مجلس مشاورت ۱۹۲۳ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
لده
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
(۳۱ مارچ و یکم اپریل ۱۹۲۳ء)
پہلا دن
افتتاحی تقریر مجلس مشاورت منعقدہ ۳۱ مارچ و یکم اپریل ۱۹۲۳ء کا افتتاح کرتے
ہوئے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
جیسا کہ احباب کو معلوم ہے کہ میں نے پچھلے سال اس مجلس کے انعقاد کی بنیاد ڈالی
تھی ۔ اس کی غرض اُس سنت کا احیاء ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
مسلمانوں کی بہتری کے لئے قائم کی گئی تھی ۔ آپ کا طریق تھا کہ اہم امور کے متعلق
امرائے قوم سے مشورہ فرمایا کرتے تھے۔ مشورہ کے بعد اللہ تعالیٰ جس بات پر آپ کو قائم
کرتا مسلمانوں کے لئے اُس کے متعلق احکام جاری کرتے تھے۔ اُس زمانہ میں سفر کی آسانی
نہ تھی اس لئے آپ کی مجلس میں مدینہ والے ہی اہم امور کے مشورہ میں شامل ہو سکتے تھے۔
اب سفر کی سہولت ہے بیرونی جماعتوں کے لوگ بھی سال میں ایک دفعہ شامل مجلس مشورہ
ہو سکتے ہیں۔ چونکہ ابتداء میں نئی بات پر عمل کرنا بوجھ ہوتا ہے اسلئے فی الحال یہی مناسب
سمجھا گیا ہے کہ سال میں ایک دفعہ تمام جماعتوں کے نمائندوں کو جمع کیا جائے اور ایسے کام
جن کا اثر سب پر ہوتا ہو اُن کے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے اور جو بات مفید اور بہتر معلوم
ہو اُس پر عمل کیا جائے۔ اِس سے مل کر کام کرنے کی روح پیدا ہوتی ہے اور بہتر تجاویز
سامنے آتی ہیں اور بہتر اختیار کر لی جاتی ہیں۔
ابھی تک میں سمجھتا ہوں جماعت میں اس کے متعلق احساس پیدا نہیں ہوا کہ خلافت
کی موجودگی میں مشورہ کی کیا ضرورت ہے ۔ مگر پھر بھی پچھلے سال کی نسبت اب کی دفعہ زیادہ

خطابات شوری جلد اول
۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
نمائندے آئے ہیں لیکن ابھی کم ہیں۔ یہ بات کسی سستی کی وجہ سے نہیں کیونکہ مشورے کے
علاوہ دوسرے وقت میں شامل ہوتے ہیں ۔ اب بھی نمائندوں کی نسبت ایسے لوگ زیادہ
ہیں جو سننے آئے ہیں ۔ جب بھی کوئی تقریر ہو تو سب لوگ جمع ہو جاتے ہیں ۔ پھر عام لوگ
جلسہ پر زیادہ ہوتے ہیں اور اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ رات کے ۱۲ بجے تک مصافحہ کرتا
ہوں اور پھر بھی مصافحہ ختم نہیں ہوتا۔ چنانچہ آج ایک صاحب ملے اُنہوں نے کہا چار سال
ملنے کی کوشش کرتا رہا ہوں مگر نہیں مل سکا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ
کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور مشورہ میں شامل ہونا ضروری نہیں سمجھتے ۔ پس مشورہ میں
زیادہ تعداد میں نہ آنے کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ خلیفہ کی موجودگی میں مشورہ کی ضرورت
نہیں سمجھتے لیکن خلیفہ کے باوجود مشورہ کی ضرورت ہے۔ اور بہت لوگوں کا خیال ہے کہ یہ
تحریک خلیفہ کے خلاف ایک بغاوت ہے مگر ان کو معلوم نہیں کہ یہ تحریک خلیفہ کے خلاف
بغاوت نہیں بلکہ اس کی تحریک مجھ سے ہوئی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق سے
ہوئی اور باوجود خلافت کی موجودگی کے مشورہ کی ضرورت ہے۔
جیسا کہ میں نے پچھلے سال کہا تھا کہ کوئی خلافت مشورہ کے بغیر نہیں ۔ اب بھی یہی کہتا
ہوں ۔ اصل بات یہ ہے کہ ہر ایک شخص جو کلمہ پڑھتا ہے اُس پر ایک دفعہ ذمہ داری عائد ہو
جاتی ہے اور وہ اسلام کی ذمہ داری ہے۔ اُس کو اس سے غرض نہیں کہ اس کام کو اور بھی
کرنے والے ہیں بلکہ وہ یہی سمجھے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے وہی ذمہ دار ہے اور اس لئے
ہر ایک مسلمان خلیفہ ہے۔ جو مسلمان اپنے آپ کو خلیفہ نہیں سمجھتا وہ مسلمان نہیں ۔ وہ یہ نہیں
کہہ سکتا کہ وہ دس لاکھ میں سے ایک ہے اور اُس کو دس لاکھواں حصہ ادا کرنا چاہئے بلکہ وہ
سمجھے کہ وہ دس لاکھ ہی کا قائم مقام ہے اور یہ کام سارا اُسی کا ہے ۔ اُس کا فرض ہے کہ وہ
پورا کام کرے اور اس میں سے جس قدر کام کی اس میں طاقت نہیں اللہ تعالیٰ اُس کو معاف
کرے گا اور اُس سے اس کی باز پرس نہیں ہوگی ۔
خلافت کے قیام کی ضرورت انتظام کے لئے ہے کیونکہ تقسیم عمل نہیں ہو سکتی جب تک
ایک انتظام نہ ہو۔ ممکن ہے کہ سب زور دیں مگر ان کا زور ایک ہی کام پر خرچ ہو رہا ہو اور نہ زور پر ہورہا ہو اور
باقی کام یونہی بے توجہی کی حالت میں پڑے رہیں ۔ پس جب تک ایک مرکز نہ ہو اُس

خطابات شوری جلد اول
۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
وقت تک تمام متفرق جماعتوں کی طاقتیں صحیح مصرف پر صرف نہیں ہو سکتیں اس لئے ضرورت
ہے کہ تمام متفرق جماعت کی طاقتوں کو جمع کرنے کے لئے ایک مرکزی طاقت ہو جو سب
کے کاموں کی نگران ہو اور اس سے تمام جماعتوں کا تعلق ہو۔ اس لئے ضروری ہے کہ کوئی
جماعت اپنا مرکز قائم کرے اور اس کی بہترین صورت یہ ہے کہ خلیفہ ہو جو اپنی رائے میں
آزاد ہو لیکن وہ سب سے مشورہ طلب کرے۔ جو رائے اُس کو پسند آئے وہ اُس کو قبول
کرے اور جو رائے اس کو دین کے لئے اچھی نہ معلوم ہو خواہ وہ ساری جماعت کی ہو اُس کو
رڈ کر دے اور اس کے مقابلہ میں جو بات اللہ تعالیٰ اس کے دل میں ڈالے اور جس پر اس کو
قائم کرے وہ اس کو پیش کرے اور لوگ اُس کو قبول کر کے اس پر عمل کریں ۔ جن لوگوں سے
خلیفه مشورہ طلب کرے ان کا فرض ہے کہ دیانت سے صحیح مشورہ دیں ۔ اور جب مشورہ
طلب کیا جائے تو خواہ کسی کے بھی خلاف انکی رائے ہو بیان کر دیں لیکن یہ دل میں خیال نہ
کریں کہ اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو یہ غلطی ہوگی ۔
پس خلیفہ کے یہ معنے نہیں کہ وہی اسلام کا بوجھ اُٹھانے والا ہے بلکہ اس کے معنے ہیں
کہ وہ تمام جماعت کو انتظام کے ماتحت رکھنے والا ہے۔ اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ کوئی
انسان بھی مشورہ سے آزاد نہیں ۔
یہ خیال باطل ہے کہ مشورہ کی ضرورت نہیں یا یہ کہ مشورہ یونہی ہے اس کا فائدہ نہیں ۔
یہ بھی غلط ہے کہ مجلس مشاورت خلافت کے خلاف بغاوت ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ کوئی
خلافت مستحکم نہیں ہو سکتی جب تک اُس کے ساتھ مشورہ نہ ہو۔ کئی دفعہ بعض باتیں مشورہ سے
ایسی معلوم ہو جاتی ہیں جو انسان کے ذہن میں نہیں ہوتیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی
مشورہ کیا کرتے تھے۔ چنانچہ جنگِ احزاب کے موقع پر جب تمام کفار مل کر مدینہ پر چڑھ
آئے اور یہود بھی کفار کے ساتھ مل گئے تو حضور نے اپنے اصحاب سے مشورہ طلب کیا۔
حضرت سلمان نے ایک مشورہ دیا کہ مدینہ کے ارد گرد خندق کھودی جائے کیونکہ ایران
میں یہی طریق رائج ہے۔ اس سے ایک وقت تک دشمن اپنے حملے میں ناکام رہتا ہے۔ یہ
رائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند آئی اس کے مطابق عمل کیا گیا اور اس سے مسلمانوں
کو بہت فائدہ پہنچا۔ اس مجلس میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ بھی موجود تھے ۔ حضرت سلمان کا

خطابات شوری جلد اول
۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
ان سے رتبہ اور درجہ کم تھا مگر ایک بات میں وہ اُن سے بڑھا ہوا تھا یعنی اس نے غیر ممالک
کو دیکھا ہوا تھا اس لئے فن کی واقفیت تھی ۔ پس جو لوگ فن سے واقف ہوں اُن کی رائے
سے بہت سے کام درست ہو جاتے ہیں۔ ایسے اوقات میں اخلاص کام نہیں آتا بلکہ فن سے
واقفیت کام دیتی ہے۔ پس ضروری ہے کہ مجلس مشاورت میں ہر مذاق اور ہر ایک فن کے
لوگ داخل ہوں ۔
علاوہ اس کے لوگوں میں یہ بات داخل کر دی جائے کہ اخلاص کے ساتھ فن کی
واقفیت بھی پیدا کریں اس لئے ضرورت ہے کہ مجلس مشاورت میں ماہرین فن بھی آئیں ۔
ان میں ایسے بھی ہوں جو اپنے دستخط بھی کرنا نہیں جانتے لیکن وہ اپنے علاقہ میں ایسا اثر اور
رسوخ رکھتے ہوں کہ اپنے علاقہ میں کام کے متعلق جوش پیدا کر سکیں اور لوگوں میں جوش
نہیں پھیل سکتا جب تک علاقہ کے ذی اثر لوگ اس مجلس میں داخل نہ ہوں ۔
لیکن چونکہ مشورہ عام ہوتا ہے اس میں داخل ہونے والے بعض بطور مشغلہ کے بھی
آتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ نمائندے الگ ہوں اور دوسرے الگ۔ پس جو نمائندہ ہے
وہ مشورہ دے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق سے ثابت ہے کہ آپ مجالس مشورہ
میں سب کی بات نہیں مانا کرتے تھے بلکہ کہتے تھے کہ اپنے امیر سے کہو کیونکہ اگر امراء اور
نمائندوں کی رائے نہ لی جائے تو مشورہ کی غرض باطل ہو جاتی ہے۔ مشورہ کی اہمیت بتانے
کے بعد وہ نصائح سناتا ہوں جو میں نے پچھلے سال بھی مجلس مشاورت کے وقت بیان کی
تھیں ۔ میں ان کو رپورٹ سے پڑھ کر سناتا ہوں کہ مشورہ میں یاد رہیں اور مشورہ دینے
والوں کا قدم جادہ اعتدال سے باہر نہ ہو۔
(۱) ہم لوگ یہاں کسی دنیاوی بادشاہت اور حکومت کی تلاش کے لئے جمع نہیں ہوئے ، نہ
مہدوں کے لئے اور نہ شہرت کے لئے آئے ہیں ہم میں سے اکثر وہ ہیں جن کا آنا ان
کے لئے مشکلات بھی رکھتا ہے۔ مخالف ان پر ہنسی اُڑاتے اور اعتراض کرتے ہیں۔ پس ان
کا یہاں آنا خدا کے لئے ہے اس لئے ضروری ہے کہ سب احباب ان نصائح پر عمل
کریں۔ اپنے عمل کو ضائع ہونے سے بچائیں اور دعائیں کریں، اخلاص سے مشورہ
دیں، درد کے ساتھ مشورہ دیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مشورہ میں برکت ڈالے۔

خطابات شوری جلد اول
۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
(۲) دُعا بغیر عمل کے قبول نہیں ہوتی جب تک انسان اس کے لئے سامان نہ کرے۔ اگر
انسان کو خواہش ہوتی ہے تو سامان کرتا ہے اگر سامان نہیں کرتا تو دُعا کرنا غلط ہے۔ یہ
دھوکا ہے کہ خدا سے اس بات کی دُعا مانگی جائے جس کے لئے خود کچھ تیاری نہ کی جائے
اور ظاہر نہ کیا جائے کہ جس کام میں خدا سے دُعا مانگتا ہے اس کا محتاج ہے۔
(۳) جو لوگ مشورہ کے لئے اُٹھیں یہ نیت کریں کہ جو بات وہ کہتے ہیں وہ دین کے لئے مفید
ہو گی یا یہ کہ جس بات کے لئے مشورہ کیا جاتا ہے کون سی بات دین کے لئے مفید ہو گی ۔
(۴) جو مشورہ دیں وہ آپ کا ہو۔ کسی کی خاطر مشورہ نہ دیں۔ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی مجلس مشاورت بھی ہو اور آپ مشورہ طلب کریں تو ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے علم کے
مطابق مشورہ دیں۔ ہاں آپ کو یہ حق تھا کہ ہمارے مشورہ کو رڈ کر دیں۔ پس جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بھی مشورہ دیا جا سکتا ہے تو خلیفہ کی مجلس میں
بدرجہ اولی دیا جا سکتا ہے۔ میرے نزدیک جو سچے طور پر خلیفہ ہے اُس کا فرض ہے کہ وہ
مشورہ سُنے اور جو بات خواہ وہ کسی کی ہو اُس کو قبول کرے۔ یہ نہیں کہ وہ پہلے سے فیصلہ
کرے کہ یونہی کرنا ہے بلکہ اس کی یہ حالت ہونی چاہئے کہ وہ اس ارادے سے بیٹھے کہ
جو مشورہ ہوگا وہ درست ہو گا ۔ اگر درست ہو تو مان لے ورنہ رڈ کر دے۔ جب تک یہ
حالت نہ ہو خطرہ ہے کہ لوگوں میں منافقت پیدا ہو جائے ۔ خلیفہ کی رائے کے لئے رائے
دینا اُس سے غداری ہے اور خدا سے بھی غداری ہے۔
(۵) حکمتوں کے ماتحت رائے نہ دیں کہ اگر اس رائے کو مان لیا جائے تو یہ نتیجہ نکلے گا بلکہ یہ
بتائیں کہ اس کا نتیجہ اس وقت کیا ہوگا ۔ بعض لوگ ایک کام کو مفید سمجھتے ہیں مگر اس کی
مخالفت اس لئے کرتے ہیں کہ فلاں شخص اس کام کا انچارج ہوگا گو کام مفید ہے لیکن وہ
شخص درست نہیں ان کے ذہن میں اس لئے وہ اس کام کی ہی مخالفت کرتے ہیں حالانکہ
یہ درست نہیں۔ بجائے اس کے چاہئے یہ کہ وہ اس کام کی تائید کریں اگر مفید ہے۔ اور
جب انچارج کا سوال پیدا ہو تو اُس کی مخالفت کریں۔
(۶) جو بات بھی سچی معلوم ہو اُس کو قبول کرنا چاہئے خواہ دشمن کی طرف سے ہو۔
(۷) کبھی رائے قائم کرتے ہوئے جلد بازی نہ کرنا چاہئے۔ رائے دینے سے پہلے بات کے

خطابات شوری جلد اول
۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
مَا لَهُ اور مَا عَلَيْهِ پر غور کر لینا چاہئے ۔ ساتھ ہی یہ بھی دیکھو کہ جو تم بول رہے ہو وہ درست
ہے۔ یہ مت سمجھو چونکہ دوسرے کہتے ہیں اس لئے درست ہے۔ سوچنے کے یہ معنے نہیں
کہ دوسروں کی بات کا مواز نہ نہ کرو۔
(۸) جب رائے قائم کرو تو یہ مت خیال کرو کہ جو تم نے رائے قائم کی ہے وہ بے خطا ہے۔
بہت لوگ ہوتے ہیں جو اپنی رائے پر ہی عمل کرنا اور کرانا چاہتے ہیں یہ غلط ہے۔ اگر ان
کی رائے کے خلاف فیصلہ ہو تو چاہئے کہ اپنی رائے کو قربان کر دیں۔
(۹) ہمیشہ واقعات کو مد نظر رکھیں احساسات کو مد نظر نہ رکھیں ۔ بعض لوگ ہوشیار ہوتے
ہیں کہ سنجیدہ معاملات میں بھی احساسات کو اُبھار کر واقعات پر پردہ ڈال دیتے ہیں۔
(۱۰) بعض دفعہ دین و دنیا ٹکرا جاتے ہیں ایسی حالت میں دُنیا کو قربان کر دینا چاہئے ۔
(۱۱) ہمیشہ یہی خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ہماری تجاویز غلط نہ ہوں بلکہ چاہئے یہ کہ سوچا جائے
کہ نہ صرف یہ کہ ہماری تجاویز غلط نہ ہوں بلکہ یہ کہ ہماری تجاویز ان سے بڑھی ہوئی ہوں
جن سے مقابلہ ہے۔ بخارا کے علماء کے متعلق آتا ہے کہ جب روس نے ان پر چڑھائی کی
تو وہ اپنے تیر و تفنگ لے کر دشمن کے مقابلہ کے لئے گئے اور خیال کیا کہ ان ہتھیاروں
سے دشمن کا مقابلہ کر لیں گے ۔ مگر جب دشمن نے توپوں سے کام لیا تو علماء سحر سحر کہتے
ہوئے پیچھے کو دوڑے۔ پس نہ صرف یہ دیکھنا چاہئے کہ ہماری تجاویز درست ہیں بلکہ یہ
بھی کہ اس کے مقابلہ میں بڑھی رہیں ۔
(۱۲) رائے دیتے ہوئے اس قسم کے معاملات پر بحث کرنا کہ اس کے لئے مثلاً پانچ سو روپیہ
کی ضرورت ہے یا سوا پانچ سو کی ، اس پر بحث کرنا درست نہیں ۔ ڈاکٹر دوائی دیتے ہیں۔ ہے
ایک دوائی تجویز کرے کہ ایک گرین دینی چاہئے اور دوسرا ڈاکٹر سوا گرین ۔ اور اس پر
بحث کریں تو ان کی یہ بحث لا حاصل ہوگی ۔ کیونکہ کوئی ایسا پیمانہ نہیں جو بتا سکے کہ ایک اور
سو اگرین میں سے کسی بیماری کی حالت میں کتنی مفید ہو گی ۔ بہر حال دونوں میں سے ایک
کی رائے اور قیاس کو تسلیم کرنا چاہئے ۔
(۱۳) سوائے نئی بات بیان کرنے کے محض کسی ایک بات کے دُہرانے کے لئے کھڑا ہونے
کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے وقت ضائع ہوتا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ طرز بیان کا

خطابات شوری جلد اول
۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
اثر ہوتا ہے لیکن رائے دینے میں تکرار دلائل سے احتراز کریں۔
(۱۴) یہ خیال کہ مکمل طریق پر کام ہو غلط ہے بعض باتیں رہ جاتی ہیں اس لئے ہمیشہ اُن باتوں
کو لینا چاہئے جن کا بیان کرنا ضروری ہے۔
یہ چودہ نصیحتیں ہیں ۔ اب پچھلے سال جو تجاویز پیش ہو کر منظور کی گئی تھیں متعلقہ
ناظر صاحبان اپنی رپورٹ سنائیں گے۔ اس کے بعد نمائندوں کا حق ہو گا کہ وہ ان سے
پوچھیں کہ فلاں فلاں باتیں جو منظور ہوئی تھیں اُن کے متعلق کیا کارروائی کی گئی؟ یا ر پورٹوں
میں جو غلطی رہ گئی ہو اُس کی توضیح کر سکتے ہیں۔ اور پھر اس دفعہ جو باتیں قابلِ غور مجلس مشاورت
کے سامنے ہیں ان کے متعلق بھی کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو سکیم بنا کر پیش کریں گی اور وہ عام
اجلاس نمائندگان میں پیش کریں گی ۔
بولنے کے متعلق یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جو پہلے کھڑا ہو وہ پہلے بولے گا پھر دوسرا۔
اسی طرح ترتیب کے ساتھ ایک شخص کو مقرر کر دیا جائے گا کہ وہ دیکھتا رہے گا کہ کون پہلے
کھڑا ہوتا ہے اُسی کو اجازت پہلے بولنے کی ملے گی دوسرے کو بعد میں ۔ اگر ایک ساتھ دو
شخص کھڑے ہوں تو جس کو وہ کہے وہ بولے گا ۔ یا اگر کوئی شخص پہلے کھڑا ہو مگر اُس پر نگران
کی نظر نہ پڑے بلکہ وہ بعد میں کھڑے ہونے والے کو پہلے خیال کرے تو ہمیں اُس کی نظر کی
اتباع کرنی ہوگی کیونکہ وہ انسان ہے اور انسان ایک جیسا ہر وقت ہر طرف نہیں دیکھ سکتا ۔ دو
دفعہ سے زیادہ کسی شخص کو بولنے کی اجازت نہ ہوگی کیونکہ دو دفعہ میں ایک شخص اپنا مطلب
بیان کر سکتا ہے اور سننے والے اُس کے مافی الضمیر کو سمجھ سکتے ہیں ۔
اِس کے بعد میں تجاویز پیش کرتا ہوں مگر قبل اس کے کہ میں امور مشورہ طلب پیش
کروں پچھلے سال کی دو باتوں کی تشریح کرتا ہوں ۔
اول پچھلے سال ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ مرکزی خزانہ کے بوجھ کو دور کرنے کے لئے
چندہ خاص کیا جائے ۔ اس تحریک پر جو چندہ ہوا الْحَمدُ لِلہ اس سے بہت سا بوجھ دور ہو
گیا ۔ مگر بعض جماعتوں کے ذمہ چندہ خاص باقی ہے ہم ان سے وہ چندہ ضرور لیں گے اور
سو کی بجائے ایک سو پچپیس لیں گے اس لئے چاہئے کہ جس قدر جلد ہو وہ یہ رقم دیں۔
دوسری بات میں یہ پیش کرنا چاہتا ہوں کہ اس سال سلسلہ کی عورتوں میں دین کی

خطابات شوری جلد اول
۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
خدمت کا جوش پیدا کرنے کے لئے میں نے تحریک کی تھی کہ برلن میں مسجد بنائی جائے اور
اس کی تعمیر سلسلہ کی عورتوں کے چندہ سے ہو۔ موجودہ حالت میں اس مسجد کی تیاری کے لئے
پچاس ہزار کا اندازہ کیا گیا ہے اور اگر جرمن کی موجودہ حالت نہ رہی تو اس مسجد کے لئے
جتنی زمین خریدی گئی ہے وہ ہی پانچ لاکھ روپیہ کی ہو گی ۔ مگر آج پانچ ہزار میں زمین خریدی
گئی ہے اور اندازہ ہے کہ ۳۷ ہزار میں مسجد تعمیر ہو جائے گی ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ
ابھی چندہ کا ایک مہینہ باقی ہے ۴۵ ہزار کے وعدے ہو چکے ہیں جن میں سے ہیں ہزار سے
زیادہ نقد جمع ہو چکا ہے۔ ابھی بعض جماعتیں باقی ہیں جن کی مستورات نے ابھی چندہ نہیں
دیا۔ ان میں سے بعض ایسی مستورات ہیں جو پڑھی لکھی نہیں اس لئے ان کے مرد جو پڑھے
لکھے ہیں یا مستورات جو خواندہ ہیں اُن میں تحریک کریں ۔ اس تحریک سے ہماری مستورات کا
مح نظر ہی بدل گیا ہے ان میں جوش پیدا ہو گیا ہے اور وہ ارادہ رکھتی ہیں کہ خدمت دین
مطر
میں آگے بڑھیں ۔ مردوں کا فرض ہے کہ عورتوں کو دین کی ضروریات سے آگاہ کریں وہ
دین کی خدمت میں پیچھے رہنے والی نہیں ہیں ۔ مردوں کا فرض ہے کہ ان میں لجنہ اماء اللہ
کے طریق پر مستورات کی انجمنیں بنائیں ۔ ان کی غرض محض چندہ لینا نہ ہو بلکہ یہ غرض ہو کہ
ان میں دین کی خدمت کا جوش، ضروریات مذہب سے آگاہی اور مسائل سے واقفیت اور
ایک دوسرے سے ہمدردی اور حُسنِ سلوک کیا جائے ۔
سے
اس تحریک نے عورتوں میں دین کا جوش اُبھار دیا ہے۔ عورت کے لئے زیور علیحدہ
کرنا خودکشی کے برابر ہوتا ہے مگر ایک جگہ پر ایک عورت ایک اوباش غیر احمدی سے بیاہی
ہوئی تھی وہ ایک لمبے عرصہ تک معلقہ رہی آخر اُس کو طلاق ملی اس نے دوسری جگہ شادی کی
جب مسجد برلن کی تحریک ہوئی تو اس نے اپنا تمام زیور اور تمام ریشمی کپڑے مسجد کے چندہ
میں دے دیئے ۔ جہاں اس قسم کی نظیریں ہیں ، عورتوں نے بڑی سے بڑی قربانیاں کی ہیں
وہاں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بعض جگہوں کے مرد مخلص ہیں مگر ان کا اخلاص ان کی ذات تک
محدود ہے اُنہوں نے یہ روح اپنی مستورات میں نہیں پیدا کی ۔ اس کی نظیر لاہور کی مستورات
ہیں مردوں میں اخلاص ہے مگر عورتوں میں یہ روح نہیں ہے اس لئے ضرورت ہے کہ
عورتوں میں بھی یہ روح پیدا کی جائے ۔ وہاں سے جتنا چندہ آیا ہے وہ ان مقامات سے

خطابات شوری جلد اول
۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
تھوڑا ہے جو بعض چھوٹے مقامات سے آیا ہے پس ضرورت ہے کہ عورتوں کو دین کی
ضروریات سے واقف اور آگاہ کیا جائے ۔ اگر عورتوں میں دین کی خدمت کا ولولہ نہیں تو
اس کے معنے ہیں کہ ہمارا آدھا جسم مفلوج ہے اگر عورتوں میں روح پیدا ہو جائے تو اس کے
یہ معنے ہیں کہ ایک ضرب میں ہماری طاقت لاقت دُگنی ہو سکتی ہے۔
پچھلے سال تحریک ہوئی تھی کہ چوہڑے چماروں میں تبلیغ اسلام کی جائے ۔ مگر یہ لوگ
اسلام میں داخل نہیں ہوئے جب کہ اس کے مقابلہ میں ہزاروں لوگ سلسلہ میں داخل
ہوئے ہیں۔ کیا اس سے یہ سمجھا جائے کہ یہ لوگ بڑے عالم اور اپنے ایمان میں پختہ ہیں اور
باقی دنیا سے ترقی یافتہ ہیں؟ یا یہ خیال کیا جاوے کہ وہ نالائق ہیں؟ لیکن میں اس خیال کو
نہیں مان سکتا۔ وہ لوگ وہی کام کر سکتے ہیں جو دوسرے کرتے ہیں۔ ان میں عقل و تہذیب
ایسی ہی ہو سکتی ہے۔ نہ وہ ایسے کم عقل ہیں کہ اُن پر اثر نہ ہو نہ وہ فلسفی ہیں ۔ حالت یہ ہے
کہ پنجاب میں احمدیوں کی نسبت چوہڑے عیسائی زیادہ ہیں ۔ مجھے افسوس ہے کہ لوگوں نے
اس بات کو نہیں سمجھا۔ میں جب سوچتا ہوں تو بعض اوقات خیال آتا ہے کہ ممکن ہے کہ آدم
کے بڑے فرزند کی اولاد چوہڑے ہوں اور اور چھوٹے کی ہم ہوں ۔ ہم ہوں ۔ ممکن ہے وہ رش ہے وہ رشتہ میں بڑے
ہوں ۔ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے نزدیک مجرم ہیں جو ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں اور تبلیغ نہیں
کرتے ۔ میرے نزدیک ایک مسلمان چوہڑا اُس بادشاہ سے بہتر ہے جو مسلمان نہیں۔
۔۔۔ پس ان میں اور غیروں میں فرق تمدن کا ہے لیکن اس کی اصلاح ہو سکتی ہے۔ اب میں
تمام جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ زمیندار لوگ اور دوسرے ذی اثر لوگ ان کو تبلیغ کریں۔
ممکن نہیں کہ پھر وہ اسلام میں داخل نہ ہوں۔ ان کی اولا دیں ایسی ہی اچھی ہوں گی جیسے کہ
شائستہ پڑھے لکھے لوگوں کی اولاد ہوتی ہے۔ آج اگر زمیندار یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم
نے ان کو مسلمان بنایا تو وہ ہمارے کام کیسے کریں گے میں کہتا ہوں کہ ہم جنگل میں پاخانہ
کے لئے چلے جائیں گے مگر ان کو مسلمان بنا ئیں گے۔ اگر ہم ان کو اسلام میں نہیں داخل
کریں گے تو وہ آریہ یا عیسائی ہو جائیں گے اور اُس وقت ان کا بُوٹ مسلمانوں کے سر پر
ہوگا ۔ اگر یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ خدا سے بچھڑے ہوئے کو خدا سے ملانا بڑی بات ہے تو ان کو
معلوم ہونا چاہئے کہ وہ سیاست کے نقطہ نگاہ ہی سے اس کام کو کریں ۔

خطابات شوری جلد اول
ولد
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
یہ گونڈ بھیل کون ہیں؟ یہی ہندوستان کے بادشاہ تھے لیکن خدا نے اُن کو چھوٹا کر دیا مگر
خدا ان کو بڑا کرنا چاہتا ہے ۔ آج اگر ہم بادشاہی بھی لے لیں مگر مسلمان نہ رہیں تو یہ
بادشاہی ہمارے کس کام کی ۔ پس اس وقت ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ خدا سے بچھڑے
ہوئے خدا سے مل جائیں ۔“
66
اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ : - اُمور مشورہ طلب یہ ہیں ۔
ا۔ عورتوں کی تعلیم کے متعلق کیا انتظام کیا جائے اور ان کی انجمنیں بنانے کے متعلق
کیا طریق اختیار کیا جائے؟“
عورتوں میں تعلیم کم ہے۔ پھر سوال ہے کہ تعلیم ہونی چاہئے ۔ عورتیں ہمارا فالج زدہ
حصہ نہیں ہیں۔ پھر یہ کہ کس قسم کی تعلیم ہونی چاہئے ۔ ہم مردوں کی تعلیم کے لئے مجبور ہیں کہ
سرکاری عہدے نہیں مل سکتے مگر عورتوں کے لئے ہمیں یہ مجبوری نہیں۔ عورتیں مردوں کے
کام نہیں کر سکتیں جب تک وہ شادی بیاہ ترک نہ کریں۔ مگر اسلام اس کو ناپسند کرتا ہے کہ
عورتیں شادی نہ کریں۔ پس عورتوں کے لئے بہت مجبوریاں ہیں۔ حمل ہے، وضع حمل ہے،
بچہ کی پرورش ہے۔ مگر جب عورتیں نوکری کے لئے نکلیں گی تو ان کے ان طبعی کاموں میں
رکاوٹ ہوگی اور ان کا خاوندوں کے ساتھ رہنا مشکل ہوگا۔ پس یہ واضح بات ہے کہ عورت کا
کام گھر میں ہے۔ عورتوں کے ہاتھ میں جماعت کی زندگی ہے۔ عورت بچوں کو ایسے طریق پر
پرورش کر سکتی ہے کہ بچے دین کے خادم اور مخلص ہو سکتے ہیں۔ ضرورت ہے کہ عورت اپنے
گھر کے فرائض سے واقف ہو اور اسلام نے اس کے جو فرائض رکھے ہیں اُن سے بھی آگاہ
ہو۔ ہمارے لئے احمدیت ایک قیمتی ورثہ ہے ۔ ہماری عورتیں اگر اپنی اولاد میں دین کو پختہ کر
دیں تو وہ بڑا کام کریں گی ۔ اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی عورتوں کو دین میں پختہ کر دیں اور
ہماری نسلیں ہم سے زیادہ دین کی پابند ہوں ۔ علوم نے ترقی کی ہے ۔ مفید علوم سے ان کو
واقف ہونا چاہئے تاکہ وہ اولاد کو اُن کی ابتدائی باتوں سے آگاہ کر لیں ۔ مثلاً سائنس ،
جغرافیہ وغیرہ ۔ جو بچہ اپنی ماں سے یہ سُنے گا کہ زمین گول ہے اُس کو مدرسہ میں اس بات
کے سمجھنے میں دقت نہیں ہوگی ۔ جس طرح علوم ترقی کرتے ہیں اور پہلے علوم غلط یا ان کے
سامنے نکتے ہو جاتے ہیں ایمان میں بھی ترقی ہوتی ہے۔ چاہیئے کہ ہماری اولاد ہم سے

خطابات شوری جلد اول
۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
ایمانی حالت میں ترقی یافتہ ہو۔ غرض اس وقت عورتوں کی تعلیم کا مسئلہ درپیش ہے۔ اس کے
لئے سکیم تو بڑی سے بڑی بھی ہو سکتی ہے مگر ہمیں فی الحال ایسی سکیم کی ضرورت ہے جس پر ہم
اس سال میں عمل کر سکیں۔ کسی قوم اور جماعت کے سارے لوگ اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر
سکتے ۔ ادنی تعلیم یہ ہے کہ ہم اپنی جماعت کی مستورات کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں۔ پھر قادیان
میں اعلیٰ تعلیم کا بھی سوال ہے کہ جماعت کی مستورات کو اعلیٰ دینی تعلیم دی جائے ۔
(۲) سوال یہ ہے کہ عورتوں کی انجمنیں بنائی جائیں اس قسم کی ہم بذاق عورتیں جمع
ہوں اور وہ دین کی خدمت اور دین کی معلومات پر غور کریں۔ پہلے بعض انجمنیں بنائی گئیں
وہ ٹوٹ گئیں ۔ پھر اب لجنہ اماء اللہ (اللہ کی لونڈیوں کی انجمن ) کے نام سے ایک انجمن
یہاں بنائی گئی ہے۔ میں نے اس کی تحریک رسالہ احمدی خاتون میں جس کا میں نے اب نام
تأديب النساء“ رکھ دیا ہے شائع کرا دی۔ اس میں غلطی سے یہ میری طرف منسوب کر دی
گئی دراصل یہ میری منجھلی بیوی کی طرف سے ہے جو حضرت خلیفہ اول کی لڑکی ہیں ۔ اس میں
عورتوں کے لئے آسانی ہے اور پہلے اسے عام نہیں کیا گیا ۔“
وہ
اس کے بعد حضور نے رسالہ تادیب النساء سے لجنہ اماء اللہ کے قواعد پڑھ کر
سنائے ۔ پھر فرمایا کہ :-
لجنہ اماء اللہ کی ممبر عورتوں کے فرائض میں یہ داخل ہے کہ غریبوں کی مدد کریں، خود
لیکچر دیں، عام مضامین لکھے جائیں ۔ میں نے لجنہ اماء اللہ کے ہفتہ وار جلسوں میں علوم کی
فہرست اور ان کی مختلف کیفیت بتائی ہے کہ اس وقت دنیا میں اتنے علوم کام کر رہے ہیں اور
یہ بات انہی پر چھوڑ دی کہ وہ ان علوم میں سے جو علوم چاہیں ہم اس کے ماہر سے ان کے
لئے لیکچر دلوائیں گے تاکہ ان کی معلومات اور علم وعمل میں بہتری اور ترقی ہو ۔ اس میں یہ
بھی رکھا ہے کہ اس کی ممبر مستورات خواہ وہ امیر ہوں یا غریب مل کر کھائیں اور پھر یتامی
اور غرباء کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائیں اور اُن کی خدمت کریں ۔ یتیم بچے جو کسی جماعت کا
اچھا حصہ بن سکتے ہیں جب وہ ہر طرف سے سختی اور بے مہری دیکھتے ہیں تو اُن کے دل سے
محبت اور نرمی غائب ہو جاتی ہے۔ پس جب وہ ان کو بُلائیں گی ، اُن کی خدمت کریں گی اور
ان سے حُسنِ سلوک سے کام لیں گی تو ان میں بھی اچھے احساسات پیدا ہوں گے اور ان کی

خطابات شوری جلد اول
۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
آئندہ زندگی درست ہو جائے گی۔ دل پر اثر ڈالنے والی اس قدر تقریر نہیں ہو سکتی جس قدر
حسن سلوک ہو سکتا ہے ۔ جب ان سے عمدہ ا عمدہ اور نرمی کا سلوک ہوگا تو وہ جماع ہوگا تو وہ جماعت کا معزز اور
بہترین رکن بن جائیں گے۔ غرباء سے میل ملاپ میں امراء بھی اپنی غرباء بہنوں کو عزت
سے دیکھیں گی ۔
پس قادیان میں تو لیکچروں کا انتظام ہو گیا مگر باہر دیہات میں جو اس انجمن کے
نمونے پر انجمنیں ہوں گی ان میں اس قسم کے لیکچروں کا کیا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے
لئے بھی ایک سکیم ہونی چاہئے ۔
دوسرا سوال جو مشورہ طلب ہے یہ ہے کہ ادنی اقوام اور ہندو قوموں میں تبلیغ کا
کیا انتظام کیا جاوے۔ نمائندگانِ جماعت اپنے علاقہ کے حالات پر غور کر کے آئیں کہ ان
کے نزدیک کس علاقہ کے ہندوؤں میں پہلے تبلیغ کا کام شروع کیا جائے۔ خصوصاً اس کے
متعلق کہ ایسی کون سی قو میں جو ہندو کہلاتی ہیں لیکن بوجہ ادنیٰ حالت کے ہندو مذہب سے
بیزار ہیں ۔
اس سوال کا تعلق چوتھے سوال سے ہے جو یہ ہے کہ :-
(۴) ارتداد کا سلسلہ جو راجپوتانہ میں جاری ہے اس کے دور کرنے کے لئے روپیہ
بہم پہنچانے اور آدمی بہم پہنچانے پر غور کیا جائے گا۔“
ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس وقت دین کا داروغہ مقرر فرمایا ہے۔ اس ارتداد کے سلسلہ کو
روکنے کے لئے ہم نے کام شروع کر دیا ہے میں نے اپنی جماعت کی طرف سے پچاس ہزار
روپیہ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دو اہم سوال تھے۔ روپیہ کے متعلق ایک تجویز یہ تھی کہ یہ تمام رقم
جو پچاس ہزار کی ہے صرف چند با اثر اور صاحب ثروت احباب سے لی جائے۔ اور ایک یہ کہ
چندہ عام کر دیا جائے ۔ مگر اس خیال سے کہ مجلس مشاورت قریب تھی ابتدائی کام کے لئے
روپیہ کی ضرورت تھی اس لئے میں نے یہ تجویز کی کہ کم از کم سو روپیہ رقم مقرر کی جاوے۔
زیادہ جو دینا چاہے دے۔ پہلے قادیان والوں کو مخاطب کیا۔ خیال یہ تھا کہ اگر مجلس مشاورت
میں یہ فیصلہ ہو جائے کہ چندہ عام ہو تو پھر یہاں کے غریب بھائی شامل ہو جائیں گے اور
اگر تحریک خاص رہی تو وہ لوگ تو داخل ہو ہی چکے ہیں ۔ اس کے مطابق ایسے لوگوں نے اس

آج 10 میں سے 10 باقی