۱۲ نومبر ۱۸۹۹ء
خطابات نور
قرآن کریم‘ اس کے حقائق و معارف اور اعلیٰ تعلیم {تقریر فرمودہ ۱۲؍ نومبر ۱۸۹۹ء بعد نماز ظہر بتقریب جلسۃ الوداع} الحکم کی گزشتہ اشاعتوں میں حضرت حکیم الامت کا وعظ جلسۃ الواداع کی تقریب پر ہم درج کر چکے ہیں۔۱۲؍نومبر ۱۸۹۹ء بعد نماز ظہر حکیم الامت نے دوسرا وعظ کیا جس کو ہم آج سے شروع کرتے ہیں۔(ایڈیٹر الحکم) سورۃ البقرہ کا پہلا رکوع۔یہ ابتدا ہے اس پاک کتاب کی جس کا نام نور رکھا ہے اور فضل، شفا، رحمت اور ہدایت کہا ہے۔وہ پاک کتاب جو اختلاف مٹانے کے واسطے حَکَمْ ہو کر آئی ہے۔وہ کتاب جس کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ کل صداقتوں کا مجموعہ ہے خواہ وہ اس سے پہلے دنیا کی کسی کتاب میں موجود تھیں یا اس کے بعد تصنیف ہونے والی کتابوں میں ہوں۔غرض راستی کا کوئی ٹکڑا اور حصہ کہیں اور کسی کے پاس ہے تو قرآن شریف میں بالضرور موجود ہے اور پھر قرآن شریف ان تمام صداقتوں کا جامع ہی نہیں بلکہ ان کا محافظ مفسّر اور ان کو مدلّل بیان کرنے والا ہے۔یہ خیالی اور خوش کن بات نہیں کہ قرآن شریف ُکل صداقتوں کا مجموعہ ہے بلکہ قرآن شریف نے بڑے دعوے اور ناز کے ساتھ اس کو پیش کیا ہے۔چنانچہ مولا کریم فرماتا ہے۔ (البینۃ :۴) جس قدر سیدھا کرنے والی مضبوط اور مستحکم کتابیں ہیں وہ سب اس میں موجود ہیں۔اس لئے میں قرآن شریف پر عرصہ دراز تک تدبّر کرنے اور خشیۃ اللہ کے ساتھ اس کی تلاوت کرنے کے بعد تحدّی کرنے کے لئے تیار ہوں کہ کوئی سچائی اور پاک تعلیم دنیا کی کسی کتاب اور کسی زبان میں پیش کرو۔قرآن شریف میں وہ ضرور موجود ہوگی۔یہ تو اس کتاب کی شان ہے۔پھر اس کتاب کے لانے والے کی شان کو سوچو تو اور بھی عظمت اس پاک کتاب کی پیدا ہوتی ہے۔جناب الٰہی نے ہادیٔ کامل صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا۔(القلم :۲) یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس قدر دواتیں اور قلمیں مل سکتی ہیں اور پھر جو کچھ ان سے لکھا جاوے۔وہ سب کی سب تحریریں
اس امر پر شاہد ہوں گی۔(القلم :۳) ُتو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجنون نہیں ہے۔پھریہ نرا دعویٰ ہی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ایک دلیل بھی دی ہے کہ مجنون کے افعال و اعمال اس کی حرکات و سکنات کا کوئی نتیجہ واقعی نہیں ملتا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر فعل و حرکت ہر بات کا ثمرہ ملتا ہے اور اس سے پاک نتیجہ ملتا ہے۔ساری رات پاگل چلّاتا رہے لیکن اس کا نتیجہ کیا؟ کچھ بھی نہیں برخلاف اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے فرمایا۔(القلم :۴) اور یہ بھی نرا دعویٰ ہی نہیں کہ کہہ دیا ۔آپ کی پاک سیرت اور واقعات زندگی پر نظر کرو کہ کس قدراجر ملا۔کیا یہ چھوٹی سی بات ہے کہ وہ مکہ جہاں سے بد اندیشوں کی ریشہ دوانیوں اور آئے دن کی ایذارسانیوں سے آپ کو ہجرت کرنی پڑی۔آخر آپ اس پر ایک فاتح سلطان کی طرح قابض ہوئے اور دس ہزار قدوسیوں کی جماعت کے ساتھ داخل ہوئے۔کسی نبی کی زندگی میں یہ بے نظیر کامیابی اور جلال نظر نہیں آتا۔مسیح کہتا ہے کہ کوئی نبی بے عزت نہیں ہوتا مگر اپنے وطن میں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک زندگی کے واقعات بتاتے ہیں کہ آخر آپ نے مکہ معظمہ میں کس قدر عزت و عظمت حاصل کی۔پھر آپ کے لئے یہ جزا کیا کم ہے کہ آپ کی زندگی میں ایک بھی آپ کا دشمن باقی نہ رہا۔یا تو وہ ذلّت کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوئے اور یا آپ کے خدّام میں داخل ہوگئے۔اس کامیابی کی بھی کوئی نظیر تلاش کرنے پر کبھی نہیں ملے گی۔پھر کیا آپ کے افعال کا یہ ُمزد کم ہے کہ جس غرض اور مقصد کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔اس میں پورے طور پر کامیاب ہوگئے۔مکہ معظمہ میں جہاں گھر گھر ایک بت خانہ بنا ہوا تھا۔ایک خدا کی عبادت کا سکہ بٹھا دینا چھوٹی سی بات نہیں۔یہ ایسی عظیم الشان بات ہے کہ میں نے مختلف ہادیانِ مذہب کی زندگیوں اور بڑے بڑے ریفارمروں کے حالات میں غور کی ہے مگر میں سچ کہتا ہوں کہ ایسا نمونہ کامیابی کا مجھے نہیں ملا۔ایک ذرا سی رسم یا رواج کا اٹھا دینا مشکل ہوتا ہے۔یہاں صدیوں کے بیٹھے ہوئے غلط اعتقادات کو ملیا میٹ کیا ہے اور عرب کی حالت کو بالکل پلٹا دیا ہے۔جو جو لوگ عرب کی اس حالت سے واقف ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے پیشتر تھی اور پھر جنہوں نے اس انقلاب پر نظر کی ہے جو آپ کی بعثت سے ہوا وہ حیران رہ گئے ہیں کہ اس قدر تغیر عظیم انسانی
طاقت سے باہر ہے۔بہرحال کیا یہ جزا یہ نتیجہ حسنہ یہ ثمر شیریں آپ کے افعال کا کچھ کم ہے؟ پھر کیا یہ جزا کچھ کم ہے کہ آج روئے زمین پر ایک ارب کے قریب مسلمان موجود ہیں جو آپ کی امت کہلانے پر فخر کرتے ہیں؟ پھر آپ کے افعال کا یہ ثمرہ کیا کم ہے کہ ہر وقت اور ہر گھڑی دنیا کے ہر قطعہ اور ہر حصہ پر اللّٰھم صلّ علٰی محمد وعلٰی اٰل محمد وبارک وسلّم پڑھا جاتا ہے اور اس طرح پر آپ کے مدارج آپ کے کمالات ترقی کررہے ہیں۔پھر آپ کے لئے یہ کیا بدلہ کم ہے؟ کہ اپنی ہی زندگی میں (المائدۃ :۴) کی صدا آپ کو آئی۔پھر یہ آواز کس کی زندگی میں آئی کہ (النصر :۳)۔یہ ہیں آپ کے افعال و حرکات و سکنات کے مختصر نتائج اور اگر میں اس مضمون کی تفصیل کروں تو بہت وقت چاہئے۔اس لئے اسی قدر پر کفایت کرتا ہوں۔اب دوسرا امر قابل غور یہ ہے کہ پاگل کے اخلاق فاضلہ نہیں ہوتے۔اس میں کوئی ُخلق ہوتا ہی نہیں۔وہ ایک وقت دوستوں کو گالیاں دیتا ہے اور دشمنوں سے پیار کرنے لگتا ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا۔(القلم :۵) اے رسول! تو اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق فاضلہ کی تفسیر اور تشریح بھی کوئی چھوٹا سا کام نہیں۔آپ کے اخلاق قیامت تک کے لئے اسوہ حسنہ قرار پائے ہیں اور ُکل دنیا کے لئے ہر طبقہ ہر عمر اور ہر حالت کے لئے ان میں نمونہ کامل موجود ہے پھر یہ کیونکر ممکن ہے کہ آپ کے اخلاق فاضلہ کا بیان میں چند گھنٹوں میں ختم کرسکوں۔غرض یہ اسی کتاب کا ابتدا ہے۔جس کا لانے والا اتنا بڑا عظیم الشان اور جلیل القدر کامل انسان ہے۔میں نے دنیا کی بہت سی کتابیں پڑھی ہیں اور بہت ہی پڑھی ہیں۔مگر ایسی کتاب دنیا کی دلربا راحت بخش لذت دینے والی جس کا نتیجہ دکھ نہ ہو نہیں دیکھی۔جس کو باربار پڑھتے ہوئے، مطالعہ کرتے ہوئے اور اس پر فکر کرنے سے جی نہ اکتائے طبیعت نہ بھرجائے اور یا بدخو دل اکتا جائے اور اسے چھوڑ نہ دینا پڑا ہو۔میں پھر تم کو یقین دلاتا ہوں کہ میری عمر میری مطالعہ پسند طبیعت کتابوںکا شوق اس امر کو ایک بصیرت اور کافی تجربہ کی بنا پر کہنے کے لئے جرأت دلاتے ہیں کہ ہرگز ہرگز کوئی
کتاب ایسی موجود نہیں ہے۔اگر ہے تو وہ ایک ہی کتاب ہے وہ کونسی کتاب! (البقرۃ :۳)۔کیا پیارا نام ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب نہیں ہے کہ اس کو جتنی مرتبہ پڑھو۔جس قدر پڑھو اور جتنا اس پرغور کرو اسی قدر لطف اور راحت بڑھتی جاوے گی۔طبیعت اکتانے کی بجائے چاہے گی کہ اور وقت اسی پر َصرف کرو۔عمل کرنے کے لئے کم از کم جوش پیدا ہوتا ہے اور دل میں ایمان ،یقین اور عرفان کی لہریں اٹھتی ہیں۔میں جانتا ہوں کہ دنیا میں ایسے افراد بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ قرآن کریم سے ان کو لذت نہیں آئی۔مگر وہ یہ کیوں کہتے ہیں؟ شامت اعمال کی وجہ سے، بدکاریوں اور اعتدا کی سبب سے۔قرآن شریف میں اسے ہی لذت نہیں آسکتی جو ایک گندی زیست رکھتا ہے۔چونکہ وہ بیمار دل ہوتا ہے اس لئے جیسے ایک مریض بعض اوقات اپنا ذائقہ تلخ ہونے کی وجہ سے مصری کو بھی تلخ بتاتا ہے۔وہ کہہ دیتا ہے کہ مجھے اس سے لذت نہیں آتی! اس کے کہنے پر کیا انحصار ہے۔خدا تعالیٰ نے خود فیصلہ کردیا ہے۔(البقرۃ :۱۱)اور پھر صاف صاف ارشاد کردیا (الواقعۃ :۸۰) جس جس قدر انسان پاکیزگی، تقویٰ اور طہارت میں ترقی کرے گا۔اسی اسی قدر قرآن شریف کے ساتھ محبت اس کے مطالعہ اور تلاوت کا جوش اور اس پر عمل کرنے کی توفیق اور قوت اسے ملے گی۔لیکن اگر خدا تعالیٰ کے احکام اور حدود کی خلاف ورزی میں دلیری کرتا ہے اور گندی صحبتوں اور ناپاک مجلسوں اور ہنسی ٹھٹھے کے مشغلوں سے الگ نہیں ہوتا وہ اگر چاہے کہ اس کو قرآن شریف پر غور و فکر کرنے کی عادت ہو ،تدبّر کے ساتھ اس کے مضامین عالیہ سے حظ حاصل کرے۔ایں خیال است و محال است و جنون ایسے لوگوں کو قرآن کریم سے کوئی مناسبت نہیں ہے۔میں ایک چھوٹی سی مثال تمہیں چشم دید بتاتا ہوں۔ایک شخص قرآن شریف کا حافظ تھا۔اسے قرآن شریف سے بڑی محبت اور عشق تھا۔وہ اتفاقاً ایک لڑکے پر عاشق ہوگیا نتیجہ یہ ہوا کہ قرآن شریف سے جو لذّت اس کو آتی تھی وہ جاتی رہی۔تھا سعید الفطرت اس نے اس کمی کو محسوس کیا اور دعائیں کرنے لگا۔عرصہ دراز تک وہ دعائوں میں لگا رہا۔آخر سالہا سال کے بعد اس کی دعائوں نے اپنا نتیجہ پیدا کیا اور خدا تعالیٰ نے اس کو تنبیہ کی اور
بتایا کہ یہ لذت قرآن اسی غلطی کی وجہ سے جاتی رہی ہے جو تو نے ایک لڑکے کو پسند کرنے میں کی ہے۔اسی سے پتہ لگتا ہے کہ قرآن شریف سے لذّت اٹھانے کے واسطے کس قدر طہارت اور پاکیزگی کی ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے۔(البقرۃ :۲۸۳) تقویٰاختیار کرو۔پھر یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے کہ وہ تمہارا معلم ہو اور قرآن شریف تمہیں پڑھاوے۔غرض یہ بالکل سچی بات ہے کہ دنیا میں یہی ایک کتاب ہے جس کی تلاوت جس کا تکرار گھنٹوں، دنوں، ہفتوں، مہینوں اور سالوں کا تدبّر انسان کو گھبراتا نہیں بلکہ زیادہ خوش اور زیادہ جوش اور عشق اس مجاہدہ کتاب اللہ کے لئے عطا کرتا جاتا ہے۔ہزاروں ہزار اولیاء اور صلحاء اور اکابرامت گزرے ہیں جنہوں نے اس نتیجہ کو اپنے حالات زندگی سے صحیح پایا ہے۔تاہم میں اپنے تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ قرآن شریف سے بڑھ کر راحت بخش کوئی کتاب اور اس کا مطالعہ نہیں ہے۔مگر آہ! درد دل سے کہتا ہوں اسی راحت بخش کتاب کو آج چھوڑ دیا گیا ہے۔(الفرقان :۳۱)۔اے میرے ربّ بے شک میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ دیا ہے۔مجھے قرآن اس قدر محبوب ہے کہ میں باربار اس کا تذکرہ کرنا اس کا پیارا نام لینا اپنی غذا سمجھتا ہوں اور اسی دُھن اور َلو میں ابھی تک میں نے اس مضمون پر جو میں نے شروع کیا تھا کچھ بھی نہیں کہہ سکا۔یہی وجہ ہے کہ بعض آدمی میرے اس قسم کے طرز بیان کو پسند نہ کرتے ہوں مگر میں کیا کروں میں مجبور ہوں اپنے عشق کی وجہ سے باربار اپنے محبوب کے تذکرہ سے ایک لذّت ملتی ہے کہے جاتا ہوں۔حضرت صدیقہ رضی اللہ عنہا کا علم کتنا بڑا وسیع ہے اور آپ کی نظر کیسی باریک اور عمیق ہے۔کسی نے صحابہ میں سے آپ سے لائف آف محمدؐ پوچھی ہے کیونکہ بیرونی حالت تو لوگ دیکھتے تھے۔آپ کے معاملات کا بھی علم تھا جو وہ صحابہ اور دوسرے لوگوں سے کرتے تھے غرض گھر کے باہر کی لائف صحابہ کے پیش نظر تھی مگر اندرونی لائف ،اندرونی معاملات کا علم کسی کو نہیں تھا۔اس لئے نہایت سے نہایت بے تکلف رشتہ میاں اور بی بی کا ہوتا ہے۔صحابہ نے بیرونی معاملات اور حالات کے لئے اپنی اور اپنے احباب کی آنکھیں کافی سمجھ کر حضرت صدیقہ سے پوچھا ہے کیونکہ صدیقہ سے بڑھ کر
آپ کی پاک لائف کا کوئی گواہ نہ تھا۔حضرت صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اس سوال کا کیا لطیف جواب دیا۔کَانَ خُلُقُہُ الْقُرْآنَ (مسلم کتاب الصلوٰۃ باب جامع صلوٰۃ اللیل)یعنی قرآن شریف ایک علم ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے عامل ہیں۔گویا یہی آپ کی لائف ہے۔اسی طرح پر میری رائے نے فیصلہ کرلیا ہے کہ قرآن شریف سے بڑھ کر کوئی کتاب قابل مطالعہ نہیں۔کیونکہ ساری دنیا اور مخلوق پر اس نسخہ کا تجربہ ہوچکا ہے اور اس کے طبیب (صلی اللہ علیہ وسلم) کی خوبیاں اور کمالات ظاہر ہوچکے ہیں۔پھر اس کے بعد اور کیا باقی رہ سکتا ہے۔(یونس :۳۳) حق کے بعد بجز ہلاکت اور گمراہی کے اور کیا ہوسکتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم اسی پاک کتاب کو اپنا محبوب بنائیں اور دنیا کی ساری کتابوں کو اس پر نثار کردیں۔لیکن ایک بات اور یاد رکھنے کے قابل ہے کہ قرآن شریف کے ساتھ عشق و محبت کے اتنے ہی معنے نہیں ہیں کہ ایک عمدہ قرآن شریف لے کر اس کی سونے کی جدول بنوا کر اور عمدہ جلد کراکے ایک ریشمی غلاف میں بند کرکے ایک کھونٹی کے ساتھ لٹکا دیا اور کبھی اسے کھول کر بھی نہ دیکھا کہ اس میں کیا لکھا ہے؟ یا اگر کھول کر دیکھا بھی تو اس کی غرض صرف اس قدر سمجھ لی کہ اس کی معمولی تلاوت کافی ہے۔اگر کوئی شخص اسی قدر سمجھتا ہے تو وہ سخت غلطی کھاتا ہے اور وہ قرآن شریف کی عزت و عظمت کاحق ادا نہیں کرتا اور نہ اس کی تلاوت کے اصل مقصد کو پاتا ہے یاد رکھو کہ تلاوت کا اصل مقصد قرآن شریف پر عمل کرنا ہے۔اگر کوئی عمل نہیں کرتا اور عمل درآمد کے واسطے اسے نہیں پڑھتا تو اسے کچھ بھی فائدہ اس تعظیم سے نہیں ہوگا۔دیکھو کوئی انسان جس کے پاس حاکم وقت کا کوئی پروا نہ آئے تو کیا اگر وہ اسے زرّافشاں کا غذوں پر لکھ کر رکھ چھوڑے اور اس کی تعمیل نہ کرے تو وہ حاکم محض اس وجہ سے کہ اس کاغذ کی اتنی عزت کی وہ اس سے باز پرس نہ کرے گا؟ ضرور کرے گا اور اس تعظیم کے ساتھ قانونی سلوک کیا جاوے گا اور اس کے اس عذر پر کہ میں نے تو اس کوزرّا فشاں کاغذ پر لکھ کر رکھا ہوا ہے۔اسے پاگل خانے میں بھیج دینے کے قابل سمجھا جاوے گا۔پھر اس سے اتر کر اپنے احباب متعلقین اور رفقاء کے خطوط پر نظر کرو۔ایک دوست کا خط آتا ہے تو کس بے صبر ی اورغور کے سا تھ اس کو پڑھنے کی کوشش کی جاتی
ہے۔اگر خود نہیںپڑھ سکتا تو اس شخص کی خوشامد اور منّت کی جاتی ہے جو اس کو پڑھ دے۔پھر صرف ایک مرتبہ ہی پڑھ لینے پر صبر نہیں آتا بلکہ حتی الوسع دو دو تین تین مرتبہ اس کو پڑھا اور سنایا جاتا ہے اور اس کے بعد سب سے پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ اس کی تعمیل کی جاوے نہ یہ کہ اس کو عمدہ طور پر سنبھال کر رکھ لیا جاوے اور اس امر کی کچھ پرواہ نہ کی جاوے کہ اس کی تعمیل بھی کرنی ہے۔یہ ایک فطرتی امر ہے جو ہرانسان میں پایا جا تا ہے اور تم میں سے ہر ایک اس کا تجربہ کار ہوگا۔ایسے موقع پر کبھی یہ بھی دیکھا نہیںجاتا کہ کوئی مجبوری یا مشکل درپیش ہے بلکہ جس قدر جلد ممکن ہوسکتا ہے اس کے تعمیل کرنے کی فکر ہوتی ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ جب ولائتی ڈاک کے آنے کا دن ہوتا ہے تو انگریز ڈاکخانوںمیںبڑی تیزی اور سرعت اور بیقراری کے ساتھ دوڑے جاتے ہیں اس لئے کہ وہ اس ڈاک میں اپنے عزیز رشتہ دار یا کسی اور دوست کے خط کے متوقع ہوتے ہیںاور پھر اسی ڈاک میں ان کو جواب دینا ہوتا ہے جو ولایت کو جانے والی ہوتی ہے یہ تیزی یہ اضطراب ان میں کیوں ہوتا ہے؟اس لئے کہ ان کی فطرت میں یہ ایک طبعی جوش ہوتا ہے جو ان پر اتمام حجت کرتا ہے۔پھر تعجب اور حیرت کی بات ہے کہ ایک معمولی دوست اوررشتہ دارکے خط کی تعمیل کے لئے اس میں اس قدر جوش ہو مگر خدا تعالیٰ کی کتاب احکم الحاکمین کی پاک کتاب کی تعمیل کے لئے وہ جوش اور اخلاص نہ ہو؟ ۱؎ پھر اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی اس پاک کتاب کے پہنچانے میں کیا کیا مصائب اور مشکلات برداشت کیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک لائف پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس پاک کلام کو لوگوں تک پہنچا دینے میں اپنی جان تک کی پروا نہیں کی۔مکی زندگی جن مشکلات کا مجموعہ ہے وہ سب کی سب اسی ایک فرض کے ادا کرنے کی وجہ سے آپ کو برداشت کرنی پڑی ہیں۔لکھا ہے کہ جب مکہ کے شریروں اور کفار نے آپ کے پیغام کو نہ سنا تو آپ طائف تشریف لے گئے اس خیال سے کہ ان کو سنائیں اور شاید ان میں کوئی رشید اور سعید ایسا ہو جو اس کو سن لے اور اس پر عملدرآمد کرنے کو تیار ہوجائے۔جب حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام طائف پہنچے تو آپ نے وہاں کے عمائد سے فرمایا کہ تم میری ایک بات سنو۔لیکن ان شریروں قسی القلب لوگوں نے آپ کا پیچھا کیا اور نہایت سختی کے ساتھ آپ کو ردّ کردیا۔اینٹیں اور
پتھر مارتے جاتے تھے اور آپ آگے آگے دوڑتے جارہے تھے۔یہاں تک کہ آپ بارہ کوس تک بھاگے چلے آئے اور پتھروں سے آپ زخمی ہوگئے۔ان تکالیف اور مصائب کو آپ نے کیوں برداشت کیا؟ آپ خاموش ہوکر اپنی زندگی آرام سے گزار سکتے تھے پھر وہ بات کیا تھی جس نے آپ کو اس امر پر آمادہ کردیا کہ خواہ مصیبتوں کے کتنے ہی پہاڑ کیوں نہ ٹوٹ پڑیں لیکن امر الٰہی کے پہنچانے میں آپ تساہل نہ فرمائیں گے۔قرآن شریف سے ہی اس کا پتہ چلتا ہے آپ کو حکم ہوا تھا (المائدۃ :۶۸) جو کچھ تیری طرف نازل کیا گیا ہے اسے مخلوق الٰہی کو پہنچا دے اور (الحجر:۹۵) جوتجھے حکم دیا جاتا ہے اس کو کھول کھول کر سنادے۔اس پاک حکم کی تعمیل آپ کا مقصود خاطر تھا اور اس کے لئے آپ ہر ایک آفت اور مصیبت کو بہزار جان برداشت کرنے کو آمادہ تھے۔پھر قرآن شریف کے تو تیس سیپارے ہیں اور ان میں ہزاروں ہزار مضامین ہیں جن کو پہنچانا آپ کا ہی کام تھا۔اگر اللہ تعالیٰ کی تائید شامل حال نہ ہو اور اس کی نصرت ساتھ نہ ہو تو پشت شکن امور پیش آجاتے ہیں۔اس زمانہ میں ہی دیکھ لو کہ ایک تو فّی کے امر کو پیش کرنے میں کس قدر دقتیں اندرونی اور بیرونی لوگوں کی طرف سے پیش آرہی ہیں اور کیا کیا منصوبے اور تجویزیں مخالفوں کی طرف سے آئے دن ہوتی رہتی ہیں۔اور وہ شخص جو مسیح موعود کے نام سے آیا ہے اور اس پیغام کو پہنچانا چاہتا ہے وہ بھی بالمقابل ان کی تکلیفوں اور اذیتوں کی کچھ پروا نہیں کرتا وہ تھکتا اور ماندہ نہیں ہوتا۔اس کا قدم آگے ہی آگے پڑتا ہے اور اس مضمون کے پہنچانے میں کوئی سستی نہیں کرتا۔کوئی ذکر ہو اندر ہو باہر ہو آخر اس کے کلام میں یہ بحث ضرور آجاتی ہے اور پھر مخالفوں کی کوششیں ادھر اس کی مساعی جمیلہ اس پر دعائیں کرتا ہے۔کتابیں لکھتا ہے تقریریں کرتا ہے غرض کیا ہے؟ (اٰل عمران :۵۶) کے حقیقی معنے لوگوں کے ذہن نشین ہوجائیں کیوں؟ اس موت سے خدا تعالیٰ کی زندگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات اسلام کی زندگی اور قرآن کریم کی زندگی ثابت ہوتی ہے اور یہ قرآن شریف کی اعلیٰ درجہ کی خدمت ہے۔غرض قرآن شریف وہ پاک اور مجید کتاب ہے جس کی اشاعت اور تبلیغ کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہؓ کو وہ محنت کرنی پڑی اور آج اس زمانہ کے امام اور خاتم الخلفاء کو وہ تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔پھر اس سے اصل غرض یہی ہے کہ قرآن شریف کا حقیقی علم پیدا ہو اور اس پر عمل کیا جائے۔
قرآن شریف کے حقائق قرآن شریف کی صداقتیں اس کی اعلیٰ تعلیم اور معرفت کی باتیں کوئی گو رکھ دھندا نہیں ہیں جو کسی کو معلوم نہ ہوں۔نہیں بلکہ ہر شخص اپنے ظرف اپنے عزم و استقلال اور محنت و مساعی کے موافق اس سے فائدہ اٹھاتا ہے خود اللہ تعالیٰ نے اس کا فیصلہ کردیا ہے۔(العنکبوت :۷۰) جو لوگ ہم میں ہوکر مجاہدہ کرتے ہیں ہم ان پر اپنی راہیں یقینا یقینا کھول دیتے ہیں۔یہ بالکل سچی بات ہے مولیٰ کریم تو اس وقت ہر متنفس کو یہ حقائق اور صداقتیں دکھا دیتا ہے جب وہ خدا تعالیٰ میں ہوکر کسی صداقت کے پانے کے لئے اضطراب ظاہر کرتا اور اس کے لئے سچی تلاش کرتا ہے۔بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو مجاہدہ تو کرتے ہیں لیکن وہ مجاہدہ خدا میں ہوکر نہیں کرتے بلکہ اپنی تجویز اور عقل سے کوئی بات تراش لیتے ہیں اور جب اس میں ناکام رہتے ہیں تو پھر کہہ دیتے ہیں کہ ہم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔یہ اس کی اپنی غلطی اور کمزوری ہے اور وہ الزام خدا تعالیٰ اور اس کی پاک کتاب پر رکھتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ قرآن شریف کا علم صرف و نحو کی کتابوں کے رٹنے پر موقوف نہیں ہے۔بدیع و معانی قرآنی علوم و حقائق کے لئے لازمی طور پر پڑھنے ضرور نہیں ہیں یا دوسرے علوم کے بغیر قرآن شریف کا سمجھ میں آنا ناممکن نہیں ہے۔یہ خیالی باتیں ہیں اس قدر تو میں بے شک مانتا ہوں کہ جس قدر علوم حقّہ سے انسان واقف ہوگا اور ان علوم میں جو قرآن کریم کے خادم ہیں دسترس رکھتا ہوگا وہ اس کے فہم قرآن میں ایک ممدومعاون ہوں گے لیکن اسی صورت میں کہ اس کا مجاہدہ مجاہدہ صحیح ہوگا۔مجاہدہ صحیحہ کی تشریح بہت بڑی ہوسکتی ہے مگر مختصر طور پر یاد رکھو کہ قرآن شریف پڑھو اس لئے کہ اس پر عمل ہو۔ایسی صورت میں اگر تم قرآن لکھوا کر اس کا عام ترجمہ پڑھتے جائو اور شروع سے اخیر تک دیکھتے جائو کہ تم کس گروہ میں ہو کیا مُنْعَمْعَلَیْھِمْ ہو یا مغضوب ہو یا ضالّین ہو اور کیا بننا چاہئے۔منعم علیہم بننے کے لئے سچی خواہش اپنے اندر پیدا کرو پھر اس کے لئے دعائیں کرو۔جو طریق اللہ تعالیٰ نے انعام الٰہی کے حصول کے رکھے ہیں ان پر چلو اور محض خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے واسطے چلو۔اس طریق پر اگر صرف سورۃ فاتحہ ہی کو پڑھ لو تو میں یقیناً کہتا ہوں کہ قرآن شریف کے نزول کی حقیقت کو تم نے سمجھ لیا اور پھر قرآن شریف کے مطالب و معانی پر تمہیں اطلاع دینا اور اس کے حقائق و معارف سے بہرہ ور کرنا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور ایک صورت ہے
مجاہدہ صحیحہ کی۔پھر میں نے انسانی فطرت اور اس کی بناوٹ پر نظر کی ہے میں نے دیکھا ہے کہ انسان کے اندر خوبیاں بھی ہیں اور کمزوریاں بھی ہیں۔کمزوریاں اس میں کیوں ہیں؟ اس لئے کہ مغفرت کی شان دکھاوے اور اس کو تکبر سے بچاوے۔ہر ایک شخص جس جس قدر اپنی کمزوریوں سے بچے گا اسی اسی قدر سکھ اور راحت اسے ملتا جاوے گا۔مثلاً ایک شخص عام قوانین صحت کی پابندی کرتا ہے اس لئے اس کے نتیجہ میں اسے اتنا سکھ ضرور ملے گا کہ اس کی حالت صحت اچھی ہو۔اگرچہ ممکن ہے کہ وہ ان اسباب اور ذرائع سے ناواقف ہو کہ کیوں اس کی صحت عمدہ ہے لیکن قانون الٰہی یہی ہے کہ وہ اس سے متمتع ہوگا اور فائدہ اٹھائے گا لیکن اس کے بالمقابل ایک شخص ہے خواہ وہ کیسا ہی عالم و فاضل ہو لیکن وہ قوانین حفظ صحت کو توڑتا ہے اس کا لازمی نتیجہ ہوگا کہ اس کی حالت صحت بگڑ جائے۔اس سے بڑھ کر ایک شخص خیانت، بدنظری، چوری، ڈاکہ زنی، قتل اور ان بدیوں سے جن کا تعلق عام لوگوں سے ہے اور اس کا اثر دوسری مخلوق پر پڑتا ہے بچتا ہے تو اس کو ایسے انداز کے موافق سکھ ملے گا اور اس کا دائرہ راحت وسیع ہوجائے گا لیکن ایک سستی کرتا ہے، اپنے کاروبار میں غفلت کرکے بنی نوع انسان کے حقوق تلف کرتا ہے۔قتل و غارت، چوری خیانت سے کام لیتا ہے اسی قدر اس کے دکھ کا میدان وسیع ہوجائے گا۔اپنے گھر میں حسن معاشرت سے کام لیتا ہے اس کو گھر کا سکھ حاصل ہوگا برخلاف عمل کرنے سے دکھ ملے گا۔غرض جس جس پہلو اور جس جس جگہ تک انسان قوانین فطرتیہ کی پابندی کرتا ہے اسی حد تک وہ سکھ پاتا ہے۔قرآن شریف انسان کو قوانین فطرتیہ پر عامل کرانا چاہتا ہے اور اس جوئے کے نیچے اس کو رکھنا چاہتا ہے جو بظاہر تکالیف اور پابندی کا جوا نظر آتا ہے لیکن اس کے ماتحت ہوکر سچی خوشحالی اور حقیقی آزادی نظر آتی ہے۔کوئی اس جوئے کو اپنی گردن پر رکھ لے اور پھر آزما کر دیکھ لے یہ کہنے کی بات نہیں۔ہزاروں ہزار اور لاکھوں لاکھ اس کے نمونے دنیا میں گزر چکے ہیں اور گزرتے رہتے ہیں اور اب بھی ایک کامل نمونہ ہم میں موجود ہے۔خوشی چاہتے ہو اور ضرور چاہتے ہو تو اس کی ایک ہی سبیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی فکر کرو۔اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہو تو پہلے اللہ تعالیٰ کی رضا کی باتوں کو معلوم کرو۔وہ تمہیں قرآن شریف میں
ملیں گی۔قرآن شریف کا فہم چاہتے ہو تو تقویٰ اختیار کرو۔صادقوں کی صحبت میں رہو اور پھر مجاہدہ کرو وہ مجاہدہ جو اللہ تعالیٰ میں ہوکر ہو۔تم جہاں ہو اس اصل کو کبھی مت بھولو کہ ہر روز اپنی غلطیوں اور کمزوریوں کا اندازہ اور امتحان کرو کہ کس قدر تم نے حقیقی نیکی کے کام کئے اور کس قدر بدیاں تم سے سرزد ہوئیں۔پھر ان بدیوں کے اسباب پر نگاہ کرو اور ان کے ترک کی فکر کرو۔نیکی کے متعلق بھی ایک عام دھوکا اور نفس کا مغالطہ بعض وقت پیدا ہوجاتا ہے۔ایک شخص ایک کام کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ نیکی کا کام ہے لیکن فی الحقیقت وہ کام اس کے لئے موجب عذاب ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ کیا ہے؟ یہی کہ وہ خدا تعالیٰ کی مرضی اور حکم کے ماتحت نہیں ہوتا۔پس یاد رکھو کہ کوئی نیکی کبھی نیکی ہوتی ہی نہیں۔جب تک وہ اللہ تعالیٰ کی اجازت اور امر کے ماتحت نہ ہو اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کے موافق نہ ہو۔ان دونوں باتوں کو اخلاص اور صواب کہتے ہیں اور یہ دونوں جب تک کسی فعل میں موجود نہ ہوں وہ فعل نیکی کا فعل نہیں کہلاسکتا۔بہت سے لوگ ہیں جو خاص قسم کی نمازیں اور وظیفے پڑھتے ہیں اور ان کے ادا کرنے میں بعض اوقات وہ جماعت کی پابندی اور بروقت نماز پڑھنے سے بھی قاصر رہ جاتے ہیں۔اب نماز یا ذکر ایک عمدہ فعل تھا لیکن چونکہ وہ اپنی ذاتی تجویز کے موافق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ ثابت نہیں تو اسے کوئی نیکی کا فعل نہیں کہہ سکتے یا مثلاً صدقہ دینا اور زکوٰۃ نکالنا ایک عمدہ اور نیکی کا فعل ہے لیکن ایک اٹھتا ہے اور وہ اپنے مال سے پیران پیرکی گیارھویں نکالتا ہے۔اس لئے وہ فعل اس کا نیکی کا فعل نہ ہوگا۔اسی طرح پر بہت سی باتیں ہیں اور میں درد دل کے ساتھ کہتا ہوں کہ آج ُکل مسلمانوں میں ایسی بدعتیں اور خرابیاں بہت سی پیدا ہوگئی ہیں اور قرآن شریف کی شریعت کے مقابلہ میں ایک نئی شریعت اور نیا دین تجویز کرلیا گیا ہے اور باوجود یکہ ایسی خرابیوں اور غلطیوں میں مبتلا ہیں اور خود نئی شریعت کے مجوّز اور عامل ہیں لیکن جو کہتا ہے کہ قرآن شریف پر عمل کرو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۲؎ کی سنت کی اتباع کرو۔اسے کہا جاتا ہے کہ یہ نیا دین پیش کرتا ہے العجب ثم العجب! بہت سے لوگ اپنے دنیوی کاموں میں ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں اور جس طرح بھی ممکن ہو ان ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں لیکن جب ضرورت دین کا موقع ہو اور اللہ تعالیٰ کے لئے ایک کام میں خرچ کرنا پڑے پھر انہیں ہزاروں ہزار عذر ہوتے ہیں وہ کوشش کرتے ہیں کہ کسی نہ کسی بہانہ سے یہاں سے بچ جاویں
یا جو لوگ ناجائز مال حاصل کرتے ہیں اور رشوت وغیرہ سے کماتے ہیں پھر اپنی اس خطاکاری کے چھپانے کے واسطے اپنے نفس سے اس کے جواز کے حیلے اور عذر تراشتے ہیں اور اس کو حلال بنانا چاہتے ہیں۔اسی طرح پر ہر قسم کی بدی کو کسی نہ کسی رنگ میں اپنے لئے جائز بنانے کی فکر کرتے ہیں۔مجھے تعجب ہوجاتا ہے کہ جس قدر سعی اور فکر ان لوگوں کو ایک بدی کے جائز کرنے کے لئے کرنی پڑتی ہے اور وہ اس کوشش اور تدبیر سے جائز ہو بھی نہیں سکتی۔اگر یہ اس سے بھی آدھی کوشش اس بدی کے چھوڑنے کے لئے کریں تو یہی نہیں کہ وہ بدی ان سے چھوٹ جاوے بلکہ اس کے بدلے میں وہ ایسی نیکی کی توفیق پالیں جو ان کو اس سے زیادہ سکھ اور اطمینان دے سکے جو اس بدی سے ان کو ہرگزہرگز نہیں مل سکتا۔انسان کے نیک یا بد ہونے کا امتحان اسی وقت ہوتا ہے۔جب خدا تعالیٰ کے واسطے اس کو کوئی کام کرنا پڑے۔اپنی جگہ وہ اخلاق کا پتلا بنا ہوا ہوتا ہے اور راست بازی کے لئے مشہور ہوتا ہے لیکن کوئی مقدمہ ہو تو پھر جان و مال کو اس میں لگا دیتا ہے اور دشمن کو ذلیل کرنے کے لئے ہر ایک قسم کی جائز و ناجائز حرکتوں کو روا رکھتا ہے۔غرض جس قدر انسانی فطرت اور اس کی کمزوریوں پر نظر کرو گے تو ایک بات فطرتی طور پر انسان کا اصل منشا اور مقصد معلوم ہوگی وہ ہے حصول سُکھ، اس کے لئے وہ ہر قسم کی کوششیں کرتا اور ٹکریں مارتا ہے لیکن میں تمہیں اس فطرتی خواہش کے پورا کرنے کا ایک آسان اور مجرب نسخہ بتاتا ہوں کوئی ہو جو چاہے اس کو آزما کر دیکھ لے۔میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ اس میں ہرگز ہرگز کوئی خطا اور کمزوری نہ ہوگی اور میں یہ بھی دعویٰ سے کہتا ہوں کہ جس قدر کوششیں تم ناجائز طور پر سکھ کے حاصل کرنے کے لئے کرتے ہو اس سے آدھی ہی اس کے لئے کرو تو کامل طور پر سکھ مل سکتا ہے وہ نسخہ راحت یہ کتاب مجید ہے اور میں اسی لئے اس کو بہت عزیز رکھتا ہوں اور اس وجہ سے کہ کامل مومن اس وقت تک انسان نہیں ہوتا جب تک اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا ہے۔میں اس کتاب کا سنانا بہت پسند کرتا ہوں۔اس کتاب مجید کی یہ پہلی سورۃ ہے اور اس میں الحمدشریف کی گویا تفسیر ہے۔بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ الحمد شریف کی تفسیر میں سے پہلی سورۃ ہے الحمد شریف کو اللہ تعالیٰ نے اپنے اسماء ظاہری ، ، ، ، سے شروع فرمایا تھا اور اس سورۂ شریفہ کو اسماء باطنی سے شروع فرمایا یعنی جس