تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۱۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
جانے سے بھی ہوسٹل کی ضرورت باطل نہیں ہوگی ۔
اور میں تو چاہتا ہوں کہ جہاں بھی کالج ہوں نہ صرف لاہور بلکہ ہر جگہ ہمارے اپنے
ہوسٹل ہوں۔ اس لئے میں اپنے آپ کو مجبور پاتا ہوں کہ کثرت رائے کے خلاف فیصلہ
کروں کہ ہوسٹل اپنا بنانا ضروری ہے۔ اس لئے احباب پھر ان صورتوں کے متعلق رائیں
دیں کہ :-
(۱) ۔ مکان بنوایا جائے ۔ اس شرط پر کہ آہستہ آہستہ خرید لیا جاوے۔ کمپنی اپنی ہو یا کوئی اور ۔
(۲) ۔ کسی سے مکان بنوایا جائے اور مقررہ سال تک کرایہ پر رکھنے کا معاہدہ کرا لیا جائے ۔
پہلی تجویز کی تائید میں ۹۹ رائیں تھیں اور کثرت نمایاں تھی ۔ حضور نے بھی اس سے
اتفاق کیا۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
فیصلہ کسی کمپنی کی معرفت مکان بنوایا جاوے اور قسط وار روپیہ ادا کیا جاوے یا مکان
احمد یہ کمپنی بنائے ۔ احمدیوں کا سرمایہ ہو اور اُن کو منافع لگا کر روپیہ قسط وار ادا کیا
جائے ۔ ۷۵ ۸۰ ہزار سارا خرچ ہوگا ۔ کیا ایک سال کے اندر احمد یہ کمپنی بن کر مکان بنوا سکتی
،،ہے؟
دوسری تجویز کی تائید میں کوئی کھڑا نہیں ہوا اور تجویز اول پاس ہوئی ۔ اس پر حضرت
ر
خلیفة المسیح نے فرمایا ۔
لاہور کے دوست خاص کر بابو عبد الحمید صاحب ایک مہینہ تک ایسی کمپنی کو تلاش
کر کے اطلاع دیں اور اسٹیمیٹ بھجوائیں ۔
66
تیسرا دن
خلیفہ وقت کے گزارے کا سوال اور فیصلہ مجلس مشاورت کے تیسرے روز خلیفہ وقت کے گزر اوقات کے
لئے رقم مقرر کرنے کے بارہ میں ایک تجویز کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:-
اب میں تجویز نمبر ۹ کو لیتا ہوں جو خلیفہ کی ذات سے تعلق رکھتی ہے اور اس کو اپنی
طرف سے پیش کرتا ہوں۔ اس میں عام لوگوں سے مشورہ نہیں لیا جاتا کیونکہ ان کے لئے

خطابات شوری جلد اول
۱۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
اخلاقاً دقتیں ہوں گی ۔ ہاں اگر کوئی عالم صاحب کچھ کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں وہ تجویز یہ ہے۔
خلیفہ وقت سلسلہ کے اموال کو ہلا مجلس شوری سے مشورہ لینے کے اپنی ذاتی ضروریات
پر خرچ نہیں کر سکتا ۔ یعنی کوئی رقم ماہوار یا یکمشت اپنی ضروریات کے لئے نہیں لے سکتا جب
تک مجلس شوری کی کثرت رائے اس امر پر اپنی رضا ظاہر نہ کرے لیکن گو اس وقت تک
خلفاء، خلافت کے کام کے بدلہ میں کوئی گزارہ نہیں لیتے ہو سکتا ہے کہ آئندہ اس کا بھی
انتظام کرنا پڑے۔ اور بعض خلفاء ایسے ہوں جو بلا کسی ایسے انتظام کے گزارہ نہ کرسکیں اس
لئے یہ ضروری ہوگا کہ ہر نئے خلیفہ کے متعلق مجلس شوری فیصلہ کرے کہ اُس کو اس قدر رقم
گزارہ کے طور پر ملے گی ۔ کسی خلیفہ کو جائز نہیں ہو گا کہ شوری کے اس فیصلہ کو توڑے کیونکہ
سابقین کا کا یہی طریق رہا ہے۔ اور خلیفہ کا اپنے نفس کے متعلق اس قید کو قبول کرنا
حسن انتظام کے لئے ضروری ہے۔ ہاں مجلس شوری کو یہ جائز نہ ہوگا کہ بعد میں کبھی اُس رقم
میں جو مقرر کر چکی ہے کمی کرے۔ مگر خلفاء اپنی وسعت ادائیگی کے مطابق حسب سنت
خلفائے سا
خلفائے راشدین قرض بیت المال سے لے سکتے ہیں ۔“
اس کے بعد حضور کی اجازت کے مطابق دو بزرگ علمائے سلسلہ نے اس تجویز کے
بارہ میں اپنی آراء پیش کیں ۔ اُنہیں سننے کے بعد حضور نے فرمایا:۔
ت ابو بکر خلیفہ مقرر
اس تجویز کی بناء کیا ہے ” اس تجویز کی بناء یہ ہے کہ جب حضرت ابو با
ہوئے تو دوسرے تیسرے دن کسبِ معاش کے لئے نکلے۔
صحابہ نے کہا کہ اس اِس صورت میں آپ خلافت کس طرح کریں گے؟ اُنہوں نے کہا پھر
گزارہ کس طرح کروں؟ صحابہ نے مشورہ کیا اور ایک رقم اُن کے لئے مقرر کر دی۔ حضرت
عمر کے زمانے میں بھی اسی طرح ہوا کہ مشورہ سے اُن کے لئے رقم مقرر کی گئی لیکن کچھ عرصہ
کے بعد جب مال کثرت سے آئے اور چیزیں گراں ہو گئیں ادھر اہل و عیال بڑھنے لگے تو
بعض صحابہؓ نے محسوس کیا کہ حضرت عمرؓ کا گزارہ تنگ ہے۔ ایک نے دوسرے سے ذکر کیا
کہ حضرت عمر کا گزارہ تنگ ہے، کچھ انتظام کرنا چاہئے ۔ دوسرے نے کہا وہ خود تو نہیں
کہتے ۔ اُس نے کہا وہ کبھی بھی نہیں کہیں گے ۔ اس لئے مشورہ ہوا اور حضرت حفصہ سے ذکر
کیا کہ چونکہ حضرت عمرؓ کا گزارہ تنگ ہے اس لئے ہم نے یہ تجویز کی ہے مگر ہم اُن سے ذکر

خطابات شوری جلد اول
۱۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
کرتے ہوئے ڈرتے ہیں آپ ذکر کریں ۔ وہ گئیں اور جا کر کہا بعض صحابہ آپ کے گزارہ
میں وسعت کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر حضرت عمر بہت ناراض ہوئے اور کہا کیا تو مجھے فتنہ میں
ڈالنا چاہتی ہے؟ اس سے ظاہر ہے کہ رقم گزارہ میں اضافہ کی کوشش کی گئی گو حضرت عمرؓ نے
منظور نہ کیا۔
تیسری قرضہ کی صورت رکھی ہے۔ یہ ثابت ہے ہے کہ جب حضرت عمر فوت ہوئے تو
۴۲ ہزار درہم قرضہ اُن کے ذمہ تھا۔ یہ سب صورتیں خلفاء کے طرز سے ثابت ہیں ۔ پس
خلیفہ کو حق ہونا چاہئے کہ بیشی کا انکار کر دے۔ ایسا نہ کرنے سے اُس کے وقار کو نقصان پہنچتا
ہے اور بد نتائج بھی ہوتے ہیں ۔ کچھ عرصہ کی بات ہے کہ انجمن میں کسی نے یہ سوال پیش کیا
کہ چونکہ گرانی کا وقت ہے اس لئے خلیفہ کو ۲ سو روپیہ ماہوار دیا جائے ۔ اس انجمن میں
اوروں کی تنخواہیں بھی بڑھائی گئیں۔ میرے اپنے نفس کی یہ حالت ہے کہ میں اپنا گزارہ
اس طرح نہیں چاہتا ۔ گونا جائز نہیں کہتا کیونکہ اُنہوں نے اسے جائز کہا ہے جن کا میں ادب
کرتا ہوں اور بزرگ سمجھتا ہوں ۔ تو میں یوں بھی اس رقم کو منظور کرنے سے انکار کرتا مگر یہ
بھی خیال آیا کہ اگر منظور کر لوں تو یہ کہا جائے گا کہ چونکہ اوروں نے اپنی تنخواہیں بڑھائی
ہیں اس لئے یہ رقم خلیفہ کو رشوت دی ہے تا کہ وہ اعتراض نہ کرے۔ گو یہ بات نہ تھی کیونکہ
تجویز حافظ روشن علی صاحب نے پیش کی تھی اور وہ انجمن کے ملازم نہ تھے۔ مگر چونکہ اعلان
نہیں ہوتا کہ فلاں تجویز رکس نے پیش کی اور لوگوں کے سامنے صرف فیصلہ آتا ہے اس لئے
فتنہ پیدا ہو سکتا تھا۔ پھر میرے نزدیک اگر خلیفہ کو پابند کریں کہ مجلس شوری اگر اُس کے گزارہ
میں اضافہ کرے تو وہ منظور کرے اس سے اُس کے وقار کو صدمہ پہنچتا ہے اور کئی لوگوں کے
لئے بدظنی کا موقع پیدا ہوتا ہے اس لئے انتظام تو کرنا چاہئے کہ ضرورت کے وقت اضافہ کیا
جائے مگر یہ گنجائش رکھنی چاہئے کہ خلیفہ انکار بھی کر سکے۔ ہاں یہ بات بتا دینا چاہتا ہوں گو
امید کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کی آئندہ زیادہ توجہ تاریخ اسلام اور صحابہؓ کے اعمال کی
طرف رہے گی نہ کہ جھوٹی روایات پر کہ بعض لوگ نادانی سے یہ خیال کرتے ہیں کہ حضرت
ابو بکر اور حضرت عمرؓ کو صرف ۱۵ روپے گزارہ کے لئے ملتے تھے۔ ایک شخص نے میرے
سامنے یہ کہا۔ میں نے کہا ہم تو ۱۵ بھی نہیں لیتے ۔ مگر یہ صحیح نہیں کہ ۱۵ روپیہ لیتے تھے۔ شبلی

خطابات شوری جلد اول
۱۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
جیسوں نے بھی لکھا ہے مگر یہ صریح غلط ہے۔ تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ خلفاء کی چار قسم کی
آمدنی تھی۔
(۱) بیت المال سے وظیفہ ۔ یہ اڑھائی سو روپیہ کے قریب ہوتا ہے۔
(۲) ایک وظیفہ مقرر کیا گیا تھا بحیثیت صحابی ہونے کے۔ اس کے متعلق حضرت ابوبکر کا علم
نہیں مگر حضرت عمرؓ کو ۵۰۰۰ درہم سالانہ ملتے تھے۔ یہ بدری صحابی کو ملتا تھا یعنی جو بدر کی
جنگ میں شریک ہوئے تھے اُنہیں دیا جاتا تھا۔
(۳) جنگ میں جو فتوحات ہوتیں اور مال آتے وہ آکر تقسیم ہوتے اور صحابہ کو دیئے جاتے ۔
اس کا ثبوت اسی واقعہ سے ملتا ہے جس سے کہتے ہیں خلفاء کو لوگ بُرا بھلا بھی کہہ دیتے تھے۔
لکھا ہے کہ حضرت عمرؓ نے جبہ پہنا۔ وہ اس کپڑے سے زیادہ تھا جو ان کے حصہ میں آیا تھا۔
کسی نے کہا اُس سے تو یہ نہیں بن سکتا تھا ، پھر کس طرح بنایا ہے؟ حضرت عمرؓ نے عبداللہ
بن عمر کو بلایا اور اس نے آ کر کہا کہ میں نے اپنے حصہ کا کپڑا بھی اُنہیں دے دیا ہے۔
(۴) دوست احباب ہدیہ دے دیتے تھے۔ میرے نزدیک خلفاء کے متعلق یہ ایک فتنہ ہے جو
آئندہ زمانے میں پیدا ہو سکتا ہے اس لئے ہم ابھی سے گزارہ کے متعلق تشریح کر دیں
تا کہ آئندہ خلفاء کو وقت نہ ہو۔ اس کے متعلق میں یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ مجلس شوری
ایک طرف اس بات کو مد نظر رکھے کہ ایسی بات نہ ہو کہ لوگوں میں یہ خیال پیدا ہو کہ قوم
کے مال کا خلفاء بے جا تصرف کرتے ہیں اور دوسری طرف یہ کہ ایسا گزارہ بھی مقرر نہ
کرے کہ خلیفہ کے وقار کو صدمہ پہنچے۔ بعض ایسے اخراجات ہو جاتے ہیں جو دوسرں کے
لئے ان کو کرنے پڑتے ہیں۔ مثلاً میں جب تک اس منصب پر قائم نہ ہوا تھا اپنے ذاتی
اخراجات اُس وقت کم ہوتے تھے مگر اب بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔ پہلے پرائیویٹ سیکرٹری
کی ضرورت نہ تھی مگر اب جماعتوں کو ملنے ملانے اور دیگر کاموں کے لئے ضرورت ہے۔
پھر باہر جاتے وقت علماء کی ضرورت نہ ہوتی تھی مگر اب ہوتی ہے۔ یہ خلافت کی وجہ سے
اخراجات ہوتے ہیں ۔ اُس وقت اگر ایک روپیہ سفر پر خرچ ہوتا تھا آج سو کرنا پڑتا ہے۔
میں تو خرچ نہیں لیتا سوائے اُس سفر کے جو جماعت کے لئے ہو اور یہ بھی پہلے نہیں لیتا
تھا مگر اب مالی مشکلات کی وجہ سے لے لیتا ہوں مگر ذاتی ضروریات کے لئے کہیں جاؤں تو

خطابات شوری جلد اول
اولد
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
خرچ نہیں لیتا لیکن جب آئندہ کے لئے غور کیا جائے گا تو ایسی باتوں کو مد نظر رکھنا پڑے گا۔
یہ حالات ہیں جن کے ماتحت یہ قانون تجویز کیا گیا ہے اور میں اس پر زور اس لئے
دیتا ہوں تا یہ ایسے آدمیوں کے ہاتھوں طے پا جائے جن کی اس میں کوئی ذاتی غرض نہیں۔
اور پھر اس لئے کہ ہماری جماعت کے خلفاء پر اموال یا انتظام کے نقص کا دھبہ نہ لگے ۔ کوئی
یہ نہ کہہ سکے کہ ایسا آدمی تم پر مقرر ہوا کہ تمہارے اموال محفوظ نہ رہے۔“
اس کے بعد فرمایا،
چونکہ اب سوال کی بہت وضاحت ہو گئی ہے اس لئے دوسرے احباب بھی اگر کچھ
کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں“
اس پر خان ذولفقار علی خان صاحب نے کہا کہ آئندہ خلفاء کے لئے تو الفاظ میں
گنجائش رکھی گئی ہے مگر موجودہ کے لئے نہیں ۔ حافظ روشن علی صاحب نے کہا کہ حسب وسعت
ادائیگی کی شرط وقارِ خلافت کے خلاف ہے۔ خلیفہ کا کوئی سفر پرائیویٹ نہیں ہو سکتا اس لئے
تمام سفروں کے اخراجات دیئے جانے چاہئیں اور خلیفہ کی اولاد کی تعلیم و تربیت کو بھی مد نظر
رکھنا چاہئے ۔
چودھری غلام احمد خان صاحب پاکپٹن نے کہا۔ لفظ نیا اُڑا دینا چاہئے ۔
سید ارتضی علی صاحب لکھنو نے کہا کہ اگر خلیفہ کسی رقم کا انکار کرے تو وہ رقم بطور امانت جمع
رہنی چاہئے تا بوقت ضرورت خلیفہ کے کام آ سکے ۔
جا
قاضی عبد الحمید صاحب امرتسر نے کہا کہ اگر شوری کسی وقت خلیفہ کا گزارہ دو روپیہ مقرر کر
دے تو مشکل ہوگی اس لئے بڑھانے گھٹانے کا اختیار ہونا چاہئے ۔
شیخ فضل کریم صاحب دہلی نے کہا کہ یکمشت کا لفظ اُڑا دینا چاہئے۔
حافظ روشن علی صاحب نے کہا کہ گزارے والی شوری کا صدر بھی کوئی اور شخص ہو سکتا ہے۔ کا
شیخ محمد حسن صاحب سب حج نے کہا کہ گورنمنٹ افسروں کو سفروں کے اخراجات ملتے ہیں اس
لئے تمام ایسے اخراجات خلیفہ کو ملنے چاہئیں ۔ کو ۔
بابو عبد الحمید صاحب لاہور نے کہا کہ علاوہ اخراجات دورہ وغیرہ کے گورنمنٹ افسروں کو
مہمان نوازی وغیرہ کے اخراجات بھی دیتی ہے، یہ بھی دینے چاہئیں ۔

خطابات شوری جلد اول
۱۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
شیخ یعقوب علی صاحب نے کہا کہ میری طبیعت تو اس قید کو پسند نہیں کرتی ۔ شوری پر فرض کرنا
چاہئے کہ وہ مناسب رقم معین کرے خلیفہ کو پابند نہیں کرنا چاہئے۔
مولوی محمد اسمعیل صاحب نے کہا کہ یہ ریزولیوشن تو خلیفہ کی بیعت کے منافی ہے۔ بیعت کے
ساتھ کوئی شرط نہیں ہونی چاہئے۔
اس پر حضور نے فرمایا کہ :-
دو
یہ بیعت کرنے والوں کی طرف سے شرط نہیں ہے بلکہ یہ تو اس طرح لکھا جائے گا
کہ خلیفہ اسیح الثانی کا یہ طریق ہے اور اس نے یہ ہدایت چھوڑی ہے۔ شوری کا فیصلہ نہیں
ہے یہ تو اس طریق کا اقرار ہے جو خلفاء نے اختیار کیا ہے۔“
اس کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل فیصلہ فرمایا ۔
دو
فیصلہ ہر خلیفہ کے متعلق مجلس شوری فیصلہ کرے کہ اُس کو کس قدر رقم گزارے کے لئے
ملے گی۔ اور دوران خلافت میں بھی اگر حالات متقاضی ہوں تو مجلس شوری کے
لئے ضروری ہوگا کہ اس رقم کو بڑھا دے۔ ضروری ہوگا کہ یہ رقم وقت کی ضروریات اور
حالات کے مطابق ہو۔ اور خلافت کے وقار کو اس میں مد نظر رکھا جائے ۔ مجلس شوری کو جائز
نہ ہو گا کہ بعد میں کبھی اس رقم میں جو مقرر کر چکی ہے کمی کرے ۔ اِس مشورہ کے دوران میں
خلیفہ وقت اس مجلس میں شریک نہیں ہوں گے۔“
اس کے بعد فرمایا۔
وو
کوئی خلیفہ اپنے کسی رشتہ دار کو حضرت عمرؓ کا طریق ہے اور میرے نزدیک عقلاً کسی رشتہ دار نہیں ہوا کیا بھی یہی ہونا چاہئے اور وہ یہ ہے کوئی خلیفہ اپنے
کو اپنا جانشین نہیں مقرر کر سکتا بعد اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو یعنی اپنے باپ یا بیٹے اپنا مار سکتا یا ان ساری رات اور روانی یا بھائی یا بہنوئی یا داماد کو یا اپنے باپ یا بیٹوں
یا بیٹیوں یا بھائیوں کے اوپر یا جانے کی طرف اسر سکتا۔ نہ کسی خلیفہ کی زندگی میں مجلس شوری اُس کے کسی مذکورہ بالا رشتہ دار کو اُس کا جانشین یفہ کی زندگی میں جس شوری
یا بیٹیوں یا بھائیوں کے اوپر یا نیچے کی طرف اُس کے رشتہ داروں کو اپنا جانشین مقرر نہیں کر ت اس کے رشتہ داروں کو اپنا جانشین
مقرر کر سکتی ہے۔ نہ کسی خلیفہ کے لئے جائز ہوگا کہ وہ وضا حنا یا اشارتاً اپنے کسی ایسے مذکورہ بالا
رشتہ دار کی نسبت تحریک کرے کہ اُس کو جانشین مقرر کیا جائے ۔ اگر کوئی خلیفہ مذکورہ بالا

خطابات شوری جلد اول
۱۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
اصول کے خلاف جانشین مقرر کرے تو وہ جائز نہ سمجھا جائے گا اور مجلس شوری کا فرض ہوگا
کہ خلیفہ کی وفات پر آزادانہ طور سے خلیفہ حسب قواعد تجویز کرے اور پہلا انتخاب یا نامزدگی
چونکہ نا جائز تھی وہ مستر دسمجھی جائے گی ۔“
66
مفتی محمد صادق صاحب نے کہا کہ قریبی رشتہ دار کے الفاظ اُڑا دیئے جائیں۔
حضور نے فرمایا کہ :-
لفظ یعنی سے ان الفاظ کی گو تشریح ہو جاتی ہے مگر ان کو اُڑا ہی دیتے ہیں ۔ چنانچہ
ان کو اڑا کر اس طرح عبارت کر دی گئی ۔
66
کوئی خلیفہ اپنے بعد اپنے باپ یا بیٹے ۔
خاکسار (مرتب رپورٹ ) رحیم بخش نے کہا کہ حضور کے اس فیصلہ سے کہ کوئی خلیفہ
اپنے کسی رشتہ دار کو اپنا جانشین نہ مقرر کرے یہ معلوم ہوتا ہے کہ رشتہ داروں کے سوا
دوسرے لوگوں میں سے خلیفہ اپنا جانشین مقرر کر سکتا ہے۔ جیسا کہ پہلے خلفاء کی سنت سے
ثابت ہوتا ہے لیکن اس صورت میں وہی خطرہ باقی رہ جاتا ہے جس کا انجمن کے ضمن میں
ذکر آیا تھا اور وہ یہ کہ ہر خلیفہ اپنا جانشین اپنے مطلب کے مطابق مقرر کر سکتا ہے۔ اگر وہ
ظالم ہے تو دوسرا بھی اس قسم کا ہوگا اور اس صورت میں قوم کے لئے بھی دخل دینے کا کوئی
موقع نہیں رہے گا ۔ اس لئے جس طرح حضور نے خلیفہ کے اس اختیار کو جو اپنا جانشین مقرر
کرنے کے متعلق ہے اس قید سے کہ اپنے رشتہ دار کو اپنا جانشین نہ مقرر کرے محدود کر دیا
ہے اس طرح اس خطرہ سے بچنے کے لئے بھی کوئی صورت ہونی چاہئے یا پھر رشتہ داروں کو
بھی مستثنی نہیں کرنا چاہئے ۔ وہ کیوں محروم رہیں ۔
چوہدری نصر اللہ خان صاحب نے اس کی تائید کی۔
حضور نے فرمایا :-
دو
اگر خلیفہ کے رشتہ داروں میں سے کوئی شخص خلافت کا اہل ہوگا تو خلیفہ خواہ مخواہ کسی ے کوئی شخص خلافت کا ہی ہوگا تو خواہ خود کی
دوسرے کو اپنا جانشین نہیں مقرر کرے گا ۔ قدرتی طور پر وہ خاموش رہے گا ۔“
نامزد شدہ خلیفہ اپنا جانشین نہیں مقرر کر سکتا اس سلسلہ میں ایک تجویز حضرت
صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم ۔ اے

خطابات شوری جلد اول
۱۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
نے تحریراً حضور کی خدمت میں بھجوائی ۔ اس کے متعلق حضور نے فرمایا :-
خلافت کے متعلق برادر عزیز مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک تجویز لکھ کر بھیجی ہے گو
خوشی یہ تھی کہ وہ خود ہی بیان کرتے ۔ یہ تجویز بہت معقول ہے ۔ اس سے وہ وقت بھی حل ہو
گئی ہے جس کے متعلق او پر خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسے پہلے فیصلہ کے ساتھ بطور شق (ب)
کے شامل کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے :-
دو
یہ ضروری ہوگا کہ وہ خلیفہ وقت جس کو پہلے خلیفہ نے منصب خلافت کے لئے نامزد
کیا ہے اپنے جانشین کو خود نامزد نہ کرے۔ نامزد شدہ خلیفہ کا جانشین صرف مجلس شوری ہی
منتخب کر سکتی ہے۔“
بیرونی مما ممالک میں مشکلات سب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ کی رپورٹ پیش ہونے پر حضور
فرمایا :-
نے بیرونی ممالک میں تبلیغ کا ذکر کرتے ہوئے
قابل غور ولایت کی تبلیغ کا معاملہ ہے ۔ تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ جب تک ولایت
میں خاص طریق سے تبلیغ نہ ہو گی معتد بہ کامیابی نہ ہوگی ۔ انگلستان میں 9 سال سے تبلیغ ہو
رہی ہے۔ اس عرصہ میں نام کے طور پر چار سو کے قریب لوگ داخل ہو گئے ہیں ۔ یہ ہماری
ہی بات نہیں ، پیغامیوں کا بھی یہی حال ہے۔ مگر ان کے اغراض اور کام میں اور ہمارے
اغراض میں فرق ہے۔ ان کی غرض یہ ہے کہ مسلمان کہلانے والوں کے نام ملتے جائیں
تا کہ چندہ ملتا رہے مگر اس طرح ہماری غرض پوری نہیں ہوتی ۔ پھر ایک اور فرق ہے اور وہ
یہ ہے کہ ہمارے ہاں سیاست میں مخالفت کی وجہ سے بڑے بڑے لوگ نہیں آتے ۔ بڑے
بڑے مسلمان لوگ و و کنگ جاتے ہیں۔ ان کی وجہ سے بعض ایسے لوگ جو ہمارے تیار کردہ
ہوتے ہیں، دو کنگ میں جا کر اعلان کر دیتے ہیں اور علمی طبقہ کے لوگ بھی اُدھر جاتے
ہیں۔ پھر کوئی ایسا ذریعہ اختیار نہیں کیا گیا کہ جس سے زیر تبلیغ لوگوں کے ساتھ تعلق رکھیں ۔
لٹریچر نہیں پہنچتا، دوبارہ یاد دہانی یا تربیت کی کوئی سبیل نہیں ہوتی ۔
پھر غلطی
سے جو مکان خریدا گیا ہے وہ لنڈن ن سے دور ہے۔ آنے جانے میں دو شلنگ

خطابات شوری جلد اول
۷۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
لگتے ہیں۔ پھر یہ مشکل ہے کہ مکان کی شکل ابھی مسجد کی نہیں بنی اس لئے لوگ نہیں آتے ۔
ان مشکلات کی وجہ سے کامیابی کی امید مشکل ہے۔
امریکہ کی مشکلات امریکہ کی حالت نسبتا بہتر ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ
ہمارے حاکم نہیں اس لئے توجہ کرتے ہیں ۔ دوسرے وہاں دو کروڑ
حبشی ہیں وہ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔ تیسرے امریکہ میں مذہبی دلچسپی زیادہ پائی جاتی
ہے۔ چوتھے وہ لوگ تحریروں کی بجائے لیکچر زیادہ سنتے ہیں اور خود خرچ دے کر لیکچر سنتے ہیں ۔
مگر بڑی مشکل یہ ہے کہ امریکہ کا ملک بہت بڑا ہے۔ ایک مبلغ سارے علاقہ میں تبلیغ نہیں کر
سکتا۔ اس وجہ سے وہاں بھی تبلیغ کا سلسلہ وسیع نہیں ہو سکا۔ مفتی صاحب نے ہمت کر کے
رسالہ جاری کر دیا تھا مگر علاقہ چاہتا ہے کہ ایک مبلغ نہیں کام کر سکتا ، اور ہوں ۔
جرمنی کی مشکلات جرمنی میں مشن اس لئے رکھا گیا تھا کہ اس کی حالت گری ہوئی ہے،
وہ لوگ توجہ کریں گے۔ دوسرے یہ کہ وہاں مشن رکھنے سے روس
میں بھی تبلیغ ہو سکے گی۔ تیسرے یہ کہ سکہ کی قیمت اس قدر گر گئی تھی کہ ۹۰ روپے میں مبلغ
گزارہ کر سکتا تھا۔ مگر اب حالات بدل گئے ہیں اور جو باتیں مد نظر تھیں ان سے ایک بھی
بات پوری نہ ہوئی ۔ ان لوگوں کو خدا کی طرف توجہ نہ ہوئی ۔ وجہ یہ کہ ان کی حالت اس حد سے
گزر گئی ہے جہاں کہ خدا کی طرف توجہ ہو سکتی ہے۔ پھر روس کے متعلق جو امید تھی وہ بھی پوری ہوئے
نہ ہوسکی کیونکہ جرمن اور روس کے تعلقات اچھے نہ رہے ۔ ادھر یہ مشکل پیش آئی کہ جب مسجد
کے لئے سامان خرید لیا گیا تو ایسے سامان پیدا ہو گئے کہ حالت بدل گئی ۔ کاغذی روپیہ کو عملی
طور پر منسوخ کر دیا گیا اور سکہ سونے کا جاری کر دیا اس وجہ سے دو تین سو گنا قیمت بڑھ گئی ۔
اور جو فائدہ پہنچ سکتا تھا ، ضائع ہو گیا۔ اس وجہ سے بجائے ۶ پونڈ کے کم از کم ۲۵ پونڈ ماہوار
ایک مبلغ کا خرچ ہو گیا ادھر مسجد کے لئے یہ دقت پیش آئی کہ پہلے اندازہ تھا ۳۰ ہزار میں
عظیم الشان مسجد تیار ہو جائے گی۔ مگر ان تغیرات کی وجہ سے یہ اندازہ ہے کہ ۵ لاکھ روپیہ
لگے گا اور یہ ہم لگا نہیں سکتے ۔ اب اگر سامان رہے گا تو خراب ہو جائے گا ۔ ان مشکلات کی
وجہ سے دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ جب تک خدا کوئی خاص سامان نہ پیدا کر دے، اسی طرح
گرتے پڑتے کام جاری رکھیں ۔ (۲) یہ کہ بیرونی ممالک کے کسی مشن کو بند کر دیا جائے اور
:

خطابات شوری جلد اول
۱۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
دوسری جگہ کو مضبوط کر دیا جائے اور کام کو سکیٹر لیا جائے۔ سب کمیٹی کو اس کے متعلق سکیم پیش
کرنی چاہئے تھی مگر اس نے نہیں کی اب ان امور کے متعلق مشورہ دیا جائے ۔“
اس موقع پر بعض ممبران نے آراء د راء دیں ۔ اس پر حضور نے فرمایا :-
66
اس کے متعلق عملی لحاظ سے غور کرنا چاہئے ۔ اب جو عمارت ہے وہ ۶ لاکھ مالیت کی
ہے جس کے لئے ولاکھ اور روپیہ کی ضرورت ہے اس لئے یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ کیا احمدی
عورتیں ایک یا دو سال میں یہ رقم جمع کر سکتی ہیں۔ اگر ان کا ۳۰ ہزار سالانہ بھی چندہ رکھا
جائے تو ۳۰ سال میں پورا ہوگا اور اتنے میں پہلی عمارت خراب ہو جائے گی ۔ ایسی صورت
میں دیکھنا یہ ہے کہ ہم اس کام کو کر سکتے ہیں یا نہیں ۔ آیا احمدی عورتیں 9 لاکھ جمع کر سکتی ہیں۔
میرا تجربہ یہ ہے کہ اتنا تو مرد بھی نہیں کر سکتے ۔ عورتوں نے ۸۰ ہزار روپیہ جمع کیا ہے مگر
بیسیوں عورتیں ایسی ہیں کہ جنہوں نے سارا زیور دے دیا ہے اور پہلے جنہوں نے ۱۰۰،۱۰۰
روپیہ چندہ دیا اب دس میں بھی نہیں دے سکیں گی اس لئے نہیں کہ ان میں اخلاص نہیں بلکہ
اس لئے کہ ان کے پاس اب ہے ہی نہیں ۔ ان میں خاص چندہ کی طاقت نہیں ہے۔ ہم
قادیان میں اور اپنے گھر کا اندازہ کر کے کہہ سکتے ہیں کہ ان میں طاقت نہیں ۔ ہاں اگر باہر
کی عورتوں میں طاقت ہے تو ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔ ہم چندہ لینے کے لئے تیار ہیں ۔“
66
امور عامہ کی سکیمیں اور پیش کرنے کا طریق نظام جماعت کے ماتحت جو لوگ
کی اور کا طریق بنایا جانے وہیں کیا
فیصلہ جات کو نہیں مانتے اور نظام
کو توڑتے ہیں اُن کے ساتھ کیا معاملہ کرنا چاہئے اور ان کی تربیت کے لئے کیا ذرائع اختیار
کئے جائیں؟
اس پر احباب نے اپنے اپنے خیال کے مطابق مختلف سزائیں مثلاً عہدہ سے ہٹانا، قطع تعلق
بلا اخراج وغیرہ کا ذکر کیا۔ اس پر حضور نے فرمایا:-
دو
” میں نے پچھلی دفعہ بھی سمجھایا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ بعض امور رائے لینے کے قابل
نہیں ہوتے ۔ بعض صرف پیش کرنے والے ہوتے ہیں لیکن ہمارے دوستوں کو ابھی اتنی واقفیت دو
نہیں اس لئے مجھے ہی سب کچھ بتانا پڑتا ہے اس سے وقت ضائع ہوتا ہے۔ ناظروں کو سکیم پیش

خطابات شوری جلد اول
۱۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
کرنی چاہئے ۔ جسے سب کمیٹی منظور یا نا منظور کرے اور وہ باتیں ایسی ہوں جو ماننے والی ہوں اور
دوسری جو ہوں وہ الگ پیش کرنی چاہئیں۔ ان پر رائے لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔
ہمارے پاس سزائیں ہیں ہی کتنی، ایک ہی ہے یعنی قطع تعلق ۔ اس لئے اس معاملہ کو اس
رنگ میں پیش کرنا چاہئے تھا کہ جماعت کو جس قدر مدد اس بارے میں امور عامہ کی کرنی چاہئے
اتنی نہیں کرتی ۔ ہمیشہ تجربہ ہوا ہے کہ لوگ عام طور پر مجرم کی ہمدردی کرتے ہیں۔ وجہ یہ کہ جس
کے خلاف فیصلہ ہو وہ شور مچاتا اور لوگوں کو سناتا پھرتا ہے اور جن کو سُناتا ہے کہ مجھ پر یہ ظلم ہوا وہ
اُس کی تائید میں ہو جاتے ہیں۔ پس یہ قاعدہ ہے کہ مجرم عیب کو چھپاتا رہتا ہے اور اس کے لئے
واویلا کرتا ہے۔ اس طرح لوگ اُس کے ہمدرد ہو جاتے ہیں۔
لڑکوں کی شکایتیں آتی ہیں ایک دفعہ ایک شکایت آئی کہ لڑکا عربی میں ہوشیار تھا ماسٹر نے
یونہی فیل کر دیا ہے۔ ممتحن نے اُسے ۱۰۰ میں سے ۳ نمبر دیے تھے۔ جب میں نے پرچہ منگایا تو
معلوم ہوا تین نمبر بھی دینے کے قابل نہ تھا۔
ابھی ایک مقدمہ کا فیصلہ کیا گیا ہے ایک لڑکے نے ایک عورت کا برقعہ اُتار کر اُسے مارا۔
میں نے جب اس کا فیصلہ کیا تو میرے پاس اُس کے متعلق ایک چٹھی آئی کہ اندھیر ہو گیا مظلم ہو گیا۔
اگر اس طرح کیا جائے گا تو لوگ کیوں نہ نافرمانی کریں گے۔ اس کے مقابلہ میں یہ ہونا چاہئے کہ
اگر کوئی ایسا شخص آئے تو اُسے کہیں ہم نے تمہارا کیس نہیں سُنا پھر کس طرح تیری تائید کر سکتے
ہیں۔ عدالت نے جو کیا ہے حالات کے مطابق کیا ہے وہی سچا فیصلہ ہے ہمارا حق نہیں کہ اُسے جھوٹا
کہیں ۔ اس طرح نافرمانی دور ہو سکتی ہے۔ پس جماعت یہ کرے کہ مجرموں کی تائید نہ کرے۔“
اس کے بعد سب کمیٹی امور عامہ کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس میں قرضہ سکیم، کو آپر یٹ سوسائٹی ،
اجتماع اراضی اور پول سسٹم وغیرہ سکیموں کا ذکر تھا جن کا فائدہ واضح کرنے کی ضرورت تھی ۔
چنانچہ حضور نے ان کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا :-
بات یہ ہے کہ ہماری جماعت کے لئے بعض مشکلات ات ہیں جن کا دور کرنا ضروری
ہے۔ بعض ایسی باتیں ہیں جن سے دُنیا فائدہ اُٹھا رہی ہے اور اگر ہماری جماعت کے لوگ
بھی ہمت کریں تو فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اس لئے میں نے امور عامہ کو کہا تھا کہ سکیم تیار کریں۔
صیغہ کے افسر کا یہ بھی فرض ہے کہ جو سکیم پیش کرے، اُس کی ضرورت اور وجہ اور فائدہ

خطابات شوری جلد اول
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
سمجھائے اور تکالیف سے آگاہ کرے۔ اب جو کچھ پڑھا گیا ہے اس سے تو بہت سے لوگ
ان باتوں کا مطلب بھی نہیں سمجھے ہوں گے ۔ بعض باتیں صرف تحریک پیدا کرنے کے لئے
ہوتی ہیں۔ ان کے فوائد بتانے ضروری ہوتے ہیں لیکن ناظر چونکہ ابھی کام سیکھ رہے
اس لئے یہ بوجھ مجھ پر ہی پڑ جاتا ہے اس لئے اب میں بتاتا ہوں ۔
ہیں
ہماری جماعت کے لوگوں کو جب قرض لینا پڑتا ہے تو سود میں مبتلا ہو جاتے ہیں
حالانکہ سود سے خدا نے سخت منع کیا ہے۔ مگر جو مشکلات میں ہوتے اور سُود پہلے سے لے
چکے ہوتے ہیں اُن کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ بعض جائدادیں بیچ کر سود سے بچ جاتے ہیں۔
مگر بعض کے پاس اتنی جائیداد نہیں ہوتی کہ قرض ادا کر سکیں ۔ بعض ایسے ہوتے ہیں کہ سود
نہیں دیتے مگر ان کو کوئی قرض دیتا ہی نہیں ۔ ان مشکلات کی وجہ سے میں نے کہا تھا کہ قرضہ
کا طریق جاری ہو جو مختلف سوسائٹیوں کے لئے الگ ہو۔ زمیندار، تاجروں ، ملازموں کے
لئے علیحدہ علیحدہ قسم کی سوسائٹیاں ہوں ۔
تاجر یوں کر سکتے ہیں کہ مثلاً سو تاجر مل جائیں ، دس روپیہ مہینہ ہر ایک دیتا رہے ایک
ہزار ماہوار جمع ہو یعنی ۱۲ ہزار سالانہ ۔ اس میں سے چھ ہزار سے ایسی کمیٹیوں کے حصہ
خرید لیں جس سے وقتی ضروریات یا نقصان کو پورا کر سکیں ۔ اور بقیہ رقم کو اس لئے رکھیں کہ
جس کو ضرورت ہو اپنے ممبروں میں سے اُس کو قرض دیا جائے ۔ آہستہ آہستہ یہ کام بہت
وسیع ہو جائے گا ۔ اسی طرح زمیندار ہیں جو حصہ مقرر کر لیں کہ اتنے روپیہ چندہ دینے والے
کو اتنا قرض دیا جا سکتا ہے جس قدر روپیہ جمع ہو، نصف کو قرضہ کے لئے رکھیں اور باقی سے
زمین خرید لیں ۔ ان کی آمد سے نقصان وغیرہ پورا کیا جائے ۔ اس طرح قرض اُتر نا شروع
ہو جائے گا۔ اس قسم کی سوسائیٹیاں بن جائیں تو ان سے ان کو قرضہ ملے گا جس کو ضرورت
پڑے۔ اگر ایسا نہ ہوگا تو سب آدمی سود سے نہیں بچ سکتے ۔ مگر یہ طریق نہیں چل سکتا جب
تک سارے اس کے لئے متفق نہ ہوں اور ان میں یہ کام کرنے کی روح نہ پیدا ہو۔
یہ سکیم ہے۔ اس کے لئے کہتے ہیں کمیٹی مقرر کی گئی ہے۔ مگر وہ ایک ہے، تین ہونی چاہئیں۔
(۱) تاجروں کی (۲) ملازموں کی (۳) زمینداروں کی ۔ اقتصادی طور پر جماعت
گرتی جا رہی ہے کیونکہ احمدی ایک طرف چندہ زیادہ دیتے ہیں اور دوسری طرف یہ کہ قرض

آج 10 میں سے 10 باقی