مجلس مشاورت ۱۹۲۲ ء دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
اور اس کے خلاف ہو جائے۔ مالی پہلو کا سوال جو ہے میرے نزدیک جہاں اور اخراجات
برداشت کرنے ہیں وہاں یہ بھی ہے۔ جہاں بعض بد معاش ایسے آجائیں گے وہاں کے
نوجوانوں کو بھی خراب کرتے ہیں اور باہر کے آئے ہوئے لوگوں کو بھی ایسے لوگوں کو نکالنا
چاہئیے مگر ان کے لئے کوئی قانون نہیں بنا سکتے کہ اس کے ماتحت نکل جائیں۔ اس لئے یہ
ہو کہ اوباش، بدمعاش جو بچوں کے اخلاق بگاڑنے والے یا شرارت کرنے والے ہوں
ایسے لوگوں کو نکال دینا اور روکنا چاہئیے ۔ مگر کوئی حد بندی اور قانون سے ہونا چاہئیے کہ جن کو
ہم نے بلانا ہے اُن کی ہتک کر کے گناہ کے مرتکب نہ ہو جائیں۔ اس کے لئے یہی ہے کہ
فہرست پیش ہوتی رہے۔ خلیفہ اول کے وقت بھی ہوتی تھی اور میں خود پیش کرتا رہا ہوں۔
اب بھی اگر متواتر پیش ہو تو اصلاح ہو سکتی ہے۔
باقی رہے وہ لوگ جو یہاں محنت مزدوری کے لئے آتے ہیں اور لنگر سے کھاتے ہیں
اس وقت ان کی زندگی کو بہتر بنانے کا سوال ہے اس لئے یہ ہونا چاہئیے کہ اگر وہ رات دن
کام کرنے لگ جاتے ہیں تو مہمان نہیں اور اگر فارغ بیٹھے رہتے ہیں تو یہ اُن کا قصور نہیں
ہمارا ہے کہ ہم ان کی تعلیم کا انتظام نہیں کرتے ۔ تو یہ انتظام ہو کہ اگر کام پر وہ سارا دن
لگائیں تو ان کے لئے کھانا روک دیا جائے اور اگر کام پر نہیں لگتے تو خواہ کتنا عرصہ فارغ
رہیں ہم اس کی حد بندی نہ کریں اور یہ خواہ پٹھان ہوں ، خواہ کشمیری ، خواہ کوئی ۔ اور ہر ایک
کے ساتھ وہی سلوک ہو کیونکہ سب کو ایک مرکز پر جمع کرنا ہے اور سب کے لئے ایک قانون
ہونا چاہئیے کوئی استثناء نہ ہونی چاہئیے ۔ ہاں ان لوگوں کو ذاتی کاموں سے روکنے کے لئے یہ
کرنا چاہئیے کہ کہا جائے کہ کام نہ کرو بلکہ پڑھو۔ اس صورت میں خواہ کرایہ بھی دینا پڑے تو کہ کہا کہ نہ بلکہ اس میں
وہ بھی دے دیا جائے اور ان کی تعلیم کا انتظام کیا جائے اور اُنھیں دین سکھلا کر مبلغ بنا دیں
اور اُنھیں اُن ملکوں میں جہاں کے ہوں مقرر کر دیں اس لئے کوئی قیود نہ ہوں بلکہ جو شریر
ہوں اُن کو نکالا جائے ۔“
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے پر اختتامی تقریر کرتے ہوئے
حضور نے فرمایا :-

خطابات شوری جلد اول
دو
۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
چونکہ وقت بہت ہو ہو گیا ہے اس لئے اور تجاویز پیش نہیں ہو سکتیں ۔ مدرسہ احمدیہ یہ - کے
لئے تحریک کرتا ہوں کہ بچوں کو داخل کرائیں تمام لوگوں کو توجہ نہیں بالعموم وظیفہ پر پڑھتے
ہیں لوگوں کو پہلے شکایت تھی کہ کارکن خود کیوں نہیں لڑکوں کو داخل کراتے اب یہ نہیں ہونا
چاہئیے ۔ میں نے بڑے بچے کو مدرسہ میں داخل کرایا ہے کہ قرآن حفظ کرے دوسرے کو بھی
چوتھی جماعت پاس کر لے تو داخل کرا دوں گا ۔ اور میں ان کو ہی نہیں جتنے بچے ہیں سب کو
پیش کروں گا ۔ اس کے بعد جماعت سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر سارے نہیں تو ایک ایک تو
استطاعت والے پیش کریں ۔ اس طرح ایک تو خرچ کم ہو جائے گا دوسرے جو اپنے طور پر
پڑھے اُس کی طبیعت میں ایک آزادی اور جرات ہوتی ہے اور ترقی کرنے کا خاص موقع ملتا
ہے اُن پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا کہ تم مجبور ہو کر پڑھتے ہو۔ پھر ایسے پڑھنے والوں سے
مدرسہ کا وقار بڑھ جاتا ہے کیونکہ اعلیٰ طور پر پڑھتے ہیں۔ اس لئے چاہئے کہ آسودہ لوگ
اپنے بچے دیں مگر وہ نہیں جو ادھر کچھ نہ پڑھتے ہو بلکہ ہوشیار ہونہار کو داخل کرائیں۔
پڑھائیں اور دین کے راستہ میں قربان کریں ۔ مال کا قربان کرنا ہی قربانی نہیں ہوتی یہ بھی
قربانی ہے جو اولاد کی قربانی ہے۔ جو نمائندے آئے ہیں ان کو بھی تاکید کرتا ہوں کہ وہ بھی
اپنے بچے داخل کریں اور دوسروں کو بھی جا کر کہیں کہ وہ زیادہ تعداد میں اپنے خرچ پر
پڑھنے والوں کو داخل کرائیں۔ اس وقت چونکہ قلیل تعداد اپنے خرچ پر پڑھنے والوں کی ہے
جس کے یہی معنی ہیں کہ جو اپنے خرچ پر پڑھ سکتا ہے وہ ادھر آنا نہیں چاہتا ورنہ کیا وجہ ہے
کہ دوسرے مدرسہ میں زیادہ اپنے خرچ پر پڑھنے والے ہیں یہی کہ جب تک ان کا بس چلتا
ہے ادھر نہیں آتے ۔ یہ بڑی گندی روح ہے اسے دور کرنا چاہئیے ۔
میں یہ بھی کہوں گا کہ مدرسہ انگریزی میں جو لڑ کے بھیجتے ہیں اس میں داخل کرنے سے
بھی کچھ نہ کچھ دینی کاموں میں مدد ملتی ہے اگرچہ کہوں گا کہ وہاں ایسی تربیت نہیں کی جاتی
جیسی کہ چاہئیے ۔ اب یا تو آتے ہی متنبہ کر دیا جائے کہ یہ نقص ہے۔ یونہی نہ ہو واقعی بات
بتائیں باوجود اس کے مہتمموں کا فرض ہے کہ ہر ایک نقص کو دور کریں۔
لوگوں کو شکایت ہے کہ باہر کے سکولوں سے کوئی زائد بات نہیں ہوتی اور میں کہتا
ہوں کہ بہت دفعہ ان کی شکایت درست ہوتی ہے۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ جو نقص ہوں

خطابات شوری جلد اول
ママ
مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء
اُن کو بھی دور کریں ۔ جہاں لوگوں کو تحریک کرتا ہوں کہ لڑکے بھیجیں وہاں یہ افسروں کو بھی
تاکید کرتا ہوں کہ اصلاح کی کوشش کریں اور ذمہ داریوں کو سمجھیں ۔ اس لئے دونوں کو
نصیحت کرتا ہوں وہ لڑکے بھیجیں اور یہ ذمہ داریوں کو سمجھیں ۔ اگر بگڑا ہوا بھی آئے تو درست
کر دیں یہ ان کا فرض ہے۔
اب اجلاس ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ جن دوستوں نے سنا اور جنھوں نے
نہیں سنا ان کو بھی لیکچر مفید ثابت ہو اور یہ طریق مشاورت مفید ہو۔ ساتھ ہی یہ بھی کہوں گا
کہ کانفرنس والوں نے بھڑاس نکالی ہے سب امور کو اکٹھا نہیں لینا چاہئے تھا ۔ مگر مجموعی طور
پر نظر ڈالنے سے معلوم ہو گیا کہ کس قدر کام کرنا ہے ۔ اُمید ہے کہ اگلی دفعہ اس سے زیادہ
نمائندے آئیں گے کیونکہ جس قدر زیادہ ہوں اُسی قدر عمدگی سے کام ہوتا ہے۔“
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء )
الشورى: ۳۹
-
آل عمران : ۱۶۰
۴۔ تاریخ طبری جلد ۴ صفحه ۱۱۱ ۱۲۰ ۱ مطبع دار الفکر بیروت لبنان مطبوع الطبعة الثانية ٢٠٠٢ء
۵- تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۶۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
- الصف: ١٠
ے۔بخاری کتاب الاعتصام بالكتب والسُنَّةِ باب قول الله تعالى وَ أَمُرُهُمْ شُورَى
بينهم -

آج 10 میں سے 10 باقی