مجلس مشاورت ۱۹۲۲ ء دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
خراب عادت والا ہو یا بد معاملگی کرے تو شور پڑ جاوے کہ اس نے کتنا بُر افعل کیا ہے اور
جماعت گھبرا جاوے۔ جب تک یہ احساس نہ ہو اُس وقت تک وہ کام جس کے لئے مسیح موعود
آئے یعنی لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّم نے نہیں ہو سکتا۔ یہ کام ہیں جن کے متعلق مشورہ
لینا ہے۔ یہ باتیں ہیں جو سمجھاتی ہیں ان کو یاد رکھیں ۔ ان کو بھلائیں نہیں ۔ اب مشورہ ہوگا جو
تجاویز ہوں اُن پر عمل کریں۔ اب کمیٹیاں مقرر ہوں گی جو مناسب تجویزیں بتلائیں گی جو کل
پیش ہوں گی ۔ اور کل پھر اسی طرح ہم بیٹھیں گے اور پاس کرتے جاویں گے۔“
دوسرا دن
مشاورت کے دوسرے دن مؤرخہ ۱۶ ۔ اپریل ۱۹۲۲ء کو جب اجلاس شروع ہوا تو
حضور نے ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :-
کل میں نے مشورہ کے وقت جن اُمور کو یاد رکھنا ضروری ہے اُن پر تقریر کی تھی۔
کل تو مشورہ کا وقت نہیں ملا تھا سب کمیٹیاں کام کرتی رہیں تھیں ۔ آج وہ تجاویز جو سب
کمیٹیوں نے پیش کی ہیں پڑھی جاویں گی اور ان پر رائے لی جائے گی اس لئے پھر توجہ دلا
دیتا ہوں کہ احباب اُن باتوں کو مد نظر رکھیں جن پر کل میں نے تقریر کی تھی ۔
جو تجویزیں آئی ہیں اُن کے متعلق قرعہ ڈالا گیا ہے۔ پہلے تألیف و اشاعت کا صیغہ نکلا
ہے۔ پھر جس طرح نام نکلیں گے سُنائیں گے ۔ تجویز یہ ہے کہ سب کمیٹی کی رپورٹ سُنائی
جاوے پھر پھر دوبارہ پڑھا جائے اور ایک ایک ٹکڑہ لیا لیا جائے اور اس پر پر رائے لی جائے ۔
پیشتر اس کے کہ وہ تجویزیں پڑھی جائیں دو سوال ایسے ہیں کہ کمیٹیوں کے لئے انہیں
نہیں رکھا اُن کو علیحدہ رکھا تھا۔ اُن کو پہلے پیش کرتا ہوں ۔ کل میں نے بتایا تھا کہ مشورہ کے
طریق کے متعلق کہ جب رائے مانگی جائے تو جو تبدیلی یا کمی یا زیادتی ہو وہ بیان کریں اور
دلائل دیں۔
بولنے کی یہ ترتیب ہو گی کہ جو پہلے کھڑے ہوں وہ پہلے بولیں جو بعد میں کھڑے ہوں
بعد میں بولیں ۔ اگر کئی شخص ایک دفعہ کھڑے ہوں تو ایک صاحب مقرر ہوں جو نام لکھیں اور اگر فضای دفعہ ہوں تو مقر ہوں
ترتیب وار اُنہیں بولنے کے لئے کہتے جائیں ۔ اس کام کے لئے چوہدری نصر اللہ خان

خطابات شوری جلد اول
۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
صاحب کو مقرر کرتا ہوں ۔ اگر اُنہیں نام معلوم نہ ہوں تو پوچھ لیں ۔ انہوں نے زندگی وقف
کی ہے خدمت دین کے لئے اس لئے انہیں ایسی واقفیت بہم پہنچانی چاہیئے کہ سب کے نام
معلوم ہوں وہ سوال یہ ہیں جو میں پیش کرنا چاہتا ہوں ۔
(۱) امیروں کا تقرر مفید ہے یا نہیں؟
(۲) اس کے لئے جماعتوں کو مجبور کیا جاوے یا ان کی مرضی پر چھوڑا جائے؟“
حضور کے اس ارشاد کے بعد ان دوسوالوں کے بارہ میں کچھ ممبران نے موافق یا
دو
مخالف اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا۔ اس بحث کے بعد حضور نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا :۔
چونکہ اس مسئلہ کے متعلق کافی بحث ہو چکی ہے اور میں نے دونوں سوالوں کو اپنی
رائے کے بغیر اس لئے چھوڑ دیا تھا کہ دوسروں کی رائے سُن کر بیان کروں اس لئے اب
بیان کرتا ہوں ۔ پہلے اس بات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ اس مجلس شوری کے قیام سے یہ
معلوم ہوتا ہے کہ لوگ مجالس شوری کے آداب سے بہت کچھ نا واقف ہیں۔ کل میں نے
سمجھایا تھا کہ صرف بولنے کی خواہش سے نہیں بولنا چاہئے بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ بولنا مفید
ہے یا نہیں اور پھر بولنا چاہئے۔ لیکن بوجہ مجبلت کے جو حکومت کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے پیدا
ہو گئی ہے یونہی بول پڑتے ہیں ۔ شاید کہ اپنے ہی خیالات میں محو ہوتے ہیں دوسرے کی سنتے
ہی نہیں اس لئے ایسی باتیں بیان کرتے ہیں جو پہلے بیان کر چکتے ہیں۔
اب مختلف خیال کا خلاصہ بیان کرتا ہوں جو ان تقریروں سے میں سمجھا ہوں ۔ پہلا
سوال یہ تھا کہ امیروں کا تقرر مفید ہو گا یا نہیں۔ اور دوسرا یہ کہ تقرر لازمی ہو یا نہ۔ تقریریں
کرنے والے ان دوسوالوں کو علیحدہ علیحدہ نہیں کر سکتے ۔ بعض دوست ایک کو بیان کر کے
دوسری کی طرف چلے جاتے رہے ہیں ۔ خلاصہ ان خیالات کا یہ ہے کہ :-
(1) بعض لوگوں کے نزدیک امیر کا قیام اس لئے ضروری ہے کہ اُس کے ذریعہ فساد دور
ہوتے ہیں ۔ وہ نمونہ ہوتا ہے ذمہ واری کے احساس سے۔
(۲) انجمن کے پریذیڈنٹ کے فرائض محدود ہوتے ہیں اس کا تعلق ان امور سے جو ایجنڈا
میں ہوں ہوتا ہے یعنی پریذیڈنٹ کا تعلق اتنے ہی وقت کا ہو سکتا ہے جب کہ انجمن ہو
رہی ہو بعد میں نہیں ہوتا ۔ لیکن جماعت کو ایسی باتوں کی ضرورت ہے کہ جو انجمن میں نہیں

خطابات شوری جلد اول
۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
آتیں یا نہیں آ سکتیں۔ اور جماعت کو اُس وقت بھی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ وہ
انجمن سے باہر ہو۔
(۳) بعض نے کہا ہے کہ امیر کا تقرر شرعی حکم ہے، اختیارات مقرر ہیں، شرعی اختیارات زیادہ
محفوظ ہیں پریذیڈنٹوں پریزیڈنٹوں کی نسبت کہ ان کے اختیارات مقرر نہیں ۔
(۴) یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ہمارے لئے تربیت کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ضروری
ہے کہ امیر مقرر ہوں تا کہ اطاعت کی روح پیدا ہوتی رہے۔
(۵) خلیفہ کا قائم مقام ہو کہ اس کے توسط سے خلیفہ اختیارات کو برت سکے ۔
اس کے مقابلہ میں جو باتیں پیش ہوئی ہیں وہ یہ ہیں :-
(1) امیروں کے تقرر سے انجمن کا قیام ٹوٹ جائے گا حالانکہ انجمن کو مسیح موعود علیہ السلام نے
بنایا ہے۔
(۲) امیر کے تقرر سے ڈیموکریٹک رُوح پیدا ہوتی ہے کہ ہمارا بھی دخل ہو اس کا مطالبہ ہوگا
اور نقصان پہنچے گا۔
(۳) ہر جگہ امیر کے لئے قابل آدمی نہیں مل سکتے ۔
(۴) بہت سی جماعتیں چھوٹی ہیں وہاں امیر کا تقرر تمسخر ہوگا۔
(۵) امیر کا تقر ر لوگوں سے تعلق رکھتا ہے اس لئے ممکن ہے ایسا امیر مقرر ہو کہ جماعت کو تباہ
کردے۔
(۶) جن جماعتوں کا مرکز سے تعلق نہیں یہاں آتے نہیں، ان میں ممکن ہے کہ امیر کو مان کر
اُس کے پیچھے چل پڑیں اور علیحدہ ہو جائیں ۔
(۷) یہ بھی ہے کہ امیر کا تعلق شرعی طور پر جائز نہیں ۔ امیر سیاست سے تعلق رکھتا ہے چونکہ اب
سلطنت نہیں اس لئے امارت نہیں ہونی چاہئے ۔
ان کے علاوہ بعض نئی باتیں نکل پڑیں کہ کہا گیا کہ انجمن کا آئندہ ٹوٹنا الگ رہا اب
ہی ٹوٹ گئی ، صدر انجمن کی کوئی حیثیت نہیں رہی ۔ ،
۔
میرا کام چونکہ لوگوں کی ہدایت ہے اس لئے اصل مسئلہ سے بالا ہے۔ آپ لوگوں کا
کی
کام یہ ہے کہ جس امر کے متعلق مشورہ لیں بیان کر دیں۔ مگر میرا کام یہ ہے کہ دیکھوں آپ

خطابات شوری جلد اول
۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
کے خیالات اُدھر جا رہے ہیں جدھر جانے چاہئیں یا نہیں۔ اس لئے میرا فرض ہے کہ جو
سوال اصل معاملہ سے تعلق نہیں رکھتے انہیں بھی لوں۔
انجمن اور خلیفہ یہ کہنا کہ انجمن ٹوٹ گئی ہے، اس کا رہنا نہ رہنا برابر ہے وہ دوست
جنہوں نے یہ بیان کیا اُنہوں نے کہا ہے کہ کل کی تقریروں سے یہ نتیجہ
نکلا ہے۔
جماعت
مگر کل تقریریں نہیں ہوئی تھیں اور میری تقریر تھی ۔ گویا اُس سے یہ نتیجہ نکلا ہے۔ اُس
میں کیا تھا ؟ یہ کہ خلافت کا انتظام انجمنوں سے بہتر ہے۔ انجمنوں میں طبعی طور پر پارٹیوں کا
خیال پیدا ہوتا ہے۔ اور ایک دوسرے کو گرانا چاہتا ہے۔ مگر یہاں کثرتِ رائے اور ووٹ
سے نہیں بلکہ شرعی حقوق خلیفہ کے ہیں کہ مشورہ لیا جاوے گا۔ آگے خواہ کثرت رائے پسند
آئے یا قلت وہ عز ! قلت وہ عزم کر کے اعلان کرے گا اعلان کرے گا فیصلہ کا۔ یہ خیال آج نئے نہیں ۔ جو شخص :
کے لٹریچر سے واقف ہے وہ جانتا ہے کہ خلیفہ اول کے وقت بھی یہ بات پیش ہوئی تھی اور
اسی پر پیغامیوں سے جنگ شروع ہو گئی تھی کہ آیا انجمن اختلاف خلیفہ سے رکھ کر اپنا حکم
جاری کر سکتی ہے یا خلیفہ روک سکتا ہے؟ اس پر تفرقہ ہوا۔ اگر ان خیالات کے ساتھ کہ
انجمن خلیفہ کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی اس کے ماتحت ہے اور اگر یہ کہنے سے کہ
خلیفہ کثرت رائے کا پابند نہیں انجمن ٹوٹتی ہے تو اُسی دن ٹوٹ گئی تھی جب خلیفہ اول خلیفہ
ہوئے تھے۔ اور اگر ان خیالات کے اظہار سے ٹوٹتی ہے تو جس دن میں خلیفہ ہوا اُس دن
ٹوٹ گئی اور دُنیا میں کوئی انجمن نہیں ہے۔ یہ اُن کے اور ہمارے اختلاف کا بنیادی پتھر ہے
کہ انجمن ہو خلیفہ نہ ہو، کثرت رائے سے فیصلہ ہو۔ اگر یہی ہے تو انجمن ہے ہی نہیں ٹوٹ گئی
ہے اُس وقت سے جب خلافت کا سلسلہ چلا۔ اگر یہ خیالات نہ ہوتے تو نہ جھگڑا ہوتا نہ
پیغامی ہوتے ، نہ مبائع ہوتے ایک ہی جماعت ہوتی ۔ دو گروہ جو نظر آ رہے ہیں وہ نبوت
وغیرہ کے مسئلہ سے نہیں بلکہ یہی اختلاف ہے جو خلافت کے متعلق ہے ۔ اگر امیر کا تقرر اس
کے ساتھ تعلق رکھتا ہے کہ انجمن اور خلیفہ کا کیا تعلق ہے تو اس پر گفتگو ہی نہیں کی جاسکتی ۔ اسی
وجہ سے ہم نے اپنے ہاتھوں کو جو کام کر رہے تھے کاٹ کر پھینک دیا کہ چونکہ تم خلافت کو
انجمن کے ماتحت رکھنا چاہتے ہو اس لئے تم کو ہم نہیں رکھ سکتے ۔ پس یہ بنیادی پتھر ہے کہ

خطابات شوری جلد اول
۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
ایک خلیفہ ہو اس پر نہ اختلاف ہم سُن سکتے ہیں نہ اختلاف ہے۔ ہم سب اس پر متفق ہیں کہ
ایک واجب الاطاعت امام ہونا چاہئے ۔ پیغام صلح میں حضرت مسیح موعود نے غیر احمدیوں کو
اس لئے پراگندہ طبع قرار دیا ہے کہ اُن کا کوئی امام نہیں۔ پس اگر یہاں یہ سوال ہے کہ
خلافت کے ماننے والے اپنے اختیارات کو خلیفہ کے مقابلہ میں کس طرح برتیں تو یہ ان
مسائل سے ہے کہ جن پر اختلاف کر کے ہم اکٹھے مل کر کام نہیں کر سکتے ۔ اس موقع پر ھذا
فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنَكَ کہنا چاہئے ۔ جیسے دو مسلمان اس پر بحث نہیں کر سکتے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نبی تھے یا نہیں اور اُسی وقت بحث کریں گے جب مسلمان نہ رہیں ۔ اسی
طرح دو احمدی اس پر بحث نہیں کر سکتے کہ مسیح موعود سچے ہیں یا نہیں؟ اسی طرح خلیفہ اور
انجمن کے اختیارات کے بارہ میں بھی ایک جماعت میں بحث نہیں ہو سکتی ۔ اس سے ٹوٹ
کر ہوگی جیسا کہ پہلے ہوا ہے ۔ کیونکہ یہ ان مسائل سے نہیں کہ اکٹھے رہ کر بحث ہو سکے ۔
انجمن سیالکوٹ، فیروز پور یا لاہور کیا چیز ہیں؟ وہ ظل ہیں قادیان کی انجمن کا۔ وہ امیر
جو فیروز پور یا لا ہور ہو وہ ظل ہے خلیفہ کا۔ پھر ظل پر وہ حکم کس طرح جاری ہو جو اصل پر نہیں ۔
اگر صدر انجمن خلیفہ کے حکم دینے سے نہیں ٹوٹتی تو اس کی شاخیں خلیفہ کے قائم مقاموں کے حکم
دینے سے کس طرح ٹوٹ جاتی ہیں۔ اور اگر صدر انجمن کا ٹوٹنا ما نہیں تو ماننا پڑے گا کہ مسیح موعود
علیہ السلام کے احکام کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مجرم ہیں خدا تعالیٰ کے ۔ اگر یہ نہیں تو
ماننا پڑے گا کہ نہ انجمن ٹوٹی اور نہ مسیح موعود کے احکام کی خلاف ورزی کی ۔ یہ دونوں باتیں
ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں ۔ تعجب ہے اصل انجمن کے متعلق تو کہا جاتا ہے کہ نہیں ٹوٹی ۔ مگر
ظل جو ہیں ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ٹوٹ جائے گی ۔ اس کا کیا یہ مطلب نہیں کہ قادیان
والی انجمن خلیفہ کے تقرر سے ٹوٹ جائے تو ٹوٹ جائے مگر ہم امراء کے تقرر سے اپنی انجمنیں
نہ ٹوٹنے دیں گے۔ اس میں امیر کا تقرر نہ ہوگا۔ مگر جب حضرت مسیح موعود کی قائم کردہ انجمن
کے متعلق فیصلہ کر دیا کہ اس طرح نہیں ٹوٹتی تو اس کی ظل کس طرح ٹوٹ سکتی ہیں۔
صدر انجمن کا قائم ہونا یہ جو کہا جاتا ہے کہ حضرت صاحب نے انجمن قائم کی اِن
باتوں کا جواب ہم دے چکے ہیں۔ کیا خلافت راشدہ میں
جواب نہیں دیا جا چکا ؟ اور ہمارے واعظ آئے دن جواب نہیں دیتے رہتے ؟ الفضل ، الحکم اور
۔

خطابات شوری جلد اول
۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
الحق کے فائل گواہ ہیں کہ جماعت میں بڑے زور سے یہ بحث اُٹھائی گئی کہ حضرت صاحب نے
صدر انجمن کو قائم کیا ہے یا نہیں؟ اور کیا تو کیا مطلب تھا؟ جب قائم ہوئی ہم یہاں موجود تھے
جس کے ذریعہ حضرت اقدس سے منظوریاں لیں اور جن کے ہاتھوں قائم ہوئی وہ بتا سکتے ہیں
کہ کس طرح قائم ہوئی۔
حضرت صاحب کی طرف سے یہ انجمن مقبرہ بہشتی کے متعلق تھی ۔ انجمن کار پرداز
مصالح مقبرہ بہشتی اس کا نام رکھا گیا کہ ایسی مد خاص میں جو روپیہ آ آئے گا اُس کی نگا کی نگرانی
کرنی پڑے گی۔ اس کے لئے آپ نے یہ تجویز فرمائی کہ مولوی نور الدین صاحب کو اس کام
پر مقرر کیا ۔ پھر کہا گیا کہ یہ فوت ہو گئے تو پھر کیا ہو گا اس لئے ایسا قانون بنایا جاوے کہ بعد
میں کوئی فساد نہ ہو۔ بعض دوستوں نے کہا انجمن بنادی جاوے۔ پہلے ایک مدرسہ کی انجمن تھی
وہی مقبرہ کے لئے مقرر تھی ، وہی ریویو کے لئے ۔ انہوں نے حضرت صاحب سے کہا مختلف کام
ہیں ان کو اکٹھا کرنے کی اجازت دیں ۔ آپ نے کہا اچھا اکٹھا کر لو۔ یہ تھی تجویز ۔ نہ یہ کہ
ایسی انجمن کے بنانے کی تجویز حضرت صاحب کے ذہن میں آئی اور آپ نے پیش کی اور
یہ انجمن بنائی گئی بلکہ جن لوگوں کے سپرد کام تھے اُنہوں نے کہا کہ وقت کا حرج ہوتا ہے اس
طرح انتظام ہو۔
اور عجب بات یہ ہے کہ اس سے پہلے ایک انجمن تھی جس کو حضرت صاحب نے توڑ دیا
اور حضرت صاحب نے تو نواب صاحب کو امیر مقرر کیا تھا مولوی محمد علی صاحب، حضرت
مولوی نورالدین صاحب، مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کو اس کے ممبر مقرر کیا تھا کہ آپ
نواب صاحب کو مشورہ دیں اور جو حکم دیں ماننا ہو گا ۔ چنانچہ کئی سال تک اس طریق سے کام
ہوتا رہا ۔
-
اس کے بعد نواب صاحب کے مقدمات تھے اِس لئے اُنہیں لاہور جانا پڑا اور پیچھے
انتظام خراب ہونے لگا۔ حضرت صاحب نے جب اُن سے پوچھا تو اُنہوں نے لکھا کہ ایک تو
میں آجکل یہاں رہتا بھی نہیں۔ دوسرے جو مشیر رکھے گئے ہیں ان میں سے ایک ایسے رنگ
میں اثر ڈالتا ہے کہ چندہ کم ہوتا ہے اس طرح رکاوٹ ہوتی ہے، مجھے فارغ کیا جائے۔ آخر یہ
انتظام چلتا رہا اور ۱۹۰۶ء میں اکٹھا کرنے کا مشورہ ہوا۔ ایک دن حضرت صاحب اندر آئے تو

خطابات شوری جلد اول
۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
والدہ صاحبہ سے کہا کہ انہیں ( یعنی مجھے ) انجمن کا ممبر بنا دیا ہے۔ نیز ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب
کو اور مولوی صاحب کو تاکہ اور لوگ نقصان نہ پہنچاویں۔ پھر میاں بشیر احمد صاحب کا نام لیا
گیا۔ آپ نے فرمایا وہ مدرسہ میں پڑھتے ہیں۔ افسران کے ماتحت ہوں گے اس لئے اُن
کو رہنے دو۔
پھر وہ جگہ جہاں آپ اُس وقت بیٹھے تھے اور جو وقت تھا مجھے خوب اچھی طرح یاد
ہے۔ آپ آئے اور کہا یہ نام تجویز کئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد حسین صاحب کا نام یقینی یاد ہے ۔ مرزا
یعقوب بیگ صاحب کا یقینی یاد نہیں کہ حضرت صاحب نے تجویز کیا یا نہیں ۔ آپ کو کہا گیا
چودہ نام لکھ لئے ہیں ۔ حضرت صاحب نے فرمایا اور چاہئیں باہر کے آدمی بھی ہوں اور ان
کے نام بھی بیان کئے جن میں سے ذوالفقار علی خان صاحب، چوہدری رستم علی خان صاحب،
ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب کے نام اس وقت مجھے یاد ہیں۔ اس پر کہا گیا ہے کہ زیادہ آدمیوں
سے کو رم نہیں پورا ہو گا۔ آپ نے فرمایا اچھا تھوڑے سہی ۔ پھر کہا اچھا ایک اور تجویز کرتا ہوں
اور وہ یہ کہ مولوی صاحب کی رائے چالیس آدمیوں کی رائے کے برابر ہو۔ ( یہ امیر نہیں تو اور
کیا ہیں؟ ۱۴ رممبر ایک طرف ایک کی رائے چالیس کے برابر ہو ) ۔
اُس وقت میرے سامنے ان لوگوں نے حضرت صاحب کو دھوکا دیا کہ حضرت ہم نے
مولوی صاحب کو پریذیڈنٹ بنایا ہے اور پریذیڈنٹ کی رائیں پہلے ہی زیادہ ہوتیں ہیں۔
حضرت صاحب نے کہا ہاں یہی میرا منشاء ہے کہ ان کی رائیں زیادہ ہوں ۔ مجھے اُس وقت
انجمنوں کا علم نہ تھا کہ کیا ہوتی ہیں ور نہ بول پڑتا کہ پریذیڈنٹ کی ایک ہی زائد رائے ہوتی
ہے تو انہوں نے یہ دھوکا دیا پھر تفصیلی قواعد مجھے ہی دیئے گئے تھے اور میں ہی حضرت صاحب
کے پاس لے کر گیا تھا اُس وقت آپ کوئی ضروری کتاب لکھ رہے تھے۔ آپ نے پوچھا کیا
ہے؟ میں نے کہا انجمن کے قواعد ہیں ۔ فرمایا لے جاؤ ابھی فرصت نہیں ! گویا آپ نے ان کو
کوئی وقعت نہ دی ۔
امارت کے فرائض دراصل امارت کے فرائض کو لوگوں نے نہیں سمجھا جو میں نے
بتائے تھے۔ گو اس تفصیل سے احادیث میں نہیں ملتے کیونکہ
تیرہ سو سال کی بات ہے مگر ان کا پتہ ضرور چلتا ہے۔

خطابات شوری جلد اول
۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے جو مشورہ سے کام نہیں کرتا وہ مجھ سے
نہیں اور میں نے امیر کے لئے رکھا تھا کہ علی العموم کثرت رائے سے فیصلہ کریں ۔ میں بھی
یہی کرتا ہوں، کوئی ایک آدھ ہی معاملہ سال میں ہوتا ہوگا جس میں میں کہوں کہ میری یہ
رائے ہے اس کے مطابق عمل ہو، ورنہ عموماً کثرت رائے سے جو تجویز ہو اُسی کو عمل میں لایا
جاتا ہے۔ دیکھو اُحد کے دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میں پسند نہیں کرتا کہ باہر
جا کر مقابلہ کیا جائے مگر سب نے کہا کہ لوگ ہمیں بزدل کہیں گے۔ جب ہم کفر میں بزدل
نہیں ہوئے تو اب کیوں کہلائیں۔ تاریخ میں لکھا ہے کہ عبداللہ ابن ابی سے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے کبھی مشورہ نہیں لیا تھا مگر اُس دن اس کو بلایا اور پوچھا کہ وہ کیا کہتا ہے ۔ شاید
وہی کہے کہ باہر نہ جائیں اور لوگوں کو اس بات کی تحریک ہو مگر اس نے بھی کہا باہر ہی جانا
اچھا ہے۔ جب باہر جانے لگے اور جوش کم ہوا تو صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے
لگے کہ باہر آنا آنا غلطی تھی اور ہم نے غلطی کی ۔ مگر آپ نے نہ مانا اور کہا کہ نبی جب تیار ہو جاتا
ہے تو پھر نہیں لوٹتا ۔ کے اُس وقت انہیں سبق دینے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان کی بات مان لی اور اس جنگ میں ایک امیر مقرر کیا کہ اس کے حکم کے بغیر نہیں ہٹنا مگر پھر
بھی جو حالت ہوئی وہ ظاہر ہے۔
امیر کی پوزیشن تو یہ بات کہ امیر کثرت رائے کی اتباع کرے ۹۹ فیصدی یہی ہوگا کہ
ایسا ہی کرے اور ممکن ہے کہ پانچ پانچ سال ایسا ہی ہو کہ اُس کو اپنی
بات منوانے کی ضرورت ہی نہ ہو۔ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کوئی ایسی بات ہوئی ہو جس کے
خلاف مشورہ دیا گیا ہو اور میں نے کہا ہو کہ یہی کرو۔
تو امیر کے لئے یہ رکھا ہے کہ کثرتِ رائے سے فیصلہ کرے اور اگر اس کے خلاف
کرے تو وجو ہات لکھے ۔ دوسرے لوگ اگر چاہیں تو خلیفہ کے پاس شکایت کریں۔ پس
کثرت رائے کے خلاف فیصلہ نہ ہوگا کیونکہ کون کہہ سکتا ہے کہ مجھے الہام ہوا ہے کہ اس کی
رائے درست ہے ۔ اس کی رائے بھی غلط ہو سکتی ہے۔ یہ امیر کی پوزیشن ہے۔
امیر کا تقرر شرعی ہے یا نہیں یہ اختلاف کے تقرر شرعی ہے یا نہیں اس کے متعلق بعض نے ایسا زور دیا کہ جو اس تقریر کو نہ مانیں گے گویا وہ

خطابات شوری جلد اول
۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
اسلام سے خارج ہی ہو جاویں گے اور بعض نے کہا ضروری نہیں ۔ لیکن یادر ہے بعض انتظام
حالات اور سیاست کے ماتحت ہوتے ہیں ۔ ان میں جیسا کہ مولوی سرور شاہ صاحب نے
بیان کیا ہے آگے پیچھے کیا جا سکتا ہے۔ ایسے معاملات سیاسی، خواہ مذہبی احکام کے نیچے
آ جاویں ان میں توقف ڈالا جا سکتا ہے۔
امارت اور سلطنت امارت سلطنت سے سلطنت سے تعلق رکھتی ہے یا نہیں؟ اس کے متعلق دونوں
خیالات درست ہیں ۔ مگر اپنے اپنے مسئلہ کے چسپاں کرنے میں
غلطی کی گئی ہے۔ جو کہتے ہیں کہ تعلق نہیں رکھتی انہوں نے سلطنت کے معنے نہیں سمجھے۔ ان
کے نزدیک سلطنت کے معنے فوج اور خزانہ کے ہیں حالانکہ سلطنت کے معنے بہت وسیع ہیں۔
سب باتوں پر غلبہ والی حکومت دنیا میں کوئی نہیں ۔ یورپ میں جو سلطنت چاہے وہ
نہیں کر سکتی ۔ رعایا کی بات اُسے ماننی پڑتی ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی
سلطنت حاصل تھی کہ سب باتوں پر غلبہ حاصل تھا۔ سیاسی سلطنت بھی ہر رنگ میں تھی اور
مذہبی بھی۔ اس کے بعد ابوبکر کو سلطنت حاصل ہوئی مگر اختیارات کم ہو گئے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح کوئی کام کیا ہے اُسی طرح وہ کیا کریں اور جن کا ذکر نہیں کیا
ان میں اجتہاد کر لیں ۔
تو سلطنت ہوتی ہے آگے اس کی حالت الگ ہوتی ہے اور جتنی سلطنت ہو اس کے
لئے ضروری ہے کہ اتنے حصہ کو پھیلانے والے ہوں ۔ بے شک سلطنت ہمارے پاس اس
رنگ میں نہیں جس رنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تھی مگر ایک رنگ میں ہے
که اخلاق درست کرنا، چوری چھڑانا وغیرہ ۔ بے شک یہ زور نہیں کہ چور کے ہاتھ کاٹ دیں
مگر یہ تو ہے کہ حضرت صاحب نے کہا کہ میں کتاب لکھوں گا اخلاق پر جو اس کو نہ مانیں گے گا پر کو نہ
اُن کو جماعت سے نکال دوں گا
تو ہمارے بھی اختیارات ہیں اور سلطنت سے بڑھ کر ہیں کیونکہ ہم جتنے معاملات میں
دخل دے سکتے ہیں سلطنت نہیں دے سکتی اس لئے ہمیں بھی امیروں کی ضرورت ہے ہاں
جس حصہ کی حکومت حاصل نہیں اُس میں مقرر کرنا غلطی ہوگا ۔
باقی رہی انفرادی آزادی اس میں امیر دخل نہیں دے سکتا۔ ہاں جن امور کا تعلق

خطابات شوری جلد اول
۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
سلسلہ سے ہے، اخلاق وغیرہ ان میں دے سکتا ہے لیکن ان میں بھی اُس کو قواعد کے ماتحت
کام کرنا ہوگا۔ اُس کا کام احکام کا نفاذ ہوگا قانون بنانا نہیں ہوگا اور اس سے کسی کی
آزادی میں کوئی فرق نہیں آتا۔
جہاں کی جماعتوں میں امراء سے فائدہ نہیں ہوا وہ وہی ہیں کہ جن کو میں متواتر لکھ رہا
ہوں کہ آپس کے جھگڑے چھوڑ دو۔
سیالکوٹ کی انجمن نے حضرت مسیح موعود کے بعد لڑائی جھگڑے شروع کر دیئے۔
جھگڑوں سے ہی تنگ آکر امیر مقرر کرنے ضروری سمجھے۔ اور امیر تو ۱۹۲۱ء میں مقرر
ہوئے ۔ میں ۱۹۲۰ء میں جب سیالکوٹ گیا تھا تو تقریر کی تھی کہ ہوشیار ہو جاؤ۔ گھر میں جو
لڑائیاں کرتا ہے وہ زیادہ دشمن ہے اور باہر کے دشمنوں سے یہ زیادہ خطرناک ہے۔ افسوس
ہے کہ سیالکوٹ کی جماعت نے ابتدائی جماعت ہونے کے باوجود نمونہ اطاعت میں کمزوری
دکھائی ۔ حضرت صاحب نے ایک دفعہ فرمایا کہ بعض کا تعلق تو ہم سے ہے اور بعض کا مولوی صاحب
سے ہے اور بعض لوگ انجمن سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اپنے اور مولوی صاحب کے تعلق رکھنے
والوں کو تو کہا کہ یہ محفوظ رہیں گے اور انجمن کی طرف جانے والوں کو کہا کہ ان کا خطرہ ہے
اور سیالکوٹ کا نام لیا کہ اس کا بھی اسی طرف رجحان ہے ۔
اطاعت کی روح پیدا کرو ہماری جماعت میں اطاعت کی روح ہونی چاہئے۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جان بوجھ کر ایسے لوگوں کو مقرر فرماتے
جو کم حیثیت ہوتے اور اشارتاً بیان کیا کہ دیکھوں لوگ اطاعت کرتے ہیں یا نہیں؟ اُسامہ کو
ایک بڑے لشکر کا سردار مقرر کیا اسی خیال سے کہ آیا لوگ اطاعت کرتے ہیں یا نہیں؟ مدینہ
میں والی غیر معروف مقرر کئے اور ماتحت بڑے بڑے صحابی کئے ۔ پس جماعت میں یہ مادہ
ہونا چاہئے کہ ذاتی فوائد کو جماعت کے لئے قربان کر دیں ۔ یہی گر ہے جس سے دشمن پر فتح
پا سکتے ہیں۔ تو امراء کے تقرر سے انجمن ٹوٹتی نہیں بلکہ یہ فائدہ ہے کہ پارٹی فیلنگ
(PARTY FEELING) پیدا نہیں ہوگی اور کثرت رائے صحیح کثرت رائے ہوگی ۔ انجمنوں
میں پارٹی فیلنگ پیدا کی جاتی ہے۔ ممبروں سے کئی کئی وعدے خطابوں ، مہدوں کے دے کر
ان کی رائے لی جاتی ہے۔ اصل میں اسلام ہی کی جمہوریت ہے جو امراء کے ذریعہ قائم

خطابات شوری جلد اول
۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
ہوتی ہے اس طرح حضرت صاحب قواعد بنانے کے خلاف نہیں تھے۔ جب کہ صدر انجمن
نے قواعد کے ہوتے ہوئے خلافت کو مانا اور بیعت ہوئی۔
میرے خیال میں یہی مفید ہو سکتا ہے کہ امراء کے تقرر پر عمل کیا جائے۔ اگر پہلے اس
امر کو پیش نہ کیا گیا تو اس لئے کہ آہستہ آہستہ کام ہو ۔ چنانچہ مسجد میں حضرت صاحب کے
سامنے یہ امر پیش ہوا کہ داڑھی منڈوانا بُرا ہے آپ لوگوں کو روکیں ۔ آپ نے فرمایا ہم
آہستہ آہستہ کام کرتے ہیں اور اپنی داڑھی پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ جب لوگ ہماری داڑھی
دیکھیں گے اور ان کا اخلاص بڑھے گا تو خود رکھ لیں گے۔
تو حضرت صاحب نے اگر امیر مقرر نہیں کئے تو اسی لئے کہ آہستہ آہستہ اور بتدریج
کام ہوا اور حضرت صاحب نے تو ا نے تو انجمنیں بھی مقرر نہیں کیں ۔ ں ۔ اس لئے فیصلہ یہی ہے اور میرا
کیا یہ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ہے کہ امیر ہو۔ میری غرض اس کو کرنے کی یہ نہیں
کہ لوگوں کے منہ سے نکلوا دوں کہ یہ ضروری ہے لیکن چونکہ یہ سیاسی معاملہ ہے اور جماعت
اسے آگے پیچھے کر سکتی ہے اس لئے یہی مناسب ہے کہ جو جماعتیں تیار ہوں ، ان میں امیر
مقرر کریں اور دوسروں کو بالواسطہ مجبور کریں کہ اس میں یہ یہ فوائد ہیں۔ چھوٹی بڑی
جماعتوں کا سوال غلط ہے۔ اختلاف دو آدمیوں میں بھی ہو سکتا ہے اس کے لئے بھی امیر کی
ضرورت ہے۔
پھر یہ بھی کہا گیا ہے کہ قابل آدمی نہیں ملتے مگر ہمیں تو قابل بنانے ہیں اور وہ کام
کرنے سے ہی بن سکتے ہیں ۔
پھر یہ بھی فائدہ ہوگا جیسا کہ بیان کیا گیا ہے کہ لوگ اپنی اصلاح کر لیں گے اور نمونہ
بن جاویں گے اور پھر کوئی وجہ نہیں کہ امیر ایک شخص ہی ہو بلکہ جب جماعت سمجھے کہ امیر غلطی
کرتا ہے اس کے متعلق اطلاع دی جائے۔
تو میں فیصلہ کرتا ہوں اور کثرتِ رائے اس کے ساتھ ہے کہ امیر کا تقرر شرعی امر ہے
اس لئے اُتنے حصہ کے لئے جس میں ہمیں اختیار ہے امیر ہوں جو کثرتِ رائے کی وکثرت رائے کی پابندی
کریں ۔ سوائے اس کے کہ دینی یا دنیوی طور پر سخت مصر سمجھیں اور رپورٹ کریں۔ دینی یاد
دوسری یہ کہ امیر کا تقرر لازمی نہ ہو بلکہ تحریک ہو اور لوگوں کو عادی کیا جاوے اور

خطابات شوری جلد اول
۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
سکھا یا جاوے اس سے جماعت کی تربیت ہو گی ۔“
66
مہمان سے کیا مراد ہے سب کمیٹی لنگر خانہ کی رپورٹ کے ایک سوال کہ مہمان سے سے کیا مراد ہے کیا مراد ہے پانی کیا مراد ہے؟ پر گفتگو کرتے رتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
دو
یه سوال در حقیقت مہمان خانہ اور لنگر خانہ کا مجزو ہو گیا ہے کہ مہمان کی کیا تعریف
ہے۔ جب سے ہوش سنبھالی ہے کیونکہ لنگر پہلے سے جاری ہے اُسی وقت سے سنتا آیا ہوں
اس لئے معلوم ہوتا ہے لنگر کا جزو بن گیا ہے اور اب بھی اسی لئے پیش کیا گیا ہے۔
عجیب بات یہ ہے کہ دو شکلوں میں اعتراض ہوتا ہے بعض قادیان والے تو یہ کہتے ہیں
کہ کئی لوگ اپنے اغراض کے لئے آتے ہیں اور لنگر پر بوجھ ہوتے ہیں۔ اور بعض باہر
والے کہتے ہیں کہ خواہ کوئی کتنا عزیز ہو کوئی پوچھتا نہیں ۔ یہی کہتا کہ کب آئے؟ لنگر میں
اسباب رکھ آئے یا رکھ آؤں؟
تو یہ دو رنگ کا اعتراض ہے مگر باوجود ان اعتراضات کے حضرت صاحب نے کوئی
شرط نہیں لگائی جس سے دو چار دس میں ہٹ جائیں ۔ خواہ کسی سچے مہمان کی دل شکنی بھی
ہو جائے۔ پھر خلیفہ اول کے وقت بھی یہ سوال پیش ہوا حتی کہ ایک لمبا خط ڈاکٹر محمد حسین نے
لاہور سے اس کے متعلق لکھا ۔ مولوی صاحب نے پڑھ کر مجھے بتایا کہ یہ خط آیا ہے اور پھر
ایسے الفاظ فرمائے کہ گویا آپ ان کو جماعت میں سمجھتے ہی نہیں تھے ۔ گو خلافت کی وجہ سے
بھی ناراض تھے۔ اب میرے پاس بھی یہ سوال آچکا ہے۔ میں فطرتاً بھی اور پیش روؤں کی
وجہ سے بھی اس کے خلاف تھا۔ میں نے پیش اِس لئے نہ ہونے دیا کہ دونوں قسم کے
اعتراض جو یہاں کے اور باہر کے لوگ کرتے ہیں ان کو اپنی غلطی کا علم ہو جائے ممکن ۔ کے مین ہے جو
یہاں کے لوگ کہتے ہیں کسی وقت درست بھی ہو لیکن یہ بھی دیکھنا ہے کہ اس کے ازالہ کے
وقت کوئی فتنہ اور نقص تو پیدا نہیں ہوتا اور حقیقی مہمان کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
حضرت صاحب کے وقت کسی نے دعوت کی ۔ ایک کھڑا ہوا کہ پرچیاں مدعو شده
لوگوں کی دیکھے۔ ایک سے پوچھا تمہارے پاس ہے؟ اُس نے کہا کہ نہیں اور اُسے نکال دیا۔
حضرت صاحب نے سُن کر کہا کہ اب میں اس واقعہ کو سن کر کھانا نہیں کھا سکتا ۔ کوئی کہے گا
کہ وہ مستحق نہیں تھا مگر اس میں احتیاط کی ضرورت ہے تا کہ کوئی مستحق تکلیف نہ اُٹھائے

آج 10 میں سے 10 باقی