مجلس مشاورت ۱۹۲۲ ء پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
( منعقدہ ۱۵، ۱۶۔ اپریل ۱۹۲۲ء)
پہلا دن
افتتاحی تقریر مجلس مشاورت منعقدہ ۱۲،۱۵۔ اپریل ۱۹۲۲ء کا افتتاح کرتے ہوئے
دو
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
کا نفرنس کے شروع ہونے کا وقت سات بجے مقرر کیا گیا تھا لیکن جیسا کہ قاعدہ ہے
تمام کاموں کی ابتداء میں ناتجربہ کاری اور ناوان نا واقفیت کی وجہ سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ کوئی
چھوٹے سے چھوٹا کام بھی ایسا نہیں کہ بغیر تجربہ کے عمدگی سے کیا جا سکے ۔ جن لوگوں نے جلسہ کا
پروگرام بنایا اور باہر کے لوگوں کو اطلاع دی اُن سے یہ غلطی ہوئی کہ انہوں نے کانفرنس کے
منعقد ہونے کے وقت سے اطلاع نہ دی اس لئے بعض دوست رات کی گاڑی پر آئے اور صبح
اُن کے لئے انتظار کرنا پڑا۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ اس قسم کی غلطیوں سے مہتمم بچیں گے۔
آنیوالے لوگوں کو اطلاع ہونی چاہیئے تھی کہ کارروائی کا کیا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے بعد سب سے پہلے اس جلسہ مشاورت کے متعلق بعض باتیں بیان کرتا ہوں پھر
ان معاملات کے متعلق کچھ بیان کروں گا جن کے لئے احباب کو جمع کیا گیا ہے۔
کا نفرنس کی ضرورت سب سے پہلے میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مجلس جس کو
پرانے نام کی وجہ سے کارکن کا نفرنس کے نام سے یاد کرتے رہے
ہیں کیا چیز ہے؟ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا شیوہ یہ ہے کہ آمُرُهُمْ شُوری
بينهم لے اپنے معاملات میں مشورہ لے لیا کریں ۔ مشورہ بہت ضروری اور مفید چیز ہے اور
بغیر اس کے کوئی کام مکمل نہیں ہو سکتا ۔ اس مجلس کی غرض کے متعلق مختصر الفاظ میں یہ کہنا چاہئے
کہ ایسی اغراض جن کا جماعت کے قیام اور ترقی سے گہرا تعلق ہے ان کے متعلق جماعت

خطابات شوری جلد اول
لد
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
کے مختلف لوگوں کو جمع کر کے مشورہ لے لیا جائے تا کہ کام میں آسانی پیدا ہو جائے یا ان
احباب کو ان ضروریات کا پتہ لگے جو ۔ جو جماعت سے لگی ہوئی ہیں تو یہ مجلس شوری ہے۔ میں
پورے طور پر تو نہیں کہہ سکتا کہ باہر کی کانفرنسیں کن اغراض کے لئے منعقد ہوتی ہیں مگر یہ
مجلس شوری ہے۔
پہلی کانفرنسوں اور اس میں فرق اس میں اور پہلی کانفرنسوں میں جو ہوتی جو ہوتی رہی ہیں
فرق ہے اور وہ یہ کہ پہلی کانفرنسیں صدر انجمن کے
ہوں
سیکرٹری کے بُلانے پر ہوتی تھیں مگر یہ خلیفہ کے بُلانے پر منعقد ہوئی ہے۔ اُن کا نفرنسوں کا
کام محدود اور شاید طریق عمل بھی مختلف تھا۔ مگر اس کا کام بہت زیادہ اور وسیع اور اس کا
طریق عمل بھی مختلف ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اُن کا طریق عمل کیا تھا مگر ایک بات کہنا چاہتا
اور وہ یہ کہ اُن کا نفرنسوں کی وجہ سے دو متضاد خیال پیدا ہو گئے تھے۔
ایک کا نفرنس منعقد ہوئی تھی اُس میں میں بھی شامل تھا۔ اُس سے میں نے معلوم کیا
کہ اس کے ساتھ ہی دو متضاد خیال پیدا ہو گئے۔ بعض نے کہا کہ اس کا نفرنس کا فیصلہ قطعی ہو
اور مجلس معتمدین کا فیصلہ اس کے ماتحت ہو۔ جہاں تک مجھے یاد ہے شملہ کے دوستوں نے یہ
سوال اُٹھایا تھا اور بہت سے لوگوں نے اس کی تائید کی تھی ۔ وہ جو اس کا نفرنس کو بُلانے
والے تھے اُنہیں یہ بات کھٹکی اور اُنھوں نے ایسی تقریریں کیں کہ فیصلہ انجمن کا ہی ناطق
ہو۔ چنانچہ پہلے تو بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا گیا لیکن پھر مشورہ کے لئے قرار دیا گیا۔
میرے خیال میں اس رنگ میں کانفرنس کا نتیجہ یہی ہونا چاہئے تھا کہ کانفرنس جس
میں ساری جماعت کے قائم مقام ہوں ایک محدود آدمیوں کے مجمع کے اُو پر برتری کا خیال
پیدا ہو مگر چونکہ کا نفرنس منعقد کر نیوالوں کی نیتیں اور تھیں اس لئے انہوں نے کانفرنس کا کوئی
اصل قائم نہ کیا ۔ اُن کا خیال تو یہ تھا کہ اس طرح خلافت کو نقصان پہنچایا جائے اور جماعت
کی رائے کو اپنے ساتھ ملا لیا جائے ۔ جب یہ بات حاصل ہو جائیگی تو خلافت کا فیصلہ کر
لیں گے مگر چونکہ کا نفرنس اُن کے ہی خلاف ہو گئی اس لئے انھوں نے توڑ دی۔
کا نفرنس کی اغراض مگر اس کا نفرنس کی وہ غرض نہیں جو اُن کی تھی کیونکہ اُسے اُن
لوگوں نے بُلایا تھا جو اپنے آپ کو خلافت کا مد مقابل سمجھتے تھے

خطابات شوری جلد اول
♡
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
مگر یہ مجلس شوری خود خلیفہ نے بلائی ہے اس کی اغراض اور ہیں اور وہ یہ ہیں :۔
(۱) جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں قاعدہ تھا احباب سے ضروری
معاملات کے متعلق مشورہ لیا جائے ، اُس وقت ریلیں نہ تھیں اور ایسے سامانِ سفر نہ تھے
جیسے اب ہیں اس لئے قاعدہ یہ تھا کہ مدینہ کے لوگوں کو جمع کر لیا جاتا۔ خلفاء کے زمانہ میں
بھی ایسا ہی ہوتا رہا کہ مدینہ کے لوگوں سے مشورہ لیا جاتا مگر اب چونکہ سامانِ سفر بہت
پیدا ہو گئے ہیں اور آسانی سے لوگ جمع ہو سکتے ہیں اور میں نہیں جانتا آگے اور ترقی کہاں
تک ممکن ہے ہو سکتا ہے ہوائی جہازوں کی وجہ سے سفر میں ایسی آسانی ہو جائے کہ کلکتہ
کے لوگ یہاں مشورہ کر کے اُسی دن واپس جاسکیں ۔ ایسی صورت میں مجلس مشاورت کو
زیادہ وسیع کرنا ضروری ہے کیونکہ وسعت سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے اس لئے میں نے
احباب کو بلایا ہے کہ وہ اپنی اپنی رائے بتائیں تاکہ اگر کوئی مفید ہو تو اس سے فائدہ
اُٹھائیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ باہر کے لوگ مقامی حالات سے واقف نہیں مگر سارے
معاملات ایسے نہیں ہیں کہ جن میں مشورہ دینے کے لئے پچھلے حالات سے واقف ہونا
ضروری ہو ۔ بعض معاملات عقلی ہوتے ہیں اُن میں باہر کا آدمی بھی اُسی طرح بلکہ بعض
حالات میں اچھی رائے دے سکتا ہے جیسا کہ قادیان کا رہنے والا دے سکتا ہے۔
(۲) باہر کے احباب یہاں کی تکالیف سے واقف نہیں ہوتے اُنہیں جب کہا جاتا ہے کہ چندہ
دو تو وہ حیران ہوتے ہیں کہ اتنا روپیہ جاتا کہاں ہے اور اُن میں حالات کی ناواقفیت سے
اتنا جوش پیدا نہیں ہوتا جتنا واقفیت سے پیدا ہو سکتا ہے اس لئے میں نے سمجھا کہ اُن کو
واقفیت کرائی جائے اور کارکنوں کی مشکلات کا اندازہ لگانے کا موقع دیا جائے ۔
(۳) بعض کاروباری آدمی ایسے ہوتے ہیں جو مشورہ دے سکتے ہیں۔ گورنمنٹ کے کام
کرنے والے بڑے ماہر ہوتے ہیں مگر اُن کو بھی ایکسپرٹ منگانے پڑتے ہیں جن سے
مشورے لیتے ہیں۔ ہماری جماعت میں بھی ایسے لوگ ہیں اُن کو بُلایا گیا ہے تا کہ وہ اپنے
تجربہ کی بناء پر مفید مشورہ دیں۔
(۴) بعض احباب قادیان آنے میں سُست ہیں اس طرح انہیں یہاں آنے کا ایک اور
موقع دیا گیا ہے پھر یہ کہ جو لوگ جلسہ کے ایام میں یہاں آنے سے محروم رہتے ہیں وہ
XX

خطابات شوری جلد اول
اس موقع پر فائدہ اُٹھا سکیں اور قادیان سے ان کا زیادہ تعلق ہو۔
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
اب میں رسول کریم رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مشورہ کا طریق علی الہ ہوا علیہ وآلہ وسلم
اور خلفاء کے زمانہ میں مشورہ کا جو طریق تھا وہ بیان کرتا ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور خلفاء تین طریق سے مشورہ لیتے تھے :-
(۱) جب مشورہ کے قابل کوئی معاملہ ہوتا تو ایک شخص اعلان کرتا کہ لوگ جمع ہو جائیں اس پر
لوگ جمع ہو جاتے۔ عام طور پر یہی طریق رائج تھا کہ عام اعلان ہوتا اور لوگ جمع ہو کر
مشورہ کر لیتے اور معاملہ کا فیصلہ خلیفہ یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کر دیتے ۔
اس زمانہ میں اس طریق میں بعض دیتیں ہیں جو آجکل کی رسم و رواج کا نتیجہ ہیں اس
لئے میں قادیان کے لوگوں سے مشورہ لیتا ہوں مگر اس طریق سے نہیں بلکہ اس کی شکل
میں تغیر کر کے ۔ حضرت صاحب بھی اس طرح نہیں لیتے تھے اور میں نے بھی حضرت صاحب
کو دیکھ کر اس میں تبدیلی کی جو اس زمانہ کے حالات کی وجہ سے ہے۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں ہر جماعت کا سردار اور امیر ہوتا تھا جو لوگ جمع ہوتے وہ جو
بات سنتے اُس کا جواب خود نہ دیتے بلکہ کہتے ہمارا امیر جواب دیگا ہمارا حق نہیں کہ بولیں ۔
اس بات کا اُن میں خاص احساس تھا اور ہر ایک کھڑا نہیں ہو جاتا تھا بلکہ ان کا سردار
جواب دیتا تھا جمع تو سارے ہوتے تھے مگر بولتا وہی تھا جسے انہوں نے اپنا امیر منتخب کیا ہوتا
تھا۔ بعض دفعہ آیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں جوش میں آ کر کوئی
بول پڑا کہ ہم اس طرح کرینگے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں
تمہاری بات نہیں مانتا اپنے سردار سے کہو وہ آ کر کہے۔ چونکہ عام طور پر مشورہ کے لئے علم
اور تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یوں تو اگر سو باتیں پیش کی جائیں تو بچے بھی کچھ نہ کچھ
اپنی رائے دے دیں گے اور آجکل ایسا ہی ہوتا ہے۔ ہر ایک رائے دینے کی قابلیت کا
دعویدار ہوتا ہے اور رائے دیتا ہے مگر رائے وہی دے سکتا ہے جو سوچ ہے جو سوچ سکتا اور تجربہ رکھتا ہو
اسلئے ہر ایک رائے قابلِ توجہ نہیں ہوتی اور نہ اس سے کوئی مفید نتیجہ نکلتا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں سردار مشورہ دیتے تھے ہر ایک نہیں بولتا

خطابات شوری جلد اول
۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
تھا مگر اب ہر ایک بول پڑتا ہے اس لئے چند ایک کو بُلا لیا جاتا ہے اور الگ مشورہ کر لیا جاتا
ہے اور اگر الگ نہ کیا جائے تو نام لے دیئے جاتے ہیں کہ فلاں فلاں مشورہ دیں اس لئے
اول تو کوئی بولتا ہی نہیں اور اگر کوئی بولنے کی جرات کرے تو اس سے بھی بعض دفعہ مفید نتیجہ
نکال لیا جاتا ہے۔ اب بھی اگر وہی طریق ہو کہ سردار ہوں تو اسی طرح مشورہ ہو سکتا ہے مگر
ابھی چونکہ ایسا رواج نہیں اس لئے مشورہ کے لئے آدمی منتخب کرنے پڑتے ہیں۔
(۲) دوسرا طریق مشورہ کا یہ تھا کہ وہ خاص آدمی جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مشورہ
کا اہل سمجھتے اُن کو الگ جمع کر لیتے باقی لوگ نہیں بلائے جاتے تھے۔ جن سے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشورہ لیتے تھے تاریخ سے معلوم ہوتا ہے تمہیں کے قریب ہوتے تھے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب کو ایک جگہ بلا کر مشورہ لے لیتے۔ کبھی تین چار کو بلا
کر مشورہ لے لیتے ۔
(۳) تیسرا طریق یہ تھا کہ آپ کسی خاص معاملہ میں جس میں آپ سمجھتے کہ دو آدمی بھی جمع نہ
ہونے چاہیں علیحدہ علیحدہ مشورہ لیتے ۔ پہلے ایک کو بُلا لیا اُس سے گفتگو کر کے اس کو
روانہ کر دیا اور دوسرے کو بلا لیا۔ یہ ایسے وقت میں ہوتا جب خیال ہوتا کہ ممکن ہے رائے
کے اختلاف کی وجہ سے دو بھی آپس میں لڑ پڑیں۔
یہ تین طریق تھے مشورہ لینے کے اور یہ تینوں اپنے اپنے رنگ میں بہت مفید ہیں۔
میں بھی ان تینوں طریق سے مشورہ لیتا ہوں ۔
لئے ہدایات اب یہ بتانا ہے کہ مشورہ دیتے وقت کن باتوں کا
مشورہ کے لئے
چاہئے کیونکہ اب مشورہ ہوگا۔
کا لحاظ رکھنا
(۱) ہمارا جمع ہونا کسی دنیاوی غرض اور فائدہ کیلئے نہیں ۔ میں تو قادیان کا رہنے والا ہوں باہر
سے نہیں آیا۔ آپ لوگوں میں سے بعض زمیندار ہیں ۔ جن کا فصلیں کاٹنے کا وقت ہے
اُن کا اس وقت گھروں سے نکلنا معمولی بات نہیں مگر وہ کام چھوڑ کر آئے ہیں۔ بعض تاجر
ہیں ، بعض ملازم ہیں ، اُن کو کئی دن کے بعد یہ چھٹی ملی ہوگی ، کئی اور کام انہوں نے کرنے
ہونگے مگر اُنہوں نے سب کو قربان کر دیا۔ پس ہم خدا کیلئے جمع ہوئے ہیں اس لئے ہماری
نظر خدا پر ہونی چاہئے ۔ چونکہ ساری دنیا کا مقابلہ ہے اور اُن کا مقابلہ ہے جو تجربہ میں،

خطابات شوری جلد اول
A
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
انتظام میں ، قدرت میں، اختیار میں ہم سے زیادہ ہیں۔ ان کے پاس مال بھی ہے، اُن
کے قبضہ میں فوج بھی ہے، حکومت بھی ہے، لیکن ہم جنہوں نے دنیا کو فتح کرنے کا بیڑا
اٹھایا ہے ہمارے پاس نہ قوت ہے، نہ مال ہے، نہ تجربہ ہے، نہ واقف کار لوگ ہیں ۔ گویا
ہم ہر بات میں ان سے کمزور ہیں اس لئے ہمارے مشورے ؟ مشورے تبھی مفید ہو سکتے ہیں کہ خدا پر
نظر رکھیں ۔ اس لئے پہلی نصیحت میں یہ کرتا ہوں کہ ہر شخص خدا کی ط خدا کی طرف توجہ کرے ! وجہ کرے اور دعا
کرے کہ الہی ! میں تیرے لئے آیا ہوں تو میری راہ نمائی کر کسی معاملہ میں میری نظر
ذاتیات کی طرف نہ پڑے۔ نہ ایسا ہو کہ کوئی رائے غلط دوں اور اُس پر زور دوں کہ مانی
جائے اور اس سے دین کو نقصان پہنچے۔ نہ ایسا ہو کہ کوئی ایسی رائے دے جو ہو تو غلط مگر اس
کی چکنی باتوں یا طلاقت لسانی سے میں اس سے متفق ہو جاؤں۔ میں تجھ سے دُعا کرتا
ہوں کہ نہ ایسا ہو کہ مجھ میں نفسانیت آجائے یا اپنی شہرت و عزت کا خیال پیدا ہو یا یہ کہ
بڑائی کا خیال پیدا ہو یا یہ کہ بڑائی کا خیال آجائے ۔ نہ ایسا ہو کہ میری رائے غلط اور مصر
ہو۔ نہ یہ ہو کہ میں کسی کی غلط رائے کی تائید کروں ۔ میری نیت درست رہے۔ میری
رائے درست ہو اور ر اور تیری منشاء کے ماتحت ہو۔ یہ دعا ہر دوست کو کر لینی چاہئے اور ہمیشہ
کرنی چاہئے جب بھی ہماری جماعت مشورہ کرنے لگے صرف آج کے لئے ہی نہیں ۔
(۲) یہ کہ پہلی نصیحت دعا کے متعلق ہے مگر کوئی دعا قبولیت کا جامہ نہیں پہنتی جب تک اس کے
ساتھ عمل نہ ہو۔ مثلاً انسان دعا تو کرے کہ اُسے خدمت دین کی توفیق ملے مگر عملاً ایک
پیسہ بھی خرچ کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو اسے کیا توفیق ملے گی۔ تو دعا کے ساتھ عمل کی
ضرورت ہے اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ آج بھی اور کل بھی اور پھر جب کبھی مشورہ
ہو ذاتی باتوں کو دل سے نکال دیا جائے ۔ لوگوں نے بعض باتیں دل میں بٹھائی ہوتی ہیں
کہ یہ منوائیں گے لیکن مشورہ کے یہ معنی نہیں کہ ایسی باتوں کو بیان کرو بلکہ یہ ہیں کہ اپنے
دماغ کو صاف اور خالی کر کے بیٹھو اور صحیح بات بیان کرنی چاہئے ۔ عام طور پر لوگ فیصلہ کر
کے بیٹھتے ہیں کہ یہ بات منوانی ہے اور پھر اس کی بیچ کرتے ہیں۔ مگر ہماری جماعت کو یہ بات
نہیں کرنا چاہئے بلکہ صحیح بات ماننی اور منوانی چاہئے۔
(۳) یہ کہ جب مشورہ کے لئے بیٹھیں تو مقدم نیت یہ کر لیں کہ جس کام کے لئے مشورہ کرنے

خطابات شوری جلد اول
۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
لگے ہیں اس میں کس کی رائے مفید ہو سکتی ہے نہ یہ کہ میری رائے مانی جائے ۔
(۴) یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ آج بھی اور آئندہ بھی ہر وقت جب مشورہ لیا جائے کسی کی
خاطر رائے نہیں دینی چاہئے بعد میں بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ میری تو یہ رائے نہ تھی مگر
فلاں دوست نے کہا تھا اس لئے دی تھی۔ روپیہ غبن کرنا اتنا خطرناک نہیں جتنی یہ بات
خطر ناک ہے مگر یہ ایسی آسان سمجھی جاتی ہے کہ بڑے بڑے مدبر بھی اس کا ارتکاب کرتے
ہیں۔ ہندوستان کی کونسل کا واقعہ ہے کہ ایک ممبر نے کہا میری یہ رائے نہ تھی مگر فلاں دوست
نے چونکہ کہا تھا اس لئے میں نے اُس کی خاطر رائے دیدی ۔ تعجب ہے اُس نے اس بات
کے بیان کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ مگر یہ سخت بد دیانتی ہے۔ ہماری جماعت کے لوگ
اس سے بچیں اور کسی کی خاطر نہیں بلکہ جو رائے صحیح سمجھیں وہ دیں۔
(۵) کسی اور حکمت کے ماتحت رائے کو رائے نہیں دینی چاہئے بلکہ یہ مد نظر ہو کہ جو سوال در پیش ہے
اُس کے لئے کونسی بات مفید ہے۔ اس کی تشریح میں مثال دیتا ہوں مثلاً ایک سوال پیش
ہے کہ فلاں کام جاری کیا جائے ۔ بعض لوگ یہ کرتے ہیں کہ کام کو جاری کرنا تو مفید سمجھتے
ہیں مگر یہ خیال کر کے کہ اگر جاری ہو گیا تو فلاں اس پر مقرر ہوگا اس کی مخالفت کرتے
ہیں ۔ یہ بد دیانتی سے بھی کرتے ہیں اور کبھی اس شخص کو مناسب نہیں سمجھتے ۔ مگر بجائے اس
کے کہ اس کے تقرر کا جب سوال آئے تو اس وقت بحث کریں یا اس طرح کہیں کہ اس کام
کو جاری نہیں کرنا چاہئے کیونکہ فلاں کے سوا اور کوئی نہیں جسے اس کام پر لگایا جاوے اور
وہ موزوں نہیں یہ کہتے ہیں یہ کام ہی مفید نہیں ۔ چونکہ یہ بد دیانتی ہے اس لئے یہ نہیں ہونا
چاہئے ۔ یا اس طرح کہ ایک کمیشن مقرر کرنا ہے جس کے لئے فلاں کو مقرر کرنا ہے اس پر
ان کی غرض تو یہ ہوتی ہے کہ وہ نہ کیا جائے مگر بحث یہ شروع کر دیتے ہیں کہ کمیشن قائم کرنا
ہی ٹھیک نہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے اصل معاملہ میں صحیح رائے دینی چاہئے۔
(۶) جو سچی بات ہوا سے تسلیم کرنے سے پر ہیز نہیں کرنا چاہئے خواہ اسے کوئی پیش کرے۔
مثلاً ایک بات ایسا شخص پیش کرے جس سے کوئی اختلاف ہو مگر ہو سچی تو اگر کوئی اُس کو
اس لئے چھوڑتا ہے کہ پیش کرنے والے سے اُس کی مخالفت ہے تو بد دیانتی کرتا ہے۔
(۷) چاہئے کہ کوئی رائے قائم کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لے۔ کئی لوگ پہلے رائے

خطابات شوری جلد اول
۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
قائم نہیں کرتے مگر فوراً بات سُن کر رائے ظاہر کرنے لگ جاتے ہیں۔ چاہئے کہ لوگوں کی
باتیں سنیں ، ان کا موازنہ کریں اور پھر رائے پیش کریں۔ اور نہ ایسا ہو کہ دوسروں کی
رائے پر انکال کریں۔
ایک تو میں نے یہ کہا ہے کہ دوسرے کے لئے رائے نہ دی جائے اور ایک یہ کہ دوسرے
کے کہنے پر رائے قائم نہ کی جائے ۔ مثلاً ایک کہے فلاں کام میں خرابی ہے۔ دوسرا بغیر
خرابی معلوم کئے یہ کہے کہ ہاں خرابی ہے۔ اسے خود اپنی جگہ تحقیقات کرنی چاہئے ۔
(۸) کبھی اس بات کا دل میں یقین نہ رکھو کہ ہماری رائے مضبوط اور بے خطا ہے۔ بعض آدمی
اس میں ٹھوکر کھاتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ ہماری رائے غلط نہیں ہو سکتی اور پھر حق سے دور ہو
جاتے ہیں۔ بعض دفعہ دیکھا گیا ہے کہ بچے بھی عجیب بات بیان کر دیتے ہیں۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم بیویوں سے بھی مشورہ پوچھتے تھے ۔ حدیبیہ کے وقت ہی جب لوگ غصے
میں تھے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اُم سلمہ سے پوچھا کہ کیا کیا جائے؟
انہوں نے کہا آپ جا کر قربانی کریں اور کسی سے بات نہ کریں۔ آپ نے ایسا ہی کیا اور
پھر سب لوگوں نے قربانیاں کر دیں ہے تو اپنی کسی رائے پر اصرار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ
بڑوں بڑوں سے رائے میں غلطی ہو جاتی ہے اور بعض اوقات معمولی آدمی کی رائے
درست اور مفید ہوتی ہے۔ مجلس میں علم کی وسعت کے خیال سے بیٹھنا چاہئے ۔ ہاں یہ بھی
عیب ہے کہ انسان دوسرے کی ہر بات کو مانتا جائے۔ سچی اور علمی بات کو تسلیم کرو اور
جہالت کی بات کو نہ مانو۔
(۹) ہمیشہ واقعات کو مدنظر رکھنا چاہئے ۔ احساسات کی پیروی نہ کرنی چاہئے۔ کئی لوگ
احساسات کو اُبھار دیتے ہیں اور پھر لوگ واقعات کو مد نظر نہیں رکھتے۔ میں نے بھی ایک
دفعہ احساسات سے فائدہ اٹھایا ہے مگر ساتھ دلائل بھی پیش کئے تھے۔
ایک مجلس اس بات کے لئے ہوئی تھی کہ مدرسہ احمدیہ کو اُڑا دیا جائے۔ مجلس میں جب قریباً
سب اس بات کی تائید کرنے لگے تو میں نے تقریر کی اور اس میں اس قسم کے دلائل بھی
دیئے کہ اگر ہم میں علماء نہ ہوئے تو ہم فتویٰ کس سے لیں گے ۔ کیا ادھر غیروں کو ہم کافر
کہیں گے اور ادھر ان سے فتوی لیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی جذبات سے بھی اپیل کی کہ

خطابات شوری جلد اول
11
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
حضرت صاحب کی یادگار میں یہ مدرسہ قائم کیا گیا ہے۔ اب لوگ کیا کہیں گے کہ آپ کی
وفات پر پہلا جلسہ جو ہوا اس میں اس یادگار کو اُڑا دیا گیا !! میری تقریر کے بعد سب نے
کہہ دیا نہیں مدرسہ بند نہیں ہونا چاہئے ۔ حتی کہ خواجہ صاحب نے جو بند کرنے کی تحریک
کرنے والے تھے اُنہوں نے بھی کہا کہ میرا یہ مطلب نہیں تھا۔ تو احساسات کو تائیدی طور
پر پیش کرنا اور ان سے فائدہ اُٹھانا جائز ہے مگر محض ان کے پیچھے پڑنا یا ان کو اُبھار کر رائے
بدلنا خیانت ہے۔ اگر کوئی یہ جانتا ہو کہ اُس کے دلائل کمزور ہیں اور پھر وہ جذبات کو
اُبھارے تو وہ بد دیانت ہے۔ اور اگر کوئی یہ جانتا ہوا کہ دلائل غلط ہیں مگر احساسات کے
پیچھے لگ کر رائے دیدے تو وہ بھی بد دیانت ہے۔
(۱۰) دو قسم کی باتیں ہوتی ہیں۔ ایک وہ جن میں دینی فائدہ زیادہ ہوتا ہے اور دنیوی کم ۔
دوسری وہ جن میں دُنیوی فائدہ زیادہ ہوتا ہے اور دینی کم ۔ چونکہ ہم دینی جماعت ہیں اس
لئے ہمیں اس بات کے حق میں رائے دینی چاہئے جس میں دینی فائدہ زیادہ ہو۔
(۱۱) ہمیشہ یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ ہماری تجاویز نہ صرف غلط نہ ہوں بلکہ یہ بھی مد نظر
رہے کہ جن کے مقابلہ میں ہم کھڑے ہیں ان کی تجاویز سے بڑھ کر اور مؤثر ہوں اور ہمارا
کام ایسا ہونا چاہئے کہ دشمن کے کام سے مضبوط ہو۔ مثلاً اگر ایسی جگہ ایک مکان بناتے
ہیں جہاں پانی کی رو نہیں آتی ۔ وہ اگر زیادہ مضبوط نہیں تو خیر لیکن جہاں زور کی رو آتی ہو
وہاں اگر مضبوط نہیں بنائیں گے تو غلطی ہوگی ۔ پس ہماری مجلس شوری میں یہی نہیں ہونا
چاہیئے کہ اس میں غلطی نہ ہو بلکہ یہ بھی ہو کہ ایسی اعلیٰ اور زبردست تجاویز ہوں جو دشمن کا
مقابلہ کر سکیں ۔ پھر ایک تو یہ بات ہے کہ دشمنوں کے مقابلہ سے ہماری کوششیں اور تجاویز
اعلیٰ ہوں ۔ دوسری یہ کہ ہماری تجاویز ہماری چھ پچھلی تجاویز سے اعلیٰ ہوں ۔ ان دونوں باتوں
کو بھولنے سے قو میں تنزل میں پڑ جاتی ہیں۔ ان میں سے اگر ایک کو چھوڑیں تو بھی
تنزل شروع ہو جاتا ہے۔ مثلاً ایک وقت آ سکتا ہے جبکہ دشمن نہایت کمزور اور ذلیل ہو
جائے جیسا کہ مسلمانوں کے لئے آیا تھا۔ اسی طرح جب ہمارے لئے وقت آیا تو اُس
وقت اگر ہماری کوششیں اپنی پچھلی کوششوں سے کم رہیں تو ضرور نقصان ہوگا ۔ ایک وقت
مسلمان کمزور تھے مگر ایک وقت وہ آیا کہ ان کے دشمن ذلیل ہو گئے اور مسلمان طاقتور ہو

خطابات شوری جلد اول
۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
گئے اُس وقت مسلمانوں کی طاقت عیسائیوں سے بہت زیادہ تھی مگر اس وقت اس لئے
تنزل میں گر گئے کہ ان کے لشکر کم تھے۔ تو اپنی طاقت کو ہر وقت بڑھانا چاہئے ورنہ نقصان
ہوتا ہے مثلاً دشمن کھڑا ہو اور ہم چل رہے ہوں تو اس سے آگے ہوں گے اور اگر دشمن دوڑ
کر آئے اور ہم ذرا تیز قدم کر لیں تو وہ آگے نکل جائے گا۔ اُس وقت ہمیں دشمن سے بھی
زیادہ تیز دوڑنے کی ضرورت ہوگی ۔ تو ہمیں جہاں یہ دیکھنا چاہئے کہ ہماری تجاویز دشمن کی
تجاویز سے اعلیٰ ہوں وہاں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ہماری پہلی تجاویز سے بھی اعلیٰ ہوں جب
یہ دونوں باتیں مد نظر رہیں تو سوائے اس کے کہ خدا کا غضب بھڑ کا دیا جائے دنیاوی لحاظ
سے کوئی قوم تباہ نہیں ہو سکتی ۔ ان دونوں باتوں کا مد نظر رکھنا ضروری ہے۔
(۱۲) رائے دیتے وقت یہ بات دیکھ لینی چاہئے کہ جو بات پیش ہے وہ واقعہ میں مفید ہے یا
مصر ، مقابلہ میں آ کر کسی معمولی سی بات پر بحث شروع ہو جاتی ہے حالانکہ اس کا اصل
بات کے مصر یا مفید ہونے سے تعلق نہیں ہوتا ۔ پس فروعی باتوں پر بحث نہ شروع کرنی
چاہئے بلکہ واقعہ کو دیکھنا چاہئے کہ مفید ہے یا مضر ۔
(۱۳) سوائے کسی خاص بات کے یونہی دُہرانے کے لئے کوئی کھڑا نہ ہو۔ ضروری نہیں کہ ہر
شخص بولے ہاں اگر نئی تجویز ہو تو پیش کرے۔
(۱۴) چاہئے کہ ہر ایک اپنا وقت بھی بچائے اور دوسروں کا بھی وقت ضائع نہ کرے۔
اس مشورے کا اثر کیا ہوگا ؟ یہ نہیں کہ ووٹ لئے جائیں اور ان پر فیصلہ کیا جائے بلکہ
جیسا اسلامی طریق ہے کہ مختلف خیالات معلوم کئے جائیں
اور مختلف تجاویز کے پہلو معلوم ہوں تاکہ ان سے جو مفید باتیں معلوم ہوں وہ اختیار کر لیں ۔
اس زمانہ کے لحاظ سے یہ خیال پیدا ہو گا کہ کیوں رائے نہ لیں اور ان پر فیصلہ ہومگر ہمارے
لئے دین نے یہی رکھا ہے کہ ایسا ہو اذا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى الله کے مشورہ لو مگر جب
ارادہ کر لو تو پھر اس بات کو کر لو یہ نہ کہو کہ لوگ کیا کہیں گے اور اسلام میں ایسا ہی ہوتا رہا ہے۔
جب ایران پر حملہ کیا گیا تھا تو دشمن نے ایک پل کو توڑ دیا اور بہت سے مسلمان مارے
گئے تھے۔ سعد ابن ابی وقاص نے لکھا کہ مسلمان تباہ ہو جائیں گے اگر جلد فوج نہ آئے گی تو
عرب میں دشمن گھس آئیں گے۔ حضرت عمر نے رائے طلب کی تو سب نے کہا خلیفہ کو خود جانا

خطابات شوری جلد اول
۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
چاہئے ۔ حضرت علیؓ خاموش رہے۔ حضرت عمرؓ کو اُن کی خاموشی پر خیال آیا اور پوچھا آپ
کیوں چپ ہیں کیا آپ اس رائے کے خلاف ہیں؟ انہوں نے کہاہاں میں خلاف ہوں۔
پوچھا کیوں؟ تو کہا اس لئے کہ خلیفہ کو جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے ۔ اس کا کام یہ ہے کہ
لڑنے والوں کو مدد دے ۔ جو قوم سار جو قوم ساری طاقت خرچ کر دے اور ۔ کر دے اور جسے مدد دینے کے لئے کوئی
نہ رہے وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کے جانے پر بھی شکست ہو گئی تو پھر مسلمان کہیں نہ ٹھہر
سکیں گے اور عرب پر دشمنوں کا قبضہ ہو جاوے گا۔ اس پر حضرت عمر نہ گئے اور انہی کی بات
مانی گئی ہے تو مشورہ کی غرض ووٹ لینے نہیں بلکہ مفید تجاویز معلوم کرنا ہے پھر چاہے تھوڑے
لوگوں کی اور چاہے ایک ہی کی بات مانی جائے ۔ پس صحابہ کا یہ طریق تھا اور یہی قرآن سے
معلوم ہوتا ہے اور عارف کے لئے یہ کافی ہے مگر چونکہ ایک رو چلی ہوئی ہے اس لئے بتاتا
ہوں کہ اس طریق کے فوائد کیا ہیں اور وہ فوائد انجمن کے طریق سے زیادہ ہیں۔ جو نقائص
اس میں بتائے جاتے ہیں وہ انجمن میں بھی ہوتے ہیں ۔ یہ جو کثرت رائے کہتے ہیں لیکن
کثرت رائے نہیں ہوتی ۔ وہاں بھی ایک ہی لیڈر ہوتا ہے جو دوسروں کی رائے کو اپنے پیچھے
چلاتا ہے۔ وہاں کثرت رائے نہیں ہوتی بلکہ موازنہ ہوتا ہے کہ کس نے اپنے ساتھ زیادہ
ووٹ ملالئے۔ پارلیمنٹ میں یہی ہوتا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ رائے نہ ملی تو گورنمنٹ ٹوٹ
جائے گی اس لئے سارے رائے دے دیتے ہیں تو عام طبائع ایسی نہیں ہوتیں کہ صحیح رائے
قائم کر سکیں اس لئے اکثر لوگ دوسروں کے پیچھے چلتے ہیں۔ اگر کہیں کہ وہ اہل الرائے ہوتے
ہیں تو بھی یہی ہوتا ہے کہ بڑے کی رائے کے نیچے ان کی رائے دب جاتی ہے اس لئے یہی
ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کو اپنے ساتھ ملا لیتا ہے ۔ دونوں کا مقابلہ ہوتا ہے اور اس کا نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں ہر وقت مقابلہ رہتا ہے مگر شوری میں یہ بات نہیں ہوتی
کیونکہ اس میں پارٹی کا خیال نہیں ہوتا ۔
یہ جو خیال ہوتا ہے انجمن کا اس میں یہی ہوتا ہے کہ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ ہمیں موقع چاہتے ہیں کہ
ملے تا کہ آگے نکلیں ۔ اگر ایک رائے مقرر ہو گئی تو ہمارے لئے کہاں موقع ہوگا۔ چونکہ ان کے یہاں موج ہو گا ۔ چونکہ ان
میں اوپر نکلنے کے لئے خواہش ہوتی ہے کہ مقابلہ کر کے آگے نکلیں اس کے لئے وہ جھگڑتے
رہتے ہیں۔ لوگوں کو ساتھ ملا کر پارٹیاں بناتے ہیں چنانچہ اس کا نمونہ ہمیں بھی نظر آ گیا۔

خطابات شوری جلد اول
۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
صدر انجمن کے بنتے ہی پارٹیاں بن گئیں اور اس کا نتیجہ جو نکلا وہ ظاہر ہے۔ گواب وہ لوگ
نکل گئے ہیں مگر انجمن کے نام کے ساتھ ایسے احساسات لگے ہوئے ہیں کہ لوگ اس اثر کو
دور نہیں کر سکتے ۔ اگر چہ انجمن کے سارے ممبروں نے بیعت کی ہوئی ہے اور مخی ہے اور مخلص ہیں مگر اس
میں بھی اس قسم کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ ہوا میرے پاس ایک وفد انجمن کا آیا کہ
فلاں آدمی کو جو باہر بھیجا گیا ہے اس سے انجمن کا حرج ہوتا ہے اس کو اسی کام پر مقرر کر دیا
جائے ۔ میں نے کہا اب میں اسے نہیں بھیجوں گا ۔ اس کے بعد ایک جگہ کے لوگ آئے کہ ہمارا
مقدمہ ہے اس کے لئے اس آدمی کا جانا ضروری ہے۔ میں نے کہا میں نے عہد کر لیا ہے کہ
میں اسے نہ بھیجوں گا ۔ مقدمہ والا چونکہ تیز طبیعت کا آدمی تھا اس لئے بہت باتیں کرنے لگا مگر
میں نے کہا میں نہیں بھیج سکتا۔ اس کے بعد وہ انجمن کے افسر کے پاس گیا اور اس نے بھیج
دیا۔ میں نے کہا انجمن کی یہی غرض تھی کہ خلیفہ کے کہنے پر نہ جائے ہمارے کہنے پر جائے تو یہ
جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ بعض فوائد بھی ہوتے ہیں مگر مضرات بھی ہیں ۔ مضرات کو اسلام
نے دُور کر دیا ہے اور فوائد کو لے لیا ہے۔ اس قسم کی شخصی حکومت کہ باپ کے بعد بیٹا جانشین
ہو خواہ نالائق ہی ہو اس کو اُڑا دیا اور یہ رکھا کہ سب کی رائے سے ہو اور جب مقرر کر دیا تو
اس کے لئے مشورہ رکھا تا کہ لوگ پارٹیاں نہ بنائیں اور چونکہ وہ خود اپنا جانشین بیٹے کو بھی بنا
نہیں سکتا اس لئے اس کے ایسے فوائد نہیں ہوتے جو وہ پچھلوں کے لئے چھوڑ جائے اور
میرے نزد یک شرعاً جائز نہیں کہ خلیفہ بیٹے کو جانشین مقرر کرے۔ جیسا کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ
کا فیصلہ ہے کہ بیٹا خلیفہ نہیں ہو سکتا ۔ بعض نے چاہا کہ آپ اپنے بیٹے کو خلیفہ مقرر کر دیں مگر
انہوں نے انکار کر دیا ہے پھر خلیفہ کے لئے کوئی اور ایسا درجہ نہیں ہوتا جسے وہ حاصل کرنا چاہے
اس لئے مقابلہ اور پارٹی فیلنگ نہیں ہوتا ۔ اس طرح انجمن کے مضرات کو دور کر دیا گیا۔ اب
ہندوستان کے رہنے والے کا ہی حق نہیں کہ مسیح موعود کا خلیفہ ہو بلکہ ممکن ہے کہ ایک دو خلیفوں
کے بعد ( کیونکہ فی الحال ان میں احمدیت کی اشاعت نہیں ہوئی ) اُس وقت عرب کے لوگوں
میں سے کوئی خلیفہ ہو جائے یا حبشیوں میں سے آ جائیں تو ان میں سے خلیفہ ہو جائے۔
کیونکہ اس کے لئے کسی ملک کسی طبقہ کی کوئی خصوصیت نہیں۔ ہر جگہ کے لوگ ہو سکتے ہیں۔
اس طرح اس کو اسلام نے عام کر دیا اور پارٹی فیلنگ کو بھی مٹا دیا۔ بادشاہتیں نسلاً بعد نسل

آج 10 میں سے 10 باقی