ریویو آف ریجنز جون جولائی ۱۹۰۸ء

خطابات نور

وفاتِ مسیح موعودؑ  نحمدہٗ و نصلی علٰی رسولـہ الـکریم و آلِـہٖ مع البرکات و التسلیم امّا بعد فاشھد ان لا الٰہ الا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمّداً عبدہ ورسولہ ثم اعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم ا۔(المائدۃ :۷۶) ۲۔    (اٰل عمران : ۱۴۵) ان دونوں آیتوں پر غور کریں۔کیا فرماتی ہیں اگر پہلی آیت کریمہ مسیح ابن مریم کو رسول فرماکر اس کے گزر جانے کا ذکر فرماتی ہے تو دوسری آیت ّبینہ کیا ہی دلربا تعلیم دیتی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے خاتم النبیین رسول ربّ العالمین کو اگر موت آجاوے یا وہ بالفرض قتل کئے جاویں تو کیا تم لوگ الٹے پائوں اپنی ایڑیوں پر لوٹ جائو گے؟ اور جو کوئی الٹا پھرا اپنی ایڑیوں پر پس وہ ہرگز ضرر نہ دے سکے گا اللہ تعالیٰ کو کچھ بھی اور عنقریب ہی اللہ بدلہ دے گا ان قدر کرنے والوں کو۔کیا معنے ؟حضرت نبی کریمؐ کے اللہ مولیٰ نے تم کو جن بد اعتقادیوں اور بدچلنیوں سے ایک پاک روح کے طفیل نکالا۔کیا اس کے مرجانے کے بعد تم ان عقائد غیر صحیحہ اور اقوال و افعال و اعمال باطلہ کی طرف پھر رجوع کرجائو گے؟ ایسا نہ کرنا کیونکہ وہ اعمال و افعال و اقوال بہرحال گھنونے اور اسی لائق تھے کہ ان کو ترک کیا جاوے۔وہ تو کسی طرح بھی قابل عملدرآمد نہیں تھے۔رہے تمھارے مشکلات اور وہ ابتلا جو تم کو اپنے ہادی کے بعد آئیں گے سو ان کی پروا مت کرنا۔تم نے اس پاک وجود کی اور اس کی پاک تعلیم کی قدر کی اور اس کے شکر گزار ہوئے تو اللہ تعالیٰ بھی جو حقیقی شکور ہے بڑا قدردان

اور بڑے بدلے دینے والا ہے۔کیا معنے؟ تم کو بڑھ چڑھ کر ضرور اس قدر کا بدلہ دے گا۔جب اس نے بدلہ دیا تو کیا وہ تم کو تباہ کردے گا؟ ایسا ہرگز نہیں ہوگا پس تم ہرگز تباہ نہ ہوگے۔حضرت امام خود اپنی الوصیّۃ کے صفحہ نمبر ۵ میں اپنی وفات کا ذکر فرماتے ہوئے اور مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو جناب الٰہی سے پامال کردکھانے کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں اور قوم کو مخاطب فرما کر ارشاد کرتے ہیں۔’’غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہوجائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کابھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جائوں۔‘‘ (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ۳۰۵ ) موت کا آنا سب کے لئے جو مخلوق ہوا ضروری ہے  (العنکبوت : ۵۸) بلا استثنا یہ ایک عام قاعدہ اوّل تو منصوص پھر موجود و مشہود ہے۔اس سچے قاعدہ کے مطابق قرآن کریم ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ موت جب سامنے حاضر ہو تو وصیت کا کرنا تمہارے لئے ایک ضروری اور فرض کام ہے اس پر اس امام نے کیسا عمل کیا ہے؟ اس نص کو سن لو اور پھر اس عمل و درآمد کو دیکھ لو۔نص یہ ہے ۱؎ (البقرۃ:۱۸۱) اور اس پر جو عمل و درآمد اس کامل انسان نے فرمایا وہ رسالہ الوصیت میں ملاحظہ کرو۔صفحہ نمبر ۲ سطر ۴ سے فرماتے ہیں۔’’میرا زمانہ وفات نزدیک ہے (یہ حضر احدکم الموت کا بیان ہے) اور اس بارہ میں اس کی وحی اس قدر تواتر سے ہوئی کہ میری ہستی کو بنیاد سے ہلا دیا۔۔۔۔۔۔۔ــقَرُبَ اَجَلُکَ الْمُقَدَّرُ (الیٰ آخرۃ)۔قُلْ مِیْعَادُ رَبِّکَ (الٰی آخرۃ)جَائَ وَقْتُکَ۔(الیٰ آخرۃ)‘‘ (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ۳۰۱) اور صفحہ نمبر ۳ سطر ۱۱ میں ہے۔’’ بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔اس دن سب پر اداسی چھا جائے گی۔‘‘ (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ ۳۰۲) ۱ ؎ لکھا گیا ہے تم پر جب حاضر ہو تم میں سے کسی کی موت اگر چھوڑا کسی خیر کو ایک وصیت۔

ان الہامات پر ایک سعادت مند دل غور کرے۔پھر صفحہ نمبر ۴ کی سطر ۱۵ سے فرماتے ہیں۔’’اور جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلاناچاہتے ہیں اس کی تخمریزی انہی کے ہاتھ سے کردیتا ہے۔لیکن اس کی پوری تکمیل ان کے ہاتھ سے نہیں کرتا بلکہ ایسے وقت میں ان کو وفات دے کر جو بظاہر ایک ناکامی کا خوف اپنے ساتھ رکھتا ہے مخالفوں کو ہنسی اور ٹھٹھے اور طعن اور تشنیع کا موقعہ دے دیتا ہے۔‘‘ (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ۳۰۴) اس آپ کے پاک کلام سے کیسا واضح ہوتا ہے کہ آپ کو قربِ اجل کی خبر دی گئی اور آپ نے الوصیۃ لکھ دی اور اس حالت کا ایسا نقشہ کھینچا کہ گویا آپ دیکھ رہے تھے کہ ایک طرف موت ہے دوسری طرف دشمن ہنستا ہے۔سامنے قوم ہے۔ان کلمات طیبات اور اس نظارہ کو جو آپ کی وفات کے بعد لاہور میں ہم نے دیکھا ہے کوئی عقلمند سعید دیکھے اور بے باک مرتد کا ٹریکٹ اس پر طرہ اور امرتسری مولوی کا اشتہار علاوہ بریں ہر دو۔تو قدرت کا مشاہدہ ہوجاتا ہے کہ خدا کی باتیں کیسی سچی ہوتی ہیں جو وہ اپنے بندوں سے فرماتا اور ان کے منہ سے نکلواتا ہے۔اب آپ کی وفات تو ہوچکی اور ہم نے دیکھ لی اور وہ صداقت بھی ظاہر ہوچکی جس کا ذکر فرمایا کہ لوگ ہنسی ٹھٹھا کریں گے تو اب الوصیۃ کے صفحہ نمبر ۵ سطر اوّل میں جو ارشاد فرماتے ہیں۔اس کو پڑھیں۔’’نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا ہوجاتا ہے اور دشمن زور میں آجاتے ہیں (جیسے ہم کو لاہور میں ایسا تنگ کرنا چاہا کہ گویا اب ہم کو کھالیں گے۔اس وقت ابر رحمت کی طرح پولیس آگئی اور مسخرے خائب و خاسر بھاگے۔ناقل) اور خیال کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا اور یقین کرلیتے ہیں کہ اب یہ جماعت نابود ہوجائے گی اور خود جماعت کے لوگ بھی تردّد میں پڑ جاتے ہیں اور ان کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی بدقسمت مرتد ہونے کی راہیں اختیار کرلیتے ہیں۔تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ (پہلی مرتبہ تو اس امامؑ کے وقت میں ان لوگوں نے ناخنوں تک زور لگایا اور جہاں تک ان سے

ہوسکا جان و دل سے سر توڑ کوششیں کیں۔پر الٰہی قدرت نے آخر ایک ممتاز جماعت قائم کردی۔ناقل) اپنی زبردست قدرت ظاہر کرتا ہے اور گرتی ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے پس وہ جو اخیر تک صبر کرتا ہے خدا تعالیٰ کے اس معجزہ کو دیکھتا ہے جیسا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کے وقت میں ہوا۔‘‘ (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ۳۰۴، ۳۰۵) عزیزان غور کرو! آپ کے بعد معاً دفن سے پہلے، جماعت میں بلااختلاف شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک وحدت کی روح اللہ قادر و مقتدر نے کس طرح پھونک دی۔اے خدا قربان احسانت شوم اب ایک مسلمان، ایک مدبر، ایک عاقبت اندیش اور ایک دنیا کے حوادث کو دیکھنے والا غور کرے۔حضرت میرزا کا ایک کیا، چار بیٹے اور پوتا موجود، میرزا کا داماد، محمد و علی نام کا مجموعہ قابل قدر اور لائق موجود، میرزا کا خسر بجائے باپ موجود ہے اور تمام قوم نے ایک اجنبی کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔اب خدارا اس آیت کریمہ کو پڑھو۔       (الانفال :۶۳، ۶۴) ترجمہ: اور اگر چاہیں گے وہ کہ دھوکا دیں تجھے تو سن لے بے ریب اللہ ہی بس ہے تجھے۔وہ وہی ہے جس نے تائید کی تیری اپنی نصرت سے اور مومنوں کے ساتھ۔اور الفت ڈال دی ان کے دلوں میں۔اگر خرچ کرتا تو جو کچھ اس زمین میں ہے سب کا سب نہ الفت دے سکتا تو ان کے دلوں میں۔لیکن اللہ نے الفت دی ان کے درمیان تحقیق اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔اس آیت کریمہ کو عملی رنگ میں کوئی دکھائے کہ جن مشکلات میں ہم کو ہمارے گدی نشینوں اور علماء پھر چلتے پرزوں اور مرتدوں نے ڈالنا چاہا۔ہمیں ہمارے مولیٰ ہمارے ناصر ہمارے ہاتھ اور ہماری کمروں کو تھامنے والے الحیّ القیّوم نے کیسا بچایا۔

(الفاتحۃ :۲ تا۴) ہمارے ملک میں یا ہمارے ملک میں سے سید محمد جونپوری، علی متقی شیخ، شیخ عبدالحق محدث دہلوی، الشیخ المجدد الالف الثانی، شاہ ولی اللہ اور سید احمدبریلوی یہ لوگ ہیں جنہوں نے دعاوی مجددیت کے کئے اور لوگوں نے بھی ان کو مجدد مانا۔ان کے کارنامے بحمداللہ ہم سے مخفی نہیں۔مگر جو کچھ اس شخص مغفور نے کرکے دکھایا اس کا مقابلہ سوائے عقلمندوں کے کون کرے؟ اللہ تعالیٰ کو توفیق ہے کہ آنکھیں کھول دے کیونکہ ۱۔اول آپ نے تمام دنیا کو دعوت کی اور انگریزی و اردو میں بیس ہزار اشتہار سے اعلان کیا کہ الاسلام حق۔۲۔دہریہ کے واسطے قرآنی صدہا پیشین گوئیوں اور اپنے متعلق ایک بڑا مجموعہ بشارات کا اور قبل از وقت اخبار کا پیش کرکے معرفت الٰہیہ کا دروازہ کھول دیا ہے گو ہمارے مخالف خدا کے ماننے والے اس راہ میں مشکلات ڈالتے رہے اور ڈالتے ہیں کہ بعض بشارات پوری نہیں ہوئیں۔مگر عقلمند جانتے ہیں کہ مفید و راحت بخش تدابیر اپنی کثرت کے لحاظ سے مفید یقین کی جاتی ہیں نہ اس لئے کہ وہ کبھی مستثنیات بھی رکھتیں ہیں۔۳۔پھر آریہ کے لئے براہین، سرمہ چشم آریہ، شحنۂ حق، آریہ دھرم، قادیان کے آریہ اور ہم، چشمہ معرفت وغیرہا کتابیں لکھ کر اہل اسلام کو ان کے شر سے آگاہ فرمایا۔۴۔اور سکھوں کے لئے ست بچن، ہی پر بس نہ کی بلکہ چولہ صاحب ایک اور، قرآن کریم کو منجملہ تبرکات بابا نانکkجی ثابت کرکے جنم ساکھی بھائی lبالا سے قوم سکھ کو جگایا اور خوب جگایا کہ ان پر حجت قائم کردی۔۵۔پھر برہمو دھرم کو براہین احمدیہ لکھ کر بیدار فرمایا کہ الہام کیا ہے اور اس کی لامحدودیت کیا ہے اور کس طرح ہوتا ہے اور خدا ہے تک وہ کیوں قدم نہیں اٹھاتے۔اگرچہ ہونا چاہئے تک وہ پہنچ گئے ہیں۔۶۔دارالسلطنت لاہور، میں اول تو فیصلہ آسمانی خود سنایا۔جلسہ اعظم مذاہب مہوتسو میں کیسا

جامع و مانع عظیم الشان خطبہ سناکر اپنے کام سے سبکدوش ہوچکے۔پھر ایک اور لیکچر تیسری بار، اس کے بعد پھر اس لئے کہ آخر دارالسلطنت ہے۔آریہ کے جلسہ میں اپنی جماعت کو ایک مضمون دے کر بھیجا اور آخری ان کا حملہ جو بڑے ہی زور شور سے ہوا۔اس کا بذات خود جواب دے کر چشمہ معرفت کا منہ کھول دیا۔پھر اس پر بس نہ کی۔وہاں کے عمائدواراکین کو اپنے مکان پر بلایا اور دعوت دی اور اپنی تعلیم و دعویٰ کا نہایت ہی مدلل پیش کیا اور آخری پیغام صلح اسی لاہور میں دے کر اپنے فرائض منصبی کو پورا کردیا۔جزاہ اللّٰہ عنا احسن الجزاء۔۷۔مسیحی لوگوں کی مذہبی لڑائی میں تو آپ کا عہدہ ہی آپ کو شامل کرچکا تھا۔اس لئے اول تو دعائوں سے کام لینا ان کا اصل فرض تھا کیونکہ یہی ایک ہتھیار خصوصیت سے ان کو دیا گیا تھا۔کوئی غور کرے کہ اس چونتیس پینتیس برس میں اس قوم کے اندر کیسا خطرناک کیڑا لگا ہے کہ تثلیث یا ثالوث اور کفارہ اور الوہیت مسیح کا پہاڑ گرا کہ گرا۔اس قدر اعلان و اشتہار شائع کئے کہ اس گائوں میں ایسے عظیم الشان کام پر تعجب آتا ہے۔پھر اقوال موجہ و اصول صادقہ کا وہ مستحکم پہاڑ بنایا ہے کہ اس ذوالقرنینی سد کواب یاجوج ماجوج نہیں توڑ سکے گا۔انشاء اللہ تعالٰی۔سعدی علیہ الرحمۃ تو۔ترا سد یاجوج کفر از زرست کہہ کر اسلامیوں کی کمزوری ظاہر کرکے اپنے ممدوح کو جزیہ دینے والا کفار کا باجگزار بناتا ہے مگر اس امام نے واقعی ایک ایسی سد بنادی ہے کہ اس کا توڑنا اب انسانی کام نہیں رہا۔مثلتُ مثلاً مَیں ایک اینٹ اس دیوار کی پیش کرتا ہوں۔جنگ مقدس میں آپ فرماتے ہیں۔آسمانی کامل کتاب کا ایک نشان یہ ہے کہ وہ اپنے دعاوی اور ان دعاوی کے دلائل خود پیش کرے تو کہ اس حی قیوم کے کلام کو دوسرے کا سہارا نہ لینا پڑے۔اگر وہ کتاب اعلیٰ صداقتیں پیش کرے تو ان صداقتوں کے دلائل بھی آپ ہی دے اور اگر کسی بطلان کا بیان کرے تو وجوہ بطلان بھی اپنے دلائل نیرّہ سے بتادے۔پھر آپ نے قرآنی تعلیمات کو اس طرح تمثیلات سے دکھایا۔نیز مرزا صاحب نے بتایا کہ کامل کتاب اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہیں بتا کر کل کو نہ سہی مگر بعض متبعین کو تو مکالمات الٰہیہ کے شرف سے مشرف فرماوے۔ایسا خدا تو نہ بتاوے جیسا یہود کی ملامت کا باعث

ان کا بچھڑو معبود خدا ٹھہرایا گیا جس پر اللہ فرماتا ہے  (الاعراف:۱۴۹)۔ترجمہ:۔بچھڑو کو کیونکر معبود بناتے ہیں۔تحقیق وہ تو ان سے کلام نہیں کرتا اور ان کو نیک راہ نہیں بتاتا۔۸۔سید احمد خانی جماعت کو روباصلاح لانے کے لئے برکات الدعا اور آئینہ کمالات اسلام میں ایک چٹھی لکھی اور ان کے فلسفیانہ خدا اور فلسفیانہ الہام کے بدلہ اسلامی قادر مقتدر اپنے پیاروں سے کلام کرنے والے خدا کی طرف راہ نمائی فرمائی۔بہت متصوف گدی نشینوں اور رسمی علماء کو اقسام مواعظ و تعلیمات صحیحہ۔دعائوں کے طریق بتاکر سچی راہ دکھائی اور بقیۃ السیف کو اعجازی تحریر اور سیفیوں کو بیکار دکھا کر اندر ہی اندر نادم کردیا۔۹۔مسئلہ حیات و ممات مسیح اسرائیلی پر جو آپ کے دعاوی کی اصل بنیاد اور ابطال مذہب مسیحی کے لئے بے نظیر حربہ تھا۔وہ بسط کیا ہے کہ اس پر اب بحث کا موقع ہی نہیں رہا۔۱۰۔اپنے مقناطیسی جذب سے جو حقیقۃً بالکل الٰہی فضل تھا۔وہ طاقت دکھائی کہ مخالفوں نے بہ ہیئت اجماعیہ ناخنوں تک زور لگایا مگر آپ کی روزانہ روز افزوں ترقی کو کوئی روک نہ سکا۔۱۱۔زندگی میں سرّالخلافہ لکھ کر اور وفات میں قوم کی روحانی ترقی کا معجزہ دکھا کر ثابت کردیا کہ حضرت نبی کریم صلعم کی وفات پر خلافت کا کوئی جھگڑ انہیں ہوا۔دیکھتے نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک غلام اور اس کے جانشین کے روبرو آپ کے چار بیٹے، پوتا اور ایک لائق داماد اور ایک سید خسر موجود ہے اور وہ ہمہ تن اس آدمی کے ماتحت جو نہ مغل اور نہ ُترک اور نہ اتنا رشتہ دار جتنا قرشیت کے لحاظ سے صدیق اکبرؓ کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق حاصل تھا۔اس موجودہ اتفاق و وحدت سے ہمارے احباب فائدہ اٹھائیں۔۱۲۔آدم سے لے کر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک کسی نبی کو یہ کامیابی نصیب نہ ہوئی جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی۔عیسائیوں کے خدا صاحب عیسائیوں کے نزدیک جتنے اپنی زندگی میں کامیاب ہوئے اور ان کے مطاع مکرم جس طرح ہولی لینڈ میں جابراجی ان پر ظاہر ہے۔گو ہم مسلمان ان کی وجاہت و کامیابی کے قائل ہیں مصلحان ملک نے کبھی ایسی کامیابی کا منہ نہ دیکھا

مگر آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانشینوں نے ہی بتدریج تمام مراکز مذاہب یروشلم اور آتش کدہ آزر وغیرہ کو فتح کرلیا۔پھر اصلی آیت کریمہ کا آخری حصہ لیتے ہیں۔پس کیا آپ کی وفات پر (صلی اللہ علیہ وسلم) بلکہ فرض کرلیں کہ اگر آپ قتل بھی ہوجاتے تو کیا آپ کے تعلیم یافتہ لوگ شرک و کفر اور ان بداعمالیوں کو جن میں ملک گرفتار تھا پھر اختیار کرتے۔نہیں اور ہرگز نہیں۔ایسا ہی اس وقت دنیا نے دنیا کو دین پر مقدم کرلیا تھا اور حیات مسیح کے مسئلہ نے مسیحی مذہب کی کمر کو مضبوط کردیا تھا اور آپ کے نزول جسمانی کے توہمات نے مسیحیوں کے ساتھ مسلمانوں کو بولنے کے قابل نہ رکھا تھا۔رویا، کشوف، وحی کا مسئلہ ہنسی و تمسخر میں اڑایا جاتا تھا اور مسیح کا بت ایسا قائم کیا گیا کہ کروڑوں روپیہ سالانہ اس بت کی خاطر پانی کی طرح بہایا جاتا تھا اور شراب خواری، جوابازی اور قسم قسم کی سود خواری جس نے مسلمانوں کی زمینیں اور وجاہت کو کھالیا اور شریعت کے ناوافقوں نے مسئلہ ربا میں یہاں تک بے حیائی سے کام لیا کہ ربا کے معنے ہی گویا کسی کو نہیں آتے۔ربا جیسا خطرناک گناہ جس کی نسبت  (البقرۃ :۲۷۶) اور  (البقرۃ : ۲۸۰) کا فتویٰ موجود ہے ہر روز مسلمانوں پر ربا کے باعث ڈگریاں ہوں اور ان کے اموال و زمینیں تباہ ہوں اور ہمارے محقق الربا کہتے جاویں کہ رِبٰی کے معنے تو حضرت عمرؓ کو بھی معلوم نہ تھے۔ایک دکاندار‘ ایک ادنیٰ جج ‘بے پاری تو اس کے معنے جانتا ہو مگر عمر رضی اللہ عنہ اس کے معنے سے بے خبر ہوں۔دینی غفلت کا یہ حال ہوگیا تھا کہ ایک ریفارمر نوجوان نے مجھے فرمایا کہ کوشش کرو کہ لوگ صرف مردم شماری میں اپنے آپ کو مسلمان لکھوادیں اور بس۔کسی عمل واعتقاد کی ضرورت نہ رہے اور دعا کی تاثیرات‘ دعا کی حقیقت اور دعا جیسے عظیم الشان سبب حصول مرادات کو محض لغو قرار دیا جارہا تھا۔ایسے وقت ایک نور اترا اور اس نے علاوہ مکارم اخلاق اور معاشرت و تمدن و اطاعت اولوالامر اور تمام خوبی بھری تعلیموں کے ہم کو اعلیٰ اصل یہ سکھایا کہ ہم گندی زندگی سے توبہ کریں اور آئندہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں اور سینکڑوں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روحوں کو اس تعلیم کے ساتھ نجات دے دی اور اس تعلیم کی قریباً پینتیس برس آبپاشی کرکے آخر (البقرۃ :ا۱۸) کا سبق دے کر قریب تھا کہ رخصت ہوجاتا مگر صرف مولیٰ کا احسان ہوا کہ

حقیقۃ۱؎ الوحی، چشمہ معرفت اور پیغام صلح لکھ کر اور لاہور میں امراء کو بلا کر ان پر حجت قائم کرکے اس دنیا سے حسب بشارات چل دیا۔(۱) بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید (بدر ۱۹؍دسمبر ۱۹۰۸ء)۔(۲) ڈرو مت مومنو (۱۵؍مئی ۱۹۰۸ء)۔(۳) تیری خوش زندگی کا سامان ہوگیا ہے۔(۴) سو تم خدا کی قدرت ثانی کے انتظار میں اکٹھے ہوکر دعا کرتے رہو۔الوصیۃ اب وہ اس دنیا میں رہ کر کیا کرتے۔کیا تمام مخالفوں، مرتدوں، دشمنوں کا قلع و قمع کرکے اپنے جانشینوں کو مساعی جمیلہ اور کوشش و اجتہاد سے محروم کرکے جاتے اور جو ترقیات ابتلائوں محنتوں سے ہوتی ہیں اور جوجو نیک بدلے اور صلوات و رحمتیں و برکات صبر پر ملتی ہیں ان سے ہم لوگوں کو محروم کرجاتے۔عزیزان! یہ لوگ دنیا کے لئے نور، رحمت اور برکت ہوتے ہیں۔جب دنیا روحانی دکھوں میں مبتلا ہوکر تباہ ہونے کو ہوتی ہے۔جیسا   (الروم: ۴۲) سے ظاہر ہے کہ ایک وقت ہوتا ہے کہ حضرت حق سبحانہ‘ کا رحم، کرم، ستاری، غنائے ذاتی اور بے پروائی کام کرتی ہے اور بدکار کو اس کی بدکاری پر عفو و درگزر سے کام لیتا ہے۔اور پھر ایک اور وقت آتا ہے کہ چور پکڑا جاتا ہے ڈاکو کو سزا ملتی ہے اور ظالم اپنے ظلم کا پھل کھاتا ہے۔سزا کا زمانہ آنے سے کچھ طبائع میں نئے زمانہ کا شوق پیدا ہوجاتا اور اپنے موجودہ حالات سے گو نہ سیر ہی نہیں ہوجاتے بلکہ تنگ آجاتے ہیں۔ادھر حق کی تڑپ بعض نفوس میںپیدا ہوجاتی ہے دنیا کی بے ثباتی، کثرت اموات اور دنیا کے مشکلات کی حقیقت قحطوں اور جنگوں سے سامنے آجاتی ہے۔اس سنت اللہ پر غور کرو اور پھر غور کرو۔آپ کے زمانہ کو دیکھو، قحط کے علاوہ جنگ ٹرنسوال و برطانیہ اور روس و جاپان نے کیسے جوانوں کے اقارب و احباب میں دنیا کی بے ثباتی کے نقشہ کو پیش کیا اور قحط نے کنبہ والوں کو کن مشکلات کا نظارہ دکھایا۔پھر طاعون نے بقیۃ السیف اور بقیۃ القحط لوگوں کو کیا وعظ کیا۔بائبل کا مجموعہ صدہا تراجم کے ذریعہ خدا کے نام سے آگاہ کرکے لوگوں کو مجرم کر چکا اور پھر قرآن کریم اپنے تراجم کے ساتھ اور اس ملک میں برہمو پھر ان کے بعد آریہ نے بھی اوم نام پیش کرکے ہندوستان کو بہت وعظ کیا یہ تو عام کارروائی اور حجت ملزمہ تھی مگر پنجاب میں خصوصیت سے ایک اس انسان حضرت میرزا نے پیدا ہوکر ۱؎ ان کے علاوہ چشمۂ مسیحی اور قادیان کے آریہ اور ہم‘ عیسائیوں اور آریوں کے لئے قلم برداشتہ لکھیں۔منہ

تمام دنیا میں ایک انقلاب ڈال دیا اور اس طرح (الانعام:۴۳) کی تصدیق کردی۔غرض یہ لوگ قسم قسم کی بداعمالیوں اور روحانی بیماریوں میں مخلوق کو گرفتار دیکھ کر ان کے لئے کبھی تڑپتے اور گاہے خفا ہوکر بداعتقادوں شوخوں پر بد دعائیں کرتے ہیں کبھی مدلل کلام سے ایک حصہ ملک اور سعادتمند انسانوں کو آگاہ فرماتے اور کبھی اس جمالی رنگ سے جلالی رنگ میں جھڑکیاں دیتے ہیں یہاں تک کہ اس مزرعۃ الآخرت میں جنتی طوبیٰ کا بیج بو دیتے ہیں اور اس پاک درخت کو بو کر اپنی پاک توجہات، دعائوں، عقد ہمت اپنے اقوال و احوال او راعمال و افعال سے اس کی آبپاشی کرکے اس کی جڑھیں مضبوط پاکر ملاء اعلیٰ سے جاملتے ہیں۔  (الفتح:۳۰) اور سورہ (النصر:۲) پر تدبر کرو۔یہ آیۃ اور سورہ کریمہ دو بڑی گواہ میرے اس کلام پر ہیں۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم متمم مکارم اخلاق اور انسانی شخصی اصلاح، معاشرت و خانہ داری، اپنے و بیگانے سے تعلقات کیسے چاہیے عبادات و معاملات ‘سیاست و تمدن اوراطاعت اولی الامر وغیرہ کی اصطلاحات کے لئے دنیا میں رونق افروز ہوئے مگر اصل اصول آپ کی تعلیمات کا اشھد ان لا الٰہ الا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ تھا۔جب یہ مضمون مکہ و مدینہ اور ان کے نواحی میں قائم ہوگیا تو داعی اجل کو لبیک کہہ دی۔ایک لاکھ چالیس ہزار کے مجمع حجۃ الوداع میں اَ لَا ھَلْ بَلَغْتُ (صحیح بخاری ،کتاب العلم ،باب لیبلغ العلم الشاھد الغائب) پکار کر اکاسی روز بعد اس دنیا سے کوچ کردیا مگر جو بیج بویا تھا اس کا وہ درخت بنا جس نے پہلے تمام عرب پر اپنا سایہ کردیا اور یہ واقعہ دنیوی تاریخ میں سپرنیچر کا رنگ رکھتا ہے کیونکہ تاریخ کے صفحہ پر ایسا عملی رنگ کسی مصلح کے زمانہ کا نظر نہیں آتا۔خیر بہرحال اب دشمن جلسے کریں اور خوشیاں منائیں۔پہلی زبردست قدرت الٰہیہ اور نصرت الٰہیہ کو تو دیکھ چکے ہیں اور دوسری قدرت کا تماشا دیکھیں۔اب یہ درخت محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جیسے محفوظ رہا ہے ویسا ہی اب پھولے گا اور پھلے گا اگر ہم میں ان کو کارکن لوگ تھوڑے نظر آتے ہیں تو امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے مذاہب کے رو سے صحابہ کرامؓ میں فقہا کتنے تھے ان کی تعداد دکھائیں اور خالد بن ولید جیسے سپاہی کتنے تھے ان کی تعداد پیش کریں اور

قدرت کا نمونہ دیکھیں۔برادران وفات مسیح کا مسئلہ بھی منجملہ عجائبات الٰہیہ و اسرار خداوندی کے ہے کیونکہ ہمارے امام‘ علٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ ہمیشہ اپنے ایام زندگی میں مسئلہ وفات مسیح علیہ السلام پر اپنی تعلیمات میں زور دیتے ہی رہے اور اپنی پر زور تقریر و تحریر و عقد ہمت سے اس مسئلہ کو اجلٰی بدیہیات سے کرکے دکھایا اور ہزارہا قلموں اور تقریروں کے سامنے یہ جری اللہ آخرفتح مند ہوا۔جَزَاہُ اللّٰہُ اَحْسَنَ الْجَزَائِ۔آمین۔اور آپ کی وفات کے بعد معاً آپ کے احباب پر اسی مسئلہ وفات مسیح کے بارہ میں ہی دشمن نے حملہ کردیا۔الٰہی تیری پاک ذات بڑے بڑے عجائبات کا سرچشمہ ہے۔ایک عقلمند، عاقبت اندیش اور خدا ترس دنیا کی بے ثبات ایام زندگی کو دیکھنے والا کیسے کیسے سبق سیکھ سکتا ہے اگر توفیق بھی اس کی دستگیر ہو۔ہمارے مخالف جلد بازو! کچھ تو صبر سے بھی تم کام لیتے۔تم نے پہلی قدرت کا نمونہ دیکھا تھا۔دوسری کے لئے صبر کرتے۔مگر اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے ہی صبر کے اجر انشاء اللہ تعالیٰ رکھے ہیں۔وَالْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔کیا تمہیں خبر نہیں کہ ہمارے امام نے انتقال کیا اور ظاہر ہے کہ رئیس جماعت اور ان کا امام جب انتقال کرتا ہے تو اس کی جماعت کو نفس اس واقعہ سے کیا ابتلا آتا ہے اور دشمن بھی مانتا ہے کہ یہ واقعہ بے ریب ہمارے لئے رنج دہ واقعہ ضرور ہے۔مگر ہم نے اس پر صبر سے کام لیا۔۔اَللّٰھُمَّ اَجِرْنَا فِیْ مُصِیْبَتِنَا وَاَخْلِفْ لَنَا خَیْرًا مِّنْھَا وَعِضْنَا خَیْرًا مِّنْھَا۔مگر تم نے ہماری تعزیت پر سوانگ بھرے۔تمہارے پروفیسر اور صوفی نے سوانگ بھرنے والوں کو اعزازی خطاب خادم دین کا دیا۔تمام دنیا میں برے یا بھلے مرے ہیں۔اہل اسلام کی تعلیمات میں کیا تم نے یہ تعلیم کہیں پڑھی ہے کہ یہ طریق تعزیت کب سے معمول اہل اسلام ہوا؟ اور کس نے اس کی ابتدا سے من سن سَنَۃ سَیِّئَۃً کا تمغہ لیا؟ عزیزان۔اللہ تعالیٰ کے تمام کام بے ریب حق و حکمت سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور اس کے ہر ایک کام میں اس کی ربوبیت و رحمانیت و رحیمیت اور مالکیت جوش زن رہتی ہے۔

ہر بلا کیں قوم راحق دادہ است زیر آں گنج کرم بنہادہ است ہاں تعلیم و عملدرآمد اور متبعین پر جو اثر اس تعلیم و عمل و درآمد کا ہوتا ہے وہی عاقبت اندیش انسان کے لئے آخری کامیابی کا معیار ہوا کرتا ہے۔بہرحال پہلے مسیح علیہ السلام کی وفات کے مسئلہ کی طرح یہ مسئلہ وفات الہامات صحیحہ اور رسالہ الوصیۃ سے تکمیل کو پہنچ چکا تھا۔بدر ۲۹؍دسمبر ۱۹۰۷ء۔’’بخرام کہ وقتِ تو نزدیک رسید۔‘‘ ستائیس کو ایک واقعہ (ہمارے متعلق) اَللّٰہُ خَیْرٌ وَّاَبْقٰی۔‘‘ خوشیاں منائیں گے۔‘‘ بدر ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ء۔(۲؍مئی ۱۹۰۸ء کا الہام ہے)۔’’الرحیل ثم الرحیل والموت قریب۔‘‘ ۱۵؍مئی ۱۹۰۸ء۔’’ڈرو مت۔مومنو!‘‘ ۱۰؍نومبر ۱۹۰۷ء۔’’موت قریب ہے، ان اللّٰہ یحمل کل حمل۔‘‘ قادیان کے آریہ اور ہم وہ دن گئے کہ راتیں کٹتی تھیں کرکے باتیں جلد آپیارے ساقی اب کچھ نہیں ہے باقی اب موت کی ہیں گھاتیں غم کی کتھا یہی ہے دے شربت تلاقی حرص و ہوا یہی ہے (درثمین صفحہ ۸۱) حقیقۃ الوحی صفحہ اخیر چہرہ دکھلا کر مجھے کر دیجیئے غم سے رہا کب تلک لمبے چلے جائیںگے ترسا نے کے دن بدر نمبر ۱۸ جلد ۲۔’’ دشمن کا بھی ایک وار نکلا۔‘‘۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔’’ہماری عادت ہے کہ کبھی ہم دشمن دین کو بھی خوش کردیا کرتے ہیں‘‘۔۲۶؍اپریل ۱۹۰۸ء۔’’ماتم کدہ۔منسوخ شدہ زندگی‘‘۔۲۶؍اپریل ۱۹۰۸ء مباش ایمن از بازیٔ روزگار‘‘۔اور امام نے الوصیۃ کو لکھ کر اپنے ایسے بہت سے الہامات کی عملاً تصدیق فرما دی۔اب الوصیۃ کودیکھ کر کب قابل وقعت ہے وہ جو اپنے منہ سے کہہ چکا ہے کہ وہ بیس برس متواتر اس کا متبع رہا جس کو وہ خود خاک بدہنش کہتا ہے۔جو کہتا ہے اور جس کی اتباع میں وہ بیس ہزار روپیہ برباد کرچکا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی