مجلس مشاورت ۱۹۲۳ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
،
تحریک میں چندہ دیا ہے جن کی مالی حالت بہت کمزور تھی مثلاً ایسے جن کی تنخواہ بار بار (1)
روپیہ ماہوار تھی اُنہوں نے بھی سو سو روپیہ دیا ہے۔ اب ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ اس چندہ کے
متعلق کیا صورت اختیار کی جائے ۔
بہر حال اب ایک فتنہ پیدا ہو گیا ہے اور یہ اسلام کے لئے مفید ہے جیسا کہ مشہور ہے۔
خدا شرے برانگیزد که خیری ما دراں باشد
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام بھی ہے۔
خدایا شرے برانگیز که خیر اسلام دراں باشد
پس اس فتنہ کے ذریعہ ہمیں ایسی اقوام کا علم ہو گیا ہے جن کا پہلے پتہ نہ تھا ہم شرمندہ
ہیں کہ ہم نے اسلام کی اتنی اشاعت نہ کی جتنی ہمیں کرنی چاہئے تھی مگر خدا نے اب ہمارے
لئے راستہ کھول دیا ہے اس وقت قربانیوں کی ضرورت ہے۔ بعض لوگ انتہائی تجاویز سنتے
ہیں اور مایوس ہو جاتے ہیں ۔ ہمارے لئے گھبرانے کی کوئی بات نہیں بلکہ سمجھو کہ ہمیں بہت
بڑی بڑی قربانیاں کرنی ہیں۔ یہ مت سمجھو کہ ہماری قربانی آخری ہے بلکہ ہمیں بہت
قربانیاں کرنی ہوں گی ۔ یاد رکھو ہم اسلام کو نہیں پھیلا سکتے جب تک ایک ایک چیز قربان نہ
کر دیں ۔ ہم سے پہلے حضرت مسیح کے اصحاب نے گوسولی کے وقت حضرت مسیح کو چھوڑ دیا
مگر مسیح کے بعد اُنہوں نے جانیں دے دیں اور بڑی اذیتوں سے دیں لیکن مسیح کے نام کو
پھیلا دیا۔ اُنہوں نے جان دی ، پاس پیسہ نہ رکھا۔ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں ایک
گر وہ تھا جو Pauper کہلاتے تھے۔ یہ فقیر تھے انہوں نے اپنی ہر ایک چیز عیسائیت کی
تبلیغ میں خرچ کر دی تھی یہ لوگ کنگال ہو گئے تھے ۔ کیا ہم اسلام کے لئے اپنی ہر ایک چیز
قربان نہیں کریں گے ۔ اگر ہم ان سے بڑھ کر ہیں تو ہمیں ان سے بڑھ کر خرچ کرنا ہوگا۔
ہمارا مسیح موعود مسیح ناصری سے افضل تھا اس نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ واقعی وہ افضل
ہے کیونکہ خدا نے اس سے وہی سلوک کیا جو افضلوں سے ہوتا ہے۔ اب ہمارے متعلق سوال
ہے کہ ہم نے جو مسیح موعود علیہ السلام کے اصحاب ہیں ، اصحاب ہیں ، کیا قربانی کی ہے؟ جب تک ہم ثابت
نہ کریں ہم افضل ثابت نہیں ہو سکتے ۔
ابھی حافظ صاحب نے جو آیات پڑھی ہیں ان میں بھی یہی مضمون بیان ہوا ہے کہ
خطابات شوری جلد اول
۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
موقع اور محل پر خرچ کرنا چاہئے اور ہر موقع کے مناسب ورنہ اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ
موقع اور محل پر بھی نہ خرچ کیا جائے کیونکہ اگر یہ معنے ہوں تو اعتراض ہوگا کہ حضرت ابو بکر
نے غلطی کی جو سارا مال دے دیا۔ پس سوال یہی ہے کہ موقع کے مناسب خرچ ہونا چاہئے ۔
جیسا اہم موقع ہو اُسی کے مطابق خرچ کرنا چاہئے ۔ ہماری جماعت کا فرض ہے کہ ہماری
جماعت کے احباب اس فرض کو پورا کر دیں ۔ یہ ضروری نہیں کہ ابھی سب کچھ دیں ۔ جب
ایسا وقت ہوگا کہ ہمیں سب کچھ ہی دینا چاہئے تو ہمیں اُس وقت سبھی کچھ قربان کر دینا
چاہئے ۔ مجھے نظر آتا ہے کہ اب شیطان کا سر کچلا جائے گا لیکن ابھی ایسا وقت آئے گا کہ کشتی
بھنور میں ہوگی اور چاروں طرف سے حملے ہوں گے۔
دوسرا مشورہ طلب سوال اس میں یہ ہے کہ آدمی کیسے مہیا ہوں۔ میں نے پہلے ۱۵۰
آدمیوں کے متعلق اعلان کیا تھا کہ تین تین مہینہ کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں ۔ اب
تک ۱۷۰ درخواستیں آچکی ہیں لیکن کام کی رفتار دیکھ کر نہیں کہا جا سکتا کہ ہمیں کس قدر
آدمیوں کی ضرورت ہے۔ اس کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ممکن ہے ایک وقت میں دو
ہزار کی ضرورت پڑے ۔ فی الحال میرا خیال ہے لوگوں کی مرضی پر رہنے دیا جائے اور اگر
ضرورت پڑے تو لازمی طور پر سب کو زندگی وقف کرنی پڑے۔ ممکن ہے تین لاکھ کا سوال پیدا
ہو۔ قرآن کریم میں آتا ہے وَلْتَكُن مِّنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَا مُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ہے پس قرآن کریم کا منشاء ہے کہ ایک جماعت
ہر وقت خدمت دین میں رہے اس لئے وقت آتا ہے کہ ساری جماعت اسی طریق پر اپنی
زندگی وقف کرے اور ان کو یکے بعد دیگرے کام پر لگایا جائے۔
بہر حال اس پر غور کرنا چاہئے کہ کس طرح کام کیا جائے ۔ پھر میں نے کام کے متعلق
یہ سوچا ہے کہ تین طریق پر کام کیا جائے ۔ (۱) دفاع (۲) حفاظت ۔ (۳) حملہ۔ جب تک
ان تینوں طریقوں پر عمل نہ کیا جائے اُس وقت تک دشمن کو شکست نہیں ہو سکتی ۔محض دفاع
اور حفاظت سے دشمن کے منصوبے خاک میں نہیں مل سکتے جب تک Counter Attack
نہ کیا جائے ۔ پس ہمارے لئے وہاں دفاع کی ضرورت ہے جہاں دشمن کا حملہ ہو رہا ہے اور
حفاظت کی وہاں ضرورت ہے جہاں مخالف کا حملہ نہیں مگر حالت نازک ہے، خطرہ ہے اور
خطابات شوری جلد اول
۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
حملہ وہاں کرنا چاہئے جہاں دشمن کے کمزور ھتے ہیں ۔ جب تک حملہ نہ ہو اُس وقت دفاع
کرنے والے کمزور حالت میں ہیں جب تک دشمن کو اُس کے گھر ہی کی فکر نہ پڑ جائے اُس
وقت تک کچھ نہیں ہو سکتا۔ پس اس وقت ہمیں یہ بھی انتخاب کرنا ہے کہ ہندوؤں کی کس قوم کو
انتخاب کیا جائے ۔
تیسرا سوال مشورہ طلب یہ ہے کہ : -
دو
66
سالانہ جلسہ گاہ کے لئے چونکہ جگہ کی تنگی ہے ایک مستقل جلسہ گاہ کے بنانے پر غور کیا
جائے گا ۔ اس امر کے متعلق فیصلہ کرنا ہے کہ موجودہ جلسہ گاہ جو ہر سال تیار ہوتا ہے باوجود
انتہائی کوشش فراخ کرنے کے ناکافی ثابت ہوتا ہے اور اس میں اتنی گنجائش نہیں نہ کوئی صورت
ہے کہ اس کو فراخ کیا جائے ۔ سوال یہ ہے کہ جلسہ گاہ پختہ بنائیں ۔ میدان میں بنائیں یا کیا
صورت اختیار کریں اور پھر جلسہ گاہ مستقل ہونا چاہئے یا ہر سال عارضی ہی بنایا جائے؟
پانچواں سوال یہ ہے کہ : -
لاہور میں احمد یہ ہوسٹل کی مضبوطی اور اس کو وسیع کرنے کے سوال پر غور کیا جائے گا۔“
یہ سوال نہایت ضروری ہے فی الحال ہم کالج نہیں بنا سکتے مگر ہمارے طلباء جو سکول کی
تعلیم سے فارغ ہو کر کالجوں میں بغرضِ تعلیم داخل ہوتے ہیں ان کی حفاظت کرنا ہمارا فرض
ہے کہ وہ بداثرات سے بچیں اور اپنی مذہبی سیرت کو قائم رکھ سکیں ۔ اس کے لئے یہ سوچنا ہے
کہ اس کی کس طرح تجویز ہو کہ اس میں تمام لڑ کے داخل ہوں ۔ اور پھر اس پر خرچ بھی ہوگا
اور یہ جماعت کے ایثار پر موقوف ہے۔
چھٹا سوال یہ ہے کہ : -
دو
جو لوگ اخلاق کا اچھا نمونہ نہیں دکھاتے یا ان کی زندگی ظاہری طور پر غیر اسلامی
ہے اُن کے ساتھ کس طرح معاملہ کیا جائے ۔“
ہر جماعت میں منافق بھی ہوتے ہیں چنانچہ یہ لوگ مسلمانوں میں ہی تھے جنہوں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی ہیں اور آپ پر عیب لگائے ہیں مثلاً یہ کہ آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے نعوذ باللہ زینب کو نگی نہاتے دیکھا اور عاشق ہو گئے ۔ منافقوں نے اس قسم کے
گندے اعتراضات آپ پر لگائے اور بعد میں آنے والوں نے نادانی سے ان منافقوں کی
خطابات شوری جلد اول
۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
روایتوں کو صحیح سمجھ کر اپنی کتابوں میں درج کر لیا۔ پس ایسے لوگ ہماری جماعت میں بھی ہیں
اور ان کے اخلاق جماعت پر داغ ہیں۔ ضرورت ہے کہ ان کا علاج سوچا جائے ان کی وجہ
سے جماعت کے نیک نام پر حرف آتا ہے۔ اگر وہ ہمارے ساتھ رہیں گے تو ان کی وجہ سے
سلسلہ بدنام ہو گا مگر جب ہم بھی ان سے نفرت کریں گے تو جماعت بد نام نہیں ہو سکتی پس جو
لوگ ایسے ہیں کہ ان کی زندگی غیر اسلامی ہے اور وہ اصلاح بھی نہیں کرتے ۔۔۔۔ سوال یہ
ہے کہ ایسے لوگوں کے لئے کیا سزا ہونی چاہئے ۔ یہ مراد نہیں کہ وہ سزائیں سیاسی ہی ہوں ہم
ان کو اور سزائیں دے سکتے ہیں اگر ان کو سزا نہ دی جائے تو اس کا ہماری جماعت پر اثر
پڑے گا ۔
ساتواں مشورہ طلب سوال یہ ہے کہ :-
زکوۃ کا فریضہ جو ارکانِ اسلام میں سے ہے اس کی ادائیگی کے لئے کیا تدابیر اختیار
کی جاویں اور اس کی طرف سے سُستی کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاوے۔“
اس میں شک نہیں کہ بعض لوگ ہماری جماعت میں فریضہ زکوۃ کے ادا کرنے سے
غافل ہیں۔ بہت ہیں جو زکوۃ دیتے ہیں مگر اپنے اپنے مقامات پر ہی صرف کر دیتے ہیں
حالانکہ زکوۃ کے متعلق حکم ہے کہ مرکز میں آئے ۔ پس ہماری جماعت کی زکوۃ قادیان میں
آنی چاہئے ۔ اس کی نگرانی کی ضرورت ہے۔ زکوۃ کے مسائل سے عام واقفیت کی
ضرورت ہے۔ حضرت ابوبکر نے تو زکوۃ کے تارکوں کو کافر کہا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ
ہمیں ان سے کیا سلوک کرنا چاہئے؟
آٹھواں امر مشورہ طلب یہ ہے کہ :-
دو
پچھلے سال کی کارروائی پر مرکزی دفاتر اور باہر کی انجمنوں نے کیا کام کیا ہے؟“ پر
رپورٹیں سُنائی جائیں گی جس میں بتایا جائے گا کہ مرکزی دفاتر والوں نے کیا
کارروائی کی ہے یا نہیں کی اور اسی کے ساتھ باہر کی جماعتوں نے کہاں تک کام میں مدد دی
ہے یا نہیں دی؟ اگر نہیں دی تو کیوں نہیں؟ اس کا وہ جواب دیں گی ۔
یہ وہ باتیں ہیں جن پر اس وقت غور کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور کرم سے ہمیں
وہ راستہ دکھائے جو انعام کا راستہ ہو ہماری عقلوں میں روشنی دے اور غفلتوں کو دور کرے
خطابات شوری جلد اول
تا کہ اس کے منشاء کے ماتحت کام کر سکیں ۔“
66
۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
رپورٹ ناظر صاحب بیت المال پیش ہوئے اور سوال و جواب کے بعد بعض اور
احباب نے بھی تقریریں کیں ۔ ان کے بعد حضور نے فرمایا:-
افسوس ہے بہت سے دوستوں نے سمجھا نہیں کہ رپورٹ پر تنقید کے کیا معنے ہیں ۔
شیخ یعقوب علی صاحب ، خانصاحب منشی فرزند علی صاحب نمائندہ سیالکوٹ اور نمائندہ اٹک اور
شیخ کرم الہی صاحب پٹیالہ ان کی تقریریں اس وقت کے مطلب کے مخالف ہیں۔ ناظر بیت المال
نے رپورٹ پیش کی ہے۔ اس پر اس طرح تنقید ہونی چاہئیے تھی کہ اس میں جو بتا بتایا گیا ہے
کہ فلاں بات ہوئی اور اس طرح ہوئی اگر اس میں غلطی ہوتی تو اس کی اصلاح کرائی جاتی ۔
اور پھر زکوۃ کا سوال الگ ہوتا اور اس کے متعلق تجاویز الگ ہیں جب تک کسی بات کا فیصلہ
نہ ہونا ظر بیت المال کسی بات کے متعلق جوابدہ نہیں ہو سکتا ۔
اب میں کچھ اور بیان کرتا ہوں ۔ شیخ یعقوب علی صاحب کا لہجہ اطلاع حاصل کرنے کا
نہ تھا یہ پارلیمنٹ نہیں ہے کہ اس میں ایک فریق کو دوسرے کے خلاف اُبھارنا ہے بلکہ یہ
مجلس مشاورت ہے اگر کوئی بات سمجھ میں نہ آئی ہو تو اس کے متعلق سوال کیا جا سکتا ہے
اعتراض نہیں کیا جا سکتا بعض لہجوں کا بھی اثر ہوتا ہے گو اُن لوگوں کی نیت یہ نہ ہو جو اُن کے
لہجہ سے ظاہر ہوتی ہو مگر عادت کی وجہ سے ایسا ہو جاتا ہے۔ مثلاً جب یہ آیت نازل ہوئی کہ
رسول کے سامنے بلند آواز سے نہ بولو تو ایک صحابی جن کی آواز بلند تھی چُپ ہو گئے اور مجلس
میں آنا بند کر دیا کہ میں منافق ہوں میری آواز اونچی ہے مگر پھر ان کو سمجھایا گیا پس اگر بلند
آواز سے ایسے لہجہ میں بولنے کی عادت ہو تو اپنے لہجہ اور آواز پر قابو رکھنے کی کوشش کرنی
چاہئے ۔
جو بات شیخ صاحب نے پوچھی ہے وہ دفتر سے متعلق ہے اس کا جواب یہاں دینا
ضروری نہ تھا کیونکہ وہ دو تین سال انجمنوں سے الگ رہے ہیں اگر ان کو علم نہ ہو تو اس کا
جوابدہ ناظر نہیں ہو سکتا ۔