تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۱۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
چونکہ سو دی ملتا ہے، وہ اس طرح کام نہیں چلا سکتے جس طرح اور چلا سکتے ہیں۔ اس کا اثر
دینی کاموں پر بھی پڑتا ہے۔ اس لئے قرضہ کے لئے ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ سو د بھی نہ دینا
پڑے اور ضروریات کے وقت قرضہ بھی مل جائے ۔
اسی طرح ایک اور طریق ہے اور وہ یہ ہے ساؤتھ امریکہ میں گاؤں والے ایک جگہ
زمین جمع کر لیتے ہیں ۔ اگر ہمارے مربعوں والے ایسا کریں کہ اپنی زمین اکٹھی کر لیں تو
بہت اچھا کام ہو سکتا ہے ۔ امریکہ میں گاؤں والے مل کر سوسائیٹیاں بنا لیتے ہیں۔ سارے
مل کر ٹھیکہ پر اس کمیٹی کو زمین دے دیتے ہیں اور خود اس کے ممبر ہوتے ہیں اور سوسائٹی میں
وہی کام کرتے اور مزدوری لیتے ہیں۔ اگر ہم نے دنیا میں حکومت کرنی ہے تو ضروری ہے
کہ ہر قسم کے بہترین انتظام کر لیں ۔ ہمیں چاہئے کہ سوچیں اور سکیم پر غور کریں اور جب بھی
فرصت ہو اس پر عمل شروع ہو جائے ۔ جب ایک دو گاؤں اس کے لئے تیار ہو جائیں تو اس
پر عمل شروع ہو جائے ۔ اگر ضرورت ہو تو مرکز بھی مدد دے سکتا ہے۔ اگر اس طرح سکیموں
پر غور ہوتا رہے تو ہماری جماعت دینی ہی نہیں، اقتصادی برتری بھی حاصل کر سکتی ہے۔ جو
کمیٹی اس کام کے لئے بنی ہے وہ اس امر کو مد نظر رکھ کر غور کرے اور اس قسم کی اور تجاویز پر
اور سکیموں پر غور کرے۔“
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے پر حضور نے درج ذیل اختتامی تقریر
دو
مشاوره
فرمائی :-
چونکہ اب تمام کارروائی خدا کے فضل سے ختم ہو چکی ہے اس لئے میں مختصر الفاظ
کہہ کر اس مجلس کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کے دوست جو اس کر کی کوختم کرنا چاہتاہوں میں سجتا ہوں کہ ہماری جماع
مجلس شوری میں تشریف لائے اور لاتے رہے ہیں ، اُن کی آہستہ آہستہ ایک قسم کی تربیت مجلس شوری میں تشریف لا
بـ ہو رہی ہے۔ اور علاوہ ان فوائد کے جو ہم اس مجلس سے حاصل کرتے ہیں چونکہ احباب کو
کی
مشورہ دینے کا موقع ملتا ہے اس لئے ان کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ مشورہ کا کیا طریق ہوتا ہے
اور یہ بھی کہ خرچ کا اندازہ اور طریق معلوم ہوتا ہے۔ پھر بات سے بات نکالنا آتا ہے
کیوں کہ بعض دفعہ تو بال کی کھال بھی نکالی جاتی ہے۔

خطابات شوری جلد اول
۱۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
پھر یہ بھی فائدہ ہے کہ اس موقع پر جو دوست ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں ان کی
جان پہچان ہو جاتی ہے، یہ جلسہ پر نہیں ہو سکتا ۔ کل شیخ یعقوب علی صاحب نے آپس میں
تعارف کرایا ہے لیکن اس سے بھی عمدہ طریق پر یہ کام ہو سکتا ہے۔
پس مجلس شوری کے اور فوائد کے علاوہ یہ بھی ہے کہ احباب کی تربیت اور تعلیم ۔
ہو۔
واقف
آپس میں تعلقات قائم ہوں ۔ جو دوست یہاں یہ فوائد دیکھتے ہیں وہ دوسروں کو وا
کریں اور شوری میں آنے کی ممکن سے ممکن اور زیادہ کوشش کریں ۔ اب بھی سارے
قائمقام نہیں آئے ۔ ۳۰۰ کے قریب انجمنیں ہیں ۔ کم از کم تین سو آنے چاہئیں ۔ گواب
پہلے سے زیادتی ہے مگر ضرور یہ تحریک ہونی چاہئے کہ سب احباب آئیں ۔ کیونکہ اس موقع
پر بہت سے فوائد ایسے حاصل ہوتے ہیں جو سالانہ جلسہ پر نہیں ہو سکتے اور جو جلسہ کے فوائد
ہیں وہ اس وقت نہیں حاصل ہو سکتے اس لئے دونوں موقعوں پر آنا چاہئے۔ سلسلہ کی
ضروریات، حالات ، مشکلات سے واقفیت اور مناصرت کی جو روح مجلس مشاورت کے
موقع پر پیدا ہوتی ہے وہ اُس وقت نہیں ہوتی اور سلسلہ کی عظمت کہ کتنا پھیل گیا ہے، کس
قدر لوگ جمع ہوتے ہیں ، کن مشکلات سے لوگ یہاں آتے ہیں ، کیسا اخلاص ظاہر کرتے
ہیں ، مشکلات میں رہتے ہیں، یہ باتیں مجلس کے وقت نہیں ہوتیں۔ جلسہ کی کیفیت حج کی
کیفیت کے مشابہہ ہے۔ حج کے لئے جو جاتا ہے وہ دیکھتا ہے کس طرح صور اسرافیل پھونکا
گیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر لوگ دیوانہ وار جمع ہوتے ہیں۔ اسی طرح یہاں ہوتا
ہے کہ کس طرح خدا نے ایسے چھوٹے سے گاؤں میں ایک انسان کو پیدا کیا جہاں کوئی وجہ
آنے کی نہیں مگر لوگ کس کثرت سے آتے ہیں ۔ جو گھروں میں اچھا کھانا کھاتے ، آرام سے
رہتے ہیں اور یہاں اُن کو چار پائی بھی نہیں ملتی یہ ایک عجیب نظارہ ہوتا ہے جو ایمان اور وثوق
پیدا کرتا ہے۔ مگر جلسہ کے موقع پر سلسلہ کے کاموں سے واقف نہیں ہو سکتے ۔ آج ہی جو مشکلات
تبلیغ کی بیان کی گئی ہیں وہ اُس وقت بیان نہیں کر سکتے کیونکہ دشمن ان سے یہ نتیجہ نکالیں گے
کہ کچھ کام نہیں ہو رہا۔ حالانکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم لوگ جو ملکانہ میں جا کر جو خدمت دین
کرتے ہیں اگر اُس کا کوئی نتیجہ نہ نکلے تو ہم نے اپنا فرض خدا کے حضور ادا کر دیا۔ غیر کام
کے نتائج سے اندازہ لگاتا ہے لیکن ہم فرائض کے پورا کرنے کے لحاظ سے اندازہ کرتے ہیں۔

خطابات شوری جلد اول
۱۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
ہم جلسے میں وہ باتیں بیان نہیں کر سکتے جو ہماری مشکلات سے تعلق رکھتی ہیں اور وہی
پہلو بیان کرتے ہیں جسے دشمن بھی دیکھ سکتا ہے اور یہاں وہ پہلو بھی بیان ہوتے ہیں جنہیں
عقلمند سمجھ سکتے ہیں۔
پس چاہئے کہ جس طرح دوست جلسہ کے لئے تحریک کرتے ہیں اُسی طرح مجلس شوری
کے لئے بھی تحریک کریں تاکہ ہر جماعت کا نمائندہ آئے۔ دیکھو دنیا کہتی ہے کوئی ہمارے
مشورہ میں نہ آئے جو کچھ کریں ہم ہی کریں لیکن ہم کہتے ہیں جتنے زیادہ دوست آئیں اُتنا ہی
ہم خوش ہیں تا کہ آپس میں میل جول، معرفت اور محبت بڑھے۔ اس کے بعد میں دوستوں
سے کہتا ہوں کہ یہاں مل کر اُنہوں نے جو تجویزیں کی ہیں اگر گھر جا کر ان کی طرف توجہ نہ کی
تو ضائع ہو جائیں گی ۔ پس ایک طرف تو میں ناظروں سے کہتا ہوں پچھلے سال جو تجاویز ہوئی
تھیں اُن کے متعلق اُنہوں نے کچھ نہیں کیا اِدھر دوسروں نے بھی یہی کہا کہ کچھ نہیں کیا اس
سے معلوم ہوا گویا وہ شغل کے طور پر جمع ہوئے تھے۔ مگر اتنا نہ ہمارے پاس وقت ہے نہ روپیہ
کہ شغل کے طور پر جمع ہوں ۔ دیکھو ایک ہی جماعت اس وقت دنیا کی رہنمائی پر مقرر ہے اور
وہ جماعت احمد یہ ہے۔ یہ کوئی معمولی فرض نہیں اور یہ اور یہ ادا نہیں ہو سکتا جب تک سارے مل کر
اپنے اوقات اس پر نہ لگائیں ۔ پس جو دوست باہر سے آئے ہیں اُنہیں چاہئے کہ جو باتیں
یہاں تجویز ہوئی ہیں انہیں یا درکھیں اور ان پر عمل کریں اور جو یاد نہ رہیں وہ رپورٹ چھپتے ہی
پڑھ لیں اور عمل کریں تا جب پوچھا جائے تو یہ نہ کہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔
اسی طرح ناظروں سے کہتا ہوں کہ اپنے کاموں کی طرف توجہ کریں۔ جو کسی کام پر مقرر
کئے جاتے ہیں وہ خدمت کرنے کے لئے مقرر کئے جاتے ہیں، مہدوں کے لئے نہیں۔ یہ
بات میں آگے بھی کہتا رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں ۔ مہدے کام کرنے کے لئے ہیں نہ
حکومت کے لئے ۔ دیکھو حضرت مسیح موعود لکھتے ہیں : منہ از بهر ما کرسی که ماموریم خدمت را یک
جب نبی کہتا ہے کہ میں حاکم نہیں بنایا گیا بلکہ خدمت کے لئے مجھے عہدہ دیا گیا ہے تو ہر ایک کو
یہی سمجھنا چاہئے کہ عہدہ خدمت کا ذریعہ ہے اور ان کی اطاعت اس لئے کرائی جاتی ہے کہ
اس کے بغیر خدمت نہیں ہو سکتی۔ پس لوگ تمہاری اطاعت اس لئے نہیں کرتے کہ تمہیں
حکومت حاصل ہے بلکہ اس لئے کرتے ہیں کہ اس ذمہ داری کو تم ادا نہیں کر سکتے اگر

خطابات شوری جلد اول
۱۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
اطاعت نہ ہو۔ پس یہ خصوصیت سے معلوم ہونا چاہئے کہ جو کام ناظر صاحبان کرتے ہیں وہ
خدمت کے طور پر کرتے ہیں، افسر کے طور پر نہیں اور ان کی اطاعت کے لئے جو کہا جاتا ہے تو
اس لئے کہ اس کے بغیر کام نہیں ہو سکتا ۔ امید ہے کہ اس جذبہ سے وہ کام کریں گے۔ اسی
طرح دیگر احباب کو معلوم ہو کہ میں ایک ہوں اور میں خود سارے کام نہیں کر سکتا۔ میرا کام
نگرانی ہے اس سے زیادہ کام کرنا ناممکن ہے اور یہی اتنا بڑا کام ہے کہ اس کے لئے روزانہ
۲۴ گھنٹے بھی کافی نہیں ہو سکتے۔ یہ میرا کام تبھی پورا ہو سکتا ہے کہ دونوں بازو کام کریں۔
جماعت اپنا حصہ پورا کرے، ناظر اپنا حصہ ۔ پس میں دونوں سے درخواست کرتا ہوں اور
امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے فرائض کو پورا کریں گے۔ یہ نہ میرا کام ہے نہ ان کا بلکہ خدا کا
ہے اس لئے جماعت والے احکام کی تعمیل کریں اور ناظر اپنے فرائض بجالائیں اور یہ بھی
تحقیقات کرتے رہیں کہ نمائندوں نے اپنے اپنے فرائض کی تعمیل کی ہے یا نہیں ۔ گزشتہ سال
جو کوتاہی ہوئی ہے میرے نزدیک اس کے بھی ناظر ذمہ دار ہیں۔ جماعت کے لوگوں نے کام
نہیں کیا تو ناظروں نے بھی یاد دہانی نہیں کرائی اگر ان سے پوچھتے رہتے تو ایسا نہ ہوتا ۔
اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ خدا ہماری کوششوں کو با برکت کرے، ان کے نیک
نتائج پیدا کرے، باہر سے آنے والوں کی تکالیف دور کرے اور جن کے وہ نمائندے ہیں انکی
تکالیف کو بھی دور کرے۔ آجکل ملک میں طاعون پھیلی ہوئی ہے جیسا کہ رویا میں مجھے قبل از وقت
بتایا گیا تھا۔ یہ سلسلہ کی صداقت کا نشان ہے اور اگر کوئی احمدی بھی مبتلا ہو تو نشان دہندہ ہو
جاتا ہے۔ گو حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ مومن کے لئے یہ بشارت ہے مگر چونکہ نشان دہندہ
ہو جاتا ہے اس لئے دُعا ہے کہ خدا ہماری جماعت پر رحم کرے۔ پھر ہم کو دُعاؤں میں یہ بھی
مد نظر رکھنا چاہئے کہ ہمارے مقروض، ہمارے مصیبت زدہ، ہمارے ایسے بھائی جن میں
اخلاقی اور دینی نقص ہیں، ان کے نقص دور ہوں اور جو اللہ کا قرب چاہنے والے ہیں ان کی
اس خواہش کو پورا کرے اور جن کے دلوں میں یہ خواہش نہیں، اُن میں یہ خواہش پیدا کرے
تا کہ ہم سارے کے سارے خدا ہی کے لئے اور خدا میں ہو کر کام کریں ۔“
66
( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت مارچ ۱۹۲۴ء )
ا الانعام: ۱۳۴، ۱۳۵ ۲ محمد: ۳۹

خطابات شوری جلد اول
۱۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
فاروق ۲۰ مارچ ۱۹۲۴ ء صفحه ۴۰۳
الانعام: ۱۳۱ تا ۱۳۶
ه بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم باب فضائل
اصحاب النبي (الخ)
النساء : ٣٦
در ثمین فارسی صفحه ۱۳۵ شائع کرده نظارت اشاعت

آج 10 میں سے 10 باقی