دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
ہے۔ پس جو خدا سے ملنا چاہتا ہے اس کو کانٹوں کی نہیں تلواروں کے زخموں کی برداشت پیدا
کرنی چاہئیے ۔ جو خدا کو چاہتا ہے وہ تلوار کے گھاؤ کھانے کے لئے تیار ہو، وہ جان دینے
کے لئے تیار ہو۔ فی الحال تین مہینہ کے لئے زندگی وقف کرنے کا مطالبہ ہے۔ ممکن ہے کہ
ان سے اس سے زیادہ وقت کی قربانی کا مطالبہ کیا جائے ۔ وہ جنہوں نے پچاس ہزار دینا
ہے ممکن ہے کہ وقت آنے پر ان کو وہ سب کچھ دینا پڑے ؟ ڑے جو ان کے پاس ہو۔ لیکن میں کہتا
ہوں ہم کیا دیں گے اپنا کچھ بھی نہیں جو ہو گا وہ خدا کا ہوگا ۔ ہم بیعت کے وقت اقرار کر چکے
ہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم کریں گے ۔ اس لئے اگر ضرورت ہو تو سب کچھ دیں اور اب
امتحان کا وقت ہے۔ ہمارے سامنے صرف ملکانوں کا سوال نہیں سارے ہندوستان کو
مسلمان بنا لینے کا سوال ہے۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے۔
ہے کرشن روڈ رگو پال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے۔“ گیتا میں آپ کا ذکر اِسی لئے تھا
کہ آپ کے ذریعہ ہندوؤں میں تبلیغ اسلام ہو۔ یہ خدا نے تین ہزار سال پہلے ہمارا فرض
ٹھہرا دیا ہے کہ ہم ہندوؤں میں تبلیغ اسلام کریں گے۔ ہمیں اُس وقت تک ہندوستان میں
کام کرنا ہے جب تمام ہندوستان میں متحدہ طور پر یہ آواز بلند ہو۔
وو
غلام احمد کی جے
اور یہ ہو نہیں سکتا جب تک ہندو اقوام بحیثیت جماعت کے اسلام میں نہ داخل ہوں ۔
اگر ہم ساری دنیا کو بھی مسلمان بنا لیتے اور اس طرف توجہ نہ کریں تو ہمارا فرض ادا نہ ہوتا۔
پس وقت ہے کہ جو لوگ جس قدر قربانی کر سکتے ہیں کریں اور تیار رہیں کہ ابھی ان کو اور بھی
خدمت اور قربانی کے موقع ملیں گے۔ اسلام پر نازک وقت ہے یہ ہنسی کا وقت نہیں جس
طرح ماں مر جاتی ہے اور نادان بچہ اس کے منہ پر طمانچے مارتا ہے کہ ماں تو کیوں مخول کرتی
ہے۔ اگر اس کو معلوم ہو کہ ماں مخول نہیں کرتی مرگئی ہے تو اس کا کیا حال ہو گا۔ تم خود سمجھ لو۔
اسی طرح اسلام پر دشمن کا جو حملہ ہے اگر اس کو پورے طور پر سمجھ لیا جائے تو کوئی قربانی اس
کے انسداد کے لئے مسلمان اُٹھا نہ رکھیں ۔ پس وقت ہے میں جانتا ہوں کہ لوگوں میں
اخلاص ہے علم نہیں جب تک دوسرں کو اس خطرہ کی اہمیت کا علم نہ دیا جائے وہ قربانی کے
لئے تیار نہیں ہو سکتے پس جو یہاں موجود ہیں ان کا فرض ہے کہ اپنے اپنے مقامات پر

خطابات شوری جلد اول
۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
جائیں اور جماعتوں کو اس فتنہ کی اہمیت سے آگاہ کریں اور دیگر مسلمانوں کو بھی بتائیں
اسوقت جو رتم چندہ رکھی گئی ہے وہ گل سو روپیہ ہے جن لوگوں کو خدا نے سو دیا ہے وہ سو دیں
اور جن کے پاس زیادہ ہے وہ زیادہ دیں۔ اس معاملہ کی اہمیت کو سمجھیں اور پھر جس قدر خدا
ان کو توفیق دے دیں ۔“
66
اس کے بعد حضور نے چندہ کا اعلان فرمایا سب سے پہلے جنرل اوصاف علی خان
صاحب آف مالیر کوٹلہ سی ۔ آئی ۔ اس کے پانچ سو کے چیک (CHEQUE) کا اعلان فرمایا
اس کے بعد احباب نے رقوم پیش کرنا شروع کیں۔ جن کی مقدار اُس وقت دس ہزار کے
قریب ہو گئی تھی اور ۴ ہزار اس سے پہلے قادیان کا شامل کر لیا جائے تو پندرہ ہزار کے
قریب رقم ہو جاتی ہے۔
تعلیم نسواں سب کی تعلیم و تربیت کی رپورٹ پیش ہونے اور بحث ورائے ورائے شماری کے
بعد حضور نے فرمایا :-
عورتوں کی تعلیم کے متعلق جو مشورہ ہوا ہے میں نے اس میں رائے نہیں دی کیونکہ
باقی سوالات اُن سوالات کے ساتھ وابستہ تھے ۔ مثلاً احمد یہ مدارس کا ہونا ۔ جہاں مدارس نہ
ہوں وہاں اپنے مدارس کھولنا۔ احباب کی کثرت سے رائے ہے کہ اپنے مدارس ہونے
چاہئیں ۔ اگر اپنے مدارس نہ ہوں تو سرکاری مدارس میں داخلہ لازمی نہ رکھا جائے ۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ عورتوں کے لئے نصاب کیا رکھا جائے ۔ اس سال کے لئے اقلی
سے اقل جو نصاب تجویز ہوا ہے وہ یہ ہے کہ نماز با ترجمہ اور قاعدہ يسرنا القرآن کی تعلیم
ہو اور اس کی تائید میں ایک سو ایک رائیں ہیں اور اس کے خلاف پانچ رائیں ہیں باقی
باتیں ہدایتیں ہیں ۔ قادیان کے سکول کی ترقی کا سوال لوکل حیثیت رکھتا ہے۔ جو اہم سوال
ہے وہ یہ ہے کہ جماعت میں بتدریج تعلیم کو ترقی دی جائے۔
اس میں شبہ نہیں کہ اگر ہم درجہ بدرجہ عورتوں میں تعلیم کو ترقی نہ دیں تو ہم وہ ترقیات
حاصل نہیں کر سکتے جن پر جماعتوں کی تمدنی فلاح اور استحکام موقوف ہوتی ہے۔ جن بچوں
کی مائیں تعلیم یافتہ نہیں ہوتیں اُن کے خیالات میں وہ درخشانی نہیں ہوتی جو اُن بچوں کے

خطابات شوری جلد اول
۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
دلوں میں اور دماغوں میں ہوتی ہے جن کی مائیں پڑھی ہوئی ہوتی ہیں جو مائیں پڑھی ہوئی
ہوتی ہیں وہ اپنے بچوں کو ان ابتدائی مسائل سے آگاہ کر دیتی ہیں جن سے اُن مدارس میں
جا کر واسطہ پڑتا ہے۔ مثلاً جو بچہ اپنی ماں سے اپنے گھر میں یہ سنتا رہا ہے کہ زمین گول ہے
جب وہ مدرسہ میں جا کر یہ سبق پڑھے گا تو اس کے لئے یہ بات کوئی تعجب انگیز نہیں ہو گی مگر
برخلاف اس کے وہ لڑکا جو اپنے گھر میں اس قسم کی باتیں نہیں سنتا رہا بلکہ وہ ان قدیم خیالات
کو سنتا رہا ہے جو مروج ہیں جب وہ سکول میں جائے گا تو اس کے لئے ان جدید تحقیقات
کے مطابق ثابت شدہ حقیقت کہ زمین گول ہے کا ماننا دقت طلب ہوگا ۔ پس یہ ضروری اور
لازمی ہے کہ عورتوں کو ایک حد تک تعلیم دی جائے۔
میرے نزدیک تعلیم دلائی جائے اور جہاں تک ہو سکے احمد یہ مدارس ہونے چاہئیں
اور جب تک نہ ہوں سرکاری مدارس میں بھی تعلیم دلائی جائے لیکن وہاں تعلیم دلانا لازمی نہ
ہو کیونکہ انسان جن کے ماتحت تعلیم پاتا ہے ان کے اثر کو قبول کرتا ہے۔ مردوں اور عورتوں
کے دماغ میں فرق ہے۔ مسمریزم کا اثر بہ نسبت مرد کے عورت پر زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح
عورتیں جن کے ماتحت تعلیم پائیں گی ان کے خیالات سے ضرور متاثر ہوں گی اور پھر ایک
دقت یہ ہے کہ عورتوں کی تعلیم پر دے میں ہوتی ہے اس لئے اس کی نگرانی نہیں ہو سکتی اس
لئے ہم اس رائے کے خلاف ہیں کہ باوجود تمام خطرات کے پھر تعلیم دلوائی جائے مگر جہاں
ان خطرات کا خوف نہ ہو وہاں تعلیم دلوائی جاسکتی ہے۔
یہ سکیم جو نماز با جماعت اور قاعدہ یسرنا القرآن عورتوں کے لئے تجویز کی گئی ہے۔ اس با
کی تائید میں بہت زیادہ رائے ہیں اتنی کہ کسی معاملہ میں اتنی اکثریت نہیں لیکن میں اس کے
۔
خلاف ہوں ۔ میں ان لوگوں کے ساتھ متفق ہوں جو کہتے ہیں کہ اتنی تعلیم نہیں ہو سکتی ۔ میں
نے تجربہ کیا ہے کہ جو عورتیں بیعت کرنے آتی ہیں وہ کلمہ تک نہیں پڑھ سکتیں او اور یہی حال
مردوں کا ہے۔ اگر مردوں کا ذمہ لیا جائے کہ وہ پچاس فیصدی بھی اس نصاب کو پورا کریں
گے تو سال میں عورتوں کے متعلق بھی ذمہ لیا جا سکتا ہے مگر جب مردوں کے متعلق نہیں تو
عورتوں کے متعلق کیسے لیا جا سکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ کورس زیادہ ہے اس لئے ضروری
ہے کہ عورتوں کو نماز سادہ اور کلمہ با ترجمہ پڑھا دیا جائے ۔ ہاں جو جانتی ہیں ان کو زیادہ تعلیم

خطابات شوری جلد اول
44
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
دی جائے ان کے لئے فقہ اور حدیث وغیرہ مضامین پڑھائے جائیں۔
ہاں ایک مدرس یا ممتحن مقرر کیا جائے جو ہر جگہ دورہ کر کے امتحان لے اور معلوم
کرے کہ کیا عورتیں اس نصاب کو پورا کر چکی ہیں ۔ طریق یہ ہو کہ ان کے مردوں کا پہلے
امتحان لیا جائے اگر پاس ہوں تو ان کے ذریعہ عورتوں کا لیا جائے ۔ یہ نہیں تو جو عورت جانتی
ہو اس کے ذریعہ امتحان لیا جائے ۔
رہا قادیان کا لوکل سکول اس کو بھی ترقی دی جاسکتی ہے مگر سرکاری Aid لینے کی
ضرورت نہیں کیونکہ اگر ہم وہ لیں گے تو ہم اپنے حسب منشاء تعلیم نہیں دے سکیں گے۔ جیسا کہ
ہمارے لئے بعض دقتیں تعلیم الاسلام ہائی سکول کے متعلق در پیش رہتی ہیں۔ ہم ایک بات
جاری کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں جواب ملتا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو Aid نہیں ملے گی پس ہمیں
اس کو ترقی دینا چاہئے اور اس کے لئے ہمارے پاس کتابیں موجود ہیں اردو میں تاریخ اسلام
اور مسائل کی کتابیں پڑھائیں ۔ احادیث ، جغرافیہ وغیرہ پڑھائے جاسکتے ہیں اور ان کو ان
کے فرائض سے آگاہ کیا جائے ورنہ جس قسم کی تعلیم سرکاری سامان کی ہوتی ہے اس سے تو
عورتیں اور سب کام چھوڑ کر مردوں میں شکایت کرتی رہتی ہیں ۔ پس ہمارے لئے وہ تعلیم ہو
سکتی ہے جس سے عورتیں دین سے آگاہ ہوں اور اپنے فرائض کو سیکھیں اور بس ۔ سرکاری
مدارس کے متعلق میرا خیال ہے کہ تیسری جماعت یا سات سال تک سرکاری مدارس میں تعلیم
ہو۔ اس کے بعد گھر میں تعلیم دلوائی جائے ۔“
ایک سوال یہ اٹھایا گیا کہ :-
66
جو لوگ اخلاق کا اچھا نمونہ نہیں دکھاتے اُن سے کیا سلوک کیا جائے“
اِس بارہ میں کثرتِ رائے سے یہ تجویز پیش کی گئی کہ ایسے لوگوں کو سمجھایا جائے اگر
پھر بھی اصلاح نہ کریں تو بائیکاٹ کیا جائے ۔ اس پر حضور نے فرمایا :-
میں کثرت سے اتفاق کرتا ہوں ۔ بعض لوگ جماعت کے کاموں کے عہدوں پر
ہوتے ہیں ان میں وہ رذائل اخلاق ہوتے ہیں جن سے جماعت بدنام ہوتی ہے۔ اُن کو
معہدوں سے معزول کر دینا چاہئے ۔ دشمنوں کے پاس ہمارے خلاف ایک زبر دست حربہ ہو
گا کہ ان کے ذمہ دار لوگ ایسے ہیں ۔ جب دشمن دیکھے گا کہ ایسے لوگوں کی جماعت قدر نہیں

خطابات شوری جلد اول
۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
کرتی بلکہ اُن سے نفرت کرتی ہے تو جماعت کے خلاف اُس کا یہ حربہ بیکار ہو جائے گا۔
ایسے لوگوں سے نفرت کا سلوک ہونا چاہئے ۔ جماعت کے لوگوں کو محسوس ہو کہ ایسے لوگوں کی
عزت نہیں اور خود ان کو بھی اصلاح کا خیال پیدا ہو۔ جو لوگ اپنی اصلاح نہیں کریں گے
جماعت کا حق نہیں ہوگا کہ خود بخود اُن کو مہدوں سے معزول کر دے، بائیکاٹ کر دے بلکہ
اُن کو مرکز میں اطلاع دینی ہوگی اور پھر مرکز سے ایک مبلغ بھیجا جائے گا جو تحقیقات کرے گا
پھر اس کے متعلق مرکز سے احکام جاری ہوں گے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اپنی ذاتی رنجشوں
کے باعث ایک دوسرے کے خلاف خواہ مخواہ ہی فتنہ کھڑا کر دیں۔ اگر تحقیقات کے بعد کوئی
شخص مجرم ثابت ہوگا تو اس کو جماعت سے نکال دیا جائے گا۔“
اختتامی تقریر آخر میں حضور نے فرمایا:-
اب میں دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے احباب کو اس ذمہ داری کے
اٹھانے کی توفیق دے اور ہم جماعت کے امتیاز کو ثابت کریں ۔ ہمارے دل مومنوں کے
دل ہوں، ہم اپنے اعمال و حرکات اور اخلاق سے ثابت کریں کہ ہم میں اسلام ہے اور
اسلام خدا کا دین ہے اور اس کے آثار و نشانات ہم میں ہیں ۔ ہم سے وہ باتیں ظاہر ہوں
جو سچے دین والوں سے ظاہر ہوتی ہیں اور خدا کی طرف سے ان کو ملا کرتی ہیں جو لوگ خدا
کے لئے کام کرتے ہیں اُنہی کو اُس کی طرف سے مدد و نصرت ملتی ہے۔ خدا نے ہمارے کامیابی
کے راستے کھول دیئے ہیں جن کے ذریعہ انسان خدا تک پہنچ جاتا ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے
اس رستہ پر ڈالا ہے جو اس نے اپنے تک پہنچنے کے لئے کھول دیا ہے۔ یہ وقت نازک اور
ذمہ داری کا ہے ایسے وقت کبھی کبھی آتے ہیں سُستی سے اسے ضائع نہیں کرنا چاہئے۔
دوستوں کو چاہئے کہ اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں اور مخلص لوگ اپنی جانوں
کو خدا کی راہ میں دینے کے لئے تیار ہوں اور مال وزر دینے پر ہی غافل نہ ہوں ۔
سمجھو کہ عالم ہی خدمت دین کر سکتے ہیں۔ نہیں ۔ ہر ایک شخص خدمت دین کر سکتا یہ مت
ہے۔ علماء کا کام صرف ان کو سنبھالنا اور تیار کرنا ہے۔ اشاعت اسلام کا کام محدود کام نہیں
بہت وسیع ہے۔ جب تک سب کے سب اس کام کے لئے تیار اور آمادہ نہیں ہوں گے اُس

خطابات شوری جلد اول
۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء
وقت تک وہ اپنے فرض سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتے ۔ جو احباب یہاں تشریف لائے ہیں وہ
اپنی اپنی جماعتوں میں جائیں اور جا کر ان میں اس کام کے متعلق احساس پیدا کریں اور
جماعت مستقل طور پر اس کام میں لگ جائے ۔ اب میں دُعا کرتا ہوں احباب بھی کریں ۔“
66
مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء )
ا۔ تاریخ طبری جلد ۳ صفحه ۱۶۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
۲- ال عمران : ۰۵ :

آج 10 میں سے 10 باقی