دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
چندہ خاص کے متعلق جو اعتراض ہوا ہے میں کسی زمیندار سے اس کے متعلق پوچھنا
چاہتا ہوں کہ کماد (ایکھ یا گنا ) کسی فصل میں شمار ہوتا ہے۔ ناظر بیت المال سے بھی غلطی
ہوئی ہے لجنہ اماءاللہ کی حیثیت انجمن کی نہیں ہے بلکہ وہ بطور کلب ہے چندہ بدستور ہوں گے
لجنہ کی غرض سوشل اصلاح ہوگی ۔“
66
دوسرا دن
چند نظارتوں کی رپورٹس پیش ہونے کے بعد جب اُن سے متعلق سوال و جواب ہو
چکے تو حضور نے فرمایا :-
دو
” ناظر صاحبان کی رپورٹوں کے متعلق سوالات ہوئے ہیں جو رپورٹیں ہوئی ہیں وہ
ابھی مکمل نہیں جیسی ہونی چاہئیں ۔ گو میں ان سے متفق نہیں جنہوں نے سوال کئے ہیں کیونکہ
ان سوالات کے جوابات رپورٹوں میں موجود تھے۔ بعض رپورٹیں اس رنگ میں پیش نہیں
ہوسکیں جس رنگ میں پیش ہونی چاہئیں اور پھر یہاں چند منٹ میں اس وقت وہ تمام سال
کی رپورٹ نہیں سنا سکتے ہاں یہ بتا سکتے ہیں کہ ان کے کام کے کیا کیا نتائج نکلے۔ بعض
سوالات ایسے ہیں کہ ان کا رپورٹ سے تعلق نہیں بلکہ وہ دفتر میں جا کر دریافت کرنے والی
باتیں ہیں۔ رپورٹوں میں اعداد سے کام لیا جائے ۔
چودھری فتح محمد صاحب ایک جہاد میں مصروف ہیں اس لئے یہ ٹھیک ہے کہ ان کے
کام کے احترام کا تقاضا ہے کہ ان کے کام پر اس وقت بحث نہ کی جائے کیونکہ وہ جواب
نہیں دے سکتے کہ ان کے کام کے متعلق کیا حقیقت ہے۔
انسان روحانی امراض خود محسوس نہیں کر سکتا مگر تندرست سمجھتا ہے کہ بیمار میں یہ بیماری
ہے۔ رپورٹ کے متعلق مجھے یہ بھی کہنا ہے کہ خانصاحب نے اپنی رپورٹ میں فقہ کی کتاب
جو حافظ روشن علی صاحب نے تالیف کی ہے اس کا ذکر ایسے پیرا یہ میں کیا ہے جس سے طنز
ہوتی ہے مثلاً خانصاحب کا یہ کہنا کہ خدا کا شکر ہے تو مہینہ - کا شکر ہے تو مہینہ کے بعد چند روز ہوئے
تے
ہیں حافظ
صاحب نے تیار کر کے دی ہے یہ ایک طنز کا پہلو ہے خواہ خانصاحب کا یہ منشاء نہ ہو ۔ اس
میں کیا شک ہے کہ اگر حافظ صاحب نے نو مہینہ میں بھی تیار کر دی تو بڑا کام کیا۔ یہ ایک علمی
خطابات شوری جلد اول
۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
کام ہے اس میں تحقیقات کرنی ہوتی ہے۔ اگر حافظ صاحب ایک دن میں تیار کر لاتے تو
مجھے ان کے علم پر شک پڑ جاتا ایک اور بات قابل اصلاح ہے کہ بار بار رپورٹوں میں بھی اور
سوال کرنے والوں کی زبان سے بھی لفظ نکلے ہیں ۔ وہ یہ ہیں کا نفرنس ۔ حالانکہ یہ کا نفرنس
نہیں بلکہ مجلس مشاورت ہے ۔ جماعت کے احباب اپنے امام کو اس بات کے متعلق مشورہ
دیتے جس کے متعلق وہ مشورہ طلب کرتے ہیں آئندہ کانفرنس کی بجائے مجلس مشاورت کا
لفظ استعمال کرنا چاہئیے ۔“
رپورٹ سب کمیٹی تالیف واشاعت سب کمیٹی تالیف و اشاعت کی رپورٹ پیش ہورہی تھی کہ دوران رپورٹ حضور نے فرمایا:-
دو
سب کمیٹی کے سامنے دو تجویزیں تھیں :-
اول فتنہ کے مقابلہ کے لئے مال مہیا کرنے کی کیا صورت اختیار کی جائے۔
دوسرے یہ کہ ہندو قوموں میں کون سی ایسی قومیں ہیں جن کو جلدی ہم اسلام میں داخل کر سکتے
ہیں ۔ یہ حصہ چونکہ اہم ہے اور اس وقت عام لوگ یہاں موجود ہیں اور ہر ایک آدمی محتاط
نہیں ہوتا اس لئے اس حصہ کو فی الحال چھوڑا جاتا ہے اور اس پر علیحدہ گفتگو ہوگی ۔ اس
کے پہلے حصہ پر گفتگو کی جاتی ہے۔
اب چودھری صاحب ایک ایک تجویز پیش کریں گے اور ان پر گفتگو ہوگی ۔
پہلی تجویز یہ ہے کہ ۱۵ اور ۶۰ سال کے درمیان عمر کے لوگ لازمی طور پر اپنی زندگی
وقف کریں ۔
اس کے متعلق بہت سے احباب نے اپنی آراء حضور کی خدمت میں پیش کیں جن کو
سننے کے بعد حضور نے فرمایا :-
میں نے پہلے بھی دوستوں کو بتایا ہے اور اب بھی کہتا ہوں کہ محض تائید کے لئے
کھڑے ہونا یا اسی بات کو دہرانے کے لئے کھڑا ہونا درست نہیں ۔ اس سے محض وقت ضائع
ہونا کو کے لئے کھڑا ہونا درست ۔ سے وقت
سے
ہوتا ہے ۔ ہاں اگر آراء بغرض تائید و تردید پیش کی جائیں تو پھر تائید کے لئے کھڑے ہو کر
ہاں اگر تائید و تو تائید کے
بیان کر دینا چاہئے ۔ اب جو اس موضوع پر تجویزیں پیش ہوئی ہیں وہ یہ ہیں :۔
(۱) ۔ وقف لازمی ہو اور ہر ایک شخص جس کی عمر ۱۵ سال سے ۶۰ سال تک ہو، اپنے آپ کو کی ۱۵ سے
۔
خطابات شوری جلد اول
وقف کرے۔
۶۴
(۲)۔ تجویز یہ ہے کہ معذوروں سے روپیہ لیا جائے ۔
(۳) ۔ تین ماہ سے کم وقت نہ لیا جائے ۔
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
(۴)۔ ایک مہینہ بھی وقت لیا جائے ۔ یہ لوگ کامل مبلغ نہ ہوں گے بلکہ ان کو ضروری مسائل
سے واقفیت ہوگی اور وہ کام کر سکیں گے چونکہ لازمی وقف کرنے کا سوال مستر د ہو گیا ہے
اس لئے ایک مہینہ مدت کا سوال بھی گر گیا کیونکہ یہ اس کے ساتھ وابستہ تھا۔“
اس کے بعد نمائندگان کی رائے لی ۔ ۶۹ رائیں اس تجویز کی تائید میں تھی کہ مدت
تین مہینہ ہونی چاہئے اور ۴۲ اس امر کی تائید میں تھیں کہ عام اجازت ہو اور مدت ایک
مہینہ ہو۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ:-
آراء سے معلوم ہوتا ہے کہ کثرت رائے تین مہینہ کی تائید میں ہے۔ میں بھی ان
لوگوں کی تائید میں ہوں جو تین مہینہ کی تائید میں ہیں ۔ ابھی اس کو لوگوں کی مرضی پر چھوڑنا
چاہئے کہ جس قدر اپنے آپ کو پیش کرنا چاہیں کریں۔
یا د رکھو وہاں دلائل کا اتنا کام نہیں جس قدر اخلاق اور معاملات کا دخل ہے۔ ایک
مہینہ میں کسی شخص کے اخلاق سے اتنی واقفیت نہیں ہو سکتی جتنی کہ ضرورت ہے۔ نمونہ اور
اخلاق کا اثر بھی واقفیت کے بعد ہوتا ہے۔ میرے نزدیک ہمارے آدمی زیادہ ہونے
چاہئیں ۔ شدھی میں وہ لوگ بہت سے آدمیوں کو لے کر جاتے ہیں جن کے رعب کے نیچے
آ کر وہ لوگ شدھ ہو جاتے ہیں۔ اگر ایسے وقت میں ہمارے آدمی بھی کثرت سے پہنچ
جائیں تو وہ لوگ اس سے رُک جائیں ۔ ہمیں اپنی جماعت کے اخلاق پر شک کرنے کی
ضرورت نہیں ۔ ضرورت اور حالات پر موقوف ہے ہمیں جس قدر آدمیوں کی ضرورت ہے
وہ ملیں گے ۔ ہاں ایک حصہ اور ہے کہ وہ مدرسین اور طلباء جو تین مہینہ کے لئے نہیں جا سکتے
اُن سے دو ہی مہینہ لئے جائیں گے۔ قادیان کے مدارس کے اساتذہ چونکہ سارا سال ہی
خدمت دین پر لگے رہتے ہیں اور اگر ہم ان کو تین مہینہ کی رخصت دیں تو باقی کام بند ہو
جائیں ان کا مرکز میں رہنا مفید ہے کیونکہ یہ دوسروں کو تیار کر سکتے ہیں ۔ اس لئے ہم ان کو
بجائے تین ماہ کے دو ماہ کی ہی اجازت دے دیں گے۔“
خطابات شوری جلد اول
۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
دوسری تجویز یہ تھی کہ جو لوگ مجبوری سے نہ جاسکیں وہ خرچ دیں ۔ اس پر گفتگو ہونے
کے بعد حضور نے فرمایا کہ :-
دو
یہ سوال نتیجہ ہے لازمی خدمت کے سوال کا کہ جب لازمی خدمت رکھی جائے اور
ایک شخص معذور ہو کہ وہ اس خدمت میں شامل نہ ہو سکے مگر اس کے دل میں شوق اور جوش
ہو ایسے لوگوں کے لئے کوئی صورت ہونی چاہئیے کہ ان کے دل کو تسلی ہو جائے جبکہ حج بدل
ہوتا ہے کہ ایک شخص کو خرچ دے دیا جاتا ہے اور خرچ دینے والے کو حج کا ثواب ملتا ہے اس
لئے ہمیں معذوروں کو مستثنیٰ کرنا ہوگا اور معذور کی ایک تعریف کرنی ہوگی ۔“
فرمایا که دوست رائے دیں چنانچہ رائیں لی گئیں :-
66
(1) تجویز کے حق میں ۸۴ اور دوسری کی تائید میں ۱۸ ہوئیں ۔ فرمایا کہ :-
وو
۸۴ را ئیں اس بات کی تائید میں ہیں کہ معذوروں کے لئے بھی رخصت نہیں کہ وہ
نہ جائیں اور ۱۸ اِس کے خلاف ہیں ۔“
فرمایا :-
چونکہ اب یہ سوال سامنے آ گیا ہے اس لئے اس کی عام اجازت تو ہونی نہیں
چاہئیے کیونکہ اس سے امراء کا طبقہ محض روپیہ دے کر پیچھے رہ جائے گا ہاں جن لوگوں کو واقعی
معذور خیال کیا جائے اُن سے تین مہینہ کا خرچ لیا جا سکتا ہے لیکن معذور کی تعریف یہ ہو گی
کہ ان لوگوں کو معذور سمجھا جائے گا جو بیماری کی وجہ سے چار پائی سے نہ اُٹھ سکیں یا چل پھر
نہ سکتے ہوں یا عورتیں یا ایسا بیمار کہ جس کی بیماری لمبی اور اس کی طاقت سلب ہو گئی ہو۔
پس اس تعریف کے مطابق تین قسم کے لوگ ہو گئے ۔
کے ہو۔
(۱) بیمار جو اُٹھ نہ سکیں ۔ نہ سکیں۔
(۲) عورتیں
(۳) ۳) ایسے ایسے بیمار بیمار جو جو نقل حل و حرکت نہ کر سکیں اور ور ان ان کی کی بیماری بیماری لمبی ہی ہو ہو وہ وہ تین تین ماہ ماہ کا کا خرچ خرچ دے دے دیں
اُن کا خرچ دینا ایسا سمجھا جائے گا کہ گویا اُنہوں نے اپنی ذات سے خدمت کی ۔
66
اس کے بعد دو پہر کا وقفہ ہو گیا۔ وقفہ کے بعد اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو
حضور نے فرمایا :-
خطابات شوری جلد اول
۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
بقیہ سوالات میں سے ایک بات رہ گئی تھی۔ معذوروں کے متعلق بحث تھی
معذوروں میں وہ احمدی بھی سمجھے جائیں گے جو ہندوستان کے باہر غیر ملک کے رہنے والے
والے ہیں وہ بھی اپنی طرف سے خرچ دے سکتے ہیں افریقہ، عراق، مصر، عرب وغیرہ
علاقوں کے احمدیوں کے متعلق بھی یہی سمجھا جائے گا۔
ایک اور ضروری بات ہے جو جو رہ رہ گئی ہے گو اس کا ایجنڈے سے تعلق نہیں ہے مگر انتظام
کے لئے اس پر عمل کیا جانا ضروری ہے اور اس پر عمل کرنے سے فائدہ ہوگا اور اس سے
دوسرے کام کی واقفیت ہوگی۔ میں نے جب نظارتوں کے متعلق اعلان کیا تھا تو لکھا تھا کہ
کچھ لوگ ایسے ہوں جو وقتاً فوقتاً ان محکمہ جات کا معائنہ کرتے رہیں کہ کام درست ہو رہا ہے
یا نہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ جو لوگ یہاں کام کرتے ہیں دیانت دار ہیں، قربانیاں اُنہوں
نے کیں مثلاً ان میں بعض گریجویٹ ہیں اور وہ ۳۰ ، ۳۰ روپیہ ماہوار گزارہ لے کر یہاں کام
کر رہے ہیں اور جو اُن سے کم قابلیت اور استعداد کے لوگ ہیں وہ زیادہ تنخواہ لیتے ہیں اور
پھر بعض لوگوں کے پاس کئی کئی کام ہیں مثلاً قاضی اکمل صاحب کے پاس چار پانچ کام ہیں
پس یہاں کے احباب قربانی، دیانت سے کام کرتے ہیں جہاں تک میں جانتا ہوں لیکن اگر
واقف کار لوگ بعض اوقات ان کے دفاتر کا معائنہ کریں تو غلطیوں کی اصلاح ہو سکتی ہے۔
اس کے لئے میں احباب سے درخواست کرتا ہوں کہ دفاتر کے معائنہ بغرض اصلاح کے
لئے احباب جو دفاتر کے کام سے واقف ہوں اپنے نام پیش کریں ۔“
ہوئیں۔
اس پر بعض نام پیش کئے گئے اور پھر پیغام اتحاد کے متعلق تجاویز پیش ہونا شروع
پہلی تجویز غیر احمدیوں کو بلانے کے متعلق یہ تھی کہ :-
(1) اُن سے ایک معاہدہ لیا جائے ۔
(۲) جس علاقہ کے غیر احمدی ہمارے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیں وہاں کے ذمہ وار احمدی احباب
سے ان کے متعلق دریافت کیا جائے۔
(۳) کسی جگہ غیر احمدیوں کی تعداد احمدی مبلغوں سے زیادہ نہ ہو۔
حضور نے اس کے متعلق فرمایا کہ :-
خطابات شوری جلد اول
۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
دو
یہ سوال جو اس وقت پیش ہے اس پر تین قسم کے خیالات ہیں ۔ اُن سے معاہدہ لیا
جائے ، ان کو لیا ہی نہ جائے اور ان کی تعداد بیس فیصدی رہے کہیں نہ بڑھے۔ بعض کہتے
ہیں کہ شرائط مطبوعہ سے زیادہ شرائط عائد نہ کی جائیں ۔ بعض کہتے ہیں یہ شرطیں اب بڑھائی
جاتی ہیں جو درست نہیں ۔
پیشتر اس کے کہ میں اس کے متعلق فیصلہ کروں ، میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ مشورہ اِس
امر کے متعلق دیا جا سکتا ہے جس کے متعلق میں طلب کروں جو میں نے فیصلہ کر دیا ہو اس
کے متعلق مشورہ نہیں ہو سکتا پس یہ بات تو فیصل شدہ ہے کہ غیر احمدی ہم سے مل کر کام کر سکتے
ہیں کیونکہ میں قبل از وقت اعلان کر چکا ہوں ۔ اب رہے دوسرے امور کہ ان کو کس طرح لیا
جائے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے متعلق لفظی پیچ ہے۔ شرط زبان عربی کا لفظ ہے۔ اُردو میں
ہدایت کے معنوں میں بھی استعمال کرتے ہیں لیکن عربی میں ایسا نہیں پس جن دو آخری
باتوں کو یہاں شرطیں قرار دیا گیا ہے یہ شرطیں نہیں احتیاطیں یا ہدایتیں ہیں۔ شرط تو صرف
یہ ہے کہ وہ ہمارے ماتحت کام کریں گے۔ یہ بات شرط نہیں ہے کہ ہم اُن کے متعلق
تحقیقات کریں کہ وہ کیسے لوگ ہیں اور کس غرض سے شامل ہوتے ہیں اور یہ بات بھی ان
سے تعلق نہیں رکھتی کہ ان کی تعداد ہمارے آدمیوں سے کسی جگہ نہ بڑھے۔ اس کا تعلق
ہمارے کارکنوں سے ہے۔
بعض نے کہا ہے کہ دونوں سے تحریر لی جائے ۔ علیحدہ تحریر کی ضرورت نہیں کیونکہ میں
کسی کی بھی زبانی درخواست قبول نہیں کرتا ۔ احمدی بھی تحریری درخواست دیتے ہیں اور جو
غیر احمدی اس کام میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے وہ بھی تحریری درخواست دیں گے ۔
اب ایک یہ سوال ہے کہ ہم ان کو کیوں بُلاتے ہیں؟ اس کے جواب میں ایک
صاحب نے کہا ہے کہ تا ان پر ظاہر ہو کہ ہم کس طرح کام کرتے ہیں لیکن یہ پیغام میں نے
دیا ہے اور میں ہی بتا سکتا ہوں کہ میں نے کس نیت سے دیا ہے ۔ سو یہ غلط ہے کہ ہم ان کو اپنا
کام دکھانا چاہتے ہیں بلکہ میری نیت اور غرض محض یہ ہے کہ جس قدر زیادہ کام کرنے والے
آدمی ہوں گے اُسی قدر کام ہو گا۔ دشمن کا حملہ قوی ہے ممکن ہے کہ تعداد کے لحاظ سے وہ
ہمارے سنبھالے نہ سنبھلے لیکن جب وہ ایک قوم ہے جو لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ
خطابات شوری جلد اول
۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
کہتی ہے اور آریہ اس کے درپے ہیں کہ وہ اس کلمہ کو چھڑوا دیں اور کافر کر دیں ۔ ایسی
صورت میں کیا ہمیں اپنی ذات کو نہیں بھول جانا چاہئیے ؟ وہ ہمیں جو چاہیں کہیں لیکن وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تو گالیاں نہ دیں ۔ اس صورت میں ہمیں تو وہ گالیاں دیں گے
ہی مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی گالیاں دیں گے ۔ اگر وہ لوگ شیعہ ہوں یا حنفی
ہوں یا اہلحدیث ہوں اس سے بہتر ہیں کہ وہ آریہ ہوں کیونکہ شیعہ، حنفی ، اہلحدیث وغیرہ ہو
کر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نہیں دیں گے ہمیں دیں گے۔ اس کی ہمیں پرواہ
نہیں مگر آریہ ہو کر ہمیں بھی دیں گے اور سب سے بڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی
گالیاں دیں گے ۔
میں جانتا ہوں کہ غیر احمدیوں میں کام کی روح نہیں۔ ان میں استقلال نہیں کہ مستقل ہو
کر دشمن کا مقابلہ کر سکیں لیکن جتنا بھی وہ اس وقت تبلیغی اور دماغی کام کریں غنیمت ہے۔ آخر یہ
کام ہمیں نے کرنا ہے۔ وہ لوگ وہاں جا سکتے ہیں جہاں ان کو آرام ملے ۔ یہ جنگلوں میں بھو کے
پیاسے پھرنا ان کے بس کا کام نہیں ۔ پس ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کے سوال پر
اپنی عزت کو قربان کرتے ہیں۔ ہمیں یہ گوارا ہے کہ وہ ہمیں جو چاہیں کہیں مگر محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دینے والے نہ ہوں۔ میرے نزدیک اگر یہ سوال پیدا ہو کہ کیا تم پسند کرتے
ہو کہ آیا یہ مسیح موعود کو گالیاں ملیں یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو؟ تو ہم کہیں گے گو ہم نہیں
چاہتے کہ دونوں میں سے کسی ایک کو بھی ملیں لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بچ سکے تو مسیح
موعودؓ کو ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مقدم نہیں کریں گے۔ علاوہ اس کے جو لوگ ہمارے
ساتھ کام کریں گے ان کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ضرور حق کے قبول کرنے کی توفیق ملے گی کیونکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو فرمایا تھا جب اُس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! جو
نیکیاں میں نے حالت کفر میں کی تھیں ان کا مجھے کچھ بدلہ ملے گا تو آپ نے فرمایا اسْلَمْتَ بِمَا
اسْلَفتَ یہ اسلام تیرے پہلے نیک کاموں کا بدلہ ہے۔
پس جو لوگ خدمت اسلام شوق اور درد اور اخلاص سے کریں گے اللہ تعالیٰ ان کی خود
رہبری کرے گا اور ان کو صداقت کے قبول کرنے کا موقع مل جائے گا۔
یہ خیال غلط ہے کہ ہماری اس میں پالیسی مد نظر ہے پالیسی نہیں بلکہ محض یہ آرزو ہے
خطابات شوری جلد اول
۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
کہ اس نازک وقت میں اسلام کی خدمت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکے ۔“
66
چندہ خاص حضور نے چندہ خاص کی تحریک کرتے ہوئے پچاس ہزار روپیہ کی رقم مقرر
فرمائی تھی ۔ اس کے متعلق تین باتیں زیر غور آئیں :-
(۱) چندہ عام ہو۔
(۲) خاص لوگوں سے لیا جائے ۔
(۳) کہ رقم مقرر ہو جائے۔ ان کی بابت جب نمائندگان شوری اپنی آراء دے چکے تو حضور
نے فرمایا :-
اس وقت جو سوال در پیش ہے وہ یہ ہے کہ پچاس ہزار روپیہ کس طرح وصول کیا
جائے؟ اس کے لئے مختلف صورتیں پیش کی گئیں ۔ کسی نے کہا اگر جوش سے اس وقت فائدہ
نہ اُٹھایا گیا تو فائدہ نہ ہوگا ۔ جو خاص چندہ کی تحریک کی تائید میں ہیں وہ اس کو قسط اول کہتے
ہیں اور کہتے ہیں اس کے بعد عام لیا جائے ۔ بیچ میں یہ بھی سوال ہے کہ فوراً ہونا چاہئیے ۔ یہ
کہنا کہ جماعت میں اگر عام تحریک ہوئی تو کامیاب نہ ہو گی یہ جماعت کی ہتک ہے۔
بے شک ہماری جماعت کمزور ہے مگر اس کا اکثر چندہ غرباء ہی کی طرف سے آیا ہے۔ یہ
سلسلہ اللہ تعالیٰ کا ہے اللہ تعالیٰ خود اس کا متوتی ہے ۔ ہر ایک کام میں اللہ تعالیٰ کی مدد شامل
حال رہتی ہے۔ اس میں نہ جماعت کا دخل ہے نہ خلیفہ کا بلکہ اس کے لئے جن اسباب کی ل رہتی ہے۔ اس میں نہ جماعت کا دخل ہے نہ خلیہ
ضرورت ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ ہی بہم پہنچاتا ہے اور جن کی ضرورت ہو گی غیب سے اس کے
سامان ہو جائیں گے۔ گھبراہٹ کی ضرورت نہیں ۔ یہ تو پچاس ہزار کا سوال ہے۔اگر
ضرورت ہو تو اللہ تعالیٰ نہایت آسانی سے سے پچاس لاکھ روپیہ بہم کر دے گا۔ کوئی سچا سلسلہ
مالوں کی کمی سے تباہ نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ خدا اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ اگر جماعت کے لوگوں
کی ہی جائیداد کا اندازہ کیا جائے تو بارہ لاکھ کی کم از کم جائیداد تو قادیان میں احمد یوں ہی
کی ہوگی ۔ اور خود ہماری ذاتی جائیداد کا اندازہ کیا جائے تو دو لاکھ کی ہوگی ۔ اگر اسلام کے
لئے اس کی ضرورت ہو تو ہم ایک منٹ کے لئے بھی اس کو اپنے قبضہ میں نہیں رکھیں گے اور
ہماری ہندوستان کی ساری جماعت کے اموال و جائیداد کا اقل اندازہ دو کروڑ ہوگا۔ اگر
خطابات شوری جلد اول
۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
اسلام اس کا مطالبہ کرے گا تو ہماری جماعت کے اخلاص پر شک کرنے کی ضرورت نہیں ۔
پس اگر وہ وقت آ جائے کہ ہمیں اپنی ایک ایک چیز اسلام کی راہ میں صرف کئے بغیر اسلام نہ
بچ سکتا ہو تو ہم سب کچھ خوشی سے قربان کریں گے جب ہماری جانیں اس راہ میں قربان
ہیں تو جائیدادوں کا سوال ہی عبث ہے پس جب ہم تحریک کو خاص کرتے ہیں تو اس کے معنے
ہیں کہ ہم اپنی جماعت کے بڑے حصہ کو ریز رو کرتے ہیں کہ ان سے اس وقت لیں گے
جب ضرورت ہو گی اور وہ بڑا حصہ ہوگا ۔ دلائل دونوں قسم کے احباب نے سُن لئے ہیں۔
اب اصحاب رائے دیں ۔“
آراء بدیں طور تھیں ۔
(۱) چندہ خاص کی تائید میں : ۷۵
(۲) چندہ عام والے: ۳۶
(۳) وہ اصحاب جن کی رائے میں ایک حصہ چندہ خاص ہو ایک عام ہو : ۴
فرمایا :-
میرا میلان طبیعت بھی اُدھر ہے جس طرف آراء کی کثرت ہے۔ لفظ ”خاص تشریح طلب
ہے۔ یہ لفظ کسی خصوصیت کے لئے نہیں بولا جاتا ۔ میرے نزدیک اگر ایک شخص ایک پیسہ دیتا
ہے وہ بھی خاص ہے۔ اخلاص کے ساتھ اس کا تعلق نہیں بلکہ یہاں خاص سے صرف یہ
مطلب ہے کہ جو ذی ثروت ہیں یا جو ذی ثروت نہیں ۔ یہ چند لوگ ہیں ۔ چندہ عام سے یہ
مراد نہیں کہ عوام الناس یا ادنیٰ لوگ بلکہ اس کے معنے ہیں ذی ثروت کی قید اُڑا کر تمام
جماعت سے چندہ لیا جائے ۔ پس میں ان کی تائید میں ہوں جو کہتے ہیں کہ یہ پچاس ہزار
روپیہ ذی ثروت لوگوں سے لیا جائے اور باقی تمام جماعت کے لوگ جو بڑی رقم نہیں دے جو
سکتے ریز رو رہیں۔ جس شخص نے یہ دلیل دی ہے کہ چندہ خاص دیا کرتے ہیں اور عوام کا رہ
جایا کرتا ہے، یہ جماعت کے اوپر ایک حملہ ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ ہمارا زیادہ چندہ غرباء
ہی کی طرف سے آتا ہے۔ اس وقت ہم ان کو ریز رو رکھنا چاہتے ہیں کہ جس وقت ہمیں
زیادہ چندہ کی ضرورت ہو گی اُس وقت لے لیں گے ۔ وہ چندہ تھوڑا اس لئے نہیں دیتے کہ
وہ زیادہ دینا نہیں چاہتے بلکہ اس سے زیادہ وہ دے نہیں سکتے ۔ اگر دیکھا جائے تو ہماری
خطابات شوری جلد اول
ال
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
جماعت کے غرباء کا چندہ میزان میں اُمراء سے بڑھا ہوا ہوتا ہے۔
اول تو ہماری جماعت میں اُمراء ہیں ہی نہیں ، جو ہیں وہ ہماری جماعت کی نسبت سے
ہیں اور نبیوں کی جماعتوں کا یہ طریق ہے کہ ان میں ابتداء شامل ہونے والے اور اس کے
ناصر غرباء ہی ہوتے ہیں۔ اب جیسا کہ یہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ چندہ ذی ثروت احباب سے لیا
جائے ۔ اب یہ فیصلہ ہو جانا چاہئیے کہ کیا رقم معین کی جائے؟
کیا نام بھی معین کئے جائیں ۔ بعض صاحبوں نے کہا کہ رقمیں تین قسم کی رکھی
جائیں ۔ سو یا پچاس یا پچپیں ۔“
66
اس پر گفتگو ہونے کے بعد حضور نے فرمایا کہ:-
دو
میرے نزدیک دوست اپنی اپنی آراء ظاہر کر چکے ہیں اب ووٹ دیں ۔ ۱۲ آراء
اس امر کی تائید میں تھیں کہ نام اور رقم مقرر ہو یعنی فلاں شخص اتنا ، فلاں اتنا ۔ ۶ آراء اس امر
کی تائید میں تھیں کہ رقم مقرر نہ ہو اور آدمی مقرر ہوں ۔
(۳) اس خیال کے احباب کی رائیں تو ظاہر ہو ہی گئی ہیں جو کہتے ہیں کہ چندہ معین
ہو اور نام مقرر نہ ہوں (ایسے احباب کی کثرت نمایاں تھی اس لئے شمار نہیں کیا گیا ) پس کم از کم
ایک رقم مقرر کی جائے اور زیادہ کے لئے پابندی نہ کی جائے۔
اب دوست بتلائیں کہ کتنی رقم ہو ۔ “ مت کہ رقم ہو۔
عام آوازیں آئیں کہ سو روپیہ فرمایا :-
دو
مالی معاملہ کے متعلق جو مشورہ دیا ہے وہ صحیح ہے اس لئے میں اسے قبول کرتا ہوں
میں پسند کرتا ہوں کہ کم از کم سو روپیہ ہی ہو۔ اس وقت انہی سے خطاب ہے خواہ وہ امیر ہیں وفا
یا غریب جو کم از کم سو روپیہ روپیہ دے سکتے سکتے ہیں زیادہ جس قدر ان کے کے دل کی کی آرزو ہو اور اور باقی
بوقت ضرورت تمام جماعت سے لیں گے ۔“
اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
66
” میرے خطبے اور تحریروں میں یہ بات آچکی ہے کہ اس فتنہ کی صورت میں خدا نے
اپنے سلسلہ کے لئے سامان پیدا کیا ہے۔ جب تک خدائی سلسلوں کی ترقی کے لئے عام اور
غیر معمولی حالات نہ ہوں اس وقت تک جماعت ترقی نہیں کرتی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
خطابات شوری جلد اول
۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے ۔ وہی اسلام جو عام حالات میں چار سو سال
میں پھیلتا ، اس نے ہجرت کے بعد بہت ترقی کی ۔ عرب میں اس واقعہ نے ایک آگ سی لگا
دی ۔ مکہ والوں نے چاہا کہ مدینہ پر جائیں اور وہاں مسلمانوں کو خراب کریں ۔ وہ چڑھ کر
آئے اور ان کو شکست ہوئی ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مکے والوں کو یہ ضرورت محسوس ہوئی کہ وہ
ملک والوں کو ملائیں ۔ وہ لوگ عرب میں پھیل گئے اور اُنہوں نے اسلام کے مٹانے کے
لئے پورے سامان کئے ۔ پہلے عرب کے لوگ اس کو گھر کی لڑائی خیال کرتے تھے لیکن جب
مدینہ پر چڑھ کر آنے سے مکہ والوں کو شکست ہوئی تو ان کو ادھر توجہ ہوئی اور وہ مکہ والوں
کے ساتھ متفق ہو گئے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو شکست دی اور اس طرح اسلام ان کے گھروں
میں گھس گیا۔
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ح حضرت ابوبکر اور حق ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے زمانہ میں
بیرونی سلطنتوں نے ، ایرانیوں اور رومیوں نے چاہا کہ مسلمانوں پر حملہ کریں اور مسلمانوں کو
عرب کی زمین سے مٹا دیں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے دل میں ڈالا وہ اپنی حفاظت کے
لئے اپنے وطنوں سے نکلیں ۔ ایرانیوں اور رومیوں کے حملوں کو دیکھ کر مجبوراً ان کے مقابلہ
کے لئے نکلنا پڑا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک تدبیر تھی ۔ مسلمان جو اپنے گھروں سے اپنے قومی دشمن
سے جان بچانے کیلئے نکلے تھے دشمن پر فاتح ہوئے ۔ اور دشمن کے ملک ان کے ملک ہو
گئے ۔ یہ ایک تدبیر تھی جس سے اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ مسلمان دنیا کو فتح کریں۔
آج ہمارے لئے ان غیر معمولی سامانوں سے بعض پیدا کئے گئے ہیں۔ ہندو تبلیغ
کرتے ہیں اور اُنہوں نے ہزاروں ملکانوں کو شدھ کر لیا ہے۔ یہ ایسے خطر ناک اور روح فرسا
حالات ہیں کہ ان سے روح کا نپتی ہے اور جسم پر رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں اور میں دیکھتا
ہوں کہ عام مسلمان اس فرض سے غافل ہیں یعنی وہ نہیں جانتے کہ وہ اس وقت کیا کریں،
کس طرح کریں اور اُن کا فرض کیا ہے؟
میں نے تاریخ میں ایک واقعہ پڑھا تھا جس وقت وہ مجھے یاد آتا ہے تو جسم پر رونگٹے
کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ ایک دفعہ عیسائیوں نے مسلمانوں کی سرحد پر چھاپا مارا اور ایک
عورت کو پکڑ کر لے گئے ۔ اس وقت اس نے مسلمان بادشاہ کا نام لیا اور کہا کہ وہ کہاں ہے
خطابات شوری جلد اول
۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
اگر مسلمان اس طرح اس کے ملک میں غیر محفوظ ہیں تو وہ کیا کرتا ہے۔ ایک مسلمان نے یہ
پیغام سُنا اور بادشاہ کے دربار میں پہنچا دیا۔ گو اس وقت مسلمانوں کی سلطنت کمزور ہو رہی
تھی مگر ان میں ایمان باقی تھا۔ بادشاہ نے جونہی اس عورت کا پیغام سنا اس نے تلوار اُٹھائی
اور لبیک لبیک کہتا ہوا اُٹھ کھڑا ہو، ملک کے لوگ اس کے ساتھ شامل ہوئے اور وہ اس
عورت کو چھڑا لائے ۔
جب ایک عورت کے لئے جو کلمہ پڑھتی تھی ایک مسلمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس
کے جسم کو ہلاکت سے بچائے ۔ تو جب ہم دیکھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ کو ماننے والوں کی
روحیں ہلاکت کی طرف لے جائی جا رہی ہیں اس وقت ہماری ذمہ داری کتنی بڑی ہوئی
ہے۔ کیا ہم اس لئے پیچھے رہیں گے کہ وہ غیر احمدی ہیں ۔ کیا ہم اس لئے ان کو ارتداد سے
بچانے نہ جائیں گے کہ ان کے مولوی ہمیں کافر اور ہمارے آقا مسیح موعودؓ کو دجال کہتے اور
ہمیں ہر ایک قسم کا نقصان جو وہ پہنچا سکتے ہوں پہنچانا عین ثواب خیال کرتے ہیں؟ ہمارا
فرض ہے کہ ہم اشاعت اسلام کے لئے کھڑے ہوں اور اس راہ میں جو بھی قربانی کرنی
پڑے وہ کریں نہ صرف ان مسلمانوں کو ارتداد سے بچائیں بلکہ اُن کو بھی اسلام میں لائیں
جو ان کو اسلام سے چھین کر لے جانے کے درپے ہیں ۔
یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک ضرب ہے۔ اس سے مسلمانوں کو بیدار ہونا چاہئیے ۔
-
ہم کو چاہئیے کہ ملکانوں کو ارتداد سے بچائیں مسلمانوں کو ان کے فرض سے آگاہ کریں اور
ہندوؤں کو اسلام میں داخل کریں۔ اب ہماری جماعت کے اخلاص دکھانے کا موقع ہے۔
اب تک ہمیں جان قربان کرنے کے مواقع نہیں ملے تھے مگر اب یہ دروازے کھل گئے ہیں
ان پر افسوس ہو گا جو داخل نہ ہوں ۔ خدا ۔ خدا کی طرف سے ایک دفعہ دروازے کھلا کرتے ہیں جو
انکار کر دیں وہ محروم ہو جایا کرتے ہیں ۔ حضرت موسیٰ کی قوم کے لئے اللہ تعالیٰ نے الہام کا
دروازہ کھولا مگر وہ لوگ ابتلاؤں سے ڈر گئے ۔ اس لئے ان کو الہام سے محروم کر دیا گیا ۔ خدا
نے کلام کیا۔ پہاڑ پر زلزلہ آیا اور وہ ڈر گئے ۔ حالانکہ نعمتیں مشکلات ہی کے بعد ملا کرتی
ہیں۔ ایک بیر کانٹے کے بغیر نہیں ملتا ۔ گلاب کا پھول ملتا ہے مگر ہاتھ میں جب کا کانٹا چھ
چکے ۔ جب یہ ادنی چیزیں بھی مشکلات ہی کے بعد ملتی ہیں تو خدا کس طرح آرام سے مل سکتا
-