مجلس مشاورت ۱۹۲۲ ء پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد اول
۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
دور ہو سکتی ہیں مگر یہ لوگ افسروں سے اپنی ملاقاتوں کو ذاتی فوائد کا ذریعہ نہ بنائیں اور اگر
کوئی ایسا کرے تو اسے ہٹا دیا جاوے اور دوسرے کو مقرر کر دیا جاوے۔
اسی طرح شادی بیاہ کے لئے لوگ کہتے ہیں کہ کوئی رشتہ نہیں ملتا۔ اگر وہاں بھی ایسا
انتظام ہو جیسا یہاں ہے تو جو لوگ اپنی قوم کے خیال سے رشتہ نہیں کرتے یا بڑے چھوٹے کو
دیکھتے ہیں انہیں سمجھا سمجھا کر آپس میں رشتہ کرا دیں تو یہاں اتنا کام نہ بڑھے ۔ اسی طرح
لڑائی جھگڑے ہیں، ان کا خیال رکھنا ہے۔ لین دین ہے اگر ہر جگہ قاضی ہو تو بہت سی لڑائیاں
جھگڑے پیش نہ آئیں گے۔ ابتداء میں وہی مشکلات ہوں گی جو یہاں ہیں مگر جب لوگ
عادی ہو جاویں گے تو امن ہو جاویگا ۔ اسی طرح تعلیم و تربیت کا سیکرٹری ہر جگہ ہو جو دیکھے کہ
کتنوں کو تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے۔ جس کو سب سے زیادہ پڑھا ہوا دیکھے اُس سے کہے
کہ ان دس کو سکھانا تمہارا کام ہے۔ جب وہ سیکھ جاویں تو ان کے ساتھ اوروں کو لگا دیا
جاوے تا کہ موٹے موٹے مسائل سکھا دے۔ تو امور عامہ، قضاء تعلیم و تربیت کے ماتحت ہر
جگہ یہ صیغے ہونے چاہئیں۔ ان کی غرض یہی ہے کہ ایک ایسا ذمہ دار ہو جو ان تمام مسائل سے
واقف کرے جو ضروری ہیں اور وہ تمام مسائل سکھائے اور پھر ایک ایک کو واقف کرے اور
اس کی رپورٹ دیں۔
صیغہ تالیف و اشاعت ایک اور صیغہ تألیف و اشاعت ہے۔ ہماری جماعت کی
موجودہ تعداد بہت کم ہے۔ ہم پانچ لاکھ کہتے ہیں مگر سچی بات
یہ ہے کہ یہ ذہنی اور خیالی بات ہے۔ میں ایک لاکھ سمجھتا تھا لیکن آ نہ فنڈ سے یہ معلوم ہوا ہے
کہ پچاس ہزار ہے۔ مجھے کسی نے کہا کہ مفتی صاحب نے جماعت سات لاکھ لکھی ہے۔ میں
نے کہا کہ ان کو جرات ہوگی کہ دو لاکھ بڑھا ئیں میں تو پانچ لاکھ ہی سمجھتا ہوں اور یہ بھی اس
لئے کہ حضرت صاحب نے لکھا ہے اور ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ آپ کے
قلم پر یہ جاری کر دیا ہو اور ایسے لوگ ہوں جو ظاہر نہ ہوں ۔ اگر کہو کہ حضرت صاحب کے بعد ا پر یہ جاری کر دیا ہو اور ا
زیادتی ہو گئی ہے تو یہ بھی ہے کہ کم بھی ہو گئے ہیں اس لئے جب تک مردم شماری کر کے پتہ نہ
لگالوں میں تو یہی کہوں گا چاہے پچاس سال گذر جاویں کہ عملی طور پر پچاس ہزار جماعت
ہے۔ اس رفتار سے ہم تین چار سو سال میں بھی اُتنی جماعت نہیں بن سکتے جتنے باوانانک

خطابات شوری جلد اول
۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
صاحب جو ایک مجدد بھی نہیں بلکہ معمولی ولی تھے ان کے ماننے والے ہو گئے۔ دراصل
ہمارے طریق تبلیغ میں غلطیاں ہیں ان کو دور کرنا چاہئے ۔ ہمارا ہر آدمی مبلغ ہونا چاہئے ۔ اگر
اب تین ہزار بھی آدمی سال میں داخل ہوتا ہے اور پہلے پانچ سو داخل ہوتے تھے تو اُس وقت
پانچ سو لوگ تھے جو پانچ سو اور لاتے تھے اور اب پچاس ہزار تین ہزار کو لاتے ہیں۔ گویا پہلے
ایک احمدی ایک پر غالب آتا تھا اب سترہ احمدی ایک پر غالب آتے ہیں یہ خطر ناک کمزوری
ہے۔ اگر وہی ترقی کی رفتار قائم رہتی جو پہلے تھی تو پچاس ہزار، پچاس ہزار اور ساتھ ملاتے ۔
اب ہم تعداد کو نہیں دیکھیں گے بلکہ نسبت کو دیکھیں گے۔ اب نقص یہ ہے کہ لوگوں نے سمجھ لیا
ہے کہ مبلغ اس کام کو کریں گے مگر اتنے مبلغ کہاں سے آئیں گے۔ پھر جب چند کو تنخواہ نہیں
دے سکتے تو باقیوں کو کہاں سے دیں گے۔ اصل میں ہمارا ہر فرد مبلغ ہے اور قرآن نے ہر
مومن پر یہ فرض رکھا ہے۔ دیکھو کوئی احساس پیدا کرنا کتنا مشکل ہے۔ متواتر تین سال سے
کہہ رہا ہوں کہ ہر احمدی مبلغ ہے مگر کتنے ہیں جنہوں نے یہ فرض پہچانا ہے۔ جتنے پہلے داخل
ہوتے تھے اُتنے ہی داخل ہوتے ہیں اگر کچھ بڑھے تو پچاس ساٹھ فی سو ہو نگے ۔ گویا اتنوں
پر یہ اثر ہوا ہے اور باقیوں پر نہیں تو کتنا مشکل ہے احساس پیدا کرنا۔ ضروری ہے کہ آپ
لوگ جو قائمقام بن کر آئے ہیں یہ باتیں وہاں جا کر جاری کریں اور دن رات لگے رہیں اور
وہاں جس طرح چندہ لیا جاتا ہے اسی طرح ہر احمدی سے سیکرٹری تبلیغ تبلیغ کرائے ۔
جودہ مبلغوں کی وجہ سے چند نقص پیدا ہو گئے ہیں۔
پہلا سلسلہ کے لٹریچر سے لوگ ناواقف ہو گئے ہیں۔ پہلے خود کتابیں پڑھتے تھے اور دلائل یاد
رکھتے تھے مگر اب یہ کام انہوں نے مبلغ کا سمجھ لیا ہے۔ اگر ہر فرد تبلیغ کرے گا تو وہ مجبور
ہوگا کہ دلائل یا د رکھے۔ اور اس کے لئے کتابیں پڑھے گا۔
دوسرا یہ کہ تبلیغ کا مادہ کم ہو گیا ہے۔ پہلے لوگ خوب واقف تھے۔
تیسرا آپس کے لڑائی جھگڑے پیدا ہو گئے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں فارغ ہیں کام نہیں ۔ اگر ہر
احمدی دشمنوں کے جمگھٹے میں گھرا رہے تو ایسا نہ ہو۔
چوتھا بو دلی پیدا ہو گئی ہے۔ پہلے غیروں میں جاتے جو مارتے اور اس طرح ان میں جرات
پیدا ہوتی ۔ اب مولویوں کو جتھا بنا کر لے جاتے ہیں اور کوئی نہیں مارتا۔

خطابات شوری جلد اول
۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
پانچواں تبلیغ کم ہوگئی ہے۔ جب تین چار مبلغ رہ گئے تو تبلیغ کیا ہو۔ پہلے دس ہزار جماعت تھی
اور سارے مبلغ تھے اس لئے تبلیغ خوب ہوتی تھی اب پانچ سات رہ گئے ہیں۔
چھٹا یہ کہ اثر کم ہو گیا ہے۔ پہلے ہر ایک کو یہ احساس تھا کہ میں کمزور ہوں اس لئے ہر احمدی
دعائیں کرتا تھا۔ اب کہتا ہے کہ جب کوئی اعتراض کرے گا تو مولوی کو بُلا لونگا۔ پہلے
دعاؤں کی طرف توجہ تھی اور خدا پر نظر تھی اس لئے تبلیغ کا بڑا اثر ہوتا تھا۔
اس لئے ضروری ہے کہ ہر جماعت میں تبلیغی سیکرٹری ہوں، آگے اس کے مددگار
ہوں ۔ مدد گار مبلغ نہیں مبلغ تو ہر ایک ہوگا وہ اسٹنٹ سیکرٹری ہوں گے۔ سیکرٹری سب
مذاہب کا مطالعہ کریں اور باقی ایک ایک مذہب کا مطالعہ کریں اور اگر زیادہ ہوں تو دو دو
نائب مقرر کریں اور ان لوگوں کا ایک یہ فرض ہو کہ حضرت صاحب کی کتابیں پڑھیں اور اپنے
اپنے صیغوں کی رپورٹیں بھیجیں اور پھر یہ اسی طرح سب سے کام لیں جس طرح چندہ لینے
والا سب سے لیتا ہے اور ہر ایک سے تبلیغی رپورٹ لیں۔ مبلغوں کے بلانے کا سلسلہ بند کیا
جاوے۔ کیا ہوا اگر شکست ہو جائے ۔ اگر کوئی کمزور ہے تو خود توجہ کرے۔ پس ڈرنا چھوڑ دو
ڈرنے سے نقصان ہو رہا ہے۔ میں نے مبلغوں کے ضلعے تقسیم کئے ہیں کہ ان کی نگرانی میں یہ
کام کرائے جاویں لیکن آپ لوگ آزاد نہیں ۔ آپ نے ابھی سے عمل کرنا ہے، مبلغ مشورہ
دے گا ۔ مولوی غلام رسول صاحب را را جیکی اور اور مو مولوی ابراہیم صاحب بقا پوری اور حافظ روشن علی
صاحب کو مقرر کیا ہے۔ ان کا کام یہ ہے کہ صیغے مقرر کریں اور مبلغ مقرر کریں۔ جہاں احمدی
ہوں وہاں احمدیوں کو مقرر کریں اور جہاں احمدی نہیں وہاں خود تبلیغ کریں۔ صیغہ تالیف کی یہ
مدد ہے کہ یہاں سے جو کتابیں شائع ہوں اُن کو فروخت کریں۔ آریوں کی عیسائیوں کی
کتابیں لوگ خریدتے ہیں مگر ہماری نہیں لیتے ۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم نے مفت دے
کر اُن کی عادت خراب کر دی ہے۔ اب کتابیں فروخت کریں ۔ اوّل عام کتابیں لے لیں
جیسے میرے بیلچر اسلام میں اختلاف کا آغاز“، ”مسئلہ تقدیر پر تقریر ، ملائکہ پر تقریر۔
جب ان سے کسی کو فائدہ ہوگا تو پھر اور بھی خرید لے گا اور ہر جماعت کے لوگ قیمتاً فروخت
کریں اس طرح صیغہ کی ترقی ہوگی ۔ غرض ضروری ہے کہ ہر فرد یہ کام کرے اور ایسا زمانہ
آ جاوے کہ دنیا میں کوئی مثال ہمارے نہ نظر آوے اور احساس اسقدر ہو کہ کوئی بد معاملہ ہو،
یا

آج 10 میں سے 10 باقی