہت
سے جواب ہیں۔ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑا پیارا جواب دیا ہے۔آپ نے فرمایا جن چیزوں کو تم تکالیف سمجھتے ہو، خدا تعالیٰ کے اُن پیارے بندوں سے جا کر
پوچھو کہ وہ کیا سمجھتے ہیں۔اگر خدا کے پیارے بندے اُن
تلخیوں اور تکلیفوں کو خدا تعالیٰ کی طرف
سے آنے والی لذت اور سرور سمجھتے ہیں اور اُس سے خوش ہیں تو جن کو احساس لذت اور سرور حاصل
ہے، اُن کے متعلق تمہیں یہ کہنے کا کیا حق پہنچتا ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں تکالیف میں مبتلا کرتا ہے۔
خطابات ناصر جلد دوم
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
چنانچہ اس قسم کا پیار اور اس قسم کی لذت اور سرور بھی جماعت کے ایک حصہ نے اس سال
حاصل کیا، تلخیاں پیدا کی گئیں، مکان جلائے اور لوٹے گئے ، دکا نہیں کوئی اور جلائی گئیں، انسانی
زندگی میں بظاہر یہ واقعات بڑی تلخیاں لیے ہوئے تھے لیکن عجیب شان ہے خدا تعالیٰ کی جس نے
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل چودہ سو سال بعد اس زمانہ میں آپ سے پیار کرنے
والے ایسے لوگ پیدا کئے کہ جو سب کچھ لٹا کر مسکراتے چہروں کے ساتھ میرے پاس آتے تھے
اور مجھے یہ کہتے تھے کہ خدا نے ہمارے مال لے کر ہمیں قربانیوں کی توفیق دی اور اس کی رحمتوں
کے جلوے ہم نے اپنی زندگیوں میں دیکھے۔دنیا انہیں تلخیاں بجھتی تھی ، لیکن خدا کے یہ محبوب
بندے خدا کا پیار سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ خدا نے ایک اور موقعہ دیا اس بات کے اظہار کا کہ ہم
واقعہ میں اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے اور اس سے پیار کا تعلق رکھنے والے ہیں۔ہمارا ایک نو جوان جو اپنے باپ کے ساتھ کام کرتا تھا۔دو جگہ اُن کے کارخانے تھے اور جائز
طور پر اچھے خاصے پیسے کما رہے تھے اُس کا تمیں لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔وہ میرے پاس آیا تو
اُس کی یوں باچھیں کھلی ہوئی تھیں کہ اگر کوئی اور دیکھتا تو یہ سمجھتا کہ وہ شادی کروا کر آیا ہے،
شادی اور خوشی ہی تھی کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے زیادہ قریب ہو گیا تھا۔لوگوں نے اس کی تمہیں لاکھ کی
جائیداد کو آگ لگادی اس کا سب کچھ لٹ گیا مگر وہ مسکرا تا ہوا میرے پاس آ گیا اور کہنے لگا۔اگر
نقصان ہو گیا تو کیا ہوا۔لوگوں کی ان حرکتوں سے خدا کے خزانے تو خالی نہیں ہو سکتے۔اگر خدا
کے خزانے خالی نہیں اور جو کچھ ملا تھا وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ملا تھا تو اب انشاء اللہ اس سے بھی
زیادہ ملے گا۔اگر خدا کے خزانے خالی ہو جائیں یا انسان نے خدا کی رحمتوں کے علاوہ کسی اور گھر
سے کچھ لیا ہو تو اس کو فکر ہو سکتی ہے لیکن جو شخص اس ایمان پر قائم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے خزانے کبھی
خالی نہیں ہوتے اور خدا کی مرضی اور حکم کے بغیر انسان کو کچھ نہیں ملتا تو اس
کو کیا فکر اور کیا غم ہے۔چنانچہ میں اپنے دوستوں کے ان مسکراتے چہروں میں مزید بشاشت پیدا کرنے کے لیے ان کو
۱۹۴۷ء کے واقعات بتایا کرتا تھا۔انسانی نفس کا یہ خاصہ ہے کہ وہ بعض دفعہ مشکلات کے وقت
گھبرا جاتا ہے اس لیے بعض چہروں پر کچھ گھبراہٹ اور پریشانی بھی نظر آتی تھی لیکن اللہ تعالیٰ کی
توفیق کے ساتھ دو تین سو یا چار پانچ سو احمدی احباب جن سے میں اُن دنوں روزانہ اجتماعی
خطابات ناصر جلد دوم
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ملاقات کیا کرتا تھا جب وہ میری مجلس سے اُٹھتے تھے تو اُن کے چہروں پر بشاشت کھیل رہی ہوتی
تھی اور وہ چھلانگیں مارتے واپس چلے جاتے تھے۔پاکستان میں جماعت کے افراد کا جو نقصان ہوا ہے ۱۹۴۷ء میں صرف قادیان میں میرا
خیال ہے اگر ہزار گنا نہیں تو سو گنا یقیناً زیادہ تھا۔دوستوں نے باہر سے کما کر وہاں نئے نئے
مکان بنائے ہوئے تھے اور وہ سارے سال کی اجناس سے بھرے ہوئے تھے۔کیونکہ نئی گندم
آ گئی تھی۔سکھوں اور ہندوؤں نے ایک محلے کے بعد دوسرے محلے کے مکان کوٹ لیے۔فوج
اور پولیس اُن کے ساتھ تھی۔ہم اپنے تن کے کپڑے لے کر وہاں سے نکلے تھے۔یہ کوئی فخر کی
بات نہیں۔میری اُن دنوں ذمہ داری تھی۔حفاظت مرکز کا کام حضرت مصلح موعود درضی اللہ عنہ نے
میرے سپرد کیا ہوا تھا۔اس کام کی انجام دہی کے دوران ایک دن مجھے اطلاع ملی کہ سکھ اور ہندو
جتے آئے ہیں اور انہوں نے مسجد اقصیٰ قادیان کے مغرب میں واقع ایک محلہ کوگھیرے میں لے
لیا ہے جس میں زیادہ تر ایسے گھرانے آباد تھے جو احمدی نہیں تھے اور باور دی مسلح ہندو اور سکھ پولیس
جتھوں کے ساتھ ہے اور ناکہ بندی ایسی کر رکھی ہے کہ ایک شخص بھی باہر نہیں جا سکتا اور گھیرا ڈالنے
کے بعد اب اندر داخل ہورہے ہیں۔مجھے بڑی فکر پیدا ہوئی۔اس لیے نہیں کہ وہ جماعت احمد یہ
سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ جماعت سے تو اُن کا کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ اس لیے تشویش پیدا ہوئی کہ
وہ تمام لوگ ہمارے محبوب آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف خود کو منسوب کرنے
والے تھے اور جو شخص خود کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرے اس سے ہزار
اختلاف کے باوجود کوئی شخص جو خود کو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب
کرنے والا ہے اُس کو بے سہارا نہیں چھوڑ سکتا۔یہ ایک احمدی کے دل میں اپنے محبوب آقا
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے غیرت کا برملا اظہار ہے۔غرض اُس محلے تک پہنچنے
کا کوئی راستہ نہیں تھا ایک چھوٹی گلی تھی اس کے اوپر ہم نے گیلیاں رکھیں اور ایک پل بنایا اور اس کے
ذریعہ ہم نے وہاں رضا کار بھجوائے۔جب ہمارے رضا کار وہاں گئے تو پولیس نے دو آدمیوں کو
شوٹ کر کے وہاں شہید کر دیا لیکن دو آدمیوں کی موت آٹھ سو یا ہزار افراد کی زندگیوں سے زیادہ قیمتی نہیں
تھی اس لیے ہمارے اور رضا کاروہاں پہنچ گئے اور اُن لوگوں سے کہا کہ چھوڑو ہر چیز اور اپنی جانوں کو
خطابات ناصر جلد دوم
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
بچاؤ۔چنانچہ عورتیں بچے اور مرد گھروں سے نکلے اور ایک چھوٹے سے پل پر سے ہوتے ہوئے
ہمارے علاقے میں آگئے۔یہ جو آٹھ سو یا ہزار جانیں بچائی گئیں ان میں تین چارسو مستورات
تھیں۔اُن کے لیے ہم نے دار سیح میں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی حویلی کے اندر ایک اور
حویلی تھی ، وہ خالی کروائی۔بڑی اچھی صاف ستھری صحن اور بڑے بڑے کمرے تھے غسل خانے ،
پانی سب کچھ تھا عورتوں کو وہاں ٹھہرایا گیا۔باہر رضا کار مقرر کر دئیے۔اب بارشیں شروع ہو گئیں۔تو بیچاری غریب عورتوں کو جو ایک ایک کپڑے میں اپنے گھروں سے نکلی تھیں جب بارش میں باہر
کام کرنا پڑتا تھا تو کپڑے گیلے ہوئے اور پھٹ گئے۔ایک دن رضا کار میرے پاس آئے اور کہنے
لگے۔ہم وہاں کام نہیں کر سکتے۔میں بڑا حیران ہوا کہ ان کے دماغ کو کیا ہو گیا ہے۔کام سے
کیوں انکار کر رہے ہیں۔میں نے اُن سے پوچھا کیا ہوا؟ کیا کسی نے تمہیں کچھ کہا ہے؟ وہ کہنے
لگے عورتوں کے تن پر صرف چیتھڑے رہ گئے ہیں کسی کام کے لیے وہ تھوڑا سا پردہ اُٹھاتی ہیں تو ان
کے جسم کے بعض حصے ڈھپنے نہیں ہوتے۔ہم وہاں کام نہیں کر سکتے۔اب میں وہاں تین چارسو
جوڑے کہاں سے لاتا۔اگر بنواتے بھی تو اول تو درزی ہی کوئی نہیں تھا۔اگر ہوتا بھی تو شاید دو مہینے
لگ جاتے۔دو مہینے اُن کو کپڑوں کے بغیر تو نہیں رکھا جا سکتا تھا۔میں نے سوچا کیا کروں میرے
اپنے گھر میں منصورہ بیگم کے جہیز کے کپڑے تھے جو نواب محمد علی خاں صاحب نے بڑے قیمتی قیمتی
جوڑے شادی کے وقت دیئے تھے، ڈیڑھ ڈیڑھ دو دو ہزار روپے ایک جوڑے کی قیمت ہو گی۔میں نے سوچا میں ذمہ دار ہوں۔اگر میں نے پہلے اپنے صندوق نہ کھلوائے تو میرے اوپر جائز
اعتراض ہو گا۔چنانچہ میں نے اپنے گھر کے زنانہ کپڑوں کے سارے صندوق کھلوا کر کپڑے
عورتوں کے لیے بھیج دیئے اور ایک جوڑا بھی اپنے پاس نہیں رکھا۔مجھے پتہ تھا کہ ابھی اور مانگ
ہوگی۔کیونکہ ابھی تو کچھ تھوڑی سی ضرورت پوری ہوئی ہے اور بہت سی عورتیں اسی طرح پھر رہی
ہیں پھر میں نے کہا اب میرا ضمیر صاف ہے۔میں نے اپنی بہنوں کے صندوقوں کے تالے تڑوا
دیئے۔بھائیوں کی بیویوں حتی کہ اپنی ماؤں اور چچیوں سب کے صندوق کھول کر کپڑے ان
عورتوں کو دے دیئے اور اس طرح اُن کا تن ڈھانپا۔اس لیے کہ انسان کا انسان سے خدا نے
تعلق قائم کیا ہے اور جو غیرت ہمارے دلوں میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے
خطابات ناصر جلد دوم
۹
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
ہے اُس غیرت اور جذبہ کے تحت ہم نے ہر چیز بھیج دی۔یہاں تو کچھ نہیں لائے۔ایک دفعہ
میں نے حساب کیا قادیان میں مارکیٹ ریٹ کے مطابق ساڑھے تین کروڑ روپے کی جائیداد
ہمارے اپنے خاندان والے چھوڑ کر آئے تھے۔ماشاء اللہ بہت بڑا خاندان تھا مگر یہاں بھو کے تو
نہیں مرے۔ہندوؤں اور سکھوں کی اس یلغار نے ہمارے ہاتھ میں مٹی کے کشکول تو نہیں
پکڑوائے اور نہ وہ پکڑ واسکتے تھے۔خدا تعالیٰ نے آسمان سے فرشتوں کو بھیج کر ہماری ضرورتوں کو
پورا کر دیا۔اس نے ہمارے دلوں کو دُنیا کی حرص سے محفوظ رکھا ہے۔یہ اس کی عنایت ہے لیکن
یہ بھی اُس کا فضل ہے کہ وہ دیتا ہے اور ہمیں کہتا ہے کہ آگے تقسیم کرتے چلے جاؤ۔غرض میں اپنے دوستوں کو ۱۹۴۷ء کے واقعات بتا تا تھا اور اُن سے کہتا تھا کہ دیکھو ہم خالی
ہاتھ آئے تھے لیکن ہمارا گھر پھر خدا تعالیٰ نے بھر دیا۔ہمارے ساتھ دوسرے لوگوں کے بھی کھیت
ہیں۔مگر ہمارے کھیت میں مونجی ہے، وہ جتنی ہماری ہوتی ہے اُس سے آدھی بھی دوسروں کی نہیں
ہوتی۔اب یہ تو میرا کام نہیں ہے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ہم اس پر الحمدللہ پڑھتے ہیں جب
اُس نے لینا ہوتا ہے تب بھی الحمد للہ پڑھتے ہیں جب وہ دیتا ہے تب بھی الحمد للہ پڑھتے ہیں۔ہمارا کیا ہے ، سب کچھ اُسی کا ہے۔ہر چیز اس کی ہے۔وہ جو مرضی کرے ہمیں اس بات کا یقین
ہے کہ وہ ہمیں ہر حال میں اپنا با وفا ، راضی برضا اور راضی بقضا پائے گا وہ ہر احمدی کو ایسا ہی پائے
گا۔مال لٹ جائیں۔جانیں چلی جائیں اور بظاہر تلخی کی زندگی ہوگی مگر پھر بھی نہ ہمارے چہروں
کی مسکراہٹیں چھینی جاسکتی ہیں نہ ہمارے دلوں کا اطمینان چھینا جا سکتا ہے۔اس لیے کہ ہمارے
چہروں کی مسکراہٹوں اور ہمارے دلوں کے اطمینان کا منبع اور سر چشمہ کوئی دنیوی طاقت اور ایجنسی
نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔جس وقت ہم دُنیا سے تنگ آ کر اپنے خدا کی طرف رجوع
کرتے اور عاجزانہ اُس کے دامن کو پکڑ کر اس سے کہتے ہیں کہ اے خدا! دُنیا نے ہمیں چھوڑ دیا پر
تو ہمیں نہ دھتکارنا۔ہم نے تیرا دامن پکڑا ہے تو ہمیں اپنے سے علیحدہ نہ کرنا ہماری اس عاجزانہ
پکار پر وہ بڑے پیار سے ہمیں تسلی دلاتا ہے۔صرف مجھے ہی نہیں بلکہ جماعت کے ہزار ہا آدمیوں
کو اُس نے ان دنوں میں تسلیاں دلائیں اور اتنے پیار سے دلائیں کہ انسان کو حیرت ہوتی ہے۔بیوقوف ہے وہ انسانی گروہ جو یہ کہتا ہے کہ خدا تو اتنی عظیم ہستی ہے وہ بھلا عاجز بندوں سے ذاتی
خطابات ناصر جلد دوم
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
تعلق کیسے رکھ سکتی ہے۔خدا تعالیٰ اپنے بندہ سے یقیناً ذاتی تعلق رکھتا ہے کیونکہ یہ ہماری زندگی کا
مشاہدہ ہے۔اس لیے ہم مسکراتے چہروں اور مطمئن دلوں کے ساتھ ساری افواہوں کو ٹھکراتے
ہوئے یہاں مرکز سلسلہ میں جمع ہو گئے۔اُس سے زیادہ جتنے پچھلے سال تھے۔یہ خدا کی شان ہے
اور اس کا عظیم فضل ہے جس پر ہمارے دل اس کی حمد سے
لبریز ہیں۔میں نے بتایا ہے کہ دعاؤں سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے کا امتیاز اور فرقان
جماعت احمدیہ سے تعلق رکھتا ہے۔گو اللہ تعالیٰ سب کا رب ہے۔لیکن بحیثیت جماعت اللہ تعالیٰ کی
رحمتوں کو پانے کے اعتبار سے یہ ایک منفرد جماعت ہے اب دنیا پر جب ہم نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں
بار بار دعائیں کرنی پڑتی ہیں۔دنیا میں
فتنہ وفساد کی ایک آگ لگی ہوئی ہے شرق اوسط میں ہمارے
عربی بولنے والے مسلمان ممالک ہیں۔اسرائیل نے اُن کو تنگ کیا ہوا ہے۔ابھی پچھلے دنوں بڑی
تشویشناک خبریں آ رہی تھیں ایک اور حملہ ہوگا ، امریکہ بھی مسلمان ملکوں پر حملہ کرے گا دوسرے
لوگ بھی گھبرائے ہم بھی گھبرائے۔لیکن جو دعا کی توفیق ایک احمدی کو ملتی ہے وہ دوسروں
کو نہیں ملتی
کیونکہ ایک احمدی ہی ہے جس کا ایک زندہ تعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے محبوب
مہدی علیہ السلام کے طفیل اپنے زندہ خدا سے ہے۔یہ چیزیں اس زمانہ میں پھر مہدی نے ہمیں
دیں۔ہم اُس مہدی کو چھوڑ کر کہاں جا سکتے ہیں۔جس نے زندہ خدا سے ہمیں متعارف کروایا۔جس نے ہمیں اسلام کی وہ راہیں بتا ئیں جن کے نتیجہ میں خدا سے ہمارا زندہ تعلق پیدا ہو گیا اور
خدا تعالیٰ کے پیار کے زندہ جلوے ہم نے اپنی زندگیوں میں دیکھے ہم اس خدا کو نہیں چھوڑ سکتے۔حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے دُوری ہم اپنے لیے موت سمجھتے ہیں اور مہدی علیہ السلام کی
جماعت سے باہر نکلنے کا تصور ہی نہیں کر سکتے۔ٹھیک ہے گردن پر چھری رکھ کر بعض لوگوں سے انکار
بھی کروا دیا لیکن یہ بھی درست ہے کہ انکار کروانے والوں کی طرف سے ہمیں اطلاع بعد میں ملی
اور وہ روتے ہوئے ہمارے پاس پہلے پہنچ گئے کہ مجبوری تھی اس لیے اعلان کر دیا۔ہم نے کہا
ٹھیک ہے خدا تمہیں معاف کرے گا۔کوئی فکر نہ کرو۔لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ
الذُّنُوبَ جَمِيعًا ( الزمر :۵۴) کا اعلان ان حالات کے لیے بھی کیا گیا ہے۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ دنیا میں ایک فساد برپا ہے۔نوع انسانی کے لیے دعائیں کرنا
خطابات ناصر جلد دوم
11
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
جماعت احمدیہ کا کام ہے بلکہ اس کا یہ فرض ہے۔حضرت مہدی علیہ السلام نے جماعت کی یہ
ڈیوٹی لگائی ہے۔چنانچہ آپ نے فرمایا میں دُنیا کی فلاح و بہبود کے لیے اور اسلام کو ساری دنیا
میں غالب کرنے کے لیے آیا ہوں آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اسلام کے دو حصے ہیں ایک اللہ تعالیٰ
کے حقوق کو ادا کرنا اور دوسرا بنی نوع انسان کے حقوق کو ادا کرنا۔ظاہر ہے نوع انسانی میں وہ لوگ
بھی شامل ہیں جو خدا تعالیٰ کے منکر اور اس کو گالیاں دینے والے اور اُس کے خلاف جنگ کرنے
والے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے علی الاعلان کہا کہ وہ زمین سے خدا کے نام کو اور آسمانوں
سے اُس کے وجود کو مٹا دیں گے خدا نے ہمیں کہا تم اُن کے لیے بھی دعائیں کرو۔اس لیے ہم ان
کی ہدایت کے لیے بھی دعائیں کرتے ہیں کیونکہ وہ لوگ خدا کے حقیقی پیار سے محروم ہیں۔دنیا کی
یہ عارضی ترقیات تو کوئی معنی نہیں رکھتیں انسان نے پہلی دفعہ تو یہ ترقی نہیں کی ، اصطلاحاً بڑے
بڑے فراعنہ دُنیا میں پیدا ہوئے اور ان میں ایک وہ بھی تھا جس کا نام بھی فرعون تھا جس کی
قوم بڑی شاندار اور مہذب کہلاتی تھی دُنیا میں اُس نے بڑا رعب قائم کیا مگر کہاں گئے وہ لوگ؟
اور کہاں گئیں سرمایہ دارانہ حکومتیں؟ ایک وقت میں سرمایہ دار دنیا پر چھائے ہوئے تھے اور وہ یہ
سمجھتے تھے کہ انسان کے اوپر سوائے سرمایہ داری کے اور کوئی چیز حکومت نہیں کر سکتی۔وہ پیچھے چلے
گئے دوسرے نمبر پر کمیونزم آ گیا۔یہ بھی پیچھے چلا جائے گا۔صدیوں کی بات نہیں۔دوست میری
بات یا درکھیں۔یہ صدیوں کی بات نہیں درجنوں سالوں کی بات ہے کہ اشتراکی نظام بھی پیچھے چلا
جائے گا اور پھر دوسری طاقتیں آگے آجائیں گی اور ایک وقت میں وہ بھی پیچھے چلی جائیں گی۔پھر خدا اور اس کا نام لینے والی جماعت، حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے
والی جماعت، قرآن کریم کے احکام کا سکہ دنیا میں قائم کرنے والی جماعت اور اسلام کا جھنڈا دنیا
کے گھر گھر میں گاڑنے والی جماعت آگے آئے گی اور پھر اس دنیا میں اُخروی جنت سے ملتی جلتی
ایک جنت پیدا ہوگی اور ہر انسان کی خوشی کے سامان پیدا کئے جائیں گے اور تلخیاں دور کر دی
جائیں گی اور مشرق و مغرب اور شمال و جنوب کا انسان اپنی زندگی کی شاہراہ پر خدا تعالیٰ کی حمد کے
ترانے گاتے ہوئے آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے قرب اور اُس کے پیار کو
زیادہ سے زیادہ حاصل کرتا چلا جائے گا اور اس طرح وہ اپنی زندگی کے آخر میں اپنی منزل ، اپنے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۲
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
مقدر یعنی خاتمہ بالخیر تک پہنچ جائے گا۔یہ عمل نسلاً بعد نسل رونما ہوگا اور پھر قیامت آ جائے گی۔بہر حال ہمیں تو اپنی نسل کی فکر ہے ہم پر اُن کی تربیت کی ذمہ داری ہے وہ احمدی نسلیں جو
یکے بعد دیگرے پیدا ہو رہی ہیں اُن کو اسلامی رنگ میں رنگین کرتے چلے جانے کی ضرورت
ہے۔ابھی پچھلے دنوں ایک خطبہ نکاح کے موقعہ پر میں نے بتایا تھا کہ اعلان نکاح دو باتوں کو
نمایاں کر کے ہمارے سامنے لاتا ہے ایک یہ کہ ہماری ایک نسل بلوغت تک پہنچ گئی اور اب اُن
کے بالغ ہونے کی حیثیت سے اُن کے کندھوں پر ذمہ داریاں پڑنے والی ہیں اس لیے دعا کرنی
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اُن کو مذہبی اور روحانی ذمہ داریوں کے نباہنے کی توفیق عطا
کرے اور دوسری بات نمایاں ہو کر ہمارے سامنے یہ آتی ہے کہ جن بچوں کے نکاح ہورہے ہیں
اُن کے ذریعہ ایک اور نسل کی بنیاد رکھی جارہی ہے کیونکہ شادی کے بعد ہی بچے پیدا ہوں گے اور
ایک نئی نسل پیدا ہوگی۔اس لیے ہم ایسے موقع پر اُن کے لیے دعائیں کرتے ہیں اور ہم نے اسی
طرح دعائیں کرتے چلے جانا ہے جب تک نوع انسان اس جنت میں داخل نہ ہو جائے جوان دو
جنتوں میں سے ایک ہے جن کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے اور جس کا تعلق اس دنیا سے ہے۔پس ان سب دعاؤں کے ساتھ ہم اپنے اس جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
نوع انسان کی خوشحالی کے سامان پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ نوع انسان کے لیے روحانی ، اخلاقی ، ذہنی
اور جسمانی طور پر حقیقی لذت اور سرور کے سامان پیدا کرے۔نوع انسان کے دلوں میں جو ایک
دوسرے کے خلاف بغض و عناد پیدا ہو چکا ہے اللہ تعالیٰ اس کے دور کرنے کے سامان پیدا کرے۔انسان اپنے محسن اعظم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے دُور ہٹتا جا رہا ہے اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کرے کہ اُسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس لوٹنے
کی توفیق عطا ہو اور وہ بھی خدا کو پہچاننے لگیں اور خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کے افراد کو ہر قسم کی
تلخیوں سے محفوظ رکھتے ہوئے اور ہر قسم کی تلخی کو لذت وسرور میں تبدیل کرتے ہوئے یہ توفیق
عطا کرے کہ وہ اُس ذمہ داری کو کامیابی کے ساتھ نباہ سکیں جو اس زمانہ میں اُن کے کندھوں پر
ڈالی گئی ہے اور اس کے ساتھ بعض ضمنی دعائیں ہیں دوست وہ بھی کرتے چلے جائیں۔میں نے شاید کچھ زیادہ وقت لے لیا ہے۔لیکن میرا حق بھی ہے جتنا چاہوں وقت لے لوں
خطابات ناصر جلد دوم
۱۳
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
اور یہ بھی ضروری ہے کہ دوسروں کا وقت نہ لوں۔میں نے بتایا تھا کہ ۲۶ نومبر سے میں بیمار چلا آ رہا
ہوں۔مجھ پر دو دفعہ بیماری کے بڑے سخت حملے ہوئے ہیں۔انفیکشن (infection) دوسرے
حملہ میں پہلے سے بھی زیادہ تھی۔پہلے حملے میں گیارہ ہزار وائٹ سیلز (white cells) تھے اور
دوسرے میں اٹھارہ ہزار تک پہنچ گئے تھے۔تیسری دفعہ جو حملہ ہوا اس نے ایک نئی شکل بنائی تھی،
لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور مرض شروع میں ہی دب گیا۔آج ۲۶ دسمبر ہے گویا بیمار ہوئے
پورا مہینہ ہو گیا ہے۔کل رات میں نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق اینٹی بائیوٹک دوائی کی
آخری خوراک لی تھی پس ایک مہینے سے میں بیمار ہوں۔لیٹے ہوئے وقت گزارتا ہوں۔جسمانی
طور پر کمزوری محسوس کرتا ہوں لیکن میرا جسم اس کمزوری کے باوجود میرے دل اور میرے دماغ
کی آواز پر لبیک کہنے کے لیے اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔علاوہ ازیں دنیوی لحاظ سے وہ تلخیاں جو دوستوں نے انفرادی طور پر محسوس کیں وہ ساری
تلخیاں میرے سینے میں جمع ہوتی تھیں اُن دنوں مجھ پر ایسی راتیں بھی آئیں کہ میں خدا کے فضل
اور رحم سے ساری ساری رات ایک منٹ سوئے بغیر دوستوں کے لئے دعائیں کرتا رہا ہوں۔میں احباب سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرے لیے بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت
د اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مجھے ان ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرنے کی توفیق عطا
کرے جو اُس نے اس عاجز کے کندھوں پر ڈالی ہیں۔میں اور احباب جماعت مل کر ان ذمہ
واریوں کو پورا کریں کیونکہ میرے اور احباب کے وجود میں میرے نزدیک کوئی امتیاز اور فرق نہیں
ہے۔ہم دونوں امام جماعت اور جماعت ایک ہی وجود کے دو نام ہیں اور ایک ہی چیز کے
دو مختلف زاویے ہیں۔پس ہمیں اپنی زندگیوں میں اُن بشارتوں کے پورا ہونے کی جھلکیاں نظر آنے لگیں جو
بشارتیں کہ مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے غلبہ کی
ہمیں ملی ہیں۔آمین۔آداب دُعا کر لیں۔(روز نامه الفضل ربوہ ۱۷ را پریل ۱۹۷۶ء صفحہ۲ تا ۷ )