۲۸ دسمبر ۱۹۰۱ء
خطابات نور, حصہ 4
رحمانیت کی طرف اشارہ ہے کیونکہ تعریف اسی کی کی جاتی ہے جو بلا مزدوری کام آئے اور شفقت فرمائے اگر مزدوری بھی لے تو پھر تعریف کیسی !بے وجہ عنایت فرما کی ہی تعریف ہوتی ہے اور بے مانگے دینے والا رحمن ہوتا ہے۔پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمن کا مظہر ہوئے۔اس قسم کے رحیم و کریم عنایت فرما کے احکام کی خلاف ورزی ایک شریر النفس اور ناپاک فطرت کاکام ہے کیونکہ فطرتی طور پر بمصداق جُبِلَتِ الْقُلُوْبُ عَلٰی حُبِّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَیْہَا(کنزالعمال ،حدیث نمبر۴۴۱۰۲ جزء نمبر۱۶صفحہ۱۱۵)محسن کی محبت دل میں پیدا ہوتی ہے اور محبت کا شدید تقاضا اس کی اتباع ہے اس لئے فرمایا گیا۔(آل عمران :۳۲)جوچاہتا ہے کہ وہ مولا کریم کا محبوب ہو اس کو لازم ہے کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرے اور سچی اتباع کامل محبت سے پیدا ہوتی ہے اور محبت محسن کے احسانوں کی یاد سے بڑھتی ہے جو شخص اس محسن اور عنایت فرما کی خلاف ورزی کرتا ہے جو بلا وجہ اور بلا مزد مروت و احسان کرتا ہے وہ سب سے زیادہ سزا کا مستحق ہوتا ہے اسی لئے ابو الحنفاء کے منہ سے قرآن شریف میں اب آذر کو یہ کہلوا دیا َ (مریم :۴۶)یعنی جس نے بلا وجہ تم پر احسان کیا تیرا قلب اچھا ہوتا تو اس کی محبت میں تو ترقی کرتا برخلاف اس کے تو نے بتوں کی پرستش کی۔پس اس رحمانی صفت کے انکار کی وجہ سے عذاب بھی شدید آئے گا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پہلو سے بھی رحمانیت کے مظہر تھے کہ آپ قرآن جیسی رحمت، شفا ،نور ،امام کتاب لے کر آئے اور قرآن کا نزول رحمانی صفت ہی کا اقتضا تھا جیسے فرمایا (الرَّحمٰن:۲‘۳ )قرآن کا نزول چونکہ اس صفت کے نیچے تھا آپ جب معلّم القرآن ہوئے تو اسی صفت کے مظہر بن کر باوجود اس کے کہ ان سے دکھ اٹھا ئے مگر دُعا، توجہ، عقد ہمت اور تدبیر کو نہ چھوڑا یہاں تک کہ آخر آپ کامیاب ہوگئے۔پھر جن لوگوں نے آپ کی سچی اور کامل اتباع کی ان کو اعلیٰ درجہ کی جزا ملی اور ان کی تعریف ہوئی۔اس پہلو سے آپ کا نام احمدؐ ٹھہرا کیونکہ دوسرے کی تعریف جب کرتا ہے جب فائدہ دیتا ہے چونکہ آپ نے عظیم الشان فائدہ دنیا کو
پہنچایا اس لئے آپ کی تعریف بھی اسی قدر ہوئی۔اس سے بڑھ کر کیا فائدہ ہوگا کہ ابد ا لآباد کے لئے خلافت کا سلسلہ آپ کے کامل متبعین میں رکھ دیا۔ (النّور:۵۶)۔اسی وعدہ حقّہ اور صادقہ کے موافق آج بھی خدا تعالیٰ(نے)خاتم الخلفاء کو بھیجا ہے۔غرض !خدا میں جو رحمن ورحیم کی صفت تھی محمد و احمد میں وہ جلوہ گر ہوئیں اس لئے وہ اپنے سچے غلاموں میں دونوں باتیں پیدا کر دیتا ہے اور یہ دیکھا گیا ہے کہ جس قدر مصلحان اسلام میں ہوئے ہیں وہ یا اسم محمدؐ کے نیچے تھے یا اسم احمدؐ کے۔میں نے دیکھا ہے کہ علماء ایک بڑی بھاری غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں جب کہ وہ تمام مختلف پیشگوئیاں جو مختلف اشخاص کے حق میں ہوئی ہیں ایک ہی آدمی میں جمع کرنا چاہتے ہیں کی آیت بھی اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ موعود خلیفے ایک سے زیادہ ہوں گے پھر کیوں سعی کی جاتی ہے کہ سب کا مصداق ایک ہی ہو۔مختلف مہدی ہوئے اور اپنے اپنے وقت پر ہو گزرے مسیح بھی ایک مہدی ہے اور وہ اب موجود ہے مگر ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآئُ جس کو چاہتا ہے فضل دیتا ہے اگر کہو کہ اس وقت بہت سے سلسلے گدی نشین اور سجادہ نشین اور کیا کیا ہیں تو (الجمعۃ :۶) اسفار ان بڑی کتابوں کو کہتے ہیں جن سے کشف حقائق ہو جاتا ہے مگر کوئی بتائے کہ ان انکشافات کے اسباب سے گدھا کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے گدھا جس کی عقد ہمت اور توجہ اس سے پرے نہیں کہ دانہ اور گھاس مل جاوے یا زیادہ سے زیادہ یہ کہ اچھی اروڑی مل جاوے اور طویلہ کا آخری حِصّہ ہو جو خاکروب نے اچھی طرح صاف نہ کیا ہو۔رات کو جھول اور پالان مل جاوے مقدرت سے زیادہ بوجھ نہ ہو۔اصل غرض اس کی تھوڑی سی نفس پرستی ہے۔اسی مثال کو اللہ تعالیٰ یہاں بیان کرتا ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے پاس انکشاف حقائق کے اسباب ہوتے ہیں مگر وہ ان سے اس قدر فائدہ صرف اٹھاتے ہیں جس قدر گدھا دانے ، گھاس، جل ، پالان اور تھوڑی سی رسی یا اروڑی سے۔پس جن کی اصل غرض دنیا ہوتی
ہے وہ ان اسباب انکشاف حقائق سے اسی مقدار دنیا طلبی کے فائدے اٹھاتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں۔اس وقت ایک قوم دنیا میں موجود ہے جس نے ۲۷ سو زبان میں ایک کتاب کا ترجمہ کیا اور پھر ترجمہ در ترجمہ کر کے بھی کہتے ہیں کہ وہ کلام اللہ ہے اگر پو چھو کہ اس پر عمل کرنا شرط ہے یا نہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ شرط نہیں کیونکہ شریعت لعنت ہے پر سمجھ میں نہیں آتا کہ اس قدر بوجھ کیونکر اٹھایا ہے اس کی غرض ترجمہ کنندہ کی غرض روپیہ ہے پریچر کی غرض اتنی ہی ہے کہ تنخواہ مل جاوے یہ قوم اس کی مصداق ہے(البقرۃ:۸۰)۔یہ صاف ظاہر ہے کہ اس قدر زبانوں میں مسیح نے کام نہیں کیا مگر پھر بھی وہ اس کا نام کلام اللہ، کتابِ مقدس رکھا جاتا ہے۔پریچروں کو کلامِ الٰہی کے خادم کہا جاتا ہے اس سے کس صفائی کے ساتھ معلوم ہوتا ہے کہ یَتْلُوْا کی صفت نہیں رہی یہ تو ہے غیر مذہب کے لوگوں کا حال، اپنے گھر میں غورکرو۔۱۰؎ کثرت کے ساتھ وہ لوگ جو علماء کہلاتے ہیں ایسے ملیں گے جو یہ کہتے ہیں کہ تَبَارَکَ الَّذِیْ یاد ہے اور کچھ نماز جنازہ آجاوے گویا سارے قرآن میں ان کو اتنی ہی ضرورت ہے کہ مُردے یا نئے تعلق نکاح وغیرہ سے کچھ مل جاوے۔قرآن کی غرض و غایت ان کے نزدیک صرف اتنی ہی ہے اس سے آگے کچھ نہیں۔مصنفوں کو دیکھو کتابیں لکھتے ہیں۔مطلب صرف اتنا ہے کہ کچھ فائدہ ہو ان اسفار کا نتیجہ گدھے کی طرح ہے جو فوائد قلیلہ کے لئے اس قدر بوجھ اٹھاتا ہے کیا بُری مثال ہے وہ جامع اخلاق انسان جو صفاتِ عالیہ کا وارث ہو سکتا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل و رحم کا وارث بن سکتا ہے وہ انسان جس کا خدا اللہ ہے اور بچھڑا نہیں وہ اس بات پر ایمان لایا ہے کہ اخلاقِ فاضلہ کے حاصل کرنے منشاء زندگی کو معلوم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کوئی معلّم آئے جو مزکّیہو اور تالی آیات اللہ کا ہو۔مجھے اس آیت نے بارہا متأثر بنایا ہے(طٰہٰ :۹۰) وہ معبود کیسا ہو سکتا ہے جو کسی کی بات کا
جواب ہی نہیں دیتا اگر وہ کسی ایک سے بھی بولتا تو کم از کم یہ الزام اٹھ جاتا۔جو لوگ یہ مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اب کسی سے کلام نہیں کرتا مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ بچھڑے خدا پر ایمان لائے ہیں نہ کہ متکلم خدا پر! وہ ہر گز نہیں مانتے کہ وہ (الفاتحۃ:۲تا۴ ) خدا ہے۔ایک نیچری کہتا ہے کہ دُعاؤں کا کچھ نتیجہ اور اثر نہیں اس قسم کا اعتقاد رکھنے والا بھی خدا کو بچھڑا ہی مانتا ہے اسلام کے خدا پر وہ یقین نہیں لاتا جس کی بابت یہ اعتقاد رکھنا ضروی ہے کہ وہ اللہ وہی ہے جس نے یہ سچ فرمایا۔اُ (المؤمن:۶۱)۔غرض انسان اسفار سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا جب تک معلّم ، مزکّی موجودنہ ہو۔اگر ساری دانش اور قابلیت کتابوں پر منحصر ہوتی تو میں سچ کہتا ہوں کہ میں سب سے بڑھ کر تجربہ کار ہوتا کیونکہ جس قدر کتابیں میں نے پڑھی ہیں بہت تھوڑے ہوں گے جنھوں نے اس قدر مطالعہ کیا ہو اور بہت تھوڑے ہوں گے جن کے پاس اس قدر ذخیرہ کتب کا ہوگا مگر میں یہ بھی سچ کہتا ہوں کہ وہ ساری کتابیں اور سارا مطالعہ بالکل رائیگاں اور بے فائدہ ہوتا اگر میں امام کے پاس اور اس کی خدمت میں نہ ہوتا۔مجرد کتابوں سے آدمی کیا سیکھ سکتا ہے جب تک مزکّینہ ہو۔اب میری حالت یہ ہے کہ جبکہ میں نے محض خدا کے فضل سے راستباز کو پالیا ہے تو ایک منٹ بھی اس سے دور رہنا نہیں چاہتا یہاں تک کہ ایک نے ہزار روپیہ دے کر بلوانا چاہا مگر میں نے گوارا نہ کیا پھر اس پر مجھے تعجب اور حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے دوسرے بھائی کیونکر قادیان سے باہر جانا چاہتے ہیں۔میں یہ باتیں صرف تحدیث بالنعمۃ کے طور پر کہتا ہو ں شاید کسی کو فائدہ ہو کہ میں نے بہت کتابیں جمع کیں لیکن جو کچھ مجھے ملا محض اس کے فضل سے ملا۔تم نہ تھے کوئی دعویٰ نہ تھا اس وقت میرے دل نے مان لیا تھا کہ یہ سچا ہے میرے لئے اس کی سچائی کی دلیل اور نشان میں آپ ہی تھا۔پھر میرا لڑکا عبدالحئی آیۃ اللہ ہے۔محمد احمد مرگیا تھا۔لدھیانہ کے ایک معترض نے اس پر اعتراض کیا میرے غافل قلب نے اس کی پروانہ کی اور حقیقت میں میری یہ حالت ہے کہ میں محض اولاد کا خواہشمند نہ تھا میں اسی مجلس میں ایک شخص کو بطور شہادت پیش کر سکتا ہوں اور وہ ایڈیٹر الحکم ہے کہ ایک طبیب نے جو اشتہاری ہے مجھے اس کی معرفت پیغام دیا کہ تم میرا علاج کرو تمہارے یہاں اولاد ہو
جاوے گی میں نے اس کو یہی جواب دیا کہ مجھے محض اولاد کی ضرورت نہیں بلکہ سعادت مند اولادکی ضرروت ہے اگر اس کا کوئی نسخہ تمہارے پاس ہو تو میں کئی ہزار روپیہ دینے کو تیار ہوں اس کا جواب اس نے کچھ نہ دیا۔(ایڈیٹر۔یہ واقعہ بالکل درسست اور صحیح ہے) غرض میں نے اس لدھیانوی معترض کی تحریر کا کچھ بھی لحاظ نہ کیا اور اس پر کوئی توجہ نہ کی مگر میرے آقا امام نے اس پر توجہ کی تو اس کو وہ بشارت ملی جو انوار الاسلام کے صفحہ ۲۶ پر درج ہے اور پھر اس کے چند برس بعد یہ بچہ جس کا نام عبد الحئی ہے پیدا ہوا۔اسی کشف کے مطابق اس کے جسم پر بعض پھوڑے نکلے جن کے علاج میں میری طبابت گرد تھی۔اس کو ان پھوڑوں کے باعث سخت تکلیف تھی اور وہ ساری رات اور دن بھر تڑپتا اور بے چین رہتا جس کے ساتھ ہم کو بھی کرب ہوتا مگر ہم مجبور تھے کچھ نہ کر سکتے تھے ان پھوڑوں کے علاج کی طرف بھی اس کشف میں ایماء تھا اور اس کی ایک جز ہلدی تھی اور اس کے ساتھ ایک اور دوائی تھی جو یاد نہ رہی تھی ہم نے اس کے اضطراب اور کرب کو دیکھ کر چاہا کہ ہلدی لگائیں آپ نے کہا کہ میں جرأت نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا دوسرا جزو یاد نہیں مگر ہم نے غلطی کھائی اور ہلدی لگادی جس سے وہ بہت ہی تڑپا او ر آخر ہم کو وہ دھونی پڑی اس سے ہمارا ایمان تازہ ہو گیا کہ ہم کیسے ضعیف اور عاجز ہیں کہ اپنے قیاس اور فکر سے اتنی بات نہیں نکال سکے اور یہ مامور اور مرسلوں کی جماعت ایک مشین اور کل کی طرح ہوتے ہیں جس کے چلانے والا اللہ تعالیٰ ہی ہوتا ہے اس کے بلائے بغیر یہ نہیں بولتے غرض میرا ایمان ان نشانوں سے بھی پہلے کا ہے اور یہ خدا کا فضل ہے کہ اس نے ہم کو نشان کے بغیر نہ چھوڑا سینکڑوں نشان دکھا دئیے اور خود میرے ہی گھر میں نشان موجود ہے جس کا میں نے ذکر بھی کیا ہے۔یہ بات بھی یادرکھو کہ جو لوگ اپنا ایمان کسی نشان سے مشروط رکھتے ہیں وہ ٹھوکر کھاتے ہیں کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کو آزمانا چاہتے ہیں اور اس سوء ادبی اور جرأت کی سزا ان کو یہ ملتی ہے کہ وہ محروم رہ جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اقتراحی معجزات مانگتے ہیں ان کو کوئی نشان نہیں دیا جاتا۔میں نے اب بھی ایسے لوگ دیکھے ہیں جو اس قسم کے اعتراض اور جرأت کیا کرتے ہیں کہ اتنے عرصہ میں فلاں قسم کا عذاب ہم پر آجائے وہ اللہ تعالیٰ کو اپنی عقل اور حد کے پیمانہ میں محدود کرنا چاہتے ہیں اور اس پر حکومت کی خواہش کرتے ہیں حالانکہ اَ (یوسف:۲۲)
اس کی شان ہے۔مختصریہ کہ ہم محتاج تھے اور قحط زدہ تھے فطرتاًہم چاہتے تھے کہ اس وقت ہماری دستگیری کی جاوے لیکن ہماری صرف صورت سوال تھی اگر ہم میں عقل ہوتی تو زمانہ کی حالت کو دیکھ کر آنے والے کی تلاش کرتے مگر میں پھر بھی اللہ تعالیٰ کے بڑے فضل کا شکریہ کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ٹھوکر نہیں کھانے دی بلکہ میری حفاظت فرمائی۔۱۱؎ کہہ دو! اے یہودیو! اگر تمھیں یہ ناز اور گھمنڈ ہے کہ تم اللہ کے ولی ہو۔تو اگر اس دعویٰ میں سچے ہو تو پھر الموت کی تمنّا کرو۔یہودیوں کو اس لئے خصوصاً مخاطب فرمایا کہ وہ عیسائیوں کے بالمقابل مشکلات میں نہ تھے اور کتاب اللہ کے وارث تھے چونکہ عمل نہ تھا اور دنیوی لذات اور شہوات پر جو عارضی اور فانی تھیں مر مٹے تھے اس لئے گدھے کہلائے۔بایں وہ اس امر کے مدّعی تھے کہ(المآئدۃ :۱۹ )ان کا یہ دعویٰ لوگوں کو حیرت میں ڈالتا تھا اس لئے اس دعویٰ کی صحت اور عدمِ صحت کے لئے اللہ تعالیٰ اب اس طرح پر تحدی کرتا ہے۔عیسائیوں کی طرح مشکلات میں نہ تھے اس سے یہ مراد ہے کہ عیسائی قوم اپنی کتاب کے متعلق خطرناک مشکلات میں مبتلا ہے اوّل حضرت مسیؑح کی کوئی کتاب ہی ان کے ہاتھ میں نہیں ہے اور یہ مشکل بہت ہی خطرناک مشکل ہے پھر دوسر ی مشکل یہ ہے کہ جو کچھ ان کے ہاتھ میں ہے اس کے متعلق یہ قطعی اور یقینی فیصلہ نہیں ہے کہ وہ مسیح کے حواریوں کی ہی ہے کیونکہ لوقا اور مرقس کی بابت تو صاف فیصلہ ہے کہ وہ حواری نہ تھے اور یوحنّا کی بابت بھی بہت سے اعتراض ہوتے ہیں اور ان میں الحاقی حِصّے پائے جاتے ہیں پھر یہ دعویٰ نہیں کہ وہ خدا کے الہام اور وحی سے لکھے گئے ہیں پھر تیسری مشکل اور ہے کہ ان میں باہم اس قدر اختلاف ہے جو ان کو پایہ اعتبار سے ساقط کررہا ہے۔…… علاوہ بریں بہت باتیں ان میں ایسی پائی جاتی ہیں جن کی کوئی اصل ہی نہیں۔چہارم یہ مشکل ہے کہ جس زبان میں مسیح نے وعظ کہا تھا وہ عبری زبان تھی ان کی ماں کی بھی یہی بولی تھی چنانچہ مسیح کے آخری الفاظ جو انجیل میں موجود
ہیں ایلی ایلی لما سبقتانی یہ بھی عبرانی ہیں۔لیکن اس کے مقابلہ میں یونانی کو اصل سمجھا گیا حالانکہ یہ زبان عبری کے مقابل میں ردی اور کفر سمجھی جاتی تھی یہاں تک کہ یروشلم میں یونانی کے متعلق کسی نے فتویٰ پوچھا کہ کیا اس کو پڑھ سکتا ہوں تو اس کو یہی جواب دیا گیا کہ رات اور دن کے تما م گھنٹوں میں عبرانی پڑھو۔پھر اس سے جو وقت بچے اس میں یونانی پڑھ لو اب اس سے اندازہ کر لو کہ یونانی کیسی پھیلی ہوئی تھی اور اس سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے تھے۔یوسی فس مورّخ عبری تھا وہ یونانی جانتا تھا مگر اسے یہ عذر کرنا پڑا کہ یونانی حرام ہے۔اچھا آدمی اس کو سیکھ نہیں سکتا یوسی فس مستثنیٰ کیا گیاہے اور اس طرح پر گویا قوم کا کفر کیا گیا ہے۔غرض اس قسم کے مشکلات میں عیسائی قومیں مبتلا ہیں سب سے بڑی مشکل جس کا ابھی میں نے ذکر کیا انجیل کی اصلی زبان کا سوال ہے جس کے حل نہ ہو نے کی وجہ سے اناجیل کی حقیقت بہت ہی کمزور اور بے اصل ثابت ہوتی ہے جب یہ پتا ہی نہ رہا کہ اصل کتاب کس زبان میں تھی؟ تو کتاب کی اصلیت میں کتنا بڑا شک پڑتا ہے!اور یہ ایسی زبردست زد ہے عیسائی مذہب پر کہ اس کا جواب کچھ نہیں دے سکتے۔چونکہ اصل کتاب ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ ترجمہ در ترجمہ ہے اس لئے اور بھی غلطیاں در غلطیاں اس میں واقع ہوگئی ہیں اور اس کا اندازہ کرنا ہی اب قریباً ناممکن ہو گیا ہے کہ یہ قوم کس قدر غلطیوں میں مبتلا ہے یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے اس کتاب کے متعلق یہی فیصلہ دیا ہے۔ (البقرۃ :۸۰) غرض عیسائی قوم تو ان مشکلات میں مبتلا تھی اور ہے اس لئے اس قوم کو مخاطب کیا جس کا یہ دعویٰ تھاپس ان کو مخاطب کر کے کہا کہ اگر تمہارا یہ دعویٰ اور زُعم ہے کہ تم خدا کے محبوب اور ابنا اور اولیا ہو تو پھر الموت کی تمنّا کرو۔اولیاء اللہ نہیں فرمایا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے پسند نہیں فرمایا کہ ایسی قوم کو جو گدھے سے مشابہ ہو چکی ہے اپنی طرف مضاف کرے الموت کی تمنّا کرو۔یہ ایک قولِ فیصل ہے ان لوگوں کے
درمیان اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بروز علیہ الصلوٰۃ والسلام کے درمیان۔بہادر ہو خدا کے حضور اپنے تئیں راست باز اور مقرّب سمجھتے ہو تو پھر آؤ میری موت کے لئے بد دُعائیں کرو اور منصوبے باندھو کہ میں مر جاؤں۔پھر دیکھ لو گے کہ کون کامیاب ہوتا ہے چنانچہ غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کس قدر کوششیں اور ناپاک منصوبے کئے گئے اور آپ کی جان لینے کے لئے کونسا دقیقہ تھا جو باقی رکھا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے کیسے اپنے وعدہ کو پورا کیا۔(المآئدۃ :۶۸) میں الموت کے معنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کی آرزو اور کوشش کیوں کرتا ہوں اس کا ایک زندہ ثبوت ہے احمد ؑ مظہر نے دنیا کے تمام سجادہ نشینوں اور سیفی پڑھنے والوں کو کہا ہے کہ میرے لئے بد دُعا کرو اور پھر دیکھو کہ وہ کس پر الٹ پڑتی ہے۔مخالف جو بد دُعائیں کرتے ہیں ان کی بد دُعائیں ان پر لوٹیں گی جو موت کی آرزو کرتے ہیں خود موت کا نشانہ بنیں گے اور آخر ان کو ماننا پڑے گا اور یامنافقانہ رنگ میں خاموش ہوجائیں گے اور ملل ہالکہ چوڑھوں چماروں کی طرح زندگی بسر کریں گے۔۱۲؎ یہ کبھی بھی مرد میدان ہو کر نہ نکلیں گے اور الموت کی تمنّا نہ کریں گے مباہلہ کے لئے نہ آئیں گے۔لوگوں کے سامنے چونکہ انکار نہیں کر سکتے اس لئے ایسی شرائط اور حجتیں پیش کریں گے جن کا آخری نتیجہ یہ ہو کہ مباہلہ نہ کرنا پڑے کیونکہ اپنی بداعمالیوں اور ایمانی کمزوریوں کو تو خوب جانتے ہیں صرف پر دہ دری کے لئے حیلے بہانے کرتے ہیں اور دنیوی مفاداور منافقوں کو نقصان سے بچانے کی خاطر۔یہ بجائے خود کیسی حیرت انگیز اور عظیم الشان تحدّی ہے جس میں مخالفوں کو غیرت بھی دلائی گئی ہے کہ کبھی بھی مباہلہ میں نہ نکلیں گے اب اگر وہ اپنی ذاتی شعور اور بصیرت سے اپنے ایمان میں قوت پاتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حق پر نہیں سمجھتے تو پھر کونسا امر ہے جو ان کو اس تمنّٰی سے روک سکتا ہے وہ اتنا ہی غور کریں کہ اس میدان میں نہ نکلنے سے کی پیشگوئی پورا کرنے والے ٹھہریں گے مگر آخر خدا تعالیٰ کی ہی باتیں سچی اور لا تبدیل ہوتی ہیں۔یہی سچ ہے کہ وہ کبھی الموت کی تمنّانہ کریں گے کیونکہ (التغابن:۵ )۔
اللہ تعالیٰ صدور (مراکز قویٰ)کا عالم ہے مگر یاد رکھیں کہ یہ بھی مباہلہ ہی ہے مقابلہ جو کرتے ہیں اس مقابلہ میں مباہلہ کا رنگ موجود ہوتاہے اس لئے وہ موت جس سے بھاگتے ہیں اسی سے مخالف ہلاک ہوتے ہیں پھر عالم الغیب کے حضور جاؤ گے اور وہاں بھی عذاب ہوگا اور یہ اربعہ متناسبہ کے قاعدہ کی رو سے صحیح ثابت ہے کیونکہ جب اس جہان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے موافق وہ معذّب ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے موافق وہ اس جہان میں بھی معذّب ہوں گے۔اب اس قوم کا فیصلہ کر کے اللہ تعالیٰ صرف مومنوں کو مخاطب کرتا ہے یا بہ تغیر الفاظ یوں کہو کہ کی مصداق قوم کو مخاطب کرتا ہے اور پہلے اس قوم کا ذکر کیا کہ جنہوں نے تشابہ بالیہود کیا۔کے مصداق گروہ کومخاطب کر کے فرماتا ہے (الجمعۃ :۱۰)یعنی اے مومنو! جب تم نماز کے لئے جمعہ کے دن پکارے جاؤ تو اللہ کے ذکر کی طرف کوشش کر کے چلے آؤ یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔میں نے ابھی کہا ہے کہ یہ آیت کے نیچے ہے اور یہ بالاتفاق مانا گیا ہے کہ وہ مسیح موعود و مہدی مسعود کا زمانہ ہے کھلے الفاظ میں میں یوں کہتا ہوں کہ یہ قوم ہماری قوم احمدی قوم ہے اور تم کو اللہ تعالیٰ مخاطب کر کے فرماتا ہے۔مسیح موعود کا زمانہ بھی حقیقت میں ایک جمعہ ہے۔جیسا کہ آدم علیہ السلام کی پیدائش کی تکمیل جمعہ کی آخری ساعت میں ہوئی تھی اسی طرح پر یہ ضروری تھا کہ آدم ثانی کی بعثت بھی جمعہ ہی کہلائے اورجس طرح پر جمعہ کا دن باقی آئمہ کو معطل کر دیتا ہے اور مسلمانوں کو ایک مسجد میں جمع کر کے ایک ہی امام کے تابع کر دیتا ہے۔مسیح موعودکانام اِمَامُکُمْ مِنْکُمْ اسی لئے رکھا گیا ہے اور حَکَم بھی اسی واسطے رکھا گیا ہے یہ باتیں میں محض خوش اعتقادی کی بنا پر نہیں کہتا بلکہ میں یقین رکھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ
نے جہاں تک مجھے سمجھا یا ہے ہاں اس نے آپ سمجھایا ہے قرآن شریف اسی مطلب کو ادا کرتا ہے اور قرآن شریف نے اس آیت میں (الکہف:۱۰۰) میں اسی کی طرف اشارہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آیت کو سورہ جمعہ ہی میں اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے۔غرض مسیح موعود کا زمانہ ایک روحانی جمعہ ہے اور سے مراد وہی قوم ہو سکتی اور ہے جو مسیح موعود کو ماننے والی ہے اگرچہ عام طور پر عام مسلمان بھی اس حکم کے نیچے ہیں لیکن جو باوجود مسلمان اور مومن کہلانے کے مسیح موعود کا انکار کرتے ہیں وہ در اصل قرآن شریف کی اس آیت کے مصداق ہیں تُؤْ (البقرۃ:۸۶)پس میں یقینی طور پر سچا مصداق اس آیت کا انہیں لوگوں کو مانتا ہوں جو کل قرآن شریف پر ایمان لاتے ہیں اور عملی یا اعتقادی طور پر کسی حِصّہ کا انکار نہیں کرتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ مومنوں کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ تم ذکر اللہ کی طرف چلے آؤ۔صلٰوۃ کیا ہے؟اس کا جواب خود اللہ تعالیٰ نے اپنی پاک کتاب میں دیا ہے (العنْکبوت :۴۶) نماز تمام بے حیائیوں اور بد کاریوں سے روکتی ہے پس اگر نماز پڑھ کر بھی بے حیائیاں اور بدیاں نہیں رکتی ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ ابھی تک نماز اپنے اصل مرکز پر نہیں اور وہ سچا مفہوم جو نماز کاہے وہ حاصل نہیں ہوا۔اس لئے میں تم سب کو جو یہاں موجود ہیں مخاطب کر کے کہنا چاہتا ہوں کہ تم اپنی نمازوں کا اسی معیار پر امتحان کرو اور دیکھو کہ کیا تمہاری بدیاں دن بدن کم ہو رہی ہیں یا نہیں۔اگر نسبتاًان میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا تو پھر یہ خطرناک بات ہے۔مختصر یہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب جمعہ کی نماز کے لئے بلایا جاوے تو اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف آجاؤ۔۱۳؎ یہ تمہارے لئے اچھا ہے اور بیع چھوڑ دو۔میں نے اس بیع کے لفظ پر غور کی ہے کہ یہ کیوں کہا؟ انسان مختلف مشاغل میں مصروف ہوتا ہے۔ملازمت، حرفت ، زراعت وغیرہ
یہاں خصوصیت کے ساتھ بیع کا کیوں ذکرکیا ہے؟ حقیقت میں جو لوگ قرآن شریف پر غور کرتے ہیں اور اس کے نکات اور معارف سے بہرہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کو ضروری ہے کہ وہ اس کی ترتیب اور الفاظ پر بڑی گہری نگاہ سے غور کیا کریں۔میں نے جب اس لفظ پر غور کی تو میرے ایمان نے شہادت دی کہ چونکہ یہ سب سلسلہ وَ کے نیچے ہے اور یہ مہدی اور مسیح کا زمانہ ہے اس زمانہ میں دجال کا فتنہ بہت بڑا ہوگا اور دجال کے معنی کتب لغت میں جو لکھے ہیں اس سے پایا جاتا ہے کہ وہ ایک فرقہ عظیمہ ہو گا جو تجارت کے لئے پھرے گا۔گویا یہ مشترکہ کمپنیاں تجارت کی طرف بلاتی ہوں گی اور ذکر اللہ اور طرف۔اس لئے اس بیع کے لفظ میں دجال کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ایک جمعہ تو ہفتہ کے بعد پڑھتے ہیں جیسے یہ جمعہ چھوٹا ہے ویسے ہی اس کے مقابل تجارتیں بھی چھوٹی ہوتی ہیں لیکن ایک عظیم الشان جمعہ ہے چھ ہزار برس کے بعد ساتویں ہزار کا جمعہ ہے اگر اور دنوں میں جمعہ کی ضرورت ہے اور اس کے حق میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ جو جمعہ کی پروا نہیں کرتا اس کا ۴ -۱ حِصّہ دل کا سیاہ ہوجاتا ہے اور دو جمعہ کے ترک سے نصف اور چار جمعہ کے ترک سے سارا دل سیاہ ہو جاتا ہے اور اس طرح پر گویا عبادت کی لذت ہی باقی نہیں رہتی۔پھر فرمایا جو جمعہ سے تخلّف کرتے ہیں میرے جی میں آتا ہے کہ ان کے گھروں میں آگ لگا دی جاوے اور پھر فرمایا کہ اس جمعہ میں ایک وقت ہے جو قبولیتِ دُعا کا وقت ہے پھر اسی جمعہ میں آدم اپنے کمال کو پہنچا اور بہشت میں داخل ہوا۔بہشت سے باہر مخلوقات کے پھیلانے کا ذریعہ ہوا۔اسی جمعہ میں بہت درود شریف پڑھنے کا ارشاد ہوا کم از کم سو بار جمعہ کی رات اور دن کو۔اور ایک اَور عظیم الشان بات ہے کہ جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھ لیا کرو اور نہیں تو کم از کم پہلی اور آخری دس آیتیں ہی پڑھ لیا کرو۔پہلی آیتوں کو جب ہم دیکھتے ہیں تو ان میں لکھا ہے۔ (الکہف :۵)یعنی ان کو ڈرایا جاوے جنہوں نے اللہ کا ولد تجویز کیا ہے اور یہ بھی ہے کہ اس کا بیٹا تجویز کرنے میں (الکہف :۶) نہ ان
کے پاس نہ ان کے بڑوں کے پاس کوئی علمی دلیل ہے ہاں یہ بات ہے۔(الکہف :۱۰۵)۔ان کو اپنی صنعتوں پر ہی ناز ہے۔اب ان تمام امور پر نظر کرو اور سوچو تو معلوم ہوگا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معمولی جمعہ میں بھی فتن دجال سے ڈرایا ہے۔جمعہ میں فتن دجال سے ڈرانا اپنے اندر ایک حقیقت رکھتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مجھے مطلع کیا ہے کہ جمعہ کے ساتھ مسیح موعود کو عظیم الشان تعلق ہے بلکہ میں یہ یقیناً کہتا ہوں کہ جمعہ کا وجود بھی مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بعثت اور آمد کے لئے ایک نشان اور پیشگوئی تھا مگر افسوس ہے کہ جب مسلمانوں نے معمولی جمعہ سے لاپروائی کی اور اس کو ترک کر دیا تو اس بڑے جمعہ کی طرف آنے کی ان کو توفیق ملنی بہت مشکل ہو گئی۔میں نے بڑے غور کیساتھ ہندوستان میں مسلمانوں کے زوال کی تاریخ پر فکر کی ہے اور میں اس صحیح نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ سلسلہ زوال اس وقت سے شروع ہوتا ہے جب مسلمانوں نے ترک جمعہ کو کیا۔فتن دجال سے جو جمعہ کے آداب میں ڈرایا ہے یہ اشارہ تھا اس امر کی طرف کہ دجال کا فتنہ عظیم اس جمعہ میں ہونے والا ہے۔دجال کے مختلف معنی ہیں دجا ل سونے کے معنی بھی دیتا ہے اور دجال تجارتی کمپنیوں کو بھی کہتے ہیں یہاں جملہ میں بیع کے لفظ سے بتایا ہے کہ دجال کی پرواہ نہ کرو اب یہ وہ جملہ آ گیا ہے جس کی یاد دہانی جمعہ میں رکھی گئی تھی۔عجیب بات ہے کہ اس مسیح موعود کو آدم بھی کہا گیا ہے اور پھر یہ اور بھی مشابہت ہے کہ جیسے آدم کی تکمیل جمعہ کی آخری گھڑی میں ہوئی تھی۔اسی طرح پر اس مسیح موعود کے ہاتھ پر بھی اسلام کی تکمیل اشاعت کاکام رکھا گیا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ (الصّف :۱۰) مفسروں نے بالاتفاق تسلیم کر لیاہے کہ یہ غلبہ مسیح موعود کے وقت میں ہوگا اور حضرت امامؑ نے (المائدۃ :۴) کے جو معنے کئے ہیں وہ آپ میں سے اکثروں نے سنے ہوں گے وہ فرماتے ہیں کہ تکمیل سے دو قسم کی تکمیل مراد ہے ایک تکمیل ہدایت دوسری تکمیل اشاعت ہدایت۔تکمیل ہدایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ہو چکی اورتکمیل