۲۸ دسمبر ۱۹۰۱ء
خطابات نور, حصہ 5
اشاعت ہدایت کا یہ وقت آیا ہے یعنی یہ مسیح موعود کے وقت مقدر تھی چنانچہ اس وقت دیکھتے ہو اشاعت کے کس قدر سامان اور اسباب پیدا ہوگئے ہیں۔اور پھر جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک جمعہ کے ترک سے ۴ -۱ حِصّہ دل کا سیاہ ہوجاتا ہے اسی طرح پر یہ بھی مسلّم بات ہے کہ خدا کی وحی کے انکار سے سلبِ ایمان ہو جاتا ہے پھر خدا تعالیٰ کے مامور ومرسل مسیح موعود کے انکار سے سلبِ ایمان ہونا یقینی ٹھہرا۔اور پھر جمعہ میں ایک وقت ایسا ہے جو قبولیتِ دُعا کا ہے اسی طرح پر جب خدا تعالیٰ کا کوئی برگزیدہ بندہ اصلاحِ خلق کے لئے آتا ہے تو لیلۃ القدر کا وقت ہوتاہے جس کی بابت قرآن شریف میں آچکا ہے کہ وہ (القدر :۴) ہوتی ہے ان سارے امور کو اکٹھا کرو اور پھر سوچو اور دیکھو کہ کیا اب یہ وہ وقت نہیں ہے؟میں ایمان سے کہتا ہوں اور پھر اس پر پورا یقین رکھتا ہوں کہ یہ وہی وقت ہے یہ وہی جمعہ ہے۔دجال بھی موجود ہے اور مسیح موعود بھی ہے۔ (الجمعۃ :۱۰)دو وقت ایسے آئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اُمّیوں میں اپنے رسول کو بھیجا ہے ایک وہ وقت تھا جب کُل دنیا پر تاریکی چھائی ہوئی تھی خصوصاً عرب میں اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت تھی چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق اور ابراہیم واسماعیل کی دُعا کے نتیجہ میں ان میں رسول مبعوث کیا اور اب آپ آئے تیرہ سو سال گزر نے کے بعد جب اسلام کی حالت پر اُمّیت غالب ہوگئی اور اخلاقی اور ایمانی اور عملی قوتیں کمزور اور مُردہ ہوگئی اور قرآن شریف کی طرف بالکل توجہ نہ رہی بلکہ وہ وقت آ گیا کہ رَبِّ (الفرقان :۳۱)ا مصداق ہے اور قرآن آسمان پراُٹھ گیا اورہر طرف سے اسلام اور قرآن پر حملے ہونے لگے تو خدا کے اس وعدہ کا وقت آیا (الحجر :۱۰)اس کی حفاظت کی ضرورت ہے اور چونکہ وہ آسمان پر اٹھ گیا ہے گویا اس کے دوسرے نزول کی ضرورت ہے تب ہی تو (الجمعۃ :۴) والی قوم تعلیم اور ہدایت حاصل کرے اس لئے والی قوم کا معلّم ضرور ہے کہ وہی احمد ہو
(صلی اللہ علیہ وسلم )جو مکّہ میں مبعوث ہوا تھا پس اس وقت وہی احمد اپنے بروزی رنگ میں آیا ہے دیکھنے والے دیکھتے ہیں جن کو توفیق نہیں ملی وہ نہیں دیکھ سکتے۔قرآن شریف سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام ذکر بھی ہے اور جیسے قرآن کریم کی حفاظت کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے ویسے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کا بھی وعدہ فرمایا تھا۔(المآئدۃ :۶۸) اور عجیب بات ہے کہ یہی وعدہ حضرت مسیح موعود سے بھی ہواہے ان ساری آیتوں پر غور کرنے سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ صحیح ہے کہ ذکر سے مراد اس آیت میں جمعہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری بعثت ہے جو بروزی رنگ میں مسیح موعودؑ کی صورت میں ہوئی۔۱۴؎ یہ وہ ذکر ہے جو آخری خلیفہ کہلاتا ہے یہ وہ راہ ہے جو صراط مستقیم ہے۔پس اس طرف آجاؤ اور اس وقت دجالی تحریکوں کی طرف نہ جاؤ۔اس صراط مستقیم کی طرف آنے یا اس ذکر کی طرف متوجہ ہونے کا اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ مان لیا کہ وہ حق ہے اورخدا کی طرف سے آیا ہے۔یہ ایمان زندہ ایمان نہیں کہلاتا جب تک اس میں عمل کی روح نہ ہو یہ بالکل سچ ہے کہ ایمان بدوں عمل کے مُردہ ہے۔میں نے جس وقت حضرت امام کے منہ سے یہ سنا کہ تم میں سے بہت ہیں جو اس چشمہ پر پہنچ گئے ہیں جو زندگی کا چشمہ ہے مگر ابھی پانی نہیں پیا۔ہاں منہ رکھ دیا ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ جس وقت سے میں نے یہ سنا ہے میں بہت ہی ترساں ہوں اور استغفار پڑھتا رہا ہوں کہ خدا نہ کرے کہیں وہ میں ہی نہ ہوں۔لا الٰہ الا اللہ کے کہنے میں ہم سب یہ اقرار کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود، محبوب اور مطاع نہ ہوگا اور کوئی غرض و مقصد اللہ تعالیٰ کے اس راہ میں روک نہ ہوگی۔اس امام نے اس مطلب کو ایک اور رنگ میں ادا کیا ہے کہ ہم سے یہ اقرار لیتا ہے دین پر دنیا کو مقدم کروں گا اب اس اقرار کو مدِّنظر رکھ کر اپنے عمل درآمد کو سوچ لو کہ کیا اللہ تعالیٰ کے احکام اور اوامر و نواہی مقدم ہیں یا دنیا کے اغراض ومطالب۔اس اقرار کا منشا یہ ہے کہ ساری جز ئیں اللہ کے خوف کی اور حصول مطالب کی امید کی اللہ تعالیٰ کے سوا نہ رہیں یعنی خوف ہو تو اسی سے امید ہو تو اسی سے وہی
معبود ہو اسی کی عظمت اور جبروت کا خوف ہو جس سے اطاعت کا جوش پیدا ہو۔ایسی اطاعت اور عبادت روح میں ایک تذلل اور انکساری پیدا کرے گی جس سے سرور اور لذت پیدا ہوگی اور عملی زندگی کو قوت ملے گی لیکن جب اللہ تعالیٰ کی صفات پر کامل ایمان نہ ہوتو اس ایمان میں عملی قوت پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔وہ اس کھائے ہوئے دانہ کی طرح ہوتا ہے جس میں نشوونما پانے کی خاصیت باقی نہیں رہی۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم نماز کے لئے جمعہ کے دن بلائے جاؤ تو بیع کو چھوڑ کر ذکر اللہ کی طرف آجاؤ۔عام جمعوں میں چھوٹی چھوٹی بیع ہے لیکن مسیح موعود کا وقت چونکہ عظیم الشان جمعہ ہے اس لئے اس وقت دجال کا فتنہ بہت بڑی بیع ہے۔اس لئے فرمایا کہ اس کو چھوڑو اور ذکر اللہ کی طرف آجاؤ۔نتیجہ اس کا کیا ہے؟ (الجمعۃ :۱۰)اگر تم کو کچھ علم ہے تو یاد رکھو کہ یہ تمہارے لئے مفید ہے اس میں خیر وبرکت ہے۔تمہارے لئے اللہ تعالیٰ جس امر کو خیر وبرکت کا موجب قرار دیتا ہے اس کو ظنی یا وہمی خیال کرنا کفر ہے۔انسان چونکہ عواقب الامور اور نتائج کا علم نہیں رکھتا اس لئے وہ بعض اوقات اپنی کمزوری علم اور کمی معرفت کی وجہ سے گھبرا جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی صحبت میں رہنا یا اس کے پاس جانا اخراجات کو چاہتا ہے یا بعض تجارتی کاموں میں اس سے حرج واقع ہوگا دوکان بند کرنی پڑے گی یا کیا کیا عذر تراشتا ہے لیکن خدا تعالیٰ یقین دلاتا ہے کہ اس کی آواز سنتے ہی حاضر ہو جانا خیر وبرکت کا موجب ہے اس میں کوئی خسارہ اور نقصان نہیں مگر تم کو اس کا علم ہونا چاہیے۔پس اس میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے ہاں۔ (الجمعۃ:۱۱) جب نماز ادا کر چکو تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو لو۔اس کا اصل اور گُر یہ ہے اللہ تعالیٰ کو بہت یا د کر ونتیجہ یہ ہو گا کہ تم مظفر و منصور ہو جاؤ گے۔خدا کی یاد ساری کا میابیوں کا راز اور ساری نصرتوں اور فتوحات کی کلید ہے۔اسلام انسان کو بیدست وپابنانا یا دوسروں کے لئے بوجھ بنانا نہیں چاہتا۔عبادت کے لئے اوقات رکھے ہیں
جب ان سے فارغ ہو جاوے پھر اپنے کاروبار میں مصروف ہو۔ہاں یہ ضروری ہے کہ ان کاروبار میں مصروف ہو کر بھی یاد الٰہی کو نہ چھوڑے بلکہ دست بکار دل بہ یار ہو اور اس کا طریق یہ ہے کہ ہر کام میں اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھے اور دیکھ لے کہ آیا خلاف مرضی مولیٰ تو نہیں کر رہا۔جب یہ بات ہو تواس کا ہر فعل خواہ وہ تجارت کا ہو یا معاشرت کا ملازمت کاہو یا حکومت کا غرض کوئی بھی حالت ہوعبادت کا رنگ اختیار کر لیتا ہے۔یہاں تک کہ کھانا پینا بھی اگر امرالٰہی کے نیچے ہو تو عبادت ہے۔یہ اصل ہے جو ساری فتح مندیوں کی کلید ہے مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اس اصل کو چھوڑ دیا۔جب تک اس پر عمل درآمد رہا تو اس وقت تک وہ ایک قوم فتح مند قوم کی حالت میں رہی لیکن جب اس پر سے عمل جاتا رہا تو نتیجہ یہ ہوا کہ یہ قوم ہر طرح پستیوں میں گر گئی۔ َ (الجمعۃ :۱۲) اور جب تجارت کے سامان مل جاتے ہیں یا کھیل تماشہ کا وقت پاتے ہیں وہ تجھے چھوڑکر چل دیتے ہیں ان کو کہہ دو کہ اللہ تعالیٰ کے پاس جو چیز ہے وہ ساری تجارتوں اور کھیل تماشوں سے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ بہتر رزق دینے والا ہے۔یہ حالت انسان کی اس وقت ہوتی ہے جب وہ خدا تعالیٰ پر سچا اور کامل یقین نہیں رکھتا اور اس کو رازق نہیں سمجھتا۔یوں ماننے سے کیا ہوتا ہے جب کامل ایمان ہوتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے لئے سب کچھ چھوڑنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔بعض لڑکوں سے میں نے پوچھا ہے کہ تم جو گھر جاتے ہو کیوں ؟کیا لھوکے واسطے۔اگر یہ غرض ہے تو پھر یہ خدا کے اس ارشاد کے نیچے ہے۔لَہْوًا اور تِجَارَۃً کوگویا خدا تعالیٰ پر مقدم کرتا ہے اس سے بچنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کو خَیْرُ الرَّازِقِیْنَ یقین کرو۔اور مت خیال کرو کہ صادق کی صحبت میں رہنے سے کوئی نقصان ہوگا کبھی ایسی جرات کرنے کی کوشش نہ کرو کہ اپنی ذاتی اغراض کو مقدم کر لو۔خدا کے لئے جو کچھ انسان چھوڑتا ہے اس سے کہیں بڑھ کر پالیتا ہے۔تم جانتے ہو ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے کیاچھوڑا تھا اور پھر کیا پایا صحابہ نے کیا چھوڑا ہو گا اس کے بدلے میں کتنے گُنے زیادہ خدا نے ان کو دیا۔خدا تعالیٰ کے نزدیک کیا ہے جو نہیں ہے۔(المنافقون :۸)تجارتوں میں خسارہ کا ہو جانا یقینی اور کاروبار میں تباہیوں کا واقع ہو جانا قر یْنِ قیاس ہے لیکن خدا تعالیٰ کے لئے کسی چیز کو چھوڑ کر کبھی بھی انسان خسارہ نہیں اٹھا سکتا۔۱۵؎ غرض اللہ تعالیٰ کے پاس جو چیز ہے وہ ساری تجارتوں سے بہتر ہے وہ خیر الرازقین ہے۔میں نے بہت سے ایسے بیباک دیکھے ہیں جو کہا کرتے ہیں۔ای خیانت بر تو رحمت از تو گنجی یافتم ای دیانت بر تو لعنت از تو رنجی یافتم ایسے شوخ‘ دیدہ خود ‘ملعون ہیں جو دیانت پر لعنت بھیجتے ہیں۔پس خد ا کے لئے ان ذریعوں اور راستوں کو چھوڑو جو بظاہر کیسے ہی آرام دہ نظر آتے ہوں لیکن ان کے اندر خدا کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے۔میں نے بسا اوقات نصیحت کی ہے کہ (التوبۃ :۱۱۹) پر عمل کرنے کے واسطے ضروری ہے یہاں آکر رہو۔بعض نے جواب دیا ہے کہ تجارت یاملازمت کے کاموں سے فرصت نہیں ہوتی لیکن میں ان کو آج یہ سناتا ہوں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمام تجارتوں کو چھوڑ کر ذکر اللہ کی طرف آجاؤ وہ اس بات کا کیا جواب دے سکتے ہیں کیا ہم کنبہ قبیلہ والے نہیں؟ کیا ہماری ضروریات اور ہمارے اخراجات نہیں ہیں؟ کیا ہم کودنیوی عزّت یا وجاہت بُری لگتی ہے؟ پھر وہ کیا چیز ہے جو ہم کو کھینچ کر یہاں لے آئی۔میں شیخی کے لئے نہیں کہتا بلکہ تحدیث بالنعمۃ کے طور پر کہتا ہوں کہ میں اگر شہر میں رہوں تو شاید بہت روپیہ کما سکوں لیکن میں کیوں ان ساری آمدنیوں پر قادیان کے رہنے کو ترجیح دیتا ہوں؟ اس کا مختصر جواب میں یہی دوں گا کہ میں نے یہاں وہ دولت پائی ہے جو غیر فانی ہے جس کو چور اور قزاق نہیں لے جاسکتا مجھے وہ ملا ہے جو تیرہ سو برس کے اندر آرزو کرنے والوں کو نہیں ملا۔پھر ایسی بے بہا دولت کو چھوڑ کر میں چند روزہ دنیا کے لئے مارا ماراپھروں۔میں سچ کہتا ہوں کہ اگر اب کوئی مجھے ایک لاکھ کیا ایک کروڑ روپیہ یومیہ بھی دے اور قادیان سے باہر رکھنا چاہے میں نہیں رہ سکتا۔ہاں امام علیہ السلام کے حکم
کی تعمیل میں پھر خواہ مجھے ایک کوڑی بھی نہ ملے۔پس میری دولت میرا مال، میری ضرورتیں اسی امام کے اتباع تک ہیں اور دوسری ساری ضرورتوں کو اس ایک وجود پر قربان کرتا ہوں۔میرے دل میں بارہا یہ سوال پیداہوا ہے کہ صحابہ کو جو مہاجر تھے کیوں خلافت ملی اور مدینہ والے صحابہ کو جو انصار تھے اس سے حِصّہ نہیں ملا۔بظاہر یہ عجیب بات ہے کہ انصار کی جماعت نے ایسے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی جب آپ مکّہ سے تکالیف برداشت کرتے ہوئے پہنچے۔مگر اس میں بھید یہی ہے کہ انصار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چھوڑا نہیں ان کی نصرت کے لئے خدا نے ان کو بہت کچھ دیا مگر مہاجر جنہوں نے اللہ کے لئے ہاں محض اللہ ہی کے لئے اپنے گھر بار بیوی بچے اور رشتہ دار تک چھوڑ دئیے تھے اور اپنے منافع اور تجارتوں پر پانی پھیر دیا تھا وہ خلافت کی مسند پر بیٹھے۔میں ثقیفہ کی بحث پڑھتا تھا اور منکم امیر و منا امیر (صحیح بخاری کتاب فضائل الصحابہ باب قول النبی صلعم لو کنت متخذا خلیلا حدیث نمبر۳۴۶۷)پر میں نے غور کی ہے مجھے خدا نے اس مسئلہ خلافت میں یہی سمجھایا ہے کہ مہاجرین نے چونکہ اپنے گھر بار تعلقات چھوڑے تھے ان کو ہی اس مسند پر اول جگہ ملنی ضرور تھی۔اللہ تعالیٰ کے لئے جب کوئی کام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ضائع نہیں کرتا۔پس ایسے عذر بے فائدہ اور بے ہودہ ہیں اس وقت دنیا خطرناک ابتلا میں پھنسی ہوئی ہے۔پہلی بلا جہالت کی ہے تدبّر سے کتاب اللہ کو نہیں پڑھتے اور نہیں سوچتے جب تدبّر ہی نہ ہوتلاوت ہی نہ ہو تو اس پر عمل کی تحریک کیسے پیدا ہو۔کتاب اللہ کو چھوڑ دیا گیاہے اور اس کی جگہ بہت بڑا وقت قصوں کہانیوں اور اور لغویات میں بسر کیا جاتا ہے۔دوسرا نقص یہ ہے کہ فسق وفجور بڑھ گیا ہوا ہے۔بد معاملگی ہے۔جہالت ہے گندگی اور ناپاکی کو مقدم کر لیا گیاہے پھر اس کے ساتھ کبر ہے وہ کبر کہ یہ برداشت نہیں رہی کہ کوئی نصیحت کرے تو صبر کیساتھ اس نصیحت کو سن لیں اور اس کے ساتھ اور مصیبت یہ ہے کہ اپنے دکھ سے ناآشنا ہیں مرض کے حالات سے ناواقف ہیں اسے محسوس نہیں کرتے طبیب کی تشخیص پر نکتہ چینیاں کرتے ہیں اور اسے ہی مجنون ٹھہراتے ہیں۔غرض یاد رکھو کہ اب زمانہ بہت نازک آ گیا ہے ایک راست باز دنیا میں آیا ہے جس کے
لئے آسمان نے گواہی دی۔اس وقت کہ جب خدا ایک بچھڑا سمجھا گیا تھا خدا تعالیٰ نے اپنے کلام سے بتایا کہ وہ زندہ اور متکلم خدا ہے اور اس نے اپنے برگزیدہ بندہ کوبھیج کر حجت پوری کی مگر پھر بھی دیکھا جاتا ہے کہ اس کی مخالفت کی جاتی اور اس کے خلاف منصوبہ بازیاں ہوتی ہیں مگر اس کی کچھ پروا نہیں یہ لوگ آخر خائب و خاسر ہونے والے ہیں اور ہوتے جاتے ہیں مخالف منصوبے بناتا ہے کوشش کرتاہے سفر کر کے خرچ کر کے فتویٰ تیار کرتا ہے کہ یہ کافر ہے اورزور لگا کر کہتا ہے کہ میں اس کو گراؤں گا مگر اس کے سارے اخراجات ساری محنتیں اور کوششیں رائیگاں جاتی ہیں خود گرتا ہے اور جس کو گرانے کا ارادہ کرتا تھا وہ بلندکیا جاتا ہے جس قدر کوشش اس کے معدوم کرنے کی کی جاتی ہے اسی قدر وہ اور بھی ترقی پاتا اور بڑھتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے ارادے ہیں ان کو کوئی بدل نہیں سکتا اس کے مخالف (الانفال:۳۷) کے مصداق ہو جاتے ہیں۔پس یاد رکھو اس وقت ضرورت ہے ایسے امام کی جو حق کا سنانے والا ، سمجھانے والا اور پھر تزکیہ کرنے والا ہو۔بڑے ہی بد قسمت ہیں وہ لوگ جو اس نور سے حِصّہ نہیں پاتے۔اللہ تعالیٰ مجھ کو اور تم کو توفیق دے کہ ہم جنہوں نے اس نور سے حِصّہ لینے کی سعی کی اور اس چشمہ کے پاس پہنچے ہیں پوری روشنی حاصل کر سکیں اور سیراب ہوں۔اور یہ ساری باتیں حاصل ہوتی ہیں جب بصیرت ،معرفت اور عقل عطا ہو۔اور یہ خدا ہی کے فضل سے ملتی ہیں۔پس جب کسی کو صادق کا پتہ لگ جائے تو ساری تجارتوں اور بیع وشریٰ کو چھوڑ کر اس کے پاس پہنچ جانا چاہیے اور (التوبۃ:۱۱۹)پر عمل کرنا ضروری سمجھا جاوے۔بعض لوگ جو یہاں آتے ہیں اور رہتے ہیں ان کو ایسی مشکلات پیش آتی ہیں جو ان کی اپنی پیدا کردہ مشکلات سمجھنی چاہییں مثلاً کوئی کہتا ہے کہ مجھے چار پائی نہیں ملی یا روٹی کے ساتھ دال ملی۔میں ایسی باتوں کو جب سنتا ہوں تو اگرچہ مجھے ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جو ان خدمات کے لئے مقرر ہیں مگر ان سے زیادہ افسوس ان پر ہوتا ہے جو ایسی شکایتیں کرتے ہیں میں ان سے پوچھوں گا کہ کیا وہ اس قدر تکالیف سفر کی برداشت کر کے روٹی یا چارپائی کے لئے آتے ہیں یا ان کا مقصود کچھ اور ہوتا ہے؟ میرے ایک پیر شاہ عبد الغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ مدینہ میں رہا کرتے تھے ایک
شخص ہجرت کر کے مدینہ میں آیا۔پھر اس نے ان سے کہا کہ میں یہاں نہیں رہتا کیونکہ لوگ شرارتی ہیں۔شاہ صاحب نے اس کو کہا کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آئے تھے یا عربوں کے واسطے۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آئے تھے تو وہ تو ویسے ہی ہیں جیسا کہ تم نے یقین کیا تھا اور اگر عربوں کے لئے آئے تھے تو وہ بیشک ایسے ہی ہیں جیسا کہ تم سمجھتے ہو۔پس میں بھی ان احمقوں سے یہی کہوں گا جو اس قسم کی شکایتیں کرتے ہیں کہ اگر تم کے معلّم کے لئے آئے تھے تو وہ اپنے خلق عظیم کے ساتھ ویسا ہی موجود ہے اور اگر ہمارے لئے آئے ہو تو ہم ایسے ہی ہیں۔کیا کھانا کپڑا چارپائی گھر نہیں ملتی تھی جو اس قدر تکلیف اٹھا کر اسی روٹی کے واسطے یہاں آئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو لوگ آتے تھے ان کے لئے جانتے ہو کوئی مہمان خانہ تجویز ہوا ہوا تھا یا کوئی لنگر خانہ جاری تھا؟ کوئی نہیں پھر بھی لوگ آتے تھے اور کوئی شکایت نہ کرتے تھے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آتے تھے اور وہی ان کی غرض ہوتی تھی۔غرض یہاں آؤ نہ اس لئے کہ روٹی یابستر ہے بلکہ اس لئے کہ تمہاری بیماریوں کا علاج ہو۔تم خدا کے مسیح اور مہدی سے فیض حاصل کرو۔ہماری بابت کچھ بھی خیال نہ کرو ہم کیا اور ہماری ہستی کیا؟ ہم اگر بڑے تھے تو گھر رہتے پاکباز تھے تو پھر امام کی ہی کیا ضرورت تھی اگر کتابوں سے یہ مقصد حاصل ہو سکتا تھا تو پھر ہمیں کیا حاجت تھی ہمارے پاس بہت سی کتابیںتھیں ! مگر نہیں ان باتوں سے کچھ نہیں بنتا۔دیکھو ایک درد سر کا بیمار ، ایک کھانسی والے بیمار کے پاس ہو اور وہ ساری رات کھانستا رہے اور اس کو تکلیف ہو اور اس کی شکایت کرے تو یہ شکایت بیجا ہوگی وہ خود مریض ہے اسی طرح پر ہم جس قدر یہاں ہیں اپنے اپنے امراض میں مبتلا ہیں اگر ہم تندرست ہو کر کسی مریض کو دکھ دیں تو البتہ ہم جوابدہ ٹھہر سکتے ہیں لیکن جبکہ خود مبتلائے مرض ہیں اور یہاں علاج ہی کے لئے بیٹھے ہیں تو پھر ہماری کسی حرکت سے ناراض ہونا عقلمندی نہیں ہے۔پس ہمارے سبب سے ابتلا میں مت پڑو۔جو لوگ ابتلاؤں سے گھبراتے ہیں میں سچے دل سے کہتا ہوں کہ وہ ہمارے لئے نہ آیا کریں اور اگر ہماری کوئی تقریر ان کو پسند نہ آوے تو وہ یہ سمجھیں کہ ہم مامور نہیں۔صادق مامور ایک ہی ہے جو مسیح
اور مہدی ہو کر آیا ہے۔پس خدا سے مدد مانگو ذکر اللہ کی طرف آؤ جو فحشا اور منکر سے بچانے والا ہے اسی کو اُسوہ بناؤ اور اسی کے نمونہ پر چلو۔ایک ہی مقتدا اور مطاع اور امام ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم اسی سے سچا پیوند کریں۔آمین ۱۶؎ ٭…… ٭ ……٭ ۱؎ الحکم ۳۱؍اگست ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۰ تا۱۲ ۲؎ الحکم ۱۰؍ستمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ تا۹ ۳؎ الحکم ۱۷؍ستمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷تا۹ ۴؎ الحکم ۱۷؍نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۴،۱۵ ۵؎ الحکم ۲۴؍نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۹،۱۰ ۶؎ الحکم ۳۰؍نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۴،۵ ۷؎ الحکم ۱۰؍دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۵ ۸؎ الحکم ۱۷؍دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۳،۱۴ ۹؎ الحکم ۲۴؍دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۳،۴ ۱۰؎ الحکم ۱۰؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ۷ ۱۱؎ الحکم ۱۷؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ۴ ۱۲؎ الحکم ۳۱؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ۵ ۱۳؎ الحکم ۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۴ ۱۴؎ الحکم ۱۴؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۳،۴ ۱۵؎ الحکم ۲۸؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۷،۸ ۱۶؎ الحکم ۱۰؍مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ۳،۴