ریویو آف ریجنز جون جولائی ۱۹۰۸ء

خطابات نور, حصہ 2

(گو اس کا یہ خرچ میرے جیسے انسان کے لئے تامل کا مقام ہے کیونکہ میں بھی تجربہ کار ہوں) اور جس نے باربار کہا ہے کہ یاتینی صادق و کاذب۔اور جس نے دیکھ لیا کہ صدق کی عمارت قائم ہے۔اس لئے وہ راستباز ہلاک نہیں ہوا اور جس کے نزدیک کسی راستباز کا ماننا ضروری ہی نہیں۔کیونکہ نجات کی راہیں بے انت ہیں اور جس کے شہر میں ایک نے حضرت خاتم النبیین رسول ربّ العالمین صلی اللّٰہ علیہ واٰلہ الٰی یوم الدینکو مسیح الدجال کہہ کر ایک کتاب لکھی جس کا نام مسیح الدجال تھا اور اب خود اپنا نام الذکر الحکیم معروف کانا دجال کہہ کر اپنے آپ کو پہلے کا جانشین بنایا۔اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِ الْاَعْدَآئِ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِ الْاَعْدَآئِ۔اَللّٰھُمَّ اکْفِنَا شَرَّھُمْ بِمَاشِئْت۔ہمیں اپنے اعداء پر تعجب بھی آتا ہے کیونکہ عبدالحکیم بھی اپنی نسبت اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ اور اِنَّا اَرْسَلْنَاکَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا اور مسیح و محمد و ابراہیم، موسیٰ و عیسیٰ بننے کا مدعی ہے۔پھر پیسہ اخبار اور مولوی صاحبان کا اس کی نسبت کوئی جوش نہیں اس کا کیا بھید ہے؟ بہرحال حضرت مرزا کی وفات پر جن مشکلات کا ہمیں خیال ہوسکتا تھا کہ ہمارے سامنے ہوں گے ان کے علاوہ لاہور کے عوام کا وہ شوروغل تھا جس کا مجھے وہم و گمان بھی نہ تھا۔قریب تھا کہ وہ لوگ ہمیں گاڑی تک بھی نہ پہنچنے دیتے کہ معاً اللہ تعالیٰ نے ابر رحمت کی طرح پولیس ہمارے لئے بھیج دی اور گورنمنٹ کا دل سے شکریہ کرتے ہوئے ہم پلیٹ فارم پر آرام سے سوار ہوگئے۔اگر مرزا صاحب اپنے امن اور سامان اشاعت اور ہر طرح کے سکھوں کے باعث اس گورنمنٹ کے شکر گزار تھے اور قوم کو اطاعت کی تاکید کرتے گئے تو اس کی وفات نے ازسرِنو اس کی قوم کو امن پسند گورنمنٹ کا شکرگزار بنادیا۔میں خوشامد سے نہیں کہتا کسی غرض سے نہیں میرا مطاع اس دنیا سے کوچ کرگیا اور میں بوڑھا ہوگیا ہوں اور میرا زمانہ بھی کچھ بہت بڑا نہیں۔میرے دل میں یہ سطور لکھنے کا جوش تھا جو قلم سے نکلا۔ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث (صحیح مسلم کتاب البر والصلۃ باب تحریم الظن) ہماری قوم اس آرام کی قدردان ہو۔آمین یارب العالمین۔اب میں ان حملوں کا ذکر کرتا ہوں جو ہم پر ہوچکے ہیں اور تمام حملوں میں زبردست حملہ جس کو دشمن یقین کرتا ہے کہ اس سے ہم کو پاش پاش کردے گا اور اس حملہ سے ثابت کرتا ہے کہ اس نے

مرزا کو ہلاک کردیا اور اس کا نام و نشان نہیں چھوڑا۔وہ یہ حملہ ہے کہ میرزا صاحب قبل از وقت انتقال کرگئے اور ان کے الہامات کی رو سے جو ان کی عمر چاہئے تھی اس میں سے چار پانچ برس تو ضرور ہی کم ہوگئے کیونکہ عمر کی نسبت اصل الہام یہ تھا کہ ’’تیری عمر اسی برس کی ہوگی یا پانچ کم یا پانچ زیادہ‘‘۔اس الہام میں علیم و خبیر کی طرف سے یا، یا کا لفظ بعض ایسی طبائع کو جو سماویہ کتب کے محاورات سے نابلد ہیں تعجب میں ڈالتا ہے مگر اس کا سرّ ہم انشاء اللہ تعالیٰ بیان کردیں گے۔سو یاد رہے کہ یہی اعتراض مخالفوں کے اعتراضات کا سرچشمہ ہے باقی تمام اعتراضات اس اعتراض کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔اس اعتراض کے لئے کوئی برہمو اور شریف و متین مسیحی اور فلسفی تیار نہیں ہوا اور نہ ایسے گروہ سے خیال ہوسکتا ہے کہ توجہ کرے۔اس اعتراض کے جوشیلے معترض اڈیٹر اہل حدیث اور امرتسر کے نرم دل، مرنج و مرنجان مرحوم و مغفور انسان عبداللہ الغزنوی رحمۃ اللہ کی طرف تلمّذ کا مدعی عبدالحق ہے۔ہاں ایک امرتسری وکیل بھی ہیں جو ایک طرف تو ہمیں متانت و بردباری کی تعلیم دیتے ہیں اور دوسری طرف علماء کرام اور اپنے خطبائے عظام کو ہماری مخالفت میں تیز قلمیں اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے ہمیں اور ہمارے امام کو جتنا برا کہنا اس کی ابتدائی کارروائی میں اور جس قدر زور لگانا اس کو مناسب تھا اس سے بہت زیادہ زور لگایا۔اللہ تعالیٰ ہی اس کو اس کا بدلہ دے۔اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِ الْاَعْدَآئِ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِ الْاَعْدَآئِ۔اَللّٰھُمَّ اکْفِنَا شَرَّھُمْ بِمَاشِئْت۔مرزا صاحب مغفور کی کیا عمر تھی جب آپ کا انتقال ہوا۔اس کے لئے میں کوشش میں ہوں کہ پتا لگے مرزا سلطان احمد نے تو ّلد کا سنہ ۳۶،۳۷ بتایا ہے پس اس شمسی حساب سے آپ کی عمر قمری حساب میں چوہتر پچھتر ہوتی ہے اور کوئی اعتراض باقی نہیں رہتا اور حضرت نے نصرۃ الحق میں قریباً یہی لکھا ہے مگر قبل از اطلاع تام خواہ مخواہ اگر مان لیں کہ آپ نے کچھ عمر کم پائی ہے۔تو ایڈیٹر اہل حدیث اور عبدالحق کا علاج ایک حدیث شریف کے نسخہ سے شروع کرتا ہوں۔والشافی ھو اللہ تعالیٰ، ہوالشافی، ترمذی شریف کی تفسیر سورۃ الاعراف اور خلاصۃً مشکوٰۃ باب القدر میں ہے حدثنا عبد بن حمید نا ابو نعیم نا ھشام بن سعد عن زید بن اسلم عن ابی صالح عن ابی ھریرۃ

قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لما خلق اللّٰہ آدم مسح ظھرہ فسقط من ظھرہ کل نسمۃ ھو خالقھا من ذریتہ الٰی یوم القیامۃ وجعل بین عینی کل انسان منھم و بیصا من نور ثم عرضھم علٰی آدم فقال ای ربّ من ھٰولاء قال ھٰولاء ذریتک فرایٰ رجلًا منھم فاعجبہ و بیص مابین عینیہ یقال ای رب من ھٰذا قال ھٰذا رجل من اٰخر الامم من ذریتک یقال لہ داؤد قال ربّ کم جعلت عمرہ قال ستین سنۃ قال ای ربّ زدہ من عمری اربعین سنۃ۔فلما انقصی عمر آدم جاء ہ ملک الموت فقال اولم یبق من عمری اربعون سنۃ قال اولم تعطھا الابنک داؤد قال فجحد آدم فجحدت ذریتہ ونسی آدم فنسیت ذریتہ وخطی آدم فخطئت ذریتہ۔ھٰذاحدیث حسن صحیح و قدروی من غیر وجہ عن ابی ھریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔تفسیر درمنشور میں ابن ابی حاتم و ابن مندہ و ابوالشیخ و ابن عساکر سے اس مضمون کی روایات کثیرہ اس کی تائید میں موجود ہیں اور ان میں یہ لطیفہ قابل قدر ہے کہ جملہ نسی آدم ونسیت ذریتہ و جحد آدم فجحدت ذریّتہٗ کو ابوہریرہ کا قول بتایا ہے اور واذا اخذ ربک من بنی آدم کے نیچے بیان کیا ہے۔اس حدیث سے ثابت ہوا کہ ایک عظیم الشان انسان کی عمر سے چالیس برس کم ہوگئے اور ہمارے مرزا جی کو میں آج نہیں کہتا براہین احمدیہ کے لکھتے وقت یا آدم اسکن انت و زوجک الجنۃ کا الہام ہوچکا تھا اور اسے آدم کہا گیا۔پھر اگر یہاں مانا جاوے کہ چار پانچ برس کی کمی ہوئی اگرچہ واقع میں کمی نہیں ہوئی تو آپ لوگوں نے کیوں حسن ظن سے کام نہ لیا۔احادیث صحیحہ سے ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث ثابت ہے۔اس میرے بیان کی تصدیق اول ان صدہا بلکہ ہزارہا الہامات سے ہوتی ہے جن کی صداقت مرزا صاحب ۱۳۲۶ مغفور کی زندگی میں ہم دیکھ چکے۔پھر آپ کی کامیابیوں کو آخر آپ کے

بعد الوفات کامیابی اور وحدت سے ہم دیکھ چکے ہیں۔فجزاہ اللّٰہ عنا احسن الجزاء۔عبدالحکیم اگر اس حدیث کا انکار کرے تو تعجب نہیں کیونکہ اس کے نزدیک نجات کی بے انت راہیں اتنی وسیع ہیں کہ انبیا پر ایمان بلکہ ایمان باللہ بھی ضروری نہیں۔مگر وہ اب تک قرآن کریم سے تمسک پکڑتا ہے۔اس لئے اس کو ہم یہ آیت کریمہ سناتے ہیں     (البقرۃ :۱۰۷)۔یہاں آیت کا لفظ ایک وسیع لفظ ہے انسانوں پر بھی بولا جاتا ہے۔دیکھو اللہ تعالیٰ ایک ویران بستی پر گزرنے والے کو مخاطب کرکے فرماتا ہے  (البقرۃ :۲۶۰)۔یہاں اس گزرنے والے کو آیت فرمایا ہے جو لوگ دنیا میں مامور ہوکر آتے ہیں وہ بھی آیت اللہ ہوتے ہیں اور ان کا اس دنیا سے کوچ کر جانا ان کے عنصری وجود کی نسخ ہوتی ہے۔بلکہ ایک زمانہ ایسا بھی آتا ہے کہ بعض آیات بھول بھی جاویں۔لاکن رحمت الٰہیہ   ہم کو عمدہ تسلی بخش ہے۔جس پر ہم ایمان لاکر یقین کرتے ہیں کہ آپ کی اولاد سے آپ سے خیر کان اللّٰہ نزل من السمآء یا کم سے کم آپ کی مثل آنے والا ہے اور نسخ کے ایسے وسیع معنے لینے میں السید عبدالقادر الجیلانی جیسے بزرگ ہمارے ساتھ ہیں۔مسیح کی وفات کا مسئلہ آپ کی زندگی میں مہتم بالشان مسئلہ تھا اور یہی مسئلہ ہم لوگوں کے لئے ہماری زندگی میں بھی وفات المسیح کا مسئلہ مہتم بالشان ہوگیا۔یاد رکھو کبھی دعائوں، صدقہ و خیرات و علاج و معالجہ سے قضائو قدر ٹلتی ہے اور گا ہے صبروشکر اور وَلَنَبْلُوَنَّ کی حکومت سے ہماری تدابیر ٹل جاتی ہیں اور اس عجیب قدرت سے اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہم کو الایمان بین الخوف والرجاء کا مسئلہ سکھایا گیا ہے اور یہ خوف و رجاء ہمارے لئے دو پر عطا کئے گئے جیسا کہ سیدعبدالقادر الجیلی نے فتوح الغیب میں اس کا بسط فرمایا ہے۔ایک صوفی اور اس کا معظم و مکرم قادری بھی خوشیاں کرتے ہیں اور وہ یقین کرتے ہیں کہ عمر والے الہام میں وہ جیت گئے ان کو میں حضرت السید عبدالقادر الجیلی کا ایک قول سناتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہاں تک وہ قادری اور صوفی مشرب ہیں اگر یہ دوائی ان کے لئے مفید نہ ہوئی تو سلاسل اربعہ کے اقوال بطور حجت ان کے پیش کروں گا۔انشاء اللہ تعالیٰ وماتوفیقی الا باللہ اور اس آپ کے

بیان سے میری تحریر بالاکو صفائی سے تائید ملتی ہے۔جس کا میں نے نسخ کے معنے میں ذکر کیا ہے۔حضرت السید الجیلی مقالہ ۵۶ میں عبودیت کا ذکر فرماتے ہوئے اور اس کے انعامات کی تفصیل کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔فیختار العبدحٍ اللّٰہ عزوجل ویرید بارادتہ عزوجل ویدبربتد بیرہ ویشاء بمشیتہ ویرضٰی برضاہ ویمتثل امرہ دون غیرہ ولا یری لغیرہ عزوجل وجودًا ولا فعلا فحٍ یجوز ان یعدہ اللّٰہ بوعد ثم لایظھر للعبد وفائً ا بذٰلک ولا یبلغہ ماقد توھمہ من ذٰلک لان الغیریۃ قد زالت بزوال الھوٰی والارادۃ وطلب الحظوظ وصار فی نفسہ فعل اللّٰہ عزوجل وارادتہ ومرادًا لہ عزوجل فلا یضاف الیہ وعد ولاخلف لان ھٰذہ صفۃ من لہ ھوی وارادۃ فیصیر الوعد حٍ فی حقہ مع اللہ کرجلٍ عزم علی فعل شیٔ فی نفسہ ونواہ ثم صرفہ الٰی غیرہ کالناسخ والمنسوخ فیما اوحی اللّٰہ عزوجل الٰی نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔   (البقرۃ :۱۰۷) ترجمہ: کامل عبودیت کے بعد بندہ اللہ تعالیٰ کو پسند کرلیتا ہے اور اللہ ہی کے ارادہ و تدبیر و مشیت و رضا کے ساتھ اپنے ارادہ و تدبیر و مشیت و رضا کو وابستہ کرلیتا ہے اور اسی کا حکم مانتا ہے نہ غیر کا اور اللہ کے سوا کسی کا حقیقی وجود و فعل نہیں مانتا۔پس ایسے وقت میں ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے بندہ سے کوئی وعدہ کرے اور ظاہر نہ کرے بندہ کے لئے اس وعدہ کی وفا کو اور پہنچاتا ہی نہیں اس بات پر جس کا اس بندہ کو خیال تھا کیونکہ اس بندے اور اس کے معبود میں غیریت اس لئے دور ہوگئی کہ بندے کی خواہش دور ہوگئی اور اس کا ارادہ اور طلب حظوظ بھی تو اس لئے اس بندے کے افعال افعال الٰہیہ ہوجاتے ہیں تو وہ وعدہ اور اس کے خلاف کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے وابستہ ہوگیا۔کیونکہ وعدہ اور اس کا خلاف تو غیرت سے وابستہ تھا پس اس وقت عبودیت میں جو وعدے اس بندے سے ہوئے ایسے ہوجاتے ہیں کہ گویا کسی بندہ نے آپ ہی ارادہ کیا اور پھر اس ارادہ اور اس نیت کو کسی دوسرے کام میں لگا دیا اور یہ معاملہ ناسخ و منسوخ کی طرح ہوجاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی کتاب… میں جو ہمارے نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وحی فرمائی۔اس میں فرمایا ہے کہ اگر ہم

منسوخ کردیں کسی بات کو یا بھلادیں تو لاتے ہیں بہتر اس سے یا اس کی مثل کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز پر قادر ہے۔اس تعلیم پر قادری ہونے کے مدعی اور السید عبدالقادر جیلانی کے معتقد توجہ فرماویں۔اگر حضرت مرزا صاحب کا کوئی ارادہ اور خواہش تمھارے لئے ٹھوکر کا باعث ہو تو اسی مقالہ میں غور کریں حضرت جیلانی فرماتے ہیں لما کان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم منزوع الھویٰ والارادۃ سوی المواضع التی ذکرھا اللّٰہ عزوجل فی القرآن۔یہاں سوی المواضع کے مقام میں مرتبہ خاتم النبیین و رسول ربّ العالمین صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور مرتبہ غلام احمد کا مدنظررکھ لیں تو انشاء اللہ تعالیٰ… ان کا بھلا ہوگا۔اب میں اس اپنی پہلی تحریر میں مسئلہ وفات مسیح کو ان اشعار پر جو ایک صوفی اور ان کے متبعین کے لئے انشاء اللہ مفید ہوں گے لکھتا ہوں۔یہ نظم حضرت کی ہے اور ایک احمدی خلیفہ رشید الدین نے ۲۵؍مئی کو لکھی اور ۲۶ کو بمقام قادیان دس بجے خوش قلم لکھوائی۔حالانکہ واقع وفات سوا دس بجے کو ہوا۔آنانکہ گشت کوچۂ جاناںمقام شان ہرگز نمیرد آنکہ دلش زندہ شد بعشق اے مردہ دل مکوش پے ہجو اہلِ دل مثبت ست برجریدۂ عالم دوامِ شان میرد کسیکہ نیست مرامش مرامِ شان جہل و قصور تست نفہمی کلامِ شان ایک لڑکی کے متعلق کہ اس سے آپ کی شادی ہوگی اور ایک عورت سے زلازل کے پہلے ایک لڑکا ہوگا اور پانچویں اولاد کی بشارت پر جو اعتراض ہیں۔ان کا للّٰہ و باللّٰہ قرآنی جواب یہ ہے کہ کتب سماویہ کا طرز ہے کہ مخاطب سے گاہے خود مخاطب ہی مراد ہوتا ہے اور گاہے وہ اور اس کا جانشین اور اس کی اولاد بلکہ اس کا مثیل مراد ہوتا ہے مثلاً اللہ تعالیٰ زمانہ نبوی میں فرماتا ہے  ( البقرۃ :۴۴) اس حکم الٰہی میں خود مخاطب اور ان کے مابعد کے لوگ شامل ہیں جو ان مخاطبین کی مثل ہیں اور (المائدۃ :۲۱) میں مخاطب تو مراد ہی نہیں مگر اور ان کے پس ماندوں میں بھی بعض ہی مراد ہیں کیونکہ بنی اسرائیل اس خطاب کے وقت بادشاہ نہ تھے بلکہ اس خطاب کے بعد چالیس برس جنگل میں بھٹکتے پھرے ہلاک ہوئے اور اس نسل میں سوائے دو کے کسی کا پتا نہیں لگتا اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے بنی اسرائیل کو ارشاد ہوتا ہے حالانکہ وہ مرتکب نہیں۔

(البقرۃ :۵۰)۔یاد کرو جب ہم نے بچایا تم کو فرعونیوں سے تم کو برا دکھ دیتے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے۔اور فرماتا ہے۔(البقرۃ :۵۱)۔اور جب فرق ڈال دیا ہم نے تمھارے لئے دریا میں اور پھر بچالیا تم کو۔پھر فرماتا ہے۔(البقرۃ :۵۲)۔پھر بنا لیا تم نے بچھڑے کو معبود پیچھے اس کے اور تم ظالم ہو۔  (البقرۃ :۵۹) اور جب کہا ہم نے، داخل ہو تم اس بستی میں پس کھائو تم اس سے۔(البقرۃ :۶۲) اور جب کہا تم نے اے موسیٰ ہم صبر نہ کریں گے ایک طعام پر پس دعا مانگ ہمارے لئے۔اور کثرت سے یہ طرز قرآن مجید میں ہے کہ مخاطب کوئی ہوتا ہے اور مراد گاہے وہی اور گا ہے اس کا مثل ہوتا ہے۔اسی طرح ضمیر غائب میں کبھی خود مرجع مراد ہوتا ہے اور گا ہے اس کا مثل۔نحو میں اَخَذْتُ الدِّرْھَمَ وَنِصْفَہٗ کی مثال دیتے ہیں کیونکہ اس سے منشاء عرب میں ڈیڑھ درہم ہوتا ہے نہ ایک درہم اور قرآن کریم کی بہت جگہ میں سے ایک جگہ لکھتا ہوں (فاطر :۱۲) اور نہیں عمر دیا جاتا بڑا بوڑھا اور نہ کچھ کم کیا جاتا ہے بوڑھے کی مثل اور کم عمر کی عمر سے۔اس آیت میں عُمُرِہٖ کی ضمیر مُعَمَّر کی طرف تو جا نہیں سکتی اس لئے مُعَمَّر کی مثل اور انسان مراد ہے۔ضمیر متکلم میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے چند مثالیں سن لو۔ (اٰل عمران :۱۵۵)ترجمہ: اگر اس حکومت میں ہمارا تعلق و دخل ہوتا تو ہم یہاں نہ مارے جاتے۔اب یہاں ایک مسلمان غور کرے کہ قُتِلْنَا کہنے والے کیا مقتول اور جنگ احد کے شہید مراد ہیں یا ان کے زندہ بھائی بند مراد ہیں۔

ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(القدر :۲)۔ہم نے اس قرآن کو لیلۃ القدر میں اتارا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے آپ کو تعظیماً یا جس طرح ہو قرآن کریم کا منزّل بیان فرماتا ہے۔پھر اپنے خادم کو فرماتا ہے۔(الشعرآء : ۱۹۴)۔اس قرآن کو روح الامین نے نازل کیا ہے۔بلکہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا جبرائیل کی نسبت فرماتا ہے۔(الحاقۃ :۴۱) یہ قرآن رسول کریم کا قول ہے۔اسماء ظاہر میں بھی جب وہ فاعل واقع ہوں ایسا ہی قاعدہ قرآن کریم میں پایا جاتاہے اللہ تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے۔۱۔(الزمر :۴۳)۔اللہ تعالیٰ روح کو قبض کرتا ہے موت کے وقت اور پھر فرماتا ہے۔۲۔(السجدۃ :۱۲) ملک الموت جو تم پر وکیل ہے وہ تمہاری روح کو قبض کرتا ہے اور پھر فرماتا ہے۔۳۔(النساء :۹۸)۔ان ظالموں کی روح کو ملائکہ قبض کرتے ہیں۔ان آیات کریمہ میں ایک جگہ اللہ تعالیٰ ہی کو متوفی فرمایا ہے اور پھر ملک الموت کو اور پھر اور اور ملائکہ کو۔اب تمام اہل اسلام کو جو قرآن کریم پر ایمان لائے اور لاتے ہیں۔ان آیات کا یاد دلانا مفید سمجھ کر لکھتا ہوں کہ جب مخاطبۃ میں مخاطب کی اولاد، مخاطب کے جانشین اور اس کے مماثل داخل ہوسکتے ہیں تو احمد بیگ کی لڑکی یا اس لڑکی کی لڑکی‘ کیا داخل نہیں ہوسکتی اور کیا آپ کے علم فرائض میں بنات البنات کو حکم بنات نہیں مل سکتا؟ اور کیا مرزا کی اولاد مرزا کی عصبہ نہیں میں نے بارہا عزیز میاں محمود کو کہا کہ اگر حضرت کی وفات ہوجاوے اور یہ لڑکی نکاح میں نہ آوے تو میری عقیدت میں تزلزل نہیں آسکتا پھر یہی وجہ بیان کی والحمدللّٰہ ربّ العالمین۔اسی طرح مبارک احمد کے بدلہ میں اگر اللہ تعالیٰ اس کا نعم البدل عطا کرے جس کا ہم کو یقین ہے کیونکہ اللہ و رسول کا ہم سے وعدہ ہے کہ اگر ہر ایک ہم سے اِنّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِی

وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا دل سے پڑھے تو اسے نعم البدل عطا ہوتا ہے۔پس ہم نے ایمان سے اس کو پڑھا اور جس دن پانچواں مبارک احمد کا بدلہ دنیا میں آیا اور علم فرائض کے موافق و لابن الابن حکم الابن موجود ہے تو آپ لوگ کیا کریں گے۔پس یہ تمام پیشگوئیاں اگر بظاہر منسوخ ہوں تو ہمیں حرج نہیں اور اگر اپنے شرعی رنگ میں اللہ تعالیٰ سے پوری ہوئیں اور ہوں گی تو تم کیسے خطرہ میں ہو اس لئے ہم بہرحال جیت اور نفع میں رہے۔مرزا صاحب کی اولاد میں چھ موجود ہیں وَالحمدللّٰہ ربّ العالمین۔پس ان میں سے ایک بھی اولوالعزم ہو یا ان کی اولاد سے وہ عمانوئیل عظیم الشان ولد ظہور پذیر ہوا تو اس وقت آپ خود اور آپ کی اولاد دنیا کو کیا منہ دکھائے گی۔اگر تم مرگئے تو تم کو کیا کہیں گے۔مولوی ثناء اللہ نے رنگارنگ کی احتیاطوں سے تو کام لیا ہے اور اخبار وکیل نے بھی کارسپاڈنٹ میں ہماری نسبت تائیدی فقروں کے لکھنے سے دریغ نہیں کیا اور گوجرانوالہ کے شریف الطبع خالصہ نام نے جو شرافت کا نمونہ دکھایا اور اسی طرح ریاض لکھنؤ کے ایڈیٹر نے جو شرافت بھرے کالم سے کام لیا ہے۔اس کے ہم سب احمدی شکرگزار ہیں اور ایڈیٹر مسلم کرانیکل کلکتہ کی تار کا خصوصیت سے شکریہ کرتے ہوئے۔جزاہ اللہ احسن الجزاء کہتا ہوں۔بعض جگہ دیسی عیسائیوں نے خوشیوں کے نعرے مارے اور جلسے بھی کہتے ہیں کیے مگر وہ غالباً معذور ہیں کہ اگر ایسا نہ کریں تو اپنی خوش اعتقادی کا اور کیا ثبوت دیں۔ان کی کتاب مقدس نیوٹسٹمنٹ حلت و حرمت سے ساکت ہے۔احکام شرائع کی پابندی سے پولیس نے روک دیا تو اپنے اخلاص و نیکی کا اب اور ثبوت کیا دیں‘ ورنہ وہ پہلی انجیل میں ہی دیکھ سکتے تھے کہ یسوع کا مرنا کیسا ہوا۔بارہ وارثان تخت سے ایک نے پکڑوایا اور پتھر نے اپنے مقتدا پر لعنت کا پتھر پھینکا اور تتر بتر ہوگئے مگر آخر ان کے نزدیک وہ کامیاب ہوا تو یہاں جو نمونہ ان لوگوں نے دیکھا کیا اس سے ایک عاقبت اندیش عقلمند کچھ اندازہ نہیں لگا سکتا۔کم عمری کا اعتراض ہمارے زیر نظر ہے۔مگر اس ملک پنجاب میں خاص گائوں میں جو افراتفری سکھوں کے عہد میں آئی ہے اس سے اور جو خاندانوں اور شرفاء میں تکالیف پڑی اور ان کا ذکر حضرت مہدیؑ نے اپنی تصانیف میں بھی مفصّل فرمایا ہے ایسے وقتوں میں گائوں کے لوگوں میں

تاریخ تو ّلد کا پتا لگنا ایک مشکل کام ضرور ہے اور الٰہی مصلحت بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں ہے۔تا دشمن ذرا ٹھٹھا کرلے اسی لئے ہمیشہ حضرت مرزا صاحب نے تخمیناً سے اس معاملہ میں کام لیا ہے۔اظہاروں میں بھی آخر تخمیناً ہی سے کام لینا پڑا اس واسطے کسی قدر اختلاف ہوا۔نصرۃ الحق کے صفحہ ۹۷ میں ارقام فرماتے ہیں اور جو ظاہر الفاظ وحی کے وعدہ کے متعلق ہیں وہ تو چوہتّر اور چھیاسی کے اندراندر عمر کی تعیین کرتے ہیں اور صفحہ ۱۹۳ میں ارقام فرمایا ہے عمر کا اصل اندازہ تو خدا کو معلوم ہے مگر جہاں تک مجھے معلوم ہے اب اس وقت تک جو ۱۳۲۳ھ میری عمر سترّ کے قریب ہے۔واللّٰہ اعلم۔اس کو ایک عقلمند غور سے دیکھے۔اب میں جماعت احمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تحمل و برُدباری و عاقبت اندیشی اور تقویٰ و طہارت سے کام لیں اور دعائوں میں لگے رہیں ابتدائً دشمن سے مقابلہ نہ کریں کیونکہ اسلام دفاعی مقابلہ کی اجازت دیتا ہے۔پس جب دشمن مخالفانہ بات کرے تو اس وقت جناب الٰہی میں تضرع سے دعا کرکے جواب دیں اور یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ بہت ہی جلد تمہارے لئے تائیدی راہیں کھولنے والا ہے۔والسلام نور دین (ریویو آف ریلیجنز بابت ماہ جون و جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۲۵۷ تا ۲۸۰) ٭ …٭ … ٭

آج 10 میں سے 10 باقی