دوسرا دن ۔متفرق امور کے بارہ میں مبسوط تقریر

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۱۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
دوسرا دن
متفرق امور کے بارہ میں مبسوط تقریر
مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۱۲ ۔ اپریل ۱۹۲۵ء کو پہلے اجلاس میں حضور نے
متفرق امور کے بارہ میں ایک مبسوط تقریر فرمائی۔ احباب جماعت کو قیمتی نصائح کرتے
ہوئے آپ نے فرمایا:-
ہمارے ملک کی بد عادات اور ہماری سالہا سال کی جسمانی غلامی :
وقت کی عدم پابندی کا یہ نتیجہ ہے کہ اس وقت جبکہ جلسہ کی کارروائی شروع کرنے کا
وقت ہو ہو چکا ہے بہت سے ناظر صا۔ ناظر صاحبان کی کرسیاں خالی پڑی ہیں اور بہت سے نمائندوں
کی کرسیاں بھی خالی ہیں ۔
دنیا کو فتح کرنے والی قومیں جو قومیں کام کرنے والی ہوتی ہیں اور جنھوں نے دُنیا
کو فتح کرنا ہوتا ہے، اُن کے اعمال اور عادات دوسری
قوموں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے اور وقت کی قدر کرتے ہیں۔
مگر ہمارے ہاں عام طور پر یہی طریق ہے کہ جو وقت کسی کام کے لئے مقرر کیا جاتا ہے
ہمیشہ یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ وہ وقت نہیں ہے۔ ہماری مثال اُس لڑکے کی سی ہے جس کے متعلق
کہتے ہیں وہ جانور چرا رہا تھا کہ اسے خیال پیدا ہوا لوگوں کا تجربہ کروں ۔ وہ میری آواز پر
آتے ہیں یا نہیں؟ اس خیال سے اس نے کہنا شروع کیا شیر آ گیا ، شیر آ گیا۔ کسی نے اس
مثال کو نظم میں لکھا ہے اور پہلی جماعت کے کورس میں جو کتاب ہوتی تھی اُس میں درج تھی ۔
جب اُس کی آواز پر لوگ دوڑتے ہوئے گئے تو دیکھا وہ ہنس رہا ہے اور کوئی شیر نہیں ہے
لیکن اُس سے کچھ دن بعد حقیقتاً شیر آ گیا۔ اس پر اُس نے پھر شور مچانا شروع کیا مگر پھر کوئی
نہ آیا اور شیر نے آ کر اُسے پھاڑ ڈالا ۔
کامیابی کے لئے وقت کی پابندی ضروری ہے چونکہ ہم لوگوں کی عادت میں یہ بات داخل ہو گئی ہے کہ ہم

خطابات شوری جلد اول
۱۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
وقت کی پابندی نہیں کرتے اس لئے جب کہا جاتا ہے کہ فلاں وقت آنا ہے تو لوگ سمجھ لیتے
ہیں کہ اُس وقت ضرور نہیں آنا۔ لیکن جہاں تک میرا خیال ہے اگر ہم دُنیا میں کامیاب ہونا
چاہتے ہیں تو ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وقت کی پابندی کی جائے کیونکہ وقت معین
پر نہ آنا سستی پر دلالت کرتا ہے اور کامیاب ہونے والے لوگوں میں سستی نہیں ہونی
چاہئے ۔ اُمید ہے کہ دوست آئندہ ہر کام میں اس کی احتیاط کریں گے۔
مجھے اس امر کی خواہش نہیں مگر ایک ضروری بات ہے اور صوفیاء ایک ضروری بات
نے اس کے متعلق سخت الفاظ استعمال کئے ہیں اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے بھی وہ الفاظ استعمال کئے ہیں گویا آپ نے اس بات کی تصدیق فرمائی
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس فقرہ کا اس کثرت سے ذکر فرماتے تھے کہ اگر کوئی
شخص آپ کی صحبت میں دو تین دن بھی رہا ہو گا تو اس نے سُنا ہوگا ۔ اور میں نے تو سینکڑوں
اور ہزاروں دفعہ سُنا ہے وہ فقرہ یہ ہے۔
گر حفظ مراتب
نہ کنی زندیقی سے
دنیا میں کسی جگہ یہ مثال نظر نہ آئے گی کہ کسی جماعت کا ہیڈ (HEAD) پہلے آ جائے
اور وزراء اور کام کرنے والے بعد میں آئیں ۔ کوئی ایک مثال بھی اس قسم کی نہیں مل سکتی ۔
اگر کبھی ایسا ہو جائے تو نہ معلوم کیا قہر آ جائے مگر ہمارے لوگوں کے وقت کی پابندی نہ کرنے
کا بار ہا یہ نتیجہ ہوتا ہے اور یہ بد سنت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت سے چلی آ رہی
ہے۔ آپ گھر سے نکل کر پندرہ پندرہ منٹ تک انتظار فرماتے رہتے کہ لوگ آئیں تو
چلیں ۔ اب جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ جماعت میں یہ نیا نقص آ گیا ہے
بلکہ یہ ہے کہ جماعت نے احتیاط اور کوشش سے اس بُری عادت کو قائم رکھا ہوا ہے۔ مجھے
بڑا تعجب ہوا جب میں نے آ کر یہ دیکھا کہ قاضی امیر حسین صاحب جنہیں بڑھاپے کی وجہ
سے چلنے پھرنے میں تکلیف ہوتی ہے وہ تو بیٹھے ہیں مگر اور بہت سے نوجوان موجود نہ تھے۔
کچھ اور باتیں مجھے آج ان سوالوں اور تقریروں کے متعلق کچھ کہنا ہے جو
وربا
جو گل پیش
ہوئے اور جو تقریریں کی گئیں ۔ اس کے علاوہ میں ایک اور تقریر بھی کرنا
چاہتا ہوں جو سلسلہ کے آئندہ انتظام کے متعلق ہدایات پر مشتمل ہوگی ۔ میں چاہتا تھا اور

خطابات شوری جلد اول
۱۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
اب یہی نیت رکھتا ہوں کہ وسعت کے ساتھ اس تقریر کو بیان کروں لیکن خدا کی قدرت ہے
آجکل رمضان ہے اور روزہ کی وجہ سے زیادہ تقریر نہیں کی جاسکتی ۔ دوسرے نیر صاحب
نے رات کو میجک لینٹرن (Magic Lantern) کے ذریعہ سفر یورپ اور تم در تبلیغ افریقہ
کے حالات دکھائے ہیں گو اس اس ۔ سے بہت فائدہ ہوتا ہے مگر سحری کو کو اُس اُس وقت آنکھ نہ بھلی جس
وقت کھلنی چاہئے تھی اور میں دُعا ہی کر رہا تھا کہ اذان ہو گئی اس لئے میں کھانا نہ کھا سکا۔
میں آجکل شام کو کھانا نہیں کھایا کرتا بلکہ سحری کو کھاتا ہوں لیکن آج سحری کو بھی نہ کھا سکا۔
اس وجہ سے بھی لمبی تقریر کرنا مشکل ہے۔ تاہم میں کوشش کروں گا کہ جس قدر ہو سکے بیان
کروں کیونکہ احباب دور دور سے آئے ہیں ۔
نا
جور
سن کر بعض
سے
نظارتوں کی رپورٹیں خوشی ہوئی اور بعض نے افسوس بھی ہوا۔ افسوس اس لئے کہ
سے
اُنہوں نے رپورٹ کو مشغلہ کے طور پر پڑھا۔ رپورٹ اچھی طرح لکھی ہوئی نہ تھی ، مضامین کو
ترتیب نہ دی ہوئی تھی ، پڑھنے میں بھی مؤثر پیرا یہ نہ تھا۔
صیغہ دعوۃ و تبلیغ کی رپورٹ میں نہیں سمجھتا اوروں پر کیا اثر ہوا ہو مگر میرے نزدیک
جو سب سے اہم مگر بے ترتیب رپورٹ تھی وہ ناظر صاحب
۔
دعوۃ و تبلیغ کی تھی۔ تبلیغ کا صیغہ بہت اہم صیغہ ہے اور اس کا فرض ہے کہ سب سے زیادہ
معلومات جماعت کو بہم پہنچائے ۔ مگر در حقیقت اس صیغہ کی رپورٹ ، رپورٹ کہلانے کی
مستحق نہ تھی ۔ گو جو لوگ اس صیغہ کے کام سے واقف ہیں وہ ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ کی اس
تقریر کے بعض حصوں سے اُن کے کام کا اندازہ لگا سکتے ہیں مگر اُنہوں نے کوشش نہیں کی کہ
اپنے صیغہ کا کام لوگوں کو بتا سکیں ۔ ان کے اندر مادہ ہے کہ کام کو اصولی طور پر ڈھال دیں،
وہ کام کو علمی رنگ میں رنگین کر لیتے ہیں اور میں نے دیکھا ہے جب بھی وہ اس صیغہ کے
انچارج ہوئے ہیں اُنھوں نے کام کو ایسے اصول پر چلایا ہے کہ بہتر نتائج پیدا ہونے کی امید
ہو سکتی ہے۔ مگر اُنہوں نے رپورٹ میں جو کچھ بیان کیا وہ ایسا نہ تھا کہ لوگ اُس سے اُس
کام کی اہمیت کا اندازہ لگا سکیں ۔
مجھے افسوس ہے کہ وہ ابھی تک نہیں آئے۔ گو دوسرے ناظر بھی بعد میں آئے ہیں۔

خطابات شوری جلد اول
۱۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
اُن کے نہ آنے کی ایک وجہ بھی ہے اور وہ یہ کہ ان کے لڑکے کی نازک حالت ہے مگر اُنہیں
چاہئے تھا کہ اطلاع دے دیتے ۔
میرے نزدیک اس صیغہ کی رپورٹ اصلاح طلب تھی ۔ انہیں چاہئے تھا کہ وہ کام
پیش کرتے جو ہندوستان میں ہو رہے ہیں اور جو ہندوستان سے باہر ہو رہے ہیں۔ اس صیغہ
سے تعلق رکھنے والے جو تازہ ترین کام باہر کی جماعتیں کر رہی ہیں اُن کو ایسے رنگ میں پیش
کرنا چاہئے تھا جو حوصلہ بڑھانے والے ہوتے ۔
ماریشس کے احمدیوں کے کام مثلاً ماریشس میں ایک سو کے قریب احمدی چندہ دینے والے ہیں۔ اُن میں سے اکثر حصہ غرباء کا
ہے مگر پچھلے چند سالوں میں اُنہوں نے ۳۰-۳۵ ہزار روپیہ سلسلہ کے کاموں میں صرف کیا
ہے۔ غیر احمد یوں سے مسجد کا مقدمہ تھا اُس پر اُن کا بہت سا روپیہ صرف ہوا ہے۔ پھر
اُنہوں نے ایک عالیشان مسجد تیار کی ہے۔ دو مبلغوں کا خرچ ادا کر رہے ہیں۔ اِن سب
اخراجات کا اندازہ چالیس ہزار کے قریب ہے۔ مسجد انہوں نے گزشتہ سال ہی میں تعمیر
کرائی ہے اور اس قابل ہے کہ اس کا ذکر کیا جاتا۔
افریقہ میں تبلیغ دوسری بات جس کا ذکر کرنے کی ضرورت تھی اور جس پر اس سے بھی
زیادہ رقم صرف ہوئی ہے اور جس کے نظارے آپ لوگوں کو آج رات
ہی ماسٹر عبدالرحیم صاحب نیو نے دکھائے ہیں، وہ افریقہ میں تبلیغ کا کام ہے۔ وہاں کے
لوگوں نے ۶۰ ۷۰ ہزار روپیہ اس وقت تک خرچ کیا ہے۔ ایک مدرسہ بنایا ہے جس میں
ایک ہزار کے قریب لڑکے پڑھتے ہیں ۔ گولڈ کوسٹ کے احمدیوں نے آٹھ ہزار روپیہ مسجد
کے لئے اور چھ ہزار مدرسہ کے لئے جمع کیا ہے ۔ وہ پہلے چھ ہزار موٹر کے لئے دے چکے
ہیں جس پر تبلیغی دورے کئے جاتے ہیں ۔ اور یہ وہ لوگ ہیں دینے والے جن کی حالت
آپ لوگوں نے رات کو دیکھی ہے کہ عام طور پر ان کے جسم پر سوائے لنگوٹی کے کچھ نہیں ہوتا
اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جنھوں نے عمر بھر کبھی روٹی نہ کھائی ہوگی ۔ درختوں کے بیج
اور پھل ٹوٹ کر پھانک لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں نے دین کے لئے اس قدر روپیہ جمع کیا ہے
کہ ہندوستان کے چندے ان کے سامنے حقیر ہو جاتے ہیں ۔

خطابات شوری جلد اول
تبلیغ بخارا
۱۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
اسی طرح تبلیغ بخارا ہے۔ یہ ابھی نیا کام ہے جو جاری ہوا ہے۔ وہاں کے
ایک دوست دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں جو اس
وقت بھی یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا آنا ایک نئی بات ہے اور اس کے یہ معنی ہیں کہ
وہاں تبلیغ شروع ہو چکی ہے اور سعید روحیں احمدیت کو قبول کر رہی ہیں ۔ ورنہ ہزاروں میل
سے اور ایسے علاقہ سے جہاں قدم قدم پر جان کا خطرہ ہو یونہی کوئی نہیں آ سکتا۔ غرض اسی
قسم کی بہت سی باتیں تھیں جن کا ذکر تبلیغ کے سلسلہ میں کرنا ضروری تھا تا کہ جماعت کو ان
سے واقفیت ہو۔
طلباء سماٹرا اسی طرح ایک اور بات ہے جسے صیغہ دعوت وتبلیغ کوبھی لینا چاہئے تھا اور وہ
سماٹرا کے لڑکوں کا آنا ہے جو بہت ہوشیار اور بڑے مخلص ہیں۔ ان میں تبلیغ کا
اس قدر جوش ہے کہ ابھی سے انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں میں تبلیغ شروع کر دی ہے اور
اچھا اثر ڈال رہے ہیں۔ یہ بھی نیا کام ہے۔ ان طلباء کے ذریعہ چین، فلپائن اور جاپان میں بھی
تبلیغ ہو سکتی ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ طلباء ان علاقوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوں گے ۔
طلباء سماٹرا کا اخلاص وہ نظارہ و وہ نظارہ دیکھنے کے قابل تھا جب ان طلباء نے سفر یورپ سے
آنے پر مجھے ایڈریس دیا تھا۔ اس سے نہ صرف خوشی کے جذبات
ظاہر ہوتے تھے بلکہ وہ ایک دردناک نظارہ بھی تھا۔ جس طالب علم نے ایڈریس پڑھا اس کی
عجیب حالت تھی ، اُس کے آنسو رواں تھے۔ اُس نے نہایت درد ناک اپیل کی کہ ہمارے
ملک کے لوگوں کو اس وقت تک کیوں اس نعمت سے محروم رکھا گیا ہے۔ تو ان طلباء کا جوش
اور سلسلہ کے کے ۔ لئے غیرت قابلِ رشک ہے اور بہت اعلیٰ نمونہ ہے۔ یہ سلسلہ کے ایسے کام
تھے جن سے جماعت کو واقف کرنا ضروری تھا کیونکہ واقفیت کے بغیر جوش نہیں پیدا ہو سکتا ۔
افریقہ کے احمدی دوستوں کا کام اسی طرح افریقہ کے دوستوں کا کام ہے۔ وہاں سو ڈیڑھ سو کے قریب احمدی ہیں ۔ جب
یہ خبر شائع ہوئی کہ کابل میں احمدی مارے گئے ہیں تو ان کی یادگار میں اُنہوں نے آٹھ سو پونڈ
پر ایک عظیم الشان ہال خریدا۔ پھر اُنہوں نے نہ صرف یہ رقم ادا کی بلکہ ایک لاکھ چندہ کی تحریک
میں بھی حصہ لیا۔ جس کے یہ معنی ہیں کہ یہ سو ڈیڑھ سو آدمی یہ سو ڈیڑھ سو آدمی تین ماہ میں ۳۰،۲۵ ہزار روپیہ سلسلہ

خطابات شوری جلد اول
۱۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
کے لئے دے چکے ہیں اور انہوں نے دوہری قربانی کی ہے۔ یہاں چندہ خاص میں ایک ماہ
کی آمدنی دی گئی ہے مگر انہوں نے ایک ماہ کی آمدنی ہال خریدنے کے لئے دی اور پھر ایک
ایک ماہ کی آمدنی چندہ خاص میں دے دی۔ وہ لوگ جو کہتے ہیں بہت بوجھ پڑ گیا ہے، وہ
اپنے افریقہ کے بھائیوں کو دیکھیں کہ کس شوق سے وہ چندہ دے رہے ہیں۔ یہ اِس بات کا
نمونہ ہے کہ اگر اخلاص اور ایمان ہو تو خدا کی راہ میں دینا کبھی بوجھ نہیں معلوم دیتا بلکہ پہلے
سے بڑھ کر کام کیا جا سکتا ہے۔ یہ سب باتیں ایسی تھیں جن کا بیان کرنا ضروری تھا۔
سیلون کی جماعت
اسی طرح سیلون کی جماعت بھی ذکر کے قابل ہے ۔ گوان میں ۔
سے
بعض میں کمزوری ہو لیکن ان میں بڑے بڑے مخلص بھی ہیں۔ یہ
اطلاع مجھے سیلون سے ہی پہنچی ہے کہ جب وہاں کے سیکرٹری نے ایک لاکھ کی تحریک میں کسی
قدر سستی سے کام لیا تو میرے پاس خط آنے شروع ہو گئے کہ اُسے متنبہ کیا جائے وہ کیوں
سستی کر رہا ہے۔
عراق کے احمدی اسی طرح عراق کے احمدیوں نے بہت شوق سے اور اپنے حصہ سے
بڑھ کر چندہ خاص میں حصہ لیا ہے۔
سے ایک ناظم
بک ڈپو کی ، دوسری تعلیم و تربیت کی اور تیسری تألیف و تصنیف
کی تھی ۔ انہوں نے اپنے کام کو اچھی طرح بیان کیا ہے۔ گو ناظر تصنیف و تالیف کا کام ایسی
حالت میں سے گذرا ہے کہ وہ کوئی کام نہیں دکھا سکے ۔ مگر انہوں نے معذرت بھی ایسے عمدہ
طریق سے کی ہے جو قابلِ داد ہے۔ تفصیل کے لحاظ سے بک ڈپو اور تعلیم و تربیت کی
۔ رپورٹیں اعلیٰ تھیں ۔
اعلیٰ درجہ کی رپورٹیں اِن رپورٹوں میں سے جوا ان رپورٹوں میں سے جو اعلیٰ درجہ کی تھیں اُن میں
مخالفین کا لٹریچر جمع کرنا اس موقع پر میں ناظر صاحب تالیف و تصنیف سے ایک
بات کہوں گا جو نہایت ضروری ہے کہ وہ اس لٹریچر کو خاص
طور پر جمع کریں جو مخالفین نے ابتداء میں گالیوں سے پُر سلسلہ کے خلاف شائع کیا ہے۔ یہ
قومی فرائض میں سے ایک بہت بڑا فرض ہے۔ اگر ایسا لٹریچر جمع نہ ہوا تو ہمارے لئے
لوگوں کو جواب دینا مشکل ہو جائے گا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بعض جگہ بعض

خطابات شوری جلد اول
۱۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
مخالفین کے متعلق جو الفاظ استعمال کئے ہیں اُن کا جواب ہم نہ دے سکیں گے۔ پس حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی عزت کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ایسا لٹریچر جمع کیا جائے۔
پھر سیکرٹری صاحب صدر انجمن احمد یہ کی رپورٹ بھی عمدہ تھی ۔ بیت المال اور امور عامہ
کی رپورٹ بُری نہ تھی لیکن میں اسے اچھی بھی نہیں کہہ سکتا اور خاص کر بیت المال کی
رپورٹ میں بہت ابہام تھا۔
ناظروں کا فرض میرے نزدیک یہ نہایت ضروری ہے کہ ناظروں کو اس بات کی مشق
ہو کہ اپنے خیالات عمدگی اور خوبصورتی کے ساتھ ادا کر سکیں اور اپنے
کام کی اہمیت لوگوں پر ثابت کر سکیں ۔ میں نے بارہا بتایا ہے کہ کام کرنے والے کا یہی فرض
نہیں کہ خود کام کر سکے بلکہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کی توجہ اور امداد اپنے کام کے لئے حاصل کر
سکے۔ اس کے لئے ناظروں کے فرائض میں سے ایک یہ بھی فرض ہے کہ عمدگی کے ساتھ
تقریر کرنے اور مشکل امور کو سہل الفاظ میں لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں ۔
ناظر اعلیٰ کا فرض یہ بات میں جہاں دوسروں سے کہتا ہوں وہاں ناظر صاحب اعلیٰ سے
بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی اس طرف توجہ کریں۔ ان کی
رپورٹ بہت مختصر تھی۔ وہ کہہ سکتے ہیں کہ جن صیغوں نے مجھے رپورٹ دی اُنہوں نے مختصر
امور لکھے۔ مگر ان اُمور کو پیش کرنے کا طریق بھی مقبول نہ تھا۔ ان کا کام تھا کہ ان امور پر
اپنی طرف سے ریمارک کرتے اور جن باتوں میں اصلاح کی ضرورت سمجھتے اُن میں اصلاح
کی طرف توجہ دلاتے اور ساتھ ہی اصلاح کے طریق بھی بتلاتے ۔ مگر انہوں نے یہ نہیں
کیا ۔ اُمید ہے وہ آئندہ ایسا ہی کریں گے اور جہاں مختلف صیغوں کو ان کے کام کے متعلق
ضروری ہدایات دیں گے وہاں ان کے کام پر ریمارکس بھی کریں گے۔
کل جو مختلف صیغوں کے متعلق سوال کئے گئے تھے اُن کے بارے میں اب میں کچھ کہنا
چاہتا ہوں ۔ میرے نزدیک سوال کرنے والے اصلی حد سے باہر نکل گئے ہیں۔ میں نے اسی
قسم کی غلطیوں سے آگاہ کرنے کے لئے اس مجلس کا نام مجلس مشاورت رکھا تھا تا کہ اس کے
نام سے اس کے متعلق فرائض سے آگاہی ہو سکے مگر افسوس کہ بعض لوگ اس کے نام کو بھی
بُھول گئے ۔ ہمیں اس نام کو اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ یہ مجلس مشاورت ہے۔ اس لحاظ

خطابات شوری جلد اول
۱۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
سے اس میں وہ مسائل نہیں آنے چاہئیں جو انتظام کی تفصیلات سے تعلق رکھتے ہیں۔
انتظامی امور کے متعلق سوالات میں اس امر کا قائل نہیں کہ انتظامی کہ انتظامی تفصیلات ایک
خاص طبقہ سے وابستہ ہیں اور ان میں دخل دینا
اُسی طبقہ کا کام ہے مگر میں اس کا بھی قائل نہیں کہ ہر وقت اور ہر موقع پر دخل دینا جائز ہے۔
کسی نے کہا ہے
ہر سختے وقتے
و ہر نکته مقامی دارد
موقع شناسی انسان کی عقلمندی کی علامت ہی یہ ہے کہ وہ وقت اور موقع پہچانتا ہے۔ ایک
ہی بات ہوتی ہے اگر وہ اپنے موقع پر کی جائے تو بہت اعلیٰ ہوتی ہے اور
اگر وہی بات بے موقع کی جائے تو بہت بُری بن جاتی ہے۔ دُنیا میں جتنے کام ہیں ان میں
موقع شناسی ہی ایک ایسی بات ہے جس سے حُسن اور خوبصورتی ظاہر ہوتی ہے۔ دیکھو
آنکھیں کیسی خوبصورت معلوم ہوتی ہیں ، ناک کس طرح چہرہ پر زیبا نظر آتی ہے، کان کیسے
اچھے معلوم ہوتے ہیں مگر ان کے موقعے بدل دو ۔ کان کندھے پر لگا دو، ناک ماتھے پر رکھ
دو تو گینڈے کی شکل بن جائے گی ۔ یہی دیکھو یہ چیزیں جو اس میز پر پڑی ہیں اس لئے
خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں کہ سجی ہوئی ہیں ۔ اگر ان گملوں کو الٹا کر کے رکھ دو تو کیسے
بُرے معلوم ہوں گے ۔ لکھا ہے مرزا مظہر جان جاناں کے پاس ایک دفعہ بادشاہ آیا وزیر
بھی ساتھ تھا۔ اُسے پیاس لگی ۔ پاس جھجری اور آب خورہ رکھے تھے۔ اُس نے آب خورہ
لیا اور جھجری سے پانی پی کر اس پر اُسی طرح اُلٹا کر رکھ دیا جس طرح پہلے رکھا تھا مگر کسی
قدر ٹیڑھا ۔ مظہر جان جاناں نے کہا یہ کیسا وزیر ہے جسے آبخورہ بھی رکھنا نہیں آتا ۔ یہ تو ان
کی طبع کی نزاکت کا حال ہے۔ مگر بات یہ بالکل سچی ہے کہ اگر موقع اور محل کو مد نظر نہ رکھا
جائے تو اعلیٰ سے اعلیٰ بات اور چیز بھی بہت بری بن جاتی ہے۔
سلسلہ کے کاموں میں دخل دینے کا حق میرے نزدیک ہر آدمی کا حق ہے کہ سلسلہ کے کاموں میں دخل دے ۔ مگر
کسی کا بھی یہ حق نہیں کہ بے موقع اور ایسے رنگ میں کہ بھائی بھائی کے مقابلہ میں اور قوم قوم
کے مقابلہ میں کھڑی ہو جائے دخل دے۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ

خطابات شوری جلد اول
الها
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
اگر وہ ایماندار ہے تو نادانی سے کرتا ہے ورنہ وہ جماعت کا دشمن اور تباہی کی کوشش کرنے والا
ہے۔
سلسلہ کے موجودہ کارکن وہ دوست جو اس وقت باہر سے تشریف لائے ہیں اگر اُن
کو مرکز میں کام کرنے کا موقع ملے تو انہیں معلوم ہو کہ کیسی
حالت ہے۔ اگر انہیں وہ تحریریں جن میں میں ناظروں اور دوسرے کا رکنوں کی خبر لیتا ہوں
پڑھنے کا موقع ملے تو وہ تسلیم کر لیں کہ موجودہ کا رکن جس طرح کا کام کر رہے ہیں اس طرح
وہ خود نہ کر سکیں ۔ اِلَّا مَا شَاءَ الله - ہر ایک آدمی دفاتر کے کاغذات سے یہ بات معلوم کر
سکتا ہے کہ تمدن کے لحاظ سے کوئی حقیر سے حقیر اور ادنے سے اونے آدمی بھی ایسا نہیں ہوگا
جس نے کوئی شکایت کی ہو اور میں نے اُس شکایت کی طرف توجہ نہ کی ہو اور اگر وہ حق پر ہو تو
جس کے خلاف اس کی شکایت تھی اُس سے سختی کے ساتھ باز پرس نہ کی ہو ۔ ایک طالب علم تھا
جس کا ایک صیغہ کے ناظر سے کچھ مطالبہ تھا میں نے اسے جرمانہ کر کے دلا دیا۔
کسی نقص کی
کی اصلاح کا طریق پس اگر کسی کو کوئی نقص اور خرابی معلوم ہو تو اس کی
اصلاح کا یہ طریق نہیں ہے کہ مجلس شوری میں
سوالات کئے جائیں بلکہ یہ ہے کہ اسے میرے سامنے پیش کیا جائے گو پھر اگر اس کی طرف
توجہ نہ کی جائے اور اس کی اصلاح کی کوشش نہ کی جائے تو گو پھر اُس کے بس کی بات نہیں
اور مجلس مشاورت میں پیش کرنے کے بعد بھی بس کی نہیں ، مگر اُس وقت شکوہ پیدا ہو سکتا
ہے۔ اگر چہ اُس وقت اُسے یہ سمجھ لینا چاہئے کہ شاید میری ہی غلطی ہو اور میں ہی ناراستی پر
ہوں ۔ مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ میں خدا نہیں ہوں ۔ مجھ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے اور میں
بھی ایک بات کو غلط رنگ میں سمجھ سکتا ہوں ۔
سوالات کرنے کی غرض سوالات کرنے کی دوغ دو غرضیں ہوا کرتیں ہیں۔ اول کسی
معاملہ کے متعلق صحیح علم حاصل کرنا۔ دوم دوسرے کی تذلیل
کرنا اور دونوں غرضوں کو مد نظر رکھ کر کونسلوں اور پارلیمنٹوں میں سوال کئے جاتے ہیں ۔ یا
تو اس لئے سوال کئے جاتے ہیں کہ علم زیادہ حاصل ہو یا اس لئے کہ مخالف پارٹی ذلیل ہو
اور اُس کی بجائے ہماری پارٹی حکمران بن جائے ۔ اِن دونوں غرضوں میں سے دوسری

خطابات شوری جلد اول
۱۳۲
غرض آپ کے سوالات میں نہیں ہونی چاہئے۔
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
ناظروں کا حق سوال کرنے والوں کا فرض ہے کہ ان ناظروں کے پاس جائیں اور
انہیں بتائیں کہ یہ نقائص ہیں ان کی اصلاح کی جائے۔ اس پر اگر ناظر
اصلاح نہ کریں تو پھر اس کو اطلاع دیں جو اصلاح کراسکتا ہے لیکن جو اس طرح تو کرے
نہیں اور اعتراضات کو پبلک میں لائے وہ مجرم ہے۔ دیکھو اگر ہر شخص کا یہ حق ہے کہ اُس کی
غلطی سے اُسے آگاہ کیا جائے تو میں نہیں سمجھتا وہ لوگ جو سلسلہ کے کام پر مقرر ہیں اُن سے
کیوں یہ حق چھین لیا جا سکتا ہے۔ کیا اس لئے کہ وہ سلسلہ کے کام پر لگے ہوئے ہیں؟ اگر
ناظر غلطیاں کریں اور کرتے ہیں اور وہ خود بھی یہ نہیں سمجھتے کہ غلطی نہیں کر سکتے اور میں کسی
سے یہ درخواست بھی نہیں کرتا کہ وہ سمجھے ناظر غلطیاں نہیں کرتے ۔ پس اگر ناظر غلطیاں
کرتے ہیں اور کرتے ہیں تو جسے کوئی غلطی معلوم ہو وہ پہلے ان کے پاس جائے اور انہیں
اصلاح کے لئے کہے ۔ اگر وہ اصلاح نہ کریں تو میرے پاس آئے نہ کہ لوگوں میں تشہیر کرتا
پھرے۔
حضرت مسیح موعود موعود علیہ السلام کے اخلاق دیکھو حضرت یح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں اگر میں اپنے کسی معتقد کو
شراب میں بدمست دیکھوں تو اُسے اُٹھا کر گھر لے آؤں اور پیشتر اس کے کہ وہ ہوش میں
آئے اُس کے پاس سے چلا جاؤں تا کہ وہ مجھے دیکھ کر شرمندہ نہ ہو۔ کہ ہمیں بھی ایسے ہی
اخلاق پیدا کرنے چاہئیں ۔
یا د رکھو حضرت مسیح علیہ السلام کی شریعت منسوخ ہو گئی ہے مگر ان کی یہ نصیحت منسوخ
نہیں ہوئی کہ اے بھائی! دوسرے کی آنکھ کا تنکہ دیکھنے سے قبل اپنی آنکھ کا شہتیر دیکھ ۔“
سوالات کی غرض اصلاح ہونی چاہئے ہمارے سوالات کی اصل غرض اصلاح ہے نہ کہ پارٹیاں بنانا۔ مگر اس قسم کے
سوالات کے جاری رہنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک پارٹی اُن لوگوں کی بنے گی جو حکومت کی پارٹی
کہلائے گی اور ایک مخالف پارٹی ہوگی یہ پہلا قدم ہوگا ۔ اور دوسرا قدم یہ ہوگا کہ خلیفہ بہر حال
ان دونوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا۔ یا کبھی کسی کے ساتھ ہو گا اور کبھی کسی کے ساتھ ۔

خطابات شوری جلد اول
۱۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
اور بعض اوقات ایسا موقع آ جائے گا کہ ایک پارٹی کہے گی یہ مسئلہ جو ہماری طرف سے پیش
ہے یہ ضرور ہی صحیح ہے۔ ایک طرف یہ حالت ہو گی اور دوسری طرف خلیفہ ہوگا۔ اس کا نتیجہ
یہ ہو گا کہ بد سے بدتر حالت ہو جائے گی اور ایسی بدتر ہو جائے گی کہ جیسی اس وقت
مسلمانوں کی بھی نہیں ہے۔ مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے مگر ہماری تعداد کتنی ہے؟
گزشتہ مردم شماری کے رُو سے پنجاب میں پانچ لاکھ چوہڑے ہیں اور ۲۸ ہزار احمدی ۔ اگر تم
اپنی قوت کو قائم نہ رکھو گے، اگر تم اپنے اتحاد کو برقرار نہ رکھو گے، اگر تم اپنی طاقت کو منتشر
ہونے دو گے اور اپنے ہاتھوں سے تباہ کرو گے تو یاد رکھو دُنیا میں چو ہڑوں کی عزت ہو گی مگر
تمہاری نہ ہوگی ۔ ذرا سوچو تو سہی ” کے آمدی و کے پیر شدی ، تم میں طاقت ہی کیا آئی
ہے جسے تم برباد کرنا شروع کر دو۔
دو
ہماری حالت آج ہماری حالت اس سے بد تر ہے جو کہتے ہیں بنتیں دانتوں میں زبان
کی ہوتی ہے کیونکہ زبان اپنے آپ کو بچا سکتی ہے مگر ہم نہیں بچا سکتے ۔
ہماری حالت تو یہ ہے کہ زبان گدی سے کھینچ کر کہا جائے اب کے کر کہا جائے اب لقمہ چباؤ۔ پھر اس سے بھی
بدتر حالت اس وجہ سے ہے کہ ۳۲ دانت اپنی جگہ سے حرکت نہیں کر سکتے لیکن ہمارے
ارد گرد جو دانت ہیں وہ حرکت کر سکتے اور ہمیں پیس سکتے ہیں۔ اس لئے آج تو یہ موقع ہے
کہ ہم اپنے بھائیوں کی خطرناک غلطیاں دیکھتے ہوئے بھی چشم پوشی کریں اور کوشش کریں کہ
ایسے متحد ہو جائیں جس کی مثال قرآن کریم میں بیان ہوئی ہے کہ ایسی دیوار جو مرصوص ہے
بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اتحاد کی ضرورت ہے ورنہ ہم دشمنوں کی نظروں کے سامنے تھوڑے
ہی عرصہ میں تباہ ہو جائیں گے اور اس طرح تباہ ہو جائیں گے کہ کوئی ہمارا مرثیہ کہنے والا
بھی نہ ہوگا۔
دیکھو اگر کسی کی شکایت خلیفہ کے سامنے بھی نہ ہر حالت میں فتنہ انگیزی سے بچو شتی والا سُنی جائے۔ اگر خدا نخواستہ خلیفہ بھی ظلم میں
ہمدردی کر کے کام کرنے والوں کی حمایت کرے تو بھی میں یہی کہوں گا کہ صبر کرو نہ کہ کوئی
فتنہ انگیزی کی حرکت کرو۔ اگر خلیفہ واقعہ میں ظالم اور ظلم کی حمایت کرنے والا ہو گا تو
خدا تعالیٰ تمہارے رستہ سے اُسے ہٹا دے گا کیونکہ جب خدا تعالیٰ خلیفہ مقرر کرتا ہے تو وہ

خطابات شوری جلد اول
۱۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
خلیفہ کو ہٹا بھی سکتا ہے ۔ اسی طرح اگر کوئی کارکن ظالم ہے تو اُسے بھی خدا تعالیٰ ہٹا دے گا۔
تم خود نیک بنو اور دعاؤں کے ذریعہ نہ کہ فتنہ انگیزی کے ذریعہ ۔ جو غلطی اور نقص معلوم ہو
اُس کی اصلاح چاہو۔ اگر اس بارے میں تمہاری غلطی ہو گی تو خدا تعالیٰ تمہارے دلوں کو
صاف کر دے گا اور تمہیں تباہی سے بچالے گا اور اگر تمہاری غلطی نہ ہوگی تو خدا ظالموں کی یا
تو اصلاح کر دے گا یا اُنہیں اُن کی جگہ سے ہٹا دے گا۔
جماعت کے انتظام کے متعلق آخری آواز اسلامی اصول کے مطابق یہ صورت ہے کہ جماعت خلیفہ کے ماتحت ہے
اور آخری اتھارٹی جسے خدا نے مقرر کیا اور جس کی آواز آخری آواز ہے، وہ خلیفہ کی آواز
ہے۔ کسی انجمن کسی شوری یا کسی مجلس کی نہیں ہے۔ یہی وہ بات ہے جس پر جماعت کے دو
ٹکڑے ہو گئے۔
خلیفہ کا انتخاب ظاہری لحاظ سے بے شک تمہارے ہاتھوں میں ہے تم اس کے متعلق
دیکھ سکتے اور غور کر سکتے ہو مگر باطنی طور پر خدا کے اختیار میں ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے خلیفہ
ہم قرار دیتے ہیں اور جب تک تم لوگ اپنی اصلاح کی فکر رکھو گے اُن قواعد اور اصول کو نہ
بھولو گے جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ضروری ہیں ، تم میں خدا خلیفہ مقرر کرتا
رہے گا اور اُسے وہ عصمت حاصل رہے گی جو اس کام کے لئے ضروری ہے۔
خلیفہ جماعت کو تباہ کر دینے والی غلطی نہیں کر سکتا میں اس بات کا قائل نہیں کہ خلیفہ کوئی غلطی نہیں کر سکتا
مگر اس بات کا قائل ہوں کہ وہ کوئی ایسی غلطی نہیں کر سکتا جس سے جماعت تباہ ہو۔ وہ اِس
اور اُس کام میں غلطی کر سکتا ہے مگر سب کاموں میں غلطی نہیں کر سکتا۔ اور اگر وہ کوئی ایسی
غلطی کر بھی بیٹھے جس کا اثر جماعت کے لئے تباہی خیز ہو تو خدا تعالیٰ اُس غلطی کو بھی درست
کر دے گا اور اُس کے بھی نیک نتائج پیدا ہوں گے۔ یہ عصمت کسی اور جماعت یا کسی اور
مجلس کو حاصل نہیں ہو سکتی ۔
میں مانتا ہوں کہ خلفاء غلطی کرتے رہے اور اب بھی کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات میں
کوئی فیصلہ کرتا ہوں جس کے متعلق بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ غلطی ہو گئی ہے۔ مگر سوال یہ ہے

آج 10 میں سے 10 باقی